۲۵

الفرقان

مکی ۷۷ آیات پارہ ۱۸
الفرقان

سورہ الفرقان (الفرقان) قرآن مجید کی ۲۵ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۷۷ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۲۵:۱
تَبَارَكَبہت بابرکت ہےtabārakaٱلَّذِىوہ ذاتalladhīنَزَّلَجس نے نازل کیاnazzalaٱلْفُرْقَانَفرقانl-fur'qānaعَلَىٰپرʿalāعَبْدِهِۦاپنے بندے (پر)ʿabdihiلِيَكُونَتاکہ وہ ہوجائےliyakūnaلِلْعَـٰلَمِينَجہان والوں کے لیےlil'ʿālamīnaنَذِيرًاخبردار کرنے والاnadhīran١
نہایت متبرک ہے وہ جس نے یہ فرقان اپنے بندے پر نازل کیا تاکہ سارے جہان والوں کے لیے نذیر ہو
۲۵:۲
ٱلَّذِىوہ ذاتalladhīلَهُۥاسی کے لیے ہےlahuمُلْكُبادشاہتmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍiوَلَمْاور نہیںwalamيَتَّخِذْاس نے بنایاyattakhidhوَلَدًۭاکوئی بیٹاwaladanوَلَمْاور نہیںwalamيَكُنہےyakunلَّهُۥاس کے لیےlahuشَرِيكٌۭکوئی شریکsharīkunفِىمیںٱلْمُلْكِبادشاہت (میں)l-mul'kiوَخَلَقَاور اس نے پیدا کیاwakhalaqaكُلَّہرkullaشَىْءٍۢچیز کوshayinفَقَدَّرَهُۥپھر تقدیر مقرر کی اس کیfaqaddarahuتَقْدِيرًۭاتقدیر مقرر کرنا۔ تقدیر بناناtaqdīran٢
وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے ، جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے ، جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی۔
۲۵:۳
وَٱتَّخَذُوا۟اور انہوں نے بنا رکھے ہیں۔ بنا لیےwa-ittakhadhūمِنسےminدُونِهِۦٓاس کے سوا (سے)dūnihiءَالِهَةًۭکچھ الہālihatanلَّانہیںيَخْلُقُونَوہ پیدا کرتےyakhluqūnaشَيْـًۭٔاکوئی چیزshayanوَهُمْاور وہwahumيُخْلَقُونَپیدا کیے جاتے ہیںyukh'laqūnaوَلَااور نہیںwalāيَمْلِكُونَوہ مالک ہوسکتےyamlikūnaلِأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں کے لیےli-anfusihimضَرًّۭاکسی نقصان کےḍarranوَلَااور نہwalāنَفْعًۭانفع کےnafʿanوَلَااور نہیںwalāيَمْلِكُونَوہ مالک ہوسکتےyamlikūnaمَوْتًۭاموت کےmawtanوَلَااور نہwalāحَيَوٰةًۭزندگی کےḥayatanوَلَااور نہwalāنُشُورًۭادوبارہ جی اٹھنے کےnushūran٣
لوگوں نے اُسے چھوڑ کر ایسے معبُود بنا لیے جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں ، جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتے، جو نہ مار سکتے ہیں نہ جِلا سکتے ہیں، نہ مَرے ہوئے کو پھر اُٹھا سکتے ہیں۔
۲۵:۴
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaكَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūإِنْنہیںinهَـٰذَآیہhādhāإِلَّآمگرillāإِفْكٌایک جھوٹ۔ من گھڑت چیزif'kunٱفْتَرَىٰهُاس نے گھڑ لیا اس کوif'tarāhuوَأَعَانَهُۥاور مدد کی اس کیwa-aʿānahuعَلَيْهِاس پرʿalayhiقَوْمٌایک قومqawmunءَاخَرُونَ ۖدوسری نےākharūnaفَقَدْپس تحقیقfaqadجَآءُووہ لائےjāūظُلْمًۭاظلمẓul'manوَزُورًۭااور جھوٹwazūran٤
جِن لوگوں نے نبی کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے  وہ کہتے ہیں کہ یہ فرقان ایک من گھڑت چیز ہے جسے اِس شخص نے آپ ہی گھڑ لیا ہے اور کچھ دُوسرے لوگوں نے اِس کام میں اس کی مدد کی ہے۔ بڑا ظلم اور سخت جھُوٹ ہے جس پر یہ لوگ اُتر آئے ہیں
۲۵:۵
وَقَالُوٓا۟اور انہوں نے کہاwaqālūأَسَـٰطِيرُکہانیاں ہیںasāṭīruٱلْأَوَّلِينَپہلوں کیl-awalīnaٱكْتَتَبَهَااس نے اس کو لکھوا لیا ہے۔ اس نے اس کو گھڑ کر لکھا ہےik'tatabahāفَهِىَتو وہfahiyaتُمْلَىٰاملاء کی جاتی ہیں۔ نقل کرائی جاتی ہیںtum'lāعَلَيْهِاس پرʿalayhiبُكْرَةًۭصبحbuk'ratanوَأَصِيلًۭااور شامwa-aṣīlan٥
کہتے ہیں یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی چیزیں ہیں جنہیں یہ شخص نقل کرتا ہے اور وہ اِسے صبح و شام سنائی جاتی ہیں
۲۵:۶
قُلْکہہ دیجیےqulأَنزَلَهُنازل کیا ہے اس کوanzalahuٱلَّذِىاس ذات نےalladhīيَعْلَمُجو جانتا ہےyaʿlamuٱلسِّرَّچھپی بات کوl-siraفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں)l-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین (میں)wal-arḍiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuكَانَہےkānaغَفُورًۭاغفورghafūranرَّحِيمًۭارحیمraḥīman٦
اے محمدؐ ، ان سے کہو کہ”اِسے نازل کیا ہے اُس نے جو زمین اور آسمانوں کا بھید جانتا ہے۔ 1“ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا غفور و رحیم ہے۔
۲۵:۷
وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālūمَالِکیا ہےmāliهَـٰذَااسhādhāٱلرَّسُولِرسول کوl-rasūliيَأْكُلُکھاتا ہےyakuluٱلطَّعَامَکھاناl-ṭaʿāmaوَيَمْشِىاور چلتا ہےwayamshīفِىمیںٱلْأَسْوَاقِ ۙبازاروں میںl-aswāqiلَوْلَآکیوں نہیںlawlāأُنزِلَنازل کیا گیاunzilaإِلَيْهِاس کی طرفilayhiمَلَكٌۭکوئی فرشتہmalakunفَيَكُونَتو ہوتاfayakūnaمَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahuنَذِيرًاخبردار کرنے والاnadhīran٧
کہتے ہیں”یہ کیسا رسُول ہے جو کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے؟ کیوں نہ اس کے پاس کوئی فرشتہ بھیجا گیا جو اس کے ساتھ رہتا اور (نہ ماننے والوں کو)دھمکاتا؟
۲۵:۸
أَوْیاawيُلْقَىٰٓڈالا جاتاyul'qāإِلَيْهِاس کی طرفilayhiكَنزٌکوئی خزانہkanzunأَوْیاawتَكُونُہوتاtakūnuلَهُۥاس کے لیےlahuجَنَّةٌۭکوئی باغjannatunيَأْكُلُکہ کھاتاyakuluمِنْهَا ۚاس (میں) سےmin'hāوَقَالَاور کہاwaqālaٱلظَّـٰلِمُونَظالموں نےl-ẓālimūnaإِننہیںinتَتَّبِعُونَتم پیروی کرتےtattabiʿūnaإِلَّامگرillāرَجُلًۭاایک شخص کیrajulanمَّسْحُورًاجو سحر زدہ ہےmasḥūran٨
یا اور کچھ نہیں تو اِس کے لیے کوئی  خزانہ ہی اتار دیا جاتا، یااس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ (اطمینان کی)روزی حاصل کرتا۔ 1“ اور ظالم کہتے ہیں”تم لوگ تو ایک سحر زدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو۔“
۲۵:۹
ٱنظُرْدیکھوunẓurكَيْفَکس طرحkayfaضَرَبُوا۟انہوں نے بیان کیںḍarabūلَكَتیرے لیےlakaٱلْأَمْثَـٰلَمثالیںl-amthālaفَضَلُّوا۟تو وہ بھٹک گئےfaḍallūفَلَاتو نہیںfalāيَسْتَطِيعُونَوہ استطاعت رکھتےyastaṭīʿūnaسَبِيلًۭاراستے کیsabīlan٩
دیکھو، کیسی کیسی عجیب حجتیں یہ لوگ تمہارے آگے پیش کر رہے ہیں، ایسے بہکے ہیں کہ کوئی ٹھکانے کی بات اِن کو نہیں سُوجھتی۔ 
۲۵:۱۰
تَبَارَكَبہت بابرکت ہےtabārakaٱلَّذِىٓوہ ذاتalladhīإِناگرinشَآءَوہ چاہےshāaجَعَلَبنائےjaʿalaلَكَتیرے لیےlakaخَيْرًۭابہترkhayranمِّنسےminذَٰلِكَاس (سے)dhālikaجَنَّـٰتٍۢباغاتjannātinتَجْرِىبہتی ہوtajrīمِنسےminتَحْتِهَاان کے نیچے (سے)taḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāruوَيَجْعَلاور بنائےwayajʿalلَّكَتیرے لیےlakaقُصُورًۢامحلاتquṣūran١٠
بڑا بابرکت ہے وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کر دہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ، (ایک نہیں)بہت سے باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں ، اور بڑے بڑے محل۔
۲۵:۱۱
بَلْبلکہbalكَذَّبُوا۟انہوں نے جھٹلایاkadhabūبِٱلسَّاعَةِ ۖقیامت کوbil-sāʿatiوَأَعْتَدْنَااور تیار کی ہم نےwa-aʿtadnāلِمَنواسطے اس کے جوlimanكَذَّبَجھٹلائےkadhabaبِٱلسَّاعَةِقیامت کوbil-sāʿatiسَعِيرًابھڑکتی آگsaʿīran١١
اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ”اُس گھڑی“ کو جھُٹلا چکے ہیں 2۔۔۔۔ اور جو اُس گھڑی کو جھُٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیّا کر رکھی ہے
۲۵:۱۲
إِذَاجبidhāرَأَتْهُموہ دیکھے گی ان کوra-athumمِّنسےminمَّكَانٍۭجگہ (سے)makāninبَعِيدٍۢدور کیbaʿīdinسَمِعُوا۟سنیں گےsamiʿūلَهَااس کے لیےlahāتَغَيُّظًۭاغضب۔ غصے کی آوازtaghayyuẓanوَزَفِيرًۭااور جوش کی آوازیںwazafīran١٢
وہ جب دُور سے اِن کو دیکھے گی تو یہ اُس کے غضب اور جوش کی آوازیں سُن لیں گے
۲۵:۱۳
وَإِذَآاور جبwa-idhāأُلْقُوا۟ڈالے جائیں گےul'qūمِنْهَااس میں بعض حصے سےmin'hāمَكَانًۭاایک جگہ (پر)makānanضَيِّقًۭاتنگḍayyiqanمُّقَرَّنِينَجکڑے ہوئےmuqarranīnaدَعَوْا۟پکاریں گےdaʿawهُنَالِكَاس جگہhunālikaثُبُورًۭاموت کوthubūran١٣
اور جب یہ دست و پا بستہ اُس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے
۲۵:۱۴
لَّانہتَدْعُوا۟تم پکاروtadʿūٱلْيَوْمَآجl-yawmaثُبُورًۭاموتthubūranوَٰحِدًۭاایکwāḥidanوَٱدْعُوا۟اور پکاروwa-id'ʿūثُبُورًۭاموتوں کوthubūranكَثِيرًۭابہت سیkathīran١٤
(اُس وقت ان سے کہا جائے گا کہ) آج ایک موت کو نہیں بہت سی موتوں کو پکارو
۲۵:۱۵
قُلْکہہ دیجیےqulأَذَٰلِكَکیا یہadhālikaخَيْرٌبہتر ہےkhayrunأَمْیاamجَنَّةُباغjannatuٱلْخُلْدِہمیشہ کےl-khul'diٱلَّتِىوہ جوallatīوُعِدَوعدہ کیے گئےwuʿidaٱلْمُتَّقُونَ ۚمتقی لوگl-mutaqūnaكَانَتْہیںkānatلَهُمْان کے لیےlahumجَزَآءًۭبدلہjazāanوَمَصِيرًۭااور پلٹنے کی جگہwamaṣīran١٥
اِن سے پوچھو، یہ انجام اچھا ہے یا وہ اَبدی جنت جس کا وعدہ خداترس پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے؟ جو اُن کے اعمال کی جزا اور اُن کے سفر کی آخری منزل ہو گی
۲۵:۱۶
لَّهُمْان کے لیےlahumفِيهَااس میں ہےfīhāمَاجويَشَآءُونَوہ چاہیں گےyashāūnaخَـٰلِدِينَ ۚہمیشہ رہنے والےkhālidīnaكَانَہےkānaعَلَىٰپرʿalāرَبِّكَتیرے رب (پر)rabbikaوَعْدًۭاایک وعدہwaʿdanمَّسْـُٔولًۭاسوال کیا گیا۔ مطالبہ کیا گیاmasūlan١٦
جس میں اُن کی ہر خواہش پُوری ہوگی، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، جس کا عطا کرنا تمہارے ربّ کے ذمّے ایک واجب الادا وعدہ ہے۔
۲۵:۱۷
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaيَحْشُرُهُمْوہ اکٹھا کرے گا ان کوyaḥshuruhumوَمَااور جن کیwamāيَعْبُدُونَوہ عبادت کرتے ہیںyaʿbudūnaمِنکےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiفَيَقُولُتو وہ کہے گاfayaqūluءَأَنتُمْکیا تم نےa-antumأَضْلَلْتُمْگمراہ کیا تم نےaḍlaltumعِبَادِىمیرے بندوں کوʿibādīهَـٰٓؤُلَآءِان کوhāulāiأَمْیاamهُمْوہhumضَلُّوا۟بھٹک گئےḍallūٱلسَّبِيلَراستے سےl-sabīla١٧
اور وہی دن ہوگا جب کہ (تمہارا ربّ)اِن لوگوں کو بھی گھیر لائے گا اور ان کے اُن معبُودوں کو بھی بُلالے گا جنہیں آج یہ اللہ کو چھوڑ کر پُوج رہے ہیں، پھر وہ اُن سے پُوچھے گا”کیا تم نے میرے اِن بندوں کو گمراہ کیا تھا؟ یا یہ خود راہِ راست سے بھٹک گئے تھے؟“
۲۵:۱۸
قَالُوا۟وہ کہیں گےqālūسُبْحَـٰنَكَپاک ہے توsub'ḥānakaمَانہیںكَانَہےkānaيَنۢبَغِىجائزyanbaghīلَنَآہمارے لیےlanāأَنکہanنَّتَّخِذَہم بناتےnattakhidhaمِنسےminدُونِكَتیرے سوا (سے)dūnikaمِنْکوئیminأَوْلِيَآءَدوستawliyāaوَلَـٰكِنلیکنwalākinمَّتَّعْتَهُمْتو نے سامان زندگی دیا ان کوmattaʿtahumوَءَابَآءَهُمْاور ان کے باپ دادا کوwaābāahumحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāنَسُوا۟وہ بھول گئےnasūٱلذِّكْرَنصیحت۔ ذکر۔ یادl-dhik'raوَكَانُوا۟اور تھے وہwakānūقَوْمًۢالوگqawmanبُورًۭاشامت زدہ۔ ہلاک ہونے والےbūran١٨
وہ عرض کریں گے”پاک ہے آپ کی ذات، ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا مولیٰ بنائیں۔ مگر آپ نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامانِ زندگی دیا حتٰی کہ یہ سبق بھُول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے۔“
۲۵:۱۹
فَقَدْتو تحقیقfaqadكَذَّبُوكُمانہوں نے جھٹلایا تم کوkadhabūkumبِمَابوجہ اس کےbimāتَقُولُونَجو تم کہتے تھےtaqūlūnaفَمَاتو نہیںfamāتَسْتَطِيعُونَتم استطاعت رکھتےtastaṭīʿūnaصَرْفًۭاپھیرنے کی (عذاب کی)ṣarfanوَلَااور نہwalāنَصْرًۭا ۚمدد کیnaṣranوَمَناور جو کوئیwamanيَظْلِمظلم کرے گاyaẓlimمِّنكُمْتم میں سےminkumنُذِقْهُہم چکھائیں گے اس کوnudhiq'huعَذَابًۭاعذابʿadhābanكَبِيرًۭابڑاkabīran١٩
یُوں جھُٹلا دیں گے وہ (تمہارے معبُود)تمہاری اُن باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو ، پھر تم نہ اپنی شامت کو ٹال سکو گے نہ کہیں سے مدد پا سکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اُسے ہم سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے
۲۵:۲۰
وَمَآاور نہیںwamāأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāقَبْلَكَتجھ سے پہلےqablakaمِنَسےminaٱلْمُرْسَلِينَرسولوں میں (سے )l-mur'salīnaإِلَّآمگرillāإِنَّهُمْبیشک وہinnahumلَيَأْكُلُونَالبتہ وہ کھاتے تھےlayakulūnaٱلطَّعَامَکھاناl-ṭaʿāmaوَيَمْشُونَاور وہ چلتے تھےwayamshūnaفِىمیںٱلْأَسْوَاقِ ۗبازاروں (میں)l-aswāqiوَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnāبَعْضَكُمْتم میں سے بعض کوbaʿḍakumلِبَعْضٍۢبعض کے لیےlibaʿḍinفِتْنَةًآزمائشfit'natanأَتَصْبِرُونَ ۗکیا تم صبر کرو گےataṣbirūnaوَكَانَاور ہےwakānaرَبُّكَرب تیراrabbukaبَصِيرًۭادیکھنے والاbaṣīran٢٠
اے محمدؐ ، تم سے پہلے جو رسُول بھی ہم نے بھیجے تھے وہ سب بھی کھانا کھانے والے اور بازاروں میں چلنے پھرنے والے لوگ ہی تھے۔ دراصل ہم نے تم لوگوں کو ایک دُوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ کیا تم صبر کرتے ہو؟ تمہارا ربّ سب کچھ دیکھتا ہے۔
۲۵:۲۱
۞ وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaلَانہیںيَرْجُونَجو امید رکھتےyarjūnaلِقَآءَنَاہماری ملاقات کیliqāanāلَوْلَآکیوں نہیںlawlāأُنزِلَاتارے گئے۔ نازل کیے گئےunzilaعَلَيْنَاہم پرʿalaynāٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatuأَوْیاawنَرَىٰہم دیکھتےnarāرَبَّنَا ۗاپنے رب کوrabbanāلَقَدِالبتہ تحقیقlaqadiٱسْتَكْبَرُوا۟انہوں نے تکبر کیاis'takbarūفِىٓمیںأَنفُسِهِمْاپنے نفسوںanfusihimوَعَتَوْاور انہوں نے سرکشی کیwaʿatawعُتُوًّۭاسرکشیʿutuwwanكَبِيرًۭابڑیkabīran٢١
جو لوگ ہمارے حضور پیش ہونے کا اندیشہ نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں”کیوں نہ فرشتے ہمارے پاس بھیجے  جائیں؟ یا پھر ہم اپنے رب کو دیکھیں۔ 2“بڑا گھمنڈ لے بیٹھے یہ اپنے نفس میں اور حد سے گزر گئے یہ اپنی سر کشی میں
۲۵:۲۲
يَوْمَجس دنyawmaيَرَوْنَوہ دیکھ لیں گےyarawnaٱلْمَلَـٰٓئِكَةَفرشتوں کوl-malāikataلَانہیںبُشْرَىٰخوش خبریbush'rāيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinلِّلْمُجْرِمِينَمجرموں کے لیےlil'muj'rimīnaوَيَقُولُونَاور وہ کہیں گےwayaqūlūnaحِجْرًۭابندکیے جاؤḥij'ranمَّحْجُورًۭابند کیا جاناmaḥjūran٢٢
جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گےوہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہو گا ، چیخ اُٹھیں گے کہ پناہ بخدا
۲۵:۲۳
وَقَدِمْنَآاور توجہ کی ہم نےwaqadim'nāإِلَىٰطرف اس کےilāمَاجوعَمِلُوا۟انہوں نے عمل کیےʿamilūمِنْکوئی بھیminعَمَلٍۢعملʿamalinفَجَعَلْنَـٰهُتو کردیا ہم نے اس کوfajaʿalnāhuهَبَآءًۭغبار۔ ریتhabāanمَّنثُورًابکھری ہوئی۔ پراگندہmanthūran٢٣
اور جو کچھ بھی ان کا کیا دھرا ہے اُسے لے کر ہم غبار کی طرح اُڑا دیں گے۔
۲۵:۲۴
أَصْحَـٰبُوالےaṣḥābuٱلْجَنَّةِجنت (والے)l-janatiيَوْمَئِذٍاس دنyawma-idhinخَيْرٌۭبہتر ہوں گےkhayrunمُّسْتَقَرًّۭاٹھکانے کے اعتبار سےmus'taqarranوَأَحْسَنُاور زیادہ اچھےwa-aḥsanuمَقِيلًۭادوپہر گزارنے کی جگہ سےmaqīlan٢٤
بس وہی لوگ جو جنّت کے مستحق ہیں اُس دن اچھی جگہ ٹھہریں گے اور دوپہر گزارنے کو عمدہ مقام پائیں گے۔
۲۵:۲۵
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaتَشَقَّقُپھٹ جائے گاtashaqqaquٱلسَّمَآءُآسمانl-samāuبِٱلْغَمَـٰمِساتھ بادلوں کےbil-ghamāmiوَنُزِّلَاور اتارے جائیں گےwanuzzilaٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatuتَنزِيلًااتارا جاناtanzīlan٢٥
آسمان کو چیرتا ہوا ایک بادل اس روز نمودار ہو گا اور فرشتوں کے پرے کے پرے اتار دیے جائیں گے
۲۵:۲۶
ٱلْمُلْكُبادشاہتal-mul'kuيَوْمَئِذٍآج کے دنyawma-idhinٱلْحَقُّبرحق ہےl-ḥaquلِلرَّحْمَـٰنِ ۚرحمن کے لیےlilrraḥmāniوَكَانَاور ہوگاwakānaيَوْمًاوہ دنyawmanعَلَىپرʿalāٱلْكَـٰفِرِينَکافروں (پر)l-kāfirīnaعَسِيرًۭابہت سختʿasīran٢٦
اُس روز حقیقی بادشاہی صرف رحمٰن کی ہوگی۔ اور وہ منکرین کے لیے بڑا سخت دن ہوگا
۲۵:۲۷
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaيَعَضُّکاٹ کھائے گا۔ کاٹے گاyaʿaḍḍuٱلظَّالِمُظالمl-ẓālimuعَلَىٰپرʿalāيَدَيْهِاپنے دونوں ہاتھوںyadayhiيَقُولُکہے گاyaqūluيَـٰلَيْتَنِىاے کاش کہ میںyālaytanīٱتَّخَذْتُمیں بنالیتاittakhadhtuمَعَساتھmaʿaٱلرَّسُولِرسول کےl-rasūliسَبِيلًۭاایک راستہsabīlan٢٧
ظالم انسان اپنا ہاتھ چبائے گا اور کہے گا "کاش میں نے رسول کا ساتھ دیا ہوتا
۲۵:۲۸
يَـٰوَيْلَتَىٰہائے افسوس مجھ پرyāwaylatāلَيْتَنِىکاش کہ میںlaytanīلَمْنہlamأَتَّخِذْمیں بناتاattakhidhفُلَانًافلاں شخص کوfulānanخَلِيلًۭادوستkhalīlan٢٨
ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا
۲۵:۲۹
لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqadأَضَلَّنِىاس نے بھٹکادیا مجھ کو۔ گمراہ کردیا مجھ کوaḍallanīعَنِسےʿaniٱلذِّكْرِذکر (سے) نصیحت (سے)l-dhik'riبَعْدَبعدbaʿdaإِذْاس کے کہ جبidhجَآءَنِى ۗوہ آگئی میرے پاسjāanīوَكَانَاور ہےwakānaٱلشَّيْطَـٰنُشیطانl-shayṭānuلِلْإِنسَـٰنِانسان کے لیےlil'insāniخَذُولًۭابہت ہے وفا۔ چھوڑ دینے والاkhadhūlan٢٩
اُس کے بہکائے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نِکلا۔ 1“
۲۵:۳۰
وَقَالَاور کہے گاwaqālaٱلرَّسُولُرسولl-rasūluيَـٰرَبِّاے میرے ربyārabbiإِنَّبیشکinnaقَوْمِىمیری قوم نےqawmīٱتَّخَذُوا۟بنا لیا تھاittakhadhūهَـٰذَااسhādhāٱلْقُرْءَانَقرآن کوl-qur'ānaمَهْجُورًۭاچھوڑ ہوا۔ ترک کیا ہواmahjūran٣٠
اور رسُولؐ کہے گا کہ ”اے میرے ربّ، میری قوم کے لوگوں نے اس قرآن کو نشانہٴ تضحیک بنا لیا تھا۔“
۲۵:۳۱
وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaجَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnāلِكُلِّواسطے ہرlikulliنَبِىٍّنبی کےnabiyyinعَدُوًّۭادشمنʿaduwwanمِّنَمیں سےminaٱلْمُجْرِمِينَ ۗمجرموںl-muj'rimīnaوَكَفَىٰاور کافی ہےwakafāبِرَبِّكَتیراربbirabbikaهَادِيًۭاہدایت دینے والاhādiyanوَنَصِيرًۭااور مددگارwanaṣīran٣١
اے محمد ؐ ، ہم نے تو اِسی طرح مجرموں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے اور تمہارے لیے تمہارا ربّ ہی رہنمائی اور مدد کو کافی ہے۔
۲۵:۳۲
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلَوْلَاکیوں نہیںlawlāنُزِّلَنازل کیا گیاnuzzilaعَلَيْهِاس پرʿalayhiٱلْقُرْءَانُقرآنl-qur'ānuجُمْلَةًۭبارjum'latanوَٰحِدَةًۭ ۚایک ہی (ایک ہی بار)wāḥidatanكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaلِنُثَبِّتَتاکہ ہم جمادیں۔ مضبوط کردیںlinuthabbitaبِهِۦساتھ اس کےbihiفُؤَادَكَ ۖتیرا دلfuādakaوَرَتَّلْنَـٰهُاور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنایا ہم نے اس کوwarattalnāhuتَرْتِيلًۭاٹھہر ٹھہر کر پڑھ سناناtartīlan٣٢
منکرین کہتے ہیں”اِس شخص پر سارا قرآن ایک ہی وقت میں کیوں نہ اُتار دیا گیا؟“ 1۔۔۔۔ ہاں، ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ اس کو اچھی طرح ہم تمہارے ذہن نشین کرتے رہیں اور (اسی غرض کے لیے)ہم نے اس کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ الگ الگ اجزاء کی شکل دی ہے
۲۵:۳۳
وَلَااور نہیںwalāيَأْتُونَكَوہ لاتے آپ کے پاسyatūnakaبِمَثَلٍکوئی مثال۔ اعتراضbimathalinإِلَّامگرillāجِئْنَـٰكَہم لے آتے ہیں آپ کے پاسji'nākaبِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqiوَأَحْسَنَاور بہترینwa-aḥsanaتَفْسِيرًاتفسیر کو۔ وضاحت کو۔ بات کھولناtafsīran٣٣
اور (اس میں یہ مصلحت بھی ہے)کہ جب کبھی وہ تمہارے سامنے کوئی نرالی بات (یا عجیب سوال)لے کر آئے، اُس کا ٹھیک جواب بر وقت ہم نے تمہیں دے دیا اور بہترین طریقے سے بات کھول دی
۲۵:۳۴
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُحْشَرُونَجو اکٹھے کیے جائیں گےyuḥ'sharūnaعَلَىٰپرʿalāوُجُوهِهِمْاپنے چہروںwujūhihimإِلَىٰطرفilāجَهَنَّمَجہنم کی (طرف)jahannamaأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaشَرٌّۭبدترین ہیںsharrunمَّكَانًۭامقام کے اعتبار سےmakānanوَأَضَلُّاور زیادہ بھٹکے ہوئےwa-aḍalluسَبِيلًۭاراستے کے اعتبار سےsabīlan٣٤
جو لوگ اوندھے منہ جہنّم کی طرف دھکیلے جانے والے ہیں ان کا موقف بہت بُرا اور ان کی راہ حد درجہ غلط ہے۔
۲۵:۳۵
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadءَاتَيْنَادی ہم نےātaynāمُوسَىموسیٰ کوmūsāٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaوَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnāمَعَهُۥٓاس کے ساتھmaʿahuأَخَاهُاس کے بھائیakhāhuهَـٰرُونَہارون کوhārūnaوَزِيرًۭامددگارwazīran٣٥
ہم نے موسیٰؑ  کو کتاب دی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارونؑ کو مددگار کے طور پر لگایا
۲۵:۳۶
فَقُلْنَاتو کہا ہم نےfaqul'nāٱذْهَبَآدونوں جاؤidh'habāإِلَىطرفilāٱلْقَوْمِاس قوم کیl-qawmiٱلَّذِينَجنہوں نےalladhīnaكَذَّبُوا۟جھٹلایاkadhabūبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātināفَدَمَّرْنَـٰهُمْتو ہلاک کردیا ہم نے ان کوfadammarnāhumتَدْمِيرًۭاہلاک کرناtadmīran٣٦
اور اُن سے کہا کہ جاوٴ اُس قوم کی طرف جس نے ہماری آیات کو جھُٹلا دیا ہے۔ آخر کار اُن لوگوں کو ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا
۲۵:۳۷
وَقَوْمَاور قومwaqawmaنُوحٍۢنوحnūḥinلَّمَّاجبlammāكَذَّبُوا۟انہوں نے جھٹلایاkadhabūٱلرُّسُلَرسولوں کوl-rusulaأَغْرَقْنَـٰهُمْغرق کردیا ہم نے ان کوaghraqnāhumوَجَعَلْنَـٰهُمْاور بنایا ہم نے ان کوwajaʿalnāhumلِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiءَايَةًۭ ۖایک نشانیāyatanوَأَعْتَدْنَااور تیار کیا ہم نےwa-aʿtadnāلِلظَّـٰلِمِينَظالموں کے لیےlilẓẓālimīnaعَذَابًاعذابʿadhābanأَلِيمًۭادردناکalīman٣٧
یہی حال قومِ نوح ؑ کا ہوا جب انہوں نے رسُولوں کی تکذیب کی۔ ہم نے اُن کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشانِ عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب ہم نے مہیّا کر رکھا ہے
۲۵:۳۸
وَعَادًۭااور عادwaʿādanوَثَمُودَا۟اور ثمودwathamūdāوَأَصْحَـٰبَاور والےwa-aṣḥābaٱلرَّسِّکنوئیں (والے)l-rasiوَقُرُونًۢااور قومیںwaqurūnanبَيْنَدرمیانbaynaذَٰلِكَاس کےdhālikaكَثِيرًۭابہت سیkathīran٣٨
اِسی طرح عاد اور ثمود اور اصحابُ الرس اور بیچ کی صدیوں کے بہت سے لوگ تباہ کیے گئے
۲۵:۳۹
وَكُلًّۭااور سب کو۔ ہر ایک کوwakullanضَرَبْنَابیان کیں ہم نےḍarabnāلَهُاس کے لیےlahuٱلْأَمْثَـٰلَ ۖمثالیںl-amthālaوَكُلًّۭااور ہر ایک کوwakullanتَبَّرْنَاہلاک کیا ہم نےtabbarnāتَتْبِيرًۭاہلاک کرناtatbīran٣٩
اور ان میں سے ہر ایک کو ہم نے (پہلے تباہ ہونے والوں کی) مثالیں دے دے کر سمجھایا اور آخرکار ہر ایک کو غارت کر دیا
۲۵:۴۰
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَتَوْا۟وہ گزرتے ہیںatawعَلَىپرʿalāٱلْقَرْيَةِاس بستیl-qaryatiٱلَّتِىٓوہ جوallatīأُمْطِرَتْبرسائی گئی تھیum'ṭiratمَطَرَبارشmaṭaraٱلسَّوْءِ ۚبریl-sawiأَفَلَمْکیا بھلا نہیںafalamيَكُونُوا۟وہ تھےyakūnūيَرَوْنَهَا ۚدیکھنے اس کوyarawnahāبَلْبلکہbalكَانُوا۟تھے وہkānūلَانہيَرْجُونَامید رکھتےyarjūnaنُشُورًۭاجی اٹھنے کیnushūran٤٠
اور اُس بستی پر تو اِن کا گزر ہو چکا ہے جس پر بد ترین بارش برسائی گئی تھی۔ کیا اِنہوں نے اس کا حال دیکھا نہ ہوگا؟ مگر یہ موت کے بعد دوسری زندگی کی توقع ہی نہیں رکھتے۔
۲۵:۴۱
وَإِذَااور جبwa-idhāرَأَوْكَوہ دیکھتے ہیں تجھ کوra-awkaإِننہیںinيَتَّخِذُونَكَوہ بناتے تجھ کو۔ تیراyattakhidhūnakaإِلَّامگرillāهُزُوًامذاقhuzuwanأَهَـٰذَاکیا یہ ہےahādhāٱلَّذِىوہ شخصalladhīبَعَثَبھیجاbaʿathaٱللَّهُاللہ نےl-lahuرَسُولًارسول بنا کرrasūlan٤١
یہ لوگ جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق بنا لیتے ہیں (کہتے ہیں) "کیا یہ شخص ہے جسے خدا نے رسول بنا کر بھیجا ہے؟
۲۵:۴۲
إِنبیشکinكَادَقریب ہےkādaلَيُضِلُّنَاکہ بھٹکا دے ہم کوlayuḍillunāعَنْسےʿanءَالِهَتِنَاہمارے الہوںālihatināلَوْلَآاگر نہlawlāأَنیہ بات ہوتی کہanصَبَرْنَاجم گئے ہوتے ہمṣabarnāعَلَيْهَا ۚان پرʿalayhāوَسَوْفَاور عنقریبwasawfaيَعْلَمُونَوہ جان لیں گےyaʿlamūnaحِينَجس وقتḥīnaيَرَوْنَوہ دیکھیں گےyarawnaٱلْعَذَابَعذاب کوl-ʿadhābaمَنْکونmanأَضَلُّزیادہ بھٹکا ہوا ہےaḍalluسَبِيلًاراستے کے اعتبار سےsabīlan٤٢
اِس نے تو ہمیں گمراہ کر کے اپنے معبُودوں سے برگشتہ ہی کر دیا ہوتا اگر ہم اُن کی عقیدت پر جم نہ گئے ہوتے 1۔“ اچھا، وہ وقت دُور نہیں ہے جب عذاب دیکھ کر اِنہیں خود معلوم ہو جائے گا کہ کون گمراہی میں دُور نکل گیا تھا
۲۵:۴۳
أَرَءَيْتَکیا دیکھا تم نےara-aytaمَنِجس نےmaniٱتَّخَذَبنالیاittakhadhaإِلَـٰهَهُۥالہ اپناilāhahuهَوَىٰهُاپنی خواہش نفس کوhawāhuأَفَأَنتَکیا بھلا توafa-antaتَكُونُتو ہوگاtakūnuعَلَيْهِاس پرʿalayhiوَكِيلًاکارسازwakīlan٤٣
کبھی تم نے اُس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش ِ نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ کیا تم ایسے شخص کو راہِ راست پر لانے کا ذمّہ لے سکتے ہو؟
۲۵:۴۴
أَمْیاamتَحْسَبُتم سمجھتے ہوtaḥsabuأَنَّکہ بیشکannaأَكْثَرَهُمْان میں سے اکثرaktharahumيَسْمَعُونَسنتے ہیںyasmaʿūnaأَوْیاawيَعْقِلُونَ ۚعقل رکھتے ہیںyaʿqilūnaإِنْنہیںinهُمْوہhumإِلَّامگرillāكَٱلْأَنْعَـٰمِ ۖجانوروں کی طرحkal-anʿāmiبَلْبلکہbalهُمْوہhumأَضَلُّزیادہ بھٹکے ہوئے ہیںaḍalluسَبِيلًاراستے کے اعتبار سےsabīlan٤٤
کیا تم سمجھتے ہو کہ ان میں سے اکثر لوگ سُنتے اور سمجھتے ہیں؟ یہ تو جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ  اُن سے بھی گئے گُزرے۔ 
۲۵:۴۵
أَلَمْکیا تم نےalamتَرَدیکھا نہیںtaraإِلَىٰکی طرفilāرَبِّكَاپنے ربrabbikaكَيْفَکس طرحkayfaمَدَّاس نے پھیلا دیاmaddaٱلظِّلَّسائے کوl-ẓilaوَلَوْاور اگرwalawشَآءَوہ چاہتاshāaلَجَعَلَهُۥالبتہ کردیتا اس کوlajaʿalahuسَاكِنًۭاٹھہرا ہواsākinanثُمَّپھرthummaجَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnāٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsaعَلَيْهِاس پرʿalayhiدَلِيلًۭانشانی ۔ رہبرdalīlan٤٥
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا ربّ کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے؟ اگر وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا۔ ہم نے سُورج کو اُس پر دلیل بنایا
۲۵:۴۶
ثُمَّپھرthummaقَبَضْنَـٰهُقبض کرلیا ہم نے اس کو۔ سمیٹ لیا ہم نے اس کوqabaḍnāhuإِلَيْنَااپنی طرفilaynāقَبْضًۭاسٹیمناqabḍanيَسِيرًۭاآسان سےyasīran٤٦
پھر (جیسے جیسے سُورج اُٹھتا جاتا ہے)ہم اس سائے کو رفتہ رفتہ اپنی طرف سمیٹتے چلے جاتے ہیں۔
۲۵:۴۷
وَهُوَاور وہwahuwaٱلَّذِىاللہ وہ ذات ہےalladhīجَعَلَجس نے بنایاjaʿalaلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلَّيْلَرات کوal-laylaلِبَاسًۭالباسlibāsanوَٱلنَّوْمَاور نیند کوwal-nawmaسُبَاتًۭاباعث آرامsubātanوَجَعَلَاور بنایاwajaʿalaٱلنَّهَارَدن کوl-nahāraنُشُورًۭاجی اٹھنے کا وقتnushūran٤٧
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے لباس ، اور نیند کو سکونِ موت، اور دن کو جی اُٹھنے کا وقت بنایا۔
۲۵:۴۸
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَرْسَلَجس نے بھیجاarsalaٱلرِّيَـٰحَہواؤں کوl-riyāḥaبُشْرًۢاخوش خبری کے طور پرbush'ranبَيْنَآگے آگےbaynaيَدَىْbeforeyadayرَحْمَتِهِۦ ۚاپنی رحمت کےraḥmatihiوَأَنزَلْنَااور نازل کیا ہم نےwa-anzalnāمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان (سے)l-samāiمَآءًۭپاکmāanطَهُورًۭاپانیṭahūran٤٨
اور وہی ہے جو اپنی رحمت کے آگے آگے ہواوٴں کو بشارت بنا کر بھیجتا ہے۔ پھر آسمان سے پاک پانی نازل کرتا ہے
۲۵:۴۹
لِّنُحْـِۧىَتاکہ ہم زندہ کریںlinuḥ'yiyaبِهِۦساتھ اس کےbihiبَلْدَةًۭشہر کوbaldatanمَّيْتًۭامردہmaytanوَنُسْقِيَهُۥاور ہم سیراب کریں اس سےwanus'qiyahuمِمَّاان میں سے جوmimmāخَلَقْنَآپیدا کیا ہم نےkhalaqnāأَنْعَـٰمًۭامویشی جانورanʿāmanوَأَنَاسِىَّاور انسانwa-anāsiyyaكَثِيرًۭابہت سےkathīran٤٩
تاکہ ایک مُردہ علاقے کو اس کے ذریعے زندگی بخشے اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کرے۔
۲۵:۵۰
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadصَرَّفْنَـٰهُپھیر پھیر کے لائے ہم اس کوṣarrafnāhuبَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahumلِيَذَّكَّرُوا۟تاکہ وہ کچھ سبق لیںliyadhakkarūفَأَبَىٰٓتو انکار کیاfa-abāأَكْثَرُاکثرaktharuٱلنَّاسِلوگوں نےl-nāsiإِلَّامگرillāكُفُورًۭاسخت ناشکری (کے)kufūran٥٠
اس کرشمے کو ہم بار بار ان کے سامنے لاتے ہیں تاکہ وہ کچھ سبق لیں، مگر اکثر لوگ کُفر اور ناشکری کے سوا کوئی دُوسرا رویّہ اختیار کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
۲۵:۵۱
وَلَوْاور اگرwalawشِئْنَاہم چاہتےshi'nāلَبَعَثْنَاالبتہ ہم اٹھاتےlabaʿathnāفِىمیںكُلِّہرkulliقَرْيَةٍۢبستیqaryatinنَّذِيرًۭاایک ڈرانے والاnadhīran٥١
اگر ہم چاہتے تو ایک ایک بستی میں ایک ایک نذیر اُٹھا کھڑا کرتے
۲۵:۵۲
فَلَاتو نہfalāتُطِعِتم اطاعت کروtuṭiʿiٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کیl-kāfirīnaوَجَـٰهِدْهُماور جہاد کرو ان کے ساتھwajāhid'humبِهِۦاس کے ذریعےbihiجِهَادًۭاجہادjihādanكَبِيرًۭابڑاkabīran٥٢
پس اے نبیؐ ، کافروں کی بات ہر گز نہ مانو اور اس قرآن کو لے کر ان کے ساتھ جہاد کبیر کرو
۲۵:۵۳
۞ وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīمَرَجَجس نے ملائےmarajaٱلْبَحْرَيْنِدو سمندرl-baḥrayniهَـٰذَایہhādhāعَذْبٌۭمیٹھا ہےʿadhbunفُرَاتٌۭشیریں ہیںfurātunوَهَـٰذَااور یہwahādhāمِلْحٌنمکین ہےmil'ḥunأُجَاجٌۭکھاری ہے۔ کڑوا ہےujājunوَجَعَلَاور اس نے بنادیاwajaʿalaبَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیانbaynahumāبَرْزَخًۭاایک پردہbarzakhanوَحِجْرًۭااور ایک بندwaḥij'ranمَّحْجُورًۭابندھا ہواmaḥjūran٥٣
اور وہی ہے جس نے دوسمندروں کو ملا رکھا ہے۔ ایک لذیذ و شیریں، دُوسرا تلخ و شور۔ اور دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے۔ ایک رکاوٹ ہے جو انہیں گڈ مڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے۔
۲۵:۵۴
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīخَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqaمِنَسےminaٱلْمَآءِپانیl-māiبَشَرًۭاانسان کوbasharanفَجَعَلَهُۥپھر بنایا اس کوfajaʿalahuنَسَبًۭانسب والاnasabanوَصِهْرًۭا ۗاور سسرال والاwaṣih'ranوَكَانَاور ہےwakānaرَبُّكَرب تیراrabbukaقَدِيرًۭاقدرت والاqadīran٥٤
اور وہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر پیدا کیا، پھر اس نے نسب اور سُسرال کے دو الگ سلسلے چلائے۔ تیرا ربّ بڑا ہی قدرت والا ہے
۲۵:۵۵
وَيَعْبُدُونَاور وہ عبادت کرتے ہیںwayaʿbudūnaمِنbesides Allahminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiمَاان کی جولَانہیںيَنفَعُهُمْنفع دیتے ان کوyanfaʿuhumوَلَااور نہیںwalāيَضُرُّهُمْ ۗنقصان دیتے ہیں ان کوyaḍurruhumوَكَانَاور ہےwakānaٱلْكَافِرُکافرl-kāfiruعَلَىٰپرʿalāرَبِّهِۦاپنے رب کے مقابلہrabbihiظَهِيرًۭاپیٹھ پھیرنے والاẓahīran٥٥
اس خدا کو چھوڑ کر لوگ اُن کو پُوج رہے ہیں جو نہ ان کو نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان ، اور اوپر سے مزید یہ کہ کافر اپنے ربّ کے مقابلے میں ہر باغی کا مددگار بنا ہوا ہے۔
۲۵:۵۶
وَمَآاور نہیںwamāأَرْسَلْنَـٰكَبھیجا ہم نے آپ کوarsalnākaإِلَّامگرillāمُبَشِّرًۭاخوش خبری دینے والاmubashiranوَنَذِيرًۭااور ڈرانے والاwanadhīran٥٦
اے محمد ؐ ، تم کو تو ہم نے بس ایک مبشِّر اور نذیر بنا کر  بھیجا ہے
۲۵:۵۷
قُلْکہہ دیجیےqulمَآنہیںأَسْـَٔلُكُمْمیں مانگتا تم سےasalukumعَلَيْهِاس پرʿalayhiمِنْکوئیminأَجْرٍاجرajrinإِلَّامگرillāمَنجوmanشَآءَچاہےshāaأَنکہanيَتَّخِذَبنالےyattakhidhaإِلَىٰطرفilāرَبِّهِۦاپنے رب کیrabbihiسَبِيلًۭاکوئی راستہsabīlan٥٧
ان سے کہہ دوکہ”میں اس کام پر تم سے کوئی اُجرت نہیں مانگتا، میری اُجرت بس یہی ہے کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے ربّ کا راستہ اختیار کر لے۔ 1“
۲۵:۵۸
وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کروwatawakkalعَلَىپرʿalāٱلْحَىِّزندہ ہستیl-ḥayiٱلَّذِىوہ جوalladhīلَانہیںيَمُوتُمرے گاyamūtuوَسَبِّحْاور تسبیح بیان کروwasabbiḥبِحَمْدِهِۦ ۚاس کی حمد کے ساتھbiḥamdihiوَكَفَىٰاور کافی ہےwakafāبِهِۦاس کوbihiبِذُنُوبِگناہوں سےbidhunūbiعِبَادِهِۦاپنے بندوں کےʿibādihiخَبِيرًاباخبر ہوناkhabīran٥٨
اور اے محمدؐ، اُس خدا پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے اور کبھی مرنے والا نہیں اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو اپنے بندوں کے گناہوں سے بس اُسی کا باخبر ہونا کافی ہے
۲۵:۵۹
ٱلَّذِىوہ ذاتalladhīخَلَقَجس نے پیدا کیےkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمینwal-arḍaوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہیںbaynahumāفِىمیںسِتَّةِچھsittatiأَيَّامٍۢدنوں (میں)ayyāminثُمَّپھرthummaٱسْتَوَىٰوہ مستوی ہواis'tawāعَلَىپرʿalāٱلْعَرْشِ ۚعرشl-ʿarshiٱلرَّحْمَـٰنُرحمنl-raḥmānuفَسْـَٔلْپس پوچھوfasalبِهِۦاس کے بارے میںbihiخَبِيرًۭاخبر رکھنے والے سےkhabīran٥٩
وہ جس نے چھ دنوں میں زمین اور آسمانوں کو اور اُن ساری چیزوں کو بنا کر رکھ دیا جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں، پھر آپ ہی (کائنات کے تختِ سلطنت)”عرش“ پر جلوہ فرما ہوا۔ رحمٰن ، اس کی شان بس کسی جاننے والے سے پوچھو
۲۵:۶۰
وَإِذَااور جبwa-idhāقِيلَکہا گیاqīlaلَهُمُان کے لیےlahumuٱسْجُدُوا۟سجدہ کروus'judūلِلرَّحْمَـٰنِرحمن کے لیےlilrraḥmāniقَالُوا۟انہوں نے کہاqālūوَمَااور کیا ہےwamāٱلرَّحْمَـٰنُرحمنl-raḥmānuأَنَسْجُدُکیا ہم سجدہ کریںanasjuduلِمَاواسطے اس کےlimāتَأْمُرُنَاجو تو حکم دیتا ہے ہم کوtamurunāوَزَادَهُمْاور زیادہ کردیتی ہے ان کوwazādahumنُفُورًۭا ۩نفرت میںnufūran٦٠
اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اس رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں”رحمٰن کیا ہوتا ہے؟ کیا بس جسے تُو کہہ دے اسی کو سجدہ کرتے پھریں؟ 1“ یہ دعوت ان کی نفرت میں اُلٹا اور اضافہ کر دیتی ہے۔
۲۵:۶۱
تَبَارَكَبہت بابرکت ہےtabārakaٱلَّذِىوہ ذاتalladhīجَعَلَجس نے بنائےjaʿalaفِىمیںٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiبُرُوجًۭابرجburūjanوَجَعَلَاور بنائے۔ رکھ دیےwajaʿalaفِيهَااس میںfīhāسِرَٰجًۭاسورجsirājanوَقَمَرًۭااور چاندwaqamaranمُّنِيرًۭاروشنmunīran٦١
بڑا متبرّ   ک ہے وہ جس نے آسمان میں بُرج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک چمکتا چاند روشن کیا
۲۵:۶۲
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīجَعَلَجس نے بنایاjaʿalaٱلَّيْلَرات کوal-laylaوَٱلنَّهَارَاور دن کوwal-nahāraخِلْفَةًۭجانشین۔ ایک دوسرے کے پیچھے آنے والاkhil'fatanلِّمَنْواسطے اس کے جوlimanأَرَادَارادہ کرےarādaأَنکہanيَذَّكَّرَوہ نصیحت پکڑےyadhakkaraأَوْیاawأَرَادَارادہ کرےarādaشُكُورًۭاشکرگزار ہونے کاshukūran٦٢
وہی ہے جس نے رات  اور دن کو ایک دُوسرے کا جانشین بنایا، ہر اس شخص کے لیے جو سبق لینا چاہے، یا شکر گزار ہونا چاہے۔
۲۵:۶۳
وَعِبَادُاور بندےwaʿibāduٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کےl-raḥmāniٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaيَمْشُونَجو چلتے ہیںyamshūnaعَلَىپرʿalāٱلْأَرْضِزمینl-arḍiهَوْنًۭاعاجزی سے۔ تواضع سےhawnanوَإِذَااور جبwa-idhāخَاطَبَهُمُمخاطب ہوتے ہیں ان سے۔ بات کرتے ہیں ان سےkhāṭabahumuٱلْجَـٰهِلُونَجاہلl-jāhilūnaقَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālūسَلَـٰمًۭاسلامsalāman٦٣
رحمٰن کے (اصلی)بندے وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں اور جاہل ان کے مُنہ آئیں تو  کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام۔
۲۵:۶۴
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَبِيتُونَجو رات گزارتے ہیںyabītūnaلِرَبِّهِمْاپنے رب کے لیےlirabbihimسُجَّدًۭاسجدہ کرتے ہوئےsujjadanوَقِيَـٰمًۭااور قیام کرتے ہوئےwaqiyāman٦٤
جو اپنے ربّ کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں۔
۲۵:۶۵
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَقُولُونَجو کہتے ہیںyaqūlūnaرَبَّنَااے ہمارے رب ۔rabbanāٱصْرِفْپھیر دےiṣ'rifعَنَّاہم سےʿannāعَذَابَعذابʿadhābaجَهَنَّمَ ۖجہنم کاjahannamaإِنَّبیشکinnaعَذَابَهَااس کا عذابʿadhābahāكَانَہےkānaغَرَامًالازم ہونے والا ہےgharāman٦٥
جو دعائیں کرتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، جہنم کے عذاب سے ہم کو بچا لے، اُس کا عذاب تو جان کا لاگو ہے
۲۵:۶۶
إِنَّهَابیشک وہinnahāسَآءَتْبرا ہےsāatمُسْتَقَرًّۭاٹھکانہmus'taqarranوَمُقَامًۭااور قیام گاہwamuqāman٦٦
وہ تو بڑا ہی بُرا مستقر اور مقام ہے۔
۲۵:۶۷
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaإِذَآجبidhāأَنفَقُوا۟وہ خرچ کرتے ہیںanfaqūلَمْنہیںlamيُسْرِفُوا۟اسراف کرتےyus'rifūوَلَمْاور نہیںwalamيَقْتُرُوا۟بخل کرتےyaqturūوَكَانَاور ہوتا ہےwakānaبَيْنَدرمیانbaynaذَٰلِكَاس کےdhālikaقَوَامًۭامعتدل راہ۔ معتدل طریقہqawāman٦٧
جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضُول خرچی کرتے ہیں نہ بُخل،  بلکہ اُن کا خرچ دونوں انتہاوٴں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا ہے
۲۵:۶۸
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaلَانہیںيَدْعُونَپکارتےyadʿūnaمَعَساتھmaʿaٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِلَـٰهًاکوئی الہilāhanءَاخَرَدوسراākharaوَلَااور نہیںwalāيَقْتُلُونَوہ قتل کرتےyaqtulūnaٱلنَّفْسَکسی جان کوl-nafsaٱلَّتِىوہ جوallatīحَرَّمَحرام کیḥarramaٱللَّهُاللہ نےl-lahuإِلَّامگرillāبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiوَلَااور نہیںwalāيَزْنُونَ ۚوہ زندہ کرتےyaznūnaوَمَناور جو کوئیwamanيَفْعَلْکرے گاyafʿalذَٰلِكَایساdhālikaيَلْقَپائے گاyalqaأَثَامًۭاگناہathāman٦٨
جو  اللہ کے سوا کسی اور معبُود کو نہیں پُکارتے ، اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق ہلاک نہیں کرتے، اور نہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں 1۔۔۔۔ یہ کام جو کوئی کرے وہ اپنے گناہ کا بدلہ پائے گا
۲۵:۶۹
يُضَـٰعَفْدوگنا کیا جائے گاyuḍāʿafلَهُاس کے لیےlahuٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābuيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiوَيَخْلُدْاور ہمیشہ رہے گاwayakhludفِيهِۦاس میںfīhiمُهَانًارسوا ہو کرmuhānan٦٩
قیامت کے روز اُس کو مکرّرعذاب دیا جائے گا اور اسی میں وہ ہمیشہ ذلّت کے ساتھ پڑا رہے گا
۲۵:۷۰
إِلَّامگرillāمَنجوmanتَابَتوبہ کرلےtābaوَءَامَنَاور ایمان لے آئےwaāmanaوَعَمِلَاور عمل کرےwaʿamilaعَمَلًۭاعملʿamalanصَـٰلِحًۭااچھےṣāliḥanفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaيُبَدِّلُبدل دے گاyubaddiluٱللَّهُاللہl-lahuسَيِّـَٔاتِهِمْان کی برائیوں کوsayyiātihimحَسَنَـٰتٍۢ ۗبھلائیوں سےḥasanātinوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuغَفُورًۭاغفورghafūranرَّحِيمًۭارحیمraḥīman٧٠
اِلّا یہ کہ کوئی (ان گناہوں کے بعد)توبہ کر چکا ہو اور ایمان لا کر عملِ صالح کرنے لگا ہو۔ ایسے لوگوں کی بُرائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور وہ بڑا غفور و رحیم ہے
۲۵:۷۱
وَمَناور جو کوئیwamanتَابَتوبہ کرےtābaوَعَمِلَاور عمل کرےwaʿamilaصَـٰلِحًۭااچھےṣāliḥanفَإِنَّهُۥتو بیشکfa-innahuيَتُوبُوہ پلٹ آتا ہےyatūbuإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiمَتَابًۭاپلٹناmatāban٧١
جو شخص توبہ کر کے نیک عملی اختیار کرتا ہے وہ تو اللہ کی طرف پلٹ آتا ہے جیسا کہ پلٹنے کا حق ہے
۲۵:۷۲
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaلَانہیںيَشْهَدُونَگواہ بنتےyashhadūnaٱلزُّورَجھوٹ کےl-zūraوَإِذَااور جبwa-idhāمَرُّوا۟وہ گزرتے ہیںmarrūبِٱللَّغْوِلغور پرbil-laghwiمَرُّوا۟گزرتے ہیںmarrūكِرَامًۭاشریف لوگوں کی طرحkirāman٧٢
(اور رحمٰن کے بندے وہ ہیں)جو جھُوٹ کے گواہ نہیں بنتے اور کسی لغو  چیز پر اُن کا گزر ہو جائے تو شریف آدمیوں کی طرح گُزر جاتے ہیں
۲۵:۷۳
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaإِذَاجبidhāذُكِّرُوا۟نصیحت کیے جاتے ہیںdhukkirūبِـَٔايَـٰتِآیات کے ساتھbiāyātiرَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihimلَمْنہیںlamيَخِرُّوا۟گرپڑتےyakhirrūعَلَيْهَاان پرʿalayhāصُمًّۭابہرےṣummanوَعُمْيَانًۭااور اندھے بن کرwaʿum'yānan٧٣
جنہیں اگر اُن کے ربّ کی آیات سُنا کر نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں رہ جاتے
۲۵:۷۴
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَقُولُونَجو کہتے ہیںyaqūlūnaرَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāهَبْعطا کرhabلَنَاہم کوlanāمِنْمیں سے۔minأَزْوَٰجِنَاشوہروں- ہماری بیویوںazwājināوَذُرِّيَّـٰتِنَااور ہماری اولادوں میں سےwadhurriyyātināقُرَّةَٹھنڈکqurrataأَعْيُنٍۢآنکھوں کیaʿyuninوَٱجْعَلْنَااور بنا ہم کوwa-ij'ʿalnāلِلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کے لیےlil'muttaqīnaإِمَامًاراہ نماimāman٧٤
جو دُعائیں مانگا کرتے ہیں کہ”اے ہمارے ربّ، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنا“
۲۵:۷۵
أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaيُجْزَوْنَجزاپائیں گےyuj'zawnaٱلْغُرْفَةَبلند منزل کیl-ghur'fataبِمَابوجہ اس کےbimāصَبَرُوا۟جو انہوں نے صبر کیاṣabarūوَيُلَقَّوْنَاور وہ حاصل کریں گے۔ ڈالے جائیں گےwayulaqqawnaفِيهَااس میںfīhāتَحِيَّةًۭدعائے خیرtaḥiyyatanوَسَلَـٰمًااور سلامwasalāman٧٥
یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر کا پھل منزلِ بلند کی شکل میں پائیں گے۔ آداب و تسلیمات سے اُن کا استقبال ہو گا
۲۵:۷۶
خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīnaفِيهَا ۚاس میںfīhāحَسُنَتْاچھا ہےḥasunatمُسْتَقَرًّۭاٹھکانہmus'taqarranوَمُقَامًۭااور جائے قیام۔ مقامwamuqāman٧٦
وہ ہمیشہ ہمیشہ وہاں رہیں گے۔ کیا ہی اچھا ہے وہ مستقر اور وہ مقام
۲۵:۷۷
قُلْکہہ دیجئےqulمَانہیںيَعْبَؤُا۟پرواہ کرتا تمہاری۔ نہ پرواہ کرے گاyaʿba-uبِكُمْتمہاریbikumرَبِّىمیرا ربrabbīلَوْلَااگر نہlawlāدُعَآؤُكُمْ ۖدعا ہوئی تمہاریduʿāukumفَقَدْتو تحقیقfaqadكَذَّبْتُمْجھٹلایا تم نےkadhabtumفَسَوْفَتو عنقریبfasawfaيَكُونُہوگاyakūnuلِزَامًۢاچمٹ جانے والاlizāman٧٧
اے محمدؐ ، لوگوں سے کہو”میرے ربّ کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اُس کو نہ پکارو۔ اب کہ تم نے جھُٹلا دیا ہے، عنقریب وہ سزا پاوٴ گے کہ جان چھُڑانی محال ہو گی۔“