۵۸

المجادلہ

مدنی ۲۲ آیات پارہ ۲۸
المجادلة

سورہ المجادلہ (المجادلة) قرآن مجید کی ۵۸ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۲۲ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۵۸:۱
قَدْتحقیقqadسَمِعَسن لیsamiʿaٱللَّهُاللہ نےl-lahuقَوْلَباتqawlaٱلَّتِىاس عورت کیallatīتُجَـٰدِلُكَجو جھگڑ رہی تھی تجھ سےtujādilukaفِىبارے میںزَوْجِهَااپنے شوہر کےzawjihāوَتَشْتَكِىٓاور شکایت کررہی تھیwatashtakīإِلَىسےilāٱللَّهِاللہ (سے)l-lahiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَسْمَعُسن رہا تھاyasmaʿuتَحَاوُرَكُمَآ ۚتم دونوں کی گفتگو کوtaḥāwurakumāإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaسَمِيعٌۢسننے والا ہےsamīʿunبَصِيرٌدیکھنے والا ہےbaṣīrun١
اللہ نے سُن لی اُس عورت کی بات جو اپنے شوہر کے معاملہ میں تم سے تکرار کر رہی ہے اور اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے۔ اللہ تم دونوں کی گفتگو سُن رہا ہے، وہ سب کچھ سُننے اور دیکھنے والا ہے
۵۸:۲
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُظَـٰهِرُونَجو ظہار کرتے ہیںyuẓāhirūnaمِنكُمتم میں سےminkumمِّنسےminنِّسَآئِهِماپنی بیویوں (سے)nisāihimمَّانہیںهُنَّوہhunnaأُمَّهَـٰتِهِمْ ۖان کی مائیںummahātihimإِنْنہیںinأُمَّهَـٰتُهُمْان کی مائیںummahātuhumإِلَّامگرillāٱلَّـٰٓـِٔىوہ (عورتیں) جنہوں نےallāīوَلَدْنَهُمْ ۚجنم دیا ان کوwaladnahumوَإِنَّهُمْاور بیشک وہwa-innahumلَيَقُولُونَالبتہ وہ کہتے ہیںlayaqūlūnaمُنكَرًۭامنکر۔ ناپسندیدہmunkaranمِّنَسےminaٱلْقَوْلِبات میں (سے)l-qawliوَزُورًۭا ۚاور جھوٹwazūranوَإِنَّاور بیشکwa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَعَفُوٌّالبتہ معاف کرنے والا ہےlaʿafuwwunغَفُورٌۭبخشش فرمانے والا ہےghafūrun٢
تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں،ا  ن کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے۔ یہ لوگ ایک سخت ناپسندیدہ اور جُھوٹی بات کہتے ہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے۔
۵۸:۳
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيُظَـٰهِرُونَجو ظہار کرتے ہیںyuẓāhirūnaمِنسےminنِّسَآئِهِمْاپنی بیویوں (سے)nisāihimثُمَّپھرthummaيَعُودُونَوہ لوٹنا چاہتے ہوںyaʿūdūnaلِمَاواسطے اس کے جوlimāقَالُوا۟انہوں نے کہاqālūفَتَحْرِيرُپس آزاد کرنا ہےfataḥrīruرَقَبَةٍۢایک گردن کاraqabatinمِّنسےminقَبْلِاس سے قبلqabliأَنوہanيَتَمَآسَّا ۚایک دوسرے کو چھوئیںyatamāssāذَٰلِكُمْیہ باتdhālikumتُوعَظُونَتم نصیحت کیے جاتے ہوtūʿaẓūnaبِهِۦ ۚساتھ اس کےbihiوَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūnaخَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun٣
1 جو لوگ اپنی بیویوں سے ظِہار کریں پھر اپنی اُس بات سے رجُوع کریں جو انہوں نے کہی تھی، تو قبل اس کے  کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں، ایک غلام آزاد کرنا ہوگا۔ اِس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
۵۸:۴
فَمَنتو جو کوئیfamanلَّمْنہlamيَجِدْپائےyajidفَصِيَامُتو روزے رکھےfaṣiyāmuشَهْرَيْنِدو مہینوں کےshahrayniمُتَتَابِعَيْنِمسلسل۔ پے درپےmutatābiʿayniمِنسےminقَبْلِاس سے پہلےqabliأَنکہanيَتَمَآسَّا ۖوہ ایک دوسرے کو چھوئیںyatamāssāفَمَنتو جو کوئیfamanلَّمْنہlamيَسْتَطِعْاستطاعت رکھتا ہوyastaṭiʿفَإِطْعَامُتو کھانا کھلانا ہےfa-iṭ'ʿāmuسِتِّينَساٹھsittīnaمِسْكِينًۭا ۚمسکینوں کاmis'kīnanذَٰلِكَیہdhālikaلِتُؤْمِنُوا۟تاکہ تم ایمان لاؤlitu'minūبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرَسُولِهِۦ ۚاور اس کے رسول پرwarasūlihiوَتِلْكَاور یہwatil'kaحُدُودُحدود ہیںḥudūduٱللَّهِ ۗاللہ کیl-lahiوَلِلْكَـٰفِرِينَاور کافروں کے لیےwalil'kāfirīnaعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunأَلِيمٌدردناکalīmun٤
اور جو شخص غلام نہ پائے وہ دو مہینے کے پے درپے روزے رکھے قبل اس کے کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں۔ اور جو اس پر بھی قادر نہ ہو وہ ساٹھ (۶۰) مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ یہ حکم اِس لیے دیا جارہا ہے کہ تم اللہ اور اُس کے رسُول پر ایمان لاؤ۔2 یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں، اور کافروں کے لیے دردناک سزا ہے۔
۵۸:۵
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُحَآدُّونَجو مخالفت کرتے ہیںyuḥāddūnaٱللَّهَاللہ تعالیٰ کیl-lahaوَرَسُولَهُۥاور اس کے رسول کیwarasūlahuكُبِتُوا۟ذلیل کیے گئےkubitūكَمَاجیسا کہkamāكُبِتَذلیل کیے گئے تھےkubitaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaمِنسےminقَبْلِهِمْ ۚجو ان سے پہلے تھےqablihimوَقَدْاور تحقیقwaqadأَنزَلْنَآنازل کیا ہم نےanzalnāءَايَـٰتٍۭآیاتāyātinبَيِّنَـٰتٍۢ ۚروشن ۔ واضحbayyinātinوَلِلْكَـٰفِرِينَاور کافروں کے لیےwalil'kāfirīnaعَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābunمُّهِينٌۭرسوا کرنے والاmuhīnun٥
جو لوگ اللہ اور اُس کے رسُول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل و خوار کر دیے جائے گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ذلیل و خوار کیے جا چکے ہیں۔ ہم نے صاف صاف آیات نازل کر دی ہیں، اور کافروں کے لیے ذلّت کا عذاب ہے۔
۵۸:۶
يَوْمَجس دنyawmaيَبْعَثُهُمُاٹھائے گا ان کوyabʿathuhumuٱللَّهُاللہl-lahuجَمِيعًۭاسب کوjamīʿanفَيُنَبِّئُهُمپھر وہ آگاہ کرے گا ان کوfayunabbi-uhumبِمَاساتھ اس کے جوbimāعَمِلُوٓا۟ ۚانہوں نے عمل کیےʿamilūأَحْصَىٰهُگن رکھا ہے اس کوaḥṣāhuٱللَّهُاللہ نےl-lahuوَنَسُوهُ ۚاور وہ بھول چکے ہیں اس کوwanasūhuوَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز (پر)shayinشَهِيدٌگواہshahīdun٦
اُس دن (یہ ذلّت کا عذاب ہونا ہے) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کرکے اُٹھائے گا اور انہیں بتادےگا کہ وہ کیا کچھ کرکے آئیں ہیں۔ وہ بُھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھرا گِن گِن کر محفوظ کر رکھا ہے اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے
۵۸:۷
أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuمَاجو کچھفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں میں ہےl-samāwātiوَمَااور جو کچھwamāفِىمیںٱلْأَرْضِ ۖزمین میں ہےl-arḍiمَانہیںيَكُونُہوتاyakūnuمِنسےminنَّجْوَىٰسرگوشی میں (سے)najwāثَلَـٰثَةٍتین کیthalāthatinإِلَّامگرillāهُوَوہhuwaرَابِعُهُمْچوتھا ہے ان کاrābiʿuhumوَلَااور نہwalāخَمْسَةٍپانچ کیkhamsatinإِلَّامگرillāهُوَوہhuwaسَادِسُهُمْچھٹا ہے ان کاsādisuhumوَلَآاور نہwalāأَدْنَىٰکم ترadnāمِنسےminذَٰلِكَاس سےdhālikaوَلَآاور نہwalāأَكْثَرَزیادہaktharaإِلَّامگرillāهُوَوہhuwaمَعَهُمْان کے ساتھ ہےmaʿahumأَيْنَجہاںaynaمَاکہیںكَانُوا۟ ۖوہ ہوںkānūثُمَّپھرthummaيُنَبِّئُهُموہ آگاہ کرے گا ان کوyunabbi-uhumبِمَاساتھ اس کے جوbimāعَمِلُوا۟انہوں نے عمل کیےʿamilūيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِ ۚقیامت کےl-qiyāmatiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaبِكُلِّساتھ ہرbikulliشَىْءٍچیز کےshayinعَلِيمٌجاننے والاʿalīmun٧
1 کیا تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو  اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو۔ خفیہ بات کرنے والے خواہ اِس سے کم ہوں یا زیادہ ، جہا ں کہیں بھی وہ ہوں ، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
۵۸:۸
أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraإِلَىطرفilāٱلَّذِينَان لوگوں کی (طرف)alladhīnaنُهُوا۟جو روکے گئےnuhūعَنِسےʿaniٱلنَّجْوَىٰسرگوشی (سے)l-najwāثُمَّپھرthummaيَعُودُونَوہ لوٹتے ہیںyaʿūdūnaلِمَاواسطے اس کے جوlimāنُهُوا۟وہ روکے گئے تھےnuhūعَنْهُجس سےʿanhuوَيَتَنَـٰجَوْنَاور وہ ایک دوسرے سے سرگوشیاں کرتے ہیںwayatanājawnaبِٱلْإِثْمِساتھ گناہ کےbil-ith'miوَٱلْعُدْوَٰنِاور زیادتی کےwal-ʿud'wāniوَمَعْصِيَتِنافرمانی کےwamaʿṣiyatiٱلرَّسُولِرسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیl-rasūliوَإِذَااور جبwa-idhāجَآءُوكَوہ آتے ہیں تیرے پاسjāūkaحَيَّوْكَوہ سلام کرتے ہیں تجھ کوḥayyawkaبِمَاساتھ اس کے جوbimāلَمْنہیںlamيُحَيِّكَسلام کیا تجھ کوyuḥayyikaبِهِساتھ اس کےbihiٱللَّهُاللہ نےl-lahuوَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūnaفِىٓمیںأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں میںanfusihimلَوْلَاکیوں نہیںlawlāيُعَذِّبُنَاعذاب دیتا ہم کوyuʿadhibunāٱللَّهُاللہl-lahuبِمَابوجہ اس کے جوbimāنَقُولُ ۚہم کہتے ہیںnaqūluحَسْبُهُمْکافی ہے ان کوḥasbuhumجَهَنَّمُجہنمjahannamuيَصْلَوْنَهَا ۖوہ جلیں گے اس میںyaṣlawnahāفَبِئْسَپس بدترینfabi'saٱلْمَصِيرُٹھکانہ ہےl-maṣīru٨
کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہیں سرگوشیاں کرنے سے منع کر دیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا؟ یہ لوگ چُھپ چُھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسُول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں، اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تمہیں اُس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری اِن باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا۔ اُن کے لیے جہنم ہی کافی ہے۔ اُسی کا وہ ایندھن بنیں گے۔ بڑا  ہی بُرا انجام ہے اُن کا
۵۸:۹
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanūإِذَاجبidhāتَنَـٰجَيْتُمْتم سرگوشیاں کرو۔ پوشیدہ بات کروtanājaytumفَلَاپس نہfalāتَتَنَـٰجَوْا۟تم سرگوشیاں کروtatanājawبِٱلْإِثْمِساتھ گناہ کےbil-ith'miوَٱلْعُدْوَٰنِاور زیادتی کےwal-ʿud'wāniوَمَعْصِيَتِاور نافرمانیwamaʿṣiyatiٱلرَّسُولِرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-rasūliوَتَنَـٰجَوْا۟اور پوشیدہ بات کروwatanājawبِٱلْبِرِّساتھ نیکی کےbil-biriوَٱلتَّقْوَىٰ ۖاور تقوی کےwal-taqwāوَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqūٱللَّهَاللہ سےl-lahaٱلَّذِىٓوہ ذاتalladhīإِلَيْهِاس کی طرفilayhiتُحْشَرُونَتم اکٹھے کیے جاؤ گےtuḥ'sharūna٩
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم آپس میں پوشیدہ بات کر و تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں نہیں بلکہ نیکی اور تقوٰی کی باتیں کرو اور اُس خدا سے ڈرتے رہوجس کے حضور تمہیں حشر میں پیش ہونا ہے۔1
۵۸:۱۰
إِنَّمَابیشکinnamāٱلنَّجْوَىٰسرگوشیl-najwāمِنَسےminaٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کی طرف (سے)l-shayṭāniلِيَحْزُنَتاکہ غمگین ہوںliyaḥzunaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَلَيْسَحالانکہ نہیںwalaysaبِضَآرِّهِمْضرر دینے والی ان کوbiḍārrihimشَيْـًٔاکچھ بھی۔ کوئی چیز بھیshayanإِلَّامگرillāبِإِذْنِاذن سےbi-idh'niٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiوَعَلَىاور پرwaʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiفَلْيَتَوَكَّلِکہ توکل کریںfalyatawakkaliٱلْمُؤْمِنُونَمومنl-mu'minūna١٠
کانا پھوسی تو ایک شیطانی کام ہے، اور وہ اس لیے کی جاتی ہے کہ ایمان لانے والے لوگ اُس سے رنجیدہ ہوں ، حالانکہ بےاذنِ خدا  وہ انہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی،اور مومنوں کو اللہ ہی بھروسہ رکھنا چاہیے۔
۵۸:۱۱
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanūإِذَاجبidhāقِيلَکہا جائےqīlaلَكُمْتم سےlakumتَفَسَّحُوا۟جگہ پیدا کرو۔ کشادگی پیدا کروtafassaḥūفِىمیںٱلْمَجَـٰلِسِمجلسوں (میں)l-majālisiفَٱفْسَحُوا۟تو کشادگی پیدا کروfa-if'saḥūيَفْسَحِکشادگی پیدا کردے گاyafsaḥiٱللَّهُاللہl-lahuلَكُمْ ۖتمہارے لیےlakumوَإِذَااور جبwa-idhāقِيلَکہا جائےqīlaٱنشُزُوا۟اٹھ جاؤunshuzūفَٱنشُزُوا۟تو اٹھ جایا کروfa-unshuzūيَرْفَعِبلند کرتا ہےyarfaʿiٱللَّهُاللہl-lahuٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūمِنكُمْتم میں سےminkumوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaأُوتُوا۟جو دیے گئےūtūٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'maدَرَجَـٰتٍۢ ۚدرجوں میںdarajātinوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūnaخَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun١١
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم سے کہا جائے کہ اپنی مجلسوں میں کشادگی پیدا کرو تو جگہ کشادہ کر دیا کرو، اللہ تمہیں کشادگی بخشے گا۔ اور جب تم سے کہا جائے کہ اُٹھ جاؤ تو اُٹھ جایا کرو۔ تم میں سے جو  لوگ  ایمان رکھنے والےہیں اور جن کو علم بخشا گیا ہے، اللہ ان کو بلند درجے عطا فرمائے گا، اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ کو اس کی خبر ہے
۵۸:۱۲
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگو !alladhīnaءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanūإِذَاجبidhāنَـٰجَيْتُمُسرگوشی کرو تمnājaytumuٱلرَّسُولَرسول سےl-rasūlaفَقَدِّمُوا۟تو پیش کروfaqaddimūبَيْنَbeforebaynaيَدَىْپہلےyadayنَجْوَىٰكُمْاپنی سرگوشی کےnajwākumصَدَقَةًۭ ۚصدقہṣadaqatanذَٰلِكَیہ باتdhālikaخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunلَّكُمْتمہارے لیےlakumوَأَطْهَرُ ۚاور زیادہ پاکیزہ ہےwa-aṭharuفَإِنپھر اگرfa-inلَّمْنہlamتَجِدُوا۟تم پاؤtajidūفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaغَفُورٌۭغفورghafūrunرَّحِيمٌرحیم ہےraḥīmun١٢
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم رسول سے تخلیہ میں بات کرو تو بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ دو۔ یہ تمہارے لیے بہتر اور پاکیزہ تر ہے۔ البتہ اگر تم صدقہ دینے کے لیے کچھ نہ پاؤ تو اللہ غفورورحیم ہے
۵۸:۱۳
ءَأَشْفَقْتُمْکیا ڈر گئے تمa-ashfaqtumأَنکہanتُقَدِّمُوا۟تم آگے بھیجو۔ پیش کروtuqaddimūبَيْنَbeforebaynaيَدَىْپہلےyadayنَجْوَىٰكُمْاپنی سرگوشیوں سےnajwākumصَدَقَـٰتٍۢ ۚصدقاتṣadaqātinفَإِذْپھر جبfa-idhلَمْنہlamتَفْعَلُوا۟تم کروtafʿalūوَتَابَاور مہربان ہوwatābaٱللَّهُاللہl-lahuعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumفَأَقِيمُوا۟تو قائم کروfa-aqīmūٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَءَاتُوا۟اور ادا کروwaātūٱلزَّكَوٰةَزکوۃl-zakataوَأَطِيعُوا۟اور اطاعت کروwa-aṭīʿūٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَرَسُولَهُۥ ۚاور اس کے رسول کیwarasūlahuوَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuخَبِيرٌۢباخبر ہےkhabīrunبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna١٣
کیا تم ڈرگئے اس بات سےکہ تخلیہ میں گفتگو کرنے سے پہلے تمہیں صدقات دینے ہونگے؟ اچھا، اگر تم ایسا نہ کرو۔۔۔۔ اور اللہ نے تم کو اس سے معاف کر دیا۔۔۔۔ تو نماز قائم کرتے رہو، زکوٰة دیتے رہو اور اللہ اور اُس کے رسُول کی اطاعت کرتے رہو۔ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
۵۸:۱۴
۞ أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraإِلَىطرفilāٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaتَوَلَّوْا۟جنہوں نے دوست بنایاtawallawقَوْمًاایک قوم کوqawmanغَضِبَغضب ناک ہوghaḍibaٱللَّهُاللہl-lahuعَلَيْهِمان پرʿalayhimمَّانہیںهُموہhumمِّنكُمْتم میں سےminkumوَلَااور نہwalāمِنْهُمْان میں سےmin'humوَيَحْلِفُونَاور وہ قسمیں کھاتے ہیںwayaḥlifūnaعَلَىپرʿalāٱلْكَذِبِجھوٹ (پر)l-kadhibiوَهُمْاور وہwahumيَعْلَمُونَجانتے ہیںyaʿlamūna١٤
کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جواللہ کا مغضوب ہے؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ اُن  کے، اور وہ جان بُوجھ کر  جُھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں۔
۵۸:۱۵
أَعَدَّتیار کیاaʿaddaٱللَّهُاللہ نےl-lahuلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابًۭاعذابʿadhābanشَدِيدًا ۖشدید۔ سختshadīdanإِنَّهُمْبیشک وہinnahumسَآءَبرا ہےsāaمَاجو کچھكَانُوا۟وہ ہیںkānūيَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna١٥
اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے، بڑے ہی برے کرتوت ہیں جو وہ کر رہے ہیں
۵۸:۱۶
ٱتَّخَذُوٓا۟انہوں نے بنا لیاittakhadhūأَيْمَـٰنَهُمْاپنی قسموں کوaymānahumجُنَّةًۭڈھالjunnatanفَصَدُّوا۟تو انہوں نے روک دیاfaṣaddūعَنسےʿanسَبِيلِراستے (سے)sabīliٱللَّهِاللہ کےl-lahiفَلَهُمْتو ان کے لیےfalahumعَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābunمُّهِينٌۭرسوا کرنے والاmuhīnun١٦
اُنہوں نے  اپنی قسموں کر ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں، اِس پر ان کے لیے ذلّت کا عذاب ہے
۵۸:۱۷
لَّنہرگز نہlanتُغْنِىَکام آئیں گےtugh'niyaعَنْهُمْان کوʿanhumأَمْوَٰلُهُمْان کے مالamwāluhumوَلَآاور نہwalāأَوْلَـٰدُهُمان کی اولادawlāduhumمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ (سے)l-lahiشَيْـًٔا ۚکچھ بھیshayanأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaأَصْحَـٰبُساتھی ہیںaṣḥābuٱلنَّارِ ۖآگ کےl-nāriهُمْوہhumفِيهَااس میںfīhāخَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna١٧
اللہ سے بچانے کے لیے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے نہ ان کی اولاد وہ دوزخ کے یار ہیں، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے
۵۸:۱۸
يَوْمَجس دنyawmaيَبْعَثُهُمُاٹھائے گا ان کوyabʿathuhumuٱللَّهُاللہl-lahuجَمِيعًۭاسب کے سب کوjamīʿanفَيَحْلِفُونَپھر وہ قسمیں کھائیں گےfayaḥlifūnaلَهُۥاس کے لیےlahuكَمَاجیسا کہkamāيَحْلِفُونَوہ قسمیں کھاتے ہیںyaḥlifūnaلَكُمْ ۖتمہارے لیےlakumوَيَحْسَبُونَاور وہ سمجھتے ہیںwayaḥsabūnaأَنَّهُمْبیشک وہannahumعَلَىٰاوپرʿalāشَىْءٍ ۚایک چیز کے ہیںshayinأَلَآخبردارalāإِنَّهُمْبیشک وہinnahumهُمُوہیhumuٱلْكَـٰذِبُونَجھوٹے ہیںl-kādhibūna١٨
سی طرح قسمیں  کھائیں  گے جس طرح تمہارے سامنے کھاتے ہیں اور اپنے نزدیک یہ سمجھیں گے کہ اس سے ان کا کچھ کام بن جائے گا۔خوب جان لو، وہ پرلے درجے کے جُھوٹے ہیں
۵۸:۱۹
ٱسْتَحْوَذَغالب آگیا۔ گھیر لیا۔ احاطہ کرلیاis'taḥwadhaعَلَيْهِمُان پرʿalayhimuٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānuفَأَنسَىٰهُمْتو اس نے بھلا دیا ان کوfa-ansāhumذِكْرَذکرdhik'raٱللَّهِ ۚاللہ کاl-lahiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaحِزْبُگروہ ہیںḥiz'buٱلشَّيْطَـٰنِ ۚشیطان کاl-shayṭāniأَلَآخبردارalāإِنَّبیشکinnaحِزْبَگروہḥiz'baٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کاl-shayṭāniهُمُوہhumuٱلْخَـٰسِرُونَخسارہ پانے والے ہیںl-khāsirūna١٩
شیطان اُن پر مسلط ہو چکا ہے اور ا ُس نے خدا کی یاد اُن کے دل سے بھلا دی ہے وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں خبردار ہو، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں
۵۸:۲۰
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُحَآدُّونَجو مقابلہ کرتے ہیںyuḥāddūnaٱللَّهَاللہ کاl-lahaوَرَسُولَهُۥٓاور اس کے رسول کاwarasūlahuأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaفِىمیںٱلْأَذَلِّينَسب سے ذلیل ترین (مخلوق) میں سے ہیںl-adhalīna٢٠
یقیناً ذلیل ترین مخلوقات میں سے ہیں وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتے ہیں
۵۸:۲۱
كَتَبَلکھ دیاkatabaٱللَّهُاللہ نےl-lahuلَأَغْلِبَنَّالبتہ میں ضرور غالب آؤں گاla-aghlibannaأَنَا۠میںanāوَرُسُلِىٓ ۚاور میرے رسولwarusulīإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaقَوِىٌّقوت والاqawiyyunعَزِيزٌۭزبردست ہےʿazīzun٢١
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسُول غالب ہو کر رہیں گے۔ فی الواقع اللہ زبردست اور زورآور ہے
۵۸:۲۲
لَّانہتَجِدُتم پاؤ گےtajiduقَوْمًۭاایک قوم کوqawmanيُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتی ہوyu'minūnaبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَٱلْيَوْمِاور یومwal-yawmiٱلْـَٔاخِرِآخرت پرl-ākhiriيُوَآدُّونَوہ محبت رکھتے ہوںyuwāddūnaمَنْاس سےجس نےmanحَآدَّمخالفت کیḥāddaٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَرَسُولَهُۥاور اس کے رسول کیwarasūlahuوَلَوْاور اگرچہwalawكَانُوٓا۟ہوں وہkānūءَابَآءَهُمْان کے آباؤ اجدادābāahumأَوْیاawأَبْنَآءَهُمْان کے بیٹےabnāahumأَوْیاawإِخْوَٰنَهُمْان کے بھائیikh'wānahumأَوْیاawعَشِيرَتَهُمْ ۚان کے اہل خاندانʿashīratahumأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaكَتَبَاس نے واضح کردیا۔ لکھ دیاkatabaفِىمیںقُلُوبِهِمُان کے دلوں (میں )qulūbihimuٱلْإِيمَـٰنَایمانl-īmānaوَأَيَّدَهُماور تائید کی ان کیwa-ayyadahumبِرُوحٍۢساتھ ایک روح کےbirūḥinمِّنْهُ ۖاس سےmin'huوَيُدْخِلُهُمْاور وہ داخل کرے گا ان کوwayud'khiluhumجَنَّـٰتٍۢباغوں میںjannātinتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِنسےminتَحْتِهَاان کے نیچے (سے)taḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāruخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīnaفِيهَا ۚان میںfīhāرَضِىَراضی ہوگیاraḍiyaٱللَّهُاللہl-lahuعَنْهُمْان سےʿanhumوَرَضُوا۟اور وہ راضی ہوگئےwaraḍūعَنْهُ ۚاس سےʿanhuأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaحِزْبُگروہ ہیںḥiz'buٱللَّهِ ۚاللہ کاl-lahiأَلَآسنوalāإِنَّبیشکinnaحِزْبَگروہḥiz'baٱللَّهِاللہ کاl-lahiهُمُوہی ہیںhumuٱلْمُفْلِحُونَجو فلاح پانے والے ہیںl-muf'liḥūna٢٢
تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ اُن لوگوں  سے محبت کرتے ہوں جنہوں نے اللہ اور اُس کے رسُول کی مخالفت کی ہے، خواہ وہ اُن کے باپ ہوں ، یا اُن کے بیٹے، یا اُن کے بھائی یا اُن کے اہلِ خاندان۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کر دیا ہے اور اپنی طرف سے ایک رُوح عطا کر کے ان کو قوّت بخشی ہے۔ وہ ان کو ایسی جنّتوں  میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں  وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ وہ اللہ کی پارٹی کے لوگ ہیں۔ خبردار رہو، اللہ کی پارٹی والےہی فلاح پانے والے ہیں