۳۰

الروم

مکی ۶۰ آیات پارہ ۲۱
الروم

سورہ الروم (الروم) قرآن مجید کی ۳۰ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۶۰ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۳۰:۱
الٓمٓالیف لام میم۔alif-lam-meem١
ا ل م
۳۰:۲
غُلِبَتِمغلوب ہوگئےghulibatiٱلرُّومُرومیl-rūmu٢
رومی قریب کی سرزمین میں مغلوب ہو گئے ہیں
۳۰:۳
فِىٓمیںأَدْنَىقریب کیadnāٱلْأَرْضِزمینl-arḍiوَهُماور وہwahumمِّنۢسےminبَعْدِبعدbaʿdiغَلَبِهِمْاپنی مغلوبیت کےghalabihimسَيَغْلِبُونَعنقریب وہ غالب آجائیں گےsayaghlibūna٣
اور اپنی اس مغلوبیت کے بعد چند سال کے اندر وہ غالب ہو جائیں گے۔1
۳۰:۴
فِىمیںبِضْعِچندbiḍ'ʿiسِنِينَ ۗسالوںsinīnaلِلَّهِاللہ ہی کے لیے ہےlillahiٱلْأَمْرُاختیارl-amruمِناس سےminقَبْلُپہلےqabluوَمِنۢاور اس کےwaminبَعْدُ ۚبعدbaʿduوَيَوْمَئِذٍۢاور اس دنwayawma-idhinيَفْرَحُخوش ہوجائیں گےyafraḥuٱلْمُؤْمِنُونَمومنl-mu'minūna٤
اللہ ہی کا اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔1 اور وہ دن وہ ہو گا جبکہ اللہ کی بخشی ہوئی فتح پر مسلمان خوشیاں منائیں گے۔2
۳۰:۵
بِنَصْرِمدد کے ساتھbinaṣriٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahiيَنصُرُمدد کرتا ہے وہyanṣuruمَنجس کیmanيَشَآءُ ۖچاہتا ہےyashāuوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلرَّحِيمُرحم فرمانے والا ہےl-raḥīmu٥
اللہ نصرت عطا فرماتا ہے جسے چاہتا ہے، اور وہ زبردست اور رحیم ہے
۳۰:۶
وَعْدَوعدہ ہےwaʿdaٱللَّهِ ۖاللہ کاl-lahiلَانہیںيُخْلِفُخلاف کرے گاyukh'lifuٱللَّهُاللہl-lahuوَعْدَهُۥاپنے وعدے کوwaʿdahuوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلنَّاسِلوگl-nāsiلَانہیںيَعْلَمُونَجانتےyaʿlamūna٦
یہ وعدہ اللہ نے کیا ہے، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا، مگر اکثر لوگ نہیں جانتے ہیں
۳۰:۷
يَعْلَمُونَوہ جانتے ہیںyaʿlamūnaظَـٰهِرًۭاظاہری پہلوẓāhiranمِّنَسےminaٱلْحَيَوٰةِزندگی کاl-ḥayatiٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāوَهُمْاور وہwahumعَنِسےʿaniٱلْـَٔاخِرَةِآخرتl-ākhiratiهُمْوہhumغَـٰفِلُونَغافل ہیںghāfilūna٧
لوگ دنیا کی زندگی کا بس ظاہری پہلو جانتے ہیں اور آخرت سے وہ خود ہی غافل ہیں1
۳۰:۸
أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamيَتَفَكَّرُوا۟انہوں نے غور و فکر کیاyatafakkarūفِىٓمیںأَنفُسِهِم ۗاپنے نفسوںanfusihimمَّانہیںخَلَقَپیدا کیاkhalaqaٱللَّهُاللہ نےl-lahuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَآان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāإِلَّامگرillāبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiوَأَجَلٍۢاور ایک مدت تک کے لیےwa-ajalinمُّسَمًّۭى ۗمقررmusammanوَإِنَّاور بیشکwa-innaكَثِيرًۭابہت سےkathīranمِّنَمیں سےminaٱلنَّاسِلوگوںl-nāsiبِلِقَآئِساتھ ملاقات کےbiliqāiرَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihimلَكَـٰفِرُونَالبتہ انکاری ہیںlakāfirūna٨
کیا انہوں نے کبھی اپنے آپ میں غور و فکر  نہیں کیا؟1 اللہ نے زمین اور آسمانوں کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں برحق اور ایک مقرر مدت ہی کے لیے پیدا کیا ہے۔2 مگر بہت سے لوگ اپنے  رب کی ملاقات کے منکر ہیں۔3
۳۰:۹
أَوَلَمْکیا بھلا ہیں وہawalamيَسِيرُوا۟چلے پھرےyasīrūفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiفَيَنظُرُوا۟تو وہ دیکھتےfayanẓurūكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīnaمِنجو ان سےminقَبْلِهِمْ ۚپہلے تھےqablihimكَانُوٓا۟وہ تھےkānūأَشَدَّزیادہ شدید۔ زیادہ طاقتورashaddaمِنْهُمْان سےmin'humقُوَّةًۭقوت میںquwwatanوَأَثَارُوا۟اور انہوں نے کھوداwa-athārūٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaوَعَمَرُوهَآاور آباد کیا اس کوwaʿamarūhāأَكْثَرَزیادہaktharaمِمَّااس سےmimmāعَمَرُوهَاجو انہوں نے آباد کیا اس کوʿamarūhāوَجَآءَتْهُمْاور آئے ان کے پاسwajāathumرُسُلُهُمان کے رسولrusuluhumبِٱلْبَيِّنَـٰتِ ۖساتھ روشن دلائل کےbil-bayinātiفَمَاتو نہfamāكَانَتھاkānaٱللَّهُاللہl-lahuلِيَظْلِمَهُمْکہ ظلم کرتا ان پرliyaẓlimahumوَلَـٰكِنلیکنwalākinكَانُوٓا۟تھے وہkānūأَنفُسَهُمْاپنی جانوں پرanfusahumيَظْلِمُونَوہ ظلم کرتےyaẓlimūna٩
اور کیا یہ لو گ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟1 وہ ان سے زیادہ طاقت رکھتے تھے ، انہوں نے زمین کو خوب ادھیڑا تھا2 اور اسے اتنا آباد کیا تھا جتنا انہوں نے نہیں کیا ہے۔3 ان کےپاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے۔4 پھر اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے۔5
۳۰:۱۰
ثُمَّپھرthummaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةَانجامʿāqibataٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīnaأَسَـٰٓـُٔوا۟جنہوں نے برا کیاasāūٱلسُّوٓأَىٰٓبہت براl-sūāأَنکہanكَذَّبُوا۟انہوں نے جھٹلایاkadhabūبِـَٔايَـٰتِآیات کوbiāyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiوَكَانُوا۟اور تھے وہwakānūبِهَاساتھ ان کےbihāيَسْتَهْزِءُونَمذاق اڑاتےyastahziūna١٠
آ خرکار جن لوگوں نے بُرائیاں کی تھیں ان کا انجام بہت برا ہوا، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے
۳۰:۱۱
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuيَبْدَؤُا۟ابتدا کرتا ہےyabda-uٱلْخَلْقَتخلیق کیl-khalqaثُمَّپھرthummaيُعِيدُهُۥاعادہ کرے گا اس کاyuʿīduhuثُمَّپھرthummaإِلَيْهِاس کی طرفilayhiتُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna١١
اللہ ہی خلق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا،1 پھر اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے
۳۰:۱۲
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaتَقُومُقائم ہوگیtaqūmuٱلسَّاعَةُقیامتl-sāʿatuيُبْلِسُناامید ہوجائیں گےyub'lisuٱلْمُجْرِمُونَمجرمl-muj'rimūna١٢
اور جب وہ ساعت1 برپا ہو گی اس دن مجرم ہَک دَک رہ جائیں گے ،2
۳۰:۱۳
وَلَمْاور نہwalamيَكُنہوں گےyakunلَّهُمان کے لیےlahumمِّنمیں سےminشُرَكَآئِهِمْان کے شریکوںshurakāihimشُفَعَـٰٓؤُا۟سفارشیshufaʿāuوَكَانُوا۟اور وہ ہوجائیں گےwakānūبِشُرَكَآئِهِمْساتھ اپنے شریکوں کےbishurakāihimكَـٰفِرِينَانکاری۔ منکرkāfirīna١٣
ان کے ٹھیر ائے ہوئے شریکوں میں کوئی ان کا سفارشی نہ ہو گا 1 اور وہ اپنے شریکوں کےمنکر ہو جائیں گے۔2
۳۰:۱۴
وَيَوْمَاور جس روزwayawmaتَقُومُقائم ہوگیtaqūmuٱلسَّاعَةُقیامتl-sāʿatuيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinيَتَفَرَّقُونَوہ جدا جدا ہوں گےyatafarraqūna١٤
جس روز ساعت برپا ہوگی، اس دن (سب انسان)الگ گروہوں میں بٹ جائیں گے۔1
۳۰:۱۵
فَأَمَّاتو رہےfa-ammāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھے۔ نیکl-ṣāliḥātiفَهُمْتو وہfahumفِىمیںرَوْضَةٍۢایک باغrawḍatinيُحْبَرُونَخوش و خرم کردیے جائیں گے۔ شاداں وفرحاں رکھے جائیں گےyuḥ'barūna١٥
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایک باغ میں1 شاداں و فرحاں رکھے جائیں گے۔2
۳۰:۱۶
وَأَمَّااور رہےwa-ammāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūوَكَذَّبُوا۟اور جھٹلایاwakadhabūبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātināوَلِقَآئِاور ملاقات کوwaliqāiٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کیl-ākhiratiفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaفِىمیںٱلْعَذَابِعذابl-ʿadhābiمُحْضَرُونَحاضر رکھے جائیں گےmuḥ'ḍarūna١٦
اور جنہوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ہے1 وہ عذاب میں حاضررکھے جائیں گے
۳۰:۱۷
فَسُبْحَـٰنَپس پاک ہےfasub'ḥānaٱللَّهِاللہl-lahiحِينَجبḥīnaتُمْسُونَتم شام کرتے ہوtum'sūnaوَحِينَاور جبwaḥīnaتُصْبِحُونَتم صبح کرتے ہوtuṣ'biḥūna١٧
1 پس تسبیح کرو اللہ کی2 جبکہ تم شام کرتے ہو اور جب صبح کرتے ہو
۳۰:۱۸
وَلَهُاور اسی کے لیے ہےwalahuٱلْحَمْدُتعریفl-ḥamduفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین میںwal-arḍiوَعَشِيًّۭااور تیسرے پہرwaʿashiyyanوَحِينَاور جس وقتwaḥīnaتُظْهِرُونَتم ظہر کرتے ہوtuẓ'hirūna١٨
آسمانوں اور زمین  میں اسی کے لیے حمد ہے۔ اور (تسبیح کرو اس کی) تیسرے پہر اور جبکہ تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔1
۳۰:۱۹
يُخْرِجُوہ نکالتا ہےyukh'rijuٱلْحَىَّزندہ کوl-ḥayaمِنَسےminaٱلْمَيِّتِمردہl-mayitiوَيُخْرِجُاور وہ نکالتا ہےwayukh'rijuٱلْمَيِّتَمردہ کوl-mayitaمِنَسےminaٱلْحَىِّزندہl-ḥayiوَيُحْىِاور وہ زندہ کرتا ہےwayuḥ'yīٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaبَعْدَبعدbaʿdaمَوْتِهَا ۚاس کی موت کےmawtihāوَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaتُخْرَجُونَتم سب نکالے جاؤ گےtukh'rajūna١٩
وہ زندہ میں سے مردے کو نکالتا ہے اور مردے میں سے زندہ کو نکال لاتا ہے اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے۔1 اسی طرح تم لوگ بھی (حالتِ موت سے) نکال لیے جاؤ گے
۳۰:۲۰
وَمِنْاورمیں سے ہےwaminءَايَـٰتِهِۦٓاس کی نشانیوںāyātihiأَنْکہanخَلَقَكُماس نے پیدا کیا تم کوkhalaqakumمِّنسےminتُرَابٍۢمٹیturābinثُمَّپھرthummaإِذَآدفعتاidhāأَنتُمتمantumبَشَرٌۭانسان ہوbasharunتَنتَشِرُونَپھیلتے چلے جارہے ہوtantashirūna٢٠
1 اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا۔ پھر یکایک تم بشر ہو کہ (زمین میں)پھیلتے چلے جا رہے ہو۔2
۳۰:۲۱
وَمِنْاور اس کیwaminءَايَـٰتِهِۦٓنشانیوں میں سے ہےāyātihiأَنْکہanخَلَقَاس نے پیدا کیےkhalaqaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنْسےminأَنفُسِكُمْتمہارے نفسوںanfusikumأَزْوَٰجًۭاجوڑےazwājanلِّتَسْكُنُوٓا۟تاکہ تم سکون پاؤlitaskunūإِلَيْهَاان کی طرفilayhāوَجَعَلَاور اس نے ڈال دیwajaʿalaبَيْنَكُمتمہارے درمیانbaynakumمَّوَدَّةًۭمحبتmawaddatanوَرَحْمَةً ۚاور رحمتwaraḥmatanإِنَّبیشکinnaفِىاسذَٰلِكَمیںdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢان لوگوں کے لیےliqawminيَتَفَكَّرُونَجو غور و فکر کرتے ہیںyatafakkarūna٢١
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں1 تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو2 اور تمہارے درمیان محبّت اور رحمت پیدا کر دی۔3 یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور وفکر کرتے ہیں
۳۰:۲۲
وَمِنْمیں سے ہےwaminءَايَـٰتِهِۦاور اس کی نشانیوںāyātihiخَلْقُپیدائشkhalquٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍiوَٱخْتِلَـٰفُاور اختلافwa-ikh'tilāfuأَلْسِنَتِكُمْتمہاری زبانوں کاalsinatikumوَأَلْوَٰنِكُمْ ۚاور تمہارے رنگوں کاwa-alwānikumإِنَّبیشکinnaفِىاس میںذَٰلِكَthatdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّلْعَـٰلِمِينَعلم والوں کے لیےlil'ʿālimīna٢٢
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین  کی پیدائش،1 اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے۔2 یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں دانشمند لوگوں کے لیے
۳۰:۲۳
وَمِنْمیں سے ہےwaminءَايَـٰتِهِۦاور اس کی نشانیوںāyātihiمَنَامُكُمسونا تمہاراmanāmukumبِٱلَّيْلِاور رات کوbi-al-layliوَٱلنَّهَارِاور دن کوwal-nahāriوَٱبْتِغَآؤُكُماور تلاش کرنا تمہاراwa-ib'tighāukumمِّنمیں سےminفَضْلِهِۦٓ ۚاس کے فضلfaḍlihiإِنَّیقیناinnaفِىاس میںذَٰلِكَالبتہdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢنشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢان لوگوں کے لیےliqawminيَسْمَعُونَجو سنتے ہیںyasmaʿūna٢٣
اور اس کی نشانیوں میں سے تمہارا رات اور دن کو  سونا اور تمہارا اس کے فضل کو تلاش کرنا ہے۔1 یقیناًاس میں سے بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو (غور سے) سنتے ہیں
۳۰:۲۴
وَمِنْمیں سے ہےwaminءَايَـٰتِهِۦاور اس کی نشانیوںāyātihiيُرِيكُمُکہ وہ دکھاتا ہے تم کوyurīkumuٱلْبَرْقَبجلیl-barqaخَوْفًۭاخوف کے ساتھkhawfanوَطَمَعًۭااور امید کے ساتھwaṭamaʿanوَيُنَزِّلُاور وہ اتارتا ہےwayunazziluمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiمَآءًۭپانیmāanفَيُحْىِۦپھر وہ زندہ کرتا ہےfayuḥ'yīبِهِساتھ اس کےbihiٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaبَعْدَبعدbaʿdaمَوْتِهَآ ۚاس کی موت (مردنی) کےmawtihāإِنَّیقیناinnaفِىاسذَٰلِكَمیںdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَعْقِلُونَجو عقل رکھتی ہوyaʿqilūna٢٤
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی کی چمک دکھاتا ہے خوف کے ساتھ بھی اور طمع کے ساتھ بھی۔1 اور آسمان سے پانی بر سا تا ہے، پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے۔2 یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں
۳۰:۲۵
وَمِنْمیں سے ہےwaminءَايَـٰتِهِۦٓاور اس کی نشانیوںāyātihiأَنکہanتَقُومَقائم ہےtaqūmaٱلسَّمَآءُآسمانl-samāuوَٱلْأَرْضُاور زمینwal-arḍuبِأَمْرِهِۦ ۚساتھ اس کے حکم کےbi-amrihiثُمَّپھرthummaإِذَاجبidhāدَعَاكُمْوہ پکارے گا تم کوdaʿākumدَعْوَةًۭپکارناdaʿwatanمِّنَسےminaٱلْأَرْضِزمینl-arḍiإِذَآتبidhāأَنتُمْتمantumتَخْرُجُونَتم نکلو گےtakhrujūna٢٥
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ آسمان اور زمین اس کےحکم سے قائم ہیں۔1 پھر جو نہی کہ اس نےتمہیں زمین سے پکارا ، بس ایک ہی پکار میں اچانک تم نکل آؤ گے۔2
۳۰:۲۶
وَلَهُۥاور اس کے لیے ہےwalahuمَنجو بھیmanفِىمیں ہےٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین میں ہےwal-arḍiكُلٌّۭسب کے سبkullunلَّهُۥاس کے لیےlahuقَـٰنِتُونَفرمانبردار ہیںqānitūna٢٦
آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اُس کے بندے ہیں، سب کے سب اسی کے تابع فرمان ہیں
۳۰:۲۷
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīيَبْدَؤُا۟جو ابتدا کرتا ہےyabda-uٱلْخَلْقَتخلیق کیl-khalqaثُمَّپھرthummaيُعِيدُهُۥوہ لوٹائے گا اس کوyuʿīduhuوَهُوَاور وہwahuwaأَهْوَنُزیادہ آسان ہےahwanuعَلَيْهِ ۚاس پرʿalayhiوَلَهُاور اسی کے لیے ہےwalahuٱلْمَثَلُمثالl-mathaluٱلْأَعْلَىٰسب سے بلندl-aʿlāفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین میںwal-arḍiوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu٢٧
وہی ہے جو تخلیق کی ابتد کرتا ہے، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کے لیے آسان تر ہے۔1 آسمانوں اور زمین میں اس کی صفت سب سے برتر ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے
۳۰:۲۸
ضَرَبَاس نے بیان کیḍarabaلَكُمتمہارے لیےlakumمَّثَلًۭاایک مثالmathalanمِّنْمیں سےminأَنفُسِكُمْ ۖتمہارے نفسوںanfusikumهَلکیاhalلَّكُمتمہارے لیےlakumمِّناس میں سےminمَّاجومَلَكَتْمالک ہیںmalakatأَيْمَـٰنُكُمتمہارے دائیں ہاتھaymānukumمِّنکچھminشُرَكَآءَشریک ہیںshurakāaفِىاس میںمَاجورَزَقْنَـٰكُمْرزق دیا ہم نے تم کوrazaqnākumفَأَنتُمْتو تمfa-antumفِيهِاس میںfīhiسَوَآءٌۭبرابرہوsawāonتَخَافُونَهُمْتم ڈرتے ہو ان سےtakhāfūnahumكَخِيفَتِكُمْمانند ڈرنا تمہارےkakhīfatikumأَنفُسَكُمْ ۚاپنے نفسوں سے۔ اپنے جیسوں سےanfusakumكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaنُفَصِّلُہم کھول کر رکھتے ہیںnufaṣṣiluٱلْـَٔايَـٰتِآیاتl-āyātiلِقَوْمٍۢان لوگوں کے لیےliqawminيَعْقِلُونَجو عقل رکھتے ہوںyaʿqilūna٢٨
وہ تمہیں1 خود تمہاری اپنی ہی ذات سےایک مثال دیتا ہے۔ کیا تمہارے اُن غلاموں میں سے جو تمہاری ملکیت میں ہیں کچھ غلام ایسے بھی ہیں جو ہمارے دیے ہوئے مال و دولت میں تمہارے ساتھ برابر کے شریک ہوں اور تم ان سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح آپس میں اپنے ہمسروں سے ڈرتے ہو؟2 --۔۔۔۔ اس طرح ہم آیا ت کھول کر پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں
۳۰:۲۹
بَلِبلکہbaliٱتَّبَعَپیروی کیittabaʿaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaظَلَمُوٓا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamūأَهْوَآءَهُماپنی خواہشات کیahwāahumبِغَيْرِبغیرbighayriعِلْمٍۢ ۖعلم کےʿil'minفَمَنتو کونfamanيَهْدِىہدایت دے سکتا ہےyahdīمَنْجس کوmanأَضَلَّگمراہ کردےaḍallaٱللَّهُ ۖاللہl-lahuوَمَااور نہیںwamāلَهُمان کے لیےlahumمِّنمیں سےminنَّـٰصِرِينَمددگاروںnāṣirīna٢٩
مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب کون اس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو۔1 ایسے لوگوں کا تو کوئی مددگار نہیں ہو سکتا
۳۰:۳۰
فَأَقِمْپس قائم رکھوfa-aqimوَجْهَكَاپنے چہرے کوwajhakaلِلدِّينِدین کے لیےlilddīniحَنِيفًۭا ۚیکسو ہوکرḥanīfanفِطْرَتَفطرت کوfiṭ'rataٱللَّهِاللہ کیl-lahiٱلَّتِىوہ جوallatīفَطَرَاس نے پیدا کیاfaṭaraٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsaعَلَيْهَا ۚاس پرʿalayhāلَانہیںتَبْدِيلَہے کوئی تبدیلی۔ نہیں بدلتاtabdīlaلِخَلْقِساخت کے لیےlikhalqiٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahiذَٰلِكَیہیdhālikaٱلدِّينُدین ہےl-dīnuٱلْقَيِّمُدرستl-qayimuوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلنَّاسِلوگl-nāsiلَانہیںيَعْلَمُونَجانتے ہیںyaʿlamūna٣٠
1پس (اے نبیؐ اور نبیؐ کے پیروو) یک سُو ہو کر اپنا رخ اس دین2 کی سمت میں جمادو،3 قائم ہو جاؤ اس فطرت پر جس پر اللہ تعالیٰ نےانسانوں کو پیدا کیا ہے،4 اللہ کی بنائی ہوئی ساخت بدلی نہیں جا سکتی،5 یہی بالکل راست اور درست دین ہے،6 مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
۳۰:۳۱
۞ مُنِيبِينَرجوع کرتے ہوئےmunībīnaإِلَيْهِطرف اس کےilayhiوَٱتَّقُوهُاور ڈرو اس سےwa-ittaqūhuوَأَقِيمُوا۟اور قائم کروwa-aqīmūٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَلَااور نہwalāتَكُونُوا۟تم ہوجاؤtakūnūمِنَمیں سےminaٱلْمُشْرِكِينَمشرکوںl-mush'rikīna٣١
(قائم ہو جاؤ اس بات پر) اللہ کی طرف رجوع کرتے ہوئے،1 اور ڈرو اس سے2 اور نماز قائم کرو،3 اور نہ ہو جاؤ ان مشرکین میں سے
۳۰:۳۲
مِنَمیں سےminaٱلَّذِينَان لوگوں جنہوں نےalladhīnaفَرَّقُوا۟ٹکڑے ٹکڑے کردیاfarraqūدِينَهُمْاپنا دینdīnahumوَكَانُوا۟اور ہوگئےwakānūشِيَعًۭا ۖگروہ گروہshiyaʿanكُلُّہرkulluحِزْبٍۭگروہḥiz'binبِمَاساتھ اس کےbimāلَدَيْهِمْجو ان کے پاس ہےladayhimفَرِحُونَوہ خوش ہیںfariḥūna٣٢
جنہوں نے اپنا اپنا دین الگ بنا دیا ہے او گروہوں میں بٹ گئے ہیں،ہر ایک گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے۔1
۳۰:۳۳
وَإِذَااور جبwa-idhāمَسَّچھو جاتی ہےmassaٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsaضُرٌّۭکوئی تکلیفḍurrunدَعَوْا۟وہ پکارتے ہیںdaʿawرَبَّهُماپنے رب کوrabbahumمُّنِيبِينَرجوع کرتے ہوئےmunībīnaإِلَيْهِاس کی طرفilayhiثُمَّپھرthummaإِذَآجبidhāأَذَاقَهُموہ چکھاتا ہے ان کوadhāqahumمِّنْهُاپنی (جناب) سےmin'huرَحْمَةًرحمتraḥmatanإِذَااچانکidhāفَرِيقٌۭایک گروہfarīqunمِّنْهُمان میں سےmin'humبِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھbirabbihimيُشْرِكُونَشریک ٹھہراتے ہیں۔ شرک کرتے ہیںyush'rikūna٣٣
لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب انھیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اسے پکارتے ہیں،1 پھر جب وہ کچھ اپنی رحمت کا ذائقہ انھیں چکھا دیتا ہے تو یکایک ان میں سے کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں2
۳۰:۳۴
لِيَكْفُرُوا۟تاکہ وہ ناشکری کریںliyakfurūبِمَآساتھ اس کے جوbimāءَاتَيْنَـٰهُمْ ۚعطا کیا ہم نے ان کوātaynāhumفَتَمَتَّعُوا۟تو فائدہ اٹھا لو۔ مزے کرلوfatamattaʿūفَسَوْفَتو عنقریبfasawfaتَعْلَمُونَتم جان لو گےtaʿlamūna٣٤
تاکہ ہمارے کیے ہوئے احسان کی ناشکری کریں اچھا، مزے کر لو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا
۳۰:۳۵
أَمْیا کیاamأَنزَلْنَااتاری ہم نےanzalnāعَلَيْهِمْان پرʿalayhimسُلْطَـٰنًۭاایک دلیلsul'ṭānanفَهُوَتو وہfahuwaيَتَكَلَّمُبیان کرتی ہےyatakallamuبِمَاساتھ اس کےbimāكَانُوا۟جو تھے وہkānūبِهِۦساتھ اس کےbihiيُشْرِكُونَشریک ٹھہراتےyush'rikūna٣٥
کیا ہم نے کوئی سند اور دلیل ان پر نازل کی ہے جو شہادت دیتی ہو اس شرک کی صداقت پر جو یہ کر رہے ہیں؟1
۳۰:۳۶
وَإِذَآاور جبwa-idhāأَذَقْنَاچکھاتے ہیںadhaqnāٱلنَّاسَہم لوگوں کوl-nāsaرَحْمَةًۭرحمتraḥmatanفَرِحُوا۟خوش ہوجاتے ہیںfariḥūبِهَا ۖساتھ اس کےbihāوَإِناور اگرwa-inتُصِبْهُمْپہنچتی ہے ان کوtuṣib'humسَيِّئَةٌۢکوئی مصیبتsayyi-atunبِمَابوجہ اس کے جوbimāقَدَّمَتْآگے بھیجاqaddamatأَيْدِيهِمْان کے ہاتھوں نےaydīhimإِذَااچانکidhāهُمْتب وہhumيَقْنَطُونَمایوس ہونے لگتے ہیںyaqnaṭūna٣٦
جب ہم لوگوں کو رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر پھول جاتے ہیں اور جب ان کے اپنے کیے کرتوتوں سے ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یکایک وہ مایوس ہونے لگتے ہیں۔1
۳۰:۳۷
أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamيَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyarawأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَبْسُطُپھیلاتا ہےyabsuṭuٱلرِّزْقَرزقl-riz'qaلِمَنجس کے لیےlimanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَيَقْدِرُ ۚاور اندازے سے دیتا ہےwayaqdiruإِنَّبیشکinnaفِىاس میںذَٰلِكَالبتہdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢنشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢان لوگوں کے لیےliqawminيُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتے ہوںyu'minūna٣٧
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ اللہ ہی رزق کشادہ کرتا ہے جس کا چاہتا ہے اور تنگ کرتاہے(جس کا چاہتا ہے)۔ یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔1
۳۰:۳۸
فَـَٔاتِتو دوfaātiذَاقرابت دار کوdhāٱلْقُرْبَىٰقرابت دار کوl-qur'bāحَقَّهُۥحق اس کاḥaqqahuوَٱلْمِسْكِينَاور مسکین کوwal-mis'kīnaوَٱبْنَاور مسافر کوwa-ib'naٱلسَّبِيلِ ۚمسافر کوl-sabīliذَٰلِكَیہdhālikaخَيْرٌۭبات بہتر ہےkhayrunلِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaيُرِيدُونَجو چاہتے ہیںyurīdūnaوَجْهَخوشنودیwajhaٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahiوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگ ہیںwa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْمُفْلِحُونَجو فلاح پانے والے ہیںl-muf'liḥūna٣٨
پس (اے مومن)رشتہ دار کو اس  کا حق دے اور مسکین و مسافر کو (اس کا حق) 1۔ یہ طریقہ بہتر ہے ان  لوگوں کے لیے جو اللہ کی خوشنودی چاہتے ہوں، اور وہی فلاح پانے والے ہیں۔2
۳۰:۳۹
وَمَآاور جوwamāءَاتَيْتُمدو تمātaytumمِّنمیں سےminرِّبًۭاسودribanلِّيَرْبُوَا۟تاکہ وہ بڑھ جائےliyarbuwāفِىٓمیںأَمْوَٰلِمالوںamwāliٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsiفَلَاپس نہیںfalāيَرْبُوا۟وہ بڑھتاyarbūعِندَنزدیکʿindaٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahiوَمَآاور جوwamāءَاتَيْتُمدو تمātaytumمِّنمیں سےminزَكَوٰةٍۢزکوۃzakatinتُرِيدُونَتم چاہتے ہوturīdūnaوَجْهَرضاwajhaٱللَّهِاللہ کیl-lahiفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیںfa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْمُضْعِفُونَجو بڑھانے والے ہیںl-muḍ'ʿifūna٣٩
جو سُود تم دیتے ہو تا کہ لوگوں کے اموال میں شامل ہو کر وہ بڑھ جائے ، اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا،1 اور جو زکوٰة تم اللہ کی خوشنودی حاصل کر نے کے ارادے سے دیتے ہو، اسی کے دینے والے درحقیقت اپنے مال بڑھاتے ہیں۔2
۳۰:۴۰
ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīخَلَقَكُمْجس نے پیدا کیا تم کوkhalaqakumثُمَّپھرthummaرَزَقَكُمْاس نے رزق دیا تم کوrazaqakumثُمَّپھرthummaيُمِيتُكُمْوہ موت دے گا تم کوyumītukumثُمَّپھرthummaيُحْيِيكُمْ ۖوہ زندہ کرے گا تم کوyuḥ'yīkumهَلْکیاhalمِنمیں سےminشُرَكَآئِكُمتمہارے شریکوں کوئی ہےshurakāikumمَّنجوmanيَفْعَلُکرےyafʿaluمِنسےminذَٰلِكُماس میںdhālikumمِّنسےminشَىْءٍۢ ۚکوئی چیزshayinسُبْحَـٰنَهُۥپاک ہے وہsub'ḥānahuوَتَعَـٰلَىٰاور بلند تر ہےwataʿālāعَمَّااس سے جوʿammāيُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہراتے ہیںyush'rikūna٤٠
1اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا،2 پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو؟3 پاک ہے وہ اور بہت بالا و بر تر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
۳۰:۴۱
ظَهَرَظاہر ہواẓaharaٱلْفَسَادُفسادl-fasāduفِىمیںٱلْبَرِّخشکیl-bariوَٱلْبَحْرِاور سمندر میںwal-baḥriبِمَابوجہ اس کےbimāكَسَبَتْجو کمائی کیkasabatأَيْدِىہاتھوں نےaydīٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsiلِيُذِيقَهُمتاکہ وہ چکھائے ان کوliyudhīqahumبَعْضَبعضbaʿḍaٱلَّذِىوہ چیزalladhīعَمِلُوا۟جو انہوں نے عمل کیےʿamilūلَعَلَّهُمْتاکہ وہ۔ شاید کہ وہlaʿallahumيَرْجِعُونَلوٹ آئیں۔ باز آجائیںyarjiʿūna٤١
خشکی اور تری میں فساد برپا ہو گیا ہے لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے تاکہ مزّہ چکھائے اُن کو اُن کے بعض اعمال کا، شاید کہ وہ باز آئیں۔1
۳۰:۴۲
قُلْکہہ دیجیےqulسِيرُوا۟چلو پھروsīrūفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiفَٱنظُرُوا۟پھر دیکھوfa-unẓurūكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīnaمِنجو اس سےminقَبْلُ ۚپہلے تھےqabluكَانَتھےkānaأَكْثَرُهُمان میں سے اکثرaktharuhumمُّشْرِكِينَمشرکmush'rikīna٤٢
(اے نبیؐ)ان سے کہو کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو پہلے گُزرے ہوئے لوگوں کا کیا انجام ہو چکا ہے، ان میں اکثر مشرک ہی تھے۔1
۳۰:۴۳
فَأَقِمْتو جما دوfa-aqimوَجْهَكَاپنے چہرے کو۔ اپنے رخ کوwajhakaلِلدِّينِدین کے لیےlilddīniٱلْقَيِّمِدرستl-qayimiمِناس سےminقَبْلِپہلےqabliأَنکہanيَأْتِىَآجائےyatiyaيَوْمٌۭوہ دنyawmunلَّانہیںمَرَدَّٹلنا۔ پھیرا جاناmaraddaلَهُۥاس کے لیےlahuمِنَطرف سےminaٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahiيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinيَصَّدَّعُونَوہ متفرق ہوجائیں گےyaṣṣaddaʿūna٤٣
پس (اے نبیؐ)اپنا رُخ مضبوطی کے ساتھ جما دو اِس دینِ راست کی سمت میں قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹل جانے کی کوئی صُورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے۔1 اُس دن لوگ پھٹ کر ایک دُوسرے سے الگ ہو جائیں گے
۳۰:۴۴
مَنجس نےmanكَفَرَکفر کیاkafaraفَعَلَيْهِکفر کیاfaʿalayhiكُفْرُهُۥ ۖکفر اس کاkuf'ruhuوَمَنْاور جس نےwamanعَمِلَعمل کیےʿamilaصَـٰلِحًۭانیکṣāliḥanفَلِأَنفُسِهِمْتو وہ اپنے نفسوں کے لیےfali-anfusihimيَمْهَدُونَراہ ہموار کر رہے ہیںyamhadūna٤٤
جس نے کُفر کیا ہے اُس کے کُفر کا وبال اُسی پر ہے۔1 اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے وہ اپنے ہی لیے فلاح کا راستہ صاف کر رہے ہیں
۳۰:۴۵
لِيَجْزِىَتاکہ وہ جزا دے۔ بدلہ دےliyajziyaٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiمِناپنےminفَضْلِهِۦٓ ۚفضل سےfaḍlihiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَانہیںيُحِبُّپسند کرتاyuḥibbuٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کوl-kāfirīna٤٥
تاکہ اللہ ایمان لانے والوں اور عملِ صالح کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا
۳۰:۴۶
وَمِنْاور میں سے ہےwaminءَايَـٰتِهِۦٓاس کی نشانیوںāyātihiأَنکہanيُرْسِلَوہ بھیجتا ہےyur'silaٱلرِّيَاحَہواؤں کوl-riyāḥaمُبَشِّرَٰتٍۢخوشخبری دینے والیاںmubashirātinوَلِيُذِيقَكُماور تاکہ وہ چکھائے تم کوwaliyudhīqakumمِّنمیں سےminرَّحْمَتِهِۦاپنی رحمتraḥmatihiوَلِتَجْرِىَاور تاکہ چلیںwalitajriyaٱلْفُلْكُکشتیا ںl-ful'kuبِأَمْرِهِۦاس کے حکم کے ساتھbi-amrihiوَلِتَبْتَغُوا۟اور تاکہ تم تلاش کروwalitabtaghūمِنمیں سےminفَضْلِهِۦاس کے فضلfaḍlihiوَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تمwalaʿallakumتَشْكُرُونَتم شکر ادا کروtashkurūna٤٦
اُس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے بشارت دینے کے لیے1 اور تمہیں اپنی رحمت سے بہرہ مند کرنے کے لیے اور اِس غرض کے لیے کہ کشتیاں اُس کے حکم سے چلیں2 اور تم اُس کا فضل تلاش کرو3 اور اُس کے شکر گزار بنو
۳۰:۴۷
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāمِنbefore youminقَبْلِكَآپ سے پہلےqablikaرُسُلًاکئی رسولوں کوrusulanإِلَىٰطرفilāقَوْمِهِمْان کی قوم کےqawmihimفَجَآءُوهُمتو وہ لائے ان کے پاسfajāūhumبِٱلْبَيِّنَـٰتِروشن دلائلbil-bayinātiفَٱنتَقَمْنَاتو انتقام لیا ہم نےfa-intaqamnāمِنَسےminaٱلَّذِينَان لوگوںalladhīnaأَجْرَمُوا۟ ۖجنہوں نے جرم کیاajramūوَكَانَاور تھاwakānaحَقًّاحقḥaqqanعَلَيْنَاہمارے ذمہ۔ ہم پرʿalaynāنَصْرُمدد کرناnaṣruٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کیl-mu'minīna٤٧
اور ہم نے تُم سے پہلے رسُولوں کو اُن کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ اُن کے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے،1 پھر جنہوں نے جُرم کیا2 اُن سے ہم نے انتقام لیا اور ہم پر یہ حق تھا کہ ہم مومنوں کی مدد کریں
۳۰:۴۸
ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہے جوalladhīيُرْسِلُبھیجتا ہےyur'siluٱلرِّيَـٰحَہواؤں کوl-riyāḥaفَتُثِيرُتو وہ اٹھاتی ہیںfatuthīruسَحَابًۭابادلsaḥābanفَيَبْسُطُهُۥپھر وہ پھیلا دیتا ہے اس کوfayabsuṭuhuفِىمیںٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiكَيْفَجس طرحkayfaيَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāuوَيَجْعَلُهُۥاور وہ کردیتا ہے ان کوwayajʿaluhuكِسَفًۭاٹکڑیوں میںkisafanفَتَرَىپھر تم دیکھتے ہوfatarāٱلْوَدْقَبارش کوl-wadqaيَخْرُجُنکلتی ہےyakhrujuمِنْسےminخِلَـٰلِهِۦ ۖاس کے اندرkhilālihiفَإِذَآپھر جبfa-idhāأَصَابَوہ پہنچاتا ہےaṣābaبِهِۦاس کوbihiمَنجسےmanيَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāuمِنْمیں سےminعِبَادِهِۦٓاپنے بندوںʿibādihiإِذَاتبidhāهُمْوہhumيَسْتَبْشِرُونَوہ خوش ہوجاتے ہیںyastabshirūna٤٨
اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادل اٹھاتی ہیں، پھر وہ اِن بادلوں کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے جس طرح چاہتا ہے اور انہیں ٹکڑیوں میں تقسیم کرتا ہے، پھر تُو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے بادل سے ٹپکے چلے آتے ہیں یہ بارش جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے برساتا ہے
۳۰:۴۹
وَإِناور بیشکwa-inكَانُوا۟تھے وہkānūمِناس سےminقَبْلِپہلےqabliأَنکہanيُنَزَّلَاتاری جائےyunazzalaعَلَيْهِمان پرʿalayhimمِّناس سےminقَبْلِهِۦپہلےqablihiلَمُبْلِسِينَالبتہ مایوس ہونے والےlamub'lisīna٤٩
تو یکایک وہ خوش و خرم ہو جاتے ہیں حالانکہ اس کے نزول سے پہلے وہ مایوس ہو رہے تھے
۳۰:۵۰
فَٱنظُرْتو دیکھوfa-unẓurإِلَىٰٓطرفilāءَاثَـٰرِآثار کےāthāriرَحْمَتِرحمت کےraḥmatiٱللَّهِاللہ کیl-lahiكَيْفَکس طرحkayfaيُحْىِوہ زندہ کرتا ہےyuḥ'yīٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaبَعْدَبعدbaʿdaمَوْتِهَآ ۚاس کی موت کےmawtihāإِنَّبیشکinnaذَٰلِكَوہdhālikaلَمُحْىِالبتہ زندہ کرنے والا ہےlamuḥ'yīٱلْمَوْتَىٰ ۖمردوں کوl-mawtāوَهُوَاور وہwahuwaعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیزshayinقَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun٥٠
دیکھو اللہ کی رحمت کے اثرات کہ مُردہ پڑی ہوئی زمین کو وہ کس طرح جِلا اُٹھاتا ہے،1 یقیناً وہ مُردوں کو زندگی بخشنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
۳۰:۵۱
وَلَئِنْاور البتہ اگرwala-inأَرْسَلْنَابھیجیں ہمarsalnāرِيحًۭاہوا کوrīḥanفَرَأَوْهُپھر وہ دیکھیں اس کوfara-awhuمُصْفَرًّۭازردmuṣ'farranلَّظَلُّوا۟البتہ ہوجائیں وہlaẓallūمِنۢاس کےminبَعْدِهِۦبعدbaʿdihiيَكْفُرُونَکفر کرتےyakfurūna٥١
اور اگر ہم ایک ایسی ہوا بھیج دیں جس کے اثر سے وہ اپنی کھیتی کو زرد پائیں1 تو وہ کُفر کرتے رہ جاتے ہیں۔2
۳۰:۵۲
فَإِنَّكَپس بیشک آپfa-innakaلَانہیںتُسْمِعُسنوا سکتےtus'miʿuٱلْمَوْتَىٰمردوں کوl-mawtāوَلَااور نہwalāتُسْمِعُآپ سنوا سکتے ہیںtus'miʿuٱلصُّمَّبہروں کوl-ṣumaٱلدُّعَآءَپکارl-duʿāaإِذَاجبidhāوَلَّوْا۟وہ منہ موڑ جائیںwallawمُدْبِرِينَپیٹھ پھیرتے ہوئےmud'birīna٥٢
(اے نبیؐ)تم مُردوں کو نہیں سُنا سکتے،1 نہ اُن بہروں کو اپنی پُکار سُنا سکتے ہو جو پیٹھ پھیرے چلے جارہے ہوں2
۳۰:۵۳
وَمَآاور نہیںwamāأَنتَآپantaبِهَـٰدِرہنمائی کرنے والےbihādiٱلْعُمْىِاندھوں کیl-ʿum'yiعَنان کیʿanضَلَـٰلَتِهِمْ ۖگمراہی سےḍalālatihimإِننہیںinتُسْمِعُآپ سنوا سکتےtus'miʿuإِلَّامگرillāمَنجوmanيُؤْمِنُایمان رکھتا ہوyu'minuبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات پرbiāyātināفَهُمپھر وہfahumمُّسْلِمُونَمسلمان ہوں۔ سرتسلیم خم کردیںmus'limūna٥٣
اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہِ راست دکھا سکتے ہو۔1 تم تو صرف اُنہی کو سُنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور سرِ تسلیم خم کر دیتے ہیں
۳۰:۵۴
۞ ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīخَلَقَكُمجس نے پیدا کیا تم کوkhalaqakumمِّنسےminضَعْفٍۢکمزوریḍaʿfinثُمَّپھر اس نےthummaجَعَلَبنایاjaʿalaمِنۢسےminبَعْدِبعدbaʿdiضَعْفٍۢکمزوری کےḍaʿfinقُوَّةًۭقوت کوquwwatanثُمَّپھرthummaجَعَلَبنایاjaʿalaمِنۢafterminبَعْدِبعدbaʿdiقُوَّةٍۢقوت کےquwwatinضَعْفًۭاکمزوری کوḍaʿfanوَشَيْبَةًۭ ۚاور بڑھاپاwashaybatanيَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہےyakhluquمَاجويَشَآءُ ۖوہ چاہتا ہےyashāuوَهُوَاور وہیwahuwaٱلْعَلِيمُجاننے والا ہےl-ʿalīmuٱلْقَدِيرُقدرت رکھنے والا ہےl-qadīru٥٤
اللہ ہی تو ہے جس نے ضعف کی حالت سے تمہاری پیدائش کی ابتدا کی ، پھر اس ضعف کے بعد تمہیں قوّت بخشی، پھر اس قوّت کے بعد تمہیں ضعیف اور بُوڑھا کر دیا۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔1 وہ سب کچھ جاننے والا ، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے
۳۰:۵۵
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaتَقُومُقائم ہوگیtaqūmuٱلسَّاعَةُقیامتl-sāʿatuيُقْسِمُقسمیں کھائیں گےyuq'simuٱلْمُجْرِمُونَمجرمl-muj'rimūnaمَانہیںلَبِثُوا۟وہ ٹھہرےlabithūغَيْرَسوائےghayraسَاعَةٍۢ ۚایک گھڑی کےsāʿatinكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaكَانُوا۟تھے وہkānūيُؤْفَكُونَپھیرے جاتےyu'fakūna٥٥
اور جب وہ ساعت برپا ہوگی1 تو مجرم قسمیں کھاکھا کر کہیں گے کہ ہم ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں ٹھہرے ہیں،2 اسی طرح وہ دنیا کی زندگی میں دھوکا کھایا کرتے تھے۔3
۳۰:۵۶
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaأُوتُوا۟جو دیئے گئےūtūٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'maوَٱلْإِيمَـٰنَاور ایمانwal-īmānaلَقَدْالبتہ تحقیقlaqadلَبِثْتُمْٹھہرے ہو تمlabith'tumفِىمیںكِتَـٰبِنوشتےkitābiٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِلَىٰتکilāيَوْمِدنyawmiٱلْبَعْثِ ۖقیامت کےl-baʿthiفَهَـٰذَاتو یہfahādhāيَوْمُدن ہےyawmuٱلْبَعْثِقیامت کاl-baʿthiوَلَـٰكِنَّكُمْلیکن تم تھےwalākinnakumكُنتُمْتمkuntumلَانہتَعْلَمُونَعلم رکھتےtaʿlamūna٥٦
مگر جو علم اور ایمان سے بہرہ مند کیے گئے تھے وہ کہیں گے کہ خدا کے نوشتے میں تو تم روزِ حشر تک پڑے رہے ہو، سو یہ وہی روزِ حشر ہے، لیکن تم جانتے نہ تھے
۳۰:۵۷
فَيَوْمَئِذٍۢتو اس دنfayawma-idhinلَّانہيَنفَعُنفع دے گیyanfaʿuٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamūمَعْذِرَتُهُمْان کی معذرتmaʿdhiratuhumوَلَااور نہwalāهُمْوہhumيُسْتَعْتَبُونَتوبہ قبول کیے جائیں گےyus'taʿtabūna٥٧
پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ اُن سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا۔1
۳۰:۵۸
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadضَرَبْنَابیان کیا ہم نےḍarabnāلِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiفِىمیںهَـٰذَااسhādhāٱلْقُرْءَانِقرآنl-qur'āniمِنکوminكُلِّہر طرح کیkulliمَثَلٍۢ ۚمثالmathalinوَلَئِناور البتہ اگرwala-inجِئْتَهُملاؤ تم ان کے پاسji'tahumبِـَٔايَةٍۢکوئی نشانیbiāyatinلَّيَقُولَنَّالبتہ ضرور کہیں گےlayaqūlannaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūإِنْنہیںinأَنتُمْتمantumإِلَّامگرillāمُبْطِلُونَباطل پرست۔ باطل پرmub'ṭilūna٥٨
ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا ہے تم خواہ کوئی نشانی لے آؤ، جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ یہی کہیں گے کہ تم باطل پر ہو
۳۰:۵۹
كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيَطْبَعُمہر لگا دیتا ہےyaṭbaʿuٱللَّهُاللہl-lahuعَلَىٰاوپرʿalāقُلُوبِدلوں کےqulūbiٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaلَانہیںيَعْلَمُونَجو علم رکھتےyaʿlamūna٥٩
اِس طرح ٹھپہ لگا دیتا ہے اللہ اُن لوگوں کے دلوں پر جو بے علم ہیں
۳۰:۶۰
فَٱصْبِرْپس صبر کیجیےfa-iṣ'birإِنَّبیشکinnaوَعْدَوعدہwaʿdaٱللَّهِاللہ کاl-lahiحَقٌّۭ ۖسچا ہےḥaqqunوَلَااور ہرگز نہwalāيَسْتَخِفَّنَّكَہلکا پائیں تجھ کوyastakhiffannakaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaلَانہیںيُوقِنُونَجو یقین رکھتےyūqinūna٦٠
پس (اے  نبیؐ)صبر کرو، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے،1 اور ہرگز ہلکا نہ پائیں تم کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے۔2