۶۵
الطلاق
الطلاق
سورہ الطلاق (الطلاق) قرآن مجید کی ۶۵ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۱۲ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۶۵:۱
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلنَّبِىُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiyuإِذَاجبidhāطَلَّقْتُمُطلاق دو تمṭallaqtumuٱلنِّسَآءَعورتوں کوl-nisāaفَطَلِّقُوهُنَّتو طلاق دو ان کوfaṭalliqūhunnaلِعِدَّتِهِنَّان کی عدت کے لیےliʿiddatihinnaوَأَحْصُوا۟اور شمار کرو۔ گن لوwa-aḥṣūٱلْعِدَّةَ ۖعدت کوl-ʿidataوَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqūٱللَّهَاللہ سےl-lahaرَبَّكُمْ ۖجو رب ہے تمہاراrabbakumلَانہlāتُخْرِجُوهُنَّتم نکالو ان کوtukh'rijūhunnaمِنۢسےminبُيُوتِهِنَّان کے گھروں (سے )buyūtihinnaوَلَااور نہwalāيَخْرُجْنَوہ نکلیںyakhruj'naإِلَّآمگرillāأَنیہ کہanيَأْتِينَوہ آئیںyatīnaبِفَـٰحِشَةٍۢبےحیائی کوbifāḥishatinمُّبَيِّنَةٍۢ ۚکھلیmubayyinatinوَتِلْكَاور یہwatil'kaحُدُودُحدود ہیںḥudūduٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahiوَمَناور جوwamanيَتَعَدَّتجاوز کرے گاyataʿaddaحُدُودَحدود سےḥudūdaٱللَّهِاللہ کیl-lahiفَقَدْتو تحقیقfaqadظَلَمَاس نے ظلم کیاẓalamaنَفْسَهُۥ ۚاپنی جان پرnafsahuلَانہیںlāتَدْرِىتم جانتےtadrīلَعَلَّشاید کہlaʿallaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُحْدِثُپیدا کردےyuḥ'dithuبَعْدَبعدbaʿdaذَٰلِكَاس کےdhālikaأَمْرًۭاکوئی صورتamran١
اے نبیؐ ، جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو تو اُنہیں اُن کی عدّت کے لیے طلاق دیا کرو۔ اور عدّت کے زمانے کا ٹھیک ٹھیک شمار کرو، اور اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے۔ (زمانہ عدّت میں) نہ تم اُنہیں اُن کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ خود نکلیں، الّا یہ کہ وہ کسی صریح بُرائی کی مرتکب ہوں۔ یہ اللہ کی مقرر کر دہ حدیں ہیں، اور جو کوئی اللہ کی حدوں سے تجاوز کریگا وہ اپنے اوپر خود ظلم کریگا۔ تم نہیں جانتے، شاید اس کے بعد اللہ (موافقت کی) کوئی صُورت پیدا کر دے۔
۶۵:۲
فَإِذَاپھر جبfa-idhāبَلَغْنَوہ پہنچیںbalaghnaأَجَلَهُنَّاپنی مدت کوajalahunnaفَأَمْسِكُوهُنَّتو روک لو ان کوfa-amsikūhunnaبِمَعْرُوفٍبھلے طریقے سےbimaʿrūfinأَوْیاawفَارِقُوهُنَّجدا کردو ان کوfāriqūhunnaبِمَعْرُوفٍۢساتھ بھلے طریقے کےbimaʿrūfinوَأَشْهِدُوا۟اور گواہ بنا لوwa-ashhidūذَوَىْدو والوں کوdhawayعَدْلٍۢعدلʿadlinمِّنكُمْتم میں سےminkumوَأَقِيمُوا۟اور قائم کروwa-aqīmūٱلشَّهَـٰدَةَگواہی کوl-shahādataلِلَّهِ ۚاللہ ہی کے لیےlillahiذَٰلِكُمْیہ باتdhālikumيُوعَظُنصیحت کی جاتی ہےyūʿaẓuبِهِۦساتھ اس کےbihiمَناسے جو کوئیmanكَانَہوkānaيُؤْمِنُایمان رکھتا ہےyu'minuبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَٱلْيَوْمِاور یومwal-yawmiٱلْـَٔاخِرِ ۚآخرت پرl-ākhiriوَمَناور جوwamanيَتَّقِڈرے گاyattaqiٱللَّهَاللہ سےl-lahaيَجْعَلوہ پیدا کردے گاyajʿalلَّهُۥاس کے لیےlahuمَخْرَجًۭانکلنے کا راستہmakhrajan٢
پھر جب وہ اپنی (عدّت کی) مدّت کے خاتمے پر پہنچیں تو یا انہیں بھلے طریقے سے (اپنے نکاح میں) روک رکھو، یا بَھلے طریقے پر اُن سے جُدا ہو جاؤ۔ اور دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنالو جو تم میں سے صاحبِ عدل ہوں۔ اور (اے گواہ بننے والو) گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ کے لیے ادا کرو۔یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے، ہر اُس شخص کو جو اللہ اور آخرت کےدن پر ایمان رکھتا ہو۔ جو کوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اُس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا
۶۵:۳
وَيَرْزُقْهُاور رزق دے گا اس کوwayarzuq'huمِنْسےminحَيْثُجہاں سےḥaythuلَانہlāيَحْتَسِبُ ۚوہ گمان کرتا ہوگاyaḥtasibuوَمَناور جوwamanيَتَوَكَّلْبھروسہ کرے گاyatawakkalعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiفَهُوَتو وہfahuwaحَسْبُهُۥٓ ۚکافی ہے اس کوḥasbuhuإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaبَـٰلِغُپہنچنے والا ہےbālighuأَمْرِهِۦ ۚاپنے حکم کوamrihiقَدْتحقیقqadجَعَلَبنادیاjaʿalaٱللَّهُاللہ نےl-lahuلِكُلِّہر کے لیےlikulliشَىْءٍۢچیز (کے لیے)shayinقَدْرًۭاایک اندازہqadran٣
اور اُسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدھر اُس کا گمان بھی نہ جاتا ہو۔ جو اللہ پر بھروسہ کرے اُس کےلیے وہ کافی ہے۔ اللہ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہے
۶۵:۴
وَٱلَّـٰٓـِٔىاور وہ عورتیںwa-allāīيَئِسْنَجو مایوس ہوچکی ہوںya-is'naمِنَسےminaٱلْمَحِيضِحیض (سے)l-maḥīḍiمِنسےminنِّسَآئِكُمْتمہاری عورتوں میں (سے)nisāikumإِنِاگرiniٱرْتَبْتُمْشک ہو تم کوir'tabtumفَعِدَّتُهُنَّتو ان کی عدتfaʿiddatuhunnaثَلَـٰثَةُتینthalāthatuأَشْهُرٍۢمہینے ہےashhurinوَٱلَّـٰٓـِٔىاور وہ عورتیںwa-allāīلَمْنہیںlamيَحِضْنَ ۚجنہیں ابھی حیض آیا ہو۔ جو حائضہ ہوئی ہوںyaḥiḍ'naوَأُو۟لَـٰتُاور والیاںwa-ulātuٱلْأَحْمَالِحمل والیاںl-aḥmāliأَجَلُهُنَّان کی عدتajaluhunnaأَنکہanيَضَعْنَوہ رکھ دیںyaḍaʿnaحَمْلَهُنَّ ۚاپنا حملḥamlahunnaوَمَناور جوwamanيَتَّقِڈرے گاyattaqiٱللَّهَاللہ سےl-lahaيَجْعَلوہ کردے گاyajʿalلَّهُۥاس کے لیےlahuمِنْسےminأَمْرِهِۦاس کے کام میںamrihiيُسْرًۭاآسانیyus'ran٤
اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں ان کے معاملہ میں اگر تم لوگوں کو کوئی شک لاحق ہے تو (تمہیں معلوم ہو کہ) ان کی عدّت تین مہینے ہے۔ اور یہی حکم اُن کا ہے جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو۔ اور حاملہ عورتوں کی عدّت کی حد یہ ہے کہ اُن کا وضعِ حمل ہو جائے۔ جو شخص اللہ سے ڈرے اُس کے معاملہ میں وہ سہولت پیدا کردیتاہے
۶۵:۵
ذَٰلِكَیہdhālikaأَمْرُحکم ہےamruٱللَّهِاللہ کاl-lahiأَنزَلَهُۥٓاس نے نازل کیا ہے اس کوanzalahuإِلَيْكُمْ ۚتمہاری طرفilaykumوَمَناور جوwamanيَتَّقِڈرے گاyattaqiٱللَّهَاللہ سےl-lahaيُكَفِّرْوہ دور کردے گاyukaffirعَنْهُاس سےʿanhuسَيِّـَٔاتِهِۦاس کی برائیاںsayyiātihiوَيُعْظِمْاور بڑا کردے گاwayuʿ'ẓimلَهُۥٓاس کے لیےlahuأَجْرًااجر کوajran٥
یہ اللہ کا حکم ہے جواُس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے۔ جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اُس کی بُرائیوں کو اُس سے دُور کر دے گا اور اُس کو بڑا اجر دے گا۔
۶۵:۶
أَسْكِنُوهُنَّبساؤ ان عورتوں کوaskinūhunnaمِنْسٰےminحَيْثُجہاںḥaythuسَكَنتُمتم رہتے ہوsakantumمِّنکےminوُجْدِكُمْاپنی وسعت کے مطابقwuj'dikumوَلَااور نہwalāتُضَآرُّوهُنَّتم ضرر پہنچاؤ ان کوtuḍārrūhunnaلِتُضَيِّقُوا۟تاکہ تم تنگ کرو۔ تنگی کروlituḍayyiqūعَلَيْهِنَّ ۚان پرʿalayhinnaوَإِناور اگرwa-inكُنَّہوںkunnaأُو۟لَـٰتِوالیاںulātiحَمْلٍۢحمل (والیاں)ḥamlinفَأَنفِقُوا۟تو خرچ کروfa-anfiqūعَلَيْهِنَّان پرʿalayhinnaحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāيَضَعْنَوہ رکھ دیںyaḍaʿnaحَمْلَهُنَّ ۚحمل اپناḥamlahunnaفَإِنْپھر اگرfa-inأَرْضَعْنَوہ دودھ پلائیںarḍaʿnaلَكُمْتمہارے لیےlakumفَـَٔاتُوهُنَّتو دے دو ان کوfaātūhunnaأُجُورَهُنَّ ۖان کے اجرujūrahunnaوَأْتَمِرُوا۟اور معاملہ کروwatamirūبَيْنَكُمآپس میںbaynakumبِمَعْرُوفٍۢ ۖبھلے طریقے سےbimaʿrūfinوَإِناور اگرwa-inتَعَاسَرْتُمْآپس میں کشمش کرو تمtaʿāsartumفَسَتُرْضِعُتو دودھ پلا دےfasatur'ḍiʿuلَهُۥٓاس کے لیےlahuأُخْرَىٰکوئی دوسریukh'rā٦
اُن کو (زمانہ عدّت میں) اُسی جگہ رکھو جہاں تم رہتے ہو، جیسی کچھ بھی جگہ تمہیں میسّر ہو،اور انہیں تنگ کرنے کے لیے ان کو نہ ستاؤ۔ اور اگر وہ حاملہ ہوں تو ان پر اُس وقت تک خرچ کرتے رہو جب تک ان کا وضع حمل نہ ہوجائے۔ پھر اگر وہ تمہارے لیے (بچےکو) دُودھ پلائیں تو ان کی اُجرت انہیں دو، اور بھلے طریقےسے (اُجرت کا معاملہ) باہمی گفت وشنید سے طے کر لو۔ لیکن اگر تم نے (اُجرت طے کرنے میں) ایک دُوسرے کو تنگ کیا تو بچے کو کوئی اور عورت دُودھ پلالے گی۔4
۶۵:۷
لِيُنفِقْتاکہ خرچ کرےliyunfiqذُووالاdhūسَعَةٍۢوسعت (والا)saʿatinمِّنسےminسَعَتِهِۦ ۖاپنی وسعت میں (سے)saʿatihiوَمَناور جو کوئیwamanقُدِرَتنگ کیا گیاqudiraعَلَيْهِاس پرʿalayhiرِزْقُهُۥاس کا رزقriz'quhuفَلْيُنفِقْپس چاہیے کہ خرچ کرےfalyunfiqمِمَّآاس میں سے جوmimmāءَاتَىٰهُعطا کیا اس کوātāhuٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahuلَانہیںlāيُكَلِّفُتکلیف دیتاyukallifuٱللَّهُاللہl-lahuنَفْسًاکسی شخص کوnafsanإِلَّامگرillāمَآجتناmāءَاتَىٰهَا ۚدیا اس نے اس کوātāhāسَيَجْعَلُعنقریب کردے گاsayajʿaluٱللَّهُاللہl-lahuبَعْدَبعدbaʿdaعُسْرٍۢتنگی کےʿus'rinيُسْرًۭاآسانیyus'ran٧
خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے، اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو وہ اُسی مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اُسے مکلف نہیں کرتا بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرما دے
۶۵:۸
وَكَأَيِّناور کتنی ہیwaka-ayyinمِّنسےminقَرْيَةٍبستیوں میں (سے)qaryatinعَتَتْانہوں نے سرکشی کیʿatatعَنْسےʿanأَمْرِحکم (سے)amriرَبِّهَااپنے رب کےrabbihāوَرُسُلِهِۦاور اس کے رسولوں سےwarusulihiفَحَاسَبْنَـٰهَاتو حساب لیا ہم نے اس سےfaḥāsabnāhāحِسَابًۭاحسابḥisābanشَدِيدًۭاسختshadīdanوَعَذَّبْنَـٰهَااور عذاب دیا ہم نے اس کوwaʿadhabnāhāعَذَابًۭاعذابʿadhābanنُّكْرًۭاسختnuk'ran٨
1 کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اُس کے رسُولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے اُن سے سخت محاسبہ کیا اور اُن کو بُری طرح سزا دی۔
۶۵:۹
فَذَاقَتْتو اس نے چکھاfadhāqatوَبَالَوبالwabālaأَمْرِهَااپنے کام کاamrihāوَكَانَاور ہےwakānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuأَمْرِهَااس کے کام کاamrihāخُسْرًاناکامیkhus'ran٩
انہوں نے اپنے کیے کا مزا چکھ لیا اور اُن کا انجام کار گھاٹا ہی گھاٹا ہے
۶۵:۱۰
أَعَدَّتیار کیاaʿaddaٱللَّهُاللہ نےl-lahuلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابًۭاعذابʿadhābanشَدِيدًۭا ۖعذابshadīdanفَٱتَّقُوا۟پس ڈروfa-ittaqūٱللَّهَاللہ سےl-lahaيَـٰٓأُو۟لِىاے والوyāulīٱلْأَلْبَـٰبِعقل (والو)l-albābiٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaءَامَنُوا۟ ۚایمان لائے ہوāmanūقَدْتحقیقqadأَنزَلَنازل کیاanzalaٱللَّهُاللہ نےl-lahuإِلَيْكُمْتمہاری طرفilaykumذِكْرًۭاایک ذکر کوdhik'ran١٠
اللہ نے (آخرت میں) ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے پس اللہ سے ڈرو اے صاحب عقل لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہے
۶۵:۱۱
رَّسُولًۭا(بھیجا) ایک رسول کوrasūlanيَتْلُوا۟وہ پڑھتا ہےyatlūعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumءَايَـٰتِآیاتāyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiمُبَيِّنَـٰتٍۢواضحmubayyinātinلِّيُخْرِجَتاکہ نکال دےliyukh'rijaٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiمِنَسےminaٱلظُّلُمَـٰتِاندھیروں (سے)l-ẓulumātiإِلَىطرفilāٱلنُّورِ ۚنور کیl-nūriوَمَناور جو کوئیwamanيُؤْمِنۢایمان لائےyu'minبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَيَعْمَلْاور عمل کرےwayaʿmalصَـٰلِحًۭااچھےṣāliḥanيُدْخِلْهُداخل کرے گا اس کوyud'khil'huجَنَّـٰتٍۢباغوں میںjannātinتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِنسےminتَحْتِهَاجن کے نیچےtaḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāruخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīnaفِيهَآان میںfīhāأَبَدًۭا ۖہمیشہ ہمیشہabadanقَدْتحقیقqadأَحْسَنَاچھا دیاaḥsanaٱللَّهُاللہ نےl-lahuلَهُۥاس کوlahuرِزْقًارزقriz'qan١١
ایک ایسا رسُول جو تم کو اللہ کی صاف صاف ہدایت دینے والی آیات سناتا ہے تاکہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے۔ جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اللہ اُسے ایسی جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ لوگ اُن میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ نے ایسے شخص کے لیے بہترین رزق رکھا ہے
۶۵:۱۲
ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīخَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqaسَبْعَساتsabʿaسَمَـٰوَٰتٍۢآسمانوں کوsamāwātinوَمِنَاور سےwaminaٱلْأَرْضِزمین میں (سے)l-arḍiمِثْلَهُنَّانہی کی مانندmith'lahunnaيَتَنَزَّلُاترتا ہےyatanazzaluٱلْأَمْرُحکمl-amruبَيْنَهُنَّان کے درمیانbaynahunnaلِتَعْلَمُوٓا۟تاکہ تم جان لوlitaʿlamūأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعَلَىٰاوپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز کےshayinقَدِيرٌۭقادر ہےqadīrunوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-lahaقَدْتحقیقqadأَحَاطَگھیر رکھا ہےaḥāṭaبِكُلِّہرbikulliشَىْءٍچیز کوshayinعِلْمًۢاعلم کے اعتبار سےʿil'man١٢
اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین کی قسم سے بھی اُنہی کے مانند۔ ان کے درمیان حکم نازل ہوتا رہتا ہے۔ (یہ بات تمہیں اس لیے بتائی جارہی ہے) تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، اور یہ کہ اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…