۷۵

القیامہ

مکی ۴۰ آیات پارہ ۱
القيامة
بسم اللہ
بِسْمِ ساتھ نام bis'mi
ساتھ نام
ٱللَّهِ اللہ کے l-lahi
اللہ کے
ٱلرَّحْمَـٰنِ جو بے حد مہربان ہے l-raḥmāni
جو بے حد مہربان ہے
ٱلرَّحِيمِ بار بار رحم فرمانے والا ہے l-raḥīmi
بار بار رحم فرمانے والا ہے
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۷۵:۱
لَآ نہیں
نہیں
أُقْسِمُ میں قسم کھاتا ہوں uq'simu
میں قسم کھاتا ہوں
بِيَوْمِ دن کی biyawmi
دن کی
ٱلْقِيَـٰمَةِ قیامت کے l-qiyāmati
قیامت کے
١ (۱)
(۱)
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
۷۵:۲
وَلَآ اور نہیں walā
اور نہیں
أُقْسِمُ میں قسم کھاتا ہوں uq'simu
میں قسم کھاتا ہوں
بِٱلنَّفْسِ نفس کی bil-nafsi
نفس کی
ٱللَّوَّامَةِ جو ملامت کرنے والا ہے l-lawāmati
جو ملامت کرنے والا ہے
٢ (۲)
(۲)
اور نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی،
۷۵:۳
أَيَحْسَبُ کیا سمجھتا ہے ayaḥsabu
کیا سمجھتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ انسان l-insānu
انسان
أَلَّن کہ ہرگز نہیں allan
کہ ہرگز نہیں
نَّجْمَعَ ہم جمع کریں گے najmaʿa
ہم جمع کریں گے
عِظَامَهُۥ اس کی ہڈیوں کو ʿiẓāmahu
اس کی ہڈیوں کو
٣ (۳)
(۳)
کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟
۷۵:۴
بَلَىٰ کیوں نہیں balā
کیوں نہیں
قَـٰدِرِينَ قادر ہیں qādirīna
قادر ہیں
عَلَىٰٓ اس بات پر ʿalā
اس بات پر
أَن کہ an
کہ
نُّسَوِّىَ ہم درست کردیں nusawwiya
ہم درست کردیں
بَنَانَهُۥ اس کے پور پور کو banānahu
اس کے پور پور کو
٤ (۴)
(۴)
کیوں نہیں؟ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنادینے پر قادر ہیں۔
۷۵:۵
بَلْ بلکہ bal
بلکہ
يُرِيدُ چاہتا ہے yurīdu
چاہتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ انسان l-insānu
انسان
لِيَفْجُرَ کہ گناہ کرتا ہے liyafjura
کہ گناہ کرتا ہے
أَمَامَهُۥ اپنے آگے amāmahu
اپنے آگے
٥ (۵)
(۵)
مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بداعمالیاں کرتا رہے۔
۷۵:۶
يَسْـَٔلُ پوچھتا ہے وہ yasalu
پوچھتا ہے وہ
أَيَّانَ کب ہے ayyāna
کب ہے
يَوْمُ دن yawmu
دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ قیامت کے l-qiyāmati
قیامت کے
٦ (۶)
(۶)
پوچھتا ہے”آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“
۷۵:۷
فَإِذَا پھر جب fa-idhā
پھر جب
بَرِقَ چندھیا جائیں گی bariqa
چندھیا جائیں گی
ٱلْبَصَرُ نگاہیں۔ آنکھیں l-baṣaru
نگاہیں۔ آنکھیں
٧ (۷)
(۷)
پھر جب دِیدے پتھرا جائیں گے
۷۵:۸
وَخَسَفَ اور بےنور ہوجائے گا wakhasafa
اور بےنور ہوجائے گا
ٱلْقَمَرُ چاند l-qamaru
چاند
٨ (۸)
(۸)
اور چاند بے نور ہو جائیگا
۷۵:۹
وَجُمِعَ اور جمع کردئیے جائیں گے wajumiʿa
اور جمع کردئیے جائیں گے
ٱلشَّمْسُ سورج l-shamsu
سورج
وَٱلْقَمَرُ اور چاند wal-qamaru
اور چاند
٩ (۹)
(۹)
اور چاند سُورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے
۷۵:۱۰
يَقُولُ کہے yaqūlu
کہے
ٱلْإِنسَـٰنُ انسان l-insānu
انسان
يَوْمَئِذٍ اس دن yawma-idhin
اس دن
أَيْنَ کہاں ہے ayna
کہاں ہے
ٱلْمَفَرُّ فرار کی جگہ l-mafaru
فرار کی جگہ
١٠ (۱۰)
(۱۰)
اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"
۷۵:۱۱
كَلَّا ہرگز kallā
ہرگز
لَا نہیں
نہیں
وَزَرَ کوئی پناہ کی جگہ نہیں wazara
کوئی پناہ کی جگہ نہیں
١١ (۱۱)
(۱۱)
ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی
۷۵:۱۲
إِلَىٰ طرف ilā
طرف
رَبِّكَ تیرے رب کی rabbika
تیرے رب کی
يَوْمَئِذٍ اس دن yawma-idhin
اس دن
ٱلْمُسْتَقَرُّ ٹھہرنا ہے l-mus'taqaru
ٹھہرنا ہے
١٢ (۱۲)
(۱۲)
اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا
۷۵:۱۳
يُنَبَّؤُا۟ آگاہ کردیاجائے yunabba-u
آگاہ کردیاجائے
ٱلْإِنسَـٰنُ انسان l-insānu
انسان
يَوْمَئِذٍۭ اس دن yawma-idhin
اس دن
بِمَا ساتھ اس کے جو bimā
ساتھ اس کے جو
قَدَّمَ اس نے آگے بھیجا qaddama
اس نے آگے بھیجا
وَأَخَّرَ اور پیچھے چھوڑا wa-akhara
اور پیچھے چھوڑا
١٣ (۱۳)
(۱۳)
اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا۔
۷۵:۱۴
بَلِ بلکہ bali
بلکہ
ٱلْإِنسَـٰنُ انسان l-insānu
انسان
عَلَىٰ پر ʿalā
پر
نَفْسِهِۦ اپنی ذات nafsihi
اپنی ذات
بَصِيرَةٌۭ دیکھنے والا ہے۔ آگاہ ہے baṣīratun
دیکھنے والا ہے۔ آگاہ ہے
١٤ (۱۴)
(۱۴)
بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے
۷۵:۱۵
وَلَوْ اور اگرچہ walaw
اور اگرچہ
أَلْقَىٰ ڈالے alqā
ڈالے
مَعَاذِيرَهُۥ اپنی معذرتیں maʿādhīrahu
اپنی معذرتیں
١٥ (۱۵)
(۱۵)
چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے
۷۵:۱۶
لَا نہ
نہ
تُحَرِّكْ آپ حرکت دیجئے tuḥarrik
آپ حرکت دیجئے
بِهِۦ ساتھ اس کے bihi
ساتھ اس کے
لِسَانَكَ اپنی زبان کو lisānaka
اپنی زبان کو
لِتَعْجَلَ تاکہ آپ جلدی کریں litaʿjala
تاکہ آپ جلدی کریں
بِهِۦٓ ساتھ اس کے bihi
ساتھ اس کے
١٦ (۱۶)
(۱۶)
1 اے نبیؐ ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو
۷۵:۱۷
إِنَّ بیشک inna
بیشک
عَلَيْنَا ہم پر ʿalaynā
ہم پر
جَمْعَهُۥ اس کا جمع کرنا ہے jamʿahu
اس کا جمع کرنا ہے
وَقُرْءَانَهُۥ اور اس کا پڑھوانا ہے waqur'ānahu
اور اس کا پڑھوانا ہے
١٧ (۱۷)
(۱۷)
اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
۷۵:۱۸
فَإِذَا پھر جب fa-idhā
پھر جب
قَرَأْنَـٰهُ پڑھیں ہم اس کو qaranāhu
پڑھیں ہم اس کو
فَٱتَّبِعْ تو پیروی کریں fa-ittabiʿ
تو پیروی کریں
قُرْءَانَهُۥ آپ کے پڑھنے کی qur'ānahu
آپ کے پڑھنے کی
١٨ (۱۸)
(۱۸)
لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قراٴت کو غور سے سُنتے رہو
۷۵:۱۹
ثُمَّ پھر thumma
پھر
إِنَّ بیشک inna
بیشک
عَلَيْنَا ہمارے ذمہ ہے ʿalaynā
ہمارے ذمہ ہے
بَيَانَهُۥ اس کو بیان کرنا bayānahu
اس کو بیان کرنا
١٩ (۱۹)
(۱۹)
پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمّہ ہے
۷۵:۲۰
كَلَّا ہرگز نہیں kallā
ہرگز نہیں
بَلْ بلکہ bal
بلکہ
تُحِبُّونَ تم پسند کرتے ہو tuḥibbūna
تم پسند کرتے ہو
ٱلْعَاجِلَةَ جلدی ملنے والی چیز کو l-ʿājilata
جلدی ملنے والی چیز کو
٢٠ (۲۰)
(۲۰)
ہر گز نہیں،1 اصل بات  یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا)سے محبت رکھتے ہو
۷۵:۲۱
وَتَذَرُونَ اور تم چھوڑ دیتے ہو watadharūna
اور تم چھوڑ دیتے ہو
ٱلْـَٔاخِرَةَ بعد میں ملنے والی کو۔ آخری کو۔ بعد میں آنے والی کو l-ākhirata
بعد میں ملنے والی کو۔ آخری کو۔ بعد میں آنے والی کو
٢١ (۲۱)
(۲۱)
اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔
۷۵:۲۲
وُجُوهٌۭ کچھ چہرے wujūhun
کچھ چہرے
يَوْمَئِذٍۢ اس روز yawma-idhin
اس روز
نَّاضِرَةٌ تروتازہ ہوں گے nāḍiratun
تروتازہ ہوں گے
٢٢ (۲۲)
(۲۲)
اُس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے،
۷۵:۲۳
إِلَىٰ طرف ilā
طرف
رَبِّهَا اپنے رب کی rabbihā
اپنے رب کی
نَاظِرَةٌۭ دیکھنے والے ہوں گے nāẓiratun
دیکھنے والے ہوں گے
٢٣ (۲۳)
(۲۳)
اپنے ربّ کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔
۷۵:۲۴
وَوُجُوهٌۭ اور کچھ چہرے wawujūhun
اور کچھ چہرے
يَوْمَئِذٍۭ اس روز yawma-idhin
اس روز
بَاسِرَةٌۭ بےرونق ہوں گے bāsiratun
بےرونق ہوں گے
٢٤ (۲۴)
(۲۴)
اور کچھ چہرے اداس ہوں گے
۷۵:۲۵
تَظُنُّ سمجھ رہے ہوں گے taẓunnu
سمجھ رہے ہوں گے
أَن کہ an
کہ
يُفْعَلَ کیا جائے گا yuf'ʿala
کیا جائے گا
بِهَا ساتھ ان کے bihā
ساتھ ان کے
فَاقِرَةٌۭ کمر توڑ برتاؤ fāqiratun
کمر توڑ برتاؤ
٢٥ (۲۵)
(۲۵)
اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے
۷۵:۲۶
كَلَّآ ہرگز نہیں kallā
ہرگز نہیں
إِذَا جب idhā
جب
بَلَغَتِ پہنچ جائے گی balaghati
پہنچ جائے گی
ٱلتَّرَاقِىَ حلق کو l-tarāqiya
حلق کو
٢٦ (۲۶)
(۲۶)
ہر گز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی
۷۵:۲۷
وَقِيلَ اور کہہ دیاجائے گا waqīla
اور کہہ دیاجائے گا
مَنْ ۜ کون ہے man
کون ہے
رَاقٍۢ جھاڑ پھونک کرنے والا rāqin
جھاڑ پھونک کرنے والا
٢٧ (۲۷)
(۲۷)
اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھُونک کر نے والا،
۷۵:۲۸
وَظَنَّ اور وہ سمجھ لے گا waẓanna
اور وہ سمجھ لے گا
أَنَّهُ کہ بیشک وہ annahu
کہ بیشک وہ
ٱلْفِرَاقُ جدائی کا وقت ہے l-firāqu
جدائی کا وقت ہے
٢٨ (۲۸)
(۲۸)
اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے
۷۵:۲۹
وَٱلْتَفَّتِ اور جڑ جائے گی۔ لپٹ جائے گی wal-tafati
اور جڑ جائے گی۔ لپٹ جائے گی
ٱلسَّاقُ پنڈلی l-sāqu
پنڈلی
بِٱلسَّاقِ پنڈلی کے ساتھ bil-sāqi
پنڈلی کے ساتھ
٢٩ (۲۹)
(۲۹)
اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی،
۷۵:۳۰
إِلَىٰ طرف ilā
طرف
رَبِّكَ تیرے رب کی rabbika
تیرے رب کی
يَوْمَئِذٍ اس روز yawma-idhin
اس روز
ٱلْمَسَاقُ روانگی ہے l-masāqu
روانگی ہے
٣٠ (۳۰)
(۳۰)
وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا
۷۵:۳۱
فَلَا پس نہیں falā
پس نہیں
صَدَّقَ اس نے تصدیق کی ṣaddaqa
اس نے تصدیق کی
وَلَا اور نہ walā
اور نہ
صَلَّىٰ نماز پڑھی ṣallā
نماز پڑھی
٣١ (۳۱)
(۳۱)
مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی
۷۵:۳۲
وَلَـٰكِن لیکن walākin
لیکن
كَذَّبَ اس نے جھٹلایا kadhaba
اس نے جھٹلایا
وَتَوَلَّىٰ اور منہ موڑ لیا watawallā
اور منہ موڑ لیا
٣٢ (۳۲)
(۳۲)
بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا
۷۵:۳۳
ثُمَّ پھر thumma
پھر
ذَهَبَ چلا گیا dhahaba
چلا گیا
إِلَىٰٓ طرف ilā
طرف
أَهْلِهِۦ اپنے گھروالوں کی ahlihi
اپنے گھروالوں کی
يَتَمَطَّىٰٓ اکڑتا ہوا۔ اتراتا ہوا yatamaṭṭā
اکڑتا ہوا۔ اتراتا ہوا
٣٣ (۳۳)
(۳۳)
پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا۔
۷۵:۳۴
أَوْلَىٰ افسوس awlā
افسوس
لَكَ تجھ پر laka
تجھ پر
فَأَوْلَىٰ پھر افسوس fa-awlā
پھر افسوس
٣٤ (۳۴)
(۳۴)
یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے
۷۵:۳۵
ثُمَّ پھر thumma
پھر
أَوْلَىٰ افسوس awlā
افسوس
لَكَ تجھ پر، laka
تجھ پر،
فَأَوْلَىٰٓ پھر افسوس fa-awlā
پھر افسوس
٣٥ (۳۵)
(۳۵)
ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے۔
۷۵:۳۶
أَيَحْسَبُ کیا سمجھتا ہے ayaḥsabu
کیا سمجھتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ انسان l-insānu
انسان
أَن کہ an
کہ
يُتْرَكَ چھوڑ دیا جائے گا yut'raka
چھوڑ دیا جائے گا
سُدًى بےکار sudan
بےکار
٣٦ (۳۶)
(۳۶)
1 کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یُونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟
۷۵:۳۷
أَلَمْ کیا نہ تھا alam
کیا نہ تھا
يَكُ ایک yaku
ایک
نُطْفَةًۭ نطفہ nuṭ'fatan
نطفہ
مِّن کا min
کا
مَّنِىٍّۢ منی maniyyin
منی
يُمْنَىٰ جو ٹپکائی جاتی ہے yum'nā
جو ٹپکائی جاتی ہے
٣٧ (۳۷)
(۳۷)
کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟
۷۵:۳۸
ثُمَّ پھر thumma
پھر
كَانَ تھا kāna
تھا
عَلَقَةًۭ جما ہوا خون ʿalaqatan
جما ہوا خون
فَخَلَقَ پھر اس نے پیدا کیا fakhalaqa
پھر اس نے پیدا کیا
فَسَوَّىٰ پھر درست کردیا fasawwā
پھر درست کردیا
٣٨ (۳۸)
(۳۸)
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے
۷۵:۳۹
فَجَعَلَ پھر بنائیں fajaʿala
پھر بنائیں
مِنْهُ اس سے min'hu
اس سے
ٱلزَّوْجَيْنِ دو قسمیں l-zawjayni
دو قسمیں
ٱلذَّكَرَ مرد l-dhakara
مرد
وَٱلْأُنثَىٰٓ اورعورت wal-unthā
اورعورت
٣٩ (۳۹)
(۳۹)
پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں
۷۵:۴۰
أَلَيْسَ کیا نہیں alaysa
کیا نہیں
ذَٰلِكَ ہے dhālika
ہے
بِقَـٰدِرٍ وہ قادر biqādirin
وہ قادر
عَلَىٰٓ اس بات پر ʿalā
اس بات پر
أَن کہ an
کہ
يُحْـِۧىَ وہ زندہ کردے yuḥ'yiya
وہ زندہ کردے
ٱلْمَوْتَىٰ مردوں کو l-mawtā
مردوں کو
٤٠ (۴۰)
(۴۰)
کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر سے زندہ کردے؟