۳۸

ص

مکی ۸۸ آیات پارہ ۱
ص

سورہ ص (ص) قرآن مجید کی ۳۸ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۸۸ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۳۸:۱
صٓ ۚصsadوَٱلْقُرْءَانِقسم ہے قرآن کی،wal-qur'āniذِىوالےdhīٱلذِّكْرِنصحیتl-dhik'ri١
ص، قسم ہے نصیحت بھرے قرآن کی
۳۸:۲
بَلِبلکہbaliٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūفِىہیںعِزَّةٍۢغلبے میںʿizzatinوَشِقَاقٍۢاور مخالفت میںwashiqāqin٢
بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبُّر اور ضِد میں مبتلا ہیں۔
۳۸:۳
كَمْکتنی ہی ہلاک کیں ہم نےkamأَهْلَكْنَاان سے پہلےahlaknāمِنبستیوں میں سےminقَبْلِهِمتو انہوں نے پکارا/ چیخ و پکار کیqablihimمِّناور نہ تھیminقَرْنٍۢاس وقت کوئی نجاتqarninفَنَادَوا۟then they called outfanādawوَّلَاتَwhen there (was) no longerwalātaحِينَtimeḥīnaمَنَاصٍۢ(for) escapemanāṣin٣
اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا
۳۸:۴
وَعَجِبُوٓا۟اور انہوں نے تعجب کیاwaʿajibūأَناس بات پر کہanجَآءَهُمآیا ان کے پاسjāahumمُّنذِرٌۭایک ڈرانے والاmundhirunمِّنْهُمْ ۖان میں سےmin'humوَقَالَاور کہاwaqālaٱلْكَـٰفِرُونَکافروں نےl-kāfirūnaهَـٰذَایہhādhāسَـٰحِرٌۭساحر ہے/ جادوگر ہےsāḥirunكَذَّابٌسخت جھوٹاkadhābun٤
اِن لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجّب ہوا کہ ایک ڈرانے والا خود اِنہی میں سے آگیا۔ منکرین کہنے لگے کہ ”یہ ساحِر ہے ، سخت جھُوٹا ہے
۳۸:۵
أَجَعَلَکیا اس نے بنالیاajaʿalaٱلْـَٔالِهَةَبہت سے الٰہوں کوl-ālihataإِلَـٰهًۭاالٰہilāhanوَٰحِدًا ۖایک ہیwāḥidanإِنَّبیشکinnaهَـٰذَایہhādhāلَشَىْءٌالبتہ ایک چیز ہےlashayonعُجَابٌۭعجیبʿujābun٥
کیا اِس نے سارے خداؤں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالا؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"
۳۸:۶
وَٱنطَلَقَاور چل دیئےwa-inṭalaqaٱلْمَلَأُسردارl-mala-uمِنْهُمْان میں سے (یہ کہتے ہوئے)min'humأَنِکہaniٱمْشُوا۟چلوim'shūوَٱصْبِرُوا۟اور جمے رہوwa-iṣ'birūعَلَىٰٓپرʿalāءَالِهَتِكُمْ ۖاپنے الٰہوںālihatikumإِنَّبیشکinnaهَـٰذَایہhādhāلَشَىْءٌۭالبتہ ایک چیز ہےlashayonيُرَادُجو ارادہ کی جاتی ہےyurādu٦
اور سردارانِ قوم یہ کہتے ہوئے نِکل گئے کہ ”چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبُودوں کی عبادت پر۔ یہ بات تو کسی اور ہی غرض سے کہی جارہی ہے۔
۳۸:۷
مَانہیںسَمِعْنَاسنایا ہم نےsamiʿ'nāبِهَـٰذَااس کے بارے میںbihādhāفِىمیںٱلْمِلَّةِملتl-milatiٱلْـَٔاخِرَةِمیںپچھلی/ پچھلےl-ākhiratiإِنْنہیںinهَـٰذَآیہhādhāإِلَّامگرillāٱخْتِلَـٰقٌمن گھڑتikh'tilāqun٧
یہ بات ہم نے زمانہٴ قریب کی مِلّت میں کسی سے نہیں سُنی۔ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک من گھڑت بات
۳۸:۸
أَءُنزِلَکیا اتارا گیا ہےa-unzilaعَلَيْهِاس پرʿalayhiٱلذِّكْرُذکرl-dhik'ruمِنۢسےminبَيْنِنَا ۚہمارے درمیانbaynināبَلْبلکہbalهُمْوہhumفِىمیں ہیںشَكٍّۢشکshakkinمِّنسےminذِكْرِى ۖمیرے ذکرdhik'rīبَلبلکہ نہیںbalلَّمَّاانہوں نےlammāيَذُوقُوا۟چکھاyadhūqūعَذَابِمیرا عذابʿadhābi٨
کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر اللہ کا ذکر نازل کر دیا گیا؟“اصل بات یہ ہے کہ یہ میرے ”ذِکر“ پر شک کر رہے ہیں، اور یہ ساری باتیں اس لیے کر رہے ہیں کہ انہوں نےمیرے عذاب کا مزا چکھّا نہیں ہے
۳۸:۹
أَمْکیاamعِندَهُمْان کے پاسʿindahumخَزَآئِنُخزانے ہیںkhazāinuرَحْمَةِرحمت کےraḥmatiرَبِّكَتیرے رب کےrabbikaٱلْعَزِيزِجو غالب ہےl-ʿazīziٱلْوَهَّابِدینے والا ہے/ داتا ہےl-wahābi٩
کیا تیرے داتا اور غالب پروردگار کی رحمت کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟
۳۸:۱۰
أَمْیاamلَهُمان کے لئےlahumمُّلْكُبادشاہت ہےmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍiوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَا ۖان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāفَلْيَرْتَقُوا۟پس چاہیے کہ وہ اوپر چڑھ جائیںfalyartaqūفِىمیںٱلْأَسْبَـٰبِرسیوںl-asbābi١٠
کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں؟ اچھا تو یہ عالمِ اسباب کی بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں!
۳۸:۱۱
جُندٌۭیہ ایک لشکر ہےjundunمَّاthereهُنَالِكَچھوٹا سا، اسی جگہhunālikaمَهْزُومٌۭشکست کھانے والا ہےmahzūmunمِّنَمیں سےminaٱلْأَحْزَابِگروہوںl-aḥzābi١١
یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہےجو اِسی جگہ شکست کھانے والا ہے۔
۳۸:۱۲
كَذَّبَتْجھٹلایاkadhabatقَبْلَهُمْان سے پہلےqablahumقَوْمُقومqawmuنُوحٍۢنوح نےnūḥinوَعَادٌۭاور عاد نےwaʿādunوَفِرْعَوْنُاور فرعونwafir'ʿawnuذُووالے نےdhūٱلْأَوْتَادِمیخوںl-awtādi١٢
اِن سے پہلے نوح ؑ کی قوم، اور عاد، اور میخوں والا فرعون
۳۸:۱۳
وَثَمُودُاور ثمود نےwathamūduوَقَوْمُاور قومwaqawmuلُوطٍۢلوط نےlūṭinوَأَصْحَـٰبُاور والوں نےwa-aṣḥābuلْـَٔيْكَةِ ۚایکہ (والوں نے)al'aykatiأُو۟لَـٰٓئِكَیہ سبulāikaٱلْأَحْزَابُگروہ تھےl-aḥzābu١٣
اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے
۳۸:۱۴
إِننہیںinكُلٌّسب کے سبkullunإِلَّامگرillāكَذَّبَانہوں نے جھٹلایاkadhabaٱلرُّسُلَرسولوں کوl-rusulaفَحَقَّتو ثابت ہوگئیfaḥaqqaعِقَابِمیری سزا/ میرا عذابʿiqābi١٤
ان میں سے ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا اور میری عقوبت کا فیصلہ اس پر چسپاں ہو کر رہا
۳۸:۱۵
وَمَااور نہیںwamāيَنظُرُانتظار کرتےyanẓuruهَـٰٓؤُلَآءِیہ سبhāulāiإِلَّامگرillāصَيْحَةًۭایک چیخ کاṣayḥatanوَٰحِدَةًۭبس ایک ہیwāḥidatanمَّانہیںلَهَااس کے لئےlahāمِنکوئیminفَوَاقٍۢڈھیل/ وقفہfawāqin١٥
یہ لوگ بھی بس ایک دھماکے کے منتظر ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا دھماکا نہ ہوگا۔
۳۸:۱۶
وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālūرَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāعَجِّلجلدی دے دےʿajjilلَّنَاہمارے لئےlanāقِطَّنَاحصہ ہماراqiṭṭanāقَبْلَپہلےqablaيَوْمِدن سےyawmiٱلْحِسَابِحساب کےl-ḥisābi١٦
اور یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ ، یوم الحساب سے پہلے ہی ہمارا حصّہ ہمیں جلدی سے دے دے۔
۳۸:۱۷
ٱصْبِرْصبر کیجئےiṣ'birعَلَىٰپرʿalāمَااس جويَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaوَٱذْكُرْاور ذکر کیجئےwa-udh'kurعَبْدَنَاہمارے بندےʿabdanāدَاوُۥدَداؤد کاdāwūdaذَاصاحبdhāٱلْأَيْدِ ۖقوت/ قوت والے تھےl-aydiإِنَّهُۥٓبیشک وہinnahuأَوَّابٌبہت رجوع کرنےوالا تھاawwābun١٧
اے نبیؐ ، صبر کرو اُن باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں، اور اِن کے سامنے ہمارے بندے داوٴدؑ کا قصّہ بیان کرو جو بڑی قوّتوں کا مالک تھا۔ ہر معاملہ میں اللہ کی طرف رُجوع کرنے والا تھا
۳۸:۱۸
إِنَّابیشک ہم نےinnāسَخَّرْنَامسخر کیاsakharnāٱلْجِبَالَپہاڑوں کوl-jibālaمَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahuيُسَبِّحْنَوہ تسبیح کرتے تھےyusabbiḥ'naبِٱلْعَشِىِّشام کوbil-ʿashiyiوَٱلْإِشْرَاقِاور صبح کوwal-ish'rāqi١٨
ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ مسخر کر رکھا تھا کہ صبح و شام وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے
۳۸:۱۹
وَٱلطَّيْرَاور پرندوں کوwal-ṭayraمَحْشُورَةًۭ ۖاکھٹے ہونے والے/ جمع کئے گئےmaḥshūratanكُلٌّۭسب کے سبkullunلَّهُۥٓاس کے لئےlahuأَوَّابٌۭرجوع کرنے والے تھے/لوٹنے والے تھے/متوجہ ہونے والے تھےawwābun١٩
پرندے سِمٹ آتے اور سب کے سب اُس کی تسبیح کی طرف متوجّہ ہو جاتے تھے۔
۳۸:۲۰
وَشَدَدْنَااور مضبوط کردی ہم نےwashadadnāمُلْكَهُۥاس کی سلطنتmul'kahuوَءَاتَيْنَـٰهُاور دی ہم نے اس کوwaātaynāhuٱلْحِكْمَةَحکمتl-ḥik'mataوَفَصْلَاور فیصلہ کنwafaṣlaٱلْخِطَابِبات/ خطابl-khiṭābi٢٠
ہم نے اس کی سلطنت مضبُوط کر دی تھی، اس کو حکمت عطا کی تھی اور فیصلہ کُن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی۔
۳۸:۲۱
۞ وَهَلْاور کیا آئیwahalأَتَىٰكَتیرے پاسatākaنَبَؤُا۟خبرnaba-uٱلْخَصْمِجھگڑنے والوں کیl-khaṣmiإِذْجبidhتَسَوَّرُوا۟وہ دیوار پھاند کر آتے تھےtasawwarūٱلْمِحْرَابَعبادت خانے میںl-miḥ'rāba٢١
پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے اُن مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اُس کے بالاخانے میں گھُس آئے تھے؟
۳۸:۲۲
إِذْجبidhدَخَلُوا۟وہ داخل ہوئےdakhalūعَلَىٰپرʿalāدَاوُۥدَداؤدdāwūdaفَفَزِعَتو وہ گھبرا گیاfafaziʿaمِنْهُمْ ۖان سےmin'humقَالُوا۟انہوں نے کہاqālūلَانہتَخَفْ ۖتم ڈروtakhafخَصْمَانِ(ہم) دو جھگڑنے والے ہیںkhaṣmāniبَغَىٰزیادتی کی ہم میں سےbaghāبَعْضُنَابعض نےbaʿḍunāعَلَىٰپرʿalāبَعْضٍۢبعضbaʿḍinفَٱحْكُمپس فیصلہ کردیجئےfa-uḥ'kumبَيْنَنَاہمارے درمیانbaynanāبِٱلْحَقِّصحیح/ حق کے ساتھbil-ḥaqiوَلَااور نہwalāتُشْطِطْزیادتی کیجئےtush'ṭiṭوَٱهْدِنَآاور رہنمائی کیجئےwa-ih'dināإِلَىٰطرفilāسَوَآءِہماری سیدھےsawāiٱلصِّرَٰطِراستے کےl-ṣirāṭi٢٢
جب وہ داوٴد ؑ کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گیا۔ انہوں نے کہا”ڈریے نہیں، ہم دو فریقِ مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دُوسرے پر زیادتی کی ہے۔ آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجیے، بے انصافی نہ کیجیے اور ہمیں راہِ راست بتائیے
۳۸:۲۳
إِنَّبیشکinnaهَـٰذَآیہhādhāأَخِىمیرا بھائی ہےakhīلَهُۥاس کی ہیںlahuتِسْعٌۭنوtis'ʿunوَتِسْعُونَاور نوےwatis'ʿūnaنَعْجَةًۭدنبیاںnaʿjatanوَلِىَاور میرے لئےwaliyaنَعْجَةٌۭدنبی ہےnaʿjatunوَٰحِدَةٌۭایک ہیwāḥidatunفَقَالَتو اس نے کہاfaqālaأَكْفِلْنِيهَامجھے سونپ دے اس کوakfil'nīhāوَعَزَّنِىاور اس نے غلبہ پالیا مجھ پرwaʿazzanīفِىمیںٱلْخِطَابِکلام/ گفتگو میںl-khiṭābi٢٣
یہ میرا بھائی ہے، اِس کے پاس ننّانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دُنبی ہے۔ اِس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دُنبی بھی میرے حوالے کردے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا۔“
۳۸:۲۴
قَالَاس نے کہاqālaلَقَدْالبتہ تحقیقlaqadظَلَمَكَظلم کیا ہے تجھ پرẓalamakaبِسُؤَالِسوال مانگنے پر/ سوال کے ساتھbisuāliنَعْجَتِكَتیری دنبی کےnaʿjatikaإِلَىٰطرفilāنِعَاجِهِۦ ۖاپنی دنبیوں کے (ملانے کا)niʿājihiوَإِنَّاور بیشکwa-innaكَثِيرًۭابہت سےkathīranمِّنَمیں سےminaٱلْخُلَطَآءِشراکت داروںl-khulaṭāiلَيَبْغِىالبتہ زیادتی کرتے ہیںlayabghīبَعْضُهُمْان میں سے بعض/بعض ان کےbaʿḍuhumعَلَىٰپرʿalāبَعْضٍبعضbaʿḍinإِلَّامگرillāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کئےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiوَقَلِيلٌۭاور کتنے تھوڑے ہیںwaqalīlunمَّا(are) theyهُمْ ۗوہhumوَظَنَّاور سمجھ گیاwaẓannaدَاوُۥدُداؤدdāwūduأَنَّمَابیشکannamāفَتَنَّـٰهُآزمایا ہم نے ان کوfatannāhuفَٱسْتَغْفَرَپس انہوں نے بخشش مانگیfa-is'taghfaraرَبَّهُۥاپنے رب سےrabbahuوَخَرَّاور گرپڑےwakharraرَاكِعًۭارکوع کرتے ہوئےrākiʿanوَأَنَابَ ۩اور انہوں نے رجوع کرلیاwa-anāba٢٤
داوٴدؑ نے جواب دیا”اِس شخص نے اپنی دُنبیوں کے ساتھ تیری دُنبی ملا لینے کا مطالبہ کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا ، اور واقعہ یہ ہے کہ مِل  جُل کر ساتھ رہنے والے لوگ اکثر ایک دُوسرے پر زیادتیاں کرتے رہتے ہیں ، بس وہی لوگ اس سے بچے ہوئے ہیں جو ایمان رکھتے اور عملِ صالح کرتے ہیں، اور ایسے لوگ کم ہی ہیں۔“ (یہ بات کہتے کہتے)داوٴدؑ سمجھ گیا کہ یہ تو ہم نے دراصل اُس کی آزمائش کی ہے ، چنانچہ اس نے اپنے ربّ سے معافی مانگی اور سجدے میں گِر گیا اور رُجوع کر لیا۔
۳۸:۲۵
فَغَفَرْنَاپس بخش دیا ہم نےfaghafarnāلَهُۥان کے لئےlahuذَٰلِكَ ۖاس بات کوdhālikaوَإِنَّاور بیشکwa-innaلَهُۥان کے لئےlahuعِندَنَاہمارے ہاںʿindanāلَزُلْفَىٰالبتہ تقریب کا مقام ہےlazul'fāوَحُسْنَاور بہترwaḥus'naمَـَٔابٍۢانجامmaābin٢٥
تب ہم نے اس کا وہ قصُور معاف کیا اور یقیناً ہمارے ہاں اس کے لیے تقرُّب کا مقام اور بہتر انجام ہے۔
۳۸:۲۶
يَـٰدَاوُۥدُاے داؤدyādāwūduإِنَّابیشک ہم نےinnāجَعَلْنَـٰكَبنایا تجھ کوjaʿalnākaخَلِيفَةًۭایک خلیفہkhalīfatanفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiفَٱحْكُمپس فیصلہ کروfa-uḥ'kumبَيْنَدرمیانbaynaٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsiبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiوَلَااور نہwalāتَتَّبِعِتم پیروی کروtattabiʿiٱلْهَوَىٰخواہش نفس کیl-hawāفَيُضِلَّكَتو وہ بھٹکادے گی تجھ کوfayuḍillakaعَنسےʿanسَبِيلِراستےsabīliٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiإِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَضِلُّونَجو بھٹکتے ہیںyaḍillūnaعَنسےʿanسَبِيلِراستےsabīliٱللَّهِاللہ کےl-lahiلَهُمْان کے لئےlahumعَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābunشَدِيدٌۢشدیدshadīdunبِمَابوجہ اس کےbimāنَسُوا۟جو وہ بھول گئےnasūيَوْمَدن کوyawmaٱلْحِسَابِحساب کےl-ḥisābi٢٦
(ہم نے اس سے کہا)”اے داوٴدؑ ، ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے، لہٰذا تُو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہشِ نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں یقیناً اُن کے لیے سخت سزا ہے  کہ وہ یوم الحساب کو بھُول گئے۔“
۳۸:۲۷
وَمَااور نہیںwamāخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāٱلسَّمَآءَآسمان کوl-samāaوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāبَـٰطِلًۭا ۚباطل/ بےکارbāṭilanذَٰلِكَیہdhālikaظَنُّگمان ہےẓannuٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīnaكَفَرُوا۟ ۚجنہوں نے کفر کیاkafarūفَوَيْلٌۭپس ہلاکت ہےfawaylunلِّلَّذِينَان لوگوں کے لئےlilladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمِنَسےminaٱلنَّارِآگl-nāri٢٧
ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور اس دنیا کو جو ان کی درمیان ہے ، فضول پیدا نہیں  کر دیا ہے۔ یہ تو اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کُفر کیا ہے، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنّم کی آگ سے
۳۸:۲۸
أَمْکیا ہمamنَجْعَلُکردیں گےnajʿaluٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نےعمل کئےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiكَٱلْمُفْسِدِينَمانند ان کے جو فساد کرنے والے ہیںkal-muf'sidīnaفِىمیںٱلْأَرْضِزمینl-arḍiأَمْیاamنَجْعَلُہم کردیں گےnajʿaluٱلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کوl-mutaqīnaكَٱلْفُجَّارِبدکاروں کی طرحkal-fujāri٢٨
کیا ہم اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ہیں اور اُن کو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں یکساں  کر دیں؟ کیا متّقیوں کو ہم  فاجروں جیسا کر دیں؟
۳۸:۲۹
كِتَـٰبٌایک کتاب ہےkitābunأَنزَلْنَـٰهُنازل کیا ہم نے اس کوanzalnāhuإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaمُبَـٰرَكٌۭبہت برکتوں والی ہےmubārakunلِّيَدَّبَّرُوٓا۟تاکہ وہ غورو فکر کریںliyaddabbarūءَايَـٰتِهِۦاس کی آیات ہیںāyātihiوَلِيَتَذَكَّرَاور تاکہ نصیحت پکڑیںwaliyatadhakkaraأُو۟لُوا۟والےulūٱلْأَلْبَـٰبِعقل والےl-albābi٢٩
یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے محمدؐ)ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں
۳۸:۳۰
وَوَهَبْنَااور عطا کیا ہم نےwawahabnāلِدَاوُۥدَداؤد کے لئےlidāwūdaسُلَيْمَـٰنَ ۚسلیمان کوsulaymānaنِعْمَکتنا اچھاniʿ'maٱلْعَبْدُ ۖبندہ تھا وہl-ʿabduإِنَّهُۥٓبیشک وہinnahuأَوَّابٌبہت رجوع کرنے والا تھاawwābun٣٠
اور داوٴدؑ کو ہم نے سلیمانؑ (جیسا بیٹا)عطا کیا، بہترین بندہ، کثرت سے اپنے ربّ کی طرف رُجوع کرنے والا
۳۸:۳۱
إِذْجبidhعُرِضَپیش کئے گئےʿuriḍaعَلَيْهِاس پرʿalayhiبِٱلْعَشِىِّشام کے وقتbil-ʿashiyiٱلصَّـٰفِنَـٰتُاصیل گھوڑےl-ṣāfinātuٱلْجِيَادُعمدہl-jiyādu٣١
قابلِ ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رَو گھوڑے پیش کیے گئے
۳۸:۳۲
فَقَالَتو اس نے کہاfaqālaإِنِّىٓبیشک میں نےinnīأَحْبَبْتُمیں نے ترجیح دیaḥbabtuحُبَّمحبت کوḥubbaٱلْخَيْرِمال کیl-khayriعَنسےʿanذِكْرِیاد کی وجہdhik'riرَبِّىاپنے رب کیrabbīحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāتَوَارَتْسورج چھپ گیاtawāratبِٱلْحِجَابِپردے میںbil-ḥijābi٣٢
تو اس نے کہا”میں نے اس مال کی محبّت اپنے ربّ کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے۔“ یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہوگئے
۳۸:۳۳
رُدُّوهَاپھیر لاؤ ان کوruddūhāعَلَىَّ ۖمجھ پرʿalayyaفَطَفِقَتو شروع کیا/ تو لگےfaṭafiqaمَسْحًۢاہاتھ پھیرنا/ ہاتھ پھیرتےmasḥanبِٱلسُّوقِپنڈلیوں پرbil-sūqiوَٱلْأَعْنَاقِاور گردنوں پرwal-aʿnāqi٣٣
تو (اس نے حکم دیا کہ)انہیں میرے پاس واپس لاوٴ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے۔
۳۸:۳۴
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadفَتَنَّاآزمایا ہم نےfatannāسُلَيْمَـٰنَسلیمان کوsulaymānaوَأَلْقَيْنَااور ڈال دیا ہم نےwa-alqaynāعَلَىٰپرʿalāكُرْسِيِّهِۦاس کی کرسیkur'siyyihiجَسَدًۭاایک جسمjasadanثُمَّپھرthummaأَنَابَاس نے رجوع کرلیاanāba٣٤
اور (دیکھو کہ) سلیمانؑ کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا
۳۸:۳۵
قَالَبولاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiٱغْفِرْبخش دےigh'firلِىمیرے لئے/ مجھ کووَهَبْاور عطا کرwahabلِىمجھ کومُلْكًۭاایسی بادشاہتmul'kanلَّانہيَنۢبَغِىحاصل ہوyanbaghīلِأَحَدٍۢکسی ایک کوli-aḥadinمِّنۢafter meminبَعْدِىٓ ۖمیرے بعدbaʿdīإِنَّكَبیشک توinnakaأَنتَتو ہیantaٱلْوَهَّابُداتا ہے/ بہت بخشنے والا ہےl-wahābu٣٥
اور کہا کہ”اے میرے ربّ ، مجھے معاف کر دے اور مجھے وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزاوار نہ ہو، بے شک تُو ہی اصل داتا ہے۔“
۳۸:۳۶
فَسَخَّرْنَاتو مسخر کیا ہم نےfasakharnāلَهُاس کے لئےlahuٱلرِّيحَہوا کوl-rīḥaتَجْرِىجو چلتی تھیtajrīبِأَمْرِهِۦاس کے حکم سےbi-amrihiرُخَآءًنرمی سےrukhāanحَيْثُجہاںḥaythuأَصَابَوہ پہنچنا چاہتے/ وہ جاتےaṣāba٣٦
تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا
۳۸:۳۷
وَٱلشَّيَـٰطِينَاور شیاطین کوwal-shayāṭīnaكُلَّہر طرح کےkullaبَنَّآءٍۢمعمارbannāinوَغَوَّاصٍۢاور غوطہ خورwaghawwāṣin٣٧
اور شیاطین کو مسخر کر دیا، ہر طرح کے معمار اور غوطہ خور
۳۸:۳۸
وَءَاخَرِينَاور کچھ دوسرےwaākharīnaمُقَرَّنِينَجکڑے ہوئےmuqarranīnaفِىمیںٱلْأَصْفَادِبیڑیوںl-aṣfādi٣٨
اور دُوسرے جو پابندِ سلاسل تھے۔
۳۸:۳۹
هَـٰذَایہhādhāعَطَآؤُنَاہماری بخشش تھیʿaṭāunāفَٱمْنُنْپس احسان کرfa-um'nunأَوْیاawأَمْسِكْروک لےamsikبِغَيْرِبغیرbighayriحِسَابٍۢحساب کےḥisābin٣٩
(ہم نے اُس سے کہا)”یہ ہماری بخشش ہے ، تجھے اختیار ہے جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے، کوئی حساب نہیں۔“
۳۸:۴۰
وَإِنَّاور بیشکwa-innaلَهُۥاس کے لئےlahuعِندَنَاہمارے پاسʿindanāلَزُلْفَىٰالبتہ قرب خاص ہےlazul'fāوَحُسْنَاور بہترینwaḥus'naمَـَٔابٍۢٹھکانہ ہےmaābin٤٠
یقیناً اُس کے لیے ہمارے ہاں تقرُّب کا مقام اور بہتر انجام ہے۔  
۳۸:۴۱
وَٱذْكُرْاور ذکر کیجئےwa-udh'kurعَبْدَنَآہمارے بندےʿabdanāأَيُّوبَایوب کاayyūbaإِذْجبidhنَادَىٰانہوں نے پکاراnādāرَبَّهُۥٓاپنے رب کوrabbahuأَنِّىبیشک مجھےannīمَسَّنِىَچھوڑا ہے مجھ کوmassaniyaٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānuبِنُصْبٍۢساتھ تکلیف کے/ مشقت کے، ایذاء کےbinuṣ'binوَعَذَابٍ، اور عذاب کےwaʿadhābin٤١
اور ہمارے بندے ایّوبؑ  کا ذکر کرو، جب اس نے اپنے ربّ کو پُکارا کہ شیطان نے مجھے سخت تکلیف اور عذاب میں ڈال دیا ہے۔
۳۸:۴۲
ٱرْكُضْتم ماروur'kuḍبِرِجْلِكَ ۖاپنا پاؤںbirij'likaهَـٰذَایہhādhāمُغْتَسَلٌۢنہانے کا پانی ہےmugh'tasalunبَارِدٌۭٹھنڈاbāridunوَشَرَابٌۭاور پینے کاپانیwasharābun٤٢
(ہم نے اُسے حکم دیا)اپنا پاوٴں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے۔
۳۸:۴۳
وَوَهَبْنَااور عطا کئے ہم نےwawahabnāلَهُۥٓاس کوlahuأَهْلَهُۥاس کے گھر والےahlahuوَمِثْلَهُماور ان کے مثلwamith'lahumمَّعَهُمْان کے ساتھmaʿahumرَحْمَةًۭبطور رحمتraḥmatanمِّنَّاہماری طرف سےminnāوَذِكْرَىٰاور ایک نصیحتwadhik'rāلِأُو۟لِىعقل والوں کے لئےli-ulīٱلْأَلْبَـٰبِعقل والوں کے لئےl-albābi٤٣
ہم نے اُسے اس کے اہل و عیال واپس دیے اور ان کے ساتھ اُتنے ہی اور ، اپنی طرف سے رحمت کے طور پر ، اور عقل و فکر رکھنے والوں کے لیے درس کے طور پر۔
۳۸:۴۴
وَخُذْاور لے لوwakhudhبِيَدِكَاپنے ہاتھ کے ساتھbiyadikaضِغْثًۭاتنکوں کا چھوٹا سا مٹھاḍigh'thanفَٱضْرِبپھر مارfa-iḍ'ribبِّهِۦساتھ اس کےbihiوَلَااور نہwalāتَحْنَثْ ۗاپنی قسم توڑtaḥnathإِنَّابیشک ہم نےinnāوَجَدْنَـٰهُپایا ہم نے اس کوwajadnāhuصَابِرًۭا ۚصابر/ صابر کرنے والاṣābiranنِّعْمَکتنا اچھاniʿ'maٱلْعَبْدُ ۖبندہ تھا وہ/ بہترین بندہl-ʿabduإِنَّهُۥٓبیشک وہinnahuأَوَّابٌۭبہت زیادہ رجوع کرنے والا تھاawwābun٤٤
(اور ہم نے اس سے کہا)تِنکوں کا ایک مُٹّھا لے اور اُس سے مار دے، اپنی قسم نہ توڑ۔  ہم نے اُسے صابر پایا، بہترین بندہ، اپنے رب کی طرف بہت رُجوع کرنے والا۔
۳۸:۴۵
وَٱذْكُرْاور ذکر کروwa-udh'kurعِبَـٰدَنَآہمارے بندوں،ʿibādanāإِبْرَٰهِيمَابراہیم کاib'rāhīmaوَإِسْحَـٰقَاور اسحاق کاwa-is'ḥāqaوَيَعْقُوبَاور یعقوب کاwayaʿqūbaأُو۟لِىوالےulīٱلْأَيْدِىہاتھوں والےl-aydīوَٱلْأَبْصَـٰرِاور نگاہوں والے/ آنکھوں والے تھےwal-abṣāri٤٥
اور ہمارے بندوں ، ابراہیمؑ اور اسحاقؑ اور یعقوبؑ کا ذکر کرو۔ بڑی قوّتِ عمل رکھنے والے اور دیدہ ور لوگ تھے۔
۳۸:۴۶
إِنَّآبیشک ہم نےinnāأَخْلَصْنَـٰهُمخالص کرلیا تھا ہم نے ان کوakhlaṣnāhumبِخَالِصَةٍۢخالص کرناbikhāliṣatinذِكْرَىیاد کاdhik'rāٱلدَّارِاصلی گھر کیl-dāri٤٦
ہم نے اُن کو ایک خالص صفت کی بنا پر  برگزیدہ کیا تھا، اور وہ دارِ آخرت کی یاد تھی۔
۳۸:۴۷
وَإِنَّهُمْاور بیشک وہwa-innahumعِندَنَاہمارے نزدیکʿindanāلَمِنَالبتہ میں سے تھےlaminaٱلْمُصْطَفَيْنَچنے ہوؤںl-muṣ'ṭafaynaٱلْأَخْيَارِنیک لوگوں میں سے تھے/ اچھے لوگوں میں سے تھےl-akhyāri٤٧
یقیناً ہمارے ہاں ان کا شمار چنے ہوئے نیک اشخاص میں ہے
۳۸:۴۸
وَٱذْكُرْاور یاد کیجئےwa-udh'kurإِسْمَـٰعِيلَاسماعیل کوis'māʿīlaوَٱلْيَسَعَاور الیسع کوwal-yasaʿaوَذَااورwadhāٱلْكِفْلِ ۖذوالکفل کوl-kif'liوَكُلٌّۭاور وہ سب کے سبwakullunمِّنَمیں سے تھےminaٱلْأَخْيَارِنیک لوگوںl-akhyāri٤٨
اور اسماعیلؑ  اور اَلیَسیع اور ذوالکِفل کا ذکر کرو،  یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
۳۸:۴۹
هَـٰذَایہhādhāذِكْرٌۭ ۚایک ذکر تھاdhik'runوَإِنَّاور بیشکwa-innaلِلْمُتَّقِينَسب متقی لوگوں کے لئےlil'muttaqīnaلَحُسْنَالبتہ اچھاlaḥus'naمَـَٔابٍۢٹھکانہ ہےmaābin٤٩
یہ ایک ذکر تھا (اب سنو کہ) متقی لوگوں کے لیے یقیناً بہترین ٹھکانا ہے
۳۸:۵۰
جَنَّـٰتِباغاتjannātiعَدْنٍۢہمیشگی کےʿadninمُّفَتَّحَةًۭکھلے ہوئے ہیں/ کھولے جاچکے ہیںmufattaḥatanلَّهُمُان کے لئےlahumuٱلْأَبْوَٰبُدروازےl-abwābu٥٠
ہمیشہ رہنے والی جنّتیں جن کے دروازے اُن کے لیے کھُلے ہوں گے۔
۳۸:۵۱
مُتَّكِـِٔينَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گےmuttakiīnaفِيهَاان میںfīhāيَدْعُونَطلب کریں گے وہyadʿūnaفِيهَاان میںfīhāبِفَـٰكِهَةٍۢپھلbifākihatinكَثِيرَةٍۢبہت سےkathīratinوَشَرَابٍۢاور مشروباتwasharābin٥١
ان میں وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، خوب خوب فواکہ اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے
۳۸:۵۲
۞ وَعِندَهُمْاور ان کے پاس ہوں گیwaʿindahumقَـٰصِرَٰتُجھکانے والیاںqāṣirātuٱلطَّرْفِنگاہوں کوl-ṭarfiأَتْرَابٌہم عمرatrābun٥٢
اور ان کے پاس شرمیلی ہم سِن بیویاں ہوں گی
۳۸:۵۳
هَـٰذَایہ ہےhādhāمَاوہ جس کاتُوعَدُونَتم وعدہ کئے جاتے تھےtūʿadūnaلِيَوْمِدن کے لئےliyawmiٱلْحِسَابِحساب کےl-ḥisābi٥٣
یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں حساب کے دن عطا کرنے کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے
۳۸:۵۴
إِنَّبیشکinnaهَـٰذَایہhādhāلَرِزْقُنَاالبتہ ہمارا رزق ہےlariz'qunāمَانہیں ہےلَهُۥاس کے لئےlahuمِنanyminنَّفَادٍکم ہونا/ ختم ہوناnafādin٥٤
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں
۳۸:۵۵
هَـٰذَا ۚیہ تو ہے یہ باتhādhāوَإِنَّاور بیشکwa-innaلِلطَّـٰغِينَسرکش لوگوں کے لئےlilṭṭāghīnaلَشَرَّالبتہ بہت براlasharraمَـَٔابٍۢٹھکانہ ہےmaābin٥٥
یہ تو ہے متقیوں کا انجام اور سرکشوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے
۳۸:۵۶
جَهَنَّمَجہنمjahannamaيَصْلَوْنَهَاوہ داخل ہوں گے اس میںyaṣlawnahāفَبِئْسَتو بہت ہی براfabi'saٱلْمِهَادُٹھکانہl-mihādu٥٦
جہنم جس میں وہ جھلسے جائیں گے، بہت ہی بری قیام گاہ
۳۸:۵۷
هَـٰذَایہ ہے (یہ بات)hādhāفَلْيَذُوقُوهُپس ضرور وہ چکھیں گے اس کوfalyadhūqūhuحَمِيمٌۭجو کھولتا ہوا پانی ہےḥamīmunوَغَسَّاقٌۭاور پیپ لہو ہےwaghassāqun٥٧
یہ ہے اُن کے لیے ، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہُو
۳۸:۵۸
وَءَاخَرُاور کچھ دوسراwaākharuمِنسےminشَكْلِهِۦٓاس کی شکلshaklihiأَزْوَٰجٌبہت سا/قسم قسم کا/ انواع اقسام کاazwājun٥٨
اور اسی قسم کی دوسری تلخیوں کا
۳۸:۵۹
هَـٰذَایہhādhāفَوْجٌۭایک لشکر ہےfawjunمُّقْتَحِمٌۭداخل ہونے والا/ گھسنے والاmuq'taḥimunمَّعَكُمْ ۖتمہارے ساتھmaʿakumلَانہیںمَرْحَبًۢاکوئی مرحباmarḥabanبِهِمْ ۚان کوbihimإِنَّهُمْبیشک وہinnahumصَالُوا۟داخل ہونے والے ہیںṣālūٱلنَّارِآگ میںl-nāri٥٩
(وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) "یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں"
۳۸:۶۰
قَالُوا۟وہ کہیں گےqālūبَلْبلکہbalأَنتُمْتم کوantumلَانہمَرْحَبًۢاہو خوش آمدیدmarḥabanبِكُمْ ۖتمہارے لئےbikumأَنتُمْتمہی نےantumقَدَّمْتُمُوهُپیش کیا ہے تم نے اس کوqaddamtumūhuلَنَا ۖہمارے لئےlanāفَبِئْسَتو کتنا برا ہےfabi'saٱلْقَرَارُٹھکانہ/ جائے قرارl-qarāru٦٠
وہ اُن کو جواب دیں گے "نہیں بلکہ تم ہی جھلسے جا رہے ہو، کوئی خیر مقدم تمہارے لیے نہیں تم ہی تو یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو، کیسی بری ہے یہ جائے قرار"
۳۸:۶۱
قَالُوا۟وہ کہیں گےqālūرَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāمَنجس نےmanقَدَّمَآگے بھیجا ہےqaddamaلَنَاہمارے لئےlanāهَـٰذَایہhādhāفَزِدْهُپس زیادہ دے اس کوfazid'huعَذَابًۭاعذابʿadhābanضِعْفًۭادوگنا آگ میںḍiʿ'fanفِىinٱلنَّارِthe Firel-nāri٦١
پھر وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اُس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے"
۳۸:۶۲
وَقَالُوا۟اور وہ کہیں گےwaqālūمَاکیا ہےلَنَاہمارے لئےlanāلَانہیںنَرَىٰہم دیکھتے کچھnarāرِجَالًۭالوگوں کوrijālanكُنَّاتھے ہمkunnāنَعُدُّهُمہم گنا کرتے ان کو/ شمار کرتے ان کوnaʿudduhumمِّنَمیں سےminaٱلْأَشْرَارِشریر لوگوں/ برے لوگوںl-ashrāri٦٢
اور وہ آپس میں کہیں گے ”کیابات ہے ، ہم اُن لوگوں کو کہیں نہیں دیکھتے جنہیں ہم  دنیا میں بُرا سمجھتے تھے؟
۳۸:۶۳
أَتَّخَذْنَـٰهُمْکیا بنایا تھا ہم نے ان کاattakhadhnāhumسِخْرِيًّامذاقsikh'riyyanأَمْیاamزَاغَتْکج ہوگئیںzāghatعَنْهُمُان سےʿanhumuٱلْأَبْصَـٰرُنگاہیںl-abṣāru٦٣
ہم نے یونہی ان کا مذاق بنا لیا تھا، یا وہ کہیں نظروں سے اوجھل ہیں؟"
۳۸:۶۴
إِنَّبیشکinnaذَٰلِكَیہdhālikaلَحَقٌّۭالبتہ حق ہےlaḥaqqunتَخَاصُمُجھگڑناtakhāṣumuأَهْلِوالوں کاahliٱلنَّارِآگl-nāri٦٤
بے شک یہ بات سچی ہے، اہل دوزخ میں یہی کچھ جھگڑے ہونے والے ہیں
۳۸:۶۵
قُلْکہہ دیجئےqulإِنَّمَآبیشکinnamāأَنَا۠میںanāمُنذِرٌۭ ۖخبردار کرنے والا ہوںmundhirunوَمَااور نہیںwamāمِنْ(is there) anyminإِلَـٰهٍکوئی الٰہ برحقilāhinإِلَّاسوائےillāٱللَّهُاللہ کےl-lahuٱلْوَٰحِدُجو ایک ہےl-wāḥiduٱلْقَهَّارُ، جو بہت زبردست ہےl-qahāru٦٥
1 (اے نبیؐ)اِن سے کہو”میں تو بس خبر دار کردینے والا ہوں۔ کوئی حقیقی معبُود نہیں مگر اللہ ، جو یکتا ہے، سب پر غالب
۳۸:۶۶
رَبُّرب ہےrabbuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کاwal-arḍiوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāٱلْعَزِيزُجو زبردست ہے،l-ʿazīzuٱلْغَفَّـٰرُجو بخشش فرمانے والا ہےl-ghafāru٦٦
آسمانوں اور زمین کا مالک اور اُن ساری چیزوں کا مالک جو ان کے درمیان ہیں، زبردست اور درگزر کرنے والا"
۳۸:۶۷
قُلْکہہ دیجئےqulهُوَوہhuwaنَبَؤٌا۟ایک خبر ہےnaba-onعَظِيمٌبڑیʿaẓīmun٦٧
اِن سے کہو "یہ ایک بڑی خبر ہے
۳۸:۶۸
أَنتُمْتمantumعَنْهُاس سےʿanhuمُعْرِضُونَاعراض برتنے والے ہوmuʿ'riḍūna٦٨
جس کو سُن کر تم منہ پھیرتے ہو۔“
۳۸:۶۹
مَانہیںكَانَہےkānaلِىَمیرے لئےliyaمِنْکوئیminعِلْمٍۭعلمʿil'minبِٱلْمَلَإِملاءbil-mala-iٱلْأَعْلَىٰٓاعلیٰ کے بارے میںl-aʿlāإِذْجب وہidhيَخْتَصِمُونَجھگڑتے ہیںyakhtaṣimūna٦٩
(ان سے کہو) "مجھے اُس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا
۳۸:۷۰
إِننہیںinيُوحَىٰٓوحی کی جاتیyūḥāإِلَىَّمیری طرفilayyaإِلَّآمگرسوائے اس کے کہillāأَنَّمَآبیشکannamāأَنَا۠کہ میں ڈرانے ولا ہوںanāنَذِيرٌۭکھلم کھلاnadhīrunمُّبِينٌclearmubīnun٧٠
مجھ کو تو وحی کے ذریعہ سے یہ باتیں صرف اس لیے بتائی جاتی ہیں کہ میں کھلا کھلا خبردار کرنے والا ہوں"
۳۸:۷۱
إِذْجبidhقَالَکہاqālaرَبُّكَتیرے رب نےrabbukaلِلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوں سےlil'malāikatiإِنِّىبیشک میںinnīخَـٰلِقٌۢپیدا کرنے والا ہوںkhāliqunبَشَرًۭاایک انسان کوbasharanمِّنسےminطِينٍۢمٹی (سے)ṭīnin٧١
جب تیرے ربّ نے فرشتوں سے کہا”1 میں مٹّی سے ایک بشر بنانے والا ہوں،
۳۸:۷۲
فَإِذَاپھر جبfa-idhāسَوَّيْتُهُۥمیں درست بنادوں اس کوsawwaytuhuوَنَفَخْتُاور میں پھونک دوںwanafakhtuفِيهِاس میںfīhiمِنسےminرُّوحِىاپنی روحrūḥīفَقَعُوا۟تو گرپڑناfaqaʿūلَهُۥاس کے لئےlahuسَـٰجِدِينَسجدہ کرتے ہوئےsājidīna٧٢
پھر جب میں اسے پُوری طرح بناد وں اور اس میں اپنی رُوح پھُونک دوں تو تم اس کے آگے سجدے میں گِر جاوٴ۔“
۳۸:۷۳
فَسَجَدَتو سجدہ کیاfasajadaٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتوں نےl-malāikatuكُلُّهُمْان ساروں نےkulluhumأَجْمَعُونَاکٹھے/ سب کے سب نےajmaʿūna٧٣
اس حکم کے مطابق فرشتے سب کے سب سجدے میں گر گئے
۳۸:۷۴
إِلَّآسوائےillāإِبْلِيسَابلیس کےib'līsaٱسْتَكْبَرَاس نے تکبر کیا تھاis'takbaraوَكَانَاور ہوگیاwakānaمِنَمیں سےminaٱلْكَـٰفِرِينَکافروںl-kāfirīna٧٤
مگر ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا۔
۳۸:۷۵
قَالَفرمایاqālaيَـٰٓإِبْلِيسُاے ابلیسyāib'līsuمَاکس چیز نےمَنَعَكَروکا تجھ کوmanaʿakaأَنکہanتَسْجُدَتو سجدہ کرےtasjudaلِمَاواسطے اس کےlimāخَلَقْتُجسے میں نے پیدا کیاkhalaqtuبِيَدَىَّ ۖاپنے دونوں ہاتھوں سےbiyadayyaأَسْتَكْبَرْتَکیا تم نے تکبر کیاastakbartaأَمْیاamكُنتَہوگیا ہے توkuntaمِنَمیں سےminaٱلْعَالِينَبلند مرتبہ والوںl-ʿālīna٧٥
ربّ نے فرمایا”اے ابلیس، تجھے کیا چیز اُس کو سجدہ کرنے سے مانع ہوئی جسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے؟ تُو بڑا  بن رہا ہے یا تُو ہے ہی کچھ اُونچے درجے کی ہستیوں میں سے؟“
۳۸:۷۶
قَالَاس نے کہاqālaأَنَا۠میںanāخَيْرٌۭبہتر ہوںkhayrunمِّنْهُ ۖاس سےmin'huخَلَقْتَنِىپیدا کیا تو نے مجھ کوkhalaqtanīمِنسےminنَّارٍۢآگ سےnārinوَخَلَقْتَهُۥاور پیدا کیا تو نے اس کوwakhalaqtahuمِنسےminطِينٍۢمٹیṭīnin٧٦
اُس نے جواب دیا "میں اُس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے"
۳۸:۷۷
قَالَفرمایاqālaفَٱخْرُجْپس نکل جاfa-ukh'rujمِنْهَااس سےmin'hāفَإِنَّكَپس بیشک توfa-innakaرَجِيمٌۭمردود ہےrajīmun٧٧
فرمایا”اچھا تو یہاں سے نکل جا، تُو مردُود ہے
۳۸:۷۸
وَإِنَّاور بیشکwa-innaعَلَيْكَتجھ پرʿalaykaلَعْنَتِىٓمیری لعنت ہےlaʿnatīإِلَىٰتکilāيَوْمِدنyawmiٱلدِّينِجزا و سزا کےl-dīni٧٨
اور تیرے اُوپر  یوم الجزا ء تک میری لعنت ہے۔“
۳۸:۷۹
قَالَکہاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiفَأَنظِرْنِىٓپھر مہلت دے مجھ کوfa-anẓir'nīإِلَىٰتکilāيَوْمِاس دنyawmiيُبْعَثُونَجب وہ سب اٹھائے جائیں گےyub'ʿathūna٧٩
وہ بولا "ا ے میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے"
۳۸:۸۰
قَالَفرمایاqālaفَإِنَّكَپس بیشک توfa-innakaمِنَمیں سے ہےminaٱلْمُنظَرِينَمہلت دئیے جانے والوںl-munẓarīna٨٠
فرمایا، "اچھا، تجھے اُس روز تک کی مہلت ہے
۳۸:۸۱
إِلَىٰتکilāيَوْمِدنyawmiٱلْوَقْتِوقتl-waqtiٱلْمَعْلُومِمعلومl-maʿlūmi٨١
جس کا وقت مجھے معلوم ہے"
۳۸:۸۲
قَالَبولاqālaفَبِعِزَّتِكَپس قسم ہے تیری عزت کیfabiʿizzatikaلَأُغْوِيَنَّهُمْالبتہ میں ضرور گمراہ کر دوں گا ان کوla-ugh'wiyannahumأَجْمَعِينَسب کے سب کوajmaʿīna٨٢
اس نے کہا "تیری عزت کی قسم، میں اِن سب لوگو ں کو بہکا کر رہوں گا
۳۸:۸۳
إِلَّاسوائےillāعِبَادَكَتیرے بندوں کےʿibādakaمِنْهُمُان میں سےmin'humuٱلْمُخْلَصِينَجو مخلص ہوں گے/ چنے ہوئے ہوں گےl-mukh'laṣīna٨٣
بجز تیرے اُن بندوں کے جنہیں تُونے خالص کر لیا ہے۔ 1“
۳۸:۸۴
قَالَفرمایاqālaفَٱلْحَقُّپس حق ہےfal-ḥaquوَٱلْحَقَّاور حق کو ہیwal-ḥaqaأَقُولُمیں کہتا ہوںaqūlu٨٤
فرمایا "تو حق یہ ہے، اور میں حق ہی کہا کرتا ہوں
۳۸:۸۵
لَأَمْلَأَنَّالبتہ میں ضرور بھر دوں گاla-amla-annaجَهَنَّمَجہنم کوjahannamaمِنكَتجھ سےminkaوَمِمَّناور ان سےwamimmanتَبِعَكَجو پیروی کریں گے تیریtabiʿakaمِنْهُمْان میں سےmin'humأَجْمَعِينَ/سب کے سب سےajmaʿīna٨٥
کہ میں جہنّم کو تجھ سے اور اُن سب لوگوں سے بھر دُوں گا جو اِن انسانوں میں سے تیری پیروی کریں گے۔“
۳۸:۸۶
قُلْکہہ دیجئےqulمَآنہیںأَسْـَٔلُكُمْمیں مانگتا تم سےasalukumعَلَيْهِاس کام پرʿalayhiمِنْکوئیminأَجْرٍۢاجرajrinوَمَآاور نہیںwamāأَنَا۠ہوں میںanāمِنَمیں سےminaٱلْمُتَكَلِّفِينَتکلف کرنے والوںl-mutakalifīna٨٦
(ا ے نبیؐ)اِن سے کہہ دو کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، اور نہ میں بناوٹی لوگوں میں سے ہوں۔
۳۸:۸۷
إِنْنہیں ہےinهُوَوہhuwaإِلَّامگرillāذِكْرٌۭایک نصیحتdhik'runلِّلْعَـٰلَمِينَجہان والوں کے لئےlil'ʿālamīna٨٧
یہ تو ایک نصیحت ہے تمام جہان والوں کے لیے
۳۸:۸۸
وَلَتَعْلَمُنَّاور البتہ تم ضرور جان لو گےwalataʿlamunnaنَبَأَهُۥخبر اس کی/ حال اس کاnaba-ahuبَعْدَبعدbaʿdaحِينٍۭایک وقت کےḥīnin٨٨
اور تھوڑی مدّت ہی گزرے گی کہ تمہیں اس کا حال خود معلوم ہو جائے گا۔