۲۴

النور

مدنی ۶۴ آیات پارہ ۱۸
النور

سورہ النور (النور) قرآن مجید کی ۲۴ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۶۴ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۲۴:۱
سُورَةٌایک سورت ہےsūratunأَنزَلْنَـٰهَانازل کیا ہم نے اس کوanzalnāhāوَفَرَضْنَـٰهَااور فرض کیا ہم نے اس کوwafaraḍnāhāوَأَنزَلْنَااور نازل کیں ہم نےwa-anzalnāفِيهَآاس میںfīhāءَايَـٰتٍۭآیتیںāyātinبَيِّنَـٰتٍۢکھلی کھلیbayyinātinلَّعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑو۔ تم سبق لوtadhakkarūna١
یہ ایک سُورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے، اور اسے ہم نے فرض کیا ہے، اور اس میں ہم نے صاف صاف ہدایات نازل کی ہیں، شاید کہ تم سبق لو
۲۴:۲
ٱلزَّانِيَةُزانیہ عورتal-zāniyatuوَٱلزَّانِىاور زانی مردwal-zānīفَٱجْلِدُوا۟پس کوڑے ماروfa-ij'lidūكُلَّہرkullaوَٰحِدٍۢایک کوwāḥidinمِّنْهُمَاان دونوں میں سےmin'humāمِا۟ئَةَسوmi-ataجَلْدَةٍۢ ۖکوڑےjaldatinوَلَااور نہwalāتَأْخُذْكُمپکڑے تم کوtakhudh'kumبِهِمَاان دونوں کے بارے میںbihimāرَأْفَةٌۭکوئی ترسrafatunفِىمیںدِينِدین میںdīniٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumتُؤْمِنُونَتم ایمان رکھتےtu'minūnaبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَٱلْيَوْمِاور یومwal-yawmiٱلْـَٔاخِرِ ۖآخرت پرl-ākhiriوَلْيَشْهَدْاور چاہیے کہ حاضر ہوwalyashhadعَذَابَهُمَاان دونوں کی سزا کے وقتʿadhābahumāطَآئِفَةٌۭایک گروہṭāifatunمِّنَسےminaٱلْمُؤْمِنِينَاہل ایمان میں سےl-mu'minīna٢
زانیہ عورت اور زانی مرد، دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو۔ اور ان پر ترس کھانے کا  جذبہ اللہ کے دین کے معاملے میں تم کو دامنگیر نہ ہو اگر تم اللہ تعالیٰ اور  روزِ آخر پر ایمان رکھتے ہو۔ اور ان کو سزا دیتے وقت اہلِ ایمان کا ایک گروہ موجود رہے۔
۲۴:۳
ٱلزَّانِىزنا کرنے والا مردal-zānīلَانہيَنكِحُنکاح کرےyankiḥuإِلَّامگرillāزَانِيَةًزانیہ سےzāniyatanأَوْیاawمُشْرِكَةًۭمشرک عورت سےmush'rikatanوَٱلزَّانِيَةُاور زنا کرنے والی عورتwal-zāniyatuلَانہيَنكِحُهَآنکاح کرے اس سےyankiḥuhāإِلَّامگرillāزَانٍزانیzāninأَوْیاawمُشْرِكٌۭ ۚمشرکmush'rikunوَحُرِّمَاور حرام کردیا گیاwaḥurrimaذَٰلِكَیہdhālikaعَلَىپرʿalāٱلْمُؤْمِنِينَایمان والوں پرl-mu'minīna٣
زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ کے ساتھ یا مشرکہ کے ساتھ۔ اور زانیہ کے ساتھ نکاح نہ کرے مگر زانی یہ مشرک۔ اور یہ حرام کر دیا گیا ہے اہلِ ایمان پر۔
۲۴:۴
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَرْمُونَجو تہمت لگائیں۔ الزام لگائیں (زنا کا)yarmūnaٱلْمُحْصَنَـٰتِپاک دامن عورتوں پرl-muḥ'ṣanātiثُمَّپھرthummaلَمْنہlamيَأْتُوا۟لائیںyatūبِأَرْبَعَةِچارbi-arbaʿatiشُهَدَآءَگواہshuhadāaفَٱجْلِدُوهُمْتو کوڑے مارو ان کوfa-ij'lidūhumثَمَـٰنِينَاسیthamānīnaجَلْدَةًۭکوڑےjaldatanوَلَااور نہwalāتَقْبَلُوا۟تم قبول کروtaqbalūلَهُمْان کے لیےlahumشَهَـٰدَةًگواہی کوshahādatanأَبَدًۭا ۚکبھی بھیabadanوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگ ہیںwa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْفَـٰسِقُونَجو فاسق ہیںl-fāsiqūna٤
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں، ان کو اسی کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو، اور وہ خود ہی فاسق ہیں
۲۴:۵
إِلَّاسوائےillāٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaتَابُوا۟جنہوں نے توبہ کیtābūمِنۢکےminبَعْدِبعدbaʿdiذَٰلِكَاس کےdhālikaوَأَصْلَحُوا۟اور اصلاح کیwa-aṣlaḥūفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaغَفُورٌۭبخشنے والاghafūrunرَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun٥
سوائے اُن لوگوں کے جو اس حرکت کے بعد تائب ہو جائیں اور اصلاح کر لیں کہ اللہ ضرور (اُن کے حق میں)غفورو رحیم ہے۔
۲۴:۶
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَرْمُونَجو الزام لگاتے ہیںyarmūnaأَزْوَٰجَهُمْاپنی بیویوں پرazwājahumوَلَمْاور نہیںwalamيَكُنہیںyakunلَّهُمْان کے لیےlahumشُهَدَآءُگواہshuhadāuإِلَّآمگرillāأَنفُسُهُمْان کے نفسanfusuhumفَشَهَـٰدَةُتو گواہی ہوگیfashahādatuأَحَدِهِمْان میں سے ایک کیaḥadihimأَرْبَعُچارarbaʿuشَهَـٰدَٰتٍۭگواہیاںshahādātinبِٱللَّهِ ۙاللہ کے ساتھbil-lahiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَمِنَالبتہ میں سےlaminaٱلصَّـٰدِقِينَسچوں میں (سے ہے)l-ṣādiqīna٦
اور جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگائیں اور ان کے پاس خود ان کے اپنے سوا دوسرے کوئی گواہ نہ ہوں تو اُن میں سے ایک شخص کی شہادت (یہ ہے کہ وہ) چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ (اپنے الزام میں) سچا ہے
۲۴:۷
وَٱلْخَـٰمِسَةُاور پانچویں مرتبہwal-khāmisatuأَنَّبیشکannaلَعْنَتَلعنت ہوlaʿnataٱللَّهِاللہ کیl-lahiعَلَيْهِاس پرʿalayhiإِناگرinكَانَہے وہkānaمِنَسےminaٱلْكَـٰذِبِينَجھوٹوں میں سےl-kādhibīna٧
اور پانچویں بار کہے کہ اُس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ (اپنے الزام میں) جھوٹا ہو
۲۴:۸
وَيَدْرَؤُا۟اور دور کرتا ہے۔ ٹال سکتا ہےwayadra-uعَنْهَااس سے (اس عورت سے)ʿanhāٱلْعَذَابَعذاب کوl-ʿadhābaأَناگرanتَشْهَدَوہ گواہی دےtashhadaأَرْبَعَچارarbaʿaشَهَـٰدَٰتٍۭگواہیاںshahādātinبِٱللَّهِ ۙاللہ کے ساتھ (اللہ کے نام کے ساتھ)bil-lahiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَمِنَالبتہ سےlaminaٱلْكَـٰذِبِينَجھوٹوں میں (سے) ہےl-kādhibīna٨
اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر شہادت دے کہ یہ شخص (اپنے الزام میں) جھوٹا ہے
۲۴:۹
وَٱلْخَـٰمِسَةَاور پانچویں دفعہ (کی گواہی)wal-khāmisataأَنَّبیشکannaغَضَبَغضب (ہو)ghaḍabaٱللَّهِاللہ کاl-lahiعَلَيْهَآاس پرʿalayhāإِناگرinكَانَہے وہ (مرد)kānaمِنَسےminaٱلصَّـٰدِقِينَسچوں میں سےl-ṣādiqīna٩
اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اُس بندی پر اللہ کا غضب ٹوٹے اگر وہ (اپنے الزام میں)سچا ہو۔
۲۴:۱۰
وَلَوْلَااور اگر نہwalawlāفَضْلُفضل ہوتاfaḍluٱللَّهِاللہ کاl-lahiعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumوَرَحْمَتُهُۥاور اس کی رحمتwaraḥmatuhuوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaتَوَّابٌتوبہ قبول کرنے والا ہےtawwābunحَكِيمٌحکمت والا ہےḥakīmun١٠
تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا التفات فرمانے والا اور حکیم ہے، تو (بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں بڑی پیچیدگی میں ڈال دیتا)
۲۴:۱۱
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaجَآءُوجو لائے ہیںjāūبِٱلْإِفْكِجھوٹ۔ بہتانbil-if'kiعُصْبَةٌۭایک جتھہ ہیں ۔ گروہ ہیںʿuṣ'batunمِّنكُمْ ۚتم میں سےminkumلَانہتَحْسَبُوهُتم سمجھو اس کوtaḥsabūhuشَرًّۭابراsharranلَّكُم ۖتمہارے لیےlakumبَلْبلکہbalهُوَوہhuwaخَيْرٌۭاچھا ہےkhayrunلَّكُمْ ۚتمہارے لیےlakumلِكُلِّواسطے ہرlikulliٱمْرِئٍۢشخص کےim'ri-inمِّنْهُمان میں سے وہ ہےmin'humمَّاجوٱكْتَسَبَاس نے کمایاik'tasabaمِنَسےminaٱلْإِثْمِ ۚگناہ میں سےl-ith'miوَٱلَّذِىاور وہ شخصwa-alladhīتَوَلَّىٰجس نے حصہ لیا۔ متولی ہواtawallāكِبْرَهُۥاپنی بڑی بات کاkib'rahuمِنْهُمْان میں سےmin'humلَهُۥاس کے لیےlahuعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunعَظِيمٌۭبڑاʿaẓīmun١١
جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں1 وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہیں۔ اس واقعے کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لیے خیر ہی ہے۔ جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ سمیٹا، اور جس شخص نے اِس  کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سر لیا اس کے لیے عذابِ عظیم ہے
۲۴:۱۲
لَّوْلَآکیوں نہیںlawlāإِذْجبidhسَمِعْتُمُوهُسنا تھا تم نے اس کوsamiʿ'tumūhuظَنَّسمجھاẓannaٱلْمُؤْمِنُونَمومن مردوں نےl-mu'minūnaوَٱلْمُؤْمِنَـٰتُاور مومن عورتوں نےwal-mu'minātuبِأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں کے بارے میںbi-anfusihimخَيْرًۭااچھاkhayranوَقَالُوا۟اور کہا انہوں نےwaqālūهَـٰذَآیہhādhāإِفْكٌۭتہمت ہے۔ جھوٹ ہےif'kunمُّبِينٌۭکھلاmubīnun١٢
جس وقت تم لوگوں نے اسے سُنا تھا اُسی وقت کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپ سے نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتان ہے؟
۲۴:۱۳
لَّوْلَاکیوں نہیںlawlāجَآءُووہ لائےjāūعَلَيْهِاس پرʿalayhiبِأَرْبَعَةِچارbi-arbaʿatiشُهَدَآءَ ۚگواہshuhadāaفَإِذْپھر جبfa-idhلَمْنہیںlamيَأْتُوا۟وہ لائےyatūبِٱلشُّهَدَآءِگواہوں کوbil-shuhadāiفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaعِندَہاںʿindaٱللَّهِاللہ کے (ہاں)l-lahiهُمُوہhumuٱلْكَـٰذِبُونَجھوٹے ہیںl-kādhibūna١٣
وہ لوگ (اپنے الزام کے ثبوت میں)چار گواہ کیوں نہ لائے؟اب کہ وہ گواہ نہیں لائے ہیں، اللہ کے نزدیک وہی جھُوٹے ہیں۔
۲۴:۱۴
وَلَوْلَااور اگر نہwalawlāفَضْلُفضل ہوتاfaḍluٱللَّهِاللہ کاl-lahiعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumوَرَحْمَتُهُۥاور اس کی رحمتwaraḥmatuhuفِىمیںٱلدُّنْيَادنیا (میں )l-dun'yāوَٱلْـَٔاخِرَةِاور آخرت میںwal-ākhiratiلَمَسَّكُمْالبتہ چھو جاتا تم کوlamassakumفِىمیںمَآاس معاملے میں جوأَفَضْتُمْپڑگئے تھے تم۔ گزرے تمafaḍtumفِيهِجس میںfīhiعَذَابٌعذابʿadhābunعَظِيمٌبڑاʿaẓīmun١٤
اگر تم لوگوں پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور رحم و کرم نہ ہوتا تو جن باتوں میں تم پڑ گئے تھے ان کی پاداش میں بڑا عذاب تمہیں آ لیتا
۲۴:۱۵
إِذْجبidhتَلَقَّوْنَهُۥتم لے رہے تھے اس کو۔ لیتے تھے اس کوtalaqqawnahuبِأَلْسِنَتِكُمْاپنی زبانوں سےbi-alsinatikumوَتَقُولُونَاور تم کہہ رہے تھےwataqūlūnaبِأَفْوَاهِكُماپنے مونہوں کے ساتھbi-afwāhikumمَّاجولَيْسَنہیں تھاlaysaلَكُمتمہارے لیےlakumبِهِۦاس کاbihiعِلْمٌۭکوئی علمʿil'munوَتَحْسَبُونَهُۥاور تم سمجھ رہے تھے اس کوwataḥsabūnahuهَيِّنًۭاآسان۔ معمولیhayyinanوَهُوَحالانکہ وہwahuwaعِندَنزدیکʿindaٱللَّهِاللہ کےl-lahiعَظِيمٌۭبہت بڑا تھاʿaẓīmun١٥
(ذرا غور تو کرو، اُس وقت تم کیسی سخت غلطی کر رہے تھے) جبکہ تمہاری ایک زبان سے دوسری زبان اس جھوٹ کو لیتی جا رہی تھی اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ کہے جا رہے تھے جس کے متعلق تمہیں کوئی علم نہ تھا تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے، حالانکہ اللہ کے نزدیک یہ بڑی بات تھی
۲۴:۱۶
وَلَوْلَآاور کیوں نہwalawlāإِذْجبidhسَمِعْتُمُوهُسنا تھا تم نے اس کوsamiʿ'tumūhuقُلْتُمکہا تم نےqul'tumمَّانہیںيَكُونُہے (مناسب)yakūnuلَنَآہمارے لیےlanāأَنکہanنَّتَكَلَّمَہم بولیں۔ ہم زبان سے نکالیںnatakallamaبِهَـٰذَااس کوbihādhāسُبْحَـٰنَكَپاک ہے توsub'ḥānakaهَـٰذَایہ ہےhādhāبُهْتَـٰنٌبہتانbuh'tānunعَظِيمٌۭعظیمʿaẓīmun١٦
کیوں نہ اُسے سنتے ہی تم نے کہہ دیا کہ "ہمیں ایسی بات زبان سے نکالنا زیب نہیں دیتا، سبحان اللہ، یہ تو ایک بہتان عظیم ہے"
۲۴:۱۷
يَعِظُكُمُنصیحت کرتا ہے تم کوyaʿiẓukumuٱللَّهُاللہl-lahuأَنکہanتَعُودُوا۟تم لوٹوtaʿūdūلِمِثْلِهِۦٓاس جیسی کے لیے۔ اس بات کے لیےlimith'lihiأَبَدًاکبھی بھیabadanإِناگرinكُنتُمہو تمkuntumمُّؤْمِنِينَایمان لانے والےmu'minīna١٧
اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہ کرنا اگر تم مومن ہو
۲۴:۱۸
وَيُبَيِّنُاور بیان کرتا ہےwayubayyinuٱللَّهُاللہl-lahuلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلْـَٔايَـٰتِ ۚآیات کوl-āyātiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuعَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmunحَكِيمٌحکمت والا ہےḥakīmun١٨
اللہ تمہیں صاف صاف ہدایات دیتا ہے اور رہ علیم و حکیم ہے۔
۲۴:۱۹
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُحِبُّونَجو پسند کرتے ہیںyuḥibbūnaأَنکہanتَشِيعَپھیلےtashīʿaٱلْفَـٰحِشَةُبےحیائیl-fāḥishatuفِىمیںٱلَّذِينَان لوگوں میںalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunأَلِيمٌۭدردناکalīmunفِىمیںٱلدُّنْيَادنیا (میں )l-dun'yāوَٱلْـَٔاخِرَةِ ۚاور آخرت (میں )wal-ākhiratiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuوَأَنتُمْاور تمwa-antumلَانہیںتَعْلَمُونَجانتےtaʿlamūna١٩
جولوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں، اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
۲۴:۲۰
وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتاwalawlāفَضْلُفضلfaḍluٱللَّهِاللہ کاl-lahiعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumوَرَحْمَتُهُۥاور اس کی رحمتwaraḥmatuhuوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaرَءُوفٌۭشفقت کرنے والاraūfunرَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun٢٠
اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے (تو یہ چیز جو ابھی تمہارے اندر پھیلائی گئی تھی بدترین نتائج دکھا دیتی)
۲۴:۲۱
۞ يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūلَانہتَتَّبِعُوا۟تم پیروی کروtattabiʿūخُطُوَٰتِقدموں کیkhuṭuwātiٱلشَّيْطَـٰنِ ۚشیطان کےl-shayṭāniوَمَناور جوwamanيَتَّبِعْپیروی کرے گاyattabiʿخُطُوَٰتِقدموں کیkhuṭuwātiٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کےl-shayṭāniفَإِنَّهُۥتو بیشک وہfa-innahuيَأْمُرُحکم دیتا ہےyamuruبِٱلْفَحْشَآءِبےحیائی کاbil-faḥshāiوَٱلْمُنكَرِ ۚاور برائی کاwal-munkariوَلَوْلَااور اگر نہ ہوتاwalawlāفَضْلُفضلfaḍluٱللَّهِاللہ کاl-lahiعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumوَرَحْمَتُهُۥاور اس کی رحمتwaraḥmatuhuمَانہزَكَىٰپاک ہوسکتا تھاzakāمِنكُمتم میں سےminkumمِّنْسےminأَحَدٍکوئی ایکaḥadinأَبَدًۭاکبھی بھیabadanوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُزَكِّىپاک کرتا ہےyuzakkīمَنجس کوmanيَشَآءُ ۗچاہتا ہےyashāuوَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuسَمِيعٌسننے والا ہےsamīʿunعَلِيمٌۭعلم والا ہےʿalīmun٢١
اے لوگو جو ایمان لائےہو، شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو۔ اس کی پیروی کوئی کرے گا تو وہ تو اسے فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا۔ اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کو ئی شخص پاک نہ ہو سکتا۔ مگر اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے ، اور اللہ سُننے والا اور جاننے والا ہے۔
۲۴:۲۲
وَلَااور نہwalāيَأْتَلِقسم کھائیںyataliأُو۟لُوا۟صاحبulūٱلْفَضْلِفضلl-faḍliمِنكُمْتم میں سےminkumوَٱلسَّعَةِاور وسعت والےwal-saʿatiأَنکہ نہanيُؤْتُوٓا۟وہ دیں گےyu'tūأُو۟لِىرشتے داروںulīٱلْقُرْبَىٰرشتے داروں کوl-qur'bāوَٱلْمَسَـٰكِينَاور مسکینوں کوwal-masākīnaوَٱلْمُهَـٰجِرِينَاور مہاجرین کوwal-muhājirīnaفِىمیںسَبِيلِراستے (میں)sabīliٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahiوَلْيَعْفُوا۟اور چاہیے کہ معاف کردیںwalyaʿfūوَلْيَصْفَحُوٓا۟ ۗاور چاہیے کہ درگزر کریںwalyaṣfaḥūأَلَاکیا نہیںalāتُحِبُّونَتم پسند کرتےtuḥibbūnaأَنکہanيَغْفِرَمعاف کردےyaghfiraٱللَّهُاللہl-lahuلَكُمْ ۗتم کوlakumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuغَفُورٌۭغفورghafūrunرَّحِيمٌرحیم ہےraḥīmun٢٢
تم میں سے جو لوگ صاحبِ فضل اور صاحبِ مقدرت ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھا بیٹھیں کہ اپنے رشتہ دار، مسکین اور مہاجر فی سبیل اللہ لوگوں کی مدد نہ کریں گے۔ انھیں معاف کر دینا چاہیے اور درگزر کرنا چاہیے۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں معاف کرے؟ اور اللہ کی صفت یہ ہے کہ وہ غفور و رحیم ہے۔
۲۴:۲۳
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَرْمُونَپاک دامنyarmūnaٱلْمُحْصَنَـٰتِعورتوں پرl-muḥ'ṣanātiٱلْغَـٰفِلَـٰتِجو بےخبر ہیںl-ghāfilātiٱلْمُؤْمِنَـٰتِجو مومن ہیںl-mu'minātiلُعِنُوا۟وہ لعنت کیے گئےluʿinūفِىمیںٱلدُّنْيَادنیا (میں)l-dun'yāوَٱلْـَٔاخِرَةِاور آخرت میںwal-ākhiratiوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunعَظِيمٌۭبڑاʿaẓīmun٢٣
جو لوگ پاک دامن ، بے خبر، مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دُنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے
۲۴:۲۴
يَوْمَجس دنyawmaتَشْهَدُگواہی دیں گیtashhaduعَلَيْهِمْان کے خلافʿalayhimأَلْسِنَتُهُمْان کی زبانیںalsinatuhumوَأَيْدِيهِمْاور ان کے ہاتھwa-aydīhimوَأَرْجُلُهُماور ان کے پاؤںwa-arjuluhumبِمَابوجہ اس کے جوbimāكَانُوا۟تھےkānūيَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna٢٤
وہ اس دن کو بھُول نہ جائیں جبکہ ان کی اپنی زبانیں اور ان کے  اپنے ہاتھ پاوٴں ان کے کرتُوتوں کی گواہی دیں گے۔
۲۴:۲۵
يَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinيُوَفِّيهِمُپورا پورا دے گا ان کوyuwaffīhimuٱللَّهُاللہl-lahuدِينَهُمُان کی جزاdīnahumuٱلْحَقَّبرحقl-ḥaqaوَيَعْلَمُونَاور وہ جان لیں گےwayaʿlamūnaأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaهُوَوہیhuwaٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaquٱلْمُبِينُواضح کرنے والا۔ کھلاl-mubīnu٢٥
اس دن اللہ وہ بدلہ انہیں بھرپور دے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا
۲۴:۲۶
ٱلْخَبِيثَـٰتُخبیث عورتیںal-khabīthātuلِلْخَبِيثِينَخبیث مردوں کے لیے ہیںlil'khabīthīnaوَٱلْخَبِيثُونَاور خبیث مردwal-khabīthūnaلِلْخَبِيثَـٰتِ ۖخبیث عورتوں کے لیے ہیںlil'khabīthātiوَٱلطَّيِّبَـٰتُاور پاکیزہ عورتیںwal-ṭayibātuلِلطَّيِّبِينَپاکیزہ مردوں کے لیےlilṭṭayyibīnaوَٱلطَّيِّبُونَاور پاکیزہ مردwal-ṭayibūnaلِلطَّيِّبَـٰتِ ۚپاکیزہ عورتوں کے لیے ہیںlilṭṭayyibātiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaمُبَرَّءُونَپاک ہیںmubarraūnaمِمَّااس سے جوmimmāيَقُولُونَ ۖوہ کہتے ہیںyaqūlūnaلَهُمان کے لیےlahumمَّغْفِرَةٌۭبخشش ہےmaghfiratunوَرِزْقٌۭاور رزق ہےwariz'qunكَرِيمٌۭعزت والاkarīmun٢٦
خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے۔ ان کا دامن پاک ہے اُن باتوں سے جو بنانے والے بناتے ہیں، ان کے لیے مغفرت ہے اور رزقِ کریم
۲۴:۲۷
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūلَانہتَدْخُلُوا۟تم داخل ہوtadkhulūبُيُوتًاگھروں میںbuyūtanغَيْرَسوائےghayraبُيُوتِكُمْاپنے گھروں کوbuyūtikumحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāتَسْتَأْنِسُوا۟تم انس حاصل کرو۔ مانوس ہوجاؤtastanisūوَتُسَلِّمُوا۟اور تم سلام بھیجوwatusallimūعَلَىٰٓپرʿalāأَهْلِهَا ۚاس کے گھر والوں (پر)ahlihāذَٰلِكُمْیہ باتdhālikumخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunلَّكُمْتمہارے لیےlakumلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑوtadhakkarūna٢٧
1 اے لوگوجو ایمان لائے ہو، اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھر میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ  گھر والوں کی رضا نہ لے لو اور گھر والوں پر سلام نہ بھیج لو، یہ طریقہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ توقع ہے کہ تم اس کا خیال رکھو گے۔
۲۴:۲۸
فَإِنپھر اگرfa-inلَّمْنہlamتَجِدُوا۟تم پاؤtajidūفِيهَآان میںfīhāأَحَدًۭاکسی ایک کوaḥadanفَلَاتو نہfalāتَدْخُلُوهَاتم داخل ہو ان میںtadkhulūhāحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāيُؤْذَنَاجازت دے دی جائےyu'dhanaلَكُمْ ۖتمہارے لیےlakumوَإِناور اگرwa-inقِيلَکہا جائےqīlaلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱرْجِعُوا۟واپس پلٹ جاؤir'jiʿūفَٱرْجِعُوا۟ ۖتو واپس چلے جاؤfa-ir'jiʿūهُوَوہhuwaأَزْكَىٰزیادہ پاکیزہ ہےazkāلَكُمْ ۚتمہارے لیےlakumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūnaعَلِيمٌۭخوب علم رکھنے والا ہےʿalīmun٢٨
پھر اگر وہاں کسی کو نہ پاوٴ تو داخل نہ ہو جب تک کہ تم کو اجازت نہ دے دی جائے، اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاوٴ تو واپس ہو جاوٴ، یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے
۲۴:۲۹
لَّيْسَنہیں ہےlaysaعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumجُنَاحٌکوئی گناہjunāḥunأَنکہanتَدْخُلُوا۟تم داخل ہوtadkhulūبُيُوتًاایسے گھروں میںbuyūtanغَيْرَنہghayraمَسْكُونَةٍۢسکونت کی گئی ہوmaskūnatinفِيهَاان میںfīhāمَتَـٰعٌۭفائدہ ہےmatāʿunلَّكُمْ ۚتمہارے لیےlakumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuمَاجوتُبْدُونَتم ظاہر کرتے ہوtub'dūnaوَمَااور جوwamāتَكْتُمُونَتم چھپاتے ہوtaktumūna٢٩
البتہ تمہارے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ایسے گھروں میں داخل ہو جاوٴ جو کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہوں اور جن میں تمہارے فائدے (یا کام)کی کوئی چیز ہو، تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو سب کی اللہ کو خبر ہے
۲۴:۳۰
قُلکہہ دیجیےqulلِّلْمُؤْمِنِينَمومن مردوں سےlil'mu'minīnaيَغُضُّوا۟بچا کر رکھیںyaghuḍḍūمِنْسےminأَبْصَـٰرِهِمْاپنی نگاہوں میں (سے)abṣārihimوَيَحْفَظُوا۟اور حفاظت کریںwayaḥfaẓūفُرُوجَهُمْ ۚاپنی شرمگاہوں کیfurūjahumذَٰلِكَیہdhālikaأَزْكَىٰبات زیادہ پاکیزہ ہےazkāلَهُمْ ۗان کے لیےlahumإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaخَبِيرٌۢخبر رکھنے والا ہےkhabīrunبِمَاساتھ اس کے جوbimāيَصْنَعُونَوہ کرتے ہیںyaṣnaʿūna٣٠
اے نبیؐ ، مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ  اُن کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے، جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اُس سے باخبر رہتا ہے
۲۴:۳۱
وَقُلاور کہہ دیجیےwaqulلِّلْمُؤْمِنَـٰتِمومن عورتوں کوlil'mu'minātiيَغْضُضْنَجھکا کر رکھیں۔ پست رکھیںyaghḍuḍ'naمِنْسےminأَبْصَـٰرِهِنَّاپنی نگاہوں (میں) سےabṣārihinnaوَيَحْفَظْنَاور حفاظت کریںwayaḥfaẓnaفُرُوجَهُنَّاپنی شرمگاہوں کیfurūjahunnaوَلَااور نہwalāيُبْدِينَظاہر کریںyub'dīnaزِينَتَهُنَّاپنا بناؤ سنگھار۔ اپنی زینتzīnatahunnaإِلَّامگرillāمَاجوظَهَرَظاہر ہوجائےẓaharaمِنْهَا ۖاس میں سےmin'hāوَلْيَضْرِبْنَاور چاہیے کہ ڈالے رکھیںwalyaḍrib'naبِخُمُرِهِنَّاپنی اوڑھنیاںbikhumurihinnaعَلَىٰپرʿalāجُيُوبِهِنَّ ۖاپنے گریبانوں (پر)juyūbihinnaوَلَااور نہwalāيُبْدِينَظاہر کریںyub'dīnaزِينَتَهُنَّاپنی زینت کوzīnatahunnaإِلَّامگرillāلِبُعُولَتِهِنَّاپنے شوہروں کے لیےlibuʿūlatihinnaأَوْیاawءَابَآئِهِنَّاپنے باپوں کے لیےābāihinnaأَوْیاawءَابَآءِباپوںābāiبُعُولَتِهِنَّاپنے شوہروں کے (باپوں کے لیے)buʿūlatihinnaأَوْیاawأَبْنَآئِهِنَّاپنے بیٹوں کے لیےabnāihinnaأَوْیاawأَبْنَآءِبیٹوںabnāiبُعُولَتِهِنَّاپنے شوہروں کے (بیٹوں کے لیے)buʿūlatihinnaأَوْیاawإِخْوَٰنِهِنَّاپنے بھائیوں کے لیےikh'wānihinnaأَوْیاawبَنِىٓبیٹوںbanīإِخْوَٰنِهِنَّاپنے بھائیوں کے (بیٹوں کے لیے)ikh'wānihinnaأَوْیاawبَنِىٓبیٹوں کے لیےbanīأَخَوَٰتِهِنَّاپنی بہنوں کے (بیٹوں کے لیے)akhawātihinnaأَوْیاawنِسَآئِهِنَّاپنی عورتوں کے لیےnisāihinnaأَوْیاawمَاجومَلَكَتْمالک ہوئےmalakatأَيْمَـٰنُهُنَّان کے اپنے دائیں ہاتھaymānuhunnaأَوِیاawiٱلتَّـٰبِعِينَان کے لیے جو پیروی کرنے والے ہیںl-tābiʿīnaغَيْرِنہghayriأُو۟لِىوالےulīٱلْإِرْبَةِحاجت والے۔ غرض والے ہیںl-ir'batiمِنَسےminaٱلرِّجَالِمردوں میں سےl-rijāliأَوِیاawiٱلطِّفْلِان بچوں کے لیےl-ṭif'liٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaلَمْنہیںlamيَظْهَرُوا۟واقف ہوئےyaẓharūعَلَىٰپرʿalāعَوْرَٰتِچھپی ہوئی باتوں (پر)ʿawrātiٱلنِّسَآءِ ۖعورتوں کیl-nisāiوَلَااور نہwalāيَضْرِبْنَماریںyaḍrib'naبِأَرْجُلِهِنَّاپنے پاؤں کوbi-arjulihinnaلِيُعْلَمَکہ جان لی جائیںliyuʿ'lamaمَاجويُخْفِينَوہ چھپاتی ہیںyukh'fīnaمِنسےminزِينَتِهِنَّ ۚاپنی زینت میں سےzīnatihinnaوَتُوبُوٓا۟اور توبہ کروwatūbūإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiجَمِيعًاسارے کے سارےjamīʿanأَيُّهَاےayyuhaٱلْمُؤْمِنُونَمومنوl-mu'minūnaلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتُفْلِحُونَتم فلاح پاؤtuf'liḥūna٣١
اور اے نبیؐ ، مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، اور اپنا بناوٴ سنگھار نہ دکھائیں بجز اُس کے جو خود ظاہر ہو جائے، اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں۔ وہ اپنا  بناوٴ سنگھار نہ ظاہر کریں مگر اِن لوگوں کے سامنے : شوہر، باپ، شوہروں کے باپ ، اپنے بیٹے، شوہروں کے بیٹے ، بھائی ، بھائیوں کے بیٹے ، بہنوں کے بیٹے ، اپنے میل جول کی عورتیں ، اپنے مملوک ، وہ زیرِ دست مرد جو کسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں ، اور وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف  نہ ہوئے ہوں۔ وہ اپنے پاوٴں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انہوں نے چھپا  رکھی ہو اس کا لوگوں کو علم ہو جائے۔ اے مومنو، تم سب مِل کر اللہ سے توبہ کرو ، توقع ہے کہ فلاح پاوٴ گے۔
۲۴:۳۲
وَأَنكِحُوا۟اور نکاح کردوwa-ankiḥūٱلْأَيَـٰمَىٰتنہا لوگوں کا۔ مجرد کا۔ چھڑوں کاl-ayāmāمِنكُمْتم میں سےminkumوَٱلصَّـٰلِحِينَاور جو صالح۔ صلاحیت رکھنے والےwal-ṣāliḥīnaمِنْسےminعِبَادِكُمْتمہارے بندوں میں سے۔ غلاموں میں سےʿibādikumوَإِمَآئِكُمْ ۚاور تمہاری لونڈیوں میں سےwa-imāikumإِناگرinيَكُونُوا۟ہوں گےyakūnūفُقَرَآءَوہ محتاجfuqarāaيُغْنِهِمُغنی کردے گا ان کوyugh'nihimuٱللَّهُاللہl-lahuمِنسےminفَضْلِهِۦ ۗاپنے فضل (سے)faḍlihiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuوَٰسِعٌوسعت والا ہےwāsiʿunعَلِيمٌۭعلم والا ہےʿalīmun٣٢
تم میں سے جو لوگ مجرد ہوں1 ، اور تمہارے لونڈی غلاموں میں سے جو صالح ہوں ، ان کے نکاح کر دو۔ اگر وہ غریب ہوں تو اللہ اپنے فضل سے اُن کو غنی کر دے گا ، اللہ بڑی وسعت والا اور علیم ہے
۲۴:۳۳
وَلْيَسْتَعْفِفِاور چاہیے کہ پاک دامنی اختیار کریںwalyastaʿfifiٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaلَانہیںيَجِدُونَجو پاتےyajidūnaنِكَاحًانکاح کا رقعہnikāḥanحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāيُغْنِيَهُمُغنی کردے ان کوyugh'niyahumuٱللَّهُاللہl-lahuمِنسےminفَضْلِهِۦ ۗاپنے فضل (سے)faḍlihiوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَبْتَغُونَجو چاہتے ہوںyabtaghūnaٱلْكِتَـٰبَلکھا پڑھی۔ مکاتبتl-kitābaمِمَّااس سے جوmimmāمَلَكَتْمالک ہیںmalakatأَيْمَـٰنُكُمْتمہارے دائیں ہاتھaymānukumفَكَاتِبُوهُمْتو ان سے مکاتبت کرلوfakātibūhumإِنْاگرinعَلِمْتُمْجانو تمʿalim'tumفِيهِمْان میںfīhimخَيْرًۭا ۖبھلائیkhayranوَءَاتُوهُماور دو ان کوwaātūhumمِّنسےminمَّالِمال سےmāliٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلَّذِىٓوہ جوalladhīءَاتَىٰكُمْ ۚاس نے تم کو دیا ہےātākumوَلَااور نہwalāتُكْرِهُوا۟تم مجبور کروtuk'rihūفَتَيَـٰتِكُمْاپنی باندیوں کوfatayātikumعَلَىپرʿalāٱلْبِغَآءِبدکاری (پر)l-bighāiإِنْاگرinأَرَدْنَوہ چاہیںaradnaتَحَصُّنًۭاپرہیزگاری۔ پاک دامنیtaḥaṣṣunanلِّتَبْتَغُوا۟تاکہ تم تلاش کروlitabtaghūعَرَضَسامانʿaraḍaٱلْحَيَوٰةِزندگی کاl-ḥayatiٱلدُّنْيَا ۚدنیا کیl-dun'yāوَمَناور جو کوئیwamanيُكْرِههُّنَّمجبور کرے گا ان کوyuk'rihhunnaفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaمِنۢکےminبَعْدِبعد کےbaʿdiإِكْرَٰهِهِنَّان کو مجبور کرنے (کے)ik'rāhihinnaغَفُورٌۭغفورghafūrunرَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun٣٣
اور جو نکاح کا موقع نہ پائیں انھیں چاہیے کہ عِفّت مآبی اختیار کریں، یہاں تک کہ اللہ اپنے فضل سے اُن کو غنی کر دے۔ اور تمہارےمملوکوں میں سے جو مکاتبت کی  درخواست کریں ان سے مکاتبت کر لو اگر تمہیں  معلوم ہو کہ ان کے اندر بھلائی ہے ، اور ان کو اُس مال میں سے دو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے۔ اور اپنی لونڈیوں کو اپنے دُنیوی فائدوں کی خاطر قحبہ گری پر مجبُور نہ کرو جبکہ وہ خود پاکدامن رہنا چاہتی ہوں ، اور جو کوئی اُن کو مجبور کرے تو اِس جبر کے بعد اللہ اُن کے لیے غفور و رحیم ہے
۲۴:۳۴
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَنزَلْنَآنازل کردیں ہم نےanzalnāإِلَيْكُمْتمہاری طرفilaykumءَايَـٰتٍۢآیات۔ احکاماتāyātinمُّبَيِّنَـٰتٍۢکھلی کھلی (آیات۔ واضح احکامات)mubayyinātinوَمَثَلًۭااور مثال۔ مثالیںwamathalanمِّنَسےminaٱلَّذِينَان لوگوں کی سےalladhīnaخَلَوْا۟جو گزر چکےkhalawمِنسےminقَبْلِكُمْتم سے پہلےqablikumوَمَوْعِظَةًۭاور نصیحتwamawʿiẓatanلِّلْمُتَّقِينَتقوی والوں کے لیےlil'muttaqīna٣٤
ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی  آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں، اور ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کر چکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں، اور وہ نصیحتیں ہم نے کر دی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں۔ 
۲۴:۳۵
۞ ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuنُورُنور ہےnūruٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کاwal-arḍiمَثَلُمثالmathaluنُورِهِۦاس کے نور کیnūrihiكَمِشْكَوٰةٍۢمانند ایک طاق کے ہے۔ ایک طاق کی طرح ہےkamish'katinفِيهَااس میںfīhāمِصْبَاحٌ ۖچراغ ہیںmiṣ'bāḥunٱلْمِصْبَاحُچراغl-miṣ'bāḥuفِىمیںزُجَاجَةٍ ۖفانوس میں ہےzujājatinٱلزُّجَاجَةُفانوسl-zujājatuكَأَنَّهَاگویا کہ وہka-annahāكَوْكَبٌۭایک تارہ ہےkawkabunدُرِّىٌّۭچمکتا ہواdurriyyunيُوقَدُروشن کیا جاتا ہےyūqaduمِنسےminشَجَرَةٍۢایک درخت (سے)shajaratinمُّبَـٰرَكَةٍۢبابرکتmubārakatinزَيْتُونَةٍۢزیتون کےzaytūnatinلَّانہشَرْقِيَّةٍۢمشرقی ہےsharqiyyatinوَلَااور نہwalāغَرْبِيَّةٍۢمغربیgharbiyyatinيَكَادُقریب ہےyakāduزَيْتُهَااس کا تیلzaytuhāيُضِىٓءُروشن ہوجائےyuḍīuوَلَوْاور اگرچہwalawلَمْنہlamتَمْسَسْهُچھوئے اس کوtamsashuنَارٌۭ ۚکوئی آگnārunنُّورٌنور ہےnūrunعَلَىٰپرʿalāنُورٍۢ ۗنور (پر)nūrinيَهْدِىرہنمائی کرتا ہےyahdīٱللَّهُاللہl-lahuلِنُورِهِۦاپنے نور کیlinūrihiمَنجس کوmanيَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāuوَيَضْرِبُاور بیان کرتا ہےwayaḍribuٱللَّهُاللہl-lahuٱلْأَمْثَـٰلَمثالیںl-amthālaلِلنَّاسِ ۗلوگوں کے لیےlilnnāsiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuبِكُلِّساتھ ہرbikulliشَىْءٍچیز کےshayinعَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun٣٥
1 اللہ آسمانوں اور زمین کا نُور ہے۔ (کائنات میں)اس کے نُور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک  طاق میں چراغ رکھا ہُوا ہو، چراغ ایک فانُوس میں ہو، فانُوس کا حال یہ ہو کہ جیسے موتی کی طرح چمکتا ہوا تارا، اور وہ چراغ زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہو جو نہ شرقی ہو نہ غربی ، جس کا تیل آپ ہی آپ بھڑکا پڑتا ہو چاہے آگ اس کو نہ لگے، (اِس طرح)روشنی پر روشنی (بڑھنے کے تمام اسباب جمع ہوگئے ہوں )۔ اللہ اپنے نُور کی طرف جس کی  چاہتا ہے رہنمائی فرماتا ہے ، وہ لوگوں کو مثالوں سے بات سمجھاتا ہے ، وہ ہر چیز سے خُوب واقف ہے۔
۲۴:۳۶
فِىمیںبُيُوتٍگھروں (میں)buyūtinأَذِنَاجازت دیadhinaٱللَّهُاللہ نےl-lahuأَنکہanتُرْفَعَبلند کیا جائےtur'faʿaوَيُذْكَرَاور ذکر کیا جائےwayudh'karaفِيهَاان میںfīhāٱسْمُهُۥنام اس کاus'muhuيُسَبِّحُتسبیح کرتے ہیںyusabbiḥuلَهُۥاس کے لیےlahuفِيهَاان میںfīhāبِٱلْغُدُوِّصبح کوbil-ghuduwiوَٱلْـَٔاصَالِاور شام کوwal-āṣāli٣٦
(اُس کے نُور کی طرف ہدایت پانے والے)اُن گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا، اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ نے اِذن دیا ہے۔
۲۴:۳۷
رِجَالٌۭکچھ لوگ۔ مرد ہیںrijālunلَّانہیںتُلْهِيهِمْغافل کرتی ان کوtul'hīhimتِجَـٰرَةٌۭکوئی تجارتtijāratunوَلَااور نہwalāبَيْعٌخریدوفروختbayʿunعَنسےʿanذِكْرِذکر سےdhik'riٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَإِقَامِاور قائم کرنے سےwa-iqāmiٱلصَّلَوٰةِنمازl-ṣalatiوَإِيتَآءِاور ادا کرنے سےwaītāiٱلزَّكَوٰةِ ۙزکوۃl-zakatiيَخَافُونَوہ ڈرتے ہیںyakhāfūnaيَوْمًۭااس دن سےyawmanتَتَقَلَّبُالٹ پلٹ ہوجائیں گےtataqallabuفِيهِاس میںfīhiٱلْقُلُوبُدلl-qulūbuوَٱلْأَبْصَـٰرُاور نگاہیںwal-abṣāru٣٧
اُن میں ایسے لوگ صبح و شام اُس کی تسبیح کرتے ہیں جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کی یاد سے اور اقامت نماز و ادائے زکوٰۃ سے غافل نہیں کر دیتی وہ اُس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل الٹنے اور دیدے پتھرا جانے کی نوبت آ جائے گی
۲۴:۳۸
لِيَجْزِيَهُمُتاکہ جزا دے ان کوliyajziyahumuٱللَّهُاللہl-lahuأَحْسَنَبہترینaḥsanaمَاجوعَمِلُوا۟انہوں نے عمل کیےʿamilūوَيَزِيدَهُماور زیادہ دے ان کوwayazīdahumمِّنسےminفَضْلِهِۦ ۗاپنے فضل سےfaḍlihiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَرْزُقُرزق دیتا ہےyarzuquمَنجس کوmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuبِغَيْرِبےbighayriحِسَابٍۢحسابḥisābin٣٨
(اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں)تاکہ ان کے بہترین اعمال کی جزا اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے، اللہ جسے چاہتا ہے  بے حساب دیتا ہے۔
۲۴:۳۹
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaكَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūأَعْمَـٰلُهُمْاعمال ان کےaʿmāluhumكَسَرَابٍۭمانند سراب کے ہیںkasarābinبِقِيعَةٍۢایک چٹیل میدان میںbiqīʿatinيَحْسَبُهُسمجھتا ہے اس کوyaḥsabuhuٱلظَّمْـَٔانُپیاساl-ẓamānuمَآءًپانیmāanحَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāجَآءَهُۥآتا ہے اس کے پاسjāahuلَمْنہیںlamيَجِدْهُپاتا اس کوyajid'huشَيْـًۭٔاکچھ بھیshayanوَوَجَدَاور پاتا ہےwawajadaٱللَّهَاللہ کوl-lahaعِندَهُۥاس کے پاسʿindahuفَوَفَّىٰهُپھر پورا پورا دیتا ہے اس کوfawaffāhuحِسَابَهُۥ ۗاس کا حسابḥisābahuوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuسَرِيعُجلد لینے والا ہےsarīʿuٱلْحِسَابِحسابl-ḥisābi٣٩
(اسِ کے برعکس)جنہوں نے کُفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے دشتِ بے آب میں سراب کہ پیاسا اُس کو پانی سمجھے ہوئے تھا، مگر جب وہاں پہنچا تو کچھ نہ پایا، بلکہ وہاں اس نے اللہ کو موجود پایا، جس نے اس کا پورا پورا حساب چکا دیا، اور اللہ کو حساب لیتے دیر نہیں لگتی۔
۲۴:۴۰
أَوْیاawكَظُلُمَـٰتٍۢمانند اندھیروں کےkaẓulumātinفِىمیںبَحْرٍۢسمندر (میں)baḥrinلُّجِّىٍّۢگہرےlujjiyyinيَغْشَىٰهُڈھانپ لیتی ہے اس کوyaghshāhuمَوْجٌۭایک لہرmawjunمِّنکےminفَوْقِهِۦاس کے اوپر سےfawqihiمَوْجٌۭایک موج۔ ایک لہرmawjunمِّنکےminفَوْقِهِۦاس کے اوپر سےfawqihiسَحَابٌۭ ۚبادلsaḥābunظُلُمَـٰتٌۢاندھیرے میںẓulumātunبَعْضُهَاان میں سے بعضbaʿḍuhāفَوْقَاوپرfawqaبَعْضٍبعض کےbaʿḍinإِذَآجبidhāأَخْرَجَنکالتا ہے۔ نکالےakhrajaيَدَهُۥاپنے ہاتھ کوyadahuلَمْنہیںlamيَكَدْقریبyakadيَرَىٰهَا ۗکہ دیکھ سکے اس کو۔ نہیں سکتا اس کوyarāhāوَمَناور جس کاwamanلَّمْنہیںlamيَجْعَلِبنایاyajʿaliٱللَّهُاللہ نےl-lahuلَهُۥاس کے لیےlahuنُورًۭاکوئی نورnūranفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاس کے لیےlahuمِنکوئیminنُّورٍنورnūrin٤٠
یا پھر اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرا، کہ اُوپر ایک موج چھائی ہوئی ہے، اُس پر ایک اور موج، اور اس کے اُوپر بادل، تاریکی مسلّط ہے، آدمی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھنے پائے۔  جسے اللہ نُور نہ بخشے اُس کے لیے پھر کوئی نُور نہیں۔ 
۲۴:۴۱
أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُسَبِّحُتسبیح کر رہے ہیںyusabbiḥuلَهُۥاس کے لیےlahuمَنجو بھیmanفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں میں ہیںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین میں ہیںwal-arḍiوَٱلطَّيْرُاور پرندےwal-ṭayruصَـٰٓفَّـٰتٍۢ ۖصف باندھنے والےṣāffātinكُلٌّۭہر ایکkullunقَدْتحقیقqadعَلِمَجانتا ہےʿalimaصَلَاتَهُۥاپنی نماز کوṣalātahuوَتَسْبِيحَهُۥ ۗاور اپنی تسبیح کوwatasbīḥahuوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuعَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmunبِمَاساتھ اس کے جوbimāيَفْعَلُونَوہ کر رہے ہیںyafʿalūna٤١
1 کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ پرندے جو پر پھیلائے اُڑ رہے ہیں؟ ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتا ہے، اور یہ سب جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبر رہتا ہے
۲۴:۴۲
وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahiمُلْكُبادشاہتmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین کیwal-arḍiوَإِلَىاور طرفwa-ilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiٱلْمَصِيرُلوٹنا ہےl-maṣīru٤٢
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے
۲۴:۴۳
أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraأَنَّکہ بیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُزْجِىچلاتا ہےyuz'jīسَحَابًۭابادلsaḥābanثُمَّپھرthummaيُؤَلِّفُملاپ ڈالتا ہےyu-allifuبَيْنَهُۥاس کے درمیانbaynahuثُمَّپھرthummaيَجْعَلُهُۥکردیتا ہے اس کوyajʿaluhuرُكَامًۭاتہ بہ تہrukāmanفَتَرَىتو تم دیکھتے ہوfatarāٱلْوَدْقَبارش کے قطرے کوl-wadqaيَخْرُجُنکلتا ہےyakhrujuمِنْسےminخِلَـٰلِهِۦاس کے اندر سےkhilālihiوَيُنَزِّلُاور وہ اتارتا ہےwayunazziluمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان سےl-samāiمِنبوجہminجِبَالٍۢپہاڑوں کے۔ بڑے بڑے پہاڑوں (جیسے بادلوں سے)jibālinفِيهَااس میں (آسمان میں)fīhāمِنۢکےminبَرَدٍۢکچھ اولے ہوتے ہیںbaradinفَيُصِيبُپھر پہنچاتا ہےfayuṣībuبِهِۦاس کوbihiمَنجس کوmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَيَصْرِفُهُۥاور پھیر دیتا ہے اس کوwayaṣrifuhuعَنسےʿanمَّنجس سےmanيَشَآءُ ۖوہ چاہتا ہےyashāuيَكَادُقریب ہےyakāduسَنَاچمکsanāبَرْقِهِۦاس کی بجلی کیbarqihiيَذْهَبُلے جائےyadhhabuبِٱلْأَبْصَـٰرِنگاہوں کوbil-abṣāri٤٣
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے، پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم جوڑتا ہے ، پھر اسے سمیٹ کر ایک کثیف ابر بنا دیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے خول میں سے بارش کے قطرے ٹپکتے چلے آتے ہیں۔ اور وہ آسمان سے ، اُن پہاڑوں کی بدولت جو اس میں  بلند ہیں، اولے برساتا ہے، پھر جسے چاہتا ہے ان کا نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچا لیتا ہے۔ اُس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو خیرہ کیے دیتی ہے
۲۴:۴۴
يُقَلِّبُالٹ پلٹ کرتا ہےyuqallibuٱللَّهُاللہl-lahuٱلَّيْلَرات کوal-laylaوَٱلنَّهَارَ ۚاور دن کوwal-nahāraإِنَّیقیناinnaفِىمیںذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَعِبْرَةًۭالبتہ عبرت ہےlaʿib'ratanلِّأُو۟لِىوالوں کے لیےli-ulīٱلْأَبْصَـٰرِنگاہوں (والوں کے لیے)l-abṣāri٤٤
رات اور دن کا الٹ پھیر وہی کر رہا ہے اِس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیے
۲۴:۴۵
وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰ نےwal-lahuخَلَقَپیدا کیےkhalaqaكُلَّہر طرح کےkullaدَآبَّةٍۢجاندارdābbatinمِّنسےminمَّآءٍۢ ۖپانی (سے)māinفَمِنْهُمتو ان میں سےfamin'humمَّنبعض وہ ہےmanيَمْشِىجو چلتے ہیںyamshīعَلَىٰپرʿalāبَطْنِهِۦاپنے پیٹ پرbaṭnihiوَمِنْهُماور ان میں سےwamin'humمَّنبعض وہ ہیںmanيَمْشِىجو چلتے ہیںyamshīعَلَىٰپرʿalāرِجْلَيْنِاپنے دو پاؤں پرrij'layniوَمِنْهُماور ان میں سےwamin'humمَّنبعض وہ ہیںmanيَمْشِىجو چلتے ہیںyamshīعَلَىٰٓپرʿalāأَرْبَعٍۢ ۚچار (پاؤں پر)arbaʿinيَخْلُقُپیدا کرتا ہےyakhluquٱللَّهُاللہl-lahuمَاجويَشَآءُ ۚچاہتا ہےyashāuإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز پرshayinقَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun٤٥
اور اللہ نے ہر جاندار ایک طرح کے پانی سے پیدا کیا، کوئی پیٹ کے بل چل رہا ہے تو کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چار ٹانگوں پر جو کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے
۲۴:۴۶
لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqadأَنزَلْنَآنازل کیں ہم نےanzalnāءَايَـٰتٍۢآیاتāyātinمُّبَيِّنَـٰتٍۢ ۚروشنmubayyinātinوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَهْدِىہدایت دیتا ہےyahdīمَنجس کوmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuإِلَىٰطرفilāصِرَٰطٍۢراستے کےṣirāṭinمُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin٤٦
ہم نے صاف صاف حقیقت بتانے والی آیات نازل کر دی ہیں، آگے صراط مستقیم کی طرف ہدایت اللہ ہی جسے چاہتا ہے دیتا ہے
۲۴:۴۷
وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūnaءَامَنَّاایمان لائے ہمāmannāبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَبِٱلرَّسُولِاور رسول پرwabil-rasūliوَأَطَعْنَااور اطاعت کی ہم نےwa-aṭaʿnāثُمَّپھرthummaيَتَوَلَّىٰمنہ موڑ جاتا ہےyatawallāفَرِيقٌۭایک گروہfarīqunمِّنْهُمان میں سےmin'humمِّنۢکےminبَعْدِبعدbaʿdiذَٰلِكَ ۚاس کےdhālikaوَمَآاور نہیں ہیںwamāأُو۟لَـٰٓئِكَیہ لوگulāikaبِٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والےbil-mu'minīna٤٧
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ اور رسُولؐ پر اور ہم نے اطاعت قبول کی، مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ (اطاعت سے)منہ موڑ جاتا ہے۔ ایسے لوگ ہرگز مومن نہیں ہیں۔
۲۴:۴۸
وَإِذَااور جبwa-idhāدُعُوٓا۟وہ بلائے جاتے ہیںduʿūإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiوَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول کی طرفwarasūlihiلِيَحْكُمَتاکہ وہ فیصلہ کرےliyaḥkumaبَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahumإِذَااچانکidhāفَرِيقٌۭایک گروہfarīqunمِّنْهُمان میں سےmin'humمُّعْرِضُونَاعراض برتنے والے ہیںmuʿ'riḍūna٤٨
جب ان کو بُلایا جاتا ہے اللہ اور رسُول کی طرف، تاکہ رسُول ان کے آپس کے مقدمے کا فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک فریق کَترا جاتا ہے۔
۲۴:۴۹
وَإِناور اگرwa-inيَكُنہوyakunلَّهُمُان کے لیےlahumuٱلْحَقُّحقl-ḥaquيَأْتُوٓا۟وہ آئیں گےyatūإِلَيْهِاس کی طرفilayhiمُذْعِنِينَمطیع ہوکرmudh'ʿinīna٤٩
البتہ اگر حق ان کی موافقت میں ہو تو رسُول کے پاس بڑے اطاعت کیش بن کر آجاتے ہیں۔
۲۴:۵۰
أَفِىکیا میںafīقُلُوبِهِمان کے دلوں (میں)qulūbihimمَّرَضٌکوئی بیماری ہےmaraḍunأَمِیاamiٱرْتَابُوٓا۟وہ شک میں پڑے ہوئے ہیںir'tābūأَمْیاamيَخَافُونَوہ ڈرتے ہیںyakhāfūnaأَنکہanيَحِيفَظلم کرے گاyaḥīfaٱللَّهُاللہl-lahuعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوَرَسُولُهُۥ ۚاور اس کا رسولwarasūluhuبَلْبلکہbalأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaهُمُوہhumuٱلظَّـٰلِمُونَجو ظالم ہیںl-ẓālimūna٥٠
کیا اِن کے دلوں کو (منافقت کا)روگ لگا ہوا ہے؟ یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں ؟ یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسُول ان پر ظلم کرے گا؟ اصل بات یہ ہے کہ ظالم تو یہ لوگ خود ہیں۔
۲۴:۵۱
إِنَّمَابیشکinnamāكَانَہوتا ہےkānaقَوْلَقولqawlaٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کاl-mu'minīnaإِذَاجبidhāدُعُوٓا۟وہ بلائے جاتے ہیںduʿūإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiوَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول کی طرفwarasūlihiلِيَحْكُمَکہ وہ فیصلہ کرےliyaḥkumaبَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahumأَنکہanيَقُولُوا۟وہ کہتے ہیںyaqūlūسَمِعْنَاسن لیا ہم نےsamiʿ'nāوَأَطَعْنَا ۚاور مان لیا ہم نےwa-aṭaʿnāوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāikaهُمُوہ ہیںhumuٱلْمُفْلِحُونَجو فلاح پانے والے ہیںl-muf'liḥūna٥١
ایمان لانے والوں کا کام تو یہ ہے کہ جب وہ اللہ اور رسول کی طرف بلا ئے جائیں تاکہ رسول ان کے مقدمے کا فیصلہ کرے تو وہ کہیں کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
۲۴:۵۲
وَمَناور جوwamanيُطِعِاطاعت کرے گاyuṭiʿiٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَرَسُولَهُۥاور اس کے رسول کیwarasūlahuوَيَخْشَاور ڈرے گاwayakhshaٱللَّهَاللہ سےl-lahaوَيَتَّقْهِاور تقوی کرے گا اس سےwayattaqhiفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیںfa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْفَآئِزُونَجو کامیاب ہونے والے ہیںl-fāizūna٥٢
اور کامیاب وہی ہیں جو اللہ اور رسول کی فرماں برداری کریں اور اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں
۲۴:۵۳
۞ وَأَقْسَمُوا۟اور انہوں نے قسمیں کھائیںwa-aqsamūبِٱللَّهِاللہ کیbil-lahiجَهْدَپکیjahdaأَيْمَـٰنِهِمْاپنی (پکی) قسمیںaymānihimلَئِنْالبتہ اگرla-inأَمَرْتَهُمْتو نے حکم دیا ان کوamartahumلَيَخْرُجُنَّ ۖیقینا وہ ضرور نکلیں گےlayakhrujunnaقُلکہہ دیجیےqulلَّانہتُقْسِمُوا۟ ۖتم قسمیں کھاؤtuq'simūطَاعَةٌۭاطاعتṭāʿatunمَّعْرُوفَةٌ ۚمعلوم ہےmaʿrūfatunإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaخَبِيرٌۢخبر رکھنے والا ہےkhabīrunبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna٥٣
ہ (منافق)اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ ”آپ حکم دیں تو ہم گھروں سے نِکل کھڑے ہوں۔“ اِن سے کہو”قسمیں نہ کھاوٴ، تمہاری اطاعت کا حال معلوم ہے ، تمہارے کرتُوتوں سے اللہ بے خبر نہیں ہے۔“
۲۴:۵۴
قُلْکہہ دیجیےqulأَطِيعُوا۟اطاعت کروaṭīʿūٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَأَطِيعُوا۟اور اطاعت کروwa-aṭīʿūٱلرَّسُولَ ۖرسول کیl-rasūlaفَإِنپھر اگرfa-inتَوَلَّوْا۟تم منہ پھیرتے ہوtawallawفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāعَلَيْهِاس پر ہےʿalayhiمَاجوحُمِّلَوہ اٹھوایا گیاḥummilaوَعَلَيْكُماور تم پر ہےwaʿalaykumمَّاجوحُمِّلْتُمْ ۖاٹھوائے گئے تمḥummil'tumوَإِناور اگرwa-inتُطِيعُوهُتم اطاعت کرو گے اس کیtuṭīʿūhuتَهْتَدُوا۟ ۚتم ہدایت پاجاؤ گےtahtadūوَمَااور نہیں ہےwamāعَلَىکےʿalāٱلرَّسُولِرسول (کے ذمہ)l-rasūliإِلَّامگرillāٱلْبَلَـٰغُپہنچا دیناl-balāghuٱلْمُبِينُکھلم کھلاl-mubīnu٥٤
کہو، "اللہ کے مطیع بنو اور رسولؐ کے تابع فرمان بن کر رہو لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ رسولؐ پر جس فرض کا بار رکھا گیا ہے اُس کا ذمہ دار وہ ہے اور تم پر جس فرض کا بار ڈالا گیا ہے اُس کے ذمہ دار تم ہو اُس کی اطاعت کرو گے تو خود ہی ہدایت پاؤ گے ورنہ رسول کی ذمہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ صاف صاف حکم پہنچا دے"
۲۴:۵۵
وَعَدَوعدہ کیاwaʿadaٱللَّهُاللہ نےl-lahuٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūمِنكُمْتم میں سےminkumوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiلَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْالبتہ وہ ضرور خلیفہ بنائے گا ان کو۔ جانشین بنائے گا ان کوlayastakhlifannahumفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiكَمَاجیسا کہkamāٱسْتَخْلَفَجانشین بنایا تھا اس نےis'takhlafaٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaمِنسےminقَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھےqablihimوَلَيُمَكِّنَنَّاور البتہ ضرور قرار دے گا۔ ثابت کردے گاwalayumakkinannaلَهُمْان کے لیےlahumدِينَهُمُان کے دین کوdīnahumuٱلَّذِىوہ جوalladhīٱرْتَضَىٰاس نے پسند کیا ہےir'taḍāلَهُمْان کے لیےlahumوَلَيُبَدِّلَنَّهُماور البتہ ضرور بدل دے گا ان کوwalayubaddilannahumمِّنۢکےminبَعْدِبعدbaʿdiخَوْفِهِمْان کے خوف کےkhawfihimأَمْنًۭا ۚامن کی حالت میںamnanيَعْبُدُونَنِىوہ عبادت کریں میریyaʿbudūnanīلَانہيُشْرِكُونَشریک ٹھہرائیںyush'rikūnaبِىمیرے ساتھشَيْـًۭٔا ۚکسی چیز کوshayanوَمَناور جو کوئیwamanكَفَرَکفر کرےkafaraبَعْدَبعدbaʿdaذَٰلِكَاس کےdhālikaفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaهُمُوہ ہیںhumuٱلْفَـٰسِقُونَجو فاسق ہیںl-fāsiqūna٥٥
اللہ نے وعدہ فرمایا ہے تم میں سے اُں لوگوں کے ساتھ جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں کہ وہ ان کو اُسی طرح زمین میں خلیفہ بنائے گا جس طرح اُن سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو بنا چکا ہے، اُن کے لیے اُن کے اُس دین کو مضبوط بُنیادوں پر  قائم کر دے گا جسے اللہ تعالےٰ نے اُن کے حق میں پسند کیا ہے ، اور اُن کی (موجودہ)حالتِ خوف کو امن سے بدل دے گا، بس وہ میری بندگی کریں اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔ اور جو اس کے بعد کُفر کرے تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں
۲۴:۵۶
وَأَقِيمُوا۟اور قائم کروwa-aqīmūٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَءَاتُوا۟اور دوwaātūٱلزَّكَوٰةَزکوۃl-zakataوَأَطِيعُوا۟اور اطاعت کروwa-aṭīʿūٱلرَّسُولَرسول کیl-rasūlaلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتُرْحَمُونَتم رحم کیے جاؤtur'ḥamūna٥٦
نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو، اور رسولؐ کی اطاعت کرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا
۲۴:۵۷
لَانہتَحْسَبَنَّسمجھیںtaḥsabannaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمُعْجِزِينَکہ وہ عاجز کرنے والے ہیںmuʿ'jizīnaفِىمیںٱلْأَرْضِ ۚزمین (میں)l-arḍiوَمَأْوَىٰهُمُاور ٹھکانہ ان کاwamawāhumuٱلنَّارُ ۖآگ ہےl-nāruوَلَبِئْسَاور یقینا بہت ہی براwalabi'saٱلْمَصِيرُٹھکانہ ہےl-maṣīru٥٧
جو لوگ کفر کر رہے ہیں ا ن کے متعلق اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کر دیں گے ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے
۲۴:۵۸
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūلِيَسْتَـْٔذِنكُمُچاہیے کہ اجازت طلب کریں تم سےliyastadhinkumuٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaمَلَكَتْمالک ہوئےmalakatأَيْمَـٰنُكُمْجن کے تمہارے دائیں ہاتھ (غلام)aymānukumوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaلَمْنہیںlamيَبْلُغُوا۟پہنچےyablughūٱلْحُلُمَبلوغت کوl-ḥulumaمِنكُمْتم میں سےminkumثَلَـٰثَتینthalāthaمَرَّٰتٍۢ ۚاوقات( تین) بارmarrātinمِّنسےminقَبْلِپہلےqabliصَلَوٰةِنمازṣalatiٱلْفَجْرِفجر سےl-fajriوَحِينَاور جس وقتwaḥīnaتَضَعُونَتم اتار رکھتے ہوtaḍaʿūnaثِيَابَكُماپنے کپڑےthiyābakumمِّنَکےminaٱلظَّهِيرَةِدوپہر کے وقتl-ẓahīratiوَمِنۢاور کےwaminبَعْدِبعدbaʿdiصَلَوٰةِنمازṣalatiٱلْعِشَآءِ ۚعشاء (کے)l-ʿishāiثَلَـٰثُتینthalāthuعَوْرَٰتٍۢپردے (کے) وقت ہیںʿawrātinلَّكُمْ ۚتمہارے لیےlakumلَيْسَنہیں ہےlaysaعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumوَلَااور نہ ہےwalāعَلَيْهِمْان پرʿalayhimجُنَاحٌۢکوئی گناہjunāḥunبَعْدَهُنَّ ۚان کے بعد (اوقات کے بعد)baʿdahunnaطَوَّٰفُونَکثرت سے آنے جانے والے ہیںṭawwāfūnaعَلَيْكُمتم پرʿalaykumبَعْضُكُمْتم میں سے بعضbaʿḍukumعَلَىٰپرʿalāبَعْضٍۢ ۚبعض (پر)baʿḍinكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُبَيِّنُبیان کرتا ہےyubayyinuٱللَّهُاللہl-lahuلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلْـَٔايَـٰتِ ۗآیاتl-āyātiوَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuعَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmunحَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun٥٨
1 اے لوگو جو ایمان لائے ہو، لازم ہے کہ تمہارے مملوک اور تمہارے وہ بچے جو ابھی عقل کی حد کو نہیں پہنچے ہیں ، تین اوقات میں اجازت لے کر تمہارے پاس آیا کریں:صبح کی نماز سے پہلے، اور دوپہر کو جبکہ تم کپڑے اُتار کر رکھ دیتے ہو، اور عشاء کی نماز کے بعد۔ یہ تین وقت تمہارے لیے پردے کے وقت ہیں۔ اِن کے بعد وہ بلا اجازت آئیں تو  نہ تم  پر کوئی گناہ ہے نہ اُن پر، تمہیں ایک دُوسرے کے پاس بار بار آنا ہی ہوتا ہے۔ اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنے ارشادات کی توضیح کرتا ہے،  اور وہ علیم و حکیم ہے
۲۴:۵۹
وَإِذَااور جبwa-idhāبَلَغَپہنچ جائیںbalaghaٱلْأَطْفَـٰلُبچےl-aṭfāluمِنكُمُتم میں سےminkumuٱلْحُلُمَبلاغت کوl-ḥulumaفَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟پس چاہیے کہ وہ اجازت لیا کریںfalyastadhinūكَمَاجیسا کہkamāٱسْتَـْٔذَنَاجازت لیتے تھےis'tadhanaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaمِنجوminقَبْلِهِمْ ۚان سے پہلے تھےqablihimكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُبَيِّنُبیان کرتا ہےyubayyinuٱللَّهُاللہl-lahuلَكُمْتمہارے لیےlakumءَايَـٰتِهِۦ ۗاپنی آیات کوāyātihiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuعَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmunحَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun٥٩
اور جب تمہارے بچے عقل کی حد کو پہنچ جائیں تو چاہیے کہ اُسی طرح اجازت لیکر آیا کریں جس طرح اُن کے بڑے اجازت لیتے رہے ہیں۔ اِس طرح اللہ اپنی آیات تمہارے سامنے کھولتا ہے، اور وہ علیم و حکیم ہے
۲۴:۶۰
وَٱلْقَوَٰعِدُاور بیٹھ رہنے والیاںwal-qawāʿiduمِنَسےminaٱلنِّسَآءِعورتوں میں سےl-nisāiٱلَّـٰتِىوہ جوallātīلَانہیںيَرْجُونَامید رکھتیںyarjūnaنِكَاحًۭانکاح کیnikāḥanفَلَيْسَتو نہیں ہےfalaysaعَلَيْهِنَّان پرʿalayhinnaجُنَاحٌکوئی گناہjunāḥunأَنکہanيَضَعْنَوہ رکھ دیںyaḍaʿnaثِيَابَهُنَّاپنے کپڑےthiyābahunnaغَيْرَنہghayraمُتَبَرِّجَـٰتٍۭظاہر کرنے والیاں۔ دکھانے والیاںmutabarrijātinبِزِينَةٍۢ ۖزینت کیbizīnatinوَأَناور اگرwa-anيَسْتَعْفِفْنَوہ پاکیزگی اختیار کریںyastaʿfif'naخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunلَّهُنَّ ۗان کے لیےlahunnaوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuسَمِيعٌسننے والا ہےsamīʿunعَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun٦٠
اور جو عورتیں جوانی سے گزری بیٹھی ہوں ، نکاح کی اُمیدوار نہ ہوں، وہ اگر اپنی چادریں اُتار کر رکھ دیں تو اُن پر کوئی گناہ نہیں، بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں۔ تاہم وہ بھی حیاداری ہی برتیں تو اُن کے حق میں اچھا ہے، اور اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے
۲۴:۶۱
لَّيْسَنہیں ہےlaysaعَلَىپرʿalāٱلْأَعْمَىٰاندھے (پر)l-aʿmāحَرَجٌۭکوئی حرجḥarajunوَلَااور نہwalāعَلَىپرʿalāٱلْأَعْرَجِلنگڑے (پر)l-aʿrajiحَرَجٌۭکوئی حرجḥarajunوَلَااور نہwalāعَلَىپرʿalāٱلْمَرِيضِمریض (پر)l-marīḍiحَرَجٌۭکوئی حرج۔ گناہḥarajunوَلَااور نہwalāعَلَىٰٓپرʿalāأَنفُسِكُمْتمہارے نفسوں پرanfusikumأَنکہanتَأْكُلُوا۟تم کھاؤtakulūمِنۢسےminبُيُوتِكُمْاپنے گھروں سےbuyūtikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں سےbuyūtiءَابَآئِكُمْتمہارے باپوں کے۔ باپ داد کےābāikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں سےbuyūtiأُمَّهَـٰتِكُمْتمہاری ماؤں کےummahātikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں (سے)buyūtiإِخْوَٰنِكُمْتمہارے بھائیوں کے (گھروں سے)ikh'wānikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں (سے)buyūtiأَخَوَٰتِكُمْتمہاری بہنوں کےakhawātikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں سےbuyūtiأَعْمَـٰمِكُمْتمہارے چچاؤں کےaʿmāmikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں سےbuyūtiعَمَّـٰتِكُمْتمہاری پھوپھیوں کےʿammātikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں سےbuyūtiأَخْوَٰلِكُمْتمہارے ماموؤں کےakhwālikumأَوْیاawبُيُوتِگھروں سےbuyūtiخَـٰلَـٰتِكُمْتمہاری خالاؤں کےkhālātikumأَوْیاawمَاجومَلَكْتُممالک ہوئے تمmalaktumمَّفَاتِحَهُۥٓاس کی کنجیوں کےmafātiḥahuأَوْیاawصَدِيقِكُمْ ۚتمہارے دوست کےṣadīqikumلَيْسَنہیںlaysaعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumجُنَاحٌکوئی گناہjunāḥunأَنکہanتَأْكُلُوا۟تم کھاؤtakulūجَمِيعًامل کرjamīʿanأَوْیاawأَشْتَاتًۭا ۚالگ الگashtātanفَإِذَاپھر جبfa-idhāدَخَلْتُمداخل ہو تمdakhaltumبُيُوتًۭاگھروں میںbuyūtanفَسَلِّمُوا۟تو سلام کروfasallimūعَلَىٰٓپرʿalāأَنفُسِكُمْاپنے نفسوں (پر)anfusikumتَحِيَّةًۭدعائے خیر ہے۔ تحفہ ہےtaḥiyyatanمِّنْسےminعِندِطرف سےʿindiٱللَّهِاللہ کی (طرف سے)۔ اللہ کے (پاس سے)l-lahiمُبَـٰرَكَةًۭبابرکت ہےmubārakatanطَيِّبَةًۭ ۚپاکیزہ ہےṭayyibatanكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُبَيِّنُبیان فرماتا ہےyubayyinuٱللَّهُاللہl-lahuلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلْـَٔايَـٰتِآیات کوl-āyātiلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَعْقِلُونَتم عقل سے کام لوtaʿqilūna٦١
کوئی حرج نہیں اگر کوئی اندھا ، یا لنگڑا، یا مریض(کسی کے گھر سے کھا لے)اور نہ تمہارے اُوپر اِس میں کوئی مضائقہ ہے کہ اپنے گھروں سے کھاوٴ یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے ، یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے ، یا اپنی بہنوں کے گھروں سے، یا اپنے چچاوٴں کے گھروں سے، یا اپنی پھُوپھیوں کے گھروں سے ، یا اپنے مامووٴں کے گھروں سے، یا اپنی خالاوٴں کے گھروں سے، یا اُن گھروں سے جن کی کُنجیاں تمہاری سُپردگی میں ہوں، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے۔ اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ تم لوگ مل کر کھاوٴ یا الگ الگ۔ البتہ جب گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو، دُعائے خیر، اللہ کی طرف سے مقرر فرمائی ہوئی، بڑی با برکت اور پاکیزہ۔ اِس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے آیات بیان کرتا ہے، توقع ہے کہ تم سمجھ بُوجھ سے کام لو گے
۲۴:۶۲
إِنَّمَابیشکinnamāٱلْمُؤْمِنُونَمومنl-mu'minūnaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūبِٱللَّهِاللہ کے ساتھbil-lahiوَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول کے ساتھwarasūlihiوَإِذَااور جبwa-idhāكَانُوا۟وہ ہوتے ہیںkānūمَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahuعَلَىٰٓپرʿalāأَمْرٍۢکسی کام (پر)amrinجَامِعٍۢاجتماعی۔ اہمjāmiʿinلَّمْنہیںlamيَذْهَبُوا۟وہ جاتےyadhhabūحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāيَسْتَـْٔذِنُوهُ ۚاجازت لے لیں آپ سےyastadhinūhuإِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَسْتَـْٔذِنُونَكَجو اجازت مانگتے ہیں آپ سےyastadhinūnakaأُو۟لَـٰٓئِكَیہی وہulāikaٱلَّذِينَلوگ ہیںalladhīnaيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتے ہیںyu'minūnaبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرَسُولِهِۦ ۚاور اس کے رسول پرwarasūlihiفَإِذَاپھر جبfa-idhāٱسْتَـْٔذَنُوكَوہ اجازت مانگیں آپ سےis'tadhanūkaلِبَعْضِاپنے بعضlibaʿḍiشَأْنِهِمْکام کے لیےshanihimفَأْذَنتو اجازت دے دوfadhanلِّمَنجس کے لیےlimanشِئْتَچاہو تمshi'taمِنْهُمْان میں سےmin'humوَٱسْتَغْفِرْاور بخشش مانگوwa-is'taghfirلَهُمُان کے لیےlahumuٱللَّهَ ۚاللہ تعالیٰ (سے )l-lahaإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaغَفُورٌۭغفورghafūrunرَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun٦٢
1 مومن تو اصل میں وہی ہیں جو اللہ اور اُس کے رسُولؐ کو دل سے مانیں اور جب کسی اجتماعی کام کے موقع پر رسُولؐ کے ساتھ ہوں تو اُس سے اجازت لیے بغیر نہ جائیں۔ جو لوگ تم سے اجازت مانگتے ہیں وہی اللہ اور رسُولؐ کے ماننے والے ہیں، پس جب وہ اپنے کسی کام سے اجازت مانگیں تو جسے تم چاہو اجازت دے دیا کرو اور ایسے لوگوں کے حق میں اللہ سے دُعائے مغفرت کیا کرو، اللہ یقیناً غفور و رحیم ہے
۲۴:۶۳
لَّانہتَجْعَلُوا۟تم بناؤ۔ (نہ) سمجھوtajʿalūدُعَآءَبلانے کوduʿāaٱلرَّسُولِرسول کےl-rasūliبَيْنَكُمْآپس میںbaynakumكَدُعَآءِمانند بلانے کےkaduʿāiبَعْضِكُمتم میں سے بعض کےbaʿḍikumبَعْضًۭا ۚبعض کوbaʿḍanقَدْتحقیقqadيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuٱللَّهُاللہl-lahuٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaيَتَسَلَّلُونَجو کھسک جاتے ہیںyatasallalūnaمِنكُمْتم میں سےminkumلِوَاذًۭا ۚآڑ لیتے ہوئےliwādhanفَلْيَحْذَرِپس چاہیے کہ ڈریںfalyaḥdhariٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُخَالِفُونَجو مخالفت کرتے ہیںyukhālifūnaعَنْکےʿanأَمْرِهِۦٓاس کے حکم کیamrihiأَنکہanتُصِيبَهُمْپہنچے ان کوtuṣībahumفِتْنَةٌکوئی فتنہfit'natunأَوْیاawيُصِيبَهُمْپہنچے ان کوyuṣībahumعَذَابٌعذابʿadhābunأَلِيمٌدردناکalīmun٦٣
مسلمانو، اپنے درمیان رسُولؐ کے بُلانے کو آپس میں ایک دُوسرے کا سا بُلانا نہ سمجھ بیٹھو۔ اللہ اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں ایسے ہیں کہ ایک دُوسرے کی آڑ لیتے ہوئے چُپکے سے سَٹک جاتے ہیں۔ رسُولؐ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہو جائیں یا ان پر دردناک عذاب نہ آجائے
۲۴:۶۴
أَلَآخبردارalāإِنَّبیشکinnaلِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahiمَاجوفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمان (میں) ہےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین (میں)wal-arḍiقَدْتحقیقqadيَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamuمَآجوأَنتُمْتمantumعَلَيْهِاس پر ہو (جس پر تم ہو)ʿalayhiوَيَوْمَاور جس دنwayawmaيُرْجَعُونَوہ لوٹائے جائیں گےyur'jaʿūnaإِلَيْهِاس کی طرفilayhiفَيُنَبِّئُهُمتو پھر وہ بتادے گا ان کوfayunabbi-uhumبِمَاساتھ اس کے جوbimāعَمِلُوا۟ ۗانہوں نے عمل کیےʿamilūوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuبِكُلِّہرbikulliشَىْءٍچیز کوshayinعَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun٦٤
خبردار رہو، آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے تم جس روش پر بھی ہو اللہ اُس کو جانتا ہے جس روز لوگ اُس کی طرف پلٹیں گے وہ اُنہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے