۳۹
الزمر
الزمر
سورہ الزمر (الزمر) قرآن مجید کی ۳۹ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۷۵ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۳۹:۱
تَنزِيلُنازل کرنا ہےtanzīluٱلْكِتَـٰبِکتاب کاl-kitābiمِنَسےminaٱللَّهِاللہ کی طرفl-lahiٱلْعَزِيزِجو غالب ہے،l-ʿazīziٱلْحَكِيمِحکمت والا ہےl-ḥakīmi١
اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے۔
۳۹:۲
إِنَّآبیشک ہم نےinnāأَنزَلْنَآنازل کی ہم نےanzalnāإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiفَٱعْبُدِپس عبادت کیجئےfa-uʿ'budiٱللَّهَاللہ کیl-lahaمُخْلِصًۭاخالص کرتے ہوئےmukh'liṣanلَّهُاس کے لئےlahuٱلدِّينَدین کوl-dīna٢
(اے محمدؐ)یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے ، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کی لیے خالص کرتے ہوئے۔
۳۹:۳
أَلَاخبردارalāلِلَّهِاللہ کے لئے ہےlillahiٱلدِّينُدینl-dīnuٱلْخَالِصُ ۚخالصl-khāliṣuوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaٱتَّخَذُوا۟جنہوں نے بنا رکھا ہےittakhadhūمِنسےminدُونِهِۦٓاس کے سواdūnihiأَوْلِيَآءَسرپرستوں کو (وہ کہتے ہیں)awliyāaمَانہیںmāنَعْبُدُهُمْہم عبادت کرتے ان کیnaʿbuduhumإِلَّامگرillāلِيُقَرِّبُونَآتاکہ وہ قریب کریں ہم کوliyuqarribūnāإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کےl-lahiزُلْفَىٰٓقریب کرناzul'fāإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَحْكُمُفیصلہ کرے گاyaḥkumuبَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahumفِىاس معاملے میںfīمَاجوmāهُمْوہhumفِيهِاس میںfīhiيَخْتَلِفُونَ ۗاختلاف کرتے ہیںyakhtalifūnaإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہl-lahaلَانہیںlāيَهْدِىہدایت دیتاyahdīمَنْاسےmanهُوَکوئی ہو وہ جوhuwaكَـٰذِبٌۭجھوٹاkādhibunكَفَّارٌۭناشکرا/ سخت منکر حقkaffārun٣
خبردار ، دین خالص اللہ کا حق ہے۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دُوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں (اور اپنے اِس فعل کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ)ہم تو اُن کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں، اللہ یقیناً اُن کے درمیان اُن تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں۔ اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھُوٹا اور منکرِ حق ہو۔
۳۹:۴
لَّوْاگرlawأَرَادَارادہ کرتا/ چاہتاarādaٱللَّهُاللہl-lahuأَنکہanيَتَّخِذَبنالےyattakhidhaوَلَدًۭااولادwaladanلَّٱصْطَفَىٰالبتہ چن لیتاla-iṣ'ṭafāمِمَّااس میں سے جوmimmāيَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہےyakhluquمَاجوmāيَشَآءُ ۚوہ چاہتاyashāuسُبْحَـٰنَهُۥ ۖپاک ہے وہsub'ḥānahuهُوَوہhuwaٱللَّهُاللہl-lahuٱلْوَٰحِدُایک ہے،l-wāḥiduٱلْقَهَّارُزبردست ہے/سب پر غالب ہےl-qahāru٤
اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا برگزیدہ کر لیتا، پاک ہے وہ اس سے (کہ کوئی اُس کا بیٹا ہو)، وہ اللہ ہے اکیلا اور سب پر غالب۔
۳۹:۵
خَلَقَاس نے پیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaبِٱلْحَقِّ ۖحق کے ساتھbil-ḥaqiيُكَوِّرُڈھانپتا ہےyukawwiruٱلَّيْلَرات کوal-laylaعَلَىپرʿalāٱلنَّهَارِدنl-nahāriوَيُكَوِّرُاور ڈھانپتا ہےwayukawwiruٱلنَّهَارَدن کوl-nahāraعَلَىپرʿalāٱلَّيْلِ ۖراتal-layliوَسَخَّرَاور اس نے مسخر کر رکھا ہےwasakharaٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsaوَٱلْقَمَرَ ۖاور چاند کوwal-qamaraكُلٌّۭسب کے سبkullunيَجْرِىچل رہے ہیںyajrīلِأَجَلٍۢمدت تک کے لئےli-ajalinمُّسَمًّى ۗایک مقررmusammanأَلَاخبردارalāهُوَوہیhuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہے،l-ʿazīzuٱلْغَفَّـٰرُبہت بخشش فرمانے والاl-ghafāru٥
اس نے آسمانوں اور زمین کو بر حق پیدا کیا ہے۔ وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے۔ اُسی نے سُورج اور چاند کو اس طرح مسخّر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چلے جا رہا ہے۔ جان رکھو، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے
۳۹:۶
خَلَقَكُماس نے پیدا کیا تم کوkhalaqakumمِّنسےminنَّفْسٍۢجانnafsinوَٰحِدَةٍۢایکwāḥidatinثُمَّپھرthummaجَعَلَبنایا اس سےjaʿalaمِنْهَااس کاmin'hāزَوْجَهَاجوڑاzawjahāوَأَنزَلَاور اس نے اتارےwa-anzalaلَكُمتمہارے لئےlakumمِّنَمیں سےminaٱلْأَنْعَـٰمِمویشیوںl-anʿāmiثَمَـٰنِيَةَآٹھthamāniyataأَزْوَٰجٍۢ ۚجوڑےazwājinيَخْلُقُكُمْپیدا کرتا ہے تم کوyakhluqukumفِىمیںfīبُطُونِپیٹوںbuṭūniأُمَّهَـٰتِكُمْتمہاری ماؤں کےummahātikumخَلْقًۭاایک تخلیق کوkhalqanمِّنۢafterminبَعْدِبعدbaʿdiخَلْقٍۢایک تخلیق کےkhalqinفِىمیںfīظُلُمَـٰتٍۢاندھیروںẓulumātinثَلَـٰثٍۢ ۚتینthalāthinذَٰلِكُمُیہ ہےdhālikumuٱللَّهُاللہl-lahuرَبُّكُمْرب تمہاراrabbukumلَهُاسی کے لئے ہےlahuٱلْمُلْكُ ۖبادشاہتl-mul'kuلَآنہیںlāإِلَـٰهَکوئی الٰہ برحقilāhaإِلَّامگرillāهُوَ ۖوہیhuwaفَأَنَّىٰتو کہاں سے/ کیونکرfa-annāتُصْرَفُونَتم پھیرائے جاتے ہوtuṣ'rafūna٦
اُسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا، پھر وہی جس نے اُس جان سے اس کا جوڑا بنایا۔ اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نر و مادہ پیدا کیے۔ وہ تمہاری ماوٴں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے۔ یہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں)تمہارا ربّ ہے، بادشاہی اسی کی ہے، کوئی معبُود اس کے سوا نہیں ہے، پھر تم کدھر سے پھرائے جا رہے ہو؟
۳۹:۷
إِناگرinتَكْفُرُوا۟تم کفر کروگے/ ناشکری کرو گےtakfurūفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaغَنِىٌّبےنیاز ہےghaniyyunعَنكُمْ ۖتم سےʿankumوَلَااور نہیںwalāيَرْضَىٰوہ پسند کرتاyarḍāلِعِبَادِهِاپنے بندوں کے لئےliʿibādihiٱلْكُفْرَ ۖکفر کوl-kuf'raوَإِناور اگرwa-inتَشْكُرُوا۟تم شکر کرو گےtashkurūيَرْضَهُپسند کرتا ہے اس کوyarḍahuلَكُمْ ۗتمہارے لئےlakumوَلَااور نہیںwalāتَزِرُبوجھ اٹھائے گاtaziruوَازِرَةٌۭکوئی بوجھ اٹھانے والاwāziratunوِزْرَبوجھwiz'raأُخْرَىٰ ۗدوسرے کاukh'rāثُمَّپھرthummaإِلَىٰطرفilāرَبِّكُماپنے رب کیrabbikumمَّرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہاراmarjiʿukumفَيُنَبِّئُكُمپھر وہ بتائے گا تم کوfayunabbi-ukumبِمَاساتھ اس کےbimāكُنتُمْجو تھے تمkuntumتَعْمَلُونَ ۚتم عمل کرتےtaʿmalūnaإِنَّهُۥبیشکinnahuعَلِيمٌۢوہ جاننے والا ہےʿalīmunبِذَاتِبھیدbidhātiٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri٧
اگر تم کُفر کرو تو اللہ تم سے بے نیاز ہے ، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کُفر کو پسند نہیں کرتا، اور اگر تم شکر کرو تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے۔ کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دُوسرے کا بوجھ نہ اُٹھائے گا۔ آخر کار تم سب کو اپنے ربّ کی طرف پلٹنا ہے ، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے
۳۹:۸
۞ وَإِذَااور جبwa-idhāمَسَّچھو جاتی ہےmassaٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaضُرٌّۭکوئی تکلیفḍurrunدَعَاپکارتا ہےdaʿāرَبَّهُۥاپنے رب کوrabbahuمُنِيبًارجوع کرتے ہوئےmunībanإِلَيْهِاس کی طرفilayhiثُمَّپھرthummaإِذَاجبidhāخَوَّلَهُۥوہ عطا کردیتا ہے اس کوkhawwalahuنِعْمَةًۭکوئی نعمتniʿ'matanمِّنْهُاپنی طرف سےmin'huنَسِىَبھول جاتا ہےnasiyaمَاجوmāكَانَتھا اس نےkānaيَدْعُوٓا۟پکاراyadʿūإِلَيْهِطرف اس کےilayhiمِناس سےminقَبْلُپہلےqabluوَجَعَلَاور اس نے بنا ڈالےwajaʿalaلِلَّهِاللہ کے لئےlillahiأَندَادًۭاکچھ شریکandādanلِّيُضِلَّتاکہ بھٹکادیںliyuḍillaعَنسےʿanسَبِيلِهِۦ ۚاس کے راستےsabīlihiقُلْکہہ دیجئےqulتَمَتَّعْفائدہ اٹھالوtamattaʿبِكُفْرِكَاپنے کفر کے ساتھbikuf'rikaقَلِيلًا ۖتھوڑا ساqalīlanإِنَّكَبیشک توinnakaمِنْمیں سے ہےminأَصْحَـٰبِوالوںaṣḥābiٱلنَّارِآگl-nāri٨
انسان پر جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ اپنے ربّ کی طرف رُجوع کر کے اُسے پکارتا ہے 2۔ پھر جب اس کا ربّ اسے اپنی نعمت سے نواز دیتا ہے تو وہ اُس مصیبت کو بھُول جاتا ہے جس پر وہ پہلے پکار رہا تھا اور دُوسروں کو اللہ کا ہمسر ٹھہراتا ہے تاکہ اُس کی راہ سے گمراہ کرے۔ (اے نبیؐ)اُس سے کہو کہ تھوڑے دن اپنے کُفر سے لُطف اُٹھا لے، یقیناً تُو دوزخ میں جانے والا ہے
۳۹:۹
أَمَّنْکیا بھلاammanهُوَوہ جوhuwaقَـٰنِتٌبندگی کرنے والا ہےqānitunءَانَآءَگھڑیوں میںānāaٱلَّيْلِرات کیal-layliسَاجِدًۭاسجدہ کرنے والا ہےsājidanوَقَآئِمًۭااور قیام کرنے والا ہےwaqāimanيَحْذَرُڈرتا ہےyaḥdharuٱلْـَٔاخِرَةَآخرت سےl-ākhirataوَيَرْجُوا۟اور امید رکھتا ہےwayarjūرَحْمَةَرحمت کیraḥmataرَبِّهِۦ ۗاپنے رب کیrabbihiقُلْکہہ دیجئےqulهَلْکیاhalيَسْتَوِىبرابر ہوسکتے ہیںyastawīٱلَّذِينَوہ لو گalladhīnaيَعْلَمُونَجو علم رکھتے ہیںyaʿlamūnaوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaلَانہیںlāيَعْلَمُونَ ۗجو علم رکھتےyaʿlamūnaإِنَّمَابیشکinnamāيَتَذَكَّرُنصیحت پکڑتے ہیںyatadhakkaruأُو۟لُوا۟والےulūٱلْأَلْبَـٰبِعقلl-albābi٩
(کیا اِس شخص کی روش بہتر ہے یا اُس شخص کی)جو مطیعِ فرمان ہے ، رات کی گھڑیوں میں کھڑا رہتا اور سجدے کرتا ہے، آخرت سے ڈرتا اور اپنے ربّ کی رحمت سے اُمید لگاتا ہے؟ اِن سے پوچھو ، کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں کبھی یکساں ہو سکتے ہیں؟ نصیحت تو عقل رکھنے والے ہی قبول کرتے ہیں
۳۹:۱۰
قُلْکہہ دیجئےqulيَـٰعِبَادِاے میرے بندو،yāʿibādiٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaءَامَنُوا۟ایمان لائے ہوāmanūٱتَّقُوا۟ڈروittaqūرَبَّكُمْ ۚاپنے رب سےrabbakumلِلَّذِينَان لوگوں کے لئےlilladhīnaأَحْسَنُوا۟جنہوں نے اچھا کیاaḥsanūفِىمیںfīهَـٰذِهِاسhādhihiٱلدُّنْيَادنیاl-dun'yāحَسَنَةٌۭ ۗبھلائی ہےḥasanatunوَأَرْضُاور زمینwa-arḍuٱللَّهِاللہ کیl-lahiوَٰسِعَةٌ ۗوسیع ہےwāsiʿatunإِنَّمَابیشکinnamāيُوَفَّىپورا کرکے دیئے جائیں گےyuwaffāٱلصَّـٰبِرُونَصبر کرنے والےl-ṣābirūnaأَجْرَهُماجر اپناajrahumبِغَيْرِبغیرbighayriحِسَابٍۢحساب کے/ بےحسابḥisābin١٠
(اے نبیؐ)کہو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو ، اپنے ربّ سے ڈرو۔ جن لوگوں نے اِس دنیا میں نیک رویّہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے۔ اور خدا کی زمین وسیع ہے، صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حسا ب دیا جائے گا۔
۳۹:۱۱
قُلْکہہ دیجئےqulإِنِّىٓبیشک میںinnīأُمِرْتُمیں حکم دیا گیا ہوںumir'tuأَنْکہanأَعْبُدَمیں عبادت کروںaʿbudaٱللَّهَاللہ کیl-lahaمُخْلِصًۭاخالص کرتے ہوئےmukh'liṣanلَّهُاس کے لئےlahuٱلدِّينَدین کوl-dīna١١
(اے نبیؐ) اِن سے کہو، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُس کی بندگی کروں
۳۹:۱۲
وَأُمِرْتُاور میں حکم دیا گیا ہوںwa-umir'tuلِأَنْیہ کہli-anأَكُونَمیں ہوجاؤںakūnaأَوَّلَسب سے پہلاawwalaٱلْمُسْلِمِينَمسلمانl-mus'limīna١٢
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مُسلم بنوں۔
۳۹:۱۳
قُلْکہہ دیجئےqulإِنِّىٓبیشک میںinnīأَخَافُڈرتا ہوںakhāfuإِنْاگرinعَصَيْتُمیں نے نافرمانی کیʿaṣaytuرَبِّىاپنے رب کیrabbīعَذَابَعذاب سےʿadhābaيَوْمٍدن کےyawminعَظِيمٍۢبڑے (دن کے)ʿaẓīmin١٣
کہو، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے
۳۹:۱۴
قُلِکہہ دیجئے کہquliٱللَّهَاللہ ہی کیl-lahaأَعْبُدُمیں عبادت کرتا ہوںaʿbuduمُخْلِصًۭاخالص کرتے ہوئےmukh'liṣanلَّهُۥاس کے لئےlahuدِينِىاپنے دین کوdīnī١٤
کہہ دو کہ میں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُسی کی بندگی کروں گا
۳۹:۱۵
فَٱعْبُدُوا۟پس تم عبادت کروfa-uʿ'budūمَااس کی جوmāشِئْتُمتم چاہتے ہوshi'tumمِّنسےminدُونِهِۦ ۗاس کے سواdūnihiقُلْکہہ دیجئےqulإِنَّبیشکinnaٱلْخَـٰسِرِينَخسارا پانے والےl-khāsirīnaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaخَسِرُوٓا۟جنہوں نے خسارے میں ڈالاkhasirūأَنفُسَهُمْاپنے نفسوں کوanfusahumوَأَهْلِيهِمْاور اپنے گھر والوں کوwa-ahlīhimيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِ ۗقیامت کےl-qiyāmatiأَلَاخبردارalāذَٰلِكَیہیdhālikaهُوَوہhuwaٱلْخُسْرَانُخسارا ہےl-khus'rānuٱلْمُبِينُکھلم کھلاl-mubīnu١٥
تم اُس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو۔ کہو، اصل دیوالیے تو وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے روز اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو گھاٹے میں ڈال دیا۔ خوب سُن رکھو، یہی کھُلا دیوالہ ہے۔
۳۹:۱۶
لَهُمان کے لئےlahumمِّنسےminفَوْقِهِمْان کے اوپرfawqihimظُلَلٌۭچھتریاں ہیںẓulalunمِّنَمیں سےminaٱلنَّارِآگl-nāriوَمِناور ان کےwaminتَحْتِهِمْنیچے سےtaḥtihimظُلَلٌۭ ۚچھتریاں ہیںẓulalunذَٰلِكَیہdhālikaيُخَوِّفُڈراتا ہےyukhawwifuٱللَّهُاللہl-lahuبِهِۦاس کے ساتھbihiعِبَادَهُۥ ۚاپنے بندوں کوʿibādahuيَـٰعِبَادِاے میرے بندو،yāʿibādiفَٱتَّقُونِپس ڈرو مجھ سےfa-ittaqūni١٦
اُن پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، پس اے میرے بندو، میرے غضب سے بچو
۳۹:۱۷
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaٱجْتَنَبُوا۟جنہوں نے اجتناب کیاij'tanabūٱلطَّـٰغُوتَطاغوت سےl-ṭāghūtaأَنکہanيَعْبُدُوهَاوہ عبادت کریں اس کیyaʿbudūhāوَأَنَابُوٓا۟اور رجوع کیاwa-anābūإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کےl-lahiلَهُمُان کے لئےlahumuٱلْبُشْرَىٰ ۚخوش خبری ہےl-bush'rāفَبَشِّرْپس بشارت دے دوfabashirعِبَادِمیرے بندوں کوʿibādi١٧
بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رُجوع کر لیا اُن کے لیے خوشخبری ہے۔ پس (اے نبی ؐ)بشارت دے دو میرے اُن بندوں کو
۳۹:۱۸
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَسْتَمِعُونَجو سنتے ہیںyastamiʿūnaٱلْقَوْلَبات کوl-qawlaفَيَتَّبِعُونَپھر پیروی کرتے ہیںfayattabiʿūnaأَحْسَنَهُۥٓ ۚاس کے اچھے حصے کی/ اس کے بہترین حصے کیaḥsanahuأُو۟لَـٰٓئِكَیہیulāikaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaهَدَىٰهُمُجو کو ہدایت دیhadāhumuٱللَّهُ ۖاللہ نےl-lahuوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāikaهُمْوہ جوhumأُو۟لُوا۟والے ہیںulūٱلْأَلْبَـٰبِعقلl-albābi١٨
جو بات کو غور سے سُنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں
۳۹:۱۹
أَفَمَنْکیا بھلا وہ جوafamanحَقَّثابت ہوگیا/ چسپاں ہوگیاḥaqqaعَلَيْهِاس پرʿalayhiكَلِمَةُفیصلہkalimatuٱلْعَذَابِعذاب کاl-ʿadhābiأَفَأَنتَکیا بھلا توafa-antaتُنقِذُتو بچائے گاtunqidhuمَناسے جوmanفِىمیں ہےfīٱلنَّارِآگl-nāri١٩
(اے نبیؐ)اُس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چَسپَاں ہو چکا ہو؟ کیا تم اُسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہوِ
۳۹:۲۰
لَـٰكِنِلیکنlākiniٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaٱتَّقَوْا۟جنہوں نے تقویٰ اختیار کیاittaqawرَبَّهُمْاپنے رب کاrabbahumلَهُمْان کے لئےlahumغُرَفٌۭبالا خانے ہیںghurafunمِّنسےminفَوْقِهَاان کے اوپرfawqihāغُرَفٌۭبالا خانے ہیںghurafunمَّبْنِيَّةٌۭبنائے ہوئےmabniyyatunتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِنfromminتَحْتِهَاان کے نیچے سےtaḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُ ۖنہریںl-anhāruوَعْدَوعدہ ہےwaʿdaٱللَّهِ ۖاللہ کاl-lahiلَانہlāيُخْلِفُخلاف کرے گاyukh'lifuٱللَّهُاللہl-lahuٱلْمِيعَادَوعدے کوl-mīʿāda٢٠
البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہے اُن کے لیے بلند عمارتیں ہیں منزل پر منزل بنی ہوئی، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ اللہ کا وعدہ ہے، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا
۳۹:۲۱
أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-lahaأَنزَلَنازل کیاanzalaمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiمَآءًۭپانیmāanفَسَلَكَهُۥپھر چلایا اس کوfasalakahuيَنَـٰبِيعَچشموں میںyanābīʿaفِىمیںfīٱلْأَرْضِزمینl-arḍiثُمَّپھرthummaيُخْرِجُنکالتا ہےyukh'rijuبِهِۦساتھ اس کےbihiزَرْعًۭاکھیتیاںzarʿanمُّخْتَلِفًامختلف ہیںmukh'talifanأَلْوَٰنُهُۥرنگ اس کےalwānuhuثُمَّپھرthummaيَهِيجُوہ پھبک اٹھتی ہےyahījuفَتَرَىٰهُپھر تم دیکھتے ہو اس کوfatarāhuمُصْفَرًّۭازرد ہوتا ہواmuṣ'farranثُمَّپھرthummaيَجْعَلُهُۥکردیتا ہے اس کوyajʿaluhuحُطَـٰمًا ۚریزہ ریزہḥuṭāmanإِنَّیقیناًinnaفِىا س میںfīذَٰلِكَالبتہdhālikaلَذِكْرَىٰنصیحت ہے کے لئےladhik'rāلِأُو۟لِىنصیحت ہے کے لئےli-ulīٱلْأَلْبَـٰبِعقل والوںl-albābi٢١
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریاوٴں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا، پھر اس پانی کے ذریعہ سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں، پھر وہ کھیتیاں پک کر سُوکھ جاتی ہیں، پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑ گئیں ، پھر آخر کار اللہ اُن کو بھُس بنا دیتا ہے۔ درحقیقت اِس میں ایک سبق ہے عقل رکھنے والوں کے لیے۔
۳۹:۲۲
أَفَمَنکیا بھلا وہ جس کاafamanشَرَحَکھول دیاsharaḥaٱللَّهُاللہ نےl-lahuصَدْرَهُۥسینہ اس کاṣadrahuلِلْإِسْلَـٰمِاسلام کے لئےlil'is'lāmiفَهُوَپس وہ ہوfahuwaعَلَىٰاوپرʿalāنُورٍۢایک نور کےnūrinمِّنسےminرَّبِّهِۦ ۚاپنے ربrabbihiفَوَيْلٌۭتو بربادی ہے/ ہلاکت ہےfawaylunلِّلْقَـٰسِيَةِواسطے ان کے جو سنگ دل ہوگئے ہیںlil'qāsiyatiقُلُوبُهُمدل ان کےqulūbuhumمِّنسےminذِكْرِذکرdhik'riٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگ ہیںulāikaفِىمیںfīضَلَـٰلٍۢگمراہیḍalālinمُّبِينٍکھلیmubīnin٢٢
اب کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا اور وہ اپنے ربّ کی طرف سے ایک روشنی پر چل رہا ہے (اُس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس نے اِن باتوں سے کوئی سبق نہ لیا ؟)۔ تباہی ہے اُن لوگوں کے لے جن کے دل اللہ کی نصیحت سے اور زیادہ سخت ہو گئے۔ وہ کھُلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
۳۹:۲۳
ٱللَّهُاللہ تعالیٰ نےal-lahuنَزَّلَنازل کیnazzalaأَحْسَنَبہترینaḥsanaٱلْحَدِيثِباتl-ḥadīthiكِتَـٰبًۭاایک کتاب ہےkitābanمُّتَشَـٰبِهًۭاجو آپس میں ملتی جلتی ہےmutashābihanمَّثَانِىَدہرائی جانے والی ہےmathāniyaتَقْشَعِرُّرونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں/ کانپ اٹھتی ہیںtaqshaʿirruمِنْهُاس سےmin'huجُلُودُکھالیںjulūduٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīnaيَخْشَوْنَجو ڈرتے ہیںyakhshawnaرَبَّهُمْاپنے رب سےrabbahumثُمَّپھرthummaتَلِينُرم ہوجاتی ہیںtalīnuجُلُودُهُمْان کی کھالیںjulūduhumوَقُلُوبُهُمْاور ان کے دلwaqulūbuhumإِلَىٰطرفilāذِكْرِذکر کیdhik'riٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiذَٰلِكَیہ ہےdhālikaهُدَىہدایتhudāٱللَّهِاللہ کیl-lahiيَهْدِىرہنمائی کرتا ہےyahdīبِهِۦساتھ اس کےbihiمَنجس کیmanيَشَآءُ ۚچاہتا ہےyashāuوَمَناور جس کوwamanيُضْلِلِگمراہ کردےyuḍ'liliٱللَّهُاللہl-lahuفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاس کے لئےlahuمِنْکوئیminهَادٍہدایت دینے والاhādin٢٣
اللہ نے بہترین کلام اُتارا ہے، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزا ہمرنگ ہیں اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں۔ اُسے سُن کر اُن لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے ربّ سے ڈرنے والے ہیں، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہِ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے۔ اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے
۳۹:۲۴
أَفَمَنکیا بھلا وہ جوafamanيَتَّقِىبچاتا ہےyattaqīبِوَجْهِهِۦاپنے چہرے کوbiwajhihiسُوٓءَبرےsūaٱلْعَذَابِعذاب سےl-ʿadhābiيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِ ۚقیامت کےl-qiyāmatiوَقِيلَاور کہا جائے گاwaqīlaلِلظَّـٰلِمِينَظالموں سےlilẓẓālimīnaذُوقُوا۟چکھوdhūqūمَاجوmāكُنتُمْتھے تمkuntumتَكْسِبُونَ، تم کمائی کرتےtaksibūna٢٤
اب اُس شخص کی بدحالی کا تم کیا اندازہ کر سکتے ہو جو قیامت کے روز عذاب کی سخت مار اپنے منہ پر لے گا؟ ایسے ظالموں سے کہہ دیا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اُس کمائی کا جو تم کرتے رہے تھے۔
۳۹:۲۵
كَذَّبَجھٹلایاkadhabaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaمِنجوminقَبْلِهِمْان سے پہلے تھےqablihimفَأَتَىٰهُمُتو آیا ان کے پاسfa-atāhumuٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābuمِنْسےminحَيْثُجہاںḥaythuلَانہlāيَشْعُرُونَوہ شعور رکھتے تھےyashʿurūna٢٥
اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسی طرح جھٹلا چکے ہیں آخر اُن پر عذاب ایسے رخ سے آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ جا سکتا تھا
۳۹:۲۶
فَأَذَاقَهُمُتو چکھایا ان کوfa-adhāqahumuٱللَّهُاللہ نےl-lahuٱلْخِزْىَرسوائی کوl-khiz'yaفِىمیںfīٱلْحَيَوٰةِزندگیl-ḥayatiٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yāوَلَعَذَابُاور البتہ عذابwalaʿadhābuٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کاl-ākhiratiأَكْبَرُ ۚزیادہ بڑا ہےakbaruلَوْکاشlawكَانُوا۟وہkānūيَعْلَمُونَجانتے ہوتےyaʿlamūna٢٦
پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے، کاش یہ لوگ جانتے
۳۹:۲۷
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadضَرَبْنَابیان کی ہم نےḍarabnāلِلنَّاسِلوگوں کے لئےlilnnāsiفِىمیںfīهَـٰذَااسhādhāٱلْقُرْءَانِقرآنl-qur'āniمِنofminكُلِّہرkulliمَثَلٍۢقسم کی مثالیں/ ہر قسم کی مثال میں سےmathalinلَّعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahumيَتَذَكَّرُونَنصیحت پکڑیںyatadhakkarūna٢٧
ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالیں دی ہیں کہ یہ ہوش میں آئیں
۳۹:۲۸
قُرْءَانًاقرآن ہےqur'ānanعَرَبِيًّاجو عربی زبان میں ہےʿarabiyyanغَيْرَنہیں ہےghayraذِىوالاdhīعِوَجٍۢٹیڑھ (والا)ʿiwajinلَّعَلَّهُمْشاید کہ وہ،laʿallahumيَتَّقُونَوہ بچیںyattaqūna٢٨
ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے ، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے ، تاکہ یہ بُرے انجام سے بچیں
۳۹:۲۹
ضَرَبَبیان کیḍarabaٱللَّهُاللہ نےl-lahuمَثَلًۭاایک مثالmathalanرَّجُلًۭاایک شخص کیrajulanفِيهِاس میںfīhiشُرَكَآءُکئی شریک ہیںshurakāuمُتَشَـٰكِسُونَجھگڑالوmutashākisūnaوَرَجُلًۭااور ایک شخصwarajulanسَلَمًۭاسلامت ہےsalamanلِّرَجُلٍایک شخص کے لئےlirajulinهَلْکیاhalيَسْتَوِيَانِوہ دونوں برابر ہوسکتے ہیںyastawiyāniمَثَلًا ۚمثال میںmathalanٱلْحَمْدُالحمدl-ḥamduلِلَّهِ ۚللہ/ سب شکر اللہ کے لئےlillahiبَلْبلکہbalأَكْثَرُهُمْان میں سے اکثرaktharuhumلَانہیںlāيَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna٢٩
اللہ ایک مثال دیتا ہے۔ ایک شخص تو وہ ہے جس کی ملکیّت میں بہت سے کج خُلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دُوسرا شخص پُورا کا پُورا ایک ہی آقا کا غلام ہے۔ کیا دونوں کا حال یکساں ہو سکتا ہے؟ 1۔۔۔۔ الحمدُ للہ، مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیں۔
۳۹:۳۰
إِنَّكَبیشک تمinnakaمَيِّتٌۭمرنے والے ہوmayyitunوَإِنَّهُماور بیشک وہwa-innahumمَّيِّتُونَمرنے والے ہیںmayyitūna٣٠
(اے نبیؐ)تمہیں بھی مرنا ہے اور اِن لوگوں کو بھی مرنا ہے۔
۳۹:۳۱
ثُمَّپھرthummaإِنَّكُمْبیشک تم سبinnakumيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiعِندَپاسʿindaرَبِّكُمْاپنے رب کےrabbikumتَخْتَصِمُونَتم جھگڑا کرو گےtakhtaṣimūna٣١
آخرکار قیامت کے روز تم سب اپنے رب کے حضور اپنا اپنا مقدمہ پیش کرو گے
۳۹:۳۲
۞ فَمَنْپھر کونfamanأَظْلَمُبڑا ظالم ہےaẓlamuمِمَّناس سے جوmimmanكَذَبَجھوٹ کہے ۔ جھوٹ بولےkadhabaعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiوَكَذَّبَاور جھٹلائےwakadhabaبِٱلصِّدْقِسچائی کوbil-ṣid'qiإِذْجبidhجَآءَهُۥٓ ۚوہ آجائے اس کے پاسjāahuأَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysaفِىمیںfīجَهَنَّمَجہنم (میں)jahannamaمَثْوًۭىٹھکانہmathwanلِّلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لیےlil'kāfirīna٣٢
پھر اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے سامنے آئی تو اُسے جھٹلا دیا کیا ایسے کافروں کے لیے جہنم میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے؟
۳۹:۳۳
وَٱلَّذِىاور وہ شخصwa-alladhīجَآءَجو لایاjāaبِٱلصِّدْقِسچ کوbil-ṣid'qiوَصَدَّقَاور اس نے تصدیق کیwaṣaddaqaبِهِۦٓ ۙاس کیbihiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaهُمُوہ ہیںhumuٱلْمُتَّقُونَجو متقی ہیںl-mutaqūna٣٣
اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جنہوں نے اُس کو سچ مانا، وہی عذاب سے بچنے والے ہیں۔
۳۹:۳۴
لَهُمان کے لے ہوگاlahumمَّاجوmāيَشَآءُونَوہ چاہیں گےyashāūnaعِندَپاسʿindaرَبِّهِمْ ۚان کے رب کےrabbihimذَٰلِكَیہdhālikaجَزَآءُبدلہ ہےjazāuٱلْمُحْسِنِينَمحسنین کاl-muḥ'sinīna٣٤
انہیں اپنے ربّ کے ہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے۔ یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزا
۳۹:۳۵
لِيُكَفِّرَتاکہ دور کردےliyukaffiraٱللَّهُاللہl-lahuعَنْهُمْان سےʿanhumأَسْوَأَبد ترین۔ سب سے براaswa-aٱلَّذِىوہ جوalladhīعَمِلُوا۟انہوں نے عمل کیےʿamilūوَيَجْزِيَهُمْاور جزا دے ان کوwayajziyahumأَجْرَهُمان کے اجر کیajrahumبِأَحْسَنِاحسن کے بدلےbi-aḥsaniٱلَّذِىوہ جوalladhīكَانُوا۟تھے وہkānūيَعْمَلُونَعمل کرتےyaʿmalūna٣٥
تاکہ جو بدترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے اُن کے لحاظ سے اُن کو اجر عطا فرمائے۔
۳۹:۳۶
أَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysaٱللَّهُاللہl-lahuبِكَافٍکافیbikāfinعَبْدَهُۥ ۖاپنے بندے کوʿabdahuوَيُخَوِّفُونَكَاور وہ ڈراتے ہیں آپ کوwayukhawwifūnakaبِٱلَّذِينَان ہستیوںbi-alladhīnaمِنسےminدُونِهِۦ ۚجو اس کے سوا ہیںdūnihiوَمَناور جس کوwamanيُضْلِلِبھٹکا دےyuḍ'liliٱللَّهُاللہl-lahuفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاس کے لیےlahuمِنْکوئیminهَادٍۢہادی۔ ہدایت دینے والاhādin٣٦
(اے نبیؐ)کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے؟ یہ لوگ اُس کے سوا دُوسروں سے تم کو ڈراتےہیں۔ حالانکہ اللہ جسے گمراہی میں ڈال دے اُسے کوئی راستہ دکھانے والا نہیں
۳۹:۳۷
وَمَناور جس کوwamanيَهْدِہدایت دےyahdiٱللَّهُاللہl-lahuفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاسکے لیےlahuمِنکوئیminمُّضِلٍّ ۗبھٹکانے والاmuḍillinأَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysaٱللَّهُاللہl-lahuبِعَزِيزٍۢغالبbiʿazīzinذِىوالاdhīٱنتِقَامٍۢانتقام لینے (والا)intiqāmin٣٧
اور جسے وہ ہدایت دے اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟
۳۹:۳۸
وَلَئِناور البتہ اگرwala-inسَأَلْتَهُمپوچھو تم ان سےsa-altahumمَّنْکس نےmanخَلَقَپیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaلَيَقُولُنَّالبتہ وہ ضرور کہیں گےlayaqūlunnaٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahuقُلْکہہ دیجیےqulأَفَرَءَيْتُمپھر دیکھا تم نےafara-aytumمَّاجن کوmāتَدْعُونَتم پکارتے ہوtadʿūnaمِنسےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِنْاگرinأَرَادَنِىَارادہ کرے میرے ساتھarādaniyaٱللَّهُاللہl-lahuبِضُرٍّکسی بھی تکلیف کا۔ نقصان کاbiḍurrinهَلْکیاhalهُنَّوہ (دیویاں)hunnaكَـٰشِفَـٰتُدور کرنے والیاں ہیںkāshifātuضُرِّهِۦٓاس کی تکلیف کوḍurrihiأَوْیاawأَرَادَنِىارادہ کرے میرے ساتھarādanīبِرَحْمَةٍرحمت کاbiraḥmatinهَلْکیاhalهُنَّوہhunnaمُمْسِكَـٰتُروکنے والیاں ہیںmum'sikātuرَحْمَتِهِۦ ۚاس کی رحمت کوraḥmatihiقُلْکہہ دیجیےqulحَسْبِىَکافی ہے مجھ کوḥasbiyaٱللَّهُ ۖاللہl-lahuعَلَيْهِاس پر ہیʿalayhiيَتَوَكَّلُتوکل کرتے ہیںyatawakkaluٱلْمُتَوَكِّلُونَتوکل کرنے و الےl-mutawakilūna٣٨
اِن لوگوں سے اگر تم پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے۔ اِن سے کہو، جب حقیقت یہ ہے تو تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو یا تمہاری یہ دیویاں ، جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو، مجھے اُس کے پہنچائے ہوئے نقصان سے بچا لیں گی؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا یہ اُس کی رحمت کو روک سکیں گی؟ بس ان سے کہہ دو کہ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے، بھروسہ کرنے والے اُسی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
۳۹:۳۹
قُلْکہہ دیجیےqulيَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiٱعْمَلُوا۟عمل کروiʿ'malūعَلَىٰپرʿalāمَكَانَتِكُمْاپنی جگہ (پر)makānatikumإِنِّىبیشک میںinnīعَـٰمِلٌۭ ۖعمل کرنے والا ہوںʿāmilunفَسَوْفَپس عنقریبfasawfaتَعْلَمُونَتم جان لو گےtaʿlamūna٣٩
ان سے صاف کہو کہ”اے میری قوم کے لوگو، تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاوٴ ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا
۳۹:۴۰
مَنکون ہےmanيَأْتِيهِآتا ہے اس کے پاسyatīhiعَذَابٌۭایک عذابʿadhābunيُخْزِيهِجو رسوا کردے گا اس کوyukh'zīhiوَيَحِلُّاور اترتا ہےwayaḥilluعَلَيْهِاس پرʿalayhiعَذَابٌۭعذابʿadhābunمُّقِيمٌقائم رہنے والاmuqīmun٤٠
کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے وہ سزا ملتی ہے جو کبھی ٹلنے والی نہیں"
۳۹:۴۱
إِنَّآبیشک ہم نےinnāأَنزَلْنَانازل کی ہم نےanzalnāعَلَيْكَآپ پرʿalaykaٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaلِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiبِٱلْحَقِّ ۖحق کے ساتھbil-ḥaqiفَمَنِتو جوfamaniٱهْتَدَىٰہدایت پاجائےih'tadāفَلِنَفْسِهِۦ ۖتو اس کے اپنے نفس کے لیے ہےfalinafsihiوَمَناور جو کوئیwamanضَلَّبھٹکےḍallaفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāيَضِلُّبھٹکتا ہےyaḍilluعَلَيْهَا ۖاپنے اوپر۔ اپنے نفس کے خلافʿalayhāوَمَآاور نہیںwamāأَنتَتوantaعَلَيْهِمان پرʿalayhimبِوَكِيلٍکارساز۔ حوالہ دارbiwakīlin٤١
(اے نبیؐ)ہم نے سب انسانوں کے لیے کتابِ برحق تم پر نازل کر دی ہے۔ اب جو سیدھا راستہ اختیار کرے گا اپنے لیے کرے گا اور جو بھٹکے گا اُس کے بھٹکنے کا وبال اُسی پر ہوگا، تم اُن کے ذمّہ دار نہیں ہو۔
۳۹:۴۲
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuيَتَوَفَّىفوت کرتا ہےyatawaffāٱلْأَنفُسَنفسوں کوl-anfusaحِينَوقتḥīnaمَوْتِهَاان کی موت کےmawtihāوَٱلَّتِىاور وہ جوwa-allatīلَمْنہیںlamتَمُتْمرتےtamutفِىمیںfīمَنَامِهَا ۖاپنی نیند میںmanāmihāفَيُمْسِكُپس روک لیتا ہے اس کوfayum'sikuٱلَّتِىجوallatīقَضَىٰفیصلہ کرتا ہےqaḍāعَلَيْهَااس پرʿalayhāٱلْمَوْتَموت کاl-mawtaوَيُرْسِلُاور بھیجتا ہےwayur'siluٱلْأُخْرَىٰٓدوسریوں کوl-ukh'rāإِلَىٰٓتکilāأَجَلٍۢایک مقررajalinمُّسَمًّى ۚوقت تکmusammanإِنَّبیشکinnaفِىمیںfīذَٰلِكَاسdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَتَفَكَّرُونَجو غور و فکر کرتی ہوyatafakkarūna٤٢
وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت رُوحیں قبض کرتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا ہے اُس کی رُوح نیند میں قبض کر لیتا ہے، پھر جس پر وہ موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے اُسے روک لیتا ہے اور دُوسروں کی رُوحیں ایک وقتِ مقرر کے لیے واپس بھیج دیتا ہے۔ اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں۔
۳۹:۴۳
أَمِیاamiٱتَّخَذُوا۟انہوں نے بنا رکھے ہیںittakhadhūمِنکےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiشُفَعَآءَ ۚکچھ سفارشیshufaʿāaقُلْکہہ دیجیےqulأَوَلَوْبھلا اگرawalawكَانُوا۟ہوں وہkānūلَانہlāيَمْلِكُونَملکیت رکھتےyamlikūnaشَيْـًۭٔاکسی چیز کیshayanوَلَااور نہwalāيَعْقِلُونَوہ عقل رکھتے ہوںyaʿqilūna٤٣
کیا اُس خدا کو چھوڑ کر اِن لوگوں نے دُوسروں کو شفیع بنا رکھا ہے؟ ان سے کہو، کیا وہ شفاعت کریں گے خواہ اُن کے اختیار میں کچھ نہ ہو اور وہ سمجھتے بھی نہ ہوں؟
۳۹:۴۴
قُلکہہ دیجیےqulلِّلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahiٱلشَّفَـٰعَةُشفاعتl-shafāʿatuجَمِيعًۭا ۖساری کی ساریjamīʿanلَّهُۥاس کے لیے ہےlahuمُلْكُبادشاہتmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین کیwal-arḍiثُمَّپھرthummaإِلَيْهِاسی کی طرفilayhiتُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna٤٤
کہو، شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا وہی مالک ہے۔ پھر اُسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو
۳۹:۴۵
وَإِذَااور جبwa-idhāذُكِرَذکر کیا جاتا ہےdhukiraٱللَّهُاللہ کاl-lahuوَحْدَهُاکیلے اسی کاwaḥdahuٱشْمَأَزَّتْنفرت کرتے ہیں۔ سکڑ جاتے ہیںish'ma-azzatقُلُوبُدلqulūbuٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaلَانہیںlāيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūnaبِٱلْـَٔاخِرَةِ ۖآخرت پرbil-ākhiratiوَإِذَااور جبwa-idhāذُكِرَذکر کیے جاتے ہیںdhukiraٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaمِنکےminدُونِهِۦٓاس کے علاوہ ہیںdūnihiإِذَاتبidhāهُمْوہhumيَسْتَبْشِرُونَخوش ہوجاتے ہیںyastabshirūna٤٥
جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کُڑھنے لگتے ہیں، اور جب اُس کے سوا دُوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھِل اُٹھتے ہیں۔
۳۹:۴۶
قُلِکہہ دیجیےquliٱللَّهُمَّکہ اللہl-lahumaفَاطِرَپیدا کرنے والےfāṭiraٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کےwal-arḍiعَـٰلِمَجاننے والےʿālimaٱلْغَيْبِغیب کےl-ghaybiوَٱلشَّهَـٰدَةِاور حاضر کےwal-shahādatiأَنتَتو ہیantaتَحْكُمُتو فیصلہ کرے گاtaḥkumuبَيْنَدرمیانbaynaعِبَادِكَاپنے بندوں کےʿibādikaفِىمیںfīمَااس میں جوmāكَانُوا۟تھے وہkānūفِيهِاس میںfīhiيَخْتَلِفُونَاختلاف کرتےyakhtalifūna٤٦
کہو، خدایا! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، حاضر و غائب کے جاننے والے، تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اُس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں
۳۹:۴۷
وَلَوْاور اگرwalawأَنَّبیشکannaلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamūمَاجوmāفِىمیںfīٱلْأَرْضِزمین (میں) ہےl-arḍiجَمِيعًۭاسارے کا ساراjamīʿanوَمِثْلَهُۥاور اس کی مانند ہوwamith'lahuمَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahuلَٱفْتَدَوْا۟البتہ وہ فدیے میں دے دیںla-if'tadawبِهِۦاس کوbihiمِنسےminسُوٓءِبرےsūiٱلْعَذَابِعذاب سے (بچنے کے لیے)l-ʿadhābiيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِ ۚقیامت کےl-qiyāmatiوَبَدَااور ظاہر ہوجائے گاwabadāلَهُمان کے لیےlahumمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ کی (طرف) سےl-lahiمَاجوmāلَمْنہlamيَكُونُوا۟تھے وہyakūnūيَحْتَسِبُونَوہ حساب رکھتے۔ اندازہ رکھتےyaḥtasibūna٤٧
اگر اِن ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو، اور اتنی ہی اور بھی، تو یہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے وہاں اللہ کی طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہے
۳۹:۴۸
وَبَدَااور ظاہر ہوجائے گیwabadāلَهُمْان کے لیےlahumسَيِّـَٔاتُسزا۔ برے نتائجsayyiātuمَااس کی جوmāكَسَبُوا۟انہوں نے کمائی کیkasabūوَحَاقَاور گھیر لے گاwaḥāqaبِهِمان کوbihimمَّاجوmāكَانُوا۟تھے وہkānūبِهِۦساتھ اس کےbihiيَسْتَهْزِءُونَمذاق کرتےyastahziūna٤٨
وہاں اپنی کمائی کے سارے برے نتائج ان پر کھل جائیں گے اور وہی چیز ان پر مسلط ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں
۳۹:۴۹
فَإِذَاپھر جبfa-idhāمَسَّچھو جاتا ہےmassaٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaضُرٌّۭکوئی نقصان۔ تکلیفḍurrunدَعَانَاوہ پکارتا ہے ہم کوdaʿānāثُمَّپھرthummaإِذَاجبidhāخَوَّلْنَـٰهُہم عطا کرتے ہیں اس کوkhawwalnāhuنِعْمَةًۭکوئی نعمتniʿ'matanمِّنَّااپنی جانب سےminnāقَالَکہتا ہےqālaإِنَّمَآبیشکinnamāأُوتِيتُهُۥمیں دیا گیا ہوں اس کوūtītuhuعَلَىٰپرʿalāعِلْمٍۭ ۚعلم کی بنا (پر)ʿil'minبَلْبلکہbalهِىَوہhiyaفِتْنَةٌۭفتنہ ہے۔ آزمائش ہےfit'natunوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَهُمْاکثر ان میں سےaktharahumلَانہیںlāيَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna٤٩
یہی انسان جب ذرا سی مصیبت اِسے چھُوجاتی ہے تو ہمیں پُکارتا ہے، اور جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دے کر اَپھار دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے علم کی بنا پر دیا گیا ہے! نہیں، بلکہ یہ آزمائش ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔
۳۹:۵۰
قَدْتحقیقqadقَالَهَاکہا تھا اس کوqālahāٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaمِنسےminقَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھےqablihimفَمَآتو نہfamāأَغْنَىٰکام آیاaghnāعَنْهُمان کوʿanhumمَّاجوmāكَانُوا۟تھے وہkānūيَكْسِبُونَوہ کمائی کرتےyaksibūna٥٠
یہی بات اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی کہہ چکے ہیں ، مگر جو کچھ وہ کماتے تھے وہ ان کے کسی کام نہ آیا۔
۳۹:۵۱
فَأَصَابَهُمْتو پہنچیں ان کوfa-aṣābahumسَيِّـَٔاتُسزائیں۔ برائیاںsayyiātuمَاجوmāكَسَبُوا۟ ۚانہوں نے کمائی کیkasabūوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamūمِنْسےminهَـٰٓؤُلَآءِان لوگوں میں (سے)hāulāiسَيُصِيبُهُمْعنقریب پہنچیں گی ان کوsayuṣībuhumسَيِّـَٔاتُسزائیں۔ برائیاںsayyiātuمَاجوmāكَسَبُوا۟انہوں نے کمائی کیkasabūوَمَااور نہیںwamāهُموہhumبِمُعْجِزِينَعاجز کرنے والےbimuʿ'jizīna٥١
پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے، اور اِن لوگوں میں سے بھی جو ظالم ہیں وہ عنقریب اپنی کمائی کے برے نتائج بھگتیں گے، یہ ہمیں عاجز کر دینے والے نہیں ہیں
۳۹:۵۲
أَوَلَمْکیا نہیںawalamيَعْلَمُوٓا۟وہ جانتےyaʿlamūأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَبْسُطُکشادہ کردیتا ہےyabsuṭuٱلرِّزْقَرزقl-riz'qaلِمَنجس کے لیےlimanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَيَقْدِرُ ۚاور تنگ کردیتا ہےwayaqdiruإِنَّبیشکinnaفِىمیںfīذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢان لوگوں کے لیےliqawminيُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتے ہوںyu'minūna٥٢
اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
۳۹:۵۳
۞ قُلْکہہ دیجیےqulيَـٰعِبَادِىَاے میرے بندوںyāʿibādiyaٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīnaأَسْرَفُوا۟جنہوں نے زیادتی کیasrafūعَلَىٰٓپرʿalāأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں (پر)anfusihimلَانہlāتَقْنَطُوا۟مایوس ہوtaqnaṭūمِنکیminرَّحْمَةِرحمت (سے)raḥmatiٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَغْفِرُبخش دیتا ہےyaghfiruٱلذُّنُوبَگناہوں کوl-dhunūbaجَمِيعًا ۚسارے کے سارےjamīʿanإِنَّهُۥبیشک وہinnahuهُوَوہhuwaٱلْغَفُورُغفورl-ghafūruٱلرَّحِيمُرحیم ہےl-raḥīmu٥٣
(اے نبیؐ)کہہ دو کہ اے میرے بندو، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاوٴ، یقیناً اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے، وہ تو غفورٌ رحیم ہے،
۳۹:۵۴
وَأَنِيبُوٓا۟اور رجوع کرلوwa-anībūإِلَىٰطرفilāرَبِّكُمْاپنے رب کیrabbikumوَأَسْلِمُوا۟اور مطیع ہوجاؤwa-aslimūلَهُۥاس کے لیےlahuمِنسےminقَبْلِاس سے پہلےqabliأَنکہanيَأْتِيَكُمُآجائے تمہارے پاسyatiyakumuٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābuثُمَّپھرthummaلَانہlāتُنصَرُونَتم مدد دیے جاؤ گےtunṣarūna٥٤
پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اُس کے قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے
۳۹:۵۵
وَٱتَّبِعُوٓا۟اور پیروی کروwa-ittabiʿūأَحْسَنَبہترین کیaḥsanaمَآجوmāأُنزِلَنازل کیا گیا۔ اتارا گیاunzilaإِلَيْكُمتمہاری طرفilaykumمِّنسےminرَّبِّكُمتمہارے رب کی طرف (سے)rabbikumمِّنسےminقَبْلِاس سے قبلqabliأَنکہanيَأْتِيَكُمُآئے تمہارے پاسyatiyakumuٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābuبَغْتَةًۭاچانکbaghtatanوَأَنتُمْاور تمwa-antumلَانہlāتَشْعُرُونَتم شعور رکھتے ہوtashʿurūna٥٥
اور پیروی اختیار کر لو اپنے ربّ کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی ، قبل اِس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تم کو خبر بھی نہ ہو
۳۹:۵۶
أَنیا کہ (نہ)anتَقُولَکہےtaqūlaنَفْسٌۭکوئی نفسnafsunيَـٰحَسْرَتَىٰاے میری حسرت۔ ہائے حسرتyāḥasratāعَلَىٰاوپرʿalāمَااس کے جوmāفَرَّطتُمیں نے کمی کیfarraṭtuفِىمیںfīجَنۢبِحق (میں)janbiٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَإِناور بیشکwa-inكُنتُمیں تھاkuntuلَمِنَالبتہ سےlaminaٱلسَّـٰخِرِينَمذاق اڑانے والوں (میں سے)l-sākhirīna٥٦
کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں کوئی شخص کہے "افسوس میری اُس تقصیر پر جو میں اللہ کی جناب میں کرتا رہا، بلکہ میں تو الٹا مذاق اڑانے والوں میں شامل تھا"
۳۹:۵۷
أَوْیاawتَقُولَکہےtaqūlaلَوْکاشlawأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہl-lahaهَدَىٰنِىہدایت دیتا مجھ کوhadānīلَكُنتُالبتہ میں ہوتاlakuntuمِنَسےminaٱلْمُتَّقِينَتقوی والوں میں (سے)l-mutaqīna٥٧
یا کہے "کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی متقیوں میں سے ہوتا"
۳۹:۵۸
أَوْیاawتَقُولَوہ کہےtaqūlaحِينَجس وقتḥīnaتَرَىدیکھےtarāٱلْعَذَابَعذابl-ʿadhābaلَوْکاشlawأَنَّبیشکannaلِىمیرے لیےlīكَرَّةًۭایک بار پلٹنا ہوتاkarratanفَأَكُونَتو میں ہوجاتاfa-akūnaمِنَسےminaٱلْمُحْسِنِينَنیکو کاروں میں (سے)l-muḥ'sinīna٥٨
یا عذاب دیکھ کر کہے "کاش مجھے ایک موقع اور مل جائے اور میں بھی نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہو جاؤں"
۳۹:۵۹
بَلَىٰہاں ہاں کیوں نہیںbalāقَدْتحقیقqadجَآءَتْكَآئیں تیرے پاسjāatkaءَايَـٰتِىمیری آیاتāyātīفَكَذَّبْتَتو تو نے جھٹلا دیاfakadhabtaبِهَاان کوbihāوَٱسْتَكْبَرْتَاور تکبر کیا تم نےwa-is'takbartaوَكُنتَاور تھا توwakuntaمِنَسےminaٱلْكَـٰفِرِينَکافروں میں (سے)l-kāfirīna٥٩
(اور اُس وقت اسے یہ جواب ملے کہ) "کیوں نہیں، میری آیات تیرے پاس آ چکی تھیں، پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا"
۳۹:۶۰
وَيَوْمَاور دنwayawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiتَرَىتم دیکھو گےtarāٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaكَذَبُوا۟جنہوں نے جھوٹ بولاkadhabūعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiوُجُوهُهُمچہرے ان کےwujūhuhumمُّسْوَدَّةٌ ۚسیاہ ہوں گےmus'waddatunأَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysaفِىمیںfīجَهَنَّمَجہنم (میں)jahannamaمَثْوًۭىکوئی ٹھکانہmathwanلِّلْمُتَكَبِّرِينَتکبر کرنے والوں کے لیےlil'mutakabbirīna٦٠
آج جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھے ہیں قیامت کے روز تم دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے کیا جہنم میں متکبروں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے؟
۳۹:۶۱
وَيُنَجِّىاور بچا لے گاwayunajjīٱللَّهُاللہl-lahuٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaٱتَّقَوْا۟جنہوں نے تقوی کیاittaqawبِمَفَازَتِهِمْساتھ ان کی کامیابی کےbimafāzatihimلَانہیںlāيَمَسُّهُمُچھوئے گی ان کوyamassuhumuٱلسُّوٓءُکوئی برائیl-sūuوَلَااور نہwalāهُمْوہhumيَحْزَنُونَغمگین ہوں گےyaḥzanūna٦١
اس کے برعکس جن لوگوں نے یہاں تقویٰ کیا ہے ان کے اسباب کامیابی کی وجہ سے اللہ ان کو نجات دے گا، ان کو نہ کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
۳۹:۶۲
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuخَـٰلِقُخالق ہےkhāliquكُلِّہرkulliشَىْءٍۢ ۖچیز کاshayinوَهُوَاور وہwahuwaعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز (پر)shayinوَكِيلٌۭکارساز ہے۔ حافظ ہےwakīlun٦٢
اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے۔
۳۹:۶۳
لَّهُۥاسی کے لیے ہیںlahuمَقَالِيدُخزانے۔ کنجیاںmaqālīduٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۗاور زمین کیwal-arḍiوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūبِـَٔايَـٰتِآیات کے ساتھbiāyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiأُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگ دراصلulāikaهُمُوہhumuٱلْخَـٰسِرُونَجو نقصان اٹھانے والے ہیںl-khāsirūna٦٣
زمین اور آسمانوں کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں اور جو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے ہیں وہی گھاٹے میں رہنے والے ہیں
۳۹:۶۴
قُلْکہہ دیجیےqulأَفَغَيْرَپھر سوائےafaghayraٱللَّهِاللہ کےl-lahiتَأْمُرُوٓنِّىٓتم حکم دیتے ہو مجھ کوtamurūnnīأَعْبُدُکہ میں عبادت کروںaʿbuduأَيُّهَااےayyuhāٱلْجَـٰهِلُونَجاہلوl-jāhilūna٦٤
(اے نبیؐ) اِن سے کہو "پھر کیا اے جاہلو، تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنے کے لیے مجھ سے کہتے ہو؟"
۳۹:۶۵
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأُوحِىَوحی کی گیاūḥiyaإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaوَإِلَىاور طرفwa-ilāٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaمِنجوminقَبْلِكَآپ سے پہلے تھےqablikaلَئِنْالبتہ اگرla-inأَشْرَكْتَشرک کیا آپ نےashraktaلَيَحْبَطَنَّالبتہ ضرور ضائع ہوجائے گاlayaḥbaṭannaعَمَلُكَعمل آپ کاʿamalukaوَلَتَكُونَنَّاور البتہ ضرور ہوجائیں گے آپwalatakūnannaمِنَسےminaٱلْخَـٰسِرِينَنقصان اٹھانے والوں میں (سے)l-khāsirīna٦٥
(یہ بات تمہیں ان سے صاف کہہ دینی چاہیے کیونکہ)تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے تمام انبیاء کی طرف یہ وحی بھیجی جا چکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہو جائے گا اور تم خسارے میں رہو گے
۳۹:۶۶
بَلِبلکہbaliٱللَّهَاللہ ہی کیl-lahaفَٱعْبُدْپس آپ عبادت کیجیےfa-uʿ'budوَكُناور ہوجایئےwakunمِّنَسےminaٱلشَّـٰكِرِينَشکر گزاروں میں سےl-shākirīna٦٦
لہٰذا (اے نبیؐ) تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤ
۳۹:۶۷
وَمَااور نہیںwamāقَدَرُوا۟انہوں نے قدر کیqadarūٱللَّهَاللہ کیl-lahaحَقَّجیسے حق تھاḥaqqaقَدْرِهِۦاس کی قدر کاqadrihiوَٱلْأَرْضُاور زمینwal-arḍuجَمِيعًۭاساری کی ساریjamīʿanقَبْضَتُهُۥاس کی مٹھی میں ہوگیqabḍatuhuيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiوَٱلسَّمَـٰوَٰتُاور آسمانwal-samāwātuمَطْوِيَّـٰتٌۢلپیٹے ہوئے ہوں گےmaṭwiyyātunبِيَمِينِهِۦ ۚاس کے دائیں ہاتھ میںbiyamīnihiسُبْحَـٰنَهُۥپاک ہے وہsub'ḥānahuوَتَعَـٰلَىٰاور بلند ہےwataʿālāعَمَّااس سے جوʿammāيُشْرِكُونَوہ شرک کرتے ہیں۔ وہ شریک ٹھہراتے ہیںyush'rikūna٦٧
اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے۔ (اس کی قدرتِ کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ)قیامت کے روز پُوری زمین اُس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے دستِ راست میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ پاک اور بالاتر ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔
۳۹:۶۸
وَنُفِخَاور پھونک ماری جائے گیwanufikhaفِىمیںfīٱلصُّورِصور (میں)l-ṣūriفَصَعِقَپس بےہوش ہوجائیں گےfaṣaʿiqaمَنجوmanفِىمیںfīٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں) ہوں گےl-samāwātiوَمَناور جوwamanفِىمیںfīٱلْأَرْضِزمین (میں) ہوں گےl-arḍiإِلَّامگرillāمَنجس کوmanشَآءَچاہےshāaٱللَّهُ ۖاللہl-lahuثُمَّپھرthummaنُفِخَپھونکا جائے گاnufikhaفِيهِاس میںfīhiأُخْرَىٰدوسری مرتبہukh'rāفَإِذَاتو دفعتاfa-idhāهُمْوہhumقِيَامٌۭکھڑے ہوں گےqiyāmunيَنظُرُونَدیکھ رہے ہوں گےyanẓurūna٦٨
اور اُس روز صُور پھُونکا جائے گا اور وہ سب مر کر گر جائیں گے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے اُن کے جنہیں اللہ زندہ رکھنا چاہے۔ پھر ایک دُوسرا صُور پھونکا جائے گا اور یکایک سب کے سب اُٹھ کر دیکھنے لگیں گے۔
۳۹:۶۹
وَأَشْرَقَتِاور چمک اٹھے گیwa-ashraqatiٱلْأَرْضُزمینl-arḍuبِنُورِنور سےbinūriرَبِّهَااپنے رب کےrabbihāوَوُضِعَاور رکھ دی جائے گیwawuḍiʿaٱلْكِتَـٰبُکتابl-kitābuوَجِا۟ىٓءَاور لائے جائیں گےwajīaبِٱلنَّبِيِّـۧنَانبیاءbil-nabiyīnaوَٱلشُّهَدَآءِاور گواہwal-shuhadāiوَقُضِىَاور فیصلہ کردیا جائے گاwaquḍiyaبَيْنَهُمان کے درمیانbaynahumبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiوَهُمْاور وہwahumلَانہlāيُظْلَمُونَظلم کیے جائیں گےyuẓ'lamūna٦٩
زمین اپنے ربّ کے نُور سے چمک اُٹھے گی ، کتابِ اعمال لا کر رکھ دی جائے گی ، انبیاء اور تمام گواہ حاضر کر دیے جائیں گے ، لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور اُن پر کوئی ظلم نہ ہوگا
۳۹:۷۰
وَوُفِّيَتْاور پورا پورا دیا جائے گاwawuffiyatكُلُّہرkulluنَفْسٍۢشخص کوnafsinمَّاجوmāعَمِلَتْاس نے عمل کیاʿamilatوَهُوَاور وہwahuwaأَعْلَمُزیادہ جانتا ہےaʿlamuبِمَاجو کچھbimāيَفْعَلُونَوہ کرتے ہیںyafʿalūna٧٠
اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اُس نے عمل کیا تھا اُس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے
۳۹:۷۱
وَسِيقَاور ہانکے جائیں گےwasīqaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوٓا۟جنہوں نے انکار کیاkafarūإِلَىٰطرفilāجَهَنَّمَجہنم کےjahannamaزُمَرًا ۖگروہ در گروہzumaranحَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāجَآءُوهَاوہ آجائیں گے اس کے پاسjāūhāفُتِحَتْکھول دیئے جائیں گےfutiḥatأَبْوَٰبُهَااس کے دروازےabwābuhāوَقَالَاور کہیں گےwaqālaلَهُمْان کوlahumخَزَنَتُهَآاس کے کارندےkhazanatuhāأَلَمْکیا نہیںalamيَأْتِكُمْآئے تھے تمہارے پاسyatikumرُسُلٌۭرسولrusulunمِّنكُمْتم میں سےminkumيَتْلُونَجو پڑھتے ہوںyatlūnaعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumءَايَـٰتِآیاتāyātiرَبِّكُمْتمہارے رب کیrabbikumوَيُنذِرُونَكُمْاور ڈراتے ہوں تم کوwayundhirūnakumلِقَآءَملاقات سےliqāaيَوْمِكُمْتمہارے دن کیyawmikumهَـٰذَا ۚاسhādhāقَالُوا۟وہ کہیں گےqālūبَلَىٰکیوں نہیںbalāوَلَـٰكِنْلیکنwalākinحَقَّتْحق ہوگئیḥaqqatكَلِمَةُباتkalimatuٱلْعَذَابِعذاب کیl-ʿadhābiعَلَىپرʿalāٱلْكَـٰفِرِينَکافروں (پر)l-kāfirīna٧١
(اِس فیصلہ کے بعد)وہ لوگ جنہوں نے کُفر کیا تھا جہنّم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اُس کے کارندے ان سے کہیں گے”کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسُول نہیں آئے تھے ، جنہوں نے تم کو تمہارے ربّ کی آیات سُنائی ہوں اور تمہیں اِس بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا؟“ وہ جواب دیں گے”ہاں ، آئے تھے، مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چِپک گیا۔“
۳۹:۷۲
قِيلَکہا جائے گاqīlaٱدْخُلُوٓا۟داخل ہوجاؤud'khulūأَبْوَٰبَدروازوں میںabwābaجَهَنَّمَجہنم کےjahannamaخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīnaفِيهَا ۖاس میںfīhāفَبِئْسَتو کتنا برا ہےfabi'saمَثْوَىٹھکانہmathwāٱلْمُتَكَبِّرِينَتکبر کرنے والوں کاl-mutakabirīna٧٢
کہا جائے گا، داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں، یہاں اب تمہیں ہمیشہ رہنا ہے، بڑا ہی برا ٹھکانا ہے یہ متکبروں کے لیے
۳۹:۷۳
وَسِيقَاور چلائے جائیں گےwasīqaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaٱتَّقَوْا۟جنہوں نے تقوی کیاittaqawرَبَّهُمْاپنے رب سےrabbahumإِلَىطرفilāٱلْجَنَّةِجنت کےl-janatiزُمَرًا ۖگروہ در گروہzumaranحَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāجَآءُوهَاوہ آجائیں گے اس کے پاسjāūhāوَفُتِحَتْاور کھول دیئے جائیں گےwafutiḥatأَبْوَٰبُهَااس کے دروازےabwābuhāوَقَالَاور کہیں گےwaqālaلَهُمْان کوlahumخَزَنَتُهَاان کے دربانkhazanatuhāسَلَـٰمٌسلامتی ہوsalāmunعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumطِبْتُمْخوشحال ہوئے تم۔ مبارک ہو تمہیںṭib'tumفَٱدْخُلُوهَاپس داخل ہوجاؤ ان میںfa-ud'khulūhāخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والےkhālidīna٧٣
اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے، اور اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جا چکے ہوں گے، تو اُس کے منتظمین ان سے کہیں گے کہ "سلام ہو تم پر، بہت اچھے رہے، داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کے لیے"
۳۹:۷۴
وَقَالُوا۟اور وہ کہیں گےwaqālūٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahiٱلَّذِىجس نےalladhīصَدَقَنَاسچ کیا ہم سےṣadaqanāوَعْدَهُۥوعدہ اپناwaʿdahuوَأَوْرَثَنَااور وارث بنادیا ہم کوwa-awrathanāٱلْأَرْضَزمین کاl-arḍaنَتَبَوَّأُہم جگہ بنا سکتے ہیںnatabawwa-uمِنَسےminaٱلْجَنَّةِجنت میں (سے)l-janatiحَيْثُجہاںḥaythuنَشَآءُ ۖہم چاہیںnashāuفَنِعْمَتو کتنا اچھا ہےfaniʿ'maأَجْرُاجرajruٱلْعَـٰمِلِينَعمل کرنے والوں کاl-ʿāmilīna٧٤
اور وہی کہیں گے”شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا، اب ہم جنّت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔“ پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے۔
۳۹:۷۵
وَتَرَىاور تم دیکھو گےwatarāٱلْمَلَـٰٓئِكَةَفرشتوں کوl-malāikataحَآفِّينَگھیرا ڈالے ہوئے۔ حلقہ بنائے ہوئےḥāffīnaمِنْسےminحَوْلِآس پاس (سے)ḥawliٱلْعَرْشِعرش کےl-ʿarshiيُسَبِّحُونَتسبیح کر رہے ہوں گےyusabbiḥūnaبِحَمْدِحمد کے ساتھbiḥamdiرَبِّهِمْ ۖاپنے رب کیrabbihimوَقُضِىَاور فیصلہ کردیا جائے گاwaquḍiyaبَيْنَهُمان کے درمیانbaynahumبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiوَقِيلَاور کہہ دیا جائے گاwaqīlaٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahiرَبِّجو رب ہےrabbiٱلْعَـٰلَمِينَسارے جہانوں کاl-ʿālamīna٧٥
اور تم دیکھو گے کہ فرشتے عرش کے گر د حلقہ بنائے ہوئے اپنے ربّ کی حمد اور تسبیح کر رہے ہونگے، اور لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ چُکا دیا جائے گا ، اور پُکار دیا جائے گا کہ حمد ہے اللہ ربّ العالمین کے لیے۔
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…