۵۷

الحدید

مدنی ۲۹ آیات پارہ ۱
الحديد

سورہ الحدید (الحديد) قرآن مجید کی ۵۷ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۲۹ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۵۷:۱
سَبَّحَتسبیح کی ہے۔ کرتی ہےsabbaḥaلِلَّهِاللہ ہی کے لیےlillahiمَاہر اس چیز نے جوفِىمیں ہےٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین میںwal-arḍiوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu١
اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے، اور وہی زبر دست دانا ہے۔
۵۷:۲
لَهُۥاسی کے لیے ہےlahuمُلْكُبادشاہتmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین کیwal-arḍiيُحْىِۦوہ زندہ کرتا ہےyuḥ'yīوَيُمِيتُ ۖاور موت دیتا ہےwayumītuوَهُوَاور وہwahuwaعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیزshayinقَدِيرٌقدرت رکھتا ہےqadīrun٢
زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
۵۷:۳
هُوَوہیhuwaٱلْأَوَّلُاول ہےl-awaluوَٱلْـَٔاخِرُاور وہی آخر ہےwal-ākhiruوَٱلظَّـٰهِرُاور ظاہر ہےwal-ẓāhiruوَٱلْبَاطِنُ ۖاور باطن ہےwal-bāṭinuوَهُوَاور وہwahuwaبِكُلِّہرbikulliشَىْءٍچیز کوshayinعَلِيمٌجاننے والا ہےʿalīmun٣
وہی اوّل بھی ہے اور آخر بھی ، اور ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی، اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
۵۷:۴
هُوَوہhuwaٱلَّذِىاللہ وہ ذات ہےalladhīخَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaفِىمیںسِتَّةِچھsittatiأَيَّامٍۢدنوںayyāminثُمَّپھرthummaٱسْتَوَىٰجلوہ فرما ہواis'tawāعَلَىپرʿalāٱلْعَرْشِ ۚعرشl-ʿarshiيَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamuمَاجو کچھيَلِجُداخل ہوتا ہےyalijuفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiوَمَااور جو کچھwamāيَخْرُجُنکلتا ہےyakhrujuمِنْهَااس میں سےmin'hāوَمَااور جو کچھwamāيَنزِلُاترتا ہےyanziluمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiوَمَااور جو کچھwamāيَعْرُجُچڑھتا ہےyaʿrujuفِيهَا ۖاس میںfīhāوَهُوَاور وہwahuwaمَعَكُمْتمہارے ساتھ ہےmaʿakumأَيْنَجہاں کہیںaynaمَاwhereverكُنتُمْ ۚتم ہوتے ہوkuntumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuبِمَاساتھ اس کےbimāتَعْمَلُونَجو تم عمل کرتے ہوtaʿmalūnaبَصِيرٌۭدیکھنے والا ہےbaṣīrun٤
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جلوہ فرما ہوا۔ اُس کے علم میں ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اُترتاہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے۔ وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو۔ جو کام بھی تم کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہے
۵۷:۵
لَّهُۥاسی کے لیے ہےlahuمُلْكُبادشاہتmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کیwal-arḍiوَإِلَىاور طرفwa-ilāٱللَّهِاللہ ہی کیl-lahiتُرْجَعُلوٹائے جاتے ہیںtur'jaʿuٱلْأُمُورُسب کامl-umūru٥
وہی زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے اور تمام معاملات فیصلے کے لیے اُسی کی طرف رجوع کیے جاتے ہیں
۵۷:۶
يُولِجُداخل کرتا ہےyūlijuٱلَّيْلَرات کوal-laylaفِىمیںٱلنَّهَارِدنl-nahāriوَيُولِجُاور داخل کرتا ہےwayūlijuٱلنَّهَارَدن کوl-nahāraفِىمیںٱلَّيْلِ ۚراتal-layliوَهُوَاور وہwahuwaعَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmunبِذَاتِبھیدbidhātiٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri٦
وہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے
۵۷:۷
ءَامِنُوا۟ایمان لاؤāminūبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول پرwarasūlihiوَأَنفِقُوا۟اور خرچ کروwa-anfiqūمِمَّااس میں سے جوmimmāجَعَلَكُماس نے بنایا تم کوjaʿalakumمُّسْتَخْلَفِينَپیچھے رہ جانے والے۔ خلیفہ۔ جانشینmus'takhlafīnaفِيهِ ۖاس میںfīhiفَٱلَّذِينَتو وہ لوگfa-alladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūمِنكُمْتم میں سےminkumوَأَنفَقُوا۟اور انہوں نے خرچ کیاwa-anfaqūلَهُمْان کے لیےlahumأَجْرٌۭاجر ہےajrunكَبِيرٌۭبڑاkabīrun٧
ایمان لاؤ اللہ اور اُس کے رسول پر اور خرچ کرو اُن چیزوں میں سے جن پر اُس نے تم کو خلیفہ بنایا ہے۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں گے اور مال خرچ کریں گے ان کے لیے بڑا اجر ہے
۵۷:۸
وَمَااور کیا ہےwamāلَكُمْتمہارے لیےlakumلَانہیںتُؤْمِنُونَتم ایمان لاتے ہوtu'minūnaبِٱللَّهِ ۙاللہ پرbil-lahiوَٱلرَّسُولُاور رسولwal-rasūluيَدْعُوكُمْبلاتا ہے تم کوyadʿūkumلِتُؤْمِنُوا۟تاکہ تم ایمان لاؤlitu'minūبِرَبِّكُمْاپنے رب پرbirabbikumوَقَدْحالانکہ تحقیقwaqadأَخَذَاس نے لیا ہےakhadhaمِيثَـٰقَكُمْپختہ عہد تم سےmīthāqakumإِناگرinكُنتُمہو تمkuntumمُّؤْمِنِينَایمان لانے والےmu'minīna٨
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتےحالانکہ رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے اگر تم واقعی  ماننے والے ہو
۵۷:۹
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīيُنَزِّلُجو اتارتا ہےyunazziluعَلَىٰپرʿalāعَبْدِهِۦٓاپنے بندےʿabdihiءَايَـٰتٍۭآیاتāyātinبَيِّنَـٰتٍۢروشنbayyinātinلِّيُخْرِجَكُمتاکہ وہ نکالے تم کوliyukh'rijakumمِّنَسےminaٱلظُّلُمَـٰتِاندھیروںl-ẓulumātiإِلَىطرفilāٱلنُّورِ ۚروشنی کیl-nūriوَإِنَّاور بیشکwa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaبِكُمْساتھ تمہارےbikumلَرَءُوفٌۭالبتہ شفقت کرنے والاlaraūfunرَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun٩
وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہربان ہے
۵۷:۱۰
وَمَااور کیا ہےwamāلَكُمْتم کوlakumأَلَّاکہ نہیںallāتُنفِقُوا۟تم خرچ کرتے ہوtunfiqūفِىمیںسَبِيلِراستےsabīliٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahiمِيرَٰثُمیراثmīrāthuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کیwal-arḍiلَانہیںيَسْتَوِىبرابر ہوسکتےyastawīمِنكُمتم میں سےminkumمَّنْجس نےmanأَنفَقَخرچ کیاanfaqaمِنسےminقَبْلِپہلےqabliٱلْفَتْحِفتحl-fatḥiوَقَـٰتَلَ ۚاور جنگ کیwaqātalaأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaأَعْظَمُزیادہ بڑے ہیںaʿẓamuدَرَجَةًۭدرجے میںdarajatanمِّنَان لوگوں سےminaٱلَّذِينَجنہوں نےalladhīnaأَنفَقُوا۟خرچ کیاanfaqūمِنۢاس کےminبَعْدُبعدbaʿduوَقَـٰتَلُوا۟ ۚاور انہوں نے جنگ کیwaqātalūوَكُلًّۭااور ہر ایک کوwakullanوَعَدَوعدہ کیاwaʿadaٱللَّهُاللہ نےl-lahuٱلْحُسْنَىٰ ۚبھلائی کاl-ḥus'nāوَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuبِمَاساتھ اس کےbimāتَعْمَلُونَجو تم عمل کرتے ہوtaʿmalūnaخَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun١٠
آخر کیا وجہ ہےکہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ زمین اور آسمانوں کی میراث اللہ ہی کے لیے ہے۔ تم میں سے جو لوگ فتح کے بعد خرچ اور جہاد کریں گے وہ کبھی اُن لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد کیا ہے۔ اُن کا درجہ بعد میں خرچ اور جہاد کرنے والوں سے بڑھ کر ہے اگرچہ اللہ نے دونوں ہی سے اچھے وعدے فرمائے ہیں۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس سے باخبر ہے۔
۵۷:۱۱
مَّنکونmanذَاہےdhāٱلَّذِىجوalladhīيُقْرِضُقرض دے گاyuq'riḍuٱللَّهَاللہ کوl-lahaقَرْضًاقرضqarḍanحَسَنًۭاحسنہḥasananفَيُضَـٰعِفَهُۥپھر وہ دوگنا کرے گا اس کوfayuḍāʿifahuلَهُۥاس کے لیےlahuوَلَهُۥٓاور اس کے لیےwalahuأَجْرٌۭاجر ہےajrunكَرِيمٌۭعزت والاkarīmun١١
کون ہے جو اللہ کو قرض دے؟ اچھا قرض، تاکہ اللہ اسے کئی گُنا بڑھا کر واپس دے، اور اُس کے لیے بہترین اجر ہے
۵۷:۱۲
يَوْمَجس دنyawmaتَرَىتم دیکھو گےtarāٱلْمُؤْمِنِينَمومن مردوں کوl-mu'minīnaوَٱلْمُؤْمِنَـٰتِاور مومن عورتوں کوwal-mu'minātiيَسْعَىٰدوڑتا ہےyasʿāنُورُهُمنور ان کاnūruhumبَيْنَان کےbaynaأَيْدِيهِمْآگےaydīhimوَبِأَيْمَـٰنِهِماور ان کے دائیں ہاتھwabi-aymānihimبُشْرَىٰكُمُ(کہا جائے گا) خوشخبری ہی ہے تم کوbush'rākumuٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawmaجَنَّـٰتٌۭباغات ہیںjannātunتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِنسےminتَحْتِهَاان کے نیچےtaḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāruخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīnaفِيهَا ۚاس میںfīhāذَٰلِكَیہیdhālikaهُوَوہhuwaٱلْفَوْزُکامیابی ہےl-fawzuٱلْعَظِيمُبڑیl-ʿaẓīmu١٢
اُس دن جبکہ تم مومن مردوں اور عورتوں کو دیکھوگے کہ ان کا نور اُن کے آگے آگے  اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا۔ (ان سے کہا جائے گاکہ) ”آج بشارت ہے تمہارے لیے“۔ جنتیں ہونگی جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہونگی، جن میں وہ ہمیشہ  رہیں گے یہی ہے بڑی کامیابی
۵۷:۱۳
يَوْمَجس دنyawmaيَقُولُکہیں گےyaqūluٱلْمُنَـٰفِقُونَمنافق (مرد)l-munāfiqūnaوَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُاور منافق عورتیںwal-munāfiqātuلِلَّذِينَان لوگوں کے لیے جوlilladhīnaءَامَنُوا۟ایمان لائےāmanūٱنظُرُونَادیکھو ہم کو ہمunẓurūnāنَقْتَبِسْروشنی حاصل کریںnaqtabisمِنسےminنُّورِكُمْتمہارے نورnūrikumقِيلَکہہ دیا جائے گا لqīlaٱرْجِعُوا۟وٹ جاؤ۔ پلٹ جاؤir'jiʿūوَرَآءَكُمْاپنے پیچھےwarāakumفَٱلْتَمِسُوا۟پھر تلاش کروfal-tamisūنُورًۭانور کوnūranفَضُرِبَتو حائل کردی جائے گیfaḍuribaبَيْنَهُمان کے درمیانbaynahumبِسُورٍۢایک دیوارbisūrinلَّهُۥاس کاlahuبَابٌۢایک دروازہ ہوگاbābunبَاطِنُهُۥاس کے اندرbāṭinuhuفِيهِاس میںfīhiٱلرَّحْمَةُرحمت ہوگیl-raḥmatuوَظَـٰهِرُهُۥاور اس کے باہرwaẓāhiruhuمِناس کےminقِبَلِهِسامنے سےqibalihiٱلْعَذَابُعذاب ہوگاl-ʿadhābu١٣
اُس روز منافق مردوں اور عورتوں کا حال یہ ہوگا کہ وہ مومنوں  سے کہیں گے ذرا ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نُور سے کچھ فائدہ اُٹھائیں، مگر ان سے کہا جائے گا  پیچھے ہٹ جاؤ، اپنا نور کہیں اور تلاش کرو۔ پھر ان کے درمیان  ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا۔ اُس دروازے کے اندر رحمت ہوگی اور باہر عذاب۔
۵۷:۱۴
يُنَادُونَهُمْوہ پکاریں گے ان کوyunādūnahumأَلَمْکیا نہalamنَكُنتھے ہمnakunمَّعَكُمْ ۖتمہارے ساتھmaʿakumقَالُوا۟وہ کہیں گےqālūبَلَىٰکیوں نہیںbalāوَلَـٰكِنَّكُمْلیکن تم نےwalākinnakumفَتَنتُمْفتنے میں ڈالا تم نےfatantumأَنفُسَكُمْاپنے نفسوں کوanfusakumوَتَرَبَّصْتُمْاور موقعہ پرستی کی تم نےwatarabbaṣtumوَٱرْتَبْتُمْاور شک میں پڑے رہے تمwa-ir'tabtumوَغَرَّتْكُمُاور دھوکے میں ڈالا تم کوwagharratkumuٱلْأَمَانِىُّخواہشات نےl-amāniyuحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāجَآءَآگیاjāaأَمْرُفیصلہamruٱللَّهِاللہ کاl-lahiوَغَرَّكُماور دھوکے میں ڈالا تم کوwagharrakumبِٱللَّهِاللہ کے بارے میںbil-lahiٱلْغَرُورُبڑے دھوکے باز نےl-gharūru١٤
وہ مومنوں سے پکار پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ مومن جواب دیں گے ہاں، مگر تم نے اپنے  آپ کو خود فتنے میں ڈالا، موقع پرستی کی، شک میں پڑے رہے، اور جُھوٹی توقعات تمہیں فریب دیتی رہیں، یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا، اور آخر وقت تک وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے معاملہ میں دھوکا دیتارہا
۵۷:۱۵
فَٱلْيَوْمَتو آجfal-yawmaلَانہيُؤْخَذُلیا جائے گاyu'khadhuمِنكُمْتم سےminkumفِدْيَةٌۭکوئی فدیہfid'yatunوَلَااور نہwalāمِنَسےminaٱلَّذِينَان لوگوںalladhīnaكَفَرُوا۟ ۚجنہوں نے کفر کیاkafarūمَأْوَىٰكُمُٹھکانہ تمہاراmawākumuٱلنَّارُ ۖآگ ہےl-nāruهِىَوہhiyaمَوْلَىٰكُمْ ۖدوست ہے تمہاریmawlākumوَبِئْسَاور بدترینwabi'saٱلْمَصِيرُانجام۔ ٹھکانہl-maṣīru١٥
لہذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا  اور نہ اُن لوگو ں سے جنہوں نے کُھلا کُھلا کُفر کیا تھا۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے اور یہ بدترین انجام ہے
۵۷:۱۶
۞ أَلَمْکیا نہیںalamيَأْنِوقت آیاyaniلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہیںāmanūأَنکہanتَخْشَعَجھک جائیںtakhshaʿaقُلُوبُهُمْان کے دلqulūbuhumلِذِكْرِذکر کے لیےlidhik'riٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَمَااور جو کچھwamāنَزَلَاتراnazalaمِنَمیں سےminaٱلْحَقِّحقl-ḥaqiوَلَااور نہwalāيَكُونُوا۟وہ ہوںyakūnūكَٱلَّذِينَان لوگوں کی طرحka-alladhīnaأُوتُوا۟جو دیئے گئےūtūٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaمِناس سےminقَبْلُقبلqabluفَطَالَتو لمبی ہوگئیfaṭālaعَلَيْهِمُان پرʿalayhimuٱلْأَمَدُمدتl-amaduفَقَسَتْتو سخت ہوگئےfaqasatقُلُوبُهُمْ ۖان کے دلqulūbuhumوَكَثِيرٌۭاور بہت سےwakathīrunمِّنْهُمْان میں سےmin'humفَـٰسِقُونَنافرمان ہیںfāsiqūna١٦
کیا ایما ن لانے والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کے ذکر سے پگھلیں اور اُس کے نازل کردہ حق کے آگے جُھکیں اور وہ اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی، پھر ایک لمبی مدّت اُن پر گزر گئی تو اُن کے دل سخت ہو گئے اور آج ان میں سے اکثر فاسق بنے ہوئے ہیں؟
۵۷:۱۷
ٱعْلَمُوٓا۟جان لوiʿ'lamūأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُحْىِزندہ کرتا ہےyuḥ'yīٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaبَعْدَبعدbaʿdaمَوْتِهَا ۚاس کی موت کےmawtihāقَدْتحقیقqadبَيَّنَّابیان کیں ہم نےbayyannāلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلْـَٔايَـٰتِآیاتl-āyātiلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَعْقِلُونَتم عقل سے کام لوtaʿqilūna١٧
خوب جان لو کہ اللہ زمین کو اُس  کی موت کے بعد زندگی بخشتاہے، ہم نے نشانیاں تم کو صاف صاف دکھا دی ہیں، شاید کہ تم عقل سے کام لو۔
۵۷:۱۸
إِنَّبیشکinnaٱلْمُصَّدِّقِينَصدقہ کرنے والے مردl-muṣadiqīnaوَٱلْمُصَّدِّقَـٰتِاور صدقہ کرنے والی عورتیںwal-muṣadiqātiوَأَقْرَضُوا۟اور انہوں نے قرض دیاwa-aqraḍūٱللَّهَاللہ کوl-lahaقَرْضًاقرضqarḍanحَسَنًۭاحسنہḥasananيُضَـٰعَفُدوگنا کیا جائے گاyuḍāʿafuلَهُمْان کے لیےlahumوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumأَجْرٌۭاجر ہےajrunكَرِيمٌۭعزت والاkarīmun١٨
مَردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرضِ حَسَن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گُنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیےبہترین اجر ہے
۵۷:۱۹
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جوwa-alladhīnaءَامَنُوا۟ایمان لائےāmanūبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرُسُلِهِۦٓاور اس کے رسولوں پرwarusulihiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaهُمُوہhumuٱلصِّدِّيقُونَ ۖسچے ہیںl-ṣidīqūnaوَٱلشُّهَدَآءُاور شہید ہیںwal-shuhadāuعِندَنزدیکʿindaرَبِّهِمْاپنے رب کےrabbihimلَهُمْان کے لیےlahumأَجْرُهُمْان کا اجر ہےajruhumوَنُورُهُمْ ۖاور ان کا نور ہےwanūruhumوَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جنہوں نےwa-alladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūوَكَذَّبُوا۟اور انہوں نے جھٹلایاwakadhabūبِـَٔايَـٰتِنَآہماری آیات کوbiāyātināأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaأَصْحَـٰبُوالے ہیںaṣḥābuٱلْجَحِيمِجہنمl-jaḥīmi١٩
اور جو لوگ اللہ اور اُس کے رسُولوں  پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صِدّیق اور شہید ہیں،اُن کے لیے اُن کا اجر  اور اُن کا نُور ہے۔ اور جن لوگوں نے  کُفر کیا ہے اور ہماری آیات کوجُھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں
۵۷:۲۰
ٱعْلَمُوٓا۟جان لوiʿ'lamūأَنَّمَابیشکannamāٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatuٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāلَعِبٌۭکھیل ہےlaʿibunوَلَهْوٌۭاور دل لگی ہےwalahwunوَزِينَةٌۭاور زینت ہےwazīnatunوَتَفَاخُرٌۢاور باہم فخر کرناwatafākhurunبَيْنَكُمْآپس میںbaynakumوَتَكَاثُرٌۭاور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرناwatakāthurunفِىمیںٱلْأَمْوَٰلِمالl-amwāliوَٱلْأَوْلَـٰدِ ۖاور اولاد میںwal-awlādiكَمَثَلِمانند مثالkamathaliغَيْثٍایک بارش کے ہےghaythinأَعْجَبَخوش کیاaʿjabaٱلْكُفَّارَکسانوں کوl-kufāraنَبَاتُهُۥاس کی نباتات نےnabātuhuثُمَّپھرthummaيَهِيجُوہ خشک ہوجاتی ہےyahījuفَتَرَىٰهُپھر تم دیکھتے ہو اس کوfatarāhuمُصْفَرًّۭاکہ زرد ہوگئیmuṣ'farranثُمَّپھرthummaيَكُونُوہ ہوجاتی ہےyakūnuحُطَـٰمًۭا ۖریزہ ریزہḥuṭāmanوَفِىاور میںwafīٱلْـَٔاخِرَةِآخرتl-ākhiratiعَذَابٌۭعذابʿadhābunشَدِيدٌۭسخت ہےshadīdunوَمَغْفِرَةٌۭاور بخششwamaghfiratunمِّنَکی طرف سےminaٱللَّهِاللہl-lahiوَرِضْوَٰنٌۭ ۚاور رضا مندیwariḍ'wānunوَمَااور نہیںwamāٱلْحَيَوٰةُدنیا کیl-ḥayatuٱلدُّنْيَآزندگیl-dun'yāإِلَّامگرillāمَتَـٰعُسامانmatāʿuٱلْغُرُورِدھوکے کاl-ghurūri٢٠
خُوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر  جتانا اور مال و اولاد میں ایک دُوسرے سے بڑھ  جانے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہوگئی تو اس سے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشت کار خوش ہوگئے۔ پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ  وہ زرد ہوگئی۔ پھر وہ بُھس بن کر رہ جاتی ہے۔ اِس  کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے۔ دنیا کی زندگی ایک دھوکے کی ٹٹّی کے سوا کچھ نہیں۔
۵۷:۲۱
سَابِقُوٓا۟ایک دوسرے سے آگے بڑھوsābiqūإِلَىٰطرفilāمَغْفِرَةٍۢبخشش کیmaghfiratinمِّنسےminرَّبِّكُمْاپنے رب کی طرفrabbikumوَجَنَّةٍاور جنت کی طرفwajannatinعَرْضُهَااس کی وسعت۔ چوڑائیʿarḍuhāكَعَرْضِعرض کی طرح ہے۔ وسعت کی طرح ہےkaʿarḍiٱلسَّمَآءِآسمان کےl-samāiوَٱلْأَرْضِاور زمین کےwal-arḍiأُعِدَّتْتیار کی گئی ہےuʿiddatلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرُسُلِهِۦ ۚاور اس کے رسولوں پرwarusulihiذَٰلِكَیہdhālikaفَضْلُفضل ہےfaḍluٱللَّهِاللہ کاl-lahiيُؤْتِيهِوہ عطا کرتا ہے اسےyu'tīhiمَنجس کوmanيَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāuوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuذُووالا ہےdhūٱلْفَضْلِفضلl-faḍliٱلْعَظِيمِبڑےl-ʿaẓīmi٢١
دَوڑو اور ایک دُوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت اور اُس جنّت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے، جو مہیّا کی گئی ہے اُن لوگوں کے لیےجو اللہ اوراُس کے رسُولوں پر ایمان لائے ہوں۔یہ اللہ کا فضل ہے، جسےچاہتا ہے عطافرماتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے
۵۷:۲۲
مَآنہیںأَصَابَپہنچتیaṣābaمِنسےminمُّصِيبَةٍۢکوئی مصیبتmuṣībatinفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiوَلَااور نہwalāفِىٓمیںأَنفُسِكُمْتمہارے نفسوںanfusikumإِلَّامگرillāفِىمیں ہےكِتَـٰبٍۢایک کتابkitābinمِّناس سےminقَبْلِپہلےqabliأَنکہanنَّبْرَأَهَآ ۚہم پیدا کریں اس کوnabra-ahāإِنَّبیشکinnaذَٰلِكَیہ باتdhālikaعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہl-lahiيَسِيرٌۭبہت آسان ہےyasīrun٢٢
کوئی مصیبت  ایسی نہیں ہے جو زمین میں یا تمہارے اپنے نفس پر نازل ہوتی ہو اور ہم نے اس کو  پیدا کرنے سے پہلے ایک کتاب میں لکھ نہ رکھا ہو۔ ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان کام ہے۔
۵۷:۲۳
لِّكَيْلَاتاکہ نہlikaylāتَأْسَوْا۟تم افسوس کروtasawعَلَىٰاوپرʿalāمَااس کے جوفَاتَكُمْنقصان ہوا تم کو۔ کھو گیا تم سےfātakumوَلَااور نہwalāتَفْرَحُوا۟تم خوش ہوtafraḥūبِمَآساتھ اس کےbimāءَاتَىٰكُمْ ۗجو اس نے دیا تم کوātākumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuلَانہیںيُحِبُّپسند کرتاyuḥibbuكُلَّہرkullaمُخْتَالٍۢخود پسندmukh'tālinفَخُورٍفخر جتانے والے کوfakhūrin٢٣
(یہ سب کچھ اس لیے ہے) تاکہ جو کچھ بھی نقصان تمہیں ہو اس پر تم دل شکستہ نہ ہو اور جو کچھ اللہ تمہیں عطا فرمائے اس پر پھول نہ جاؤ 1۔ اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے ہیں اور فخر  جتاتے ہیں
۵۷:۲۴
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَبْخَلُونَجو بخل کرتے ہیںyabkhalūnaوَيَأْمُرُونَاور حکم دیتے ہیںwayamurūnaٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsaبِٱلْبُخْلِ ۗبخل کاbil-bukh'liوَمَناور جو کوئیwamanيَتَوَلَّروگردانی کرتا ہےyatawallaفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaهُوَوہhuwaٱلْغَنِىُّبےنیاز ہےl-ghaniyuٱلْحَمِيدُتعریف والا ہےl-ḥamīdu٢٤
جو خود بُخل  کرتے ہیں اور دوسروں  کوبُخل کرنے پر اُکساتے ہیں۔ اب اگر کوئی رُوگردانی کرتا ہے تو اللہ بےنیاز اور ستودہ صفات ہے۔
۵۷:۲۵
لَقَدْالبتہ تحقیقlaqadأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāرُسُلَنَااپنے رسولوں کوrusulanāبِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن نشانیوں کےbil-bayinātiوَأَنزَلْنَااور اتارا ہم نےwa-anzalnāمَعَهُمُان کے ساتھmaʿahumuٱلْكِتَـٰبَکتاب کوl-kitābaوَٱلْمِيزَانَاور میزان کوwal-mīzānaلِيَقُومَتاکہ قائم ہوںliyaqūmaٱلنَّاسُلوگl-nāsuبِٱلْقِسْطِ ۖانصاف پرbil-qis'ṭiوَأَنزَلْنَااور اتارا ہم نےwa-anzalnāٱلْحَدِيدَلوہاl-ḥadīdaفِيهِاس میںfīhiبَأْسٌۭزور ہےbasunشَدِيدٌۭسختshadīdunوَمَنَـٰفِعُاور فائدے ہیںwamanāfiʿuلِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiوَلِيَعْلَمَاور تاکہ جان لےwaliyaʿlamaٱللَّهُاللہl-lahuمَنکونmanيَنصُرُهُۥمدد کرتا ہے اس کیyanṣuruhuوَرُسُلَهُۥاور اس کے رسولوں کیwarusulahuبِٱلْغَيْبِ ۚساتھ غیب کےbil-ghaybiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaقَوِىٌّقوت والا ہے،qawiyyunعَزِيزٌۭزبردست ہےʿazīzun٢٥
ہم نے اپنے رسُولوں کو صاف صاف نشانیوں اور ہدایات کے ساتھ بھیجا، اور اُن کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں، اور لوہا اتارا جس میں بڑا زور ہے اور لوگوں کے لیے منافع ہیں۔ یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اللہ کو معلوم ہو جائےکہ کون اُس کو دیکھے بغیر اُس کی اور اُس کے رسُولوں کی مدد کرتا ہے۔ یقیناً اللہ بڑی قوّت والا اور زبردست ہے۔
۵۷:۲۶
وَلَقَدْالبتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāنُوحًۭانوح کوnūḥanوَإِبْرَٰهِيمَاور ابراہیم کوwa-ib'rāhīmaوَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نےwajaʿalnāفِىمیںذُرِّيَّتِهِمَاان دونوں کی اولادdhurriyyatihimāٱلنُّبُوَّةَنبوت کوl-nubuwataوَٱلْكِتَـٰبَ ۖاور کتاب کوwal-kitābaفَمِنْهُمتو بعض ان میں سےfamin'humمُّهْتَدٍۢ ۖہدایت یافتہ ہیںmuh'tadinوَكَثِيرٌۭاور بہت سےwakathīrunمِّنْهُمْان میں سےmin'humفَـٰسِقُونَفاسق ہیںfāsiqūna٢٦
1 ہم نے نوحؑ  اور ابراہیمؑ  کو بھیجا اور اُن دونوں کی نسل میں نبوّت اور کتاب رکھ دی۔ پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہوگئے۔
۵۷:۲۷
ثُمَّپھرthummaقَفَّيْنَاپے در پے بھیجے ہم نےqaffaynāعَلَىٰٓپرʿalāءَاثَـٰرِهِمان کے آثارāthārihimبِرُسُلِنَااپنے رسولbirusulināوَقَفَّيْنَااور پیچھے بھیجا ہم نےwaqaffaynāبِعِيسَىعیسیٰbiʿīsāٱبْنِابنib'niمَرْيَمَمریم کوmaryamaوَءَاتَيْنَـٰهُاور عطا کی ہم نے اس کوwaātaynāhuٱلْإِنجِيلَانجیلl-injīlaوَجَعَلْنَااور ڈال دیا ہم نےwajaʿalnāفِىمیںقُلُوبِدلوںqulūbiٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaٱتَّبَعُوهُجنہوں نے پیروی کی اس کیittabaʿūhuرَأْفَةًۭشفقت کوrafatanوَرَحْمَةًۭاور رحمت کوwaraḥmatanوَرَهْبَانِيَّةًاور رہبانیتwarahbāniyyatanٱبْتَدَعُوهَاانہوں نے ایجاد کیا اس کوib'tadaʿūhāمَانہیںكَتَبْنَـٰهَافرض کیا تھا ہم نے اس کوkatabnāhāعَلَيْهِمْان پرʿalayhimإِلَّامگرillāٱبْتِغَآءَتلاش کرنے کوib'tighāaرِضْوَٰنِرضاriḍ'wāniٱللَّهِاللہ کیl-lahiفَمَاتو نہیںfamāرَعَوْهَاانہوں نے رعایت کی اس کیraʿawhāحَقَّجیسے حق تھاḥaqqaرِعَايَتِهَا ۖاس کی رعایت کا۔ نگہبانی کا۔ پابندی کاriʿāyatihāفَـَٔاتَيْنَاتو دیا ہم نےfaātaynāٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūمِنْهُمْان میں سےmin'humأَجْرَهُمْ ۖان کا اجرajrahumوَكَثِيرٌۭاور بہت سےwakathīrunمِّنْهُمْان میں سےmin'humفَـٰسِقُونَفاسق ہیںfāsiqūna٢٧
اُن کے بعد ہم نے پے در پےاپنے رسُول  بھیجے، اور ان سب کے بعد عیسٰیؑ  ابن مریم کو مبعوث کیا اور اُس کو انجیل عطا کی، اور جن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی اُن کے دلوں میں ہم نے ترس اور رحم ڈال دیا۔ اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کر لی، ہم نے اُسے اُن پر فرض نہیں کیا تھا، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا۔ اُن میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوئے تھے اُن کا اجر ہم نے عطا کیا، مگران میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں
۵۷:۲۸
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگو !alladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūٱتَّقُوا۟ڈروittaqūٱللَّهَاللہ سےl-lahaوَءَامِنُوا۟اور ایمان لاؤwaāminūبِرَسُولِهِۦاس کے رسول پرbirasūlihiيُؤْتِكُمْدے گا تم کوyu'tikumكِفْلَيْنِدوہرا حصہkif'layniمِنمیں سےminرَّحْمَتِهِۦاپنی رحمتraḥmatihiوَيَجْعَلاور بخشے گاwayajʿalلَّكُمْتم کو۔ بنا دے گا تمہارے لیےlakumنُورًۭاایک نورnūranتَمْشُونَتم چلو گےtamshūnaبِهِۦساتھ اس کےbihiوَيَغْفِرْاور بخش دے گاwayaghfirلَكُمْ ۚتم کوlakumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuغَفُورٌۭغفورghafūrunرَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun٢٨
اے لوگوں جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور اس کے رسُول (محمد ﷺ) پر ایمان لاؤ، اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصّہ عطا فرمائے گا اور تمہیں وہ نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے، اور تمہارے قصُور معاف  کر دے  گا، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے
۵۷:۲۹
لِّئَلَّاتاکہ نہli-allāيَعْلَمَجان پائیںyaʿlamaأَهْلُاہلahluٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābiأَلَّاکہ نہیںallāيَقْدِرُونَوہ قدرت رکھتےyaqdirūnaعَلَىٰاوپرʿalāشَىْءٍۢکسی چیز کےshayinمِّنسےminفَضْلِفضلfaḍliٱللَّهِ ۙاللہ کےl-lahiوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱلْفَضْلَفضلl-faḍlaبِيَدِہاتھ میں ہےbiyadiٱللَّهِاللہ کےl-lahiيُؤْتِيهِدیتا ہے اس کوyu'tīhiمَنجس کوmanيَشَآءُ ۚچاہتا ہےyashāuوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuذُووالا ہےdhūٱلْفَضْلِفضلl-faḍliٱلْعَظِيمِبڑےl-ʿaẓīmi٢٩
(تم کو یہ روش اختیار کرنی چاہیے) تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہو جائے کہ اللہ کے فضل پر اُن کا کوئی اجارہ نہیں ہے، اور یہ کہ اللہ کا فضل اس کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور وہ بڑے فضل والا ہے