۲۳

المومنون

مکی ۱۱۸ آیات پارہ ۱۸
المؤمنون

سورہ المومنون (المؤمنون) قرآن مجید کی ۲۳ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۱۱۸ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۲۳:۱
قَدْیقیناqadأَفْلَحَفلاح پاگئےaflaḥaٱلْمُؤْمِنُونَمومنl-mu'minūna١
یقیناً فلاح پائی ہے ایمان لانے والوں نے جو
۲۳:۲
ٱلَّذِينَیہ وہ لوگ ہیںalladhīnaهُمْوہ جوhumفِىمیںصَلَاتِهِمْاپنی نمازوں (میں)ṣalātihimخَـٰشِعُونَخشوع کرنے والے ہیںkhāshiʿūna٢
1 اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہوں
۲۳:۳
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ ہیںwa-alladhīnaهُمْوہ جوhumعَنِسےʿaniٱللَّغْوِلغو سے۔ لغو بات سےl-laghwiمُعْرِضُونَمنہ موڑنے والے ہیںmuʿ'riḍūna٣
لغویات سے دُور رہتے ہیں۔
۲۳:۴
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaهُمْوہ جوhumلِلزَّكَوٰةِزکوۃ کے لیےlilzzakatiفَـٰعِلُونَکرنے والے ہیںfāʿilūna٤
زکوٰة کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں۔
۲۳:۵
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaهُمْوہ جوhumلِفُرُوجِهِمْاپنی شرمگاہوں کیlifurūjihimحَـٰفِظُونَحفاظت کرنے والے ہیںḥāfiẓūna٥
اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،
۲۳:۶
إِلَّامگرillāعَلَىٰٓاوپرʿalāأَزْوَٰجِهِمْاپنی بیویوں کےazwājihimأَوْیاawمَاجن کےمَلَكَتْمالک ہوئےmalakatأَيْمَـٰنُهُمْان کے دائیں ہاتھaymānuhumفَإِنَّهُمْتو بیشک وہfa-innahumغَيْرُنہیں ہیںghayruمَلُومِينَلائق ملامت۔ نہ ملامت کیے جانے والے ہیںmalūmīna٦
سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر (محفوظ نہ رکھنے میں) وہ قابل ملامت نہیں ہیں
۲۳:۷
فَمَنِتو جو کوئیfamaniٱبْتَغَىٰتلاش کرے۔ چاہےib'taghāوَرَآءَاس کے علاوہwarāaذَٰلِكَتو یہیdhālikaفَأُو۟لَـٰٓئِكَلوگfa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْعَادُونَزیادتی کرنے والے ہیںl-ʿādūna٧
البتہ جو اُس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی زیادتی کرنے والے ہیں،
۲۳:۸
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaهُمْوہhumلِأَمَـٰنَـٰتِهِمْاپنی امانتوں کے لیےli-amānātihimوَعَهْدِهِمْاور اپنے عہد کےwaʿahdihimرَٰعُونَنگرانی کرنے والے ہیںrāʿūna٨
اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں،
۲۳:۹
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaهُمْوہhumعَلَىٰپرʿalāصَلَوَٰتِهِمْاپنی نمازوں (پر)ṣalawātihimيُحَافِظُونَحفاظت کرتے ہیںyuḥāfiẓūna٩
اور اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں۔
۲۳:۱۰
أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaهُمُوہ ہیںhumuٱلْوَٰرِثُونَجو وارث ہونے والے ہیںl-wārithūna١٠
یہی لوگ وہ وارث ہیں
۲۳:۱۱
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَرِثُونَجو ورثے میں پائیں گےyarithūnaٱلْفِرْدَوْسَفردوس کوl-fir'dawsaهُمْوہhumفِيهَااس میںfīhāخَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna١١
جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
۲۳:۱۲
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمِنسےminسُلَـٰلَةٍۢست سے۔ خلاصے سے۔ نچوڑ سے۔ مغز سےsulālatinمِّنکےminطِينٍۢمٹی کےṭīnin١٢
ہم نے انسان کو مٹی کے ست سے بنایا
۲۳:۱۳
ثُمَّپھرthummaجَعَلْنَـٰهُبنایا ہم نے اس کو۔ بناکر رکھا ہم نے اس کوjaʿalnāhuنُطْفَةًۭایک نطفے کی شکل میںnuṭ'fatanفِىمیںقَرَارٍۢایک ٹھکانے میںqarārinمَّكِينٍۢمحفوظmakīnin١٣
پھر اسے ایک محفوظ جگہ ٹپکی ہوئی بوند میں تبدیل کیا
۲۳:۱۴
ثُمَّپھرthummaخَلَقْنَابنایا ہم نےkhalaqnāٱلنُّطْفَةَنطفے کوl-nuṭ'fataعَلَقَةًۭعلقہ۔ جما ہوا خونʿalaqatanفَخَلَقْنَاپھر بنایا ہم نےfakhalaqnāٱلْعَلَقَةَجمے ہوئے خون کوl-ʿalaqataمُضْغَةًۭمغضٖہ۔ گوشت کی بوٹیmuḍ'ghatanفَخَلَقْنَاپھر بنایا ہم نےfakhalaqnāٱلْمُضْغَةَبوٹی کوl-muḍ'ghataعِظَـٰمًۭاہڈیاںʿiẓāmanفَكَسَوْنَاپھر پہنچایا ہم نے۔ ڈھانکا ہم نےfakasawnāٱلْعِظَـٰمَہڈیوں کوl-ʿiẓāmaلَحْمًۭاگوشت کے ساتھlaḥmanثُمَّپھرthummaأَنشَأْنَـٰهُاٹھایا ہم نے اس کو۔ پیدا کیا ہم نے اس کوanshanāhuخَلْقًامخلوقkhalqanءَاخَرَ ۚایک دوسریākharaفَتَبَارَكَتو بہت بابرکت ہےfatabārakaٱللَّهُاللہl-lahuأَحْسَنُجو سب سے اچھا ہےaḥsanuٱلْخَـٰلِقِينَپیدا کرنے والوں میںl-khāliqīna١٤
پھر اس بوند کو لوتھڑے کی شکل دی، پھر لوتھڑے کو بوٹی بنا دیا، پھر بوٹی کو ہڈیاں بنائیں، پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا، پھر اسے ایک دُوسری ہی مخلوق بنا کھڑا کیا۔ پس بڑا ہی بابرکت ہے اللہ، سب کاریگروں سے اچھا کاریگر
۲۳:۱۵
ثُمَّپھرthummaإِنَّكُمبیشک تمinnakumبَعْدَبعدbaʿdaذَٰلِكَاس کےdhālikaلَمَيِّتُونَالبتہ مرنے والے ہوlamayyitūna١٥
پھر اس کے بعد تم کو ضرور مرنا ہے،
۲۳:۱۶
ثُمَّپھرthummaإِنَّكُمْبیشک تمinnakumيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiتُبْعَثُونَتم اٹھائے جاؤ گےtub'ʿathūna١٦
پھر قیامت کے روز یقیناً تم اٹھائے جاؤ گے
۲۳:۱۷
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadخَلَقْنَابنائے ہم نےkhalaqnāفَوْقَكُمْتمہارے اوپرfawqakumسَبْعَساتsabʿaطَرَآئِقَراستےṭarāiqaوَمَااور نہیںwamāكُنَّاہیں ہمkunnāعَنِسےʿaniٱلْخَلْقِمخلوق (سے)l-khalqiغَـٰفِلِينَغافلghāfilīna١٧
اور تمہارے اُوپر ہم نے سات راستے بنائے، تخلیق کے کام سے ہم کچھ نابلد نہ تھے۔
۲۳:۱۸
وَأَنزَلْنَااور نازل کیا ہم نےwa-anzalnāمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان (سے)l-samāiمَآءًۢپانیmāanبِقَدَرٍۢاندازے کے ساتھbiqadarinفَأَسْكَنَّـٰهُپھر ٹھہرایا ہم نے اس کوfa-askannāhuفِىمیںٱلْأَرْضِ ۖزمین (میں)l-arḍiوَإِنَّااور بیشک ہمwa-innāعَلَىٰاوپرʿalāذَهَابٍۭلے جانے کےdhahābinبِهِۦاس کوbihiلَقَـٰدِرُونَالبتہ قادر ہیں۔ قدرت رکھنے والے ہیںlaqādirūna١٨
اور آسمان سے ہم نے ٹھیک حساب کے مطابق ایک خاص مقدار میں پانی اُتارا اور اس کو زمین میں ٹھہرا دیا، ہم اُسے جس طرح چاہیں غائب کر سکتے ہیں۔
۲۳:۱۹
فَأَنشَأْنَاپھر پیدا کیا ہم نےfa-anshanāلَكُمتمہارے لیےlakumبِهِۦساتھ اس کےbihiجَنَّـٰتٍۢباغات کوjannātinمِّنکےminنَّخِيلٍۢکھجور کےnakhīlinوَأَعْنَـٰبٍۢاور انگوروں کےwa-aʿnābinلَّكُمْتمہارے لیےlakumفِيهَااس میںfīhāفَوَٰكِهُپھل ہیںfawākihuكَثِيرَةٌۭبہت سےkathīratunوَمِنْهَااور اس میں سےwamin'hāتَأْكُلُونَتم کھاتے ہوtakulūna١٩
پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لیے کھجُور اور انگور کے باغ پیدا کر دیے، تمہارے لیے ان باغوں میں بہت سے لذیز پھل ہیں اور ان سے تم روزی حاصل کرتے ہو۔
۲۳:۲۰
وَشَجَرَةًۭاور درختwashajaratanتَخْرُجُنکلتا ہےtakhrujuمِنسےminطُورِطورṭūriسَيْنَآءَسینا (سے)saynāaتَنۢبُتُاگتا ہےtanbutuبِٱلدُّهْنِساتھ چکنائی کے۔ چکنائے لیے ہوئےbil-duh'niوَصِبْغٍۢاور سالنwaṣib'ghinلِّلْـَٔاكِلِينَکھانے والوں کے لیےlil'ākilīna٢٠
اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طوُرِ سیناء سے نکلتا ہے، تیل بھی لیے ہوئے اُگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی
۲۳:۲۱
وَإِنَّاور بیشکwa-innaلَكُمْتمہارے لیےlakumفِىمیںٱلْأَنْعَـٰمِجانوروں (میں)l-anʿāmiلَعِبْرَةًۭ ۖالبتہ سبق ہےlaʿib'ratanنُّسْقِيكُمہم پلاتے ہیں تم کوnus'qīkumمِّمَّااس میں سے جوmimmāفِىمیںبُطُونِهَاان کے پیٹوں میں ہےbuṭūnihāوَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakumفِيهَاان میںfīhāمَنَـٰفِعُفائدے ہیںmanāfiʿuكَثِيرَةٌۭبہت سےkathīratunوَمِنْهَااور ان میں سےwamin'hāتَأْكُلُونَتم کھاتے ہوtakulūna٢١
اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے۔ ان کے پیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں سے ایک چیز ہم تمہیں پلاتے ہیں، اور تمہارے لیے ان میں بہت سے دُوسرے فائدے بھی ہیں
۲۳:۲۲
وَعَلَيْهَااور ان پرwaʿalayhāوَعَلَىاورپرwaʿalāٱلْفُلْكِکشتیوں (پر)l-ful'kiتُحْمَلُونَتم اٹھائے جاتے ہوtuḥ'malūna٢٢
اُن کو تم کھاتے ہو اور اُن پر اور کشتیوں پر سوار بھی کیے جاتے ہو۔
۲۳:۲۳
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāنُوحًانوح کوnūḥanإِلَىٰطرفilāقَوْمِهِۦان کی قوم کی (طرف)qawmihiفَقَالَتو اس نے کہاfaqālaيَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiٱعْبُدُوا۟عبادت کروuʿ'budūٱللَّهَاللہ کیl-lahaمَانہیںلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنْکوئیminإِلَـٰهٍالہilāhinغَيْرُهُۥٓ ۖاس کے سواghayruhuأَفَلَاکیا بھلا نہafalāتَتَّقُونَتم تقوی اختیار کرو گےtattaqūna٢٣
ہم نے نوحؑ  کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔ اس نے کہا”اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارے لیے کوئی معبُود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟“
۲۳:۲۴
فَقَالَتو کہاfaqālaٱلْمَلَؤُا۟سرداروں نےl-mala-uٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمِنسےminقَوْمِهِۦاس کی قوم میں سےqawmihiمَانہیںهَـٰذَآیہhādhāإِلَّامگرillāبَشَرٌۭایک انسان ہےbasharunمِّثْلُكُمْتمہاری طرحmith'lukumيُرِيدُچاہتا ہےyurīduأَنکہanيَتَفَضَّلَفضیلت حاصل کرلےyatafaḍḍalaعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumوَلَوْاور اگرwalawشَآءَچاہتاshāaٱللَّهُاللہl-lahuلَأَنزَلَالبتہ نازل کردیتاla-anzalaمَلَـٰٓئِكَةًۭفرشتےmalāikatanمَّانہیںسَمِعْنَاسنا ہم نےsamiʿ'nāبِهَـٰذَااس بات کوbihādhāفِىٓمیںءَابَآئِنَااپنے آباؤ اجداد میںābāināٱلْأَوَّلِينَپہلےl-awalīna٢٤
اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگو کہ”یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا۔ اِس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے۔ اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا۔ یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سُنی ہی نہیں (کہ بشر رسُول بن کر آئے)
۲۳:۲۵
إِنْنہیںinهُوَوہhuwaإِلَّامگرillāرَجُلٌۢایک شخص ہےrajulunبِهِۦاس کے ساتھbihiجِنَّةٌۭجنون ہےjinnatunفَتَرَبَّصُوا۟تو انتظار کروfatarabbaṣūبِهِۦاس کے ساتھbihiحَتَّىٰتکḥattāحِينٍۢایک وقت (تک)ḥīnin٢٥
کچھ نہیں، بس اس آدمی کو ذرا جنون لاحق ہو گیا ہے کچھ مدت اور دیکھ لو (شاید افاقہ ہو جائے)"
۲۳:۲۶
قَالَکہاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiٱنصُرْنِىمدد فرما میریunṣur'nīبِمَابدلے اس کے جوbimāكَذَّبُونِوہ جھٹلاتے ہیں مجھ کوkadhabūni٢٦
نوحؑ نے کہا”پروردگار، اِن لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے اس پر اب تُو ہی میری نُصرت فرما۔“
۲۳:۲۷
فَأَوْحَيْنَآتو وحی کی ہم نےfa-awḥaynāإِلَيْهِاس کی طرفilayhiأَنِکہaniٱصْنَعِبناiṣ'naʿiٱلْفُلْكَکشتیl-ful'kaبِأَعْيُنِنَاہماری نگاہوں کے سامنےbi-aʿyunināوَوَحْيِنَااور ہماری وحی کے مطابقwawaḥyināفَإِذَاپھر جبfa-idhāجَآءَآجائےjāaأَمْرُنَاحکم ہماراamrunāوَفَارَاور ابل پڑےwafāraٱلتَّنُّورُ ۙتنورl-tanūruفَٱسْلُكْتو داخل کرلےfa-us'lukفِيهَااس میںfīhāمِنسےminكُلٍّۢہر قسم کےkullinزَوْجَيْنِجوڑےzawjayniٱثْنَيْنِدوith'nayniوَأَهْلَكَاور اپنے گھر والوں کو۔ اہل و عیال کوwa-ahlakaإِلَّامگرillāمَنجوmanسَبَقَپہلے ہوچکاsabaqaعَلَيْهِاس پرʿalayhiٱلْقَوْلُبات۔ فیصلہl-qawluمِنْهُمْ ۖان میں سےmin'humوَلَااور نہwalāتُخَـٰطِبْنِىتم مخاطب ہونا مجھ سے۔ نہ بات کرنا مجھ سےtukhāṭib'nīفِىمیںٱلَّذِينَان لوگوں کے معاملے میںalladhīnaظَلَمُوٓا۟ ۖجنہوں نے ظلم کیاẓalamūإِنَّهُمبیشک وہinnahumمُّغْرَقُونَغرق کیے جانے والے ہیںmugh'raqūna٢٧
ہم نے اس پر وحی کی کہ”ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق کشتی تیار کر۔ پھر جب ہمارا حکم آجائے اور تنُور اُبل پڑے تو  ہر قسم کے جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا لے کر اس میں سوار ہو جا، اور اپنے اہل و عیال کو بھی ساتھ لے سوائے اُن کے جن کے خلاف پہلے فیصلہ ہو چکا ہے، اور ظالموں کے معاملہ میں مجھ سے کچھ نہ کہنا، یہ اب غرق ہونے والے ہیں
۲۳:۲۸
فَإِذَاپھر جبfa-idhāٱسْتَوَيْتَسوار ہو تمis'tawaytaأَنتَتمantaوَمَناور جوwamanمَّعَكَساتھ تیرے ہیںmaʿakaعَلَىاوپرʿalāٱلْفُلْكِکشتی کےl-ful'kiفَقُلِتو کہناfaquliٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahiٱلَّذِىجس نےalladhīنَجَّىٰنَانجات دی ہم کوnajjānāمِنَسےminaٱلْقَوْمِقومl-qawmiٱلظَّـٰلِمِينَظالم (قوم سے)l-ẓālimīna٢٨
پھر جب تُو اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر سوار ہو جائے تو کہہ، شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی۔
۲۳:۲۹
وَقُلاور کہناwaqulرَّبِّاے میرے ربrabbiأَنزِلْنِىاتار مجھ کوanzil'nīمُنزَلًۭااتارنے کی جگہmunzalanمُّبَارَكًۭابابرکتmubārakanوَأَنتَاور توwa-antaخَيْرُبہترینkhayruٱلْمُنزِلِينَاتارنے والا ہےl-munzilīna٢٩
اور کہہ، پروردگار ، مجھ کو برکت والی جگہ اُتار اور تُو بہترین جگہ دینے والا ہے۔“
۲۳:۳۰
إِنَّبیشکinnaفِىمیںذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinوَإِناور بیشکwa-inكُنَّاتھے ہمkunnāلَمُبْتَلِينَالبتہ آزمانے والےlamub'talīna٣٠
اِس قصے میں بڑی نشانیاں ہیں ، اور آزمائش تو ہم کر کے ہی رہتے ہیں۔
۲۳:۳۱
ثُمَّپھرthummaأَنشَأْنَااٹھایا ہم نےanshanāمِنۢکےminبَعْدِهِمْان کے بعدbaʿdihimقَرْنًاقوموں کوqarnanءَاخَرِينَدوسریākharīna٣١
ان کے بعد ہم نے ایک دُوسرے دور کی قوم اُٹھائی۔
۲۳:۳۲
فَأَرْسَلْنَاتو بھیجا ہم نےfa-arsalnāفِيهِمْان میںfīhimرَسُولًۭاایک رسولrasūlanمِّنْهُمْانہی میں سےmin'humأَنِکہaniٱعْبُدُوا۟عبادت کروuʿ'budūٱللَّهَاللہ کیl-lahaمَانہیںلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنْکوئیminإِلَـٰهٍالہ برحقilāhinغَيْرُهُۥٓ ۖاس کے سواghayruhuأَفَلَاکیا پھر نہafalāتَتَّقُونَتم ڈرو گےtattaqūna٣٢
پھر اُن میں خود انہی کی قوم کا ایک رسول بھیجا (جس نے انہیں دعوت دی) کہ اللہ کی بندگی کرو، تمہارے لیے اُس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
۲۳:۳۳
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلْمَلَأُسرداروں نےl-mala-uمِنسےminقَوْمِهِاس کی قوم کےqawmihiٱلَّذِينَجنہوں نےalladhīnaكَفَرُوا۟کفر کیا تھاkafarūوَكَذَّبُوا۟اور جھٹلایاwakadhabūبِلِقَآءِملاقات کوbiliqāiٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کیl-ākhiratiوَأَتْرَفْنَـٰهُمْاور دولت دی ہم نے ان کو۔ اور آسودگی دی ہم نے ان کوwa-atrafnāhumفِىمیںٱلْحَيَوٰةِزندگی (میں)l-ḥayatiٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāمَانہیںهَـٰذَآیہhādhāإِلَّامگرillāبَشَرٌۭایک انسان ہےbasharunمِّثْلُكُمْتم جیساmith'lukumيَأْكُلُکھاتا ہےyakuluمِمَّااس سے جوmimmāتَأْكُلُونَتم کھاتے ہوtakulūnaمِنْهُاس سےmin'huوَيَشْرَبُاور پیتا ہےwayashrabuمِمَّااس سےmimmāتَشْرَبُونَجو تم پیتے ہوtashrabūna٣٣
اُس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا اور آخرت کی پیشی کو جھُٹلایا، جن کو ہم نے دنیا کی زندگی میں آسُودہ کر رکھا تھا، وہ کہنے لگو”یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا۔ جو کچھ تم کھاتے ہو وہی یہ کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو وہی یہ پیتا ہے
۲۳:۳۴
وَلَئِنْاور البتہ اگرwala-inأَطَعْتُماطاعت کی تم نےaṭaʿtumبَشَرًۭاایک انسان کیbasharanمِّثْلَكُمْاپنے جیسےmith'lakumإِنَّكُمْیقینا تمinnakumإِذًۭاتبidhanلَّخَـٰسِرُونَالبتہ نقصان اٹھانے والے ہوگےlakhāsirūna٣٤
اب اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک بشر کی اطاعت قبول کر لی تو تم گھاٹے ہی میں رہے۔
۲۳:۳۵
أَيَعِدُكُمْکیا دھمکی دیتا ہے تم کوayaʿidukumأَنَّكُمْکہ بیشک تمannakumإِذَاجبidhāمِتُّمْمرگئے تمmittumوَكُنتُمْاور ہوجاؤ گے تمwakuntumتُرَابًۭامٹیturābanوَعِظَـٰمًااور ہڈیاںwaʿiẓāmanأَنَّكُمبیشک تمannakumمُّخْرَجُونَنکالے جانے والے ہوmukh'rajūna٣٥
یہ تمہیں اطلاع دیتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی ہو جاؤ گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جاؤ گے اُس وقت تم (قبروں سے) نکالے جاؤ گے؟
۲۳:۳۶
۞ هَيْهَاتَبہت دور ہے۔ ناممکن ہےhayhātaهَيْهَاتَبہت دور ہے۔ ناممکن ہےhayhātaلِمَاواسطے اس کے جوlimāتُوعَدُونَتم وعدہ دئے جارہے ہو۔ دھمکی دیئے جارہے ہوtūʿadūna٣٦
بعید، بالکل بعید ہے یہ وعدہ جو تم سے کیا جا رہا ہے
۲۳:۳۷
إِنْنہیںinهِىَیہhiyaإِلَّامگرillāحَيَاتُنَاہماری زندگیḥayātunāٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāنَمُوتُہم مرتے ہیںnamūtuوَنَحْيَااور ہم زندہ ہوتے ہیںwanaḥyāوَمَااور نہیں ہیںwamāنَحْنُہمnaḥnuبِمَبْعُوثِينَاٹھائے جانے والےbimabʿūthīna٣٧
زندگی کچھ نہیں ہے مگر بس یہی دنیا کی زندگی یہیں ہم کو مرنا اور جینا ہے اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
۲۳:۳۸
إِنْنہیں ہےinهُوَوہhuwaإِلَّامگرillāرَجُلٌایک انسانrajulunٱفْتَرَىٰاس نے گھڑ لیاif'tarāعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiكَذِبًۭاجھوٹkadhibanوَمَااور نہیںwamāنَحْنُہمnaḥnuلَهُۥاس کے لیےlahuبِمُؤْمِنِينَایمان لانے والےbimu'minīna٣٨
یہ شخص خدا کے نام پر محض جھُوٹ گھڑ رہا ہے اور ہم کبھی اس کی ماننے والے نہیں ہیں۔“
۲۳:۳۹
قَالَکہاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiٱنصُرْنِىمدد کر میریunṣur'nīبِمَابوجہ اس کے جوbimāكَذَّبُونِانہوں نے جھٹلایا مجھ کوkadhabūni٣٩
رسول نے کہا "پروردگار، اِن لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے، اس پر اب تو ہی میری نصرت فرما"
۲۳:۴۰
قَالَکہاqālaعَمَّااس چیز سےʿammāقَلِيلٍۢتھوڑی دیر بعدqalīlinلَّيُصْبِحُنَّالبتہ ضرور ہوں گےlayuṣ'biḥunnaنَـٰدِمِينَنادمnādimīna٤٠
جواب میں ارشاد ہوا "قریب ہے وہ وقت جب یہ اپنے کیے پر پچھتائیں گے"
۲۳:۴۱
فَأَخَذَتْهُمُتو پکڑ لیا ان کوfa-akhadhathumuٱلصَّيْحَةُچنگھاڑ نے۔ چیخ نےl-ṣayḥatuبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiفَجَعَلْنَـٰهُمْتو کردیا ہم نے ان کوfajaʿalnāhumغُثَآءًۭ ۚکوڑا کرکٹghuthāanفَبُعْدًۭاتو ہلاکت ہےfabuʿ'danلِّلْقَوْمِقوم کے لیےlil'qawmiٱلظَّـٰلِمِينَظالم (قوم کے لیے)l-ẓālimīna٤١
آخر کار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ ٴ عظیم نے ان کو آلیا اور ہم نے ان کو کچرا بنا کر پھینک دیا۔۔۔۔ دُور ہو ظالم قوم!
۲۳:۴۲
ثُمَّپھرthummaأَنشَأْنَااٹھایا ہم نےanshanāمِنۢسےminبَعْدِهِمْان کے بعدbaʿdihimقُرُونًاامتوں کوqurūnanءَاخَرِينَکچھ دوسریākharīna٤٢
پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں
۲۳:۴۳
مَانہیںتَسْبِقُسبقت لے جاسکی۔ آگے بڑھ سکتی ہےtasbiquمِنْکوئیminأُمَّةٍامتummatinأَجَلَهَااپنے مقرر وقت سےajalahāوَمَااور نہwamāيَسْتَـْٔخِرُونَوہ دیر کرسکتی ہےyastakhirūna٤٣
کوئی قوم نہ اپنے وقت سے پہلے ختم ہوئی اور نہ اس کے بعد ٹھیر سکی
۲۳:۴۴
ثُمَّپھرthummaأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāرُسُلَنَااپنے رسولوں کوrusulanāتَتْرَا ۖپے در پےtatrāكُلَّجب کبھیkullaمَاجب کبھیجَآءَآیاjāaأُمَّةًۭکسی امت کے پاسummatanرَّسُولُهَااس کا رسولrasūluhāكَذَّبُوهُ ۚانہوں نے جھٹلا دیا اس کوkadhabūhuفَأَتْبَعْنَاتو پیچھے لائے ہمfa-atbaʿnāبَعْضَهُمان میں سے بعض کوbaʿḍahumبَعْضًۭابعض کےbaʿḍanوَجَعَلْنَـٰهُمْاور بنادیا ہم نے ان کوwajaʿalnāhumأَحَادِيثَ ۚباتیں۔ افسانہaḥādīthaفَبُعْدًۭاتو دوری ہےfabuʿ'danلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminلَّانہيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتی ہوyu'minūna٤٤
پھر ہم نے پے درپے رسُول بھیجے۔ جس قوم کے پاس بھی اس کا رسُول آیا، اُس نے اُسے جھُٹلایا، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے حتٰی کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا۔۔۔۔ پِھٹکار اُن لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے!
۲۳:۴۵
ثُمَّپھرthummaأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāمُوسَىٰموسیٰ کوmūsāوَأَخَاهُاور اس کے بھائیwa-akhāhuهَـٰرُونَہارون کوhārūnaبِـَٔايَـٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھbiāyātināوَسُلْطَـٰنٍۢاور دلیل کے ساتھwasul'ṭāninمُّبِينٍکھلیmubīnin٤٥
پھر ہم نے موسیٰؑ اور اس کے بھائی ہارونؑ کو اپنی نشانیوں اور کھُلی سَنَد کے ساتھ فرعون اور اس کے اَعیانِ سلطنت کی طرف بھیجا
۲۳:۴۶
إِلَىٰطرفilāفِرْعَوْنَفرعون کیfir'ʿawnaوَمَلَإِي۟هِۦاور اس کے سرداروں کی طرفwamala-ihiفَٱسْتَكْبَرُوا۟تو ان سب نے تکبر کیاfa-is'takbarūوَكَانُوا۟اور تھے وہwakānūقَوْمًالوگqawmanعَالِينَمتکبرʿālīna٤٦
مگر انہوں نے تکبّر کیا اور بڑی دوں کی لی۔
۲۳:۴۷
فَقَالُوٓا۟تو کہنے لگےfaqālūأَنُؤْمِنُکیا ہم ایمان لائیںanu'minuلِبَشَرَيْنِدو انسانوں کے لیےlibasharayniمِثْلِنَاہم جیسے۔ اپنے جیسےmith'lināوَقَوْمُهُمَااور ان دونوں کی قومwaqawmuhumāلَنَاہماریlanāعَـٰبِدُونَغلامی کرنے والے ہیںʿābidūna٤٧
کہنے لگے”کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں؟ اور آدمی بھی وہ جن کی قوم ہماری بندی ہے۔“
۲۳:۴۸
فَكَذَّبُوهُمَاتو انہوں نے جھٹلایا ان دونوں کوfakadhabūhumāفَكَانُوا۟تو ہوگئے وہfakānūمِنَسےminaٱلْمُهْلَكِينَہلاک ہونے والوں میں (سے)l-muh'lakīna٤٨
پس اُنہوں نے دونوں کو جھُٹلایا اور ہلاک ہونے والوں میں جا ملے۔
۲۳:۴۹
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadءَاتَيْنَادی ہم نےātaynāمُوسَىموسیٰ کوmūsāٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaلَعَلَّهُمْتاکہ وہlaʿallahumيَهْتَدُونَہدایت پائیںyahtadūna٤٩
اور موسٰیؑ کو ہم نے کتاب عطا فرمائی تاکہ لوگ اس سے رہنمائی حاصل کریں
۲۳:۵۰
وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnāٱبْنَابنib'naمَرْيَمَمریم کوmaryamaوَأُمَّهُۥٓاور اس کی ماں کوwa-ummahuءَايَةًۭایک نشانیāyatanوَءَاوَيْنَـٰهُمَآاور پناہ دی ہم نے ان دونوں کوwaāwaynāhumāإِلَىٰطرفilāرَبْوَةٍۢبلند جگہ کےrabwatinذَاتِوالیdhātiقَرَارٍۢقرار والی۔ رہنے والیqarārinوَمَعِينٍۢاور بہتے چشمے والیwamaʿīnin٥٠
اور ابنِ مریمؑ  اور اس کی ماں کو ہم نے ایک نشان بنایا اور ان کو ایک سطحِ مُرتَفَع پر رکھا جو اطمینان کی جگہ تھی اور چشمے اس میں جاری تھے۔
۲۳:۵۱
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلرُّسُلُرسولوl-rusuluكُلُوا۟کھاؤkulūمِنَسےminaٱلطَّيِّبَـٰتِپاکیزہ چیزوں میں سےl-ṭayibātiوَٱعْمَلُوا۟اور عمل کروwa-iʿ'malūصَـٰلِحًا ۖصالحṣāliḥanإِنِّىبیشک میںinnīبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūnaعَلِيمٌۭجاننے والا ہوʿalīmun٥١
اے پیغمبرو، کھاوٴ پاک چیزیں اور عمل کرو صالح، تم جو کچھ بھی کرتے ہو، میں اس کو خُوب جانتا ہوں
۲۳:۵۲
وَإِنَّاور بیشکwa-innaهَـٰذِهِۦٓیہhādhihiأُمَّتُكُمْتمہاری امتummatukumأُمَّةًۭامت ہےummatanوَٰحِدَةًۭایک ہیwāḥidatanوَأَنَا۠اور میںwa-anāرَبُّكُمْتمہارا رب ہوںrabbukumفَٱتَّقُونِپس ڈرو مجھ سےfa-ittaqūni٥٢
اور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہے اور میں تمہارا ربّ ہوں ، پس مجھی سے ڈرو۔
۲۳:۵۳
فَتَقَطَّعُوٓا۟تو انہوں نے کاٹ لیاfataqaṭṭaʿūأَمْرَهُماپنا دین۔ اپنا معاملہamrahumبَيْنَهُمْآپس میںbaynahumزُبُرًۭا ۖٹکڑے ٹکڑےzuburanكُلُّہرkulluحِزْبٍۭفریق۔ گروہḥiz'binبِمَاساتھ اس کے جوbimāلَدَيْهِمْان کے پاس ہےladayhimفَرِحُونَخوش ہونے والے ہیںfariḥūna٥٣
مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اُسی میں وہ مگن ہے
۲۳:۵۴
فَذَرْهُمْتو چھوڑ دو ان کوfadharhumفِىمیںغَمْرَتِهِمْاپنی غفلت میں (مبتلا رہیں)ghamratihimحَتَّىٰتکḥattāحِينٍایک وقت (تک)ḥīnin٥٤
اچھا، تو چھوڑو انھیں، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقتِ خاص تک۔1
۲۳:۵۵
أَيَحْسَبُونَکیا وہ سمجھتے ہیںayaḥsabūnaأَنَّمَابیشک وہannamāنُمِدُّهُمہم مدد دیتے ہیں ان کوnumidduhumبِهِۦساتھ اس کےbihiمِنسےminمَّالٍۢمالmālinوَبَنِينَاور بیٹوں میں سےwabanīna٥٥
کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو انہیں مال و اولاد سے مدد دیے جا رہے ہیں
۲۳:۵۶
نُسَارِعُہم جلدی کر رہے ہیںnusāriʿuلَهُمْان کے لیےlahumفِىمیںٱلْخَيْرَٰتِ ۚبھلائیوں میںl-khayrātiبَلبلکہbalلَّانہیںيَشْعُرُونَوہ شعور رکھتےyashʿurūna٥٦
تو گویا اِنہیں بھلائیاں دینے میں سرگرم ہیں؟ نہیں ، اصل معاملے کا اِنہیں شعُور نہیں ہے۔
۲۳:۵۷
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaهُموہhumمِّنْسےminخَشْيَةِ(ڈر) ہیبت سےkhashyatiرَبِّهِماپنے رب کیrabbihimمُّشْفِقُونَڈرنے والے ہیںmush'fiqūna٥٧
جو اپنے ربّ کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں،
۲۳:۵۸
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ (جو)wa-alladhīnaهُموہhumبِـَٔايَـٰتِآیات پرbiāyātiرَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihimيُؤْمِنُونَایمان لاتے ہیںyu'minūna٥٨
جو اپنے ربّ کی آیات پر ایمان لاتے ہیں،
۲۳:۵۹
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جوwa-alladhīnaهُموہhumبِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھbirabbihimلَانہیںيُشْرِكُونَشریک کرتےyush'rikūna٥٩
جو اپنے ربّ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے،
۲۳:۶۰
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جوwa-alladhīnaيُؤْتُونَدیتے ہیںyu'tūnaمَآجو کچھءَاتَوا۟وہ دیتے ہیںātawوَّقُلُوبُهُمْاور دل ان کےwaqulūbuhumوَجِلَةٌخائف ہیںwajilatunأَنَّهُمْبیشک وہannahumإِلَىٰطرفilāرَبِّهِمْاپنے رب کی طرفrabbihimرَٰجِعُونَلوٹنے والے ہیںrājiʿūna٦٠
اور جن کا حال یہ ہے  کہ دیتے ہیں جو کچھ  بھی دیتے ہیں اور دل اُن کے اِس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے ربّ کی طرف پلٹنا ہے۔
۲۳:۶۱
أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaيُسَـٰرِعُونَجلدی کرتے ہیںyusāriʿūnaفِىمیںٱلْخَيْرَٰتِبھلائیوں (میں)l-khayrātiوَهُمْاور وہwahumلَهَاان کے لیے (بھلائیوں کے لیے)lahāسَـٰبِقُونَآگے بڑھنے والے ہیں۔ سبقت کرنے والے ہیںsābiqūna٦١
بھلائیوں کی طرف دوڑنے والے اور سبقت کر کے انہیں پالینے والے تو در حقیقت وہ لوگ ہیں
۲۳:۶۲
وَلَااور نہیںwalāنُكَلِّفُہم تکلیف دیتےnukallifuنَفْسًاکسی جان کوnafsanإِلَّامگرillāوُسْعَهَا ۖاس کی وسعت کے مطابقwus'ʿahāوَلَدَيْنَااور ہمارے پاسwaladaynāكِتَـٰبٌۭایک کتاب ہےkitābunيَنطِقُجو بولے گیyanṭiquبِٱلْحَقِّ ۚحق کے ساتھbil-ḥaqiوَهُمْاور وہwahumلَانہيُظْلَمُونَظلم کیے جائیں گےyuẓ'lamūna٦٢
ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے، اور ہمارے  پاس ایک کتاب ہے ، جو (ہر ایک کا حال)ٹھیک ٹھیک بتا دینے والی ہے، اور لوگوں پر ظلم بہرحال نہیں کیا جائے گا۔
۲۳:۶۳
بَلْبلکہbalقُلُوبُهُمْدل ان کےqulūbuhumفِىمیںغَمْرَةٍۢغفلت میں ہیںghamratinمِّنْسےminهَـٰذَااس (سے)hādhāوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumأَعْمَـٰلٌۭاعمال ہیںaʿmālunمِّنکےminدُونِعلاوہdūniذَٰلِكَاس کےdhālikaهُمْوہhumلَهَاان کے لیےlahāعَـٰمِلُونَعمل کرنے والے ہیںʿāmilūna٦٣
مگر یہ  لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں۔ اور ان کے اعمال بھی اُس طریقے سے (جس کا اُوپر ذکر کیا گیا ہے)مختلف ہیں۔ وہ اپنے یہ کرتُوت کیے چلے جائیں گے
۲۳:۶۴
حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَآجبidhāأَخَذْنَاپکڑتے ہیں ہم ان کےakhadhnāمُتْرَفِيهِمخوش حال لوگوں کوmut'rafīhimبِٱلْعَذَابِساتھ عذاب کےbil-ʿadhābiإِذَاتب (اچانک)idhāهُمْوہhumيَجْـَٔرُونَڈکارتے ہیں۔ بےقرار ہوجاتے ہیںyajarūna٦٤
یہاں تک کہ جب ہم اُن کے عیّاشوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے تو پھر وہ ڈکرانا شروع کر دیں گے
۲۳:۶۵
لَانہتَجْـَٔرُوا۟تم ڈکارو۔ چلاؤtajarūٱلْيَوْمَ ۖآجl-yawmaإِنَّكُمبیشک تمinnakumمِّنَّاہم سےminnāلَانہتُنصَرُونَمدد دیئے جاؤ گےtunṣarūna٦٥
1 اب بند کرو اپنی فریاد و فغاں، ہماری طرف سے اب کوئی مدد تمہیں نہیں ملنی
۲۳:۶۶
قَدْتحقیقqadكَانَتْتھیںkānatءَايَـٰتِىمیری آیاتāyātīتُتْلَىٰپڑھی جاتیںtut'lāعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumفَكُنتُمْتو تھے تمfakuntumعَلَىٰٓپرʿalāأَعْقَـٰبِكُمْاپنی ایڑیوں پرaʿqābikumتَنكِصُونَتم پھرجاتےtankiṣūna٦٦
میری آیات سُنائی جاتی تھیں تو تُم (رسُول کی آواز سُنتے ہی)اُلٹے پاوٴں بھاگ نکلتے تھے،
۲۳:۶۷
مُسْتَكْبِرِينَتکبر کرتے ہوئےmus'takbirīnaبِهِۦساتھ اس کےbihiسَـٰمِرًۭارات کو افسانہ گوئی کرنے والےsāmiranتَهْجُرُونَتم بےہودہ بکتے تھےtahjurūna٦٧
اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے، اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے
۲۳:۶۸
أَفَلَمْکیا نہیں کیاafalamيَدَّبَّرُوا۟انہوں نے غورyaddabbarūٱلْقَوْلَکلام میں (قرآن)l-qawlaأَمْیاamجَآءَهُمآیا ان کے پاسjāahumمَّاجولَمْنہیںlamيَأْتِآیاyatiءَابَآءَهُمُان کے آباؤ اجداد کے پاسābāahumuٱلْأَوَّلِينَپہلےl-awalīna٦٨
تو کیا اِن لوگوں نے کبھی اِس کلام پر غور نہیں کیا؟ یا وہ کوئی ایسی بات لایا ہے جو کبھی ان کے اسلاف کے پاس نہ آئی تھی؟
۲۳:۶۹
أَمْیاamلَمْنہیںlamيَعْرِفُوا۟انہوں نے پہچاناyaʿrifūرَسُولَهُمْاپنے رسول کوrasūlahumفَهُمْتو وہfahumلَهُۥاس کے لیےlahuمُنكِرُونَانکاری ہیںmunkirūna٦٩
یا یہ اپنے رسُول سے کبھی کے واقف نہ تھے کہ (اَن جانا آدمی ہو نے کے باعث)اُس سے بِدَکتے ہیں؟
۲۳:۷۰
أَمْیاamيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaبِهِۦاس کے ساتھbihiجِنَّةٌۢ ۚجنون ہےjinnatunبَلْبلکہbalجَآءَهُموہ لایا ہے ان کےjāahumبِٱلْحَقِّپاس حقbil-ḥaqiوَأَكْثَرُهُمْاور ان کی اکثریتwa-aktharuhumلِلْحَقِّحق کے لیےlil'ḥaqqiكَـٰرِهُونَناپسند کرنے والی ہے۔ کراہت کرنے والی ہےkārihūna٧٠
یا یہ اس بات کے قائل ہیں کہ وہ مجنُون ہے؟ نہیں، بلکہ وہ حق لایا ہے اور حق ہی ان کی اکثریت کو ناگوار ہے
۲۳:۷۱
وَلَوِاور اگرwalawiٱتَّبَعَپیروی کرتاittabaʿaٱلْحَقُّحقl-ḥaquأَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات کیahwāahumلَفَسَدَتِالبتہ بگڑ جاتےlafasadatiٱلسَّمَـٰوَٰتُآسمانl-samāwātuوَٱلْأَرْضُاور زمینwal-arḍuوَمَناور جوwamanفِيهِنَّ ۚان کے اندر ہےfīhinnaبَلْبلکہbalأَتَيْنَـٰهُملائے ہیں ہم ان کے پاسataynāhumبِذِكْرِهِمْانہی کا ذکرbidhik'rihimفَهُمْتو وہfahumعَنسےʿanذِكْرِهِماپنے ذکر سےdhik'rihimمُّعْرِضُونَمنہ موڑنے والے ہیںmuʿ'riḍūna٧١
اور حق اگر کہیں اِن کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین اور آسمان اور ان کی ساری آبادی کا نظام درہم برہم ہو جاتا 1۔۔۔۔ نہیں، بلکہ ہم ان کا اپنا ہی ذکر اُن کے پاس لائے ہیں اور وہ اپنے ذکر سے منہ موڑ رہے ہیں۔
۲۳:۷۲
أَمْیاamتَسْـَٔلُهُمْتم سوال کرتے ہو ان سےtasaluhumخَرْجًۭاکسی ٹیکس کا- خراج کاkharjanفَخَرَاجُتو دیاfakharājuرَبِّكَتیرے رب کاrabbikaخَيْرٌۭ ۖبہتر ہےkhayrunوَهُوَاور وہwahuwaخَيْرُبہترینkhayruٱلرَّٰزِقِينَرازق ہےl-rāziqīna٧٢
کیا تُو ان سے کچھ مانگ رہا ہے؟ تیرے لیے تیرے ربّ کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے۔
۲۳:۷۳
وَإِنَّكَاور بیشک توwa-innakaلَتَدْعُوهُمْالبتہ تو بلا رہا ہے ان کوlatadʿūhumإِلَىٰطرفilāصِرَٰطٍۢراستےṣirāṭinمُّسْتَقِيمٍۢسیدھے کی طرفmus'taqīmin٧٣
تُو تو ان کوسیدھے راستے کی طرف بلا رہا ہے
۲۳:۷۴
وَإِنَّاور بیشکwa-innaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaلَاجو نہیںيُؤْمِنُونَمانتےyu'minūnaبِٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کوbil-ākhiratiعَنِسےʿaniٱلصِّرَٰطِراستے سےl-ṣirāṭiلَنَـٰكِبُونَالبتہ مڑ جانے والے ہیںlanākibūna٧٤
مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ راہِ راست سے ہٹ کر چلنا چاہتے ہیں۔
۲۳:۷۵
۞ وَلَوْاور اگرwalawرَحِمْنَـٰهُمْرحم کرتے ہم ان پرraḥim'nāhumوَكَشَفْنَااور ہم کھول دیتےwakashafnāمَاجوبِهِمان کے ساتھ ہےbihimمِّنسےminضُرٍّۢتکلیف میں سےḍurrinلَّلَجُّوا۟البتہ اڑے رہےlalajjūفِىمیںطُغْيَـٰنِهِمْاپنی سرکشی میںṭugh'yānihimيَعْمَهُونَسرگرداں پھرتےyaʿmahūna٧٥
اگر ہم اِن پر رحم کریں اور وہ تکلیف جس میں آج کل یہ مُبتلا ہیں ، دُور کردیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے۔
۲۳:۷۶
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَخَذْنَـٰهُمپکڑ لیا ہم نے ان کوakhadhnāhumبِٱلْعَذَابِعذاب کے ساتھbil-ʿadhābiفَمَاپس نہfamāٱسْتَكَانُوا۟وہ گڑ گڑائےis'takānūلِرَبِّهِمْاپنے رب کے لیےlirabbihimوَمَااور نہ ہیwamāيَتَضَرَّعُونَوہ عاجزی کرنے والے ہیںyataḍarraʿūna٧٦
اِن کا حال تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا، پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھکے اور نہ عاجزی اختیار کرتے ہیں
۲۳:۷۷
حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāفَتَحْنَاکھول دیا ہم نےfataḥnāعَلَيْهِمان پرʿalayhimبَابًۭاایک دروازہbābanذَاوالاdhāعَذَابٍۢعذاب والاʿadhābinشَدِيدٍسختshadīdinإِذَادفعتاidhāهُمْوہhumفِيهِاس میںfīhiمُبْلِسُونَمایوس ہونے والے تھےmub'lisūna٧٧
البتہ جب نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ ہم اِن پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں  تو یکایک تم دیکھو گے کہ اس حالت میں یہ ہر خیر سے مایوس ہیں۔
۲۳:۷۸
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَنشَأَجس نے پیدا کیےansha-aلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلسَّمْعَکانl-samʿaوَٱلْأَبْصَـٰرَاور آنکھیںwal-abṣāraوَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۚاور دلwal-afidataقَلِيلًۭاکتنا کم ہےqalīlanمَّاجوتَشْكُرُونَتم شکر ادا کرتے ہوtashkurūna٧٨
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے۔ مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔
۲۳:۷۹
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīذَرَأَكُمْجس نے پھیلایا تم کوdhara-akumفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiوَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhiتُحْشَرُونَتم اکٹھے کیے جاؤ گےtuḥ'sharūna٧٩
وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا، اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے
۲۳:۸۰
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīيُحْىِۦجو زندہ کرتا ہےyuḥ'yīوَيُمِيتُاور موت دیتا ہےwayumītuوَلَهُاور اسی کے لیے ہےwalahuٱخْتِلَـٰفُاختلافikh'tilāfuٱلَّيْلِلیلal-layliوَٱلنَّهَارِ ۚو نہار کا(دن اور رات کا )wal-nahāriأَفَلَاکیا بھلا نہیںafalāتَعْقِلُونَتم عقل سے کام لو گےtaʿqilūna٨٠
وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ گردشِ لیل و نہار اُسی کے قبضۂ قدرت میں ہے۔ کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی؟
۲۳:۸۱
بَلْبلکہbalقَالُوا۟انہوں نے کہاqālūمِثْلَمانندmith'laمَااس کے جوقَالَکہا تھاqālaٱلْأَوَّلُونَپہلوں نےl-awalūna٨١
مگر یہ لوگ وہی کچھ کہتے ہیں جو ان کے پیش رَو کہہ چکے ہیں
۲۳:۸۲
قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālūأَءِذَاکیا جبa-idhāمِتْنَاہم مرجائیں گےmit'nāوَكُنَّااور ہم ہوجائیں گےwakunnāتُرَابًۭامٹیturābanوَعِظَـٰمًااور ہڈیاںwaʿiẓāmanأَءِنَّاکیا واقعی ہمa-innāلَمَبْعُوثُونَالبتہ اٹھائے جانے والے ہیںlamabʿūthūna٨٢
یہ کہتے ہیں "کیا جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہم کو پھر زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟
۲۳:۸۳
لَقَدْالبتہ تحقیقlaqadوُعِدْنَاوعدہ کیے گئے ہمwuʿid'nāنَحْنُہمnaḥnuوَءَابَآؤُنَااور ہمارے باپ داداwaābāunāهَـٰذَااس کاhādhāمِنسےminقَبْلُاس سے قبلqabluإِنْنہیںinهَـٰذَآیہhādhāإِلَّآمگرillāأَسَـٰطِيرُکہانیاں ہیںasāṭīruٱلْأَوَّلِينَپہلوں کیl-awalīna٨٣
ہم نے بھی یہ وعدے بہت سُنے ہیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا بھی سُنتے رہے ہیں۔ یہ محض افسانہائے پارینہ ہیں۔“
۲۳:۸۴
قُلکہہ دیجیےqulلِّمَنِواسطے کس کے ہےlimaniٱلْأَرْضُزمینl-arḍuوَمَناور جو کوئیwamanفِيهَآاس میں ہےfīhāإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumتَعْلَمُونَتم جانتےtaʿlamūna٨٤
ان سے کہو، بتاؤ اگر تم جانتے ہو، کہ یہ زمین اور اس کی ساری آبادی کس کی ہے؟
۲۳:۸۵
سَيَقُولُونَعنقریب وہ کہیں گےsayaqūlūnaلِلَّهِ ۚاللہ کے لیےlillahiقُلْکہہ دیجیےqulأَفَلَاکیا پھر نہیںafalāتَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑتےtadhakkarūna٨٥
یہ ضرور کہیں گے ، اللہ کی۔ کہو، پھر تم ہوش میں کیوں نہیں آتے؟
۲۳:۸۶
قُلْکہہ دیجئےqulمَنکون ہےmanرَّبُّربrabbuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwātiٱلسَّبْعِساتl-sabʿiوَرَبُّاور ربwarabbuٱلْعَرْشِعرشl-ʿarshiٱلْعَظِيمِعظیم کاl-ʿaẓīmi٨٦
ان سے پوچھو، ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کا مالک کون ہے؟
۲۳:۸۷
سَيَقُولُونَعنقریب وہ کہیں گےsayaqūlūnaلِلَّهِ ۚاللہ کے لیےlillahiقُلْکہہ دیجیےqulأَفَلَاکیا بھلا نہیںafalāتَتَّقُونَتم ڈرتےtattaqūna٨٧
یہ ضرور کہیں گے اللہ1۔ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟
۲۳:۸۸
قُلْکہہ دیجیےqulمَنۢکون ہےmanبِيَدِهِۦجس کے ہاتھ میں ہےbiyadihiمَلَكُوتُبادشاہتmalakūtuكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز کیshayinوَهُوَاور وہwahuwaيُجِيرُپناہ دیتا ہےyujīruوَلَااور نہیںwalāيُجَارُپناہ دی جاتیyujāruعَلَيْهِاس کے مقابلے میںʿalayhiإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumتَعْلَمُونَتم علم رکھتےtaʿlamūna٨٨
اِن سے کہو، بتاوٴ اگر تم جانتے ہو کہ ہر چیز پر اقتدار کس کا ہے؟  اور کون ہے جو پناہ دیتا ہے اور اُس کے مقابلے میں کوئی پناہ نہیں دے سکتا؟
۲۳:۸۹
سَيَقُولُونَعنقریب وہ کہیں گےsayaqūlūnaلِلَّهِ ۚاللہ کے لیےlillahiقُلْکہہ دیجیےqulفَأَنَّىٰتو کہاں سےfa-annāتُسْحَرُونَتم مسحر کیے جاتے ہو۔ جادو کیے جاتے ہوtus'ḥarūna٨٩
یہ ضرور کہیں گے کہ یہ بات تو اللہ ہی کے لیے ہے۔ کہو، پھر کہاں سے تم کو دھوکا لگتا ہے؟
۲۳:۹۰
بَلْبلکہbalأَتَيْنَـٰهُمہم لائے ہیں ان کے پاسataynāhumبِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqiوَإِنَّهُمْاور بیشک وہwa-innahumلَكَـٰذِبُونَالبتہ جھوٹے ہیںlakādhibūna٩٠
جو امرِ حق ہے  وہ ہم ان کے سامنے لے آئے ہیں، اور کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں۔
۲۳:۹۱
مَانہیںٱتَّخَذَبنایاittakhadhaٱللَّهُاللہ نےl-lahuمِنکوئیminوَلَدٍۢبچہ۔ کوئی اولادwaladinوَمَااور نہیںwamāكَانَہےkānaمَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahuمِنْکوئیminإِلَـٰهٍ ۚالہilāhinإِذًۭاتبidhanلَّذَهَبَالبتہ لے جاتاladhahabaكُلُّہرkulluإِلَـٰهٍۭالہilāhinبِمَااس کو جوbimāخَلَقَاس نے پیدا کیاkhalaqaوَلَعَلَااور البتہ چڑھائی کرتاwalaʿalāبَعْضُهُمْان میں سے بعضbaʿḍuhumعَلَىٰپرʿalāبَعْضٍۢ ۚبعض (پر)baʿḍinسُبْحَـٰنَپاک ہےsub'ḥānaٱللَّهِاللہl-lahiعَمَّااس سے جوʿammāيَصِفُونَوہ بیان کرتے ہیںyaṣifūna٩١
اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے، اور کوئی دوسرا خدا اُس کے ساتھ نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے۔ پاک ہے اللہ اُن باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں
۲۳:۹۲
عَـٰلِمِجاننے والا ہےʿālimiٱلْغَيْبِغیب کاl-ghaybiوَٱلشَّهَـٰدَةِاور حاضر کاwal-shahādatiفَتَعَـٰلَىٰتو بلند ہےfataʿālāعَمَّااس سے جوʿammāيُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہراتے ہیںyush'rikūna٩٢
کھُلے اور چھُپے کا جاننے والا، وہ بالا تر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں
۲۳:۹۳
قُلکہہ دیجیےqulرَّبِّاے میرے ربrabbiإِمَّاخواہimmāتُرِيَنِّىتو دکھائے مجھ کوturiyannīمَاجويُوعَدُونَوہ وعدہ کیے جاتے ہیںyūʿadūna٩٣
اے محمدؐ، دعا کرو کہ "پروردگار، جس عذاب کی اِن کو دھمکی دی جا رہی ہے وہ اگر میری موجودگی میں تو لائے
۲۳:۹۴
رَبِّاے میرے ربrabbiفَلَاتو نہfalāتَجْعَلْنِىتو کرنا مجھ کوtajʿalnīفِىمیںٱلْقَوْمِقومl-qawmiٱلظَّـٰلِمِينَظالم (قوم میں)l-ẓālimīna٩٤
تواے مرے ربّ، مجھے اِن ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو۔“
۲۳:۹۵
وَإِنَّااور بیشک ہمwa-innāعَلَىٰٓاوپر اس بات کےʿalāأَنکہanنُّرِيَكَہم دکھائیں تجھ کوnuriyakaمَاجس کانَعِدُهُمْہم وعدہ کر رہے ہیں ان سےnaʿiduhumلَقَـٰدِرُونَالبتہ قادر ہیںlaqādirūna٩٥
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہاری آنکھوں کے سامنے ہی وہ چیز لے آنے کی پوری قدرت رکھتے ہیں جس کی دھمکی ہم انہیں دے رہے ہیں
۲۳:۹۶
ٱدْفَعْدور کردیجیےid'faʿبِٱلَّتِىساتھ اس چیز کےbi-allatīهِىَجوhiyaأَحْسَنُاچھی ہےaḥsanuٱلسَّيِّئَةَ ۚبرائی کوl-sayi-ataنَحْنُہمnaḥnuأَعْلَمُخوب جانتے ہیںaʿlamuبِمَااس کو جوbimāيَصِفُونَوہ بیان کر رہے ہیںyaṣifūna٩٦
اے نبیؐ، برائی کو اس طریقہ سے دفع کرو جو بہترین ہو جو کچھ باتیں وہ تم پر بناتے ہیں وہ ہمیں خوب معلوم ہیں
۲۳:۹۷
وَقُلاور کہہ دیجیےwaqulرَّبِّاے میرے ربrabbiأَعُوذُمیں پناہ چاہتا ہوںaʿūdhuبِكَتیریbikaمِنْکےminهَمَزَٰتِوسوسوں سے۔ اکساہٹوں سےhamazātiٱلشَّيَـٰطِينِشیطان کےl-shayāṭīni٩٧
اور دعا کرو کہ "پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں
۲۳:۹۸
وَأَعُوذُاور میں پناہ چاہتا ہوںwa-aʿūdhuبِكَتیریbikaرَبِّاے میرے ربrabbiأَنکہanيَحْضُرُونِوہ حاضر ہوں میرے پاسyaḥḍurūni٩٨
بلکہ اے میرے ربّ، میں تو اِس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔“
۲۳:۹۹
حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāجَآءَآجائے گیjāaأَحَدَهُمُان میں سے ایک کوaḥadahumuٱلْمَوْتُموتl-mawtuقَالَکہے گاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiٱرْجِعُونِلوٹا دے مجھ کوir'jiʿūni٩٩
(یہ لوگ اپنی کرنی سے باز نہ آئیں گے)یہاں تک کہ جب اِن میں سے کسی کو موت آجائے گی تو کہنا شروع کرے گا کہ”اے میرے ربّ، مجھے اُسی دنیا میں واپس بھیج دیجیے جسے میں چھوڑ آیا ہوں
۲۳:۱۰۰
لَعَلِّىٓشاید کہ میںlaʿallīأَعْمَلُمیں عمل کروںaʿmaluصَـٰلِحًۭااچھےṣāliḥanفِيمَااس میںfīmāتَرَكْتُ ۚجو میں چھوڑ آیاtaraktuكَلَّآ ۚہرگز نہیںkallāإِنَّهَابیشک وہinnahāكَلِمَةٌایک بات ہےkalimatunهُوَوہhuwaقَآئِلُهَا ۖکہنے والا ہے اس کاqāiluhāوَمِناورwaminوَرَآئِهِمان کے پیچھےwarāihimبَرْزَخٌبرزخ ہےbarzakhunإِلَىٰتکilāيَوْمِاس دن تکyawmiيُبْعَثُونَوہ سب اٹھائے جائیں گےyub'ʿathūna١٠٠
اُمید ہے کہ اب میں نیک عمل کروں گا 1“۔۔۔۔ ہر گز نہیں، یہ تو بس ایک بات ہے جو وہ بَک رہا ہے۔ اب ان سب(مرنے والوں)کے پیچھے ایک برزخ حائل ہے دوسری زندگی کے دن تک۔
۲۳:۱۰۱
فَإِذَاپھر جبfa-idhāنُفِخَپھونک ماری جائے گیnufikhaفِىمیںٱلصُّورِصور (میں)l-ṣūriفَلَآتو نہیںfalāأَنسَابَکوئی رخنہansābaبَيْنَهُمْآپس میںbaynahumيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinوَلَااور نہwalāيَتَسَآءَلُونَوہ ایک دوسرے کو پوچھیں گےyatasāalūna١٠١
پھر جونہی کہ صُور پھونک دیا گیا، اِن کے درمیان پھر کوئی رشتہ نہ رہے گا اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔
۲۳:۱۰۲
فَمَنتو جو کوئیfamanثَقُلَتْبھاری ہوئےthaqulatمَوَٰزِينُهُۥاس کے اوزان۔ اس کے پلڑےmawāzīnuhuفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْمُفْلِحُونَفلاح پانے والے ہیںl-muf'liḥūna١٠٢
اُس وقت جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی فلاح پائیں گے
۲۳:۱۰۳
وَمَنْاور جو کوئیwamanخَفَّتْہلکے ہوئےkhaffatمَوَٰزِينُهُۥاس کے پلڑے۔ اس کے اوزانmawāzīnuhuفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaخَسِرُوٓا۟جنہوں نے خسارہ میں ڈالاkhasirūأَنفُسَهُمْاپنے نفسوں کوanfusahumفِىمیںجَهَنَّمَجہنم (میں)jahannamaخَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna١٠٣
اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈال لیا۔ وہ جہنّم میں ہمیشہ رہیں گے
۲۳:۱۰۴
تَلْفَحُجھلسا دے گیtalfaḥuوُجُوهَهُمُان کے چہروں کوwujūhahumuٱلنَّارُآگl-nāruوَهُمْاور وہwahumفِيهَااس میںfīhāكَـٰلِحُونَتیوری چڑھانے والے ہیںkāliḥūna١٠٤
آگ اُن کے چہروں کی کھال چاٹ جائے گی اور اُن کے جبڑے باہر نکل آئیں گے۔۔۔۔”1
۲۳:۱۰۵
أَلَمْکیا نہalamتَكُنْتھیںtakunءَايَـٰتِىمیری آیاتāyātīتُتْلَىٰپڑھی جاتیںtut'lāعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumفَكُنتُمتو تھے تمfakuntumبِهَاساتھ ان کے ۔ ان کوbihāتُكَذِّبُونَتم جھٹلاتےtukadhibūna١٠٥
"کیا تم وہی لوگ نہیں ہو کہ میری آیات تمہیں سنائی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے؟"
۲۳:۱۰۶
قَالُوا۟وہ کہیں گےqālūرَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāغَلَبَتْغالب آگئیghalabatعَلَيْنَاہم پرʿalaynāشِقْوَتُنَاہماری بدبختیshiq'watunāوَكُنَّااور تھے ہمwakunnāقَوْمًۭالوگqawmanضَآلِّينَگمراہḍāllīna١٠٦
وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، ہماری بد بختی ہم پر چھا گئی تھی واقعی ہم گمراہ لوگ تھے
۲۳:۱۰۷
رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanāأَخْرِجْنَانکال دے ہم کوakhrij'nāمِنْهَااس سےmin'hāفَإِنْپھر اگرfa-inعُدْنَاہم لوٹیںʿud'nāفَإِنَّاتو بیشک ہمfa-innāظَـٰلِمُونَظالم ہوں گےẓālimūna١٠٧
اے پروردگار، اب ہمیں یہاں سے نکال دے پھر ہم ایسا قصور کریں تو ظالم ہوں گے"
۲۳:۱۰۸
قَالَفرمایاqālaٱخْسَـُٔوا۟دور رہوikh'saūفِيهَااسی میںfīhāوَلَااور نہwalāتُكَلِّمُونِتم کلام کرو مجھ سےtukallimūni١٠٨
اللہ تعالیٰ جواب دے گا”دُور ہو میرے سامنے سے، پڑے رہو اِسی میں اور مجھ سے بات نہ کرو۔
۲۳:۱۰۹
إِنَّهُۥبیشک وہinnahuكَانَتھاkānaفَرِيقٌۭایک گروہfarīqunمِّنْسےminعِبَادِىمیرے بندوں میں سےʿibādīيَقُولُونَجو کہتے تھےyaqūlūnaرَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanāءَامَنَّاہم ایمان لائےāmannāفَٱغْفِرْپس بخش دےfa-igh'firلَنَاہم کوlanāوَٱرْحَمْنَااور رحم فرما ہم پرwa-ir'ḥamnāوَأَنتَتوwa-antaخَيْرُبہترینkhayruٱلرَّٰحِمِينَرحم کرنے والا ہےl-rāḥimīna١٠٩
تم وہی لوگ تو ہو کہ میرے کچھ بندے جب کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار، ہم ایمان لائے، ہمیں معاف کر دے، ہم پر رحم کر، تُو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے
۲۳:۱۱۰
فَٱتَّخَذْتُمُوهُمْتو تم نے بنا لیا ان کوfa-ittakhadhtumūhumسِخْرِيًّامذاقsikh'riyyanحَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāأَنسَوْكُمْانہوں نے بھلا دیا تم کوansawkumذِكْرِىمیرا ذکرdhik'rīوَكُنتُماور تھے تمwakuntumمِّنْهُمْان سےmin'humتَضْحَكُونَہنسا کرتےtaḍḥakūna١١٠
تو تم نے ان کا مذاق بنا لیا یہاں تک کہ اُن کی ضد نے تمہیں یہ بھی بھُلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں، اور تم ان پر ہنستے رہے
۲۳:۱۱۱
إِنِّىبیشکinnīجَزَيْتُهُمُمیں نے جزا دی ان کوjazaytuhumuٱلْيَوْمَآجl-yawmaبِمَابوجہ اس کے جوbimāصَبَرُوٓا۟انہوں نے صبر کیاṣabarūأَنَّهُمْبیشک وہannahumهُمُوہیhumuٱلْفَآئِزُونَکامیاب ہونے والے ہیںl-fāizūna١١١
آج اُن کے اُس صبر کا میں نے یہ پھل دیا ہے کہ وہی کامیاب ہیں۔“
۲۳:۱۱۲
قَـٰلَکہاqālaكَمْکتناkamلَبِثْتُمْرہے تمlabith'tumفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiعَدَدَتعدادʿadadaسِنِينَسالوں کیsinīna١١٢
پھر اللہ تعالی ان سے پوچھے گا "بتاؤ، زمین میں تم کتنے سال رہے؟"
۲۳:۱۱۳
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūلَبِثْنَاہم ٹھہرے رہےlabith'nāيَوْمًاایک دنyawmanأَوْیاawبَعْضَکچھ حصہbaʿḍaيَوْمٍۢدن کاyawminفَسْـَٔلِپس پوچھ لیجیےfasaliٱلْعَآدِّينَگننے والوں سےl-ʿādīna١١٣
وہ کہیں گے”ایک دن یا دن کا بھی کچھ حصہ ہم وہاں ٹھہرے ہیں، شُمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیے۔“
۲۳:۱۱۴
قَـٰلَکہاqālaإِننہیںinلَّبِثْتُمْٹھہرے تمlabith'tumإِلَّامگرillāقَلِيلًۭا ۖبہت تھوڑاqalīlanلَّوْکاشlawأَنَّكُمْبیشک تمannakumكُنتُمْہوتے تمkuntumتَعْلَمُونَتم جانتےtaʿlamūna١١٤
اِرشاد ہو گا”تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہونا۔ کاش تم نے یہ اُس وقت جانا ہوتا۔
۲۳:۱۱۵
أَفَحَسِبْتُمْکیا بھلا سمجھا تھا تم نےafaḥasib'tumأَنَّمَابیشکannamāخَلَقْنَـٰكُمْپیدا کیا ہم نے تم کوkhalaqnākumعَبَثًۭابیکارʿabathanوَأَنَّكُمْاور بیشک تمwa-annakumإِلَيْنَاہماری طرفilaynāلَانہتُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna١١٥
کیا تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہم نے تمہیں فضُول ہی پیدا کیا ہے اور تمہیں ہماری طرف کبھی پلٹنا ہی نہیں ہے؟“
۲۳:۱۱۶
فَتَعَـٰلَىتو بہت بلند ہےfataʿālāٱللَّهُاللہl-lahuٱلْمَلِكُبادشاہl-malikuٱلْحَقُّ ۖسچا۔ حقl-ḥaquلَآنہیںإِلَـٰهَکوئی الہilāhaإِلَّامگرillāهُوَوہیhuwaرَبُّرب ہےrabbuٱلْعَرْشِعرشl-ʿarshiٱلْكَرِيمِکریم کاl-karīmi١١٦
پس بالا و برتر ہے اللہ، پادشاہِ حقیقی، کوئی خدا اُس کے سوا نہیں، مالک ہے عرشِ بزرگ کا۔
۲۳:۱۱۷
وَمَناور جو کوئیwamanيَدْعُپکارےyadʿuمَعَساتھmaʿaٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِلَـٰهًاکوئی الہilāhanءَاخَرَدوسراākharaلَانہیںبُرْهَـٰنَکوئی دلیلbur'hānaلَهُۥاس کے لیےlahuبِهِۦاس کیbihiفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāحِسَابُهُۥحساب اس کاḥisābuhuعِندَپاس ہےʿindaرَبِّهِۦٓ ۚاس کے رب کےrabbihiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَانہیںيُفْلِحُفلاح پائیں گےyuf'liḥuٱلْكَـٰفِرُونَکافرl-kāfirūna١١٧
اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبُود کو پکارے، جس کے لیے اُس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو اُس کا حساب اُس کے ربّ کے پاس ہے۔ ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پا سکتے۔
۲۳:۱۱۸
وَقُلاور کہہ دیجیےwaqulرَّبِّاے میرے ربrabbiٱغْفِرْبخش دےigh'firوَٱرْحَمْاور رحم فرماwa-ir'ḥamوَأَنتَاور توwa-antaخَيْرُاچھا ہےسب سےkhayruٱلرَّٰحِمِينَرحم کرنے والوں میںl-rāḥimīna١١٨
اے محمدؐکہو”میرے ربّ درگزر فرما، اور رحم کر ، اور تُو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے۔“