۳۱

لقمان

مکی ۳۴ آیات پارہ ۲۱
لقمان

سورہ لقمان (لقمان) قرآن مجید کی ۳۱ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۳۴ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۳۱:۱
الٓمٓالیف لام میم۔alif-lam-meem١
الم
۳۱:۲
تِلْكَیہtil'kaءَايَـٰتُآیات ہیںāyātuٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābiٱلْحَكِيمِحکیم کیl-ḥakīmi٢
یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں،
۳۱:۳
هُدًۭىباعث ہدایتhudanوَرَحْمَةًۭاور رحمتwaraḥmatanلِّلْمُحْسِنِينَمحسنین کے لیےlil'muḥ'sinīna٣
ہدایت اور رحمت نیکوکار لوگوں کے لیے
۳۱:۴
ٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaيُقِيمُونَقائم کرتے ہیںyuqīmūnaٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَيُؤْتُونَاور ادا کرتے ہیںwayu'tūnaٱلزَّكَوٰةَزکوۃl-zakataوَهُماور وہwahumبِٱلْـَٔاخِرَةِساتھ آخرت کےbil-ākhiratiهُمْوہhumيُوقِنُونَیقین رکھتے ہیںyūqinūna٤
جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰة دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔
۳۱:۵
أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaعَلَىٰپر ہیںʿalāهُدًۭىہدایتhudanمِّنسےminرَّبِّهِمْ ۖاپنے رب کی طرفrabbihimوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāikaهُمُوہ ہیںhumuٱلْمُفْلِحُونَجو فلاح پانے والے ہیںl-muf'liḥūna٥
یہی لوگ اپنے ربّ کی طرف سے راہِ راست پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں۔
۳۱:۶
وَمِنَمیں سےwaminaٱلنَّاسِاور لوگوںl-nāsiمَنکوئی وہ ہےmanيَشْتَرِىجو خریدتا ہےyashtarīلَهْوَدل فریبlahwaٱلْحَدِيثِکلامl-ḥadīthiلِيُضِلَّتاکہ بھٹکائےliyuḍillaعَنسےʿanسَبِيلِراستےsabīliٱللَّهِاللہ کےl-lahiبِغَيْرِبغیرbighayriعِلْمٍۢعلم کےʿil'minوَيَتَّخِذَهَااور بنا لے اس کوwayattakhidhahāهُزُوًا ۚمذاقhuzuwanأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābunمُّهِينٌۭرسوا کرنے والا۔ خوار کرنے والا۔ ذلیل کرنے والاmuhīnun٦
اور انسانوں ہی میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کلام دلفریب خرید کر لاتا ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستہ سے علم کے بغیر بھٹکادے اور اس راستے کی دعوت کو مذاق میں اُڑا دے 4۔ ایسے لوگوں کے لیے سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے۔
۳۱:۷
وَإِذَااور جبwa-idhāتُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lāعَلَيْهِاس پرʿalayhiءَايَـٰتُنَاہماری آیاتāyātunāوَلَّىٰرخ پھیر لیتا ہےwallāمُسْتَكْبِرًۭاتکبر کرتے ہوئےmus'takbiranكَأَنگویا کہka-anلَّمْنہیںlamيَسْمَعْهَااس نے سنا ان کوyasmaʿhāكَأَنَّگویا کہka-annaفِىٓمیںأُذُنَيْهِاس کے دونوں کانوںudhunayhiوَقْرًۭا ۖبوجھ ہےwaqranفَبَشِّرْهُتو خوشخبری دے دو اس کوfabashir'huبِعَذَابٍعذاب کیbiʿadhābinأَلِيمٍدردناکalīmin٧
اسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ اس طرح رخ پھیر لیتا ہے گویا کہ اس نے انہیں سنا ہی نہیں، گویا کہ اس کے کان بہرے ہیں اچھا، مژدہ سُنا دو اسے ایک درد ناک عذاب کا
۳۱:۸
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiلَهُمْان کے لیےlahumجَنَّـٰتُباغات ہیںjannātuٱلنَّعِيمِنعمتوں والےl-naʿīmi٨
البتہ جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں، اُن کے لیے نعمت بھری جنتیں ہیں
۳۱:۹
خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīnaفِيهَا ۖان میںfīhāوَعْدَوعدہ ہےwaʿdaٱللَّهِاللہ کاl-lahiحَقًّۭا ۚسچاḥaqqanوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُ، حکمت والا ہےl-ḥakīmu٩
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ اللہ کا پختہ وعدہ ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔
۳۱:۱۰
خَلَقَاس نے پیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمان کوl-samāwātiبِغَيْرِبغیرbighayriعَمَدٍۢستونوں کےʿamadinتَرَوْنَهَا ۖتم دیکھتے ہو ان کوtarawnahāوَأَلْقَىٰاور اس نے ڈال دیئےwa-alqāفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiرَوَٰسِىَپہاڑrawāsiyaأَنکہanتَمِيدَڈھلک جائے گی تم کو لیکر۔tamīdaبِكُمْساتھ تمہارےbikumوَبَثَّاور پھیلا دیئےwabathaفِيهَااس میںfīhāمِنمیں سےminكُلِّہر قسم کےkulliدَآبَّةٍۢ ۚجانوروںdābbatinوَأَنزَلْنَااور نازل کیا ہم نےwa-anzalnāمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiمَآءًۭپانیmāanفَأَنۢبَتْنَاپھر اگائے ہم نےfa-anbatnāفِيهَااس میںfīhāمِنمیں سےminكُلِّہرkulliزَوْجٍۢقسمzawjinكَرِيمٍعمدہkarīmin١٠
1 اس نے آسمانوں کو پیدا کیا بغیر ستونوں کے جو تم کو نظر آئیں۔ اس نے زمین میں پہاڑ جمادیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈُھلک نہ جائے۔ اس نے ہر طرح کے جانور زمین میں پھیلادیے اور آسمان سے پانی برسایا اور زمین میں قسم قسم کی عمدہ چیزیں اُگادیں
۳۱:۱۱
هَـٰذَایہ ہےhādhāخَلْقُتخلیقkhalquٱللَّهِاللہ کیl-lahiفَأَرُونِىتو دکھاؤ مجھ کوfa-arūnīمَاذَاکیا کچھmādhāخَلَقَپیدا کیاkhalaqaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaمِنbesides Himminدُونِهِۦ ۚجو اس کے سوا ہیںdūnihiبَلِبلکہbaliٱلظَّـٰلِمُونَظالم لوگl-ẓālimūnaفِىمیں ہیںضَلَـٰلٍۢگمراہیḍalālinمُّبِينٍۢکھلیmubīnin١١
یہ تو ہے اللہ کی تخلیق ، اب ذرا مجھے دکھاوٴ ، ان دُوسروں نے کیا پیدا کیا ہے؟   ۔۔۔۔اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے  ہیں۔
۳۱:۱۲
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadءَاتَيْنَادی ہم نےātaynāلُقْمَـٰنَلقمان کوluq'mānaٱلْحِكْمَةَحکمتl-ḥik'mataأَنِکہaniٱشْكُرْشکر ادا کروush'kurلِلَّهِ ۚاللہ کے لیےlillahiوَمَناور جوwamanيَشْكُرْشکر کرے گاyashkurفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāيَشْكُرُشکر ادا کرے گاyashkuruلِنَفْسِهِۦ ۖاپنے ہی نفس کے لیے۔ خود کے لیےlinafsihiوَمَناور جس نےwamanكَفَرَناشکری کیkafaraفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaغَنِىٌّبےنیاز ہےghaniyyunحَمِيدٌۭتعریف والا ہےḥamīdun١٢
1 ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی تھی کہ اللہ کا شکر گزار رہو۔ جو کوئی شکر کرے اُس کا شکر اُس کے اپنے ہی لیے مفید ہے۔ اور جو کفر کرے حقیقت میں اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے۔
۳۱:۱۳
وَإِذْاور جبwa-idhقَالَکہاqālaلُقْمَـٰنُلقمان نےluq'mānuلِٱبْنِهِۦاپنے بیٹے سےli-ib'nihiوَهُوَاور وہwahuwaيَعِظُهُۥنصیحت کر رہا تھا اس کوyaʿiẓuhuيَـٰبُنَىَّاے میرے بیٹےyābunayyaلَانہتُشْرِكْتو شریک ٹھہراtush'rikبِٱللَّهِ ۖاللہ کے ساتھbil-lahiإِنَّکیونکہinnaٱلشِّرْكَالبتہ شرکl-shir'kaلَظُلْمٌظلم ہےlaẓul'munعَظِيمٌۭبڑاʿaẓīmun١٣
یاد کرو جب لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کر رہا تھا تو اُس نے کہا ”بیٹا !خُدا کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، حق یہ ہے کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے“
۳۱:۱۴
وَوَصَّيْنَااور تاکید کی ہم نےwawaṣṣaynāٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaبِوَٰلِدَيْهِاپنے والدین کے ساتھ (احسان کرنے کی)biwālidayhiحَمَلَتْهُاٹھایا اس کوḥamalathuأُمُّهُۥاس کی ماں نےummuhuوَهْنًاکمزوری کے ساتھwahnanعَلَىٰاوپرʿalāوَهْنٍۢکمزوری کےwahninوَفِصَـٰلُهُۥاور دودھ چھڑانا اس کاwafiṣāluhuفِىمیںعَامَيْنِدو سال ہواʿāmayniأَنِکہaniٱشْكُرْشکر ادا کروush'kurلِىمیرے لیےوَلِوَٰلِدَيْكَاور اپنے والدین کے لیےwaliwālidaykaإِلَىَّمیری طرفilayyaٱلْمَصِيرُلوٹنا ہےl-maṣīru١٤
1 اور یہ حقیقت ہے کہ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے۔ اُس کی ماں نے ضعف پر ضعف اُٹھاکر اسے اپنے پیٹ میں رکھا اور دو سال اس کا دودھ چھوٹنے میں لگے۔ (اسی لیے ہم نے ان کو نصیحت کی کہ) میرا شکر کر اور اپنے والدین کا شکر بجا لا، میری ہی طرف تجھے پلٹنا ہے
۳۱:۱۵
وَإِناور اگرwa-inجَـٰهَدَاكَوہ دونوں کوشش کریں تمہارے ساتھjāhadākaعَلَىٰٓاس پرʿalāأَنکہanتُشْرِكَتم شریک کروtush'rikaبِىمیرے ساتھمَاجولَيْسَنہیںlaysaلَكَتیرے لیےlakaبِهِۦاس کاbihiعِلْمٌۭکوئی علمʿil'munفَلَاتو نہfalāتُطِعْهُمَا ۖتم اطاعت کرو ان دونوں کیtuṭiʿ'humāوَصَاحِبْهُمَااور زندگی بسر کرو ان کے ساتھ۔ ساتھ رہو ان دونوں کےwaṣāḥib'humāفِىمیںٱلدُّنْيَادنیاl-dun'yāمَعْرُوفًۭا ۖبھلے طریقے سےmaʿrūfanوَٱتَّبِعْاور پیروی کروwa-ittabiʿسَبِيلَاس راستے کیsabīlaمَنْجوmanأَنَابَرجوع کرےanābaإِلَىَّ ۚمیری طرفilayyaثُمَّپھرthummaإِلَىَّمیری طرفilayyaمَرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہاراmarjiʿukumفَأُنَبِّئُكُمپھر میں بتاؤں گا تم کوfa-unabbi-ukumبِمَاساتھ اس کےbimāكُنتُمْجو تھے تم،kuntumتَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna١٥
لیکن اگر وہ تجھ پر دباوٴ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا تو ان کی بات ہر گز نہ مان۔ دُنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاوٴ کر تا رہ مگرپیروی اُس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا ہے۔ پھر تم سب کو پلٹنا میری ہی طرف ہے ، اُس وقت میں تمہیں بتادوں گا کہ تم کیسے عمل کرتے رہے ہو۔
۳۱:۱۶
يَـٰبُنَىَّاے میرے بیٹےyābunayyaإِنَّهَآبیشک وہinnahāإِناگرinتَكُہو (کوئی عمل)takuمِثْقَالَبرابرmith'qālaحَبَّةٍۢایک دانے کےḥabbatinمِّنْمیں سےminخَرْدَلٍۢرائیkhardalinفَتَكُنپھر وہ ہوfatakunفِىمیںصَخْرَةٍکسی چٹانṣakhratinأَوْیاawفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiأَوْیاawفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiيَأْتِلے آئے گاyatiبِهَااس کوbihāٱللَّهُ ۚاللہl-lahuإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَطِيفٌباریک بین ہے،laṭīfunخَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun١٦
(اور لقمان نے کہا تھا کہ)”کوئی چیز رائی کے دانہ برابر بھی ہو اور چٹان میں یا آسمانوں یا زمین میں کہیں چھُپی ہوئی ہو ، اللہ اُسے نکال لائے گا۔ وہ باریک بین اور باخبر ہے
۳۱:۱۷
يَـٰبُنَىَّاے میرے بیٹےyābunayyaأَقِمِقائم کروaqimiٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَأْمُرْاور حکم دوwamurبِٱلْمَعْرُوفِنیکی کاbil-maʿrūfiوَٱنْهَاور روکوwa-in'haعَنِسےʿaniٱلْمُنكَرِبرائیl-munkariوَٱصْبِرْاور صبر کروwa-iṣ'birعَلَىٰاوپر اس کےʿalāمَآجوأَصَابَكَ ۖپہنچے تجھ کوaṣābakaإِنَّبیشکinnaذَٰلِكَیہdhālikaمِنْمیں سے ہےminعَزْمِبڑی ہمت کےʿazmiٱلْأُمُورِکاموںl-umūri١٧
بیٹا ، نماز قائم کر، نیکی کا حکم دے، بدی سے منع کر ، اور جو مصیبت بھی پڑے اس پر صبر کر 1۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بڑی تاکید کی گئی ہے
۳۱:۱۸
وَلَااور نہwalāتُصَعِّرْتم پھیرو۔ سکیڑوtuṣaʿʿirخَدَّكَاپنا گالkhaddakaلِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiوَلَااور نہwalāتَمْشِتم چلوtamshiفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiمَرَحًا ۖاکڑ کر۔ اتراتے ہوئےmaraḥanإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَانہیںيُحِبُّپسند کرتاyuḥibbuكُلَّہرkullaمُخْتَالٍۢخود پسندmukh'tālinفَخُورٍۢفخر جتانے والے کوfakhūrin١٨
اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر ، نہ زمین میں اکڑ کر چل ، اللہ کسی خود پسند اور فخر جتانے والے شخص کو پسند نہیں کرتا۔
۳۱:۱۹
وَٱقْصِدْاور میانہ روی اختیار کروwa-iq'ṣidفِىمیںمَشْيِكَاپنی چالmashyikaوَٱغْضُضْاور پست رکھوwa-ugh'ḍuḍمِنمیں سےminصَوْتِكَ ۚاپنی آوازṣawtikaإِنَّبیشکinnaأَنكَرَسب سے زیادہ ناپسندیدہankaraٱلْأَصْوَٰتِآوازوں میں سےl-aṣwātiلَصَوْتُالبتہ آوازlaṣawtuٱلْحَمِيرِگدھے کیl-ḥamīri١٩
اپنی چال میں اعتدال اختیار کر ، اور اپنی آواز ذراپست رکھ، سب آوازوں سے زیادہ بری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے۔
۳۱:۲۰
أَلَمْکیا تم نےalamتَرَوْا۟دیکھا نہیںtarawأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-lahaسَخَّرَمسخر کیاsakharaلَكُمتمہارے لیےlakumمَّاجو کچھفِىمیں ہےٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَمَااور جو کچھwamāفِىمیں ہےٱلْأَرْضِزمینl-arḍiوَأَسْبَغَاور اس نے تمام کردیںwa-asbaghaعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumنِعَمَهُۥاپنی نعمتیںniʿamahuظَـٰهِرَةًۭظاہریẓāhiratanوَبَاطِنَةًۭ ۗاور چھپی ہوئیwabāṭinatanوَمِنَاور میں سےwaminaٱلنَّاسِلوگوںl-nāsiمَنکوئی ہے جوmanيُجَـٰدِلُجھگڑتا ہےyujādiluفِىمیںٱللَّهِاللہ کے بارےl-lahiبِغَيْرِبغیرbighayriعِلْمٍۢعلم کےʿil'minوَلَااور بغیرwalāهُدًۭىہدایت کے اhudanوَلَاور بغیرwalāكِتَـٰبٍۢکتاب کےkitābinمُّنِيرٍۢروشنmunīrin٢٠
کیا تم لوگ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین اور آسمانوں کی ساری چیزیں تمہارے لیے مسخّر کر رکھی ہیں اور اپنی کُھلی اور چھپی نعمتیں تم پر تمام کر دی ہیں ؟ اس پر حال یہ ہے کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کے ان کے پاس کوئی علم ہو ،یا ہدایت ، یا کوئی روشنی دکھانے والی کتاب۔
۳۱:۲۱
وَإِذَااور جبwa-idhāقِيلَکہا جاتا ہےqīlaلَهُمُان سےlahumuٱتَّبِعُوا۟پیروی کروittabiʿūمَآجوأَنزَلَنازل کیاanzalaٱللَّهُاللہ نےl-lahuقَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālūبَلْبلکہbalنَتَّبِعُہم پیروی کریں گےnattabiʿuمَاجووَجَدْنَاپایا ہم نےwajadnāعَلَيْهِاس پرʿalayhiءَابَآءَنَآ ۚاپنے باپ دادا کوābāanāأَوَلَوْکیا بھلا اگرawalawكَانَہوkānaٱلشَّيْطَـٰنُشیطانl-shayṭānuيَدْعُوهُمْبلاتا ان کوyadʿūhumإِلَىٰطرفilāعَذَابِعذاب کےʿadhābiٱلسَّعِيرِبھڑکتی ہوئی آگ کےl-saʿīri٢١
اور جب ان سے کہا جا تا ہے کہ  پیروی کرو اس چیز کی جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ کیا یہ انہی کی پیروی کریں گےخواہ شیطان ان کو بھڑکتی ہوئی آگ ہی کی طرف کیوں نہ بلاتا رہا ہو؟
۳۱:۲۲
۞ وَمَناور جوwamanيُسْلِمْحوالے کردےyus'limوَجْهَهُۥٓاپنی ذات کوwajhahuإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiوَهُوَاور وہwahuwaمُحْسِنٌۭمحسن بھی ہوmuḥ'sinunفَقَدِتو یقینا اس نےfaqadiٱسْتَمْسَكَتھام لیاis'tamsakaبِٱلْعُرْوَةِمضبوطbil-ʿur'watiٱلْوُثْقَىٰ ۗکڑاl-wuth'qāوَإِلَىاور طرفwa-ilāٱللَّهِاللہ کےl-lahiعَـٰقِبَةُانجام ہےʿāqibatuٱلْأُمُورِسب کاموں کاl-umūri٢٢
جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ  کر دے اور عملاً وہ نیک ہو ،  اس نے فی الواقع  ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا ، اور سارے معاملا ت کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے
۳۱:۲۳
وَمَناور جس نےwamanكَفَرَکفر کیاkafaraفَلَاپس نہfalāيَحْزُنكَغمگین کرے تجھ کوyaḥzunkaكُفْرُهُۥٓ ۚاس کا کفر کرناkuf'ruhuإِلَيْنَاہماری طرفilaynāمَرْجِعُهُمْان سب کا لوٹنا ہےmarjiʿuhumفَنُنَبِّئُهُمپھر ہم بتائیں گے ان کوfanunabbi-uhumبِمَاساتھ اس کےbimāعَمِلُوٓا۟ ۚجو انہوں نے عمل کیےʿamilūإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmunبِذَاتِبھیدbidhātiٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri٢٣
اب جو کفر کرتا ہے اس کو کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ  کرے ، انھیں پلٹ  کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے، پھر ہم انھیں بتادیں گے کہ ہو کیا کچھ کرکے آئے ہیں۔ یقیناً اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک  جانتا ہے
۳۱:۲۴
نُمَتِّعُهُمْہم فائدہ دے رہے ہیں ان کوnumattiʿuhumقَلِيلًۭاتھوڑا ساqalīlanثُمَّپھرthummaنَضْطَرُّهُمْہم کھینچ لے جائیں گے ان کوnaḍṭarruhumإِلَىٰطرفilāعَذَابٍعذاب کیʿadhābinغَلِيظٍۢسختghalīẓin٢٤
ہم تھوڑی مدت انہیں دُنیا میں مزے کرنے کا موقع دے رہے ہیں، پھر ان کو بے بس کر کے ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ لے جائیں گے
۳۱:۲۵
وَلَئِناور البتہwala-inسَأَلْتَهُماگر پوچھو تم ان سےsa-altahumمَّنْکس نےmanخَلَقَپیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaلَيَقُولُنَّالبتہ ضرور کہیں گےlayaqūlunnaٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahuقُلِکہہ دیجیےquliٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِ ۚاللہ کے لیے ہےlillahiبَلْبلکہbalأَكْثَرُهُمْاکثر ان میں سےaktharuhumلَانہیںيَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna٢٥
اگر تم ان سے پوچھو کے زمین اور آسمانوں  کو کس نے پیدا کیا ہے، تو یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ کہو الحمدللہ۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔
۳۱:۲۶
لِلَّهِاللہ ہی کے لئے ہےlillahiمَاجو کچھفِىمیں ہےٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین میں ہےwal-arḍiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaهُوَوہیhuwaٱلْغَنِىُّبےنیاز ہے۔ بےپرواہ ہےl-ghaniyuٱلْحَمِيدُتعریف والا ہےl-ḥamīdu٢٦
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ، بے شک اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے۔
۳۱:۲۷
وَلَوْاور اگرwalawأَنَّمَابیشکannamāفِىجو کچھٱلْأَرْضِزمینl-arḍiمِنمیں ہےminشَجَرَةٍدرختوں میں سےshajaratinأَقْلَـٰمٌۭقلم ہوجائیںaqlāmunوَٱلْبَحْرُاور سمندرwal-baḥruيَمُدُّهُۥمدد کریں اس کی۔ سیاہی اس کیyamudduhuمِنۢسےminبَعْدِهِۦاس کے بعدbaʿdihiسَبْعَةُساتsabʿatuأَبْحُرٍۢسمندرabḥurinمَّانہنَفِدَتْختم ہوںnafidatكَلِمَـٰتُکلماتkalimātuٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعَزِيزٌزبردست ہےʿazīzunحَكِيمٌۭ، حکمت والا ہےḥakīmun٢٧
زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر(دوات بن جائے) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں لکھنے سے ختم نہ ہوں گی۔ بے شک اللہ زبردست اور حکیم ہے
۳۱:۲۸
مَّانہیںخَلْقُكُمْپیدائش تمہاریkhalqukumوَلَااور نہwalāبَعْثُكُمْدوبارہ اٹھنا تمہاراbaʿthukumإِلَّامگرillāكَنَفْسٍۢنفس کی طرحkanafsinوَٰحِدَةٍ ۗایکwāḥidatinإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaسَمِيعٌۢسننے والا ہےsamīʿunبَصِيرٌدیکھنے والا ہےbaṣīrun٢٨
تم سارے انسانوں کو پیدا کرنا اور پھر دوبارہ جِلا اُٹھانا تو (اس کے لیے) بس ایسا ہے جیسے ایک متنفس کو (پیدا کرنا اور جِلا اٹھانا) حقیقت یہ ہی کہ اللہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے۔
۳۱:۲۹
أَلَمْکیا تم نےalamتَرَدیکھا نہیںtaraأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُولِجُداخل کرتا ہےyūlijuٱلَّيْلَرات کوal-laylaفِىمیںٱلنَّهَارِدنl-nahāriوَيُولِجُاور داخل کرتا ہےwayūlijuٱلنَّهَارَدن کوl-nahāraفِىمیںٱلَّيْلِراتal-layliوَسَخَّرَاور اس نے مسخر کردیاwasakharaٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsaوَٱلْقَمَرَاور چاند کوwal-qamaraكُلٌّۭسب کے سبkullunيَجْرِىٓچلتے ہیںyajrīإِلَىٰٓتکilāأَجَلٍۢایک وقتajalinمُّسَمًّۭىمقررmusammanوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaبِمَاساتھ اس کےbimāتَعْمَلُونَجو تم عمل کرتے ہو،taʿmalūnaخَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun٢٩
کیا تم دیکھتے نہیں ہوکہ  اللہ رات کو دن میں پروتا  ہؤالے آتا ہے اور دن کو راے میں۔ اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے ، سب ایک وقت مقرر تک چلے جا رہے ہیں ، اور (کیا تم نہیں جانتے) کہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو  اللہ اس سے باخبر ہے
۳۱:۳۰
ذَٰلِكَیہ باتdhālikaبِأَنَّبوجہ اسکے کہbi-annaٱللَّهَبیشک اللہl-lahaهُوَوہیhuwaٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaquوَأَنَّاور بیشکwa-annaمَاجويَدْعُونَوہ پکارتے ہیںyadʿūnaمِنbesides Himminدُونِهِاس کے سواdūnihiٱلْبَـٰطِلُباطل ہےl-bāṭiluوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaهُوَوہیhuwaٱلْعَلِىُّبلند ہےl-ʿaliyuٱلْكَبِيرُبہت بڑا ہےl-kabīru٣٠
یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور  اسے چھوڑ کر جن دوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں۔ اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و بر تر ہے۔
۳۱:۳۱
أَلَمْکیا تم نےalamتَرَدیکھا نہیںtaraأَنَّبیشکannaٱلْفُلْكَکشتیاںl-ful'kaتَجْرِىچلتی ہیںtajrīفِىمیںٱلْبَحْرِسمندرl-baḥriبِنِعْمَتِساتھ نعمت کےbiniʿ'matiٱللَّهِاللہ کیl-lahiلِيُرِيَكُمتاکہ وہ دکھائے تم کوliyuriyakumمِّنْمیں سےminءَايَـٰتِهِۦٓ ۚاپنی نشانیوںāyātihiإِنَّیقیناinnaفِىاس میںذَٰلِكَالبتہdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢنشانیاں ہیںlaāyātinلِّكُلِّواسطے ہر ایکlikulliصَبَّارٍۢبہت صبر کرنے والےṣabbārinشَكُورٍۢبہت شکر گزار کےshakūrin٣١
کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ کشتی سمندر میں اللہ کے فضل سے چلتی ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائے؟ درحقیقت اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو۔
۳۱:۳۲
وَإِذَااور جبwa-idhāغَشِيَهُمچھا جاتی ہے ان پرghashiyahumمَّوْجٌۭایک موجmawjunكَٱلظُّلَلِسائبانوں کی طرفkal-ẓulaliدَعَوُا۟وہ پکارتے ہیںdaʿawūٱللَّهَاللہ کوl-lahaمُخْلِصِينَخالص کرنے والے ہوکرmukh'liṣīnaلَهُاس کے لیےlahuٱلدِّينَدین کوl-dīnaفَلَمَّاتو جبfalammāنَجَّىٰهُمْوہ نجات دیتا ہے ان کوnajjāhumإِلَىطرفilāٱلْبَرِّخشکی کیl-bariفَمِنْهُمتو ان میں سےfamin'humمُّقْتَصِدٌۭ ۚبعض اعتدال برتتے ہوتے ہیںmuq'taṣidunوَمَااور نہیںwamāيَجْحَدُانکار کرے گاyajḥaduبِـَٔايَـٰتِنَآہماری آیات کاbiāyātināإِلَّامگرillāكُلُّہرkulluخَتَّارٍۢغدارkhattārinكَفُورٍۢناشکراkafūrin٣٢
اور جب (سمندر میں) ان لوگوں پر ایک موج سائبانوں کی طرح چھا جا تی ہے تو یہ اللہ کو پکارتے ہیں اپنے دین کو بالکل اسی کے لیے خالص کر کے، پھر جب وہ  بچاکر انہیں خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو ان میں سے کوئی اقتصاد برتتا ہے ، اور  ہماری نشانیوں کا انکار نہیں کرتا مگر ہر  وہ شخص جو غدار اور ناشکرا ہے۔
۳۱:۳۳
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلنَّاسُلوگوl-nāsuٱتَّقُوا۟ڈروittaqūرَبَّكُمْاپنے رب سےrabbakumوَٱخْشَوْا۟اور ڈروwa-ikh'shawيَوْمًۭااس دن سےyawmanلَّانہيَجْزِىکام آئے گاyajzīوَالِدٌباپwālidunعَناپنےʿanوَلَدِهِۦبچے کےwaladihiوَلَااور نہwalāمَوْلُودٌمولود۔ بچہmawlūdunهُوَوہhuwaجَازٍبدلہ دینے والا ہےjāzinعَنسےʿanوَالِدِهِۦاپنے والد کی طرفwālidihiشَيْـًٔا ۚکچھ بھیshayanإِنَّیقیناinnaوَعْدَوعدہwaʿdaٱللَّهِاللہ کاl-lahiحَقٌّۭ ۖسچا ہےḥaqqunفَلَاتو ہرگز نہfalāتَغُرَّنَّكُمُدھوکے میں ڈالے تجھ کوtaghurrannakumuٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatuٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāوَلَااور ہرگز نہwalāيَغُرَّنَّكُمدھوکے میں ڈالے تجھ کوyaghurrannakumبِٱللَّهِاللہ کے بارے میںbil-lahiٱلْغَرُورُدھوکے بازl-gharūru٣٣
لوگو ! بچو اپنے ربّ کے غضب سے اور ڈرو اُس دن سے جبکہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہ دے گا اور نہ کوئی بیٹا ہی اپنے باپ کی طرف سے کچھ بدلہ دینے والا ہوگا۔ فی الواقع اللہ کا وعدہ سچّا ہے۔ پس یہ دُنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکہ باز تم کو اللہ کے معاملے میں دھوکہ دینے پائے۔
۳۱:۳۴
إِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعِندَهُۥاس کے پاسʿindahuعِلْمُعلم ہےʿil'muٱلسَّاعَةِقیامت کاl-sāʿatiوَيُنَزِّلُاور وہ اتارتا ہےwayunazziluٱلْغَيْثَبارش کوl-ghaythaوَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہےwayaʿlamuمَاجو کچھفِىمیں ہےٱلْأَرْحَامِ ۖرحموںl-arḥāmiوَمَااور نہیںwamāتَدْرِىجانتاtadrīنَفْسٌۭکوئی شخصnafsunمَّاذَاکیا کچھmādhāتَكْسِبُکمائی کرے گاtaksibuغَدًۭا ۖکلghadanوَمَااور نہیںwamāتَدْرِىجانتاtadrīنَفْسٌۢکوئی شخصnafsunبِأَىِّکسbi-ayyiأَرْضٍۢزمین پرarḍinتَمُوتُ ۚوہ مرے گاtamūtuإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmunخَبِيرٌۢباخبر ہےkhabīrun٣٤
اُس گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے، وہی جانتا ہے کہ ماوٴں کے پیٹوں میں کیا پرورش پارہا ہے ، کوئی متنفس نہیں جانتا  کہ کل وہ کیا کمائی کرنے والا ہے اور نہ کسی  شخص کو یہ خبر ہے کہ کِس سرزمین میں اس کو موت آنی ہے، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے۔