۷۸

النبا

مکی ۴۰ آیات پارہ ۳۰
النبإ
بسم اللہ
بِسْمِ ساتھ نام bis'mi
ساتھ نام
ٱللَّهِ اللہ کے l-lahi
اللہ کے
ٱلرَّحْمَـٰنِ جو بے حد مہربان ہے l-raḥmāni
جو بے حد مہربان ہے
ٱلرَّحِيمِ بار بار رحم فرمانے والا ہے l-raḥīmi
بار بار رحم فرمانے والا ہے
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۷۸:۱
عَمَّ کس چیز کے بارے میں ʿamma
کس چیز کے بارے میں
يَتَسَآءَلُونَ وہ ایک دوسرے سے سوال کر رہے ہیں yatasāalūna
وہ ایک دوسرے سے سوال کر رہے ہیں
١ (۱)
(۱)
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟
۷۸:۲
عَنِ بارے میں ʿani
بارے میں
ٱلنَّبَإِ اس خبر کے l-naba-i
اس خبر کے
ٱلْعَظِيمِ جو بڑی ہے l-ʿaẓīmi
جو بڑی ہے
٢ (۲)
(۲)
کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں
۷۸:۳
ٱلَّذِى وہ جو alladhī
وہ جو
هُمْ وہ hum
وہ
فِيهِ اس میں fīhi
اس میں
مُخْتَلِفُونَ اختلاف کر رہے ہیں mukh'talifūna
اختلاف کر رہے ہیں
٣ (۳)
(۳)
جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟
۷۸:۴
كَلَّا ہرگز نہیں kallā
ہرگز نہیں
سَيَعْلَمُونَ عنقریب وہ جان لیں گے sayaʿlamūna
عنقریب وہ جان لیں گے
٤ (۴)
(۴)
ہر گز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
۷۸:۵
ثُمَّ پھر thumma
پھر
كَلَّا ہرگز نہیں kallā
ہرگز نہیں
سَيَعْلَمُونَ عنقریب وہ جان لیں گے sayaʿlamūna
عنقریب وہ جان لیں گے
٥ (۵)
(۵)
ہاں، ہر گز نہیں، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔
۷۸:۶
أَلَمْ کیا نہیں alam
کیا نہیں
نَجْعَلِ ہم نے بنایا najʿali
ہم نے بنایا
ٱلْأَرْضَ زمین کو l-arḍa
زمین کو
مِهَـٰدًۭا فرش mihādan
فرش
٦ (۶)
(۶)
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا،
۷۸:۷
وَٱلْجِبَالَ اور پہاڑوں کو wal-jibāla
اور پہاڑوں کو
أَوْتَادًۭا میخیں awtādan
میخیں
٧ (۷)
(۷)
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا،
۷۸:۸
وَخَلَقْنَـٰكُمْ اور پیدا کیا ہم نے تم کو wakhalaqnākum
اور پیدا کیا ہم نے تم کو
أَزْوَٰجًۭا جوڑوں کی شکل میں azwājan
جوڑوں کی شکل میں
٨ (۸)
(۸)
اور تمہیں(مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا،
۷۸:۹
وَجَعَلْنَا اور بنایا ہم نے wajaʿalnā
اور بنایا ہم نے
نَوْمَكُمْ تمہاری نیند کو nawmakum
تمہاری نیند کو
سُبَاتًۭا آرام کا ذریعہ subātan
آرام کا ذریعہ
٩ (۹)
(۹)
اور تمہاری نیند کو باعثِ سکون بنایا،
۷۸:۱۰
وَجَعَلْنَا اور بنایا ہم نے wajaʿalnā
اور بنایا ہم نے
ٱلَّيْلَ رات کو al-layla
رات کو
لِبَاسًۭا لباس/ پردہ پوش libāsan
لباس/ پردہ پوش
١٠ (۱۰)
(۱۰)
اور رات کو پردہ پوش
۷۸:۱۱
وَجَعَلْنَا اور بنایا ہم نے wajaʿalnā
اور بنایا ہم نے
ٱلنَّهَارَ دن کو l-nahāra
دن کو
مَعَاشًۭا معاش کا وقت/ کام کا وقت maʿāshan
معاش کا وقت/ کام کا وقت
١١ (۱۱)
(۱۱)
اور دن کو معاش کا وقت بنایا،
۷۸:۱۲
وَبَنَيْنَا اور بنائے ہم نے wabanaynā
اور بنائے ہم نے
فَوْقَكُمْ تمہارے اوپر fawqakum
تمہارے اوپر
سَبْعًۭا سات sabʿan
سات
شِدَادًۭا مضبوط/ سخت shidādan
مضبوط/ سخت
١٢ (۱۲)
(۱۲)
اور تمہارے اوپر سات مضبُوط آسمان قائم کیے،
۷۸:۱۳
وَجَعَلْنَا اور بنایا ہم نے wajaʿalnā
اور بنایا ہم نے
سِرَاجًۭا سورج sirājan
سورج
وَهَّاجًۭا روشن ہونے والا wahhājan
روشن ہونے والا
١٣ (۱۳)
(۱۳)
اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا،
۷۸:۱۴
وَأَنزَلْنَا اور نازل کیا ہم نے wa-anzalnā
اور نازل کیا ہم نے
مِنَ سے mina
سے
ٱلْمُعْصِرَٰتِ بادلوں l-muʿ'ṣirāti
بادلوں
مَآءًۭ پانی māan
پانی
ثَجَّاجًۭا بکثرت thajjājan
بکثرت
١٤ (۱۴)
(۱۴)
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
۷۸:۱۵
لِّنُخْرِجَ تاکہ ہم نکالیں linukh'rija
تاکہ ہم نکالیں
بِهِۦ اس کے ساتھ bihi
اس کے ساتھ
حَبًّۭا غلہ ḥabban
غلہ
وَنَبَاتًۭا اور نباتات wanabātan
اور نباتات
١٥ (۱۵)
(۱۵)
تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی
۷۸:۱۶
وَجَنَّـٰتٍ اور باغات wajannātin
اور باغات
أَلْفَافًا لپٹے ہوئے/گھنے alfāfan
لپٹے ہوئے/گھنے
١٦ (۱۶)
(۱۶)
اور گھنے باغ اُگائیں؟
۷۸:۱۷
إِنَّ بیشک inna
بیشک
يَوْمَ دن yawma
دن
ٱلْفَصْلِ فیصلے کا l-faṣli
فیصلے کا
كَانَ ہے kāna
ہے
مِيقَـٰتًۭا مقرر mīqātan
مقرر
١٧ (۱۷)
(۱۷)
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے
۷۸:۱۸
يَوْمَ جس دن yawma
جس دن
يُنفَخُ پھونک مار دی جائے گی yunfakhu
پھونک مار دی جائے گی
فِى میں
میں
ٱلصُّورِ صور l-ṣūri
صور
فَتَأْتُونَ تو تم آؤ گے fatatūna
تو تم آؤ گے
أَفْوَاجًۭا فوج در فوج afwājan
فوج در فوج
١٨ (۱۸)
(۱۸)
جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔
۷۸:۱۹
وَفُتِحَتِ اور کھول دیا جائے گا wafutiḥati
اور کھول دیا جائے گا
ٱلسَّمَآءُ آسمان l-samāu
آسمان
فَكَانَتْ تو ہوجائے گا fakānat
تو ہوجائے گا
أَبْوَٰبًۭا دروازے، دروازے abwāban
دروازے، دروازے
١٩ (۱۹)
(۱۹)
اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا
۷۸:۲۰
وَسُيِّرَتِ اور چلا دیئے جائیں گے wasuyyirati
اور چلا دیئے جائیں گے
ٱلْجِبَالُ پہاڑ l-jibālu
پہاڑ
فَكَانَتْ تو ہوں گے وہ fakānat
تو ہوں گے وہ
سَرَابًا سراب sarāban
سراب
٢٠ (۲۰)
(۲۰)
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔
۷۸:۲۱
إِنَّ بیشک inna
بیشک
جَهَنَّمَ جہنم jahannama
جہنم
كَانَتْ ہے kānat
ہے
مِرْصَادًۭا ایک گھات mir'ṣādan
ایک گھات
٢١ (۲۱)
(۲۱)
در حقیقت جہنّم ایک گھات ہے،
۷۸:۲۲
لِّلطَّـٰغِينَ سرکشوں کے لئے lilṭṭāghīna
سرکشوں کے لئے
مَـَٔابًۭا ٹھکانہ ہے maāban
ٹھکانہ ہے
٢٢ (۲۲)
(۲۲)
سرکشوں کا ٹھکانا
۷۸:۲۳
لَّـٰبِثِينَ ہمیشہ رہنے والے ہیں lābithīna
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَآ اس میں fīhā
اس میں
أَحْقَابًۭا مدتوں aḥqāban
مدتوں
٢٣ (۲۳)
(۲۳)
جس میں وہ مُدّتوں پڑے رہیں گے۔
۷۸:۲۴
لَّا نہ
نہ
يَذُوقُونَ وہ چکھیں گے yadhūqūna
وہ چکھیں گے
فِيهَا اس میں fīhā
اس میں
بَرْدًۭا کوئی ٹھنڈک bardan
کوئی ٹھنڈک
وَلَا اور نہ walā
اور نہ
شَرَابًا پینے کی چیز sharāban
پینے کی چیز
٢٤ (۲۴)
(۲۴)
اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے
۷۸:۲۵
إِلَّا مگر illā
مگر
حَمِيمًۭا کھولتا ḥamīman
کھولتا
وَغَسَّاقًۭا اور بہتی پیپ waghassāqan
اور بہتی پیپ
٢٥ (۲۵)
(۲۵)
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون،1
۷۸:۲۶
جَزَآءًۭ بدلہ ہے jazāan
بدلہ ہے
وِفَاقًا پورا پورا wifāqan
پورا پورا
٢٦ (۲۶)
(۲۶)
(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ
۷۸:۲۷
إِنَّهُمْ بیشک وہ innahum
بیشک وہ
كَانُوا۟ وہ تھے kānū
وہ تھے
لَا نہ
نہ
يَرْجُونَ امید رکھتے تھے yarjūna
امید رکھتے تھے
حِسَابًۭا حساب کی ḥisāban
حساب کی
٢٧ (۲۷)
(۲۷)
وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے
۷۸:۲۸
وَكَذَّبُوا۟ اور انہوں نے جھٹلایا wakadhabū
اور انہوں نے جھٹلایا
بِـَٔايَـٰتِنَا ہماری آیات کو biāyātinā
ہماری آیات کو
كِذَّابًۭا جھٹلانا kidhāban
جھٹلانا
٢٨ (۲۸)
(۲۸)
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا،
۷۸:۲۹
وَكُلَّ اور ہر wakulla
اور ہر
شَىْءٍ چیز کو shayin
چیز کو
أَحْصَيْنَـٰهُ شمار کر رکھا ہے ہم نے اس کو/ گھیر رکھا ہے ہم نے اس کو aḥṣaynāhu
شمار کر رکھا ہے ہم نے اس کو/ گھیر رکھا ہے ہم نے اس کو
كِتَـٰبًۭا کتاب میں kitāban
کتاب میں
٢٩ (۲۹)
(۲۹)
اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گِن گِن کر لکھ رکھی تھی۔
۷۸:۳۰
فَذُوقُوا۟ پس چکھو fadhūqū
پس چکھو
فَلَن پس ہرگز نہ falan
پس ہرگز نہ
نَّزِيدَكُمْ ہم زیادہ دیں گے تم کو nazīdakum
ہم زیادہ دیں گے تم کو
إِلَّا مگر illā
مگر
عَذَابًا عذاب ʿadhāban
عذاب
٣٠ (۳۰)
(۳۰)
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے
۷۸:۳۱
إِنَّ بیشک inna
بیشک
لِلْمُتَّقِينَ متقی لوگوں کے لئے lil'muttaqīna
متقی لوگوں کے لئے
مَفَازًا کامیابی ہے mafāzan
کامیابی ہے
٣١ (۳۱)
(۳۱)
یقیناً متّقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے
۷۸:۳۲
حَدَآئِقَ باغات ہیں ḥadāiqa
باغات ہیں
وَأَعْنَـٰبًۭا اور انگور ہیں wa-aʿnāban
اور انگور ہیں
٣٢ (۳۲)
(۳۲)
باغ اور انگور
۷۸:۳۳
وَكَوَاعِبَ اور نوخیز لڑکیاں wakawāʿiba
اور نوخیز لڑکیاں
أَتْرَابًۭا ہم عمر atrāban
ہم عمر
٣٣ (۳۳)
(۳۳)
اور نوخیز ہم سن لڑکیاں،
۷۸:۳۴
وَكَأْسًۭا اور جام wakasan
اور جام
دِهَاقًۭا چھلکتے ہوئے/ بھرے ہوئے dihāqan
چھلکتے ہوئے/ بھرے ہوئے
٣٤ (۳۴)
(۳۴)
اور چھلکتے ہوئے جام
۷۸:۳۵
لَّا نہ
نہ
يَسْمَعُونَ وہ سنیں گے yasmaʿūna
وہ سنیں گے
فِيهَا اس میں fīhā
اس میں
لَغْوًۭا کوئی لغو بات laghwan
کوئی لغو بات
وَلَا اور نہ walā
اور نہ
كِذَّٰبًۭا کوئی جھوٹی بات kidhāban
کوئی جھوٹی بات
٣٥ (۳۵)
(۳۵)
وہاں کوئی لغو اور جھُوٹی بات وہ نہ سُنیں گے۔
۷۸:۳۶
جَزَآءًۭ بدلہ ہے jazāan
بدلہ ہے
مِّن سے min
سے
رَّبِّكَ تیرے رب کی طرف (سے) rabbika
تیرے رب کی طرف (سے)
عَطَآءً بدلہ/ بخشش ʿaṭāan
بدلہ/ بخشش
حِسَابًۭا بےحساب/ کفایت کرنے والی ḥisāban
بےحساب/ کفایت کرنے والی
٣٦ (۳۶)
(۳۶)
جزا ء اور کافی انعام تمہارے ربّ کی طرف سے
۷۸:۳۷
رَّبِّ جو رب ہے rabbi
جو رب ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ آسمانوں کا l-samāwāti
آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ اور زمین کا wal-arḍi
اور زمین کا
وَمَا اور جو wamā
اور جو
بَيْنَهُمَا ان دونوں کے درمیان ہے baynahumā
ان دونوں کے درمیان ہے
ٱلرَّحْمَـٰنِ ۖ رحمن l-raḥmāni
رحمن
لَا نہ
نہ
يَمْلِكُونَ مالک ہوں گے yamlikūna
مالک ہوں گے
مِنْهُ اس سے min'hu
اس سے
خِطَابًۭا بات کرنے کے khiṭāban
بات کرنے کے
٣٧ (۳۷)
(۳۷)
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔1
۷۸:۳۸
يَوْمَ جس دن yawma
جس دن
يَقُومُ قیام کریں گے yaqūmu
قیام کریں گے
ٱلرُّوحُ روح/ روح الامین l-rūḥu
روح/ روح الامین
وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ اور فرشتے wal-malāikatu
اور فرشتے
صَفًّۭا ۖ صف در صف ṣaffan
صف در صف
لَّا نہ
نہ
يَتَكَلَّمُونَ کلام کرسکیں گے/ نہ بات کرسیں گے yatakallamūna
کلام کرسکیں گے/ نہ بات کرسیں گے
إِلَّا مگر illā
مگر
مَنْ جس کو man
جس کو
أَذِنَ اجازت دے adhina
اجازت دے
لَهُ اس کے لئے lahu
اس کے لئے
ٱلرَّحْمَـٰنُ رحمن l-raḥmānu
رحمن
وَقَالَ اور وہ کہے waqāla
اور وہ کہے
صَوَابًۭا درست بات ṣawāban
درست بات
٣٨ (۳۸)
(۳۸)
جس روز رُوح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے۔
۷۸:۳۹
ذَٰلِكَ یہ ہے dhālika
یہ ہے
ٱلْيَوْمُ دن l-yawmu
دن
ٱلْحَقُّ ۖ برحق l-ḥaqu
برحق
فَمَن پس جو کوئی faman
پس جو کوئی
شَآءَ چاہے shāa
چاہے
ٱتَّخَذَ بنالے ittakhadha
بنالے
إِلَىٰ طرف ilā
طرف
رَبِّهِۦ اپنے رب کی rabbihi
اپنے رب کی
مَـَٔابًا ٹھکانہ maāban
ٹھکانہ
٣٩ (۳۹)
(۳۹)
وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے
۷۸:۴۰
إِنَّآ بیشک ہم نے innā
بیشک ہم نے
أَنذَرْنَـٰكُمْ خبردار کیا ہم نے تم کو andharnākum
خبردار کیا ہم نے تم کو
عَذَابًۭا عذاب سے ʿadhāban
عذاب سے
قَرِيبًۭا قریبی qarīban
قریبی
يَوْمَ جس دن yawma
جس دن
يَنظُرُ دیکھے گا yanẓuru
دیکھے گا
ٱلْمَرْءُ انسان l-maru
انسان
مَا جو
جو
قَدَّمَتْ آگے بھیجا qaddamat
آگے بھیجا
يَدَاهُ اس کے دونوں ہاتھوں نے yadāhu
اس کے دونوں ہاتھوں نے
وَيَقُولُ اور کہے گا wayaqūlu
اور کہے گا
ٱلْكَافِرُ کافر l-kāfiru
کافر
يَـٰلَيْتَنِى اے کاش کہ میں yālaytanī
اے کاش کہ میں
كُنتُ میں ہوتا kuntu
میں ہوتا
تُرَٰبًۢا مٹی/خاک turāban
مٹی/خاک
٤٠ (۴۰)
(۴۰)
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آلگا ہے۔ جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اُٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا۔