۵۹

الحشر

مدنی ۲۴ آیات پارہ ۲۸
الحشر

سورہ الحشر (الحشر) قرآن مجید کی ۵۹ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۲۴ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۵۹:۱
سَبَّحَتسبیح کی ہےsabbaḥaلِلَّهِاللہ کے لیےlillahiمَاہر اس چیز نےفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِجو آسمانوں میں ہےl-samāwātiوَمَااور جوwamāفِىمیںٱلْأَرْضِ ۖزمین میں ہےl-arḍiوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu١
اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہی غالب اور حکیم ہے۔
۵۹:۲
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَخْرَجَجس نے نکال دیاakhrajaٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمِنْسےminأَهْلِاہلahliٱلْكِتَـٰبِکتاب میں (سے)l-kitābiمِنسےminدِيَـٰرِهِمْان کے گھروں (سے)diyārihimلِأَوَّلِپہلے ہیli-awwaliٱلْحَشْرِ ۚحشر میں۔ پہلی بھیڑ میںl-ḥashriمَانہیںظَنَنتُمْتم نے گمان کیاẓanantumأَنکہanيَخْرُجُوا۟ ۖوہ نکل جائیں گےyakhrujūوَظَنُّوٓا۟اور وہ سمجھ رہے تھےwaẓannūأَنَّهُمکہ بیشک وہannahumمَّانِعَتُهُمْبچانے والے ہیں ان کوmāniʿatuhumحُصُونُهُمان کے قلعےḥuṣūnuhumمِّنَagainstminaٱللَّهِاللہ سےl-lahiفَأَتَىٰهُمُپس آیا ان کے پاسfa-atāhumuٱللَّهُاللہl-lahuمِنْسےminحَيْثُجہاں سےḥaythuلَمْنہیںlamيَحْتَسِبُوا۟ ۖانہوں نے خیال ہی کیاyaḥtasibūوَقَذَفَاور اس نے ڈال دیاwaqadhafaفِىمیںقُلُوبِهِمُان کے دلوں میںqulūbihimuٱلرُّعْبَ ۚرعبl-ruʿ'baيُخْرِبُونَوہ برباد کررہے تھےyukh'ribūnaبُيُوتَهُماپنے گھروں کوbuyūtahumبِأَيْدِيهِمْاپنے ہاتھوں سےbi-aydīhimوَأَيْدِىاور ہاتھوں سےwa-aydīٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کےl-mu'minīnaفَٱعْتَبِرُوا۟پس عبرت پکڑوfa-iʿ'tabirūيَـٰٓأُو۟لِىاے والوyāulīٱلْأَبْصَـٰرِآنکھوں (والو )l-abṣāri٢
وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے میں اُن کے گھروں سے نکال باہر کیا۔ تمہیں ہر گز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے، او ر وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اُن کی گڑھیاں انہیں اللہ سے بچا لیں گی۔3 مگر اللہ ایسے رُخ سے اُن پر آیا جدھر اُن کا خیال بھی نہ گیا تھا۔ اُس نے اُن کے دلوں میں رُعب ڈال دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد  کر رہے تھے اور مومنوں کے ہاتھوں بھی برباد کروا رہے تھے۔ پس عبرت حاصل کرواے دیدہٴ بینا رکھنے والو!
۵۹:۳
وَلَوْلَآاور اگر نہ ہوتیwalawlāأَنیہ بات کہanكَتَبَلکھ دیkatabaٱللَّهُاللہ نےl-lahuعَلَيْهِمُان پرʿalayhimuٱلْجَلَآءَجلاوطنیl-jalāaلَعَذَّبَهُمْالبتہ عذاب دیتا ان کوlaʿadhabahumفِىمیںٱلدُّنْيَا ۖدنیا (میں)l-dun'yāوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumفِىمیںٱلْـَٔاخِرَةِآخرت (میں)l-ākhiratiعَذَابُعذاب ہےʿadhābuٱلنَّارِآگ کاl-nāri٣
اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا، اور آخرت میں تو ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ہی
۵۹:۴
ذَٰلِكَیہdhālikaبِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ وہbi-annahumشَآقُّوا۟انہوں نےمخالفت کیshāqqūٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَرَسُولَهُۥ ۖاور اس کے رسول کیwarasūlahuوَمَناور جوwamanيُشَآقِّمخالفت کرے گاyushāqqiٱللَّهَاللہ کیl-lahaفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaشَدِيدُسختshadīduٱلْعِقَابِسزا دینے والا ہےl-ʿiqābi٤
یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا، اور جو بھی اللہ کا مقابلہ کرے اللہ اس کو سزا دینے میں بہت سخت ہے
۵۹:۵
مَاجو بھیقَطَعْتُمکاٹے تم نےqaṭaʿtumمِّنکےminلِّينَةٍکھجور کے درختlīnatinأَوْیاawتَرَكْتُمُوهَاتم نے چھوڑ دیا ان کوtaraktumūhāقَآئِمَةًکھڑے ہوئےqāimatanعَلَىٰٓپرʿalāأُصُولِهَاان کی جڑوں پرuṣūlihāفَبِإِذْنِتو ساتھ اذن کےfabi-idh'niٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَلِيُخْزِىَاور تاکہ وہ رسوا کرےwaliyukh'ziyaٱلْفَـٰسِقِينَفاسقوں کوl-fāsiqīna٥
تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یاجن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا۔ اور (اللہ نے یہ اذن اس لیے دیا) تاکہ فاسقوں کو ذلیل و خوار کرے۔
۵۹:۶
وَمَآاور جوwamāأَفَآءَپھیر لایاafāaٱللَّهُاللہl-lahuعَلَىٰپرʿalāرَسُولِهِۦاپنے رسول (پر)rasūlihiمِنْهُمْان میں سےmin'humفَمَآپس نہیںfamāأَوْجَفْتُمْدوڑائے تم نےawjaftumعَلَيْهِاس پرʿalayhiمِنْکوئیminخَيْلٍۢگھوڑےkhaylinوَلَااور نہwalāرِكَابٍۢسواریrikābinوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُسَلِّطُمسلط کرتا ہےyusalliṭuرُسُلَهُۥاپنے رسولوں کوrusulahuعَلَىٰپرʿalāمَنجس (پر)manيَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāuوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuعَلَىٰاوپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز کےshayinقَدِيرٌۭقدرت رکھنے والا ہےqadīrun٦
اور جو مال اللہ نے اُن کے قبضے سے نکال کر اپنے رسُول کی طرف پلٹا دیے، وہ ایسے مال نہیں ہیں جن پر تم نے اپنے گھوڑے اور اُونٹ دوڑائے ہوں، بلکہ اللہ اپنے رسُولوں کو جس پر چاہتا ہےتسلّط فرما دیتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
۵۹:۷
مَّآجوأَفَآءَپلٹایاafāaٱللَّهُاللہ نےl-lahuعَلَىٰپرʿalāرَسُولِهِۦاپنے رسول (پر)rasūlihiمِنْسےminأَهْلِوالوں میں سےahliٱلْقُرَىٰبستی (والوں میں سے)l-qurāفَلِلَّهِپس اللہ کے لیے ہےfalillahiوَلِلرَّسُولِاور رسول کے لیےwalilrrasūliوَلِذِىاور کے لیےwalidhīٱلْقُرْبَىٰرشتہ داروں (کے لیے)l-qur'bāوَٱلْيَتَـٰمَىٰاور یتیموں کے لیےwal-yatāmāوَٱلْمَسَـٰكِينِاور مسکینوں کے لیےwal-masākīniوَٱبْنِاورwa-ib'niٱلسَّبِيلِمسافروں کے لیےl-sabīliكَىْتاکہkayلَانہيَكُونَہوyakūnaدُولَةًۢگھومتے رہنا۔ گردش کرناdūlatanبَيْنَدرمیانbaynaٱلْأَغْنِيَآءِمال داروں کے۔ غنی لوگوں کےl-aghniyāiمِنكُمْ ۚتم میں سےminkumوَمَآاور جوwamāءَاتَىٰكُمُدیں تم کوātākumuٱلرَّسُولُرسولl-rasūluفَخُذُوهُپس لے لو اس کوfakhudhūhuوَمَااور جس چیز سےwamāنَهَىٰكُمْروکیں تم کوnahākumعَنْهُاس سےʿanhuفَٱنتَهُوا۟ ۚپس رک جاؤfa-intahūوَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqūٱللَّهَ ۖاللہ سےl-lahaإِنَّبےشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaشَدِيدُسختshadīduٱلْعِقَابِسزا دینے والا ہےl-ʿiqābi٧
جو کچھ بھی اللہ اِن بستیوں کے لوگوں سے اپنے  رسُول کی طرف پلٹا دے وہ اللہ اور رسُول اور رشتہ داروں اور یتامٰی اور مساکین اور مسافروں کے لیے ہے تاکہ وہ تمہارے مالداروں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے، جو کچھ رسُولؐ تمہیں دے  وہ لے لو اور جس چیز سے وہ تم کو روک دے اس سے رُک جاؤ۔ اللہ سے ڈرو، اللہ سخت سزا دینے والا ہے
۵۹:۸
لِلْفُقَرَآءِان غریبوں کے لیےlil'fuqarāiٱلْمُهَـٰجِرِينَمہاجرینl-muhājirīnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaأُخْرِجُوا۟جو نکالے گئےukh'rijūمِنسےminدِيَـٰرِهِمْاپنے گھروں (سے)diyārihimوَأَمْوَٰلِهِمْاور اپنے مالوں سےwa-amwālihimيَبْتَغُونَوہ چاہتے ہیںyabtaghūnaفَضْلًۭافضلfaḍlanمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ کی طرف سےl-lahiوَرِضْوَٰنًۭااور رضامندیwariḍ'wānanوَيَنصُرُونَاور وہ مدد کرتے ہیںwayanṣurūnaٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَرَسُولَهُۥٓ ۚاور اس کے رسول کیwarasūlahuأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaهُمُوہhumuٱلصَّـٰدِقُونَجو سچے ہیںl-ṣādiqūna٨
(نیز وہ مال) اُن غریب مہا جرین کےلیے ہے جو اپنے گھروں اور جائیدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں۔ یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسُولؐ کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں۔ یہی راستباز لوگ ہیں۔
۵۹:۹
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaتَبَوَّءُوجنہوں نے جگہ پکڑیtabawwaūٱلدَّارَگھر میںl-dāraوَٱلْإِيمَـٰنَاور ایمان لائےwal-īmānaمِنسےminقَبْلِهِمْان سے قبلqablihimيُحِبُّونَوہ محبت رکھتے ہیںyuḥibbūnaمَنْجوmanهَاجَرَہجرت کرےhājaraإِلَيْهِمْان کی طرفilayhimوَلَااور نہیںwalāيَجِدُونَوہ پاتےyajidūnaفِىمیںصُدُورِهِمْاپنے سینوں میںṣudūrihimحَاجَةًۭکوئی حاجتḥājatanمِّمَّآاس میں سے جوmimmāأُوتُوا۟وہ دئیے گئےūtūوَيُؤْثِرُونَاور وہ ترجیح دیتے ہیںwayu'thirūnaعَلَىٰٓپرʿalāأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں پرanfusihimوَلَوْاور اگرچہwalawكَانَہوkānaبِهِمْان کوbihimخَصَاصَةٌۭ ۚبھوک۔ تنگیkhaṣāṣatunوَمَناور جو کوئیwamanيُوقَبچالیا گیاyūqaشُحَّخود غرضی سےshuḥḥaنَفْسِهِۦاپنے نفس کیnafsihiفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو ایسے لوگfa-ulāikaهُمُوہیhumuٱلْمُفْلِحُونَفلاح پانے والے ہیںl-muf'liḥūna٩
(اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے)جو اِن مہاجرین کی آمد سے پہلےہی ایمان لاکر دارالہجرت میں مقیم تھے۔ یہ اُن لوگوں سےمحبت کرتے ہیں جو ہجرت کرکے اُن کے پاس آئے ہیں اور جو کچھ بھی اُن کو دیدیا جائے اُس کی کوئی حاجت تک یہ اپنے دلوں میں محسوس نہیں کرتے اور اپنی ذات پر دُوسروں کو تر جیح دیتے ہیں خواہ اپنی جگہ خود محتاج ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے دل کی تنگی سے بچالیے گئے۔ وہی فلاح پانے والے ہیں۔
۵۹:۱۰
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaجَآءُوجو آئےjāūمِنۢfromminبَعْدِهِمْان کے بعدbaʿdihimيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaرَبَّنَااے ہمارے رب- ہم کوrabbanāٱغْفِرْبخش دےigh'firلَنَااور ہمارےlanāوَلِإِخْوَٰنِنَابھائیوں کوwali-ikh'wānināٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaسَبَقُونَاسبقت لے گئے ہم سےsabaqūnāبِٱلْإِيمَـٰنِایمان میںbil-īmāniوَلَااور نہwalāتَجْعَلْتو ڈالtajʿalفِىمیںقُلُوبِنَاہمارے دلوں میںqulūbināغِلًّۭابغضghillanلِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūرَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanāإِنَّكَبیشک توinnakaرَءُوفٌۭشفقت کرنے والاraūfunرَّحِيمٌمہربان ہےraḥīmun١٠
(اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے) جو اِن اَگلوں کے بعد آئے ہیں، جو کہتے ہیں کہ”اے ہمارے رب ، ہمیں اور ہمارے اُن سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سےپہلے ایمان لائے ہیں اورہمارے دلوں میں اہلِ ایمان کے لیےکوئی بغض نہ رکھ، اے ہمارے رب تُو بڑا مہربان اور رحیم ہے“۔
۵۹:۱۱
۞ أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraإِلَىطرفilāٱلَّذِينَان لوگوں کی طرفalladhīnaنَافَقُوا۟جنہوں نے منافقت کیnāfaqūيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaلِإِخْوَٰنِهِمُاپنے بھائیوں سےli-ikh'wānihimuٱلَّذِينَان سےalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمِنْسےminأَهْلِاہلahliٱلْكِتَـٰبِکتاب میں سےl-kitābiلَئِنْالبتہ اگرla-inأُخْرِجْتُمْنکالے گئے تمukh'rij'tumلَنَخْرُجَنَّالبتہ ہم ضرور نکلیں گےlanakhrujannaمَعَكُمْتمہارے ساتھmaʿakumوَلَااور نہwalāنُطِيعُہم اطاعت کریں گےnuṭīʿuفِيكُمْتمہارے معاملے میںfīkumأَحَدًاکسی ایک کیaḥadanأَبَدًۭاکبھی بھیabadanوَإِناور اگرwa-inقُوتِلْتُمْجنگ کی گئی تم سےqūtil'tumلَنَنصُرَنَّكُمْالبتہ ہم ضرور مدد کریں گے تمہاریlananṣurannakumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَشْهَدُگواہی دیتا ہےyashhaduإِنَّهُمْبیشک وہinnahumلَكَـٰذِبُونَالبتہ جھوٹے ہیںlakādhibūna١١
1 تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے منافقت کی روش اختیار کی ہے؟ یہ اپنے کافر اہلِ کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں”اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم تمہارےساتھ نکلیں گے، اور تمہارے معاملہ میں ہم کسی کی بات ہرگز نہ مانیں گے، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔“ مگر اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ قطعی جُھوٹے ہیں
۵۹:۱۲
لَئِنْالبتہ اگرla-inأُخْرِجُوا۟وہ نکالے گئےukh'rijūلَانہیںيَخْرُجُونَوہ نکلیں گےyakhrujūnaمَعَهُمْان کے ساتھmaʿahumوَلَئِناور البتہ اگرwala-inقُوتِلُوا۟وہ جنگ کیے گئےqūtilūلَانہیںيَنصُرُونَهُمْوہ مدد کریں گے ان کیyanṣurūnahumوَلَئِناور البتہ اگرwala-inنَّصَرُوهُمْانہوں نے مدد کی بھی ان کیnaṣarūhumلَيُوَلُّنَّالبتہ ضرور پھیر لیں گےlayuwallunnaٱلْأَدْبَـٰرَپیٹھوں کوl-adbāraثُمَّپھرthummaلَانہيُنصَرُونَوہ مدد دئیے جائیں گےyunṣarūna١٢
اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی ہرگز مدد نہ کریں گے، اور اگر یہ ان کی مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے
۵۹:۱۳
لَأَنتُمْالبتہ تمla-antumأَشَدُّزیادہ سخت ہوashadduرَهْبَةًۭرعب میںrahbatanفِىمیںصُدُورِهِمان کے سینوں (میں)ṣudūrihimمِّنَبڑھminaٱللَّهِ ۚاللہ سے (بڑھ کر )l-lahiذَٰلِكَیہdhālikaبِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahumقَوْمٌۭایک قوم ہیںqawmunلَّانہیںيَفْقَهُونَجو سمجھتےyafqahūna١٣
اِن کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے، اس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بُوجھ نہیں رکھتے۔
۵۹:۱۴
لَانہیںيُقَـٰتِلُونَكُمْوہ جنگ کریں گے تم سےyuqātilūnakumجَمِيعًاسب مل کرjamīʿanإِلَّامگرillāفِىمیںقُرًۭىبستیوں (میں)quranمُّحَصَّنَةٍقلعہ بند ہوکرmuḥaṣṣanatinأَوْیاawمِنسےminوَرَآءِپیچھے (سے)warāiجُدُرٍۭ ۚدیواروں کےjudurinبَأْسُهُمان کی جنگbasuhumبَيْنَهُمْآپس میںbaynahumشَدِيدٌۭ ۚشدید ہےshadīdunتَحْسَبُهُمْتم سمجھتے ہو ان کوtaḥsabuhumجَمِيعًۭااکٹھاjamīʿanوَقُلُوبُهُمْاور دل ان کےwaqulūbuhumشَتَّىٰ ۚپھٹے ہوئے ہیں۔ مختلف ہیںshattāذَٰلِكَیہdhālikaبِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahumقَوْمٌۭلوگ ہیںqawmunلَّانہیںيَعْقِلُونَجو عقل رکھتےyaʿqilūna١٤
یہ کبھی اکٹھے ہو کر (کُھلے میدان میں) تمہارا مقابلہ نہ کریں گے، لڑیں گے بھی تو قلعہ بند بستیوں میں بیٹھ کر یا دیواروں کےپیچھے چُھپ کر۔ یہ آپس  کی مخالفت میں بڑے سخت ہیں۔ تم اِنہیں اکٹھا سمجھتے ہو مگر ان کے دل ایک دُوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں۔ اِن کا یہ حال اِس لیے ہے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں
۵۹:۱۵
كَمَثَلِمانند مثالkamathaliٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaمِنسےminقَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھےqablihimقَرِيبًۭا ۖقریب ہیqarībanذَاقُوا۟انہوں نے چکھاdhāqūوَبَالَوبالwabālaأَمْرِهِمْاپنے کیے کاamrihimوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunأَلِيمٌۭدردناکalīmun١٥
یہ اُنہی لوگوں کے مانند ہیں جو اِن سے تھوڑی ہی مدّت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں اور اِن کے لیے درد ناک عذاب ہے
۵۹:۱۶
كَمَثَلِجیسے مثالkamathaliٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کی۔ شیطان کی طرحl-shayṭāniإِذْجبidhقَالَاس نے کہاqālaلِلْإِنسَـٰنِانسان سےlil'insāniٱكْفُرْکفر کروuk'furفَلَمَّاتو جبfalammāكَفَرَاس نے کفر کیاkafaraقَالَکہاqālaإِنِّىبیشک میںinnīبَرِىٓءٌۭبری الذمہ ہوںbarīonمِّنكَتجھ سےminkaإِنِّىٓبیشک میںinnīأَخَافُمیں ڈرتا ہوںakhāfuٱللَّهَاللہ سےl-lahaرَبَّجو رب ہےrabbaٱلْعَـٰلَمِينَتمام جہانوں کاl-ʿālamīna١٦
اِن کی مثال شیطان کی سی ہے کہ پہلے وہ انسان سے کہتا ہے کہ کفر کر ، اور جب انسان کفر کر بیٹھتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے بَرِیُّ الذِّمّہ ہوں، مجھے توا للہ ربّ العالمین سے ڈر لگتا ہے۔
۵۹:۱۷
فَكَانَتو تھاfakānaعَـٰقِبَتَهُمَآان دونوں کا انجامʿāqibatahumāأَنَّهُمَابیشک وہ دونوںannahumāفِىمیںٱلنَّارِآگ میں ہوں گےl-nāriخَـٰلِدَيْنِہمیشہ رہنے والےkhālidayniفِيهَا ۚاس میںfīhāوَذَٰلِكَاور یہی ہےwadhālikaجَزَٰٓؤُا۟بدلہjazāuٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کاl-ẓālimīna١٧
پھر دونوں کا انجام یہ ہونا ہے کہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائیں، اور ظالموں کی یہی جزا ہے
۵۹:۱۸
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūٱتَّقُوا۟ڈروittaqūٱللَّهَاللہ سےl-lahaوَلْتَنظُرْاور چاہیے کہ دیکھےwaltanẓurنَفْسٌۭہر نفسnafsunمَّاجوقَدَّمَتْاس نے آگے بھیجاqaddamatلِغَدٍۢ ۖکل کے لیےlighadinوَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqūٱللَّهَ ۚاللہ سےl-lahaإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaخَبِيرٌۢباخبر ہےkhabīrunبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna١٨
1 اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اُس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناً تمہارے اُن سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو
۵۹:۱۹
وَلَااور نہwalāتَكُونُوا۟ہو تمtakūnūكَٱلَّذِينَان لوگوں کی طرحka-alladhīnaنَسُوا۟جنہوں نے بھلا دیاnasūٱللَّهَاللہ کوl-lahaفَأَنسَىٰهُمْپھر اس نے بھلوا دیا ان کوfa-ansāhumأَنفُسَهُمْ ۚان کے نفس کوanfusahumأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaهُمُوہhumuٱلْفَـٰسِقُونَجو فاسق ہیںl-fāsiqūna١٩
اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بُھول گئے تو اللہ نے اُنہیں خود اپنا نفس بُھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں
۵۹:۲۰
لَانہیںيَسْتَوِىٓبرابر ہوسکتےyastawīأَصْحَـٰبُساتھیaṣḥābuٱلنَّارِآگ کےl-nāriوَأَصْحَـٰبُساتھی۔ والےwa-aṣḥābuٱلْجَنَّةِ ۚاور جنتl-janatiأَصْحَـٰبُکے ساتھیaṣḥābuٱلْجَنَّةِجنت والےl-janatiهُمُوہی ہیںhumuٱلْفَآئِزُونَجو کامیاب ہونے والے ہیںl-fāizūna٢٠
دوزخ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں
۵۹:۲۱
لَوْاگرlawأَنزَلْنَانازل کرتے ہمanzalnāهَـٰذَااسhādhāٱلْقُرْءَانَقرآن کوl-qur'ānaعَلَىٰاوپرʿalāجَبَلٍۢایک پہاڑ کےjabalinلَّرَأَيْتَهُۥالبتہ تم دیکھتے اس کوlara-aytahuخَـٰشِعًۭادبا ہواkhāshiʿanمُّتَصَدِّعًۭاپھٹتا ہوا۔ پھٹنے والاmutaṣaddiʿanمِّنْسےminخَشْيَةِڈر (سے)khashyatiٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiوَتِلْكَاور یہwatil'kaٱلْأَمْثَـٰلُمثالیںl-amthāluنَضْرِبُهَاہم بیان کرتے ہیں ان کوnaḍribuhāلِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiلَعَلَّهُمْتاکہ وہlaʿallahumيَتَفَكَّرُونَوہ غور و فکر کریںyatafakkarūna٢١
اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اُتار دیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جارہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے۔ یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ وہ (اپنی حالت پر)غور کریں۔
۵۹:۲۲
هُوَوہhuwaٱللَّهُاللہl-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīلَآنہیںإِلَـٰهَکوئی الہilāhaإِلَّامگرillāهُوَ ۖوہیhuwaعَـٰلِمُجاننے والا ہےʿālimuٱلْغَيْبِغیب کاl-ghaybiوَٱلشَّهَـٰدَةِ ۖاور حاضر کاwal-shahādatiهُوَوہhuwaٱلرَّحْمَـٰنُرحمن ہےl-raḥmānuٱلرَّحِيمُاور رحیم ہےl-raḥīmu٢٢
1 وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، غائب اور ظاہر ہر چیز کا جاننے والا، وہی رحمٰن اور رحیم ہے۔
۵۹:۲۳
هُوَوہhuwaٱللَّهُاللہl-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīلَآنہیںإِلَـٰهَکوئی الہ برحقilāhaإِلَّامگرillāهُوَوہیhuwaٱلْمَلِكُبادشاہl-malikuٱلْقُدُّوسُبہت مقدسl-qudūsuٱلسَّلَـٰمُسراسر سلامتیl-salāmuٱلْمُؤْمِنُامن دینے والاl-mu'minuٱلْمُهَيْمِنُنگہبانl-muhayminuٱلْعَزِيزُزبردستl-ʿazīzuٱلْجَبَّارُبزور حکم نافذ کرنے والاl-jabāruٱلْمُتَكَبِّرُ ۚبڑا ہو کر رہنے والاl-mutakabiruسُبْحَـٰنَپاک ہےsub'ḥānaٱللَّهِاللہl-lahiعَمَّااس سے جوʿammāيُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہراتےyush'rikūna٢٣
وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے نہایت مقدّس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب،   اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور وہ بڑا ہی ہو کر رہنے والا۔ پاک ہے اللہ اُس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں۔
۵۹:۲۴
هُوَوہhuwaٱللَّهُاللہl-lahuٱلْخَـٰلِقُخالق ہےl-khāliquٱلْبَارِئُپیدا کرنے والا ہےl-bāri-uٱلْمُصَوِّرُ ۖتصویر گری کرنے والا ہےl-muṣawiruلَهُاسی کے لیےlahuٱلْأَسْمَآءُنام ہیںl-asmāuٱلْحُسْنَىٰ ۚاچھے اچھےl-ḥus'nāيُسَبِّحُتسبیح کررہے ہیںyusabbiḥuلَهُۥاس کے لیےlahuمَاجو بھیفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں) ہیںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین میںwal-arḍiوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu٢٤
وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورت گری کرنے والا ہے۔ اُس کے لیے بہترین نام ہیں۔ ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اُس کی تسبیح کر رہی ہے، اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔