۵۹

الحشر

مدنی ۲۴ آیات پارہ ۲۸
الحشر
بسم اللہ
بِسْمِ ساتھ نام bis'mi
ساتھ نام
ٱللَّهِ اللہ کے l-lahi
اللہ کے
ٱلرَّحْمَـٰنِ جو بے حد مہربان ہے l-raḥmāni
جو بے حد مہربان ہے
ٱلرَّحِيمِ بار بار رحم فرمانے والا ہے l-raḥīmi
بار بار رحم فرمانے والا ہے
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۵۹:۱
سَبَّحَ تسبیح کی ہے sabbaḥa
تسبیح کی ہے
لِلَّهِ اللہ کے لیے lillahi
اللہ کے لیے
مَا ہر اس چیز نے
ہر اس چیز نے
فِى میں
میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ جو آسمانوں میں ہے l-samāwāti
جو آسمانوں میں ہے
وَمَا اور جو wamā
اور جو
فِى میں
میں
ٱلْأَرْضِ ۖ زمین میں ہے l-arḍi
زمین میں ہے
وَهُوَ اور وہ wahuwa
اور وہ
ٱلْعَزِيزُ زبردست ہے l-ʿazīzu
زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ حکمت والا ہے l-ḥakīmu
حکمت والا ہے
١ (۱)
(۱)
اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہی غالب اور حکیم ہے۔
۵۹:۲
هُوَ وہ اللہ huwa
وہ اللہ
ٱلَّذِىٓ وہ ذات ہے alladhī
وہ ذات ہے
أَخْرَجَ جس نے نکال دیا akhraja
جس نے نکال دیا
ٱلَّذِينَ ان لوگوں کو alladhīna
ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ جنہوں نے کفر کیا kafarū
جنہوں نے کفر کیا
مِنْ سے min
سے
أَهْلِ اہل ahli
اہل
ٱلْكِتَـٰبِ کتاب میں (سے) l-kitābi
کتاب میں (سے)
مِن سے min
سے
دِيَـٰرِهِمْ ان کے گھروں (سے) diyārihim
ان کے گھروں (سے)
لِأَوَّلِ پہلے ہی li-awwali
پہلے ہی
ٱلْحَشْرِ ۚ حشر میں۔ پہلی بھیڑ میں l-ḥashri
حشر میں۔ پہلی بھیڑ میں
مَا نہیں
نہیں
ظَنَنتُمْ تم نے گمان کیا ẓanantum
تم نے گمان کیا
أَن کہ an
کہ
يَخْرُجُوا۟ ۖ وہ نکل جائیں گے yakhrujū
وہ نکل جائیں گے
وَظَنُّوٓا۟ اور وہ سمجھ رہے تھے waẓannū
اور وہ سمجھ رہے تھے
أَنَّهُم کہ بیشک وہ annahum
کہ بیشک وہ
مَّانِعَتُهُمْ بچانے والے ہیں ان کو māniʿatuhum
بچانے والے ہیں ان کو
حُصُونُهُم ان کے قلعے ḥuṣūnuhum
ان کے قلعے
مِّنَ against mina
against
ٱللَّهِ اللہ سے l-lahi
اللہ سے
فَأَتَىٰهُمُ پس آیا ان کے پاس fa-atāhumu
پس آیا ان کے پاس
ٱللَّهُ اللہ l-lahu
اللہ
مِنْ سے min
سے
حَيْثُ جہاں سے ḥaythu
جہاں سے
لَمْ نہیں lam
نہیں
يَحْتَسِبُوا۟ ۖ انہوں نے خیال ہی کیا yaḥtasibū
انہوں نے خیال ہی کیا
وَقَذَفَ اور اس نے ڈال دیا waqadhafa
اور اس نے ڈال دیا
فِى میں
میں
قُلُوبِهِمُ ان کے دلوں میں qulūbihimu
ان کے دلوں میں
ٱلرُّعْبَ ۚ رعب l-ruʿ'ba
رعب
يُخْرِبُونَ وہ برباد کررہے تھے yukh'ribūna
وہ برباد کررہے تھے
بُيُوتَهُم اپنے گھروں کو buyūtahum
اپنے گھروں کو
بِأَيْدِيهِمْ اپنے ہاتھوں سے bi-aydīhim
اپنے ہاتھوں سے
وَأَيْدِى اور ہاتھوں سے wa-aydī
اور ہاتھوں سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ مومنوں کے l-mu'minīna
مومنوں کے
فَٱعْتَبِرُوا۟ پس عبرت پکڑو fa-iʿ'tabirū
پس عبرت پکڑو
يَـٰٓأُو۟لِى اے والو yāulī
اے والو
ٱلْأَبْصَـٰرِ آنکھوں (والو ) l-abṣāri
آنکھوں (والو )
٢ (۲)
(۲)
وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے میں اُن کے گھروں سے نکال باہر کیا۔ تمہیں ہر گز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے، او ر وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اُن کی گڑھیاں انہیں اللہ سے بچا لیں گی۔3 مگر اللہ ایسے رُخ سے اُن پر آیا جدھر اُن کا خیال بھی نہ گیا تھا۔ اُس نے اُن کے دلوں میں رُعب ڈال دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد  کر رہے تھے اور مومنوں کے ہاتھوں بھی برباد کروا رہے تھے۔ پس عبرت حاصل کرواے دیدہٴ بینا رکھنے والو!
۵۹:۳
وَلَوْلَآ اور اگر نہ ہوتی walawlā
اور اگر نہ ہوتی
أَن یہ بات کہ an
یہ بات کہ
كَتَبَ لکھ دی kataba
لکھ دی
ٱللَّهُ اللہ نے l-lahu
اللہ نے
عَلَيْهِمُ ان پر ʿalayhimu
ان پر
ٱلْجَلَآءَ جلاوطنی l-jalāa
جلاوطنی
لَعَذَّبَهُمْ البتہ عذاب دیتا ان کو laʿadhabahum
البتہ عذاب دیتا ان کو
فِى میں
میں
ٱلدُّنْيَا ۖ دنیا (میں) l-dun'yā
دنیا (میں)
وَلَهُمْ اور ان کے لیے walahum
اور ان کے لیے
فِى میں
میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ آخرت (میں) l-ākhirati
آخرت (میں)
عَذَابُ عذاب ہے ʿadhābu
عذاب ہے
ٱلنَّارِ آگ کا l-nāri
آگ کا
٣ (۳)
(۳)
اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا، اور آخرت میں تو ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ہی
۵۹:۴
ذَٰلِكَ یہ dhālika
یہ
بِأَنَّهُمْ بوجہ اس کے کہ وہ bi-annahum
بوجہ اس کے کہ وہ
شَآقُّوا۟ انہوں نےمخالفت کی shāqqū
انہوں نےمخالفت کی
ٱللَّهَ اللہ کی l-laha
اللہ کی
وَرَسُولَهُۥ ۖ اور اس کے رسول کی warasūlahu
اور اس کے رسول کی
وَمَن اور جو waman
اور جو
يُشَآقِّ مخالفت کرے گا yushāqqi
مخالفت کرے گا
ٱللَّهَ اللہ کی l-laha
اللہ کی
فَإِنَّ تو بیشک fa-inna
تو بیشک
ٱللَّهَ اللہ تعالیٰ l-laha
اللہ تعالیٰ
شَدِيدُ سخت shadīdu
سخت
ٱلْعِقَابِ سزا دینے والا ہے l-ʿiqābi
سزا دینے والا ہے
٤ (۴)
(۴)
یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا، اور جو بھی اللہ کا مقابلہ کرے اللہ اس کو سزا دینے میں بہت سخت ہے
۵۹:۵
مَا جو بھی
جو بھی
قَطَعْتُم کاٹے تم نے qaṭaʿtum
کاٹے تم نے
مِّن کے min
کے
لِّينَةٍ کھجور کے درخت līnatin
کھجور کے درخت
أَوْ یا aw
یا
تَرَكْتُمُوهَا تم نے چھوڑ دیا ان کو taraktumūhā
تم نے چھوڑ دیا ان کو
قَآئِمَةً کھڑے ہوئے qāimatan
کھڑے ہوئے
عَلَىٰٓ پر ʿalā
پر
أُصُولِهَا ان کی جڑوں پر uṣūlihā
ان کی جڑوں پر
فَبِإِذْنِ تو ساتھ اذن کے fabi-idh'ni
تو ساتھ اذن کے
ٱللَّهِ اللہ کے l-lahi
اللہ کے
وَلِيُخْزِىَ اور تاکہ وہ رسوا کرے waliyukh'ziya
اور تاکہ وہ رسوا کرے
ٱلْفَـٰسِقِينَ فاسقوں کو l-fāsiqīna
فاسقوں کو
٥ (۵)
(۵)
تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یاجن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا۔ اور (اللہ نے یہ اذن اس لیے دیا) تاکہ فاسقوں کو ذلیل و خوار کرے۔
۵۹:۶
وَمَآ اور جو wamā
اور جو
أَفَآءَ پھیر لایا afāa
پھیر لایا
ٱللَّهُ اللہ l-lahu
اللہ
عَلَىٰ پر ʿalā
پر
رَسُولِهِۦ اپنے رسول (پر) rasūlihi
اپنے رسول (پر)
مِنْهُمْ ان میں سے min'hum
ان میں سے
فَمَآ پس نہیں famā
پس نہیں
أَوْجَفْتُمْ دوڑائے تم نے awjaftum
دوڑائے تم نے
عَلَيْهِ اس پر ʿalayhi
اس پر
مِنْ کوئی min
کوئی
خَيْلٍۢ گھوڑے khaylin
گھوڑے
وَلَا اور نہ walā
اور نہ
رِكَابٍۢ سواری rikābin
سواری
وَلَـٰكِنَّ لیکن walākinna
لیکن
ٱللَّهَ اللہ تعالیٰ l-laha
اللہ تعالیٰ
يُسَلِّطُ مسلط کرتا ہے yusalliṭu
مسلط کرتا ہے
رُسُلَهُۥ اپنے رسولوں کو rusulahu
اپنے رسولوں کو
عَلَىٰ پر ʿalā
پر
مَن جس (پر) man
جس (پر)
يَشَآءُ ۚ وہ چاہتا ہے yashāu
وہ چاہتا ہے
وَٱللَّهُ اور اللہ wal-lahu
اور اللہ
عَلَىٰ اوپر ʿalā
اوپر
كُلِّ ہر kulli
ہر
شَىْءٍۢ چیز کے shayin
چیز کے
قَدِيرٌۭ قدرت رکھنے والا ہے qadīrun
قدرت رکھنے والا ہے
٦ (۶)
(۶)
اور جو مال اللہ نے اُن کے قبضے سے نکال کر اپنے رسُول کی طرف پلٹا دیے، وہ ایسے مال نہیں ہیں جن پر تم نے اپنے گھوڑے اور اُونٹ دوڑائے ہوں، بلکہ اللہ اپنے رسُولوں کو جس پر چاہتا ہےتسلّط فرما دیتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
۵۹:۷
مَّآ جو
جو
أَفَآءَ پلٹایا afāa
پلٹایا
ٱللَّهُ اللہ نے l-lahu
اللہ نے
عَلَىٰ پر ʿalā
پر
رَسُولِهِۦ اپنے رسول (پر) rasūlihi
اپنے رسول (پر)
مِنْ سے min
سے
أَهْلِ والوں میں سے ahli
والوں میں سے
ٱلْقُرَىٰ بستی (والوں میں سے) l-qurā
بستی (والوں میں سے)
فَلِلَّهِ پس اللہ کے لیے ہے falillahi
پس اللہ کے لیے ہے
وَلِلرَّسُولِ اور رسول کے لیے walilrrasūli
اور رسول کے لیے
وَلِذِى اور کے لیے walidhī
اور کے لیے
ٱلْقُرْبَىٰ رشتہ داروں (کے لیے) l-qur'bā
رشتہ داروں (کے لیے)
وَٱلْيَتَـٰمَىٰ اور یتیموں کے لیے wal-yatāmā
اور یتیموں کے لیے
وَٱلْمَسَـٰكِينِ اور مسکینوں کے لیے wal-masākīni
اور مسکینوں کے لیے
وَٱبْنِ اور wa-ib'ni
اور
ٱلسَّبِيلِ مسافروں کے لیے l-sabīli
مسافروں کے لیے
كَىْ تاکہ kay
تاکہ
لَا نہ
نہ
يَكُونَ ہو yakūna
ہو
دُولَةًۢ گھومتے رہنا۔ گردش کرنا dūlatan
گھومتے رہنا۔ گردش کرنا
بَيْنَ درمیان bayna
درمیان
ٱلْأَغْنِيَآءِ مال داروں کے۔ غنی لوگوں کے l-aghniyāi
مال داروں کے۔ غنی لوگوں کے
مِنكُمْ ۚ تم میں سے minkum
تم میں سے
وَمَآ اور جو wamā
اور جو
ءَاتَىٰكُمُ دیں تم کو ātākumu
دیں تم کو
ٱلرَّسُولُ رسول l-rasūlu
رسول
فَخُذُوهُ پس لے لو اس کو fakhudhūhu
پس لے لو اس کو
وَمَا اور جس چیز سے wamā
اور جس چیز سے
نَهَىٰكُمْ روکیں تم کو nahākum
روکیں تم کو
عَنْهُ اس سے ʿanhu
اس سے
فَٱنتَهُوا۟ ۚ پس رک جاؤ fa-intahū
پس رک جاؤ
وَٱتَّقُوا۟ اور ڈرو wa-ittaqū
اور ڈرو
ٱللَّهَ ۖ اللہ سے l-laha
اللہ سے
إِنَّ بےشک inna
بےشک
ٱللَّهَ اللہ تعالیٰ l-laha
اللہ تعالیٰ
شَدِيدُ سخت shadīdu
سخت
ٱلْعِقَابِ سزا دینے والا ہے l-ʿiqābi
سزا دینے والا ہے
٧ (۷)
(۷)
جو کچھ بھی اللہ اِن بستیوں کے لوگوں سے اپنے  رسُول کی طرف پلٹا دے وہ اللہ اور رسُول اور رشتہ داروں اور یتامٰی اور مساکین اور مسافروں کے لیے ہے تاکہ وہ تمہارے مالداروں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے، جو کچھ رسُولؐ تمہیں دے  وہ لے لو اور جس چیز سے وہ تم کو روک دے اس سے رُک جاؤ۔ اللہ سے ڈرو، اللہ سخت سزا دینے والا ہے
۵۹:۸
لِلْفُقَرَآءِ ان غریبوں کے لیے lil'fuqarāi
ان غریبوں کے لیے
ٱلْمُهَـٰجِرِينَ مہاجرین l-muhājirīna
مہاجرین
ٱلَّذِينَ وہ لوگ alladhīna
وہ لوگ
أُخْرِجُوا۟ جو نکالے گئے ukh'rijū
جو نکالے گئے
مِن سے min
سے
دِيَـٰرِهِمْ اپنے گھروں (سے) diyārihim
اپنے گھروں (سے)
وَأَمْوَٰلِهِمْ اور اپنے مالوں سے wa-amwālihim
اور اپنے مالوں سے
يَبْتَغُونَ وہ چاہتے ہیں yabtaghūna
وہ چاہتے ہیں
فَضْلًۭا فضل faḍlan
فضل
مِّنَ سے mina
سے
ٱللَّهِ اللہ کی طرف سے l-lahi
اللہ کی طرف سے
وَرِضْوَٰنًۭا اور رضامندی wariḍ'wānan
اور رضامندی
وَيَنصُرُونَ اور وہ مدد کرتے ہیں wayanṣurūna
اور وہ مدد کرتے ہیں
ٱللَّهَ اللہ کی l-laha
اللہ کی
وَرَسُولَهُۥٓ ۚ اور اس کے رسول کی warasūlahu
اور اس کے رسول کی
أُو۟لَـٰٓئِكَ یہی لوگ ulāika
یہی لوگ
هُمُ وہ humu
وہ
ٱلصَّـٰدِقُونَ جو سچے ہیں l-ṣādiqūna
جو سچے ہیں
٨ (۸)
(۸)
(نیز وہ مال) اُن غریب مہا جرین کےلیے ہے جو اپنے گھروں اور جائیدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں۔ یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسُولؐ کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں۔ یہی راستباز لوگ ہیں۔
۵۹:۹
وَٱلَّذِينَ اور وہ لوگ wa-alladhīna
اور وہ لوگ
تَبَوَّءُو جنہوں نے جگہ پکڑی tabawwaū
جنہوں نے جگہ پکڑی
ٱلدَّارَ گھر میں l-dāra
گھر میں
وَٱلْإِيمَـٰنَ اور ایمان لائے wal-īmāna
اور ایمان لائے
مِن سے min
سے
قَبْلِهِمْ ان سے قبل qablihim
ان سے قبل
يُحِبُّونَ وہ محبت رکھتے ہیں yuḥibbūna
وہ محبت رکھتے ہیں
مَنْ جو man
جو
هَاجَرَ ہجرت کرے hājara
ہجرت کرے
إِلَيْهِمْ ان کی طرف ilayhim
ان کی طرف
وَلَا اور نہیں walā
اور نہیں
يَجِدُونَ وہ پاتے yajidūna
وہ پاتے
فِى میں
میں
صُدُورِهِمْ اپنے سینوں میں ṣudūrihim
اپنے سینوں میں
حَاجَةًۭ کوئی حاجت ḥājatan
کوئی حاجت
مِّمَّآ اس میں سے جو mimmā
اس میں سے جو
أُوتُوا۟ وہ دئیے گئے ūtū
وہ دئیے گئے
وَيُؤْثِرُونَ اور وہ ترجیح دیتے ہیں wayu'thirūna
اور وہ ترجیح دیتے ہیں
عَلَىٰٓ پر ʿalā
پر
أَنفُسِهِمْ اپنے نفسوں پر anfusihim
اپنے نفسوں پر
وَلَوْ اور اگرچہ walaw
اور اگرچہ
كَانَ ہو kāna
ہو
بِهِمْ ان کو bihim
ان کو
خَصَاصَةٌۭ ۚ بھوک۔ تنگی khaṣāṣatun
بھوک۔ تنگی
وَمَن اور جو کوئی waman
اور جو کوئی
يُوقَ بچالیا گیا yūqa
بچالیا گیا
شُحَّ خود غرضی سے shuḥḥa
خود غرضی سے
نَفْسِهِۦ اپنے نفس کی nafsihi
اپنے نفس کی
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ تو ایسے لوگ fa-ulāika
تو ایسے لوگ
هُمُ وہی humu
وہی
ٱلْمُفْلِحُونَ فلاح پانے والے ہیں l-muf'liḥūna
فلاح پانے والے ہیں
٩ (۹)
(۹)
(اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے)جو اِن مہاجرین کی آمد سے پہلےہی ایمان لاکر دارالہجرت میں مقیم تھے۔ یہ اُن لوگوں سےمحبت کرتے ہیں جو ہجرت کرکے اُن کے پاس آئے ہیں اور جو کچھ بھی اُن کو دیدیا جائے اُس کی کوئی حاجت تک یہ اپنے دلوں میں محسوس نہیں کرتے اور اپنی ذات پر دُوسروں کو تر جیح دیتے ہیں خواہ اپنی جگہ خود محتاج ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے دل کی تنگی سے بچالیے گئے۔ وہی فلاح پانے والے ہیں۔
۵۹:۱۰
وَٱلَّذِينَ اور وہ لوگ wa-alladhīna
اور وہ لوگ
جَآءُو جو آئے jāū
جو آئے
مِنۢ from min
from
بَعْدِهِمْ ان کے بعد baʿdihim
ان کے بعد
يَقُولُونَ وہ کہتے ہیں yaqūlūna
وہ کہتے ہیں
رَبَّنَا اے ہمارے رب- ہم کو rabbanā
اے ہمارے رب- ہم کو
ٱغْفِرْ بخش دے igh'fir
بخش دے
لَنَا اور ہمارے lanā
اور ہمارے
وَلِإِخْوَٰنِنَا بھائیوں کو wali-ikh'wāninā
بھائیوں کو
ٱلَّذِينَ وہ جو alladhīna
وہ جو
سَبَقُونَا سبقت لے گئے ہم سے sabaqūnā
سبقت لے گئے ہم سے
بِٱلْإِيمَـٰنِ ایمان میں bil-īmāni
ایمان میں
وَلَا اور نہ walā
اور نہ
تَجْعَلْ تو ڈال tajʿal
تو ڈال
فِى میں
میں
قُلُوبِنَا ہمارے دلوں میں qulūbinā
ہمارے دلوں میں
غِلًّۭا بغض ghillan
بغض
لِّلَّذِينَ ان لوگوں کے لیے lilladhīna
ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟ جو ایمان لائے āmanū
جو ایمان لائے
رَبَّنَآ اے ہمارے رب rabbanā
اے ہمارے رب
إِنَّكَ بیشک تو innaka
بیشک تو
رَءُوفٌۭ شفقت کرنے والا raūfun
شفقت کرنے والا
رَّحِيمٌ مہربان ہے raḥīmun
مہربان ہے
١٠ (۱۰)
(۱۰)
(اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے) جو اِن اَگلوں کے بعد آئے ہیں، جو کہتے ہیں کہ”اے ہمارے رب ، ہمیں اور ہمارے اُن سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سےپہلے ایمان لائے ہیں اورہمارے دلوں میں اہلِ ایمان کے لیےکوئی بغض نہ رکھ، اے ہمارے رب تُو بڑا مہربان اور رحیم ہے“۔
۵۹:۱۱
۞ أَلَمْ کیا نہیں alam
کیا نہیں
تَرَ تم نے دیکھا tara
تم نے دیکھا
إِلَى طرف ilā
طرف
ٱلَّذِينَ ان لوگوں کی طرف alladhīna
ان لوگوں کی طرف
نَافَقُوا۟ جنہوں نے منافقت کی nāfaqū
جنہوں نے منافقت کی
يَقُولُونَ وہ کہتے ہیں yaqūlūna
وہ کہتے ہیں
لِإِخْوَٰنِهِمُ اپنے بھائیوں سے li-ikh'wānihimu
اپنے بھائیوں سے
ٱلَّذِينَ ان سے alladhīna
ان سے
كَفَرُوا۟ جنہوں نے کفر کیا kafarū
جنہوں نے کفر کیا
مِنْ سے min
سے
أَهْلِ اہل ahli
اہل
ٱلْكِتَـٰبِ کتاب میں سے l-kitābi
کتاب میں سے
لَئِنْ البتہ اگر la-in
البتہ اگر
أُخْرِجْتُمْ نکالے گئے تم ukh'rij'tum
نکالے گئے تم
لَنَخْرُجَنَّ البتہ ہم ضرور نکلیں گے lanakhrujanna
البتہ ہم ضرور نکلیں گے
مَعَكُمْ تمہارے ساتھ maʿakum
تمہارے ساتھ
وَلَا اور نہ walā
اور نہ
نُطِيعُ ہم اطاعت کریں گے nuṭīʿu
ہم اطاعت کریں گے
فِيكُمْ تمہارے معاملے میں fīkum
تمہارے معاملے میں
أَحَدًا کسی ایک کی aḥadan
کسی ایک کی
أَبَدًۭا کبھی بھی abadan
کبھی بھی
وَإِن اور اگر wa-in
اور اگر
قُوتِلْتُمْ جنگ کی گئی تم سے qūtil'tum
جنگ کی گئی تم سے
لَنَنصُرَنَّكُمْ البتہ ہم ضرور مدد کریں گے تمہاری lananṣurannakum
البتہ ہم ضرور مدد کریں گے تمہاری
وَٱللَّهُ اور اللہ wal-lahu
اور اللہ
يَشْهَدُ گواہی دیتا ہے yashhadu
گواہی دیتا ہے
إِنَّهُمْ بیشک وہ innahum
بیشک وہ
لَكَـٰذِبُونَ البتہ جھوٹے ہیں lakādhibūna
البتہ جھوٹے ہیں
١١ (۱۱)
(۱۱)
1 تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے منافقت کی روش اختیار کی ہے؟ یہ اپنے کافر اہلِ کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں”اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم تمہارےساتھ نکلیں گے، اور تمہارے معاملہ میں ہم کسی کی بات ہرگز نہ مانیں گے، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔“ مگر اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ قطعی جُھوٹے ہیں
۵۹:۱۲
لَئِنْ البتہ اگر la-in
البتہ اگر
أُخْرِجُوا۟ وہ نکالے گئے ukh'rijū
وہ نکالے گئے
لَا نہیں
نہیں
يَخْرُجُونَ وہ نکلیں گے yakhrujūna
وہ نکلیں گے
مَعَهُمْ ان کے ساتھ maʿahum
ان کے ساتھ
وَلَئِن اور البتہ اگر wala-in
اور البتہ اگر
قُوتِلُوا۟ وہ جنگ کیے گئے qūtilū
وہ جنگ کیے گئے
لَا نہیں
نہیں
يَنصُرُونَهُمْ وہ مدد کریں گے ان کی yanṣurūnahum
وہ مدد کریں گے ان کی
وَلَئِن اور البتہ اگر wala-in
اور البتہ اگر
نَّصَرُوهُمْ انہوں نے مدد کی بھی ان کی naṣarūhum
انہوں نے مدد کی بھی ان کی
لَيُوَلُّنَّ البتہ ضرور پھیر لیں گے layuwallunna
البتہ ضرور پھیر لیں گے
ٱلْأَدْبَـٰرَ پیٹھوں کو l-adbāra
پیٹھوں کو
ثُمَّ پھر thumma
پھر
لَا نہ
نہ
يُنصَرُونَ وہ مدد دئیے جائیں گے yunṣarūna
وہ مدد دئیے جائیں گے
١٢ (۱۲)
(۱۲)
اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی ہرگز مدد نہ کریں گے، اور اگر یہ ان کی مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے
۵۹:۱۳
لَأَنتُمْ البتہ تم la-antum
البتہ تم
أَشَدُّ زیادہ سخت ہو ashaddu
زیادہ سخت ہو
رَهْبَةًۭ رعب میں rahbatan
رعب میں
فِى میں
میں
صُدُورِهِم ان کے سینوں (میں) ṣudūrihim
ان کے سینوں (میں)
مِّنَ بڑھ mina
بڑھ
ٱللَّهِ ۚ اللہ سے (بڑھ کر ) l-lahi
اللہ سے (بڑھ کر )
ذَٰلِكَ یہ dhālika
یہ
بِأَنَّهُمْ بوجہ اس کے کہ بیشک وہ bi-annahum
بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
قَوْمٌۭ ایک قوم ہیں qawmun
ایک قوم ہیں
لَّا نہیں
نہیں
يَفْقَهُونَ جو سمجھتے yafqahūna
جو سمجھتے
١٣ (۱۳)
(۱۳)
اِن کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے، اس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بُوجھ نہیں رکھتے۔
۵۹:۱۴
لَا نہیں
نہیں
يُقَـٰتِلُونَكُمْ وہ جنگ کریں گے تم سے yuqātilūnakum
وہ جنگ کریں گے تم سے
جَمِيعًا سب مل کر jamīʿan
سب مل کر
إِلَّا مگر illā
مگر
فِى میں
میں
قُرًۭى بستیوں (میں) quran
بستیوں (میں)
مُّحَصَّنَةٍ قلعہ بند ہوکر muḥaṣṣanatin
قلعہ بند ہوکر
أَوْ یا aw
یا
مِن سے min
سے
وَرَآءِ پیچھے (سے) warāi
پیچھے (سے)
جُدُرٍۭ ۚ دیواروں کے judurin
دیواروں کے
بَأْسُهُم ان کی جنگ basuhum
ان کی جنگ
بَيْنَهُمْ آپس میں baynahum
آپس میں
شَدِيدٌۭ ۚ شدید ہے shadīdun
شدید ہے
تَحْسَبُهُمْ تم سمجھتے ہو ان کو taḥsabuhum
تم سمجھتے ہو ان کو
جَمِيعًۭا اکٹھا jamīʿan
اکٹھا
وَقُلُوبُهُمْ اور دل ان کے waqulūbuhum
اور دل ان کے
شَتَّىٰ ۚ پھٹے ہوئے ہیں۔ مختلف ہیں shattā
پھٹے ہوئے ہیں۔ مختلف ہیں
ذَٰلِكَ یہ dhālika
یہ
بِأَنَّهُمْ بوجہ اس کے کہ بیشک وہ bi-annahum
بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
قَوْمٌۭ لوگ ہیں qawmun
لوگ ہیں
لَّا نہیں
نہیں
يَعْقِلُونَ جو عقل رکھتے yaʿqilūna
جو عقل رکھتے
١٤ (۱۴)
(۱۴)
یہ کبھی اکٹھے ہو کر (کُھلے میدان میں) تمہارا مقابلہ نہ کریں گے، لڑیں گے بھی تو قلعہ بند بستیوں میں بیٹھ کر یا دیواروں کےپیچھے چُھپ کر۔ یہ آپس  کی مخالفت میں بڑے سخت ہیں۔ تم اِنہیں اکٹھا سمجھتے ہو مگر ان کے دل ایک دُوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں۔ اِن کا یہ حال اِس لیے ہے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں
۵۹:۱۵
كَمَثَلِ مانند مثال kamathali
مانند مثال
ٱلَّذِينَ ان لوگوں کے alladhīna
ان لوگوں کے
مِن سے min
سے
قَبْلِهِمْ جو ان سے پہلے تھے qablihim
جو ان سے پہلے تھے
قَرِيبًۭا ۖ قریب ہی qarīban
قریب ہی
ذَاقُوا۟ انہوں نے چکھا dhāqū
انہوں نے چکھا
وَبَالَ وبال wabāla
وبال
أَمْرِهِمْ اپنے کیے کا amrihim
اپنے کیے کا
وَلَهُمْ اور ان کے لیے walahum
اور ان کے لیے
عَذَابٌ عذاب ہے ʿadhābun
عذاب ہے
أَلِيمٌۭ دردناک alīmun
دردناک
١٥ (۱۵)
(۱۵)
یہ اُنہی لوگوں کے مانند ہیں جو اِن سے تھوڑی ہی مدّت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں اور اِن کے لیے درد ناک عذاب ہے
۵۹:۱۶
كَمَثَلِ جیسے مثال kamathali
جیسے مثال
ٱلشَّيْطَـٰنِ شیطان کی۔ شیطان کی طرح l-shayṭāni
شیطان کی۔ شیطان کی طرح
إِذْ جب idh
جب
قَالَ اس نے کہا qāla
اس نے کہا
لِلْإِنسَـٰنِ انسان سے lil'insāni
انسان سے
ٱكْفُرْ کفر کرو uk'fur
کفر کرو
فَلَمَّا تو جب falammā
تو جب
كَفَرَ اس نے کفر کیا kafara
اس نے کفر کیا
قَالَ کہا qāla
کہا
إِنِّى بیشک میں innī
بیشک میں
بَرِىٓءٌۭ بری الذمہ ہوں barīon
بری الذمہ ہوں
مِّنكَ تجھ سے minka
تجھ سے
إِنِّىٓ بیشک میں innī
بیشک میں
أَخَافُ میں ڈرتا ہوں akhāfu
میں ڈرتا ہوں
ٱللَّهَ اللہ سے l-laha
اللہ سے
رَبَّ جو رب ہے rabba
جو رب ہے
ٱلْعَـٰلَمِينَ تمام جہانوں کا l-ʿālamīna
تمام جہانوں کا
١٦ (۱۶)
(۱۶)
اِن کی مثال شیطان کی سی ہے کہ پہلے وہ انسان سے کہتا ہے کہ کفر کر ، اور جب انسان کفر کر بیٹھتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے بَرِیُّ الذِّمّہ ہوں، مجھے توا للہ ربّ العالمین سے ڈر لگتا ہے۔
۵۹:۱۷
فَكَانَ تو تھا fakāna
تو تھا
عَـٰقِبَتَهُمَآ ان دونوں کا انجام ʿāqibatahumā
ان دونوں کا انجام
أَنَّهُمَا بیشک وہ دونوں annahumā
بیشک وہ دونوں
فِى میں
میں
ٱلنَّارِ آگ میں ہوں گے l-nāri
آگ میں ہوں گے
خَـٰلِدَيْنِ ہمیشہ رہنے والے khālidayni
ہمیشہ رہنے والے
فِيهَا ۚ اس میں fīhā
اس میں
وَذَٰلِكَ اور یہی ہے wadhālika
اور یہی ہے
جَزَٰٓؤُا۟ بدلہ jazāu
بدلہ
ٱلظَّـٰلِمِينَ ظالموں کا l-ẓālimīna
ظالموں کا
١٧ (۱۷)
(۱۷)
پھر دونوں کا انجام یہ ہونا ہے کہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائیں، اور ظالموں کی یہی جزا ہے
۵۹:۱۸
يَـٰٓأَيُّهَا اے yāayyuhā
اے
ٱلَّذِينَ لوگو alladhīna
لوگو
ءَامَنُوا۟ جو ایمان لائے ہو āmanū
جو ایمان لائے ہو
ٱتَّقُوا۟ ڈرو ittaqū
ڈرو
ٱللَّهَ اللہ سے l-laha
اللہ سے
وَلْتَنظُرْ اور چاہیے کہ دیکھے waltanẓur
اور چاہیے کہ دیکھے
نَفْسٌۭ ہر نفس nafsun
ہر نفس
مَّا جو
جو
قَدَّمَتْ اس نے آگے بھیجا qaddamat
اس نے آگے بھیجا
لِغَدٍۢ ۖ کل کے لیے lighadin
کل کے لیے
وَٱتَّقُوا۟ اور ڈرو wa-ittaqū
اور ڈرو
ٱللَّهَ ۚ اللہ سے l-laha
اللہ سے
إِنَّ بیشک inna
بیشک
ٱللَّهَ اللہ تعالیٰ l-laha
اللہ تعالیٰ
خَبِيرٌۢ باخبر ہے khabīrun
باخبر ہے
بِمَا ساتھ اس کے جو bimā
ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ تم عمل کرتے ہو taʿmalūna
تم عمل کرتے ہو
١٨ (۱۸)
(۱۸)
1 اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اُس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناً تمہارے اُن سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو
۵۹:۱۹
وَلَا اور نہ walā
اور نہ
تَكُونُوا۟ ہو تم takūnū
ہو تم
كَٱلَّذِينَ ان لوگوں کی طرح ka-alladhīna
ان لوگوں کی طرح
نَسُوا۟ جنہوں نے بھلا دیا nasū
جنہوں نے بھلا دیا
ٱللَّهَ اللہ کو l-laha
اللہ کو
فَأَنسَىٰهُمْ پھر اس نے بھلوا دیا ان کو fa-ansāhum
پھر اس نے بھلوا دیا ان کو
أَنفُسَهُمْ ۚ ان کے نفس کو anfusahum
ان کے نفس کو
أُو۟لَـٰٓئِكَ یہی لوگ ulāika
یہی لوگ
هُمُ وہ humu
وہ
ٱلْفَـٰسِقُونَ جو فاسق ہیں l-fāsiqūna
جو فاسق ہیں
١٩ (۱۹)
(۱۹)
اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بُھول گئے تو اللہ نے اُنہیں خود اپنا نفس بُھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں
۵۹:۲۰
لَا نہیں
نہیں
يَسْتَوِىٓ برابر ہوسکتے yastawī
برابر ہوسکتے
أَصْحَـٰبُ ساتھی aṣḥābu
ساتھی
ٱلنَّارِ آگ کے l-nāri
آگ کے
وَأَصْحَـٰبُ ساتھی۔ والے wa-aṣḥābu
ساتھی۔ والے
ٱلْجَنَّةِ ۚ اور جنت l-janati
اور جنت
أَصْحَـٰبُ کے ساتھی aṣḥābu
کے ساتھی
ٱلْجَنَّةِ جنت والے l-janati
جنت والے
هُمُ وہی ہیں humu
وہی ہیں
ٱلْفَآئِزُونَ جو کامیاب ہونے والے ہیں l-fāizūna
جو کامیاب ہونے والے ہیں
٢٠ (۲۰)
(۲۰)
دوزخ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں
۵۹:۲۱
لَوْ اگر law
اگر
أَنزَلْنَا نازل کرتے ہم anzalnā
نازل کرتے ہم
هَـٰذَا اس hādhā
اس
ٱلْقُرْءَانَ قرآن کو l-qur'āna
قرآن کو
عَلَىٰ اوپر ʿalā
اوپر
جَبَلٍۢ ایک پہاڑ کے jabalin
ایک پہاڑ کے
لَّرَأَيْتَهُۥ البتہ تم دیکھتے اس کو lara-aytahu
البتہ تم دیکھتے اس کو
خَـٰشِعًۭا دبا ہوا khāshiʿan
دبا ہوا
مُّتَصَدِّعًۭا پھٹتا ہوا۔ پھٹنے والا mutaṣaddiʿan
پھٹتا ہوا۔ پھٹنے والا
مِّنْ سے min
سے
خَشْيَةِ ڈر (سے) khashyati
ڈر (سے)
ٱللَّهِ ۚ اللہ کے l-lahi
اللہ کے
وَتِلْكَ اور یہ watil'ka
اور یہ
ٱلْأَمْثَـٰلُ مثالیں l-amthālu
مثالیں
نَضْرِبُهَا ہم بیان کرتے ہیں ان کو naḍribuhā
ہم بیان کرتے ہیں ان کو
لِلنَّاسِ لوگوں کے لیے lilnnāsi
لوگوں کے لیے
لَعَلَّهُمْ تاکہ وہ laʿallahum
تاکہ وہ
يَتَفَكَّرُونَ وہ غور و فکر کریں yatafakkarūna
وہ غور و فکر کریں
٢١ (۲۱)
(۲۱)
اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اُتار دیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جارہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے۔ یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ وہ (اپنی حالت پر)غور کریں۔
۵۹:۲۲
هُوَ وہ huwa
وہ
ٱللَّهُ اللہ l-lahu
اللہ
ٱلَّذِى وہ ذات ہے alladhī
وہ ذات ہے
لَآ نہیں
نہیں
إِلَـٰهَ کوئی الہ ilāha
کوئی الہ
إِلَّا مگر illā
مگر
هُوَ ۖ وہی huwa
وہی
عَـٰلِمُ جاننے والا ہے ʿālimu
جاننے والا ہے
ٱلْغَيْبِ غیب کا l-ghaybi
غیب کا
وَٱلشَّهَـٰدَةِ ۖ اور حاضر کا wal-shahādati
اور حاضر کا
هُوَ وہ huwa
وہ
ٱلرَّحْمَـٰنُ رحمن ہے l-raḥmānu
رحمن ہے
ٱلرَّحِيمُ اور رحیم ہے l-raḥīmu
اور رحیم ہے
٢٢ (۲۲)
(۲۲)
1 وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، غائب اور ظاہر ہر چیز کا جاننے والا، وہی رحمٰن اور رحیم ہے۔
۵۹:۲۳
هُوَ وہ huwa
وہ
ٱللَّهُ اللہ l-lahu
اللہ
ٱلَّذِى وہ ذات ہے alladhī
وہ ذات ہے
لَآ نہیں
نہیں
إِلَـٰهَ کوئی الہ برحق ilāha
کوئی الہ برحق
إِلَّا مگر illā
مگر
هُوَ وہی huwa
وہی
ٱلْمَلِكُ بادشاہ l-maliku
بادشاہ
ٱلْقُدُّوسُ بہت مقدس l-qudūsu
بہت مقدس
ٱلسَّلَـٰمُ سراسر سلامتی l-salāmu
سراسر سلامتی
ٱلْمُؤْمِنُ امن دینے والا l-mu'minu
امن دینے والا
ٱلْمُهَيْمِنُ نگہبان l-muhayminu
نگہبان
ٱلْعَزِيزُ زبردست l-ʿazīzu
زبردست
ٱلْجَبَّارُ بزور حکم نافذ کرنے والا l-jabāru
بزور حکم نافذ کرنے والا
ٱلْمُتَكَبِّرُ ۚ بڑا ہو کر رہنے والا l-mutakabiru
بڑا ہو کر رہنے والا
سُبْحَـٰنَ پاک ہے sub'ḥāna
پاک ہے
ٱللَّهِ اللہ l-lahi
اللہ
عَمَّا اس سے جو ʿammā
اس سے جو
يُشْرِكُونَ وہ شریک ٹھہراتے yush'rikūna
وہ شریک ٹھہراتے
٢٣ (۲۳)
(۲۳)
وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے نہایت مقدّس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب،   اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور وہ بڑا ہی ہو کر رہنے والا۔ پاک ہے اللہ اُس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں۔
۵۹:۲۴
هُوَ وہ huwa
وہ
ٱللَّهُ اللہ l-lahu
اللہ
ٱلْخَـٰلِقُ خالق ہے l-khāliqu
خالق ہے
ٱلْبَارِئُ پیدا کرنے والا ہے l-bāri-u
پیدا کرنے والا ہے
ٱلْمُصَوِّرُ ۖ تصویر گری کرنے والا ہے l-muṣawiru
تصویر گری کرنے والا ہے
لَهُ اسی کے لیے lahu
اسی کے لیے
ٱلْأَسْمَآءُ نام ہیں l-asmāu
نام ہیں
ٱلْحُسْنَىٰ ۚ اچھے اچھے l-ḥus'nā
اچھے اچھے
يُسَبِّحُ تسبیح کررہے ہیں yusabbiḥu
تسبیح کررہے ہیں
لَهُۥ اس کے لیے lahu
اس کے لیے
مَا جو بھی
جو بھی
فِى میں
میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ آسمانوں (میں) ہیں l-samāwāti
آسمانوں (میں) ہیں
وَٱلْأَرْضِ ۖ اور زمین میں wal-arḍi
اور زمین میں
وَهُوَ اور وہ wahuwa
اور وہ
ٱلْعَزِيزُ زبردست ہے l-ʿazīzu
زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ حکمت والا ہے l-ḥakīmu
حکمت والا ہے
٢٤ (۲۴)
(۲۴)
وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورت گری کرنے والا ہے۔ اُس کے لیے بہترین نام ہیں۔ ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اُس کی تسبیح کر رہی ہے، اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔