۷۶

الانسان

مدنی ۳۱ آیات پارہ ۱
الانسان

سورہ الانسان (الانسان) قرآن مجید کی ۷۶ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۳۱ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۷۶:۱
هَلْکیاhalأَتَىٰآیا ہےatāعَلَىپرʿalāٱلْإِنسَـٰنِانسانl-insāniحِينٌۭایک وقتḥīnunمِّنَمیں سےminaٱلدَّهْرِزمانےl-dahriلَمْنہlamيَكُنتھاyakunشَيْـًۭٔاکوئی چیزshayanمَّذْكُورًاقابل ذکرmadhkūran١
کیا انسان پر لامتناہی زمانے کا ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب وہ کوئی قابلِ ذکر چیز نہ تھا؟
۷۶:۲
إِنَّابیشک ہم نےinnāخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمِنسےminنُّطْفَةٍایک نطفےnuṭ'fatinأَمْشَاجٍۢملے ہوئے۔ مخلوطamshājinنَّبْتَلِيهِکہ ہم آزمائیں اس کو۔ آزمائش کریں اس کیnabtalīhiفَجَعَلْنَـٰهُتو بنایا ہم نے اس کوfajaʿalnāhuسَمِيعًۢاسننے والاsamīʿanبَصِيرًادیکھنے والاbaṣīran٢
ہم نے انسان کو ایک مخلُوط نُطفے سے پیدا کیا تاکہ اس کا امتحان لیں اور اِس غرض کے لیے ہم نے  اسے سُننے اور دیکھنے والا بنایا۔
۷۶:۳
إِنَّابیشک ہم نےinnāهَدَيْنَـٰهُراہ دکھائی ہم نے اس کو۔ ہدایت دی ہم نے اس کوhadaynāhuٱلسَّبِيلَراستے کیl-sabīlaإِمَّاخواہimmāشَاكِرًۭاشکر گزار ہوshākiranوَإِمَّااور خواہwa-immāكَفُورًاناشکرا ہوkafūran٣
ہم نے اُسے راستہ دکھایا ، خواہ شُکر کرنے والا بنے یا کُفر کرنے والا۔
۷۶:۴
إِنَّآبیشک ہم نےinnāأَعْتَدْنَاتیار کیا ہم نےaʿtadnāلِلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لیےlil'kāfirīnaسَلَـٰسِلَا۟زنجیروں کوsalāsilāوَأَغْلَـٰلًۭااور طوق کوwa-aghlālanوَسَعِيرًااور بھڑکتی آگ کوwasaʿīran٤
کفر کرنے والوں کے لیے ہم نے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے
۷۶:۵
إِنَّبیشکinnaٱلْأَبْرَارَنیک لوگl-abrāraيَشْرَبُونَپیئیں گےyashrabūnaمِنسےminكَأْسٍۢایک ساغرkasinكَانَہےkānaمِزَاجُهَااس کی آمیزشmizājuhāكَافُورًاکافور سےkāfūran٥
نیک لوگ (جنّت میں)شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آبِ کافور کی آمیزش ہوگی
۷۶:۶
عَيْنًۭاایک چشمہ ہےʿaynanيَشْرَبُپیئیں گےyashrabuبِهَااس سےbihāعِبَادُبندےʿibāduٱللَّهِاللہ کےl-lahiيُفَجِّرُونَهَاپھاڑ لے جائیں گےyufajjirūnahāتَفْجِيرًۭاپھاڑ لے جاناtafjīran٦
یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہُولت اس کی شاخیں نکال لیں گے۔
۷۶:۷
يُوفُونَوہ پوری کرتے ہیںyūfūnaبِٱلنَّذْرِنذر۔ منتbil-nadhriوَيَخَافُونَاور وہ ڈرتے ہیںwayakhāfūnaيَوْمًۭاایک دن سےyawmanكَانَہے اس کیkānaشَرُّهُۥآفت۔ اس کا شرsharruhuمُسْتَطِيرًۭاپھیل جانے والاmus'taṭīran٧
یہ وہ لوگ ہونگے جو (دُنیا میں)نذر پُوری کرتے ہیں، اور اُس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہو گی
۷۶:۸
وَيُطْعِمُونَاور وہ کھلاتے ہیںwayuṭ'ʿimūnaٱلطَّعَامَکھاناl-ṭaʿāmaعَلَىٰمیںʿalāحُبِّهِۦاس کی محبتḥubbihiمِسْكِينًۭامسکین کوmis'kīnanوَيَتِيمًۭااور یتیم کوwayatīmanوَأَسِيرًااور قیدی کوwa-asīran٨
اور اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں
۷۶:۹
إِنَّمَابیشکinnamāنُطْعِمُكُمْہم کھلاتے ہیں تم کوnuṭ'ʿimukumلِوَجْهِذات کے لیےliwajhiٱللَّهِاللہ کیl-lahiلَانہیںنُرِيدُہم چاہتےnurīduمِنكُمْتم سےminkumجَزَآءًۭکوئی بدلہjazāanوَلَااور نہwalāشُكُورًاشکریہshukūran٩
(اور اُن سے کہتے ہیں کہ)ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کِھلا رہے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ،
۷۶:۱۰
إِنَّابیشک ہمinnāنَخَافُہم ڈرتے ہیںnakhāfuمِنسےminرَّبِّنَااپنے ربrabbināيَوْمًااس دن سےyawmanعَبُوسًۭامنہ بنانے والا ہوگاʿabūsanقَمْطَرِيرًۭاتیوری چڑھانے والا ہوگاqamṭarīran١٠
ہمیں تو اپنے رب سے اُس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے جو سخت مصیبت کا انتہائی طویل دن ہوگا
۷۶:۱۱
فَوَقَىٰهُمُپس بچالے گا ان کوfawaqāhumuٱللَّهُاللہl-lahuشَرَّشر سے۔ تکلیف سےsharraذَٰلِكَکےdhālikaٱلْيَوْمِاس دنl-yawmiوَلَقَّىٰهُمْاور عطا کرے گا ان کوwalaqqāhumنَضْرَةًۭتازگیnaḍratanوَسُرُورًۭااور خوشیwasurūran١١
پس اللہ تعالیٰ انہیں اُس دن کے شر سے بچالے گا اور انہیں تازگی اور سُرور بخشے گا
۷۶:۱۲
وَجَزَىٰهُماور جزا دے گا ان کوwajazāhumبِمَابوجہ اس کےbimāصَبَرُوا۟جو انہوں نے صبر کیاṣabarūجَنَّةًۭجنتjannatanوَحَرِيرًۭااور ریشم کی شکل میںwaḥarīran١٢
اور اُن کے صبر کے بدلے میں اُنہیں جنّت اور ریشمی لباس عطا کرے گا
۷۶:۱۳
مُّتَّكِـِٔينَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گےmuttakiīnaفِيهَااس میںfīhāعَلَىپرʿalāٱلْأَرَآئِكِ ۖتختوںl-arāikiلَانہيَرَوْنَوہ دیکھیں گےyarawnaفِيهَااس میںfīhāشَمْسًۭادھوپshamsanوَلَااور نہwalāزَمْهَرِيرًۭاجاڑا۔ ٹھنڈکzamharīran١٣
وہاں وہ اونچی مسندوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہونگے نہ اُنہیں دھوپ کی گرمی ستائے گی نہ جاڑے کی ٹھر
۷۶:۱۴
وَدَانِيَةًاور جھکے ہوئے ہوں گےwadāniyatanعَلَيْهِمْان پرʿalayhimظِلَـٰلُهَااس کے سائےẓilāluhāوَذُلِّلَتْاور نزدیک کئے گئےwadhullilatقُطُوفُهَااس کے پھلquṭūfuhāتَذْلِيلًۭاجھکے ہوئےtadhlīlan١٤
جنت کی چھاؤں ان پر جھکی ہوئی سایہ کر رہی ہوگی، اور اُس کے پھل ہر وقت ان کے بس میں ہوں گے (کہ جس طرح چاہیں انہیں توڑ لیں)
۷۶:۱۵
وَيُطَافُاور پھرائے جائیں گےwayuṭāfuعَلَيْهِمان پرʿalayhimبِـَٔانِيَةٍۢبرتنوں میںbiāniyatinمِّنکےminفِضَّةٍۢچاندیfiḍḍatinوَأَكْوَابٍۢاور پیالےwa-akwābinكَانَتْہوں گےkānatقَوَارِيرَا۠شیشے کےqawārīrā١٥
اُن کے آگے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جارہے ہوں گے
۷۶:۱۶
قَوَارِيرَا۟شیشے کےqawārīrāمِنمیں سےminفِضَّةٍۢچاندیfiḍḍatinقَدَّرُوهَااندازے سے بھرا ہوگا ان کوqaddarūhāتَقْدِيرًۭااندازے کے ساتھtaqdīran١٦
شیشے بھی وہ جو چاندی کی قِسم کے ہونگے، اور ان کو(منتظمینِ جنّت نے)ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا۔
۷۶:۱۷
وَيُسْقَوْنَاور وہ پلائے جائیں گےwayus'qawnaفِيهَااس میںfīhāكَأْسًۭاایک جامkasanكَانَہوگی اس میںkānaمِزَاجُهَاآمیزش۔ ملاوٹmizājuhāزَنجَبِيلًازنجیل کی۔ سونٹھ کیzanjabīlan١٧
ان کو وہاں ایسی شراب کے جام پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
۷۶:۱۸
عَيْنًۭاایک چشمہ ہوگاʿaynanفِيهَااس میںfīhāتُسَمَّىٰنام رکھا جائے گا۔ نام دیا گیا ہے وہtusammāسَلْسَبِيلًۭاسلسبیلsalsabīlan١٨
یہ جنّت کا ایک چشمہ ہوگا جسے سلسبیل کہا جاتا ہے۔
۷۶:۱۹
۞ وَيَطُوفُاور گھومیں گےwayaṭūfuعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوِلْدَٰنٌۭلڑکےwil'dānunمُّخَلَّدُونَہمیشہ لڑکے رہنے والےmukhalladūnaإِذَاجبidhāرَأَيْتَهُمْتم دیکھو گے ان کوra-aytahumحَسِبْتَهُمْتم سمجھو گے ان کوḥasib'tahumلُؤْلُؤًۭاموتی ہیںlu'lu-anمَّنثُورًۭابکھرے ہوئےmanthūran١٩
ان کے خدمت کے لیے ایسے لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے۔ تم انہیں دیکھو تو سمجھو کہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیں۔
۷۶:۲۰
وَإِذَااور جبwa-idhāرَأَيْتَتم دیکھو گےra-aytaثَمَّاس جگہthammaرَأَيْتَتم دیکھو گےra-aytaنَعِيمًۭانعمتیںnaʿīmanوَمُلْكًۭااور بادشاہتwamul'kanكَبِيرًابہت بڑیkabīran٢٠
وہاں جِدھر بھی تم نگاہ ڈالو گے نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت کا سروسامان تمہیں نظر آئے گا۔
۷۶:۲۱
عَـٰلِيَهُمْاوپر ان کےʿāliyahumثِيَابُکپڑے ہوں گےthiyābuسُندُسٍباریک ریشم کےsundusinخُضْرٌۭسبزkhuḍ'runوَإِسْتَبْرَقٌۭ ۖاور موٹے ریشم کےwa-is'tabraqunوَحُلُّوٓا۟اور وہ پہنائے جائیں گےwaḥullūأَسَاوِرَکنگنasāwiraمِنسےminفِضَّةٍۢچاندیfiḍḍatinوَسَقَىٰهُمْاور پلائے گا ان کوwasaqāhumرَبُّهُمْان کا ربrabbuhumشَرَابًۭاشرابsharābanطَهُورًاپاکیزہṭahūran٢١
اُن کے اوپر باریک ریشم کےسبز لباس اور اطلس و دیبا کے کپڑے ہوں گے،1 ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے، اور ان کا ربّ ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا۔
۷۶:۲۲
إِنَّبیشکinnaهَـٰذَایہhādhāكَانَہےkānaلَكُمْتمہارے لیےlakumجَزَآءًۭبدلہjazāanوَكَانَاور ہےwakānaسَعْيُكُمتمہاری کوششsaʿyukumمَّشْكُورًاقابل قدرmashkūran٢٢
یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابلِ قدر ٹھہری ہے۔
۷۶:۲۳
إِنَّابیشک ہم نےinnāنَحْنُہم نےnaḥnuنَزَّلْنَانازل کیا ہم نےnazzalnāعَلَيْكَآپ پرʿalaykaٱلْقُرْءَانَقرآنl-qur'ānaتَنزِيلًۭاآہستہ آہستہ نازل کرناtanzīlan٢٣
اے نبی ؐ ، ہم نے ہی تم پر یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے،
۷۶:۲۴
فَٱصْبِرْپس صبر کروfa-iṣ'birلِحُكْمِحکم پرliḥuk'miرَبِّكَاپنے رب کےrabbikaوَلَااور نہwalāتُطِعْتم اطاعت کروtuṭiʿمِنْهُمْان میں سےmin'humءَاثِمًاکسی گناہ گار کیāthimanأَوْیاawكَفُورًۭاناشکرے کیkafūran٢٤
لہٰذا تم اپنے ربّ کے حکم پر صبر کرو، اور اِن میں سے کسی بد عمل یا منکرِ حق کی بات نہ مانو۔
۷۶:۲۵
وَٱذْكُرِاور یاد کروwa-udh'kuriٱسْمَنامis'maرَبِّكَاپنے رب کاrabbikaبُكْرَةًۭصبحbuk'ratanوَأَصِيلًۭااور شامwa-aṣīlan٢٥
اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو
۷۶:۲۶
وَمِنَاور میںwaminaٱلَّيْلِرات کے اوقاتal-layliفَٱسْجُدْسجدہ کروfa-us'judلَهُۥاس کے لیےlahuوَسَبِّحْهُاور تسبیح کرو اس کیwasabbiḥ'huلَيْلًۭاراتlaylanطَوِيلًاطویلṭawīlan٢٦
رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہو۔
۷۶:۲۷
إِنَّبیشکinnaهَـٰٓؤُلَآءِیہ لوگ توhāulāiيُحِبُّونَمحبت رکھتے ہیںyuḥibbūnaٱلْعَاجِلَةَجلد ملنے والی سے (دنیا)l-ʿājilataوَيَذَرُونَاور چھوڑ دیتے ہیںwayadharūnaوَرَآءَهُمْاپنے آگےwarāahumيَوْمًۭادنyawmanثَقِيلًۭابھاریthaqīlan٢٧
یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی  چیز (دُنیا)سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔
۷۶:۲۸
نَّحْنُہم نے ہیnaḥnuخَلَقْنَـٰهُمْپیدا کیا ہم نے ان کوkhalaqnāhumوَشَدَدْنَآاور ہم نے مضبوط کیےwashadadnāأَسْرَهُمْ ۖان کے بندھنasrahumوَإِذَااور جبwa-idhāشِئْنَاچاہیں ہمshi'nāبَدَّلْنَآبدل دیں ہمbaddalnāأَمْثَـٰلَهُمْان کی شکلوں کو۔ ان کی مثالوں کوamthālahumتَبْدِيلًابدل دیناtabdīlan٢٨
ہم نے ہی اِن کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں اِن کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں۔
۷۶:۲۹
إِنَّبیشکinnaهَـٰذِهِۦیہhādhihiتَذْكِرَةٌۭ ۖایک یاد دہانی ہےtadhkiratunفَمَنتو جو کوئیfamanشَآءَچاہےshāaٱتَّخَذَبنا لےittakhadhaإِلَىٰطرفilāرَبِّهِۦاپنے رب کیrabbihiسَبِيلًۭاراستہsabīlan٢٩
یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے
۷۶:۳۰
وَمَااور نہیںwamāتَشَآءُونَتم چاہ سکتےtashāūnaإِلَّآمگرillāأَنیہ کہanيَشَآءَچاہےyashāaٱللَّهُ ۚاللہl-lahuإِنَّکیونکہinnaٱللَّهَاللہl-lahaكَانَہےkānaعَلِيمًاعلم والاʿalīmanحَكِيمًۭاحکمت والاḥakīman٣٠
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے۔ یقیناً اللہ بڑا علیم و حکیم ہے
۷۶:۳۱
يُدْخِلُداخل کرے گاyud'khiluمَنجس کوmanيَشَآءُچاہے گاyashāuفِىمیںرَحْمَتِهِۦ ۚاپنی رحمتraḥmatihiوَٱلظَّـٰلِمِينَاور ظالم لوگwal-ẓālimīnaأَعَدَّاس نے تیار کیاaʿaddaلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابًاعذابʿadhābanأَلِيمًۢادردناکalīman٣١
اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے، اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔