Quran

آج کی آیت — 22 جون، 2026

S SalatWaqt June 22, 2026 1 min read २३ व्यूज
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِۦ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَآءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱفْتَرَىٰٓ إِثْمًا عَظِيمًا

اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا،1 اِس کے ماسوا دُوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے۔2 اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا اُس نے تو بہت ہی بڑا جُھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی

— النساء 4:48

تفسیری نکتہ (Tafsir Ibn Kathir): قرآن حکیم کا اعجاز تاثیر اللہ عزوجل یہود و نصاریٰ کو حکم دیتا ہے کہ میں نے اپنی زبردست کتاب اپنے بہترین نبی کے ساتھ نازل فرمائی ہے جس میں خود تمہاری اپنی کتاب کی تصدیق بھی ہے اس پر ایمان لاؤ اس سے پہلے کہ ہم تمہاری صورتیں مسخ کردیں یعنی منہ بگاڑ کردیں آنکھیں بجائے ادھر کے ادھر…

مکمل سورت پڑھیں →

غور و فکر

یہ آیت قرآن کی زندہ رہنمائی کا ایک چھوٹا حصہ ہے۔ کچھ دیر اس کے معنی پر غور کیجیے، اور کل ایک اور آیت کے لیے واپس آئیے۔

#daily ayah #quran