۱۳

الرعد

مدنی ۴۳ آیات پارہ ۱۳
الرعد

سورہ الرعد (الرعد) قرآن مجید کی ۱۳ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۴۳ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱۳:۱
الٓمٓر ۚال م رalif-lam-meem-raتِلْكَیہtil'kaءَايَـٰتُآیات ہیںāyātuٱلْكِتَـٰبِ ۗکتاب کیl-kitābiوَٱلَّذِىٓاور جو چیزwa-alladhīأُنزِلَاتاری گئیunzilaإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaمِنہےminرَّبِّكَآپ کے رب کی طرف سےrabbikaٱلْحَقُّحقl-ḥaquوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلنَّاسِلوگl-nāsiلَانہیںيُؤْمِنُونَایمان لاتےyu'minūna١
ا۔ل۔م۔ر، یہ کتاب الہٰی کی آیات ہیں، اور جو کچھ تمہارے ربّ کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ عین حق ہے، مگر (تمہاری قوم کے)اکثر لوگ مان نہیں رہے ہیں۔1
۱۳:۲
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīرَفَعَجس نے بلند کیاrafaʿaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiبِغَيْرِبغیرbighayriعَمَدٍۢستونوں کےʿamadinتَرَوْنَهَا ۖتم دیکھتے ہو ان کوtarawnahāثُمَّپھرthummaٱسْتَوَىٰوہ مستوی ہواis'tawāعَلَىپرʿalāٱلْعَرْشِ ۖعرشl-ʿarshiوَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیاwasakharaٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsaوَٱلْقَمَرَ ۖاور چاند کوwal-qamaraكُلٌّۭسبkullunيَجْرِىچل رہے ہیںyajrīلِأَجَلٍۢوقت تکli-ajalinمُّسَمًّۭى ۚایک معلومmusammanيُدَبِّرُوہی تدبیر کرتا ہےyudabbiruٱلْأَمْرَکام کیl-amraيُفَصِّلُکھول کھول کر بیان کرتا ہےyufaṣṣiluٱلْـَٔايَـٰتِنشانیاں/ آیاتl-āyātiلَعَلَّكُمتاکہ تمlaʿallakumبِلِقَآءِملاقات کاbiliqāiرَبِّكُمْاپنے رب کے ساتھrabbikumتُوقِنُونَتم یقین کروtūqinūna٢
وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نظر آتے ہوں1، پھر وہ اپنے تختِ سلطنت پر جلوہ فرما ہوا2، اور اُس نے آفتاب و ماہتاب کو ایک قانون کاپابند بنایا۔3 اِس سارے نظام کی ہر چیز ایک وقتِ مقرر تک کے لیے چل رہی ہے4 اور اللہ ہی اِس سارے کام کی تدبیر فرما رہا ہے۔ وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے5، شاید کہ تم اپنے ربّ کی ملاقات کا یقین کرو۔6
۱۳:۳
وَهُوَاور اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīمَدَّجس نے پھیلادیاmaddaٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaوَجَعَلَاور بنائےwajaʿalaفِيهَااس میںfīhāرَوَٰسِىَپہاڑrawāsiyaوَأَنْهَـٰرًۭا ۖاور نہریںwa-anhāranوَمِناور سےwaminكُلِّہرkulliٱلثَّمَرَٰتِقسم کے پھلوں میں (سے)l-thamarātiجَعَلَاس نے بنائےjaʿalaفِيهَااس میںfīhāزَوْجَيْنِجوڑےzawjayniٱثْنَيْنِ ۖدو ‘ دو (یعنی زمین میں)ith'nayniيُغْشِىڈھانپتا ہےyugh'shīٱلَّيْلَرات کوal-laylaٱلنَّهَارَ ۚدن پرl-nahāraإِنَّبیشکinnaفِىاسذَٰلِكَمیںdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لئےliqawminيَتَفَكَّرُونَجو غور و فکر کرتی ہوyatafakkarūna٣
اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے، اس میں پہاڑوں کے کھونٹے گاڑ رکھے ہیں اور دریا بہا دیے ہیں۔ اُسی نے ہر طرح کے پھلوں کے جوڑے پیدا کیے ہیں، اور وہی دن پر رات طاری کرتا ہے۔1 ان ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیےجو غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔
۱۳:۴
وَفِىاور میںwafīٱلْأَرْضِزمینl-arḍiقِطَعٌۭٹکڑے ہیں/ خطے ہیںqiṭaʿunمُّتَجَـٰوِرَٰتٌۭباہم ملے ہوئے/ برابر برابرmutajāwirātunوَجَنَّـٰتٌۭاور باغات ہیںwajannātunمِّنْکےminأَعْنَـٰبٍۢانگوروںaʿnābinوَزَرْعٌۭاور کھیتیاںwazarʿunوَنَخِيلٌۭاور کھجور کے درختwanakhīlunصِنْوَانٌۭدوہرےṣin'wānunوَغَيْرُand notwaghayruصِنْوَانٍۢاور اکہرےṣin'wāninيُسْقَىٰوہ پلائے جاتے ہیںyus'qāبِمَآءٍۢپانیbimāinوَٰحِدٍۢایک ہیwāḥidinوَنُفَضِّلُاور ہم فضیلت دیتے ہیںwanufaḍḍiluبَعْضَهَاان میں سے بعض کوbaʿḍahāعَلَىٰپرʿalāبَعْضٍۢبعضbaʿḍinفِىمیںٱلْأُكُلِ ۚپھلوں میںl-ukuliإِنَّیقیناًinnaفِىاسذَٰلِكَمیںdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لئےliqawminيَعْقِلُونَجو عقل سے کام لیتی ہوyaʿqilūna٤
اور دیکھو، زمین میں الگ الگ خِطّے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں۔1 انگور کے باغ ہیں،کھیتیاں ہیں، کھجُور کے درخت ہیں جن میں کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے۔2 سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتر۔ ان سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔3
۱۳:۵
۞ وَإِناور اگرwa-inتَعْجَبْتم تعجب کرتے ہوtaʿjabفَعَجَبٌۭتو تعجب والا ہے/ عجیب ہےfaʿajabunقَوْلُهُمْان کا قولqawluhumأَءِذَاکیا جبa-idhāكُنَّاہم ہوجائیں گےkunnāتُرَٰبًامٹیturābanأَءِنَّاکیا بیشک ہمa-innāلَفِىالبتہlafīخَلْقٍۢپیدائش میں ہوں گےkhalqinجَدِيدٍ ۗنئیjadīdinأُو۟لَـٰٓئِكَیہیulāikaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūبِرَبِّهِمْ ۖاپنے رب کے ساتھbirabbihimوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگ ہیںwa-ulāikaٱلْأَغْلَـٰلُطوق ہیںl-aghlāluفِىٓمیںأَعْنَاقِهِمْ ۖان کی گردنوںaʿnāqihimوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāikaأَصْحَـٰبُوالے ہیںaṣḥābuٱلنَّارِ ۖآگl-nāriهُمْوہhumفِيهَااس میںfīhāخَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna٥
اب اگر تمہیں تعجّب کرنا ہے تو تعجّب کے قابل لوگوں کا یہ قول ہے کہ”جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم نئے سِروں سے پیدا کیے جائیں گے؟“ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ربّ سے کُفر کیا ہے۔1 یہ وہ لوگ ہیں جن کی گردنوں میں طوق پڑے ہوئے ہیں۔2 یہ جہنّمی ہیں اورجہنّم میں ہمیشہ رہیں گے
۱۳:۶
وَيَسْتَعْجِلُونَكَاور وہ جلدی مانگتے ہیں آپ سےwayastaʿjilūnakaبِٱلسَّيِّئَةِبرائی کو/ عذاب کوbil-sayi-atiقَبْلَپہلےqablaٱلْحَسَنَةِبھلائی سےl-ḥasanatiوَقَدْحالانکہ تحقیقwaqadخَلَتْگزر چکیںkhalatمِنان سےminقَبْلِهِمُپہلےqablihimuٱلْمَثُلَـٰتُ ۗعبرت ناک مثالیں/عقوباتl-mathulātuوَإِنَّاور بیشکwa-innaرَبَّكَتیرا ربrabbakaلَذُوالبتہladhūمَغْفِرَةٍۢبخشش والا ہےmaghfiratinلِّلنَّاسِلوگوں کے لئےlilnnāsiعَلَىٰباوجودʿalāظُلْمِهِمْ ۖان کے ظلم کےẓul'mihimوَإِنَّاور بیشکwa-innaرَبَّكَتیرا ربrabbakaلَشَدِيدُالبتہ سختlashadīduٱلْعِقَابِسزا دینے والا ہےl-ʿiqābi٦
یہ لوگ بھلائی سے پہلے بُرائی کے لیے جلدی مچا رہے ہیں1 حالانکہ ان سے پہلے (جو لوگ اس روش پر چلے ہیں ان پر خدا کے عذاب کی)عبرت ناک مثالیں گزر چکی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ لوگوں کی زیادتیوں کے باوجود ان کے ساتھ چشم پوشی سے کام لیتا ہے۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تیرا ربّ سخت سزا دینے والا ہے
۱۳:۷
وَيَقُولُاور کہتے ہیںwayaqūluٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلَوْلَآکیوں نہیںlawlāأُنزِلَاتاری گئیunzilaعَلَيْهِاس پرʿalayhiءَايَةٌۭکوئی نشانیāyatunمِّناس کےminرَّبِّهِۦٓ ۗرب کی طرف سےrabbihiإِنَّمَآبیشکinnamāأَنتَتوantaمُنذِرٌۭ ۖڈرانے والا ہےmundhirunوَلِكُلِّاور ہرwalikulliقَوْمٍقوم کے لئےqawminهَادٍہادی ہوتا ہےhādin٧
یہ لوگ جنہوں نے تمہاری بات ماننے سے انکار کر دیا ہے، کہتے ہیں کہ”اِس شخص پر اِ س کے ربّ کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اُتری؟“1۔۔۔۔ تم تو محض خبردار کر دینے والے ہو، اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہے۔2
۱۳:۸
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuمَاجوتَحْمِلُاٹھاتی ہےtaḥmiluكُلُّہرkulluأُنثَىٰمادہunthāوَمَااور جوwamāتَغِيضُکمی کرتے ہیںtaghīḍuٱلْأَرْحَامُرحمl-arḥāmuوَمَااور جوwamāتَزْدَادُ ۖبڑھاتے ہیںtazdāduوَكُلُّاور ہرwakulluشَىْءٍچیزshayinعِندَهُۥاس کے پاسʿindahuبِمِقْدَارٍساتھ ایک اندازے کے ہےbimiq'dārin٨
اللہ ایک ایک حاملہ کے پیٹ سے واقف ہے۔ جو کچھ اس میں بنتا ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اُس میں کمی یا بیشی ہوتی ہے اس سے بھی وہ با خبر رہتا ہے۔1 ہر چیز کے لیے اُس کے ہاں ایک مقدار مقرر ہے
۱۳:۹
عَـٰلِمُجاننے والا ہےʿālimuٱلْغَيْبِغیب کاl-ghaybiوَٱلشَّهَـٰدَةِاور حاضر کاwal-shahādatiٱلْكَبِيرُبڑا ہےl-kabīruٱلْمُتَعَالِبہت برتر/ بہت بڑاl-mutaʿāli٩
وہ پوشیدہ اور ظاہر، ہر چیز کا عالم ہے وہ بزرگ ہے اور ہر حال میں بالا تر رہنے والا ہے
۱۳:۱۰
سَوَآءٌۭبرابر ہےsawāonمِّنكُمتم میں سےminkumمَّنْجوmanأَسَرَّچھپائےasarraٱلْقَوْلَبات کوl-qawlaوَمَناور جو کوئیwamanجَهَرَظاہر کرےjaharaبِهِۦاس کوbihiوَمَنْاور جو کوئیwamanهُوَکہ وہhuwaمُسْتَخْفٍۭچھپنے والا ہےmus'takhfinبِٱلَّيْلِرات کوbi-al-layliوَسَارِبٌۢاور چلنے والا ہےwasāribunبِٱلنَّهَارِدن کوbil-nahāri١٠
تم میں سے کوئی شخص خواہ زور سے با ت کرے یا آہستہ، اور کوئی رات کی تاریکی میں چھپا ہوا ہو یا دن کی روشنی میں چل رہا ہو، اس کے لیے سب یکساں ہیں
۱۳:۱۱
لَهُۥاس کے لئےlahuمُعَقِّبَـٰتٌۭپہرے دار ہیںmuʿaqqibātunمِّنۢسےminبَيْنِسامنےbayniيَدَيْهِاس کےyadayhiوَمِنْاور اس کےwaminخَلْفِهِۦپیچھے سےkhalfihiيَحْفَظُونَهُۥجو حفاظت کرتے ہیں اس کیyaḥfaẓūnahuمِنْسےminأَمْرِحکمamriٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَانہیںيُغَيِّرُتبدیل کرتاyughayyiruمَاجوبِقَوْمٍساتھ کسی قوم کے ہوbiqawminحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāيُغَيِّرُوا۟وہ بدل دیںyughayyirūمَاجوبِأَنفُسِهِمْ ۗان کے نفسوں کے ساتھ ہیںbi-anfusihimوَإِذَآاور جبwa-idhāأَرَادَارادہ کرتا ہےarādaٱللَّهُاللہl-lahuبِقَوْمٍۢساتھ کسی قوم کےbiqawminسُوٓءًۭابرائی کاsūanفَلَاتو نہیںfalāمَرَدَّکوئی پھیرنے والاmaraddaلَهُۥ ۚاس کوlahuوَمَااور نہیںwamāلَهُمان کے لئےlahumمِّناس کےminدُونِهِۦسواdūnihiمِنکوئیminوَالٍمددگارwālin١١
ہر شخص کے آگے اور پیچھے اس کے مقرر کیے ہوئے نگراں لگے ہوئے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔1 حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی۔ اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی، نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مددگار ہو سکتا ہے۔2
۱۳:۱۲
هُوَوہ اللہ وہhuwaٱلَّذِىذات ہےalladhīيُرِيكُمُجو دکھاتا ہے تم کوyurīkumuٱلْبَرْقَبجلیl-barqaخَوْفًۭاخوفkhawfanوَطَمَعًۭااور امید کے ساتھwaṭamaʿanوَيُنشِئُاور اٹھاتا ہےwayunshi-uٱلسَّحَابَبادلl-saḥābaٱلثِّقَالَبوجھلl-thiqāla١٢
وہی ہے جو تمہارے سامنے بجلیاں چمکاتا ہے جنہیں دیکھ کر تمہیں اندیشے بھی لاحق ہوتے ہیں اور امیدیں بھی بندھتی ہیں وہی ہے جو پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھاتا ہے
۱۳:۱۳
وَيُسَبِّحُاور تسبیح کرتی ہےwayusabbiḥuٱلرَّعْدُکڑکl-raʿduبِحَمْدِهِۦساتھ اس کی تعریف کےbiḥamdihiوَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatuمِنْسےminخِيفَتِهِۦاس کے خوفkhīfatihiوَيُرْسِلُاور وہ بھیجتا ہےwayur'siluٱلصَّوَٰعِقَبجلیوں کوl-ṣawāʿiqaفَيُصِيبُپھر پہنچاتا ہےfayuṣībuبِهَاان کوbihāمَنجسےmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَهُمْحالانکہ وہwahumيُجَـٰدِلُونَجھگڑ رہے ہوتے ہیںyujādilūnaفِىمیںٱللَّهِاللہ کے بارےl-lahiوَهُوَاور وہwahuwaشَدِيدُسختshadīduٱلْمِحَالِپکڑنے والا ہے/ گرفت کرنے والا ہےl-miḥāli١٣
بادلوں کی گرج اُس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہے1 اور فرشتے اُس کی ہیبت سے لرزتے ہوئے اُس کی تسبیح کرتے ہیں۔2 وہ کڑکتی ہوئی بجلیوں کو بھیجتا ہے اور (بسا اوقات)اُنہیں جس پر چاہتا ہے عین اس حالت میں گرا دیتا ہے جب کہ لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہوتے ہیں۔ فی الواقع اس کی چال بڑی زبردست ہے۔3
۱۳:۱۴
لَهُۥاسی کے لئےlahuدَعْوَةُپکارناdaʿwatuٱلْحَقِّ ۖبرحقl-ḥaqiوَٱلَّذِينَاور جو لوگwa-alladhīnaيَدْعُونَپکارتے ہیںyadʿūnaمِنسےminدُونِهِۦاس کے سواdūnihiلَانہیںيَسْتَجِيبُونَوہ جواب دیتےyastajībūnaلَهُمان کوlahumبِشَىْءٍساتھ کسی چیز کےbishayinإِلَّامگرillāكَبَـٰسِطِمانند پھیلانے والے کےkabāsiṭiكَفَّيْهِاپنی دونوں ہتھیلیاںkaffayhiإِلَىطرفilāٱلْمَآءِپانی کےl-māiلِيَبْلُغَتاکہ وہ پہنچےliyablughaفَاهُاس کے منہ کوfāhuوَمَااور نہیںwamāهُوَوہhuwaبِبَـٰلِغِهِۦ ۚپہنچنے والا اس کوbibālighihiوَمَااور نہیںwamāدُعَآءُپکارduʿāuٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کیl-kāfirīnaإِلَّامگرillāفِىمیںضَلَـٰلٍۢگمراہیḍalālin١٤
اسی کو پکارنا برحق ہے۔1 رہیں وہ دُوسری ہستیاں جنہیں اس کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں، وہ اُن کی دعاوٴں کا کوئی جواب نہیں دے سکتیں۔ اُنہیں پُکارنا تو ایسا ہے جیسے کوئی شخص پانی کی طرف ہاتھ پھیلا کر اُس سے درخواست کرے کہ تُو میرے منہ تک پہنچ جا، حالانکہ پانی اُس تک پہنچے والا نہیں۔ بس اِسی طرح کافروں کی دعائیں بھی کچھ نہیں ہیں مگر ایک تیرِ بے ہدف!
۱۳:۱۵
وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لئےwalillahiيَسْجُدُسجدہ کرتے ہیںyasjuduمَنجوmanفِىمیں ہیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین میںwal-arḍiطَوْعًۭاخوشی سےṭawʿanوَكَرْهًۭااور ناخوشی سےwakarhanوَظِلَـٰلُهُماور سائے ان کےwaẓilāluhumبِٱلْغُدُوِّصبح کے وقتbil-ghuduwiوَٱلْـَٔاصَالِ ۩اور شام کے وقتwal-āṣāli١٥
وہ تو اللہ ہی ہے جس کو زمین و آسمان کی ہر چیز طوعًا و کرہًا سجدہ کر رہی ہے1 اور سب چیزوں کے سائے صبح و شام اُس کے آگے جُھکتے ہیں۔2
۱۳:۱۶
قُلْکہہ دیجئےqulمَنکون ہےmanرَّبُّربrabbuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کاwal-arḍiقُلِکہہ دیجئے کہquliٱللَّهُ ۚاللہl-lahuقُلْکہہ دیجئےqulأَفَٱتَّخَذْتُمکیا پھر بنالیے تم نےafa-ittakhadhtumمِّنسےminدُونِهِۦٓاس کے سواdūnihiأَوْلِيَآءَمدد گارawliyāaلَانہیںيَمْلِكُونَوہ مالک ہوسکتےyamlikūnaلِأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں کےli-anfusihimنَفْعًۭاکسی نفع کےnafʿanوَلَااور نہwalāضَرًّۭا ۚنقصان کےḍarranقُلْکہہ دیجئےqulهَلْکیاhalيَسْتَوِىبرابر ہوسکتا ہےyastawīٱلْأَعْمَىٰاندھاl-aʿmāوَٱلْبَصِيرُاور دیکھنے والاwal-baṣīruأَمْیاamهَلْکیاhalتَسْتَوِىبرابر ہوسکتے ہیںtastawīٱلظُّلُمَـٰتُاندھیرےl-ẓulumātuوَٱلنُّورُ ۗاور روشنیwal-nūruأَمْیاamجَعَلُوا۟انہوں نے بنا لئےjaʿalūلِلَّهِاللہ کے لئےlillahiشُرَكَآءَکچھ شریکshurakāaخَلَقُوا۟انہوں نے پیدا کئےkhalaqūكَخَلْقِهِۦمانند اس کی تخلیق کےkakhalqihiفَتَشَـٰبَهَتو خلط ملط ہوگئی ہوfatashābahaٱلْخَلْقُپیدائشl-khalquعَلَيْهِمْ ۚان پرʿalayhimقُلِکہہ دیجئےquliٱللَّهُکہ اللہl-lahuخَـٰلِقُخالق ہےkhāliquكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز کاshayinوَهُوَاور وہیwahuwaٱلْوَٰحِدُاکیلا ہےl-wāḥiduٱلْقَهَّـٰرُزبردست ہےl-qahāru١٦
اِن سے پوچھو، آسمان و زمین کا ربّ کون ہے؟۔۔۔۔ کہو، اللہ۔1 پھر، اِن سے کہو کہ جب حقیقت یہ ہے تو کیا تم نے اُسے چھوڑ کر ایسے معبودوں کو اپنا کارساز ٹھہرا لیا جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے؟ کہو، کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوا کرتا ہے؟2 کیا روشنی اور تاریکیاں یکساں ہوتی ہیں؟3 اور اگر ایسا نہیں تو کیا اِن کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں نے بھی اللہ کی طرح کچھ پیداکیا ہے کہ اُس کی وجہ سے اِن پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہو گیا؟۔۔۔۔4 کہو، ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے اور وہ یکتا ہے ، سب پر غالب!
۱۳:۱۷
أَنزَلَاس نے اتارا ہےanzalaمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiمَآءًۭپانیmāanفَسَالَتْتو بہہ پڑیںfasālatأَوْدِيَةٌۢوادیاںawdiyatunبِقَدَرِهَاساتھ اپنے اندازے کےbiqadarihāفَٱحْتَمَلَتو اٹھا لیاfa-iḥ'tamalaٱلسَّيْلُسیلاب نےl-sayluزَبَدًۭاجھاگzabadanرَّابِيًۭا ۚچڑھا ہواrābiyanوَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmāيُوقِدُونَوہ جلاتے ہیںyūqidūnaعَلَيْهِاوپر اس کےʿalayhiفِىمیںٱلنَّارِآگl-nāriٱبْتِغَآءَتلاش کرنے کو/ بنانے کوib'tighāaحِلْيَةٍزیورḥil'yatinأَوْیاawمَتَـٰعٍۢبرتنmatāʿinزَبَدٌۭجھاگ ہوتی ہےzabadunمِّثْلُهُۥ ۚاس جیسیmith'luhuكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيَضْرِبُبیان کرتا ہےyaḍribuٱللَّهُاللہl-lahuٱلْحَقَّحقl-ḥaqaوَٱلْبَـٰطِلَ ۚاور باطلwal-bāṭilaفَأَمَّاتو جہاں تکfa-ammāٱلزَّبَدُجھاگ ہےl-zabaduفَيَذْهَبُتو چلی جاتی ہےfayadhhabuجُفَآءًۭ ۖخشک ہو کر/ ناکارہ ہوکرjufāanوَأَمَّااور لیکنwa-ammāمَاجويَنفَعُنفع دیتا ہےyanfaʿuٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsaفَيَمْكُثُتو وہ ٹھہر جاتا ہےfayamkuthuفِىمیںٱلْأَرْضِ ۚزمینl-arḍiكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيَضْرِبُبیان کرتا ہےyaḍribuٱللَّهُاللہl-lahuٱلْأَمْثَالَمثالیںl-amthāla١٧
اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور ہر ندی نالہ اپنے ظرف کے مطابق اسے لے کر چل نکلا پھر جب سیلاب اُٹھا تو سطح پر جھاگ بھی آگئے۔1 اور ایسے ہی جھاگ اُن دھاتوں پر بھی اُٹھتے ہیں جنہیں زیور اور برتن وغیرہ بنانے کے لیے لوگ پگھلایا کرتے ہیں۔2 اِسی مثال سے اللہ حق اور باطل کے معاملے کو واضح کرتا ہے۔ جو جھاگ ہے وہ اُڑ جایا کرتا ہے اور جو چیز انسانوں کے لیے نافع ہے وہ زمین میں ٹھہر جاتی ہے۔ اس طرح اللہ مثالوں سے اپنی بات سمجھاتا ہے
۱۳:۱۸
لِلَّذِينَان لوگوں کے لئےlilladhīnaٱسْتَجَابُوا۟جنہوں نے لبیک کہاis'tajābūلِرَبِّهِمُاپنے رب کے لئےlirabbihimuٱلْحُسْنَىٰ ۚبھلائی ہےl-ḥus'nāوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaلَمْنہیںlamيَسْتَجِيبُوا۟لبیک کہا انہوں نے واسطے اس کے کاش کہ ہوتاyastajībūلَهُۥان کے لئے جوlahuلَوْکاشlawأَنَّکہ ہوتاannaلَهُمان کے لئےlahumمَّاجوفِىمیں ہےٱلْأَرْضِزمینl-arḍiجَمِيعًۭاسارے کا ساراjamīʿanوَمِثْلَهُۥاور اس کی مانندwamith'lahuمَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahuلَٱفْتَدَوْا۟البتہ وہ فدیہ دے دیتےla-if'tadawبِهِۦٓ ۚساتھ اس کےbihiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaلَهُمْان کے لوگlahumسُوٓءُبراsūuٱلْحِسَابِحساب ہےl-ḥisābiوَمَأْوَىٰهُمْاور ان کا ٹھکانہwamawāhumجَهَنَّمُ ۖجہنم ہےjahannamuوَبِئْسَاور وہ بہت ہی براwabi'saٱلْمِهَادُٹھکانہ ہےl-mihādu١٨
جن لوگوں نے اپنے ربّ کی دعوت قبول کر لی اُن کے لیے بھلائی ہے، اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کر لیں تو وہ خُدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔1 یہ وہ لوگ ہیں جن سے بُری طرح حساب لیا جائے گا اور اُن کا ٹھکانا جہنّم ہے، بہت ہی بُرا ٹھکانہ
۱۳:۱۹
۞ أَفَمَنکیا بھلا وہafamanيَعْلَمُجو جانتا ہےyaʿlamuأَنَّمَآکہ بیشکannamāأُنزِلَجو اتارا گیاunzilaإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaمِنطرف سےminرَّبِّكَآپ کے رب کیrabbikaٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaquكَمَنْمانند اس کے ہےkamanهُوَجو وہhuwaأَعْمَىٰٓ ۚاندھا ہےaʿmāإِنَّمَابیشکinnamāيَتَذَكَّرُنصیحت پکڑتے ہیںyatadhakkaruأُو۟لُوا۟والےulūٱلْأَلْبَـٰبِعقلl-albābi١٩
بھلا یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ شخص جو تمہارے ربّ کی اِس کتاب کو جو اس نے تم پر نازل کی ہے حق جانتا ہے، اور وہ شخص جو اس حقیقت کی طرف سے اندھا ہے، دونوں یکساں ہو جائیں؟1 نصیحت تو دانشمند لوگ ہی قبول کیا کرتے ہیں۔2
۱۳:۲۰
ٱلَّذِينَیہ وہ لوگ ہیںalladhīnaيُوفُونَجو پورا کرتے ہیںyūfūnaبِعَهْدِعہد کوbiʿahdiٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَلَااور نہیںwalāيَنقُضُونَوہ توڑتےyanquḍūnaٱلْمِيثَـٰقَوعدے کوl-mīthāqa٢٠
اور ان کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں، اسے مضبوط باندھے کے بعد توڑ نہیں ڈالتے۔1
۱۳:۲۱
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَصِلُونَجو جوڑتے ہیںyaṣilūnaمَآجوأَمَرَحکم دیاamaraٱللَّهُاللہ نےl-lahuبِهِۦٓساتھ اس کےbihiأَنکوanيُوصَلَجوڑا جائےyūṣalaوَيَخْشَوْنَاور وہ ڈرتے ہیںwayakhshawnaرَبَّهُمْاپنے رب سےrabbahumوَيَخَافُونَاور وہ ڈرتے ہیںwayakhāfūnaسُوٓءَبرےsūaٱلْحِسَابِحساب سےl-ḥisābi٢١
ان کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے1 انہیں برقرار رکھتے ہیں،اپنے ربّ سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ان سے بُری طرح حساب نہ لیا جائے
۱۳:۲۲
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaصَبَرُوا۟جنہوں نے صبر کیاṣabarūٱبْتِغَآءَتلاش کرنے کے لئےib'tighāaوَجْهِرضاwajhiرَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihimوَأَقَامُوا۟اور قائم کی جنہوں نےwa-aqāmūٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَأَنفَقُوا۟اور خرچ کیاwa-anfaqūمِمَّااس میں سے جوmimmāرَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhumسِرًّۭاپوشیدہsirranوَعَلَانِيَةًۭاور ظاہرwaʿalāniyatanوَيَدْرَءُونَاور وہ دور کرتے ہیںwayadraūnaبِٱلْحَسَنَةِساتھ بھلائی کےbil-ḥasanatiٱلسَّيِّئَةَبرائیl-sayi-ataأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaلَهُمْان کے لئےlahumعُقْبَىانجام ہےʿuq'bāٱلدَّارِگھر کا/ آخرت کے گھر کاl-dāri٢٢
اُن کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنے ربّ کی رضا کے لیے صبر سے کام لیتے ہیں1 ، نماز قائم کرتے ہیں، ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے علانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں، اور بُرائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں۔2 آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لیے ہے
۱۳:۲۳
جَنَّـٰتُباغات ہیں ہمیشہ کےjannātuعَدْنٍۢof Edenʿadninيَدْخُلُونَهَاجن میں وہ داخل ہوں گےyadkhulūnahāوَمَناور جو کوئیwamanصَلَحَصالح ہواṣalaḥaمِنْسےminءَابَآئِهِمْان کے باپوں میں (سے)ābāihimوَأَزْوَٰجِهِمْاور ان کی بیویوں میں سےwa-azwājihimوَذُرِّيَّـٰتِهِمْ ۖاور ان کی اولادوں میں سےwadhurriyyātihimوَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatuيَدْخُلُونَداخل ہوں گےyadkhulūnaعَلَيْهِمان پرʿalayhimمِّنسےminكُلِّہرkulliبَابٍۢدروازےbābin٢٣
یعنی ایسے باغ جو اُن کی ابدی قیام گاہ ہوں گے وہ خود بھی ان میں داخل ہوں گے اور ان کے آباؤ اجداد اور اُن کی بیویوں اور اُن کی اولاد میں سے جو جو صالح ہیں وہ بھی اُن کے ساتھ وہاں جائیں گے ملائکہ ہر طرف سے اُن کے استقبال کے لیے آئیں گے
۱۳:۲۴
سَلَـٰمٌسلام ہوsalāmunعَلَيْكُمتم پرʿalaykumبِمَابوجہ اس کےbimāصَبَرْتُمْ ۚجو صبر کیا تم نےṣabartumفَنِعْمَتو کتنا اچھا ہےfaniʿ'maعُقْبَىانجامʿuq'bāٱلدَّارِگھر کاl-dāri٢٤
اور اُن سے کہیں گے کہ ”تم پر سلامتی ہے،1 تم نے دُنیا میں جس طرح صبر سے کام لیا اُس کی بدولت آج تم اِ س کے مستحق ہوئے ہو“۔۔۔۔پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر!
۱۳:۲۵
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ ہیںwa-alladhīnaيَنقُضُونَجو توڑتے ہیںyanquḍūnaعَهْدَعہد کوʿahdaٱللَّهِاللہ کےl-lahiمِنۢسےminبَعْدِبعدbaʿdiمِيثَـٰقِهِۦاس کے پکا کرنے کے (بعد)mīthāqihiوَيَقْطَعُونَاور کاٹتے ہیںwayaqṭaʿūnaمَآجوأَمَرَحکم دیاamaraٱللَّهُاللہ نےl-lahuبِهِۦٓساتھ اس کےbihiأَنکہanيُوصَلَجوڑا جائےyūṣalaوَيُفْسِدُونَاور وہ فساد کرتے ہیںwayuf'sidūnaفِىمیںٱلْأَرْضِ ۙزمینl-arḍiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaلَهُمُان کے لئےlahumuٱللَّعْنَةُلعنت ہےl-laʿnatuوَلَهُمْاور ان کے لئےwalahumسُوٓءُبراsūuٱلدَّارِگھر ہےl-dāri٢٥
رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں، جو اُن رابطوں کو کاٹتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے، اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، وہ لعنت کے مستحق ہیں اور ان کے لیے آخرت میں بہت برا ٹھکانا ہے
۱۳:۲۶
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuيَبْسُطُپھیلاتا ہےyabsuṭuٱلرِّزْقَرزق کوl-riz'qaلِمَنجس کے لئےlimanيَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāuوَيَقْدِرُ ۚاور اندازے سے دیتا ہےwayaqdiruوَفَرِحُوا۟اور وہ خوش ہوگئے/ اترانے لگےwafariḥūبِٱلْحَيَوٰةِزندگی پرbil-ḥayatiٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāوَمَااور نہیںwamāٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatuٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāفِىمیںٱلْـَٔاخِرَةِآخرت (کے مقابلے)l-ākhiratiإِلَّامگرillāمَتَـٰعٌۭایک متاعmatāʿun٢٦
اللہ جس کو چاہتا ہے رزق کی فراخی بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تُلا رزق دیتا ہے۔1 یہ لوگ دُنیوی زندگی میں مگن ہیں ، حالانکہ دُنیا کی زندگی آخرت کے مقابلےمیں ایک متاعِ قلیل کے سوا کچھ بھی نہیں
۱۳:۲۷
وَيَقُولُاور کہتے ہیں وہ لوگwayaqūluٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلَوْلَآکیوں نہیںlawlāأُنزِلَاتاری گئیunzilaعَلَيْهِاس پرʿalayhiءَايَةٌۭکوئی نشانیāyatunمِّنطرف سےminرَّبِّهِۦ ۗاس کے رب کیrabbihiقُلْکہہ دیجئےqulإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہl-lahaيُضِلُّبھٹکاتا ہےyuḍilluمَنجس کوmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَيَهْدِىٓاور ہدایت دیتا ہےwayahdīإِلَيْهِاپنی طرفilayhiمَنْجوmanأَنَابَرجوع کرےanāba٢٧
یہ لوگ جنہوں نے (رسالتِ محمدی ؐ کو ماننے سے)انکار کر دیا ہے کہتے ہیں ”اِس شخص پر اِس کے ربّ کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اُتری؟“1۔۔۔۔کہو، اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رُجوع کرے۔2
۱۳:۲۸
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَتَطْمَئِنُّاور مطمئن ہوا کرتے ہیںwataṭma-innuقُلُوبُهُمان کے دلqulūbuhumبِذِكْرِذکر سےbidhik'riٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahiأَلَاخبردارalāبِذِكْرِذکر کے ساتھbidhik'riٱللَّهِاللہ کےl-lahiتَطْمَئِنُّمطمئن ہوجاتے ہیںtaṭma-innuٱلْقُلُوبُدلl-qulūbu٢٨
ایسے ہی لوگ ہیں وہ جنہوں نے (اِس نبی کی دعوت کو) مان لیا اور اُن کے دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمینان نصیب ہوتا ہے خبردار رہو! اللہ کی یاد ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوا کرتا ہے
۱۳:۲۹
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کئےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiطُوبَىٰخوش خبری ہےṭūbāلَهُمْان کے لئےlahumوَحُسْنُاور عمدہwaḥus'nuمَـَٔابٍۢٹھکانہ/ اچھا انجامmaābin٢٩
پھر جن لوگوں نے دعوت حق کو مانا اور نیک عمل کیے وہ خوش نصیب ہیں اور ان کے لیے اچھا انجام ہے
۱۳:۳۰
كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaأَرْسَلْنَـٰكَبھیجا ہم نے آپ کوarsalnākaفِىٓمیںأُمَّةٍۢایک قوم (میں)ummatinقَدْتحقیقqadخَلَتْگزر چکیںkhalatمِناس سےminقَبْلِهَآپہلےqablihāأُمَمٌۭکئی امتیںumamunلِّتَتْلُوَا۟تاکہ تم پڑھوlitatluwāعَلَيْهِمُان پرʿalayhimuٱلَّذِىٓوہ چیزalladhīأَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynāإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaوَهُمْاور وہwahumيَكْفُرُونَکفر کرتے ہیںyakfurūnaبِٱلرَّحْمَـٰنِ ۚرحمن کاbil-raḥmāniقُلْکہہ دیجئےqulهُوَوہhuwaرَبِّىمیرا رب ہےrabbīلَآنہیںإِلَـٰهَکوئی الٰہ برحقilāhaإِلَّامگرillāهُوَوہیhuwaعَلَيْهِاس پرʿalayhiتَوَكَّلْتُمیں نے بھروسہ کیاtawakkaltuوَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhiمَتَابِمیرا لوٹنا ہےmatābi٣٠
اے محمد ؐ ، اِسی شان سے ہم نے تم کو رسُول بنا کر بھیجا ہے1، ایک ایسی قوم میں جس سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں، تا کہ تم اِن لوگوں کو وہ پیغام سُناوٴ جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے، اِس حال میں کہ یہ اپنے نہایت مہربان خدا کے کافر بنے ہوئے ہیں۔2 اِن سےکہو کہ وہی میرا ربّ ہے ، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں،اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی میرا ملجا و ماویٰ ہے
۱۳:۳۱
وَلَوْاور اگر یقیناًwalawأَنَّthat wasannaقُرْءَانًۭاایک قرآن (اتارا جاتا)qur'ānanسُيِّرَتْکہ چلائے جاتےsuyyiratبِهِاس کے ذریعےbihiٱلْجِبَالُپہاڑl-jibāluأَوْیاawقُطِّعَتْپھاڑ دی جاتیquṭṭiʿatبِهِاس کے ذریعےbihiٱلْأَرْضُزمینl-arḍuأَوْیاawكُلِّمَکلام کئے جاتےkullimaبِهِاس کے ذریعےbihiٱلْمَوْتَىٰ ۗمردےl-mawtāبَلبلکہbalلِّلَّهِاللہ کے لئے ہےlillahiٱلْأَمْرُمعاملہl-amruجَمِيعًا ۗسارے کا ساراjamīʿanأَفَلَمْکیا بھلا نہیںafalamيَا۟يْـَٔسِمایوس ہوگئےyāy'asiٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائےāmanūأَنیہ کہanلَّوْاگرlawيَشَآءُچاہتاyashāuٱللَّهُاللہl-lahuلَهَدَىالبتہ ہدایت دے دیتاlahadāٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsaجَمِيعًۭا ۗسب کے سب کوjamīʿanوَلَاAnd notwalāيَزَالُاور ہمیشہyazāluٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūتُصِيبُهُمپہنچتی رہے گی ان کوtuṣībuhumبِمَاساتھ اس کےbimāصَنَعُوا۟جو انہوں نے کیاṣanaʿūقَارِعَةٌکوئی آفتqāriʿatunأَوْیاawتَحُلُّاترے گیtaḥulluقَرِيبًۭاقریب ہیqarībanمِّنfromminدَارِهِمْان کے گھر سےdārihimحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāيَأْتِىَآجائےyatiyaوَعْدُوعدہwaʿduٱللَّهِ ۚاللہ کاl-lahiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَانہیںيُخْلِفُخلاف کرے گاyukh'lifuٱلْمِيعَادَوعدے کوl-mīʿāda٣١
اور کیا ہو جاتا اگر کوئی ایسا قرآن اُتار دیا جاتا جس کے زور سے پہاڑ چلنے لگتے، یا زمین شق ہو جاتی، یا مُردے قبروں سے نکل بولنے لگتے؟1 (اِس طرح کی نشانیاں دِکھا دینا کچھ مشکل نہیں ہے)بلکہ سارا اختیار ہی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔2 پھر کیا اہلِ ایمان (ابھی تک کفّار کی طلب کے جواب میں کِسی نشانی کے ظہُور کی آس لگائے بیٹھے ہیں اور وہ یہ جان کر)مایوس نہیں ہو گئے کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا ؟3 جن لوگوں نے خدا کے ساتھ کُفر کا رویّہ اختیار کر رکھا ہے اُن پر ان کے کر تُو توں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے، یا ان کےگھر کے قریب کہیں نازل ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آن پُورا ہو۔ یقیناً اللہ اپنے وعدوں کے خلاف ورزی نہیں کرتا
۱۳:۳۲
وَلَقَدِاور البتہ تحقیقwalaqadiٱسْتُهْزِئَمذاق اڑایا گیاus'tuh'zi-aبِرُسُلٍۢکئی رسولوں کاbirusulinمِّنسےminقَبْلِكَآپ (سے) قبلqablikaفَأَمْلَيْتُتو میں نے ڈھیل دیfa-amlaytuلِلَّذِينَان لوگوں کوlilladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūثُمَّپھرthummaأَخَذْتُهُمْ ۖمیں نے پکڑ لیا ان کوakhadhtuhumفَكَيْفَتو کیسیfakayfaكَانَتھیkānaعِقَابِمیری سزاʿiqābi٣٢
تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر میں نے ہمیشہ منکر ین کو ڈھیل دی اور آخر کار ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی
۱۳:۳۳
أَفَمَنْکیا بھلا جوafamanهُوَوہhuwaقَآئِمٌقائم ہےqāimunعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliنَفْسٍۭنفسnafsinبِمَابوجہ اس کے جوbimāكَسَبَتْ ۗاس نے کمائی کیkasabatوَجَعَلُوا۟اور انہوں نے بنا رکھے ہیںwajaʿalūلِلَّهِاللہ کے لئےlillahiشُرَكَآءَکچھ شریکshurakāaقُلْکہہ دیجئےqulسَمُّوهُمْ ۚنام لو ان کےsammūhumأَمْکیاamتُنَبِّـُٔونَهُۥتم خبر دے رہے ہو اس کوtunabbiūnahuبِمَاساتھ اس کے جو وہbimāلَانہیںيَعْلَمُجانتاyaʿlamuفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiأَمیاamبِظَـٰهِرٍۢساتھ ظاہر کےbiẓāhirinمِّنَسےminaٱلْقَوْلِ ۗبات میں (سے)l-qawliبَلْبلکہbalزُيِّنَخوب صورت بنادی گئیzuyyinaلِلَّذِينَان لوگوں کے لئےlilladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمَكْرُهُمْان کی چالmakruhumوَصُدُّوا۟اور وہ روکے گئےwaṣuddūعَنِسےʿaniٱلسَّبِيلِ ۗاصل راستےl-sabīliوَمَناور جس کوwamanيُضْلِلِگمراہ کردےyuḍ'liliٱللَّهُاللہl-lahuفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاس کوlahuمِنْکوئیminهَادٍۢہدایت دینے والاhādin٣٣
پھر کیا وہ جو ایک ایک متنفّس کی کمائی پر نظر رکھتا ہے1 (اُس کے مقابلے میں یہ جسارتیں کی جارہی ہیں2 کہ)لوگوں نے اُس کے کچھ شریک ٹھہرا رکھے ہیں؟ اے نبی ؐ ، اِن سےکہو، (اگر واقعی وہ خدا کے اپنے بنائے ہوئے شریک ہیں تو)ذرا اُن کے نام لو کہ وہ کون ہیں؟ کیا تم اللہ کو ایک نئی بات کی خبر دے رہے ہو جسے وہ اپنی زمین میں نہیں جانتا؟ یا تم لوگ بس یونہی جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہو؟3 حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے دعوتِ حق کو ماننے سے انکار کیا ہے ان کے لیے اُن کی مکّاریاں4 خوشنما بنا دی گئی ہیں اور وہ راہِ راست سے روک دیے گئے ہیں5، پھر جس کو اللہ گمراہی میں پھینک دے اُس کوئی راہ دکھانے والا نہیں ہے
۱۳:۳۴
لَّهُمْان کے لئےlahumعَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābunفِىمیںٱلْحَيَوٰةِزندگیl-ḥayatiٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yāوَلَعَذَابُاور البتہ عذابwalaʿadhābuٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کاl-ākhiratiأَشَقُّ ۖزیادہ سخت ہےashaqquوَمَااور نہیںwamāلَهُمان کے لئےlahumمِّنَسے بڑھ کرminaٱللَّهِاللہl-lahiمِنکوئیminوَاقٍۢبچانے والاwāqin٣٤
ایسے لوگوں کے لیے دنیا کی زندگی ہی میں عذاب ہے، اور آخرت کا عذاب اُس سے بھی زیادہ سخت ہے کوئی ایسا نہیں جو اُنہیں خدا سے بچانے والا ہو
۱۳:۳۵
۞ مَّثَلُمثالmathaluٱلْجَنَّةِاس جنت کیl-janatiٱلَّتِىوہ جوallatīوُعِدَوعدہ کئے گئےwuʿidaٱلْمُتَّقُونَ ۖمتقی لوگl-mutaqūnaتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِناس کےminتَحْتِهَانیچے سےtaḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُ ۖنہریںl-anhāruأُكُلُهَااس کے پھلukuluhāدَآئِمٌۭدائمی ہیںdāimunوَظِلُّهَا ۚاور سایہ اس کاwaẓilluhāتِلْكَیہtil'kaعُقْبَىانجام ہےʿuq'bāٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīnaٱتَّقَوا۟ ۖجنہوں نے تقویٰ کیاittaqawوَّعُقْبَىاور انجامwaʿuq'bāٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کاl-kāfirīnaٱلنَّارُآگ ہےl-nāru٣٥
خدا ترس انسانوں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اس کے پھل دائمی ہیں اور اس کا سایہ لازوال یہ انجام ہے متقی لوگوں کا اور منکرین حق کا انجام یہ ہے کہ ان کے لیے دوزخ کی آگ ہے
۱۳:۳۶
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaءَاتَيْنَـٰهُمُدی ہم نے ان کوātaynāhumuٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaيَفْرَحُونَوہ خوش ہوتے ہیںyafraḥūnaبِمَآساتھ اس کےbimāأُنزِلَجو نازل کیا گیاunzilaإِلَيْكَ ۖآپ کی طرفilaykaوَمِنَمیں سےwaminaٱلْأَحْزَابِاور گروہوںl-aḥzābiمَنکوئی ہےmanيُنكِرُجو انکار کرتا ہےyunkiruبَعْضَهُۥ ۚاس کے بعض حصے کاbaʿḍahuقُلْکہہ دیجئےqulإِنَّمَآبیشکinnamāأُمِرْتُمجھے حکم دیا گیا ہےumir'tuأَنْکہanأَعْبُدَمیں عبادت کروںaʿbudaٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَلَآاور نہwalāأُشْرِكَشریک ٹھہراؤںush'rikaبِهِۦٓ ۚساتھ اس کےbihiإِلَيْهِاسی کی طرفilayhiأَدْعُوا۟میں بلاتا ہوںadʿūوَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhiمَـَٔابِمیرا لوٹنا ہےmaābi٣٦
اے نبی ؐ ، جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اِس کتاب سے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے ، خوش ہیں اور مختلف گروہوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے۔ تم صاف کہہ دو کہ”مجھے تو صرف اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھہراوٴں۔ لہٰذا میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجُوع ہے1۔“
۱۳:۳۷
وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaأَنزَلْنَـٰهُاتارا ہم نے اس کوanzalnāhuحُكْمًاحکم/ فرمانḥuk'manعَرَبِيًّۭا ۚعربی زبان میںʿarabiyyanوَلَئِنِاور البتہwala-iniٱتَّبَعْتَاگر تم نے پیروی کیittabaʿtaأَهْوَآءَهُمان کی خواہشات کیahwāahumبَعْدَ مَااس کے بعد کہbaʿdamāجَآءَكَآگیا تیرے پاسjāakaمِنَمیں سےminaٱلْعِلْمِعلمl-ʿil'miمَانہیںلَكَآپ کے لئےlakaمِنَطرف سےminaٱللَّهِاللہ کیl-lahiمِنکوئیminوَلِىٍّۢدوستwaliyyinوَلَااور نہwalāوَاقٍۢکوئی بچانے والاwāqin٣٧
اِسی ہدایت کے ساتھ ہم نے یہ فرمان عربی تم پر نازل کیا ہے اب اگر تم نے اِس علم کے باوجود جو تمہارے پاس آ چکا ہے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی تمہارا حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کی پکڑسے تم کو بچا سکتا ہے
۱۳:۳۸
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāرُسُلًۭاکئی رسولوں کوrusulanمِّنسےminقَبْلِكَآپسے پہلےqablikaوَجَعَلْنَااور بنائے ہم نےwajaʿalnāلَهُمْان کے لئےlahumأَزْوَٰجًۭاجوڑے/ بیویاںazwājanوَذُرِّيَّةًۭ ۚاور اولادwadhurriyyatanوَمَااور نہیں ہےwamāكَانَکسیkānaلِرَسُولٍرسول کے لئےlirasūlinأَنکہanيَأْتِىَلے آئےyatiyaبِـَٔايَةٍکوئی نشانیbiāyatinإِلَّامگرillāبِإِذْنِاذن سےbi-idh'niٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahiلِكُلِّہرlikulliأَجَلٍۢوقت کے لئے/ ہر دور کے لئےajalinكِتَابٌۭایک کتاب ہےkitābun٣٨
تم سے پہلے بھی ہم بہت سے رسُول بھیج چکے ہیں اور اُن کو ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا۔1 اور کسی رسُول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی خود لا دکھاتا۔2 ہر دَور کے لیے ایک کتاب ہے
۱۳:۳۹
يَمْحُوا۟مٹاتا ہےyamḥūٱللَّهُاللہl-lahuمَاجويَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāuوَيُثْبِتُ ۖاور قائم رکھتا ہےwayuth'bituوَعِندَهُۥٓاور اسی کے پاس ہےwaʿindahuأُمُّاصلummuٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi٣٩
اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے، اُمُّ الکتاب اُسی کے پاس ہے۔1
۱۳:۴۰
وَإِناور اگرwa-inمَّا(what)نُرِيَنَّكَہم دکھائیں تجھ کوnuriyannakaبَعْضَبعضbaʿḍaٱلَّذِىوہ چیزalladhīنَعِدُهُمْہم دھکمی دیتے ہیں ان کوnaʿiduhumأَوْیاawنَتَوَفَّيَنَّكَہم فوت کرلیں آپ کوnatawaffayannakaفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāعَلَيْكَآپ کے ذمہ ہےʿalaykaٱلْبَلَـٰغُپہنچاناl-balāghuوَعَلَيْنَااور ہمارے ذمہ ہےwaʿalaynāٱلْحِسَابُحسابl-ḥisābu٤٠
اور اے نبی ؐ ، جس بُرے انجام کی دھمکی ہم اِن لوگوں کو دے رہے ہیں اُس کا کوئی حصہ خواہ ہم تمہارے جیتے جی دکھا دیں یا اس کے ظہُور میں آنے سے پہلے ہم تمہیں اُٹھا لیں، بہر حال تمہارا کام صرف پیغام پہنچا دینا ہے اور اُسے حساب لینا ہمارا کام ہے۔1
۱۳:۴۱
أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamيَرَوْا۟دیکھا انہوں نےyarawأَنَّابیشک ہمannāنَأْتِىآرہے ہیںnatīٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaنَنقُصُهَاہم گھٹا رہے ہیں اس کوnanquṣuhāمِنْسےminأَطْرَافِهَا ۚاس کے چاروں طرفaṭrāfihāوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَحْكُمُفیصلہ کرتا ہےyaḥkumuلَانہیںمُعَقِّبَکوئی لوٹانے والا/ نظر ثانی کرنے والاmuʿaqqibaلِحُكْمِهِۦ ۚاس کے حکم کیliḥuk'mihiوَهُوَاور وہwahuwaسَرِيعُجلد لینے والا ہےsarīʿuٱلْحِسَابِحسابl-ḥisābi٤١
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم اِس سرزمین پر چلے آرہے ہیں اور اس کا دائرہ ہر طرف سے تنگ کرتے چلے آرہے ہیں؟1 اللہ حکومت کر رہا ہے، کوئی اس کے فیصلوں پر نظرثانی کرنے والا نہیں ہے، اور حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی
۱۳:۴۲
وَقَدْاور تحقیقwaqadمَكَرَچال چلیmakaraٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaمِنسےminقَبْلِهِمْجو ان (سے) پہلے تھےqablihimفَلِلَّهِتو اللہ ہی کے لئے ہےfalillahiٱلْمَكْرُتدبیرl-makruجَمِيعًۭا ۖساری کی ساریjamīʿanيَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamuمَاجوتَكْسِبُکمائی کرتا ہےtaksibuكُلُّہرkulluنَفْسٍۢ ۗشخصnafsinوَسَيَعْلَمُاور عنقریب جان لیں گےwasayaʿlamuٱلْكُفَّـٰرُکفارl-kufāruلِمَنْکس کے لئےlimanعُقْبَىآخرت کاʿuq'bāٱلدَّارِگھر ہےl-dāri٤٢
اِن سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں 1، مگر اصل فیصلہ کُن چال تو پُوری کی پُوری اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کون کیا کچھ کمائی کر رہا ہے، اور عنقریب یہ منکرینِ حق دیکھ لیں گے کہ انجام کس کا بخیر ہوتا ہے
۱۳:۴۳
وَيَقُولُاور کہتے ہیںwayaqūluٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلَسْتَنہیں توlastaمُرْسَلًۭا ۚبھیجا ہواmur'salanقُلْکہہ دیجئےqulكَفَىٰکافی ہےkafāبِٱللَّهِاللہbil-lahiشَهِيدًۢاگواہshahīdanبَيْنِىمیرے درمیانbaynīوَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیانwabaynakumوَمَنْاور جوwamanعِندَهُۥرکھتا ہے اپنے پاسʿindahuعِلْمُعلمʿil'muٱلْكِتَـٰبِکتاب کاl-kitābi٤٣
یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو۔ کہو، ”میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتابِ آسمانی کا علم رکھتا ہے۔“1