۴۲

الشوری

مکی ۵۳ آیات پارہ ۲۵
الشورى

سورہ الشوری (الشورى) قرآن مجید کی ۴۲ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۵۳ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۴۲:۱
حمٓحمhha-meem١
ح م
۴۲:۲
عٓسٓقٓعسقain-seen-qaf٢
ع س ق
۴۲:۳
كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُوحِىٓوحی کرتا رہا ہےyūḥīإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaوَإِلَىاور طرفwa-ilāٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaمِنآپ سےminقَبْلِكَقبلqablikaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuٱلْعَزِيزُغالب،l-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والاl-ḥakīmu٣
اِسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے (رسُولوں)کی طرف وحی کرتا رہا ہے۔
۴۲:۴
لَهُۥاس کے لیے ہی ہےlahuمَاجو کچھفِىمیں ہےٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَمَااور جو کچھwamāفِىمیں ہےٱلْأَرْضِ ۖزمینl-arḍiوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَلِىُّبلند ہےl-ʿaliyuٱلْعَظِيمُبہت بڑا ہےl-ʿaẓīmu٤
آسمانوں اور زمین میں  جو کچھ بھی ہے اُسی کا ہے، وہ برتر اور عظیم ہے۔
۴۲:۵
تَكَادُقریب ہےtakāduٱلسَّمَـٰوَٰتُآسمانl-samāwātuيَتَفَطَّرْنَکہ پھٹ پڑیںyatafaṭṭarnaمِنسےminفَوْقِهِنَّ ۚاپنے اوپر (سے)fawqihinnaوَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatuيُسَبِّحُونَوہ تسبیح کررہے ہیںyusabbiḥūnaبِحَمْدِساتھ حمد کےbiḥamdiرَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihimوَيَسْتَغْفِرُونَاور وہ بخشش مانگتے ہیںwayastaghfirūnaلِمَنواسطے ان کے جوlimanفِىمیں ہیںٱلْأَرْضِ ۗزمینl-arḍiأَلَآخبردارalāإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaهُوَوہhuwaٱلْغَفُورُغفورl-ghafūruٱلرَّحِيمُرحیم ہےl-raḥīmu٥
قریب ہے کہ آسمان اُوپر سے پھٹ پڑیں۔ فرشتے اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کر رہے ہیں اور زمین والوں کے حق میں  در گزر کی درخواستیں کیے جاتے ہیں۔ آگاہ رہو، حقیقت میں اللہ غفور و رحیم ہی ہے۔
۴۲:۶
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جنہوں نےwa-alladhīnaٱتَّخَذُوا۟بنالیےittakhadhūمِنbesidesminدُونِهِۦٓاس کے سواdūnihiأَوْلِيَآءَکچھ دوست۔ سرپرستawliyāaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuحَفِيظٌنگہبانḥafīẓunعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوَمَآاور نہیںwamāأَنتَآپantaعَلَيْهِمان پرʿalayhimبِوَكِيلٍۢحوالہ دارbiwakīlin٦
جن لوگوں نے اُس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دُوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں، اللہ ہی اُن پر نگراں ہے، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو
۴۲:۷
وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaأَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynāإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaقُرْءَانًاقرآنqur'ānanعَرَبِيًّۭاعربی کیʿarabiyyanلِّتُنذِرَتاکہ تم خبردار کروlitundhiraأُمَّمکہ والوں کوummaٱلْقُرَىٰمکہ والوں کوl-qurāوَمَنْاور جو اس کےwamanحَوْلَهَاآس پاس ہیںḥawlahāوَتُنذِرَاور تم خبردار کروwatundhiraيَوْمَدن سےyawmaٱلْجَمْعِجمع ہونے کےl-jamʿiلَانہیںرَيْبَکوئی شکraybaفِيهِ ۚاس میںfīhiفَرِيقٌۭایک گروہ ہوگاfarīqunفِىمیںٱلْجَنَّةِجنتl-janatiوَفَرِيقٌۭاور ایک گروہ ہوگاwafarīqunفِىمیںٱلسَّعِيرِدوزخl-saʿīri٧
ہاں، اِسی طرح اے نبیؐ ، یہ قرآنِ عربی ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے تاکہ تم بستیوں کے مرکز (شہرِ مکّہ)اور اُس کے گرد و پیش رہنے والوں کو خبر دار کردو، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو جس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ ایک گروہ کو جنّت میں جانا ہے اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں
۴۲:۸
وَلَوْاور اگرwalawشَآءَچاہتاshāaٱللَّهُاللہl-lahuلَجَعَلَهُمْالبتہ بنادیتا ان کوlajaʿalahumأُمَّةًۭامتummatanوَٰحِدَةًۭایک ہیwāḥidatanوَلَـٰكِنلیکنwalākinيُدْخِلُوہ داخل کرے گا۔ وہ داخل کرتا ہےyud'khiluمَنجس کوmanيَشَآءُچاہے گا۔ چاہتا ہےyashāuفِىمیںرَحْمَتِهِۦ ۚاپنی رحمتraḥmatihiوَٱلظَّـٰلِمُونَاور ظالمwal-ẓālimūnaمَانہیںلَهُمان کے لیےlahumمِّنکوئیminوَلِىٍّۢدوستwaliyyinوَلَااو ر نہwalāنَصِيرٍکوئی مددگارnaṣīrin٨
اگر اللہ چاہتا تو اِن سب کو ایک ہی اُمّت بنا دیتا، مگر وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے، اور ظالموں کا نہ کوئی ولی ہے اور نہ مددگار۔
۴۲:۹
أَمِیاamiٱتَّخَذُوا۟انہوں نے بنا رکھا ہےittakhadhūمِنbesides Himminدُونِهِۦٓاس کے سواdūnihiأَوْلِيَآءَ ۖکچھ سرپرستawliyāaفَٱللَّهُپس اللہ تعالیٰfal-lahuهُوَوہیhuwaٱلْوَلِىُّسرپرست ہےl-waliyuوَهُوَاور وہwahuwaيُحْىِزندہ کرے گاyuḥ'yīٱلْمَوْتَىٰمردوں کوl-mawtāوَهُوَاور وہwahuwaعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیزshayinقَدِيرٌۭقدرت والا ہےqadīrun٩
کیا یہ (ایسے نادان ہیں کہ)اِنہوں نے اُسے چھوڑ کر دُوسرے ولی بنا رکھے ہیں؟ ولی تو اللہ ہی ہے، وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
۴۲:۱۰
وَمَااور جو بھیwamāٱخْتَلَفْتُمْاختلاف کیا تم نےikh'talaftumفِيهِاس میںfīhiمِنمیں سےminشَىْءٍۢکسی چیزshayinفَحُكْمُهُۥٓتو اس کا فیصلہ کرناfaḥuk'muhuإِلَىطرفilāٱللَّهِ ۚاللہ کے ہےl-lahiذَٰلِكُمُیہ ہےdhālikumuٱللَّهُاللہl-lahuرَبِّىرب میراrabbīعَلَيْهِاسی پرʿalayhiتَوَكَّلْتُمیں نے بھروسہ کیاtawakkaltuوَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhiأُنِيبُمیں رجوع کرتا ہوںunību١٠
1 تمہارے درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو ، اُس کا فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے۔ وہی اللہ میرا ربّ ہے ، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا ، اور اُسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔
۴۲:۱۱
فَاطِرُپیدا کرنے والا ہےfāṭiruٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کاwal-arḍiجَعَلَاس نے بنائےjaʿalaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنْسےminأَنفُسِكُمْتمہارے نفسوں میں (سے)anfusikumأَزْوَٰجًۭاجوڑےazwājanوَمِنَمیں سےwaminaٱلْأَنْعَـٰمِاور مویشی جانوروںl-anʿāmiأَزْوَٰجًۭا ۖجوڑےazwājanيَذْرَؤُكُمْپھیلاتا جارہا ہے تم کوyadhra-ukumفِيهِ ۚاس میںfīhiلَيْسَنہیں ہےlaysaكَمِثْلِهِۦاس کی مانند۔ اس کی مثالkamith'lihiشَىْءٌۭ ۖکوئی چیزshayonوَهُوَاور وہwahuwaٱلسَّمِيعُسننے والا ہےl-samīʿuٱلْبَصِيرُدیکھنے والا ہےl-baṣīru١١
آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ، جس نے تمہاری اپنی جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے، اور اسی طرح جانوروں میں بھی (اُنہی کے ہم جنس)جوڑے بنائے، اور اِس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے۔ کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں، وہ سب کچھ سُننے اور دیکھنے والا ہے،
۴۲:۱۲
لَهُۥاس کے لیے ہیںlahuمَقَالِيدُکنجیاں ہیںmaqālīduٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین کیwal-arḍiيَبْسُطُپھیلاتا ہے۔ فراخ کرتا ہےyabsuṭuٱلرِّزْقَرزقl-riz'qaلِمَنجس کے لیےlimanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَيَقْدِرُ ۚاور نپا تلا دیتا ہےwayaqdiruإِنَّهُۥبیشک وہinnahuبِكُلِّہرbikulliشَىْءٍچیز کے ساتھshayinعَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun١٢
آسمانوں اور زمین کی خزانوں کی کُنجیاں اُسی کے پاس ہیں، جسے چاہتا ہے کھُلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نَپا تُلا دیتا ہے، اُسے ہر چیز کا علم ہے۔
۴۲:۱۳
۞ شَرَعَاس نے مقرر کیاsharaʿaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنَمیں سےminaٱلدِّينِدینl-dīniمَاجس کیوَصَّىٰوصیت کیwaṣṣāبِهِۦساتھ اس کےbihiنُوحًۭانوح کوnūḥanوَٱلَّذِىٓاور وہ چیز جوwa-alladhīأَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynāإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaوَمَااور جوwamāوَصَّيْنَاوصیت کی ہم نےwaṣṣaynāبِهِۦٓساتھ اس کےbihiإِبْرَٰهِيمَابراہیم کوib'rāhīmaوَمُوسَىٰاور موسیٰ کوwamūsāوَعِيسَىٰٓ ۖاور عیسیٰ کوwaʿīsāأَنْکہanأَقِيمُوا۟قائم کروaqīmūٱلدِّينَدین کوl-dīnaوَلَااور نہwalāتَتَفَرَّقُوا۟تم اختلاف کروtatafarraqūفِيهِ ۚاس میںfīhiكَبُرَبڑا ہے۔ بھاری ہےkaburaعَلَىپرʿalāٱلْمُشْرِكِينَمشرکوںl-mush'rikīnaمَاجوتَدْعُوهُمْتم بلاتے ہو ان کوtadʿūhumإِلَيْهِ ۚطرف اس کےilayhiٱللَّهُاللہl-lahuيَجْتَبِىٓکھینچ لیتا ہےyajtabīإِلَيْهِاپنی طرفilayhiمَنجس کوmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَيَهْدِىٓاور ہدایت دیتا ہے۔ رہنمائی کرتا ہےwayahdīإِلَيْهِ، اپنی طرفilayhiمَنجوmanيُنِيبُرجوع کرتا ہےyunību١٣
اُس نےتمہارے لیے دین کا وہی طریقہ مقرر کیا ہے جس کا حکم اُس نے نُوحؑ کو دیا تھا، اور جسے (اے محمدؐ)اب تمہاری طرف ہم نے وحی کے ذریعہ سے بھیجا ہے، اور جس کی ہدایت ہم ابراہیمؑ  اور موسیٰؑ اور عیسیٰؑ کو دے چکے ہیں، اِس تاکید کے ساتھ کہ قائم کرو اِس دین کو اور اُس میں متفرق نہ ہوجاوٴ۔ یہی بات  اِن مشرکین کو سخت ناگوار ہوئی ہے جس کی طرف (اے محمدؐ)تم انہیں دعوت دے رہے ہو۔ اللہ جسے چاہتا ہے اپنا کر لیتا ہے، اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رجوع کرے۔
۴۲:۱۴
وَمَااور نہیںwamāتَفَرَّقُوٓا۟اختلاف کیاtafarraqūإِلَّامگرillāمِنۢafterminبَعْدِبھلا اس کےbaʿdiمَاجوجَآءَهُمُآگیا ان کے پاسjāahumuٱلْعِلْمُعلمl-ʿil'muبَغْيًۢاسرکشی کی وجہ سے،baghyanبَيْنَهُمْ ۚان کے اپنے درمیانbaynahumوَلَوْلَااور اگر نہ ہوتیwalawlāكَلِمَةٌۭایک باتkalimatunسَبَقَتْجو پہلے گزرچکیsabaqatمِنسےminرَّبِّكَتیرے رب کی طرفrabbikaإِلَىٰٓتکilāأَجَلٍۢایک وقتajalinمُّسَمًّۭىمقررmusammanلَّقُضِىَالبتہ فیصلہ کردیا جاتاlaquḍiyaبَيْنَهُمْ ۚان کے درمیانbaynahumوَإِنَّاور بیشکwa-innaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaأُورِثُوا۟جو وارث بنائے گئےūrithūٱلْكِتَـٰبَکتاب کےl-kitābaمِنۢafter themminبَعْدِهِمْان کے بعدbaʿdihimلَفِىالبتہ میں ہیںlafīشَكٍّۢشکshakkinمِّنْهُاس کی طرف سےmin'huمُرِيبٍۢبےچین کردینے والےmurībin١٤
لوگو ں میں جو تفرقہ رُونما ہوا وہ اِس کے بعد ہوا کہ اُن کے پاس علم آچکا تھا، اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دُوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے۔ اگر تیرا ربّ پہلے ہی یہ نہ فرما چکا ہوتا کہ ایک وقتِ مقرر تک فیصلہ ملتوی رکھا جائے گا تو ان کا قضیہ چُکا دیا گیا ہوتا۔ اور حقیقت یہ ہے کہ اَگلوں کے بعد جو لوگ کتاب کے وارث بنائے گئے  وہ اُس کی طرف سے بڑے اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں۔
۴۲:۱۵
فَلِذَٰلِكَپس اس لیےfalidhālikaفَٱدْعُ ۖپس بلاؤ۔ دعوت دوfa-ud'ʿuوَٱسْتَقِمْاور قائم رہوwa-is'taqimكَمَآجیسا کہkamāأُمِرْتَ ۖآپ کو حکم دیا گیاumir'taوَلَااور نہwalāتَتَّبِعْتم پیروی کروtattabiʿأَهْوَآءَهُمْ ۖان کی خواہشات کیahwāahumوَقُلْاور کہہ دیجئےwaqulءَامَنتُمیں ایمان لایاāmantuبِمَآساتھ اس کےbimāأَنزَلَجو نازل کیاanzalaٱللَّهُاللہ نےl-lahuمِنمیں سےminكِتَـٰبٍۢ ۖکتابkitābinوَأُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا ہےwa-umir'tuلِأَعْدِلَکہ میں عدل کروںli-aʿdilaبَيْنَكُمُ ۖتمہارے درمیانbaynakumuٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuرَبُّنَاہمارا رب ہےrabbunāوَرَبُّكُمْ ۖاور تمہارا ربwarabbukumلَنَآہمارے لیےlanāأَعْمَـٰلُنَاہمارے اعمالaʿmālunāوَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakumأَعْمَـٰلُكُمْ ۖتمہارے اعمالaʿmālukumلَانہیںحُجَّةَکوئی جھگڑاḥujjataبَيْنَنَاہمارے درمیانbaynanāوَبَيْنَكُمُ ۖاور تمہارے درمیانwabaynakumuٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuيَجْمَعُجمع کردے گاyajmaʿuبَيْنَنَا ۖہمارے درمیانbaynanāوَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhiٱلْمَصِيرُلوٹنا ہےl-maṣīru١٥
چونکہ یہ حالت پیدا ہو چکی ہے اس لیے اے محمدؐ ، اب تم اُسی دین کی طرف دعوت دو، اور جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اُس پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جاوٴ، اور اِن لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو، اور اِن سے کہہ دو کہ”اللہ نے جو کتاب بھی نازل کی ہے میں اُس پر ایمان لایا۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں۔ اللہ ہی ہمارا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں۔ اللہ ایک روز ہم سب کو جمع کرے گا اور اُسی کی طرف سب کو جانا ہے۔“
۴۲:۱۶
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيُحَآجُّونَجو جھگڑتے ہیںyuḥājjūnaفِىمیںٱللَّهِاللہ کے بارےl-lahiمِنۢafterminبَعْدِبعداس کےbaʿdiمَاجوٱسْتُجِيبَلبیک کہہ دی گئیus'tujībaلَهُۥاس کے لیےlahuحُجَّتُهُمْان کی حجت باز یḥujjatuhumدَاحِضَةٌزائل ہونے والی ہے۔ کمزور ہے۔ باطل ہےdāḥiḍatunعِندَنزدیکʿindaرَبِّهِمْان کے رب کےrabbihimوَعَلَيْهِمْاور ان پرwaʿalayhimغَضَبٌۭغضب ہےghaḍabunوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumعَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābunشَدِيدٌسختshadīdun١٦
اللہ کی دعوت پر لبّیک کہے جانے کےبعد جو لوگ (لبّیک کہنے والوں سے)اللہ کے دین کے معاملہ میں جھگڑے کرتے ہیں، اُن کی حجّت بازی اُن کے ربّ کے نزدیک باطل ہے، اور اُن پر اس کا غضب ہے اور اُن کے لیے سخت عذاب ہے
۴۲:۱۷
ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَنزَلَجس نے نازل کیanzalaٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiوَٱلْمِيزَانَ ۗاور میزان کوwal-mīzānaوَمَااور کیاwamāيُدْرِيكَچیز بتائے تجھ کوyud'rīkaلَعَلَّشاید کہlaʿallaٱلسَّاعَةَقیامتl-sāʿataقَرِيبٌۭقریب ہی ہوqarībun١٧
وہ اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب اور میزان نازل کی ہے۔ اور تمہیں کیا خبر، شاید کہ فیصلے کی گھڑی قریب ہی آلگی ہو۔
۴۲:۱۸
يَسْتَعْجِلُجلدی مانگتے ہیںyastaʿjiluبِهَااس کوbihāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaلَانہیںيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūnaبِهَا ۖاس پرbihāوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūمُشْفِقُونَڈرنے والے ہیںmush'fiqūnaمِنْهَااس سےmin'hāوَيَعْلَمُونَاور وہ علم رکھتے ہیںwayaʿlamūnaأَنَّهَاکہ بیشک وہannahāٱلْحَقُّ ۗحق ہےl-ḥaquأَلَآخبردارalāإِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُمَارُونَجو بحثین کرتے ہیں۔ جھگڑتے ہیںyumārūnaفِىمیںٱلسَّاعَةِقیامت کے بارےl-sāʿatiلَفِىالبتہ میں ہیںlafīضَلَـٰلٍۭگمراہیḍalālinبَعِيدٍکھلیbaʿīdin١٨
جو لوگ اس کے آنے پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لیے جلدی مچاتے ہیں، مگر جو اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یقیناً وہ آنے والی ہے خوب سن لو، جو لوگ اُس گھڑی کے آنے میں شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں
۴۲:۱۹
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuلَطِيفٌۢمہربان ہےlaṭīfunبِعِبَادِهِۦاپنے بندوں پرbiʿibādihiيَرْزُقُرزق دیتا ہےyarzuquمَنجس کوmanيَشَآءُ ۖچاہتا ہےyashāuوَهُوَاور وہwahuwaٱلْقَوِىُّقوت والا ہےl-qawiyuٱلْعَزِيزُغلبے والا ہےl-ʿazīzu١٩
اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔ جسے جو کچھ چاہتا ہے دیتا ہے، اور وہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے۔
۴۲:۲۰
مَنجو کوئی ہےmanكَانَہےkānaيُرِيدُارادہ رکھتا۔ چاہتاyurīduحَرْثَکھیتی کاḥarthaٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کیl-ākhiratiنَزِدْہم زیادہ کردیتے ہیںnazidلَهُۥاس کے لیےlahuفِىمیںحَرْثِهِۦ ۖاس کی کھیتیḥarthihiوَمَناور جو کوئیwamanكَانَہےkānaيُرِيدُارادہ رکھتاyurīduحَرْثَکھیتی کاḥarthaٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāنُؤْتِهِۦہم دیتے ہیں اس کوnu'tihiمِنْهَااس میں سےmin'hāوَمَااور نہیںwamāلَهُۥاس کے لیےlahuفِىمیںٱلْـَٔاخِرَةِآخرت (میں)l-ākhiratiمِنکوئیminنَّصِيبٍحصہnaṣībin٢٠
جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے اُس کی کھیتی کو ہم بڑھاتے ہیں ، اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اُسے دنیا ہی میں سے دیتے ہیں مگر آخرت میں اُس کا کوئی حصّہ نہیں ہے۔
۴۲:۲۱
أَمْیاamلَهُمْان کے لیےlahumشُرَكَـٰٓؤُا۟کچھ شریک ہیںshurakāuشَرَعُوا۟جنہوں نے مقرر کر رکھے ہیںsharaʿūلَهُمان کے لیےlahumمِّنَمیں سےminaٱلدِّينِدینl-dīniمَاجس کیلَمْنہیںlamيَأْذَنۢاجازت دیyadhanبِهِساتھ اس کےbihiٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahuوَلَوْلَااور اگر نہ ہوتیwalawlāكَلِمَةُباتkalimatuٱلْفَصْلِفیصلے کیl-faṣliلَقُضِىَالبتہ فیصلہ کردیا جاتاlaquḍiyaبَيْنَهُمْ ۗان کے درمیانbaynahumوَإِنَّاور بیشکwa-innaٱلظَّـٰلِمِينَظالم لوگl-ẓālimīnaلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunأَلِيمٌۭدردناکalīmun٢١
کیا یہ لوگ کچھ ایسے شریکِ خدا رکھتے ہیں جنہوں نے اِن کے لیے دین کی نوعیّت رکھنے والا ایک ایسا طریقہ مقرر کر دیا ہے جس کا اللہ نے اِذن نہیں دیا؟ اگر فیصلے کی بات پہلے طے نہ ہوگئی ہوتی تو ان کا قضّیہ چکا دیا گیا ہوتا۔ یقیناً اِن ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے
۴۲:۲۲
تَرَىتم دیکھو گےtarāٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کوl-ẓālimīnaمُشْفِقِينَڈر رہے ہو گےmush'fiqīnaمِمَّااس سے جوmimmāكَسَبُوا۟انہوں نے کمائی کیkasabūوَهُوَاور وہwahuwaوَاقِعٌۢواقع ہونے والا ہےwāqiʿunبِهِمْ ۗان پرbihimوَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جوwa-alladhīnaءَامَنُوا۟ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiفِىمیںرَوْضَاتِباغوں ہوں گےrawḍātiٱلْجَنَّاتِ ۖجنتوں کےl-janātiلَهُمان کے لیےlahumمَّاجويَشَآءُونَوہ چاہیں گےyashāūnaعِندَپاس ہوگاʿindaرَبِّهِمْ ۚان کے رب کےrabbihimذَٰلِكَیہیdhālikaهُوَوہhuwaٱلْفَضْلُفضل ہےl-faḍluٱلْكَبِيرُبڑاl-kabīru٢٢
تم دیکھو گے کہ یہ ظالم اُس وقت اپنے کیے کے انجام سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ اِن پر آ کر رہے گا بخلاف اِس کے جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ جنت کے گلستانوں میں ہوں گے، جو کچھ بھی وہ چاہیں گے اپنے رب کے ہاں پائیں گے، یہی بڑا فضل ہے
۴۲:۲۳
ذَٰلِكَیہdhālikaٱلَّذِىوہ چیز ہےalladhīيُبَشِّرُخوش خبری دیتا ہےyubashiruٱللَّهُاللہl-lahuعِبَادَهُاپنے ان بندوں کوʿibādahuٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaءَامَنُوا۟ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِ ۗاچھےl-ṣāliḥātiقُلکہہ دیجئےqulلَّآنہیںأَسْـَٔلُكُمْمیں مانگتا تم سےasalukumعَلَيْهِاس پرʿalayhiأَجْرًاکوئی اجرajranإِلَّاسوائےillāٱلْمَوَدَّةَمحبت کےl-mawadataفِىمیںٱلْقُرْبَىٰ ۗقرابت داریl-qur'bāوَمَناور جو کوئیwamanيَقْتَرِفْکمائے گاyaqtarifحَسَنَةًۭکوئی نیکیḥasanatanنَّزِدْہم اضافہ کردیں گےnazidلَهُۥاس کے لیےlahuفِيهَااس میںfīhāحُسْنًا ۚخوبیḥus'nanإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaغَفُورٌۭبخشش فرمانے والا ہے،ghafūrunشَكُورٌقدردان ہےshakūrun٢٣
یہ ہے وہ چیز جس کی خوشخبری اللہ اپنے اُن بندوں کو دیتا ہے جنہوں نے مان لیا اور نیک عمل کیے۔ اے نبیؐ ، اِن لوگوں سے کہہ دو کہ میں اِس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، البتہ قرابت کی محبّت ضرور چاہتا ہوں۔ جو کوئی بھلائی کمائے گا ہم اس کے لیے اس بھلائی میں خوبی کا اضافہ کر دیں گے۔ بے شک اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور قدر دان ہے۔
۴۲:۲۴
أَمْیاamيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaٱفْتَرَىٰاس نے گھڑ لیاif'tarāعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہl-lahiكَذِبًۭا ۖجھوٹkadhibanفَإِنپھر اگرfa-inيَشَإِچاہتاyasha-iٱللَّهُاللہl-lahuيَخْتِمْمہر لگا دیتاyakhtimعَلَىٰپرʿalāقَلْبِكَ ۗتیرے دلqalbikaوَيَمْحُاور مٹا دیتا ہےwayamḥuٱللَّهُاللہl-lahuٱلْبَـٰطِلَباطل کوl-bāṭilaوَيُحِقُّاور حق کردکھاتا ہےwayuḥiqquٱلْحَقَّحق کوl-ḥaqaبِكَلِمَـٰتِهِۦٓ ۚاپنے کلمات کے ساتھbikalimātihiإِنَّهُۥبیشکinnahuعَلِيمٌۢوہ جاننے والا ہےʿalīmunبِذَاتِبھیدbidhātiٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri٢٤
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے اللہ پر جھُوٹا بُہتان گھڑ لیا ہے؟ اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مُہر کر دے۔ وہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنے فرمانوں سے حق کر دکھاتا ہے۔ وہ سینوں کے چھُپے ہوئے راز جانتا ہے۔
۴۲:۲۵
وَهُوَاور وہwahuwaٱلَّذِىاللہ وہ ذات ہےalladhīيَقْبَلُجو قبول کرتا ہےyaqbaluٱلتَّوْبَةَتوبہ کوl-tawbataعَنْسےʿanعِبَادِهِۦاپنے بندو ںʿibādihiوَيَعْفُوا۟اور درگزر کرتا ہےwayaʿfūعَنِسےʿaniٱلسَّيِّـَٔاتِبرائیوںl-sayiātiوَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہےwayaʿlamuمَاجوتَفْعَلُونَتم کرتے ہوtafʿalūna٢٥
وہی ہے جو اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور بُرائیوں سے درگزر کرتا ہے، حالانکہ تم لوگوں کے سب افعال کا اُسے علم ہے۔
۴۲:۲۶
وَيَسْتَجِيبُاور جواب دیتا ہےwayastajībuٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiوَيَزِيدُهُماور زیادہ دیتا ہے ان کوwayazīduhumمِّنسےminفَضْلِهِۦ ۚاپنے فضلfaḍlihiوَٱلْكَـٰفِرُونَاور کافر لوگwal-kāfirūnaلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābunشَدِيدٌۭشدیدshadīdun٢٦
وہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کی دعا قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ دیتا ہے رہے انکار کرنے والے، تو ان کے لیے دردناک سزا ہے
۴۲:۲۷
۞ وَلَوْاور اگرwalawبَسَطَکھول دےbasaṭaٱللَّهُاللہl-lahuٱلرِّزْقَرزق کوl-riz'qaلِعِبَادِهِۦاپنے بندوں کے لیےliʿibādihiلَبَغَوْا۟البتہ وہ بغاوت کردیںlabaghawفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiوَلَـٰكِنلیکنwalākinيُنَزِّلُاتارتا ہے ساتھyunazziluبِقَدَرٍۢاندازے کےbiqadarinمَّاجويَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāuإِنَّهُۥبیشک وہinnahuبِعِبَادِهِۦاپنے بندوں کے ساتھbiʿibādihiخَبِيرٌۢخبر رکھنے والا ہےkhabīrunبَصِيرٌۭدیکھنے والا ہےbaṣīrun٢٧
اگر اللہ اپنے سب بندوں کو کھُلا رزق دے دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کا طوفان برپا کر دیتے، مگر وہ ایک حساب سے جتنا چاہتا ہے نازل کر تا ہے، یقیناً وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے اور اُن پر نگاہ رکھتا ہے۔
۴۲:۲۸
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīيُنَزِّلُجو اتارتا ہےyunazziluٱلْغَيْثَبارش کوl-ghaythaمِنۢafterminبَعْدِاس کے بعدbaʿdiمَاکہقَنَطُوا۟وہ مایوس ہوگئےqanaṭūوَيَنشُرُاور پھیلا دیتا ہےwayanshuruرَحْمَتَهُۥ ۚاپنی رحمت کوraḥmatahuوَهُوَاور وہwahuwaٱلْوَلِىُّکارساز ہے۔ دوست ہےl-waliyuٱلْحَمِيدُ، تعریف والا ہےl-ḥamīdu٢٨
وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد مینّہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلادیتا ہے، اور وہی قابلِ تعریف ولی ہے۔
۴۲:۲۹
وَمِنْاور میں سے ہےwaminءَايَـٰتِهِۦاس کی نشانیوںāyātihiخَلْقُپیدائشkhalquٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍiوَمَااور جو بھیwamāبَثَّاس نے پھیلا دیےbathaفِيهِمَاان دونوں میںfīhimāمِنمیں سےminدَآبَّةٍۢ ۚجانوروںdābbatinوَهُوَاور وہwahuwaعَلَىٰپرʿalāجَمْعِهِمْان کے جمع کرنے (پر)jamʿihimإِذَاجب بھیidhāيَشَآءُوہ چاہے ۔ چاہتا ہےyashāuقَدِيرٌۭقدرت رکھنے والا ہےqadīrun٢٩
اُس کی نشانیوں میں سے ہے یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش ، اور یہ جاندار مخلوقات جو اُس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں۔ وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے۔
۴۲:۳۰
وَمَآاور جو بھیwamāأَصَـٰبَكُمپہنچتی ہے تم کوaṣābakumمِّنکوئیminمُّصِيبَةٍۢمصیبتmuṣībatinفَبِمَاپس بوجہ اس کے جوfabimāكَسَبَتْکمائی کیkasabatأَيْدِيكُمْتمہارے ہاتھوں نےaydīkumوَيَعْفُوا۟اور وہ درگزر کرتا ہےwayaʿfūعَنسےʿanكَثِيرٍۢبہت سی چیزوںkathīrin٣٠
تم پر جو مصیبت بھی آئی ہے، تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی  سے آئی ہے، اور بہت سے قصُوروں سے وہ ویسے ہی درگزر کر جاتا ہے۔
۴۲:۳۱
وَمَآاور نہیںwamāأَنتُمتمantumبِمُعْجِزِينَعاجز کرنے والےbimuʿ'jizīnaفِىمیںٱلْأَرْضِ ۖزمینl-arḍiوَمَااور نہیںwamāلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنسےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiمِنکوئیminوَلِىٍّۢدوستwaliyyinوَلَااور نہwalāنَصِيرٍۢکوئی مددگارnaṣīrin٣١
تم زمین میں اپنے خدا کو عاجز کر دینے والے نہیں ہو، اور اللہ کے مقابلے میں تم کوئی حامی و ناصر نہیں رکھتے
۴۲:۳۲
وَمِنْاور میں سے ہیںwaminءَايَـٰتِهِاس کی نشانیوںāyātihiٱلْجَوَارِکشتیاںl-jawāriفِىمیںٱلْبَحْرِسمندرl-baḥriكَٱلْأَعْلَـٰمِپہاڑوں کی طرحkal-aʿlāmi٣٢
اُس کی نشانیوں میں سے ہیں یہ جہاز جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح نظر آتے ہیں
۴۲:۳۳
إِناگرinيَشَأْوہ چاہےyashaيُسْكِنِتھما دےyus'kiniٱلرِّيحَہوا کوl-rīḥaفَيَظْلَلْنَتو وہ ہوجائیں۔ رہ جائیںfayaẓlalnaرَوَاكِدَتھمی ہوئیrawākidaعَلَىٰپرʿalāظَهْرِهِۦٓ ۚاس کی پشتẓahrihiإِنَّیقیناinnaفِىاس میںذَٰلِكَالبتہdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢنشانیاں ہیںlaāyātinلِّكُلِّواسطے ہرlikulliصَبَّارٍۢبہت صبر کرنے والےṣabbārinشَكُورٍبہت شکرگزار کے لیےshakūrin٣٣
اللہ جب چاہے ہوا کو ساکن کر دے اور یہ سمندر کی پیٹھ پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں۔۔۔۔ اِس میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو کمال درجہ صبر و شکر کرنے والا ہو
۴۲:۳۴
أَوْیاawيُوبِقْهُنَّہلاک کردے ان کوyūbiq'hunnaبِمَابوجہ اس کےbimāكَسَبُوا۟جو انہوں نے کمائی کیkasabūوَيَعْفُاور وہ معاف کردیتا ہے۔ درگزر کرتا ہےwayaʿfuعَنسےʿanكَثِيرٍۢبہت سی چیزوںkathīrin٣٤
یا (اُن پر سوار ہونے والوں کے) بہت سے گناہوں سے در گزر کرتے ہوئے ان کے چند ہی کرتوتوں کی پاداش میں انہیں ڈبو دے
۴۲:۳۵
وَيَعْلَمَاور جان لیں گےwayaʿlamaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُجَـٰدِلُونَجو جھگڑتے ہیںyujādilūnaفِىٓمیںءَايَـٰتِنَاہماری آیاتāyātināمَانہیںلَهُمان کے لیےlahumمِّنکوئیminمَّحِيصٍۢبچنے کی جگہ۔ جائے پناہmaḥīṣin٣٥
اور اُس وقت ہماری آیات میں جھگڑے کرنے والوں کو پتہ چل جائے کہ ان کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔
۴۲:۳۶
فَمَآپس جو بھیfamāأُوتِيتُمدیے گئے تمūtītumمِّنکوئیminشَىْءٍۢچیزshayinفَمَتَـٰعُتو سامان ہےfamatāʿuٱلْحَيَوٰةِزندگی کاl-ḥayatiٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yāوَمَااور جوwamāعِندَپاس ہےʿindaٱللَّهِاللہ کےl-lahiخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunوَأَبْقَىٰاور زیادہ باقی رہنے والا ہےwa-abqāلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَلَىٰاور پرwaʿalāرَبِّهِمْاپنے ربrabbihimيَتَوَكَّلُونَوہ توکل کرتے ہیںyatawakkalūna٣٦
جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سروسامان ہے، اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائیدار بھی۔ وہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے ربّ پر بھروسہ کرتے ہیں،
۴۲:۳۷
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَجْتَنِبُونَجو بچتے ہیں۔ اجتناب کرتے ہیںyajtanibūnaكَبَـٰٓئِرَبڑےkabāiraٱلْإِثْمِگناہوں سےl-ith'miوَٱلْفَوَٰحِشَاور بےحیائی کی باتوں سےwal-fawāḥishaوَإِذَااور جبwa-idhāمَاand whenغَضِبُوا۟وہ غضب ناک ہوتے ہیںghaḍibūهُمْتو وہhumيَغْفِرُونَدرگزر کرجاتے ہیں۔ معاف کرجاتے ہیںyaghfirūna٣٧
جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور اگر غصّہ آجائے تو درگزر کر جاتے ہیں،
۴۲:۳۸
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جوwa-alladhīnaٱسْتَجَابُوا۟حکم مانتے ہیںis'tajābūلِرَبِّهِمْاپنے رب کاlirabbihimوَأَقَامُوا۟اور قائم کرتے ہیںwa-aqāmūٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَأَمْرُهُمْاور ان کے معاملاتwa-amruhumشُورَىٰمشورے سے ہوتے ہیںshūrāبَيْنَهُمْآپس کےbaynahumوَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmāرَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhumيُنفِقُونَوہ خرچ کرتے ہیںyunfiqūna٣٨
جو اپنے ربّ کا حکم مانتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، اپنے معاملات آپس کے مشورے سے چلاتے ہیں، ہم نے جو کچھ بھی رزق انہیں دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں،
۴۲:۳۹
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaإِذَآجبidhāأَصَابَهُمُپہنچتی ہے ان کوaṣābahumuٱلْبَغْىُکوئی زیادتیl-baghyuهُمْوہhumيَنتَصِرُونَبدلہ لیتے ہیںyantaṣirūna٣٩
اور جب ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو اس کا مقابلہ کرتے ہیں
۴۲:۴۰
وَجَزَٰٓؤُا۟اور بدلہwajazāuسَيِّئَةٍۢبرائی کاsayyi-atinسَيِّئَةٌۭبرائی ہےsayyi-atunمِّثْلُهَا ۖاس جیسیmith'luhāفَمَنْپس جو کوئیfamanعَفَادرگزر کرجائےʿafāوَأَصْلَحَاور اصلاح کرےwa-aṣlaḥaفَأَجْرُهُۥتو اجر اس کاfa-ajruhuعَلَىزمہ ہےʿalāٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَانہیںيُحِبُّمحبت کرتاyuḥibbuٱلظَّـٰلِمِينَظالموں سےl-ẓālimīna٤٠
1 بُرائی کا بدلہ ویسی ہی بُرائی ہے ، پھر جو کوئی معاف کردے اور اصلاح کرے اُس کا اجر اللہ کے ذمّہ ہے، اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
۴۲:۴۱
وَلَمَنِاور جو کوئیwalamaniٱنتَصَرَبدلہ لےintaṣaraبَعْدَبعدbaʿdaظُلْمِهِۦاس کے ظلم کےẓul'mihiفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaمَانہیں ہےعَلَيْهِمان پرʿalayhimمِّنکوئیminسَبِيلٍراستہsabīlin٤١
اور جو لوگ ظلم ہونے کے بعد بدلہ لیں اُن کو ملامت نہیں کی جا سکتی
۴۲:۴۲
إِنَّمَابیشکinnamāٱلسَّبِيلُراستہl-sabīluعَلَىپر ہےʿalāٱلَّذِينَان لوگوںalladhīnaيَظْلِمُونَجو ظلم کرتے ہیںyaẓlimūnaٱلنَّاسَلوگوں پرl-nāsaوَيَبْغُونَاور بغاوت کرتے ہیں۔ زیادتی کرتے ہیںwayabghūnaفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiبِغَيْرِناbighayriٱلْحَقِّ ۚحقl-ḥaqiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaلَهُمْان کے لیےlahumعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunأَلِيمٌۭدردناکalīmun٤٢
ملامت کے مستحق تو وہ ہیں جو دوسروں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق زیادتیاں کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے
۴۲:۴۳
وَلَمَناور البتہ جس نےwalamanصَبَرَصبر کیاṣabaraوَغَفَرَاور معاف کردیاwaghafaraإِنَّبیشکinnaذَٰلِكَیہdhālikaلَمِنْالبتہ میں سے ہےlaminعَزْمِہمت کےʿazmiٱلْأُمُورِکاموںl-umūri٤٣
البتہ جو شخص صبر سے کام لے اور درگزر کرے ، تو یہ بڑی اُولو العزمی  کے کاموں میں سے ہے۔
۴۲:۴۴
وَمَناور جس کوwamanيُضْلِلِبھٹکا دے۔ گمراہ کردےyuḍ'liliٱللَّهُاللہl-lahuفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاس کے لیےlahuمِنکوئیminوَلِىٍّۢدوستwaliyyinمِّنۢاس کےminبَعْدِهِۦ ۗبعدbaʿdihiوَتَرَىاور تم دیکھو گےwatarāٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کوl-ẓālimīnaلَمَّاجبlammāرَأَوُا۟وہ دیکھ لیں گےra-awūٱلْعَذَابَعذابl-ʿadhābaيَقُولُونَوہ کہیں گےyaqūlūnaهَلْکیاhalإِلَىٰطرفilāمَرَدٍّۢلوٹنے کیmaraddinمِّنکوئیminسَبِيلٍۢراستہ ہےsabīlin٤٤
جس کو اللہ ہی گمراہی میں پھینک دے اُس کا کوئی سنبھالنے والا اللہ کے بعد نہیں ہے۔ تم دیکھو گے کہ یہ ظالم جب عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کہ اب پلٹنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟
۴۲:۴۵
وَتَرَىٰهُمْاور تم دیکھو گے ان کوwatarāhumيُعْرَضُونَوہ پیش کیے جائیں گےyuʿ'raḍūnaعَلَيْهَااس پر (یعنی جہنم پر)ʿalayhāخَـٰشِعِينَجھکنے والے۔ دبنے والےkhāshiʿīnaمِنَوجہ سےminaٱلذُّلِّذلت کیl-dhuliيَنظُرُونَوہ دیکھیں گےyanẓurūnaمِنسےminطَرْفٍنظرṭarfinخَفِىٍّۢ ۗچھپی ہوئیkhafiyyinوَقَالَاور کہیں گےwaqālaٱلَّذِينَوہ لوگ جوalladhīnaءَامَنُوٓا۟ایمان لائےāmanūإِنَّبیشکinnaٱلْخَـٰسِرِينَخسارہ پانے والےl-khāsirīnaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaخَسِرُوٓا۟جنہوں نے خسارے میں ڈالاkhasirūأَنفُسَهُمْاپنے نفسوں کوanfusahumوَأَهْلِيهِمْاور اپنے گھروالوں کوwa-ahlīhimيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِ ۗقیامت کےl-qiyāmatiأَلَآخبردارalāإِنَّبیشکinnaٱلظَّـٰلِمِينَظالم لوگl-ẓālimīnaفِىمیںعَذَابٍۢعذاب (میں) ہوں گےʿadhābinمُّقِيمٍۢدائمیmuqīmin٤٥
اور تم دیکھوں گے کہ یہ جہنّم کے سامنے جب لائے جائیں گے  تو ذلّت کے مارے جُھکے جا رہے ہوں گے اور اُس کو نظر بچا بچا کر کن اَنکھیوں سے دیکھیں گے۔ اُس وقت وہ لوگ جو ایمان لائے تھے کہیں گے کہ واقعی اصل زیاں کار وہی ہیں جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے متعلّقین کو خسارے میں ڈال دیا ہے۔ خبر دار رہو، ظالم لوگ مستقل عذاب میں ہوں  گے
۴۲:۴۶
وَمَاور نہwamāكَانَہوں گےkānaلَهُمان کے لیےlahumمِّنْکوئیminأَوْلِيَآءَاولیاء۔ مددگارawliyāaيَنصُرُونَهُمجو مدد کریں ان کیyanṣurūnahumمِّنbesidesminدُونِسواdūniٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahiوَمَناور جس کوwamanيُضْلِلِبھٹکا دےyuḍ'liliٱللَّهُاللہl-lahuفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاس کے لیےlahuمِنکوئیminسَبِيلٍراستہsabīlin٤٦
اور ان کے کوئی حامی و سرپرست نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کو آئیں جسے اللہ گمراہی میں پھینک دے اس کے لیے بچاؤ کی کوئی سبیل نہیں
۴۲:۴۷
ٱسْتَجِيبُوا۟مان لو۔ قبول کرلوis'tajībūلِرَبِّكُماپنے رب کے لیے (اپنے رب کی بات کو)lirabbikumمِّنسےminقَبْلِاس (سے) پہلےqabliأَنکہanيَأْتِىَآجائےyatiyaيَوْمٌۭایک دنyawmunلَّانہیںمَرَدَّپھرنا -ٹلناmaraddaلَهُۥاس کے لیےlahuمِنَطرف سےminaٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahiمَانہیںلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنکوئیminمَّلْجَإٍۢجائے پناہmalja-inيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinوَمَااور نہیںwamāلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنکوئیminنَّكِيرٍۢانکار کرناnakīrin٤٧
مان لو اپنے ربّ کی بات قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کی کوئی صُورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے۔ اُس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہ ہو گی اور نہ کوئی تمہارے حال کو بدلنے کی کوشش کرنے والا ہوگا۔
۴۲:۴۸
فَإِنْپھر اگرfa-inأَعْرَضُوا۟وہ اعراض برتیںaʿraḍūفَمَآتو نہیںfamāأَرْسَلْنَـٰكَبھیجا ہم نے آپ کوarsalnākaعَلَيْهِمْان پرʿalayhimحَفِيظًا ۖنگہبان بنا کرḥafīẓanإِنْنہیںinعَلَيْكَآپ کے ذمہʿalaykaإِلَّامگرillāٱلْبَلَـٰغُ ۗپہنچا دیناl-balāghuوَإِنَّآاور بیشک ہمwa-innāإِذَآجبidhāأَذَقْنَاچکھاتے ہیں ہمadhaqnāٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمِنَّااپنی طرف سےminnāرَحْمَةًۭکوئی رحمتraḥmatanفَرِحَخوش ہوجاتا ہے وہfariḥaبِهَا ۖاس پرbihāوَإِناور اگرwa-inتُصِبْهُمْپہنچتی ہے ان کوtuṣib'humسَيِّئَةٌۢکوئی تکلیفsayyi-atunبِمَابوجہ اس کے جوbimāقَدَّمَتْآگے بھیجاqaddamatأَيْدِيهِمْان کے ہاتھوں نےaydīhimفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱلْإِنسَـٰنَانسانl-insānaكَفُورٌۭسخت، ناشکراkafūrun٤٨
اب اگر یہ لوگ مُنہ موڑتے ہیں تو اے نبیؐ ، ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر تو نہیں بھیجا ہے۔ تم پر تو صرف بات پہنچا دینے کی ذمّہ داری ہے۔ انسان کا حال یہ ہے کہ جب ہم اسے اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو اُس پر پھُول جاتا ہے، اور اگر اس کے اپنے ہاتھوں کا کیا دھرا کسی مصیبت کی شکل میں اُس پر اُلٹ پڑتا ہے تو سخت ناشکرا بن جاتا ہے۔
۴۲:۴۹
لِّلَّهِاللہ ہی کے لیے ہےlillahiمُلْكُبادشاہتmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کیwal-arḍiيَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہےyakhluquمَاجويَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāuيَهَبُعطا کرتا ہےyahabuلِمَنجس کے لیےlimanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuإِنَـٰثًۭالڑکیاںināthanوَيَهَبُاور عطا کرتا ہےwayahabuلِمَنجس کے لیےlimanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuٱلذُّكُورَلڑکےl-dhukūra٤٩
اللہ زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے ، جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے
۴۲:۵۰
أَوْیاawيُزَوِّجُهُمْملا جلا کردیتا ہے ان کوyuzawwijuhumذُكْرَانًۭالڑکےdhuk'rānanوَإِنَـٰثًۭا ۖاور لڑکیوں (کی شکل میں)wa-ināthanوَيَجْعَلُاور بنا دیتا ہےwayajʿaluمَنجس کوmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuعَقِيمًا ۚبانجھʿaqīmanإِنَّهُۥبیشک وہinnahuعَلِيمٌۭعلم والا ہے،ʿalīmunقَدِيرٌۭقدرت والا ہےqadīrun٥٠
جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں مِلا جُلا کر دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے۔ وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے۔
۴۲:۵۱
۞ وَمَااور نہیںwamāكَانَہےkānaلِبَشَرٍکسی بشر کے لیےlibasharinأَنکہanيُكَلِّمَهُکلام کرے اس سےyukallimahuٱللَّهُاللہl-lahuإِلَّامگرillāوَحْيًاوحی کے طور پرwaḥyanأَوْیاawمِنسےminوَرَآئِپیچھے سےwarāiحِجَابٍپردے کےḥijābinأَوْیاawيُرْسِلَوہ بھیجتےyur'silaرَسُولًۭاکوئی پہنچانے والاrasūlanفَيُوحِىَتو وہ وحی کرےfayūḥiyaبِإِذْنِهِۦساتھ اس کے اذن کےbi-idh'nihiمَاجويَشَآءُ ۚوہ چاہےyashāuإِنَّهُۥیقینا وہinnahuعَلِىٌّبلند ہے،ʿaliyyunحَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun٥١
1 کسی بشر کا یہ مقام نہیں ہے کہ اللہ اُس سے رُوبرُو بات کرے۔ اُس کی بات یا تو وحی (اشارے)کے طور پر ہوتی ہے ، یا پردے کے پیچھے سے ، یا پھر وہ کوئی پیغام بر (فرشتہ)بھیجتا ہے اور وہ اُس کے حکم سے جو کچھ وہ چاہتا ہے، وحی کرتا ہے، وہ برتر اور حکیم ہے۔
۴۲:۵۲
وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaأَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynāإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaرُوحًۭاایک وحی کوrūḥanمِّنْسےminأَمْرِنَا ۚاپنے حکمamrināمَانہكُنتَتھا توkuntaتَدْرِىجانتاtadrīمَاکیا ہےٱلْكِتَـٰبُکتابl-kitābuوَلَااور نہwalāٱلْإِيمَـٰنُایمانl-īmānuوَلَـٰكِنلیکنwalākinجَعَلْنَـٰهُبنایا ہم نے اس کوjaʿalnāhuنُورًۭانورnūranنَّهْدِىراہ دکھاتے ہیں ہمnahdīبِهِۦساتھ اس کےbihiمَنجس کوmanنَّشَآءُہم چاہتے ہیںnashāuمِنْمیں سےminعِبَادِنَا ۚاپنے بندوںʿibādināوَإِنَّكَاور بیشک آپwa-innakaلَتَهْدِىٓرہنمائی کرتے ہیں ۔ البتہ آپ ہدایت ہیںlatahdīإِلَىٰطرفilāصِرَٰطٍۢصراطṣirāṭinمُّسْتَقِيمٍۢمستقیم کیmus'taqīmin٥٢
اور اِسی طرح (اے محمدؐ)ہم نے اپنے حکم سے ایک روح تمہاری طرف وحی کی ہے۔ تمہیں کچھ پتہ نہ تھا کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور ایمان کیا ہوتا ہے، مگر اُس رُوح کو ہم نے ایک روشنی بنا دیا جس سے ہم راہ دکھاتے ہیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں۔ یقیناً تم سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کر رہے ہو
۴۲:۵۳
صِرَٰطِراستہṣirāṭiٱللَّهِاللہ کاl-lahiٱلَّذِىوہ ذاتalladhīلَهُۥاس کے لیے ہےlahuمَاجوفِىمیں ہےٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَمَااور جو،wamāفِىمیںٱلْأَرْضِ ۗزمین (میں) ہےl-arḍiأَلَآخبردارalāإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiتَصِيرُرجوع کرتے ہیں، لوٹتے ہیںtaṣīruٱلْأُمُورُتمام معاملات۔ سارے امورl-umūru٥٣
اُس خدا کے راستے کی طرف جو زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک ہے۔ خبردار رہو، سارے معاملات اللہ ہی کی طرف رجُوع کرتے ہیں۔