۴۰

غافر

مکی ۸۵ آیات پارہ ۲۴
غافر

سورہ غافر (غافر) قرآن مجید کی ۴۰ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۸۵ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۴۰:۱
حمٓحمhha-meem١
ح م
۴۰:۲
تَنزِيلُنازل کرنا ہےtanzīluٱلْكِتَـٰبِکتاب کاl-kitābiمِنَسےminaٱللَّهِاللہ کی طرف (سے)l-lahiٱلْعَزِيزِجو زبردست ہےl-ʿazīziٱلْعَلِيمِجو علم والا ہےl-ʿalīmi٢
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جاننے والا ہے
۴۰:۳
غَافِرِجو بخشش فرمانے والا ہےghāfiriٱلذَّنۢبِگناہوں کیl-dhanbiوَقَابِلِاور قبول کرنے والاwaqābiliٱلتَّوْبِتوبہ کاl-tawbiشَدِيدِسختshadīdiٱلْعِقَابِسزا دینے والاl-ʿiqābiذِىوالاdhīٱلطَّوْلِ ۖفضل (والا)l-ṭawliلَآنہیںإِلَـٰهَکوئی الہ برحقilāhaإِلَّامگرillāهُوَ ۖوہیhuwaإِلَيْهِاسی کی طرفilayhiٱلْمَصِيرُلوٹنا ہےl-maṣīru٣
گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحبِ فضل ہے۔ کوئی معبُود اس کے سوا نہیں، اُسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے۔
۴۰:۴
مَانہیںيُجَـٰدِلُجھگڑا کرتےyujādiluفِىٓمیںءَايَـٰتِآیات (میں)āyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiإِلَّامگرillāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūفَلَاتو نہfalāيَغْرُرْكَدھوکے میں ڈالے تجھ کوyaghrur'kaتَقَلُّبُهُمْان کا چلنا پھرناtaqallubuhumفِىمیںٱلْبِلَـٰدِملکوں (میں)۔ شہروں (میں)l-bilādi٤
اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کُفر کیا ہے۔ اِس کے بعد دنیا کے ملکوں میں اُن کی چَلَت پھِرَت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے۔
۴۰:۵
كَذَّبَتْجھٹلایاkadhabatقَبْلَهُمْان سے پہلےqablahumقَوْمُقومqawmuنُوحٍۢنوح نےnūḥinوَٱلْأَحْزَابُاور گروہوں نےwal-aḥzābuمِنۢسےminبَعْدِهِمْ ۖان کے بعدbaʿdihimوَهَمَّتْاور ارادہ کیاwahammatكُلُّہرkulluأُمَّةٍۭامت نےummatinبِرَسُولِهِمْاپنے رسول کے ساتھ۔ اپنے رسول کاbirasūlihimلِيَأْخُذُوهُ ۖتاکہ وہ پکڑیں اس کوliyakhudhūhuوَجَـٰدَلُوا۟اور انہوں نے جھگڑا کیاwajādalūبِٱلْبَـٰطِلِساتھ باطل کےbil-bāṭiliلِيُدْحِضُوا۟تاکہ نیچا دکھائیںliyud'ḥiḍūبِهِساتھ اس کےbihiٱلْحَقَّحق کوl-ḥaqaفَأَخَذْتُهُمْ ۖتو میں نے پکڑ لیا ان کوfa-akhadhtuhumفَكَيْفَتو کس طرحfakayfaكَانَتھیkānaعِقَابِسزا میریʿiqābi٥
اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے، اور اُس کے بعد بہت سے دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹی تاکہ اُسے گرفتار کرے اُن سب نے باطل کے ہتھیاروں سے حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر آخر کار میں نے ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی
۴۰:۶
وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaحَقَّتْحق ہوگئی۔ چسپاں ہوگئیḥaqqatكَلِمَتُباتkalimatuرَبِّكَتیرے رب کیrabbikaعَلَىپرʿalāٱلَّذِينَان لوگوں (پر)alladhīnaكَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūأَنَّهُمْکہ یقینا وہannahumأَصْحَـٰبُوالے ہیںaṣḥābuٱلنَّارِآگ (والے ہیں)l-nāri٦
اِسی طرح تیرے ربّ کا یہ فیصلہ بھی اُن سب لوگوں پر چسپاں ہو چکا ہے جو کُفر کے مرتکب ہوئے ہیں کہ وہ واصلِ جہنّم ہونے والے ہیں۔
۴۰:۷
ٱلَّذِينَوہ فرشتےalladhīnaيَحْمِلُونَجو اٹھاتے ہیںyaḥmilūnaٱلْعَرْشَعرش کوl-ʿarshaوَمَنْاور جوwamanحَوْلَهُۥاس کے ارد گرد ہیںḥawlahuيُسَبِّحُونَتسبیح کر رہے ہیںyusabbiḥūnaبِحَمْدِحمد کے ساتھbiḥamdiرَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihimوَيُؤْمِنُونَاور وہ ایمان رکھتے ہیںwayu'minūnaبِهِۦساتھ اس کےbihiوَيَسْتَغْفِرُونَاور وہ بخشش مانگ رہے ہیں۔ مانگتے ہیںwayastaghfirūnaلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūرَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāوَسِعْتَتو چھایا ہوا ہےwasiʿ'taكُلَّہرkullaشَىْءٍۢچیز پرshayinرَّحْمَةًۭرحمت کے اعتبار سےraḥmatanوَعِلْمًۭااور علم کے اعتبار سےwaʿil'manفَٱغْفِرْپس بخش دےfa-igh'firلِلَّذِينَان لوگوں کوlilladhīnaتَابُوا۟جنہوں نے توبہ کیtābūوَٱتَّبَعُوا۟اور پیروی کیwa-ittabaʿūسَبِيلَكَتیرے راستے کیsabīlakaوَقِهِمْاور بچا ان کوwaqihimعَذَابَعذاب سےʿadhābaٱلْجَحِيمِجہنم کےl-jaḥīmi٧
عرشِ الہٰی کے حامل فرشتے ، اور وہ جو عرش کے گردو پیش حاضر رہتے ہیں، سب اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں۔ وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دُعائے مغفرت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں”اے ہمارے ربّ ، تُو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، پس معاف کردے اور عذابِ دوزخ سے بچالے اُن لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہے۔
۴۰:۸
رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāوَأَدْخِلْهُمْاور داخل کر ان کوwa-adkhil'humجَنَّـٰتِباغات میںjannātiعَدْنٍہمیشگی کےʿadninٱلَّتِىوہ جوallatīوَعَدتَّهُمْوعدہ کیا تھا تو نے ان سےwaʿadttahumوَمَناور جوwamanصَلَحَکوئی نیک ہوئےṣalaḥaمِنْسےminءَابَآئِهِمْان کے آباؤ اجداد میں سےābāihimوَأَزْوَٰجِهِمْاور ان کی بیویوں میں سےwa-azwājihimوَذُرِّيَّـٰتِهِمْ ۚاور ان کے بچوں میں سےwadhurriyyātihimإِنَّكَبیشک توinnakaأَنتَتو ہیantaٱلْعَزِيزُغالب ہےl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu٨
اے ہمارے ربّ، اور داخل کر اُن کو ہمیشہ رہنے والی اُن جنّتوں  میں جن کا تُو نے اُن سے وعدہ کیا ہے ، اور اُن کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں (اُن کو بھی وہاں اُن کے ساتھ ہی پہنچا دے )۔ تُو بلاشبہ قادرِ مطلق اور حکیم ہے
۴۰:۹
وَقِهِمُاور بچا ان کوwaqihimuٱلسَّيِّـَٔاتِ ۚسزاؤں سےl-sayiātiوَمَناور جس کوwamanتَقِتونے بچا لیاtaqiٱلسَّيِّـَٔاتِسزاؤں سےl-sayiātiيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinفَقَدْتو تحقیقfaqadرَحِمْتَهُۥ ۚرحم کیا تو نے اس پرraḥim'tahuوَذَٰلِكَاور یہیwadhālikaهُوَوہhuwaٱلْفَوْزُکامیابی ہےl-fawzuٱلْعَظِيمُبڑی (کامیابی ہے )l-ʿaẓīmu٩
اور بچا دے اُن کو برائیوں سے 1۔ جس کو تُو نے قیامت کے دن بُرائیوں سے بچا دیا اُس پر تُو نے بڑا رحم کیا ، یہی بڑی کامیابی ہے۔“
۴۰:۱۰
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūيُنَادَوْنَوہ بلائے جائیں گے۔ آواز دیئے جائیں گےyunādawnaلَمَقْتُالبتہ بیزاری۔ بغضlamaqtuٱللَّهِاللہ کاl-lahiأَكْبَرُزیادہ بڑا ہےakbaruمِنسےminمَّقْتِكُمْتمہارے غصے (سے)maqtikumأَنفُسَكُمْاپنے نفسوں پرanfusakumإِذْجبidhتُدْعَوْنَتم بلائے جاتے تھےtud'ʿawnaإِلَىطرفilāٱلْإِيمَـٰنِایمان کےl-īmāniفَتَكْفُرُونَتو تم کفر کرتے تھےfatakfurūna١٠
جن لوگوں نے کُفر کیا ہے ، قیامت کے روز اُن کو پکار کر کہا جائے گا”آج تمہیں جتنا شدید غصّہ اپنے اُوپر آرہا ہے، اللہ تم پر اُس سے زیادہ غضب ناک اُس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کُفر کرتے تھے۔“
۴۰:۱۱
قَالُوا۟وہ کہیں گےqālūرَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanāأَمَتَّنَاتو نے موت دی ہم کوamattanāٱثْنَتَيْنِدو بارith'natayniوَأَحْيَيْتَنَااور تو نے زندگی بخشی ہم کوwa-aḥyaytanāٱثْنَتَيْنِدو بارith'natayniفَٱعْتَرَفْنَاتو اعتراف کرلیا ہم نےfa-iʿ'tarafnāبِذُنُوبِنَااپنے گناہوں کاbidhunūbināفَهَلْتو کیاfahalإِلَىٰطرفilāخُرُوجٍۢنکلنے کی (طرف)khurūjinمِّنکوئیminسَبِيلٍۢراستہ ہے ؟sabīlin١١
وہ کہیں گے”اے ہمارے ربّ ، تُو نے واقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی،  اب ہم اپنے قصُوروں کا اعتراف کرتے ہیں، کیا اب یہاں  سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟“
۴۰:۱۲
ذَٰلِكُمیہ باتdhālikumبِأَنَّهُۥٓبوجہ اس کےbi-annahuإِذَاکہ بیشکidhāدُعِىَوہ جب پکارا گیاduʿiyaٱللَّهُاللہ کاl-lahuوَحْدَهُۥاکیلے اسی کوwaḥdahuكَفَرْتُمْ ۖکفر کیا تم نےkafartumوَإِناور اگرwa-inيُشْرَكْشرک کیا گیاyush'rakبِهِۦساتھ اس کےbihiتُؤْمِنُوا۟ ۚتو مان گئے تمtu'minūفَٱلْحُكْمُپس فیصلہfal-ḥuk'muلِلَّهِاللہ ہی کے لیے ہےlillahiٱلْعَلِىِّجو بلند ہےl-ʿaliyiٱلْكَبِيرِبہت بڑاl-kabīri١٢
(جواب ملے گا)”یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو، اس وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بُلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کر دیتےتھے اور جب اُس کے ساتھ دُوسروں کو مِلایا جاتا تو تُم مان لیتے تھے۔ اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ ہے۔
۴۰:۱۳
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīيُرِيكُمْوہ دکھاتا ہے تم کوyurīkumءَايَـٰتِهِۦاپنی آیات۔ اپنی نشانیاںāyātihiوَيُنَزِّلُاور وہ اتارتا ہےwayunazziluلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان (سے )l-samāiرِزْقًۭا ۚرزقriz'qanوَمَااور نہیںwamāيَتَذَكَّرُنصیحت پکڑتا۔ نصیحت حاصل کرتاyatadhakkaruإِلَّامگرillāمَنوہ جوmanيُنِيبُرجوع کرتا ہوyunību١٣
وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارےلیے رزق نازل کرتا ہے، مگر (اِن نشانیوں کے مشاہدے سے)سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔
۴۰:۱۴
فَٱدْعُوا۟پس پکاروfa-id'ʿūٱللَّهَاللہ کوl-lahaمُخْلِصِينَخالص کرتے ہوئےmukh'liṣīnaلَهُاس کے لیےlahuٱلدِّينَدین کو۔ عبادت کوl-dīnaوَلَوْاور اگرچہwalawكَرِهَناپسند کریںkarihaٱلْكَـٰفِرُونَکافرl-kāfirūna١٤
(پس اے رجوع کرنے والو)اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں  کو کتنا ہی ناگوار ہو
۴۰:۱۵
رَفِيعُبلندrafīʿuٱلدَّرَجَـٰتِدرجوں والا ہےl-darajātiذُووالا ہےdhūٱلْعَرْشِعرش (والا ہے)l-ʿarshiيُلْقِىڈالتا ہےyul'qīٱلرُّوحَوحی کوl-rūḥaمِنْسےminأَمْرِهِۦاپنے حکم (سے)amrihiعَلَىٰپرʿalāمَنجس پرmanيَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāuمِنْسےminعِبَادِهِۦاپنے بندوں میں (سے)ʿibādihiلِيُنذِرَتاکہ وہ خبردار کرےliyundhiraيَوْمَدن(سے)yawmaٱلتَّلَاقِملاقات کےl-talāqi١٥
وہ بلند درجوں والا، مالکِ عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس  پر چاہتا ہے اپنے حکم سے رُوح نازل کردیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کر دے
۴۰:۱۶
يَوْمَجس دنyawmaهُموہhumبَـٰرِزُونَ ۖظاہر ہوں گےbārizūnaلَانہيَخْفَىٰچھپی ہوگیyakhfāعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiمِنْهُمْان میں سے۔ ان کیmin'humشَىْءٌۭ ۚکوئی چیزshayonلِّمَنِ(کہا جائے گا) کس کے لیے ہےlimaniٱلْمُلْكُبادشاہتl-mul'kuٱلْيَوْمَ ۖآج کے دنl-yawmaلِلَّهِاللہ ہی کے لیے ہےlillahiٱلْوَٰحِدِجو ایک ہےl-wāḥidiٱلْقَهَّارِزبردست ہےl-qahāri١٦
وہ دن جبکہ سب لوگ بے پردہ ہوں گے، اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھُپی ہوئی نہ ہوگی۔ (اُس روز پکار کر پُوچھا جائے گا)آج بادشاہی کس کی ہے؟ (سارا عالم پکار اُٹھے گا)اللہ واحد قہّار کی
۴۰:۱۷
ٱلْيَوْمَآج کے دنal-yawmaتُجْزَىٰبدلہ دیا جائے گاtuj'zāكُلُّہرkulluنَفْسٍۭنفس کوnafsinبِمَاساتھ اس کے جوbimāكَسَبَتْ ۚاس نے کمائی کیkasabatلَانہیں ہوگاظُلْمَکوئی ظلمẓul'maٱلْيَوْمَ ۚآجl-yawmaإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaسَرِيعُجلد لینے والا ہےsarīʿuٱلْحِسَابِحسابl-ḥisābi١٧
(کہا جائے گا)آج ہر متنفّس کو اُس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کی تھی۔ آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہوگا۔ اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔
۴۰:۱۸
وَأَنذِرْهُمْاور خبردار کرو ان کوwa-andhir'humيَوْمَاس دن سےyawmaٱلْـَٔازِفَةِجو قریب آلگا ہےl-āzifatiإِذِجبidhiٱلْقُلُوبُدلl-qulūbuلَدَىقریب ہوں گےladāٱلْحَنَاجِرِحلق کے (قریب ہوں گے) گلے کے (قریب ہوں گے )l-ḥanājiriكَـٰظِمِينَ ۚخارش۔ غم سے بھرے ہوئےkāẓimīnaمَانہیںلِلظَّـٰلِمِينَظالموں کے لیےlilẓẓālimīnaمِنْکوئیminحَمِيمٍۢجگری دوستḥamīminوَلَااور نہwalāشَفِيعٍۢکوئی سفارشیshafīʿinيُطَاعُجس کی بات مانی جائےyuṭāʿu١٨
اے نبیؐ ، ڈرا دو اِن لوگوں کو اُس دن سے جو قریب آلگا ہے۔ جب کلیجے مُنہ کو آرہے ہوں گے اور لوگ چُپ چاپ غم کے گھُونٹ پیے کھڑے ہوں گے۔ ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہوگا اور نہ کوئی شفیع جس کی بات مانی جائے۔
۴۰:۱۹
يَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamuخَآئِنَةَخیانتkhāinataٱلْأَعْيُنِنگاہوں کیl-aʿyuniوَمَااور جوwamāتُخْفِىچھپاتے ہیںtukh'fīٱلصُّدُورُسینےl-ṣudūru١٩
اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز  تک جانتا ہے جو سینوں نے چھُپا رکھے ہیں
۴۰:۲۰
وَٱللَّهُاور اللہwal-lahuيَقْضِىفیصلہ کرتا ہےyaqḍīبِٱلْحَقِّ ۖحق کے ساتھbil-ḥaqiوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَدْعُونَجو پکارتے ہیںyadʿūnaمِنکےminدُونِهِۦاس کے سواdūnihiلَانہیںيَقْضُونَوہ فیصلہ کرتےyaqḍūnaبِشَىْءٍ ۗکسی چیز کاbishayinإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaهُوَوہhuwaٱلسَّمِيعُسننے والا ہےl-samīʿuٱلْبَصِيرُدیکھنے والا ہےl-baṣīru٢٠
اور اللہ ٹھیک ٹھیک بےلاگ فیصلہ کر ے گا۔ رہے وہ جن کو (یہ مشرکین)اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں۔ بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سُننے اور دیکھنے والا ہے۔
۴۰:۲۱
۞ أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamيَسِيرُوا۟وہ چلے پھرےyasīrūفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiفَيَنظُرُوا۟تو وہ دیکھتےfayanẓurūكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuٱلَّذِينَان لوگوں کا جوalladhīnaكَانُوا۟تھےkānūمِنسےminقَبْلِهِمْ ۚان سے قبل۔ ان سے پہلےqablihimكَانُوا۟تھے وہkānūهُمْوہیhumأَشَدَّزیادہ شدیدashaddaمِنْهُمْان سےmin'humقُوَّةًۭقوت میںquwwatanوَءَاثَارًۭااور آثار میں۔ نشانیوں میںwaāthāranفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiفَأَخَذَهُمُپس پکڑ لیا ان کوfa-akhadhahumuٱللَّهُاللہ نےl-lahuبِذُنُوبِهِمْان کے گناہوں کی وجہ سےbidhunūbihimوَمَااور نہwamāكَانَتھاkānaلَهُمان کے لیےlahumمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ (سے)l-lahiمِنکوئیminوَاقٍۢبچانے والاwāqin٢١
کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ اِن زیادہ طاقت ور تھے اور ان سے زیادہ زبردست آثار زمین میں چھوڑ گئے ہیں مگر اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور اُن کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھا
۴۰:۲۲
ذَٰلِكَیہdhālikaبِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahumكَانَتتھےkānatتَّأْتِيهِمْآتے ان کے پاسtatīhimرُسُلُهُمان کے رسولrusuluhumبِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن دلائل کےbil-bayinātiفَكَفَرُوا۟تو انہوں نے کفر کیاfakafarūفَأَخَذَهُمُپھر پکڑ لیا ان کوfa-akhadhahumuٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahuإِنَّهُۥبیشک وہinnahuقَوِىٌّۭقوت والا ہےqawiyyunشَدِيدُسختshadīduٱلْعِقَابِسزا دینے والا ہےl-ʿiqābi٢٢
یہ ان کا انجام اس لیے ہوا کہ ان کے پاس اُن کے رسُول بیّنات لے کر آئے اور انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا۔ آخر کار اللہ نے ان کو پکڑ لیا، یقیناً وہ بڑی قوّت والا اور سزا دینے میں بہت سخت ہے
۴۰:۲۳
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāمُوسَىٰموسیٰ کوmūsāبِـَٔايَـٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھbiāyātināوَسُلْطَـٰنٍۢاور دلیل کے ساتھwasul'ṭāninمُّبِينٍروشنmubīnin٢٣
ہم نے موسیٰؑ کو اپنی نشانیاں اور نمایاں سند ماموریت کے ساتھ بھیجا
۴۰:۲۴
إِلَىٰطرفilāفِرْعَوْنَفرعون کیfir'ʿawnaوَهَـٰمَـٰنَاور ہامان کی طرفwahāmānaوَقَـٰرُونَاور قارون کی طرفwaqārūnaفَقَالُوا۟تو انہوں نے کہاfaqālūسَـٰحِرٌۭجادوگر ہےsāḥirunكَذَّابٌۭبہت جھوٹاkadhābun٢٤
فرعون اور ہامان اور قارُون کی طرف اپنی نشانیوں اور نمایاں سَنَدِ ماموریت کے ساتھ بھیجا، مگر انہوں کہا”ساحر ہے، کذّاب ہے۔“
۴۰:۲۵
فَلَمَّاتو جبfalammāجَآءَهُموہ لایا ان کے پاسjāahumبِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqiمِنْسےminعِندِنَاہمارے پاس (سے)ʿindināقَالُوا۟انہوں نے کہاqālūٱقْتُلُوٓا۟قتل کروuq'tulūأَبْنَآءَبیٹوں کوabnāaٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūمَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahuوَٱسْتَحْيُوا۟اور زندہ چھوڑ دوwa-is'taḥyūنِسَآءَهُمْ ۚان کی لڑکیوں کوnisāahumوَمَااور نہیںwamāكَيْدُچالkayduٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کیl-kāfirīnaإِلَّامگرillāفِىمیںضَلَـٰلٍۢگمراہی (میں)ḍalālin٢٥
پھر جب وہ ہماری طرف سے حق ان کے سامنے لے آیا تو انہوں نے کہا”جو لوگ ایمان لا کر اس کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ان سب کے لڑکوں کو قتل کرو اور لڑکیوں کو جیتا چھوڑ دو۔“ مگر کافروں کی چال اکارت گئی۔
۴۰:۲۶
وَقَالَاور کہاwaqālaفِرْعَوْنُفرعون نےfir'ʿawnuذَرُونِىٓچھوڑو مجھ کوdharūnīأَقْتُلْمیں قتل کروںaqtulمُوسَىٰموسیٰ کوmūsāوَلْيَدْعُاور چاہیے کہ وہ پکارےwalyadʿuرَبَّهُۥٓ ۖاپنے رب کوrabbahuإِنِّىٓبیشک میںinnīأَخَافُمیں ڈرتا ہوںakhāfuأَنکہanيُبَدِّلَوہ بدل دے گاyubaddilaدِينَكُمْتمہارے دین کو۔ طریقے کوdīnakumأَوْیاawأَنیہ کہanيُظْهِرَوہ برپا کردے گاyuẓ'hiraفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiٱلْفَسَادَفساد کوl-fasāda٢٦
1 ایک روز فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا”چھوڑو مجھے، میں اِس موسیٰؑ کو قتل کیے دیتا ہوں، اور پکار دیکھے یہ اپنے ربّ کو۔ مجھے اندیشہ ہے  کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا، یا ملک میں فساد برپا کرے گا۔“
۴۰:۲۷
وَقَالَاور کہاwaqālaمُوسَىٰٓموسیٰ نےmūsāإِنِّىبیشک میںinnīعُذْتُمیں پناہ چاہتا ہوںʿudh'tuبِرَبِّىاپنے رب کیbirabbīوَرَبِّكُماور تمہارے رب کیwarabbikumمِّنسےminكُلِّہرkulliمُتَكَبِّرٍۢتکبر کرنے والے (سے)mutakabbirinلَّانہیںيُؤْمِنُجو ایمان رکھتاyu'minuبِيَوْمِدن پرbiyawmiٱلْحِسَابِحساب کے (دن پر)l-ḥisābi٢٧
موسیٰؑ نے کہا”میں نے تو ہر اُس متکبّر کے مقابلے میں جو یوم الحساب پر ایمان نہیں رکھتا اپنے ربّ اور تمہارے ربّ کی پناہ لے لی ہے۔“
۴۰:۲۸
وَقَالَاور کہاwaqālaرَجُلٌۭاس شخص نےrajulunمُّؤْمِنٌۭمومنmu'minunمِّنْسےminءَالِآلāliفِرْعَوْنَفرعون میں (سے)fir'ʿawnaيَكْتُمُجو چھپائے ہوئے تھاyaktumuإِيمَـٰنَهُۥٓاپنا ایمانīmānahuأَتَقْتُلُونَکیا تم قتل کردو گےataqtulūnaرَجُلًاایک شخص کوrajulanأَنکہanيَقُولَوہ کہتا ہےyaqūlaرَبِّىَمیرا ربrabbiyaٱللَّهُاللہ ہےl-lahuوَقَدْحالانکہ تحقیقwaqadجَآءَكُموہ لایا تمہارے پاسjāakumبِٱلْبَيِّنَـٰتِروشن دلائلbil-bayinātiمِنسےminرَّبِّكُمْ ۖتمہارے رب کی طرف (سے)rabbikumوَإِناور اگرwa-inيَكُہے وہyakuكَـٰذِبًۭاجھوٹاkādhibanفَعَلَيْهِتو اس پر ہےfaʿalayhiكَذِبُهُۥ ۖجھوٹ اس کاkadhibuhuوَإِناور اگرwa-inيَكُہے وہyakuصَادِقًۭاسچاṣādiqanيُصِبْكُمپہنچے گا تم کوyuṣib'kumبَعْضُبعضbaʿḍuٱلَّذِىوہ چیزalladhīيَعِدُكُمْ ۖوہ وعدہ کرتا ہے تم سےyaʿidukumإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہl-lahaلَانہیںيَهْدِىہدایت دیتاyahdīمَنْجو کوئی ہوmanهُوَوہhuwaمُسْرِفٌۭحد سے گزرنے والاmus'rifunكَذَّابٌۭجھوٹا۔ جھٹلانے والاkadhābun٢٨
اس موقع پر آلِ فرعون میں سے ایک مومن شخص، جو اپنا ایمان چھُپائے ہوئے تھا، بول اُٹھا”کیا تم ایک شخص کو صرف اِس بنا پر قتل کر دو گے کہ وہ کہتا ہے میرا ربّ اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے ربّ کی طرف سے تمہارے پاس بیّنات لے آیا۔ اگر وہ جھُوٹا ہے تو اس کا جھُوٹ خود اسی پرپلٹ  پڑے گا۔ لیکن اگر وہ سچا ہے تو جن ہولناک تنائج کا وہ تم کو خوف دلاتا ہے ان میں سے کچھ تو تم پر ضرور ہی آجائیں گے۔ اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا اور کذّاب ہو۔
۴۰:۲۹
يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiلَكُمُتمہارے لیے ہےlakumuٱلْمُلْكُبادشاہتl-mul'kuٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawmaظَـٰهِرِينَغالب آنے والے ہوẓāhirīnaفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiفَمَنکونfamanيَنصُرُنَامدد کرے گا ہماری۔ بچائے گا ہم کوyanṣurunāمِنۢسےminبَأْسِعذاب (سے)basiٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِناگرinجَآءَنَا ۚوہ آگیا ہمارے پاسjāanāقَالَکہاqālaفِرْعَوْنُفرعون نےfir'ʿawnuمَآنہیںأُرِيكُمْمیں دکھاتا تم کوurīkumإِلَّامگرillāمَآجوأَرَىٰمیں دیکھتا ہوںarāوَمَآاور نہیںwamāأَهْدِيكُمْمیں دکھاتا تم کوahdīkumإِلَّامگرillāسَبِيلَراستہsabīlaٱلرَّشَادِصلاح کا۔ بھلائی کاl-rashādi٢٩
اے میری قوم کے لوگو! آج تمہیں بادشاہی حاصل ہے اور زمین میں تم غالب ہو، لیکن اگر خدا کا عذاب ہم پر آگیا تو پھر کون ہے جو ہماری مدد کر سکے گا۔“ فرعون نے کہا”میں تو تم لوگوں کو وہی رائے دے رہا ہوں جو مجھے مناسب نظر آتی ہے۔ اور میں اُسی راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کرتا ہوں جو ٹھیک ہے۔“
۴۰:۳۰
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِىٓاس شخص نےalladhīءَامَنَجو ایمان لایا تھاāmanaيَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiإِنِّىٓبیشک میںinnīأَخَافُڈرتا ہوںakhāfuعَلَيْكُمتم پرʿalaykumمِّثْلَمانندmith'laيَوْمِدنyawmiٱلْأَحْزَابِگروہوں کے۔ گزشتہ اقوام کےl-aḥzābi٣٠
وہ شخص جو ایمان لایا تھا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، مجھے خوف ہے کہ کہیں تم پر بھی وہ دن نہ آ جائے جو اس سے پہلے بہت سے جتھوں پر آ چکا ہے
۴۰:۳۱
مِثْلَمانندmith'laدَأْبِحالتdabiقَوْمِقومqawmiنُوحٍۢنوح کےnūḥinوَعَادٍۢاور عاد کےwaʿādinوَثَمُودَاور ثمود کےwathamūdaوَٱلَّذِينَاور ان لوگوں کےwa-alladhīnaمِنۢجوminبَعْدِهِمْ ۚان کے بعد تھےbaʿdihimوَمَااور نہیں ہےwamāٱللَّهُاللہl-lahuيُرِيدُارادہ رکھتاyurīduظُلْمًۭاظلم کاẓul'manلِّلْعِبَادِبندوں کے لیےlil'ʿibādi٣١
جیسا دن قومِ نوحؑ ، اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا۔ اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
۴۰:۳۲
وَيَـٰقَوْمِاور اے میری قومwayāqawmiإِنِّىٓبیشک میںinnīأَخَافُڈرتا ہوںakhāfuعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumيَوْمَدن سےyawmaٱلتَّنَادِپکارنے کےl-tanādi٣٢
اے قوم، مجھے ڈر ہے کہ کہیں تم پر فریاد و فغاں کا دن نہ آ جائے
۴۰:۳۳
يَوْمَجس دنyawmaتُوَلُّونَتم پھر جاؤ گےtuwallūnaمُدْبِرِينَپیٹھ پھیرتے ہوئےmud'birīnaمَانہیںلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ (سے)l-lahiمِنْکوئیminعَاصِمٍۢ ۗبچانے والاʿāṣiminوَمَناور جس کوwamanيُضْلِلِبھٹکا دےyuḍ'liliٱللَّهُاللہl-lahuفَمَاتو نہیںfamāلَهُۥاس کے لیےlahuمِنْکوئیminهَادٍۢہادیhādin٣٣
جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگے بھاگے پھرو گے، مگر اُس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہو گا سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکا دے اُسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا
۴۰:۳۴
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadجَآءَكُمْآئے تمہارے پاسjāakumيُوسُفُیوسفyūsufuمِنسےminقَبْلُاس سے پہلےqabluبِٱلْبَيِّنَـٰتِروشن دلائل کے ساتھbil-bayinātiفَمَاتو مسلسلfamāزِلْتُمْرہے تمzil'tumفِىمیںشَكٍّۢشکshakkinمِّمَّااس چیز کے بارے میں جوmimmāجَآءَكُموہ لایا تمہارے پاسjāakumبِهِۦ ۖاس کوbihiحَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāهَلَكَوہ فوت ہوگئےhalakaقُلْتُمْکہا تم نےqul'tumلَنہرگز نہیںlanيَبْعَثَبھیجے گاyabʿathaٱللَّهُاللہl-lahuمِنۢکےminبَعْدِهِۦاس کے بعدbaʿdihiرَسُولًۭا ۚکوئی رسولrasūlanكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُضِلُّبھٹکاتا ہےyuḍilluٱللَّهُاللہl-lahuمَنْجو کوئی کہ ہوmanهُوَوہhuwaمُسْرِفٌۭحد سے بڑھنے والاmus'rifunمُّرْتَابٌشک میں پڑنے والاmur'tābun٣٤
اس سے پہلے یوسُفؑ تمہارے پاس بیّنات لے کر آئے تھے مگر تم اُن کی لائی ہوئی تعلیم کی طرف سے شک میں پڑے رہے۔ پھر جب اُن کا انتقال ہوگیا تو تم نے کہا اب اُن کے بعد اللہ کوئی رسُول ہر گز نہ بھیجے گا 1“۔۔۔۔ اِسی طرح اللہ اُن سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شکّی ہوتے ہیں
۴۰:۳۵
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُجَـٰدِلُونَجو جھگڑتے ہیںyujādilūnaفِىٓمیںءَايَـٰتِآیات (میں)āyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiبِغَيْرِبغیرbighayriسُلْطَـٰنٍکسی دلیل کےsul'ṭāninأَتَىٰهُمْ ۖآئی ہو ان کے پاسatāhumكَبُرَبڑا ہےkaburaمَقْتًاناراضگی میںmaqtanعِندَنزدیکʿindaٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَعِندَاور نزدیکwaʿindaٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaءَامَنُوا۟ ۚجو ایمان لائےāmanūكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيَطْبَعُمہر لگا دیتا ہےyaṭbaʿuٱللَّهُاللہl-lahuعَلَىٰاوپرʿalāكُلِّہرkulliقَلْبِدلqalbiمُتَكَبِّرٍۢتکبر کرنے والے کےmutakabbirinجَبَّارٍۢجبار کےjabbārin٣٥
اور اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی سَنَد یا دلیل آئی ہو۔ یہ رویّہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے نزدیک سخت مبغوض ہے۔ اِسی طرح اللہ ہر متکبّر و جبّار کے دل پر ٹھپّہ لگا دیتا ہے۔
۴۰:۳۶
وَقَالَاور کہاwaqālaفِرْعَوْنُفرعون نےfir'ʿawnuيَـٰهَـٰمَـٰنُاے ہامانyāhāmānuٱبْنِبناib'niلِىمیرے لیےصَرْحًۭاایک محلṣarḥanلَّعَلِّىٓتاکہ میںlaʿallīأَبْلُغُمیں پہنچ سکوںablughuٱلْأَسْبَـٰبَراستوں میںl-asbāba٣٦
فرعون نے کہا "اے ہامان، میرے لیے ایک بلند عمارت بنا تاکہ میں راستوں تک پہنچ سکوں
۴۰:۳۷
أَسْبَـٰبَراستوں پرasbābaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمان کےl-samāwātiفَأَطَّلِعَپھر میں جھانک کر دیکھوںfa-aṭṭaliʿaإِلَىٰٓطرفilāإِلَـٰهِالہ کےilāhiمُوسَىٰموسیٰ کےmūsāوَإِنِّىاور بیشک میںwa-innīلَأَظُنُّهُۥالبتہ گمان کرتا ہوں اس کوla-aẓunnuhuكَـٰذِبًۭا ۚجھوٹاkādhibanوَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaزُيِّنَخوبصورت بنایا گیاzuyyinaلِفِرْعَوْنَفرعون کے لیےlifir'ʿawnaسُوٓءُبراsūuعَمَلِهِۦاس کا عملʿamalihiوَصُدَّاور وہ روک دیا گیاwaṣuddaعَنِسےʿaniٱلسَّبِيلِ ۚراستے (سے)l-sabīliوَمَااور نہیںwamāكَيْدُچالkayduفِرْعَوْنَفرعون کیfir'ʿawnaإِلَّامگرillāفِىمیںتَبَابٍۢہلاکتtabābin٣٧
آسمانوں  کے راستوں تک ، اور موسیٰؑ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں۔ مجھے تو یہ موسیٰؑ جھُوٹا ہی معلوم ہوتا ہے۔“ 1۔۔۔۔ اس طرح فرعون کے لیے اس کی بدعملی خوشنما بنادی گئی اور وہ راہِ راست سے روک دیا گیا۔ فرعون کی ساری چال بازی (اُس کی اپنی)تباہی کے راستہ ہی میں صَرف ہوئی
۴۰:۳۸
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِىٓاس شخص نےalladhīءَامَنَجو ایمان لایاāmanaيَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiٱتَّبِعُونِپیروی کرو میریittabiʿūniأَهْدِكُمْمیں رہنمائی کروں گا تمہاریahdikumسَبِيلَراستے کی طرفsabīlaٱلرَّشَادِدرستl-rashādi٣٨
وہ شخص جو ایمان لایا تھا، بولا "اے میری قوم کے لوگو، میری بات مانو، میں تمہیں صحیح راستہ بتاتا ہوں
۴۰:۳۹
يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiإِنَّمَابیشکinnamāهَـٰذِهِیہhādhihiٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatuٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāمَتَـٰعٌۭچند روزہ فائدے کی ہے۔ تھوڑے سے فائدے کی چیز ہےmatāʿunوَإِنَّاور بیشکwa-innaٱلْـَٔاخِرَةَآخرتl-ākhirataهِىَوہhiyaدَارُگھر ہےdāruٱلْقَرَارِقرار کاl-qarāri٣٩
اے قوم، یہ دُنیا کی زندگی تو چند روزہ ہے، ہمیشہ کے قیام کی جگہ آخرت ہی ہے
۴۰:۴۰
مَنْجوmanعَمِلَعمل کرےʿamilaسَيِّئَةًۭبرےsayyi-atanفَلَاتو نہfalāيُجْزَىٰٓبدلہ دیا جائے گاyuj'zāإِلَّامگرillāمِثْلَهَا ۖاسی کی مانندmith'lahāوَمَنْاور جوwamanعَمِلَعمل کرےʿamilaصَـٰلِحًۭااچھےṣāliḥanمِّنسےminذَكَرٍخواہ کوئی مرد ہوdhakarinأَوْیاawأُنثَىٰعورتunthāوَهُوَاور وہwahuwaمُؤْمِنٌۭمومن ہوmu'minunفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaيَدْخُلُونَداخل ہوں گےyadkhulūnaٱلْجَنَّةَجنت میںl-janataيُرْزَقُونَرزق دیئے جائیں گےyur'zaqūnaفِيهَااس میںfīhāبِغَيْرِبغیرbighayriحِسَابٍۢحساب کے۔ بےحسابḥisābin٤٠
جو برائی کرے گا اُس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اُس نے برائی کی ہو گی اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں اُن کو بے حساب رزق دیا جائے گا
۴۰:۴۱
۞ وَيَـٰقَوْمِاور اے میری قومwayāqawmiمَاکیا ہےلِىٓمیرے لیےأَدْعُوكُمْمیں بلاتا ہوں تم کوadʿūkumإِلَىطرفilāٱلنَّجَوٰةِنجات کےl-najatiوَتَدْعُونَنِىٓاور تم بلاتے ہو مجھ کوwatadʿūnanīإِلَىطرفilāٱلنَّارِآگ کیl-nāri٤١
اے قوم، آخر یہ کیا ماجرا ہے کہ میں تو تم لوگوں کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھے آگ کی طرف دعوت دیتے ہو!
۴۰:۴۲
تَدْعُونَنِىتم پکارتے ہو مجھ کوtadʿūnanīلِأَكْفُرَکہ میں کفر کروںli-akfuraبِٱللَّهِاللہ کے ساتھbil-lahiوَأُشْرِكَاور میں شریک ٹھہراؤںwa-ush'rikaبِهِۦساتھ اس کےbihiمَاجولَيْسَنہیں ہےlaysaلِىمیرے لیےبِهِۦاس کاbihiعِلْمٌۭکوئی علمʿil'munوَأَنَا۠اور میںwa-anāأَدْعُوكُمْبلاتا ہوں تم کوadʿūkumإِلَىطرفilāٱلْعَزِيزِزبردستl-ʿazīziٱلْغَفَّـٰرِبخشش فرمانے والے کےl-ghafāri٤٢
تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ اُن ہستیوں کو شریک ٹھہراوٴں جنہیں میں نہیں جانتا ، حالانکہ میں تمہیں اُس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بُلا رہا ہوں
۴۰:۴۳
لَانہیںجَرَمَکوئی شکjaramaأَنَّمَابیشکannamāتَدْعُونَنِىٓتم بلاتے ہو مجھ کوtadʿūnanīإِلَيْهِجس کی طرفilayhiلَيْسَنہیں ہےlaysaلَهُۥاس کے لیےlahuدَعْوَةٌۭکوئی دعوت۔ پکارdaʿwatunفِىمیںٱلدُّنْيَادنیاl-dun'yāوَلَااور نہwalāفِىمیںٱلْـَٔاخِرَةِآخرت میںl-ākhiratiوَأَنَّاور بیشکwa-annaمَرَدَّنَآپلٹنا ہماراmaraddanāإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کی (طرف ہے)l-lahiوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱلْمُسْرِفِينَحد سے بڑھنے والےl-mus'rifīnaهُمْوہhumأَصْحَـٰبُساتھی ہیںaṣḥābuٱلنَّارِآگ کے (ساتھی ہیں) آگ والے ہیںl-nāri٤٣
نہیں، حق یہ ہے  اور اِس کے خلاف نہیں ہو سکتا کہ جن کی طرف تم مجھے بُلا رہے ہو اُن کے لیے نہ دنیا میں کوئی دعوت ہے اور نہ آخرت میں ، اور ہم سب کو پلٹنا اللہ ہی کی طرف ہے ، اور حد سے گزرنے والے آگ میں جانے والے ہیں
۴۰:۴۴
فَسَتَذْكُرُونَپس عنقریب تم یاد کرو گےfasatadhkurūnaمَآجوأَقُولُمیں کہہ رہا ہوںaqūluلَكُمْ ۚتم کوlakumوَأُفَوِّضُاور میں سپرد کرتا ہوںwa-ufawwiḍuأَمْرِىٓاپنا معاملہamrīإِلَىطرفilāٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahiإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaبَصِيرٌۢدیکھنے والا ہےbaṣīrunبِٱلْعِبَادِبندوں کوbil-ʿibādi٤٤
آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں، عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم اُسے یاد کرو گے۔ اور اپنا  معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے۔“
۴۰:۴۵
فَوَقَىٰهُپس بچا لیا اس کوfawaqāhuٱللَّهُاللہ نےl-lahuسَيِّـَٔاتِبری۔ برائی سےsayyiātiمَاجومَكَرُوا۟ ۖانہوں نے چالیں چلیں (ان کی بری چالوں سے)makarūوَحَاقَاور گھیر لیاwaḥāqaبِـَٔالِآلbiāliفِرْعَوْنَفرعون کوfir'ʿawnaسُوٓءُبرےsūuٱلْعَذَابِعذاب نےl-ʿadhābi٤٥
آخر کار اُن لوگوں نے جو بُری سے بُری چالیں اُس مومن کے خلاف چلیں، اللہ نے اُن سب سے اُس کو بچا لیا ، اور فرعون کے ساتھی خود بدترین عذاب کے پھیر میں آگئے۔
۴۰:۴۶
ٱلنَّارُآگal-nāruيُعْرَضُونَوہ پیش کیے جاتے ہیںyuʿ'raḍūnaعَلَيْهَااس پرʿalayhāغُدُوًّۭاصبحghuduwwanوَعَشِيًّۭا ۖاور شامwaʿashiyyanوَيَوْمَاور جب۔ جس دنwayawmaتَقُومُقائم ہوگیtaqūmuٱلسَّاعَةُقیامتl-sāʿatuأَدْخِلُوٓا۟(کہا جائے گا) داخل کروadkhilūءَالَآلālaفِرْعَوْنَفرعون کوfir'ʿawnaأَشَدَّزیادہ سخت۔ شدید ترینashaddaٱلْعَذَابِعذاب میںl-ʿadhābi٤٦
دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں، اور جب قیامت کی گھڑی  آجائے گی تو حکم ہوگا کہ آلِ فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو۔
۴۰:۴۷
وَإِذْاور جبwa-idhيَتَحَآجُّونَوہ باہم جھگڑیں گےyataḥājjūnaفِىمیںٱلنَّارِآگ (میں)l-nāriفَيَقُولُتو کہیں گےfayaqūluٱلضُّعَفَـٰٓؤُا۟کمزور لوگl-ḍuʿafāuلِلَّذِينَان لوگوں سےlilladhīnaٱسْتَكْبَرُوٓا۟جنہوں نے تکبر کیا تھاis'takbarūإِنَّابیشک ہمinnāكُنَّاتھے ہمkunnāلَكُمْتمہارے لیےlakumتَبَعًۭاتابعtabaʿanفَهَلْتو کیاfahalأَنتُمتمantumمُّغْنُونَبچانے والے ہوmugh'nūnaعَنَّاہم کوʿannāنَصِيبًۭاایک حصےnaṣībanمِّنَسےminaٱلنَّارِآگ کےl-nāri٤٧
پھر ذرا خیال کرو اُس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دُوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے۔ دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ”ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا یہاں تم نارِ جہنّم کی تکلیف کے کچھ حصّے سے ہم کو بچا لوگے؟“
۴۰:۴۸
قَالَکہیں گےqālaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaٱسْتَكْبَرُوٓا۟جنہوں نے تکبر کیا تھاis'takbarūإِنَّابیشک ہمinnāكُلٌّۭسب کے سبkullunفِيهَآاس میں ہیںfīhāإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaقَدْتحقیقqadحَكَمَوہ فیصلہ کرچکاḥakamaبَيْنَدرمیانbaynaٱلْعِبَادِبندوں کےl-ʿibādi٤٨
وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے”ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے۔“
۴۰:۴۹
وَقَالَاور کہیں گےwaqālaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaفِىمیںٱلنَّارِجو آگ میں ہوں گےl-nāriلِخَزَنَةِاہل کاروں کوlikhazanatiجَهَنَّمَجہنم کےjahannamaٱدْعُوا۟پکاروid'ʿūرَبَّكُمْاپنے رب کوrabbakumيُخَفِّفْہلکا کردےyukhaffifعَنَّاہم سےʿannāيَوْمًۭاایک دنyawmanمِّنَسےminaٱلْعَذَابِعذاب میں (سے)l-ʿadhābi٤٩
پھر یہ دوزخ میں پڑے ہوئے لوگ جہنم کے اہل کاروں سے کہیں گے "اپنے رب سے دعا کرو کہ ہمارے عذاب میں بس ایک دن کی تخفیف کر دے"
۴۰:۵۰
قَالُوٓا۟وہ کہیں گےqālūأَوَلَمْکیا بھلا نہawalamتَكُتھےtakuتَأْتِيكُمْآئے تمہارے پاسtatīkumرُسُلُكُمتمہارے رسولrusulukumبِٱلْبَيِّنَـٰتِ ۖساتھ روشن دلائل کےbil-bayinātiقَالُوا۟وہ کہیں گےqālūبَلَىٰ ۚکیوں نہیںbalāقَالُوا۟وہ کہیں گےqālūفَٱدْعُوا۟ ۗپس دعا کروfa-id'ʿūوَمَااور نہیںwamāدُعَـٰٓؤُا۟دعاduʿāuٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کیl-kāfirīnaإِلَّامگرillāفِىمیںضَلَـٰلٍگمراہی (میں) گم ہونے والیḍalālin٥٠
وہ پوچھیں گے”کیا تمہارے پاس تمہارے رسُول بیّنات لے کر نہیں آتے رہے تھے؟“وہ کہیں گے”ہاں۔“ جہنّم کے اہل کار بولیں گے”پھر تو تم ہی دُعا کرو ، اور کافروں کی دُعا اکارت ہی جانے والی ہے۔“
۴۰:۵۱
إِنَّابیشک ہمinnāلَنَنصُرُالبتہ ہم مدد کرتے ہیںlananṣuruرُسُلَنَااپنے رسولوں کیrusulanāوَٱلَّذِينَاور ان لوگوں کیwa-alladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūفِىمیںٱلْحَيَوٰةِزندگی میںl-ḥayatiٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yāوَيَوْمَاور جس دنwayawmaيَقُومُکھڑے ہوں گےyaqūmuٱلْأَشْهَـٰدُگواہl-ashhādu٥١
یقین جانوکہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اِس دُنیا کی زندگی میں بھی لازماً کرتے ہیں،1 اور اُس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے،2
۴۰:۵۲
يَوْمَجس دنyawmaلَانہيَنفَعُنفع دے گیyanfaʿuٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کوl-ẓālimīnaمَعْذِرَتُهُمْ ۖان کی معذرتmaʿdhiratuhumوَلَهُمُاور ان کے لیےwalahumuٱللَّعْنَةُلعنت ہےl-laʿnatuوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumسُوٓءُبدترینsūuٱلدَّارِگھر ہے (برا ٹھکانہ ہے)l-dāri٥٢
جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اُن پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا اُن کے حصے میں آئے گا
۴۰:۵۳
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadءَاتَيْنَادی ہم نےātaynāمُوسَىموسیٰ کوmūsāٱلْهُدَىٰہدایتl-hudāوَأَوْرَثْنَااور وارث بنایا ہم نےwa-awrathnāبَنِىٓبنیbanīإِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل کوis'rāīlaٱلْكِتَـٰبَکتاب کاl-kitāba٥٣
آخر دیکھ لو کہ موسیٰؑ کی ہم نے رہنمائی کی 1اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنا دیا
۴۰:۵۴
هُدًۭىجو ہدایتhudanوَذِكْرَىٰاور نصیحت تھیwadhik'rāلِأُو۟لِىوالوں کے لیےli-ulīٱلْأَلْبَـٰبِعقل (والوں کے لیے)l-albābi٥٤
جو عقل و دانش رکھنے والوں کے لیے ہدایت و نصیحت تھی۔1
۴۰:۵۵
فَٱصْبِرْپس صبر کیجیےfa-iṣ'birإِنَّبیشکinnaوَعْدَوعدہwaʿdaٱللَّهِاللہ کاl-lahiحَقٌّۭسچا ہےḥaqqunوَٱسْتَغْفِرْاور بخشش مانگیئےwa-is'taghfirلِذَنۢبِكَاپنے قصور کے لیےlidhanbikaوَسَبِّحْاور تسبیح کیجیےwasabbiḥبِحَمْدِحمد کے ساتھbiḥamdiرَبِّكَاپنے رب کیrabbikaبِٱلْعَشِىِّشام کو۔ پچھلے پہرbil-ʿashiyiوَٱلْإِبْكَـٰرِاور صبح کو۔ پہلے پہرwal-ib'kāri٥٥
پس اے نبیؐ ، صبر کرو،1 اللہ وعدہ بر حق ہے2 ، اپنے قصُور کی معافی چاہو،3 اور صبح و شام اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو۔4
۴۰:۵۶
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُجَـٰدِلُونَجو جھگڑتے ہیںyujādilūnaفِىٓمیںءَايَـٰتِآیات (میں)āyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiبِغَيْرِبغیرbighayriسُلْطَـٰنٍکسی دلیل کےsul'ṭāninأَتَىٰهُمْ ۙآئی ان کے پاسatāhumإِننہیںinفِىمیںصُدُورِهِمْان کے سینوں (میں)ṣudūrihimإِلَّامگرillāكِبْرٌۭتکبر۔ بڑائیkib'runمَّانہیںهُموہhumبِبَـٰلِغِيهِ ۚپہنچنے والے اس کوbibālighīhiفَٱسْتَعِذْپس پناہ مانگیے۔ پناہ طلب کیجیےfa-is'taʿidhبِٱللَّهِ ۖاللہ کیbil-lahiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuهُوَوہیhuwaٱلسَّمِيعُسننے والا ہےl-samīʿuٱلْبَصِيرُدیکھنے والا ہےl-baṣīru٥٦
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ کسی سَنَد و حجّت کے بغیر جو اُن کے پاس آئی ہو، اللہ کی آیات میں جھگڑے کر رہے ہیں اُن کے دلوں میں کِبر بھرا ہوا ہے1، مگر وہ اُس بڑائی کو پہنچنے  والے نہیں ہیں جس کا وہ گھمنڈ رکھتے ہیں۔2 بس اللہ کی پناہ مانگ لو،3 وہ سب کچھ دیکھتا اور سُنتا ہے
۴۰:۵۷
لَخَلْقُیقینا پیدائشlakhalquٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍiأَكْبَرُزیادہ بڑی ہےakbaruمِنْسےminخَلْقِپیدائش (سے)khalqiٱلنَّاسِانسانوں کیl-nāsiوَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinnaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلنَّاسِلوگl-nāsiلَانہیںيَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna٥٧
1آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کو پیدا کرنے کی بہ نسبت یقیناً زیادہ بڑا کام ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔2
۴۰:۵۸
وَمَااور نہیںwamāيَسْتَوِىبرابر ہوسکتےyastawīٱلْأَعْمَىٰاندھاl-aʿmāوَٱلْبَصِيرُاور دیکھنے والاwal-baṣīruوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiوَلَااور نہwalāٱلْمُسِىٓءُ ۚبدکار۔ برے کام کرنے والےl-musīuقَلِيلًۭاکتناqalīlanمَّاکمتَتَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑتے ہوtatadhakkarūna٥٨
اور یہ نہیں ہو سکتا کہ اندھا اور بینا یکساں ہو جائے اور ایماندار و صالح اور بدکار  برابر ٹھہریں۔ مگر تم لوگ کم ہی کچھ سمجھتے ہو۔1
۴۰:۵۹
إِنَّبیشکinnaٱلسَّاعَةَقیامت کی گھڑیl-sāʿataلَـَٔاتِيَةٌۭالبتہ آنے والی ہےlaātiyatunلَّانہیںرَيْبَکوئی شکraybaفِيهَااس میںfīhāوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلنَّاسِلوگl-nāsiلَانہیںيُؤْمِنُونَایمان رکھتےyu'minūna٥٩
یقیناً قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، اس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ نہیں مانتے۔1
۴۰:۶۰
وَقَالَاور کہاwaqālaرَبُّكُمُتمہارے رب نےrabbukumuٱدْعُونِىٓپکارو مجھ کوid'ʿūnīأَسْتَجِبْمیں جواب دوں گاastajibلَكُمْ ۚتمہارے لیےlakumإِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَسْتَكْبِرُونَجو تکبر کرتے ہیںyastakbirūnaعَنْسےʿanعِبَادَتِىمیری عبادت (سے)ʿibādatīسَيَدْخُلُونَعنقریب وہ داخل ہوں گےsayadkhulūnaجَهَنَّمَجہنم میںjahannamaدَاخِرِينَذلیل و خوار ہوکرdākhirīna٦٠
1تمہارا ربّ کہتا ہے”مجھے پُکارو، میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا،2 جو لوگ گھمنڈ میں آکر میری عبادت سے مُنہ موڑتے ہیں، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنّم میں داخل ہوں گے۔“3
۴۰:۶۱
ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīجَعَلَجس نے بنائیjaʿalaلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلَّيْلَراتal-laylaلِتَسْكُنُوا۟تاکہ تم سکون پاؤlitaskunūفِيهِاس میںfīhiوَٱلنَّهَارَاور دنwal-nahāraمُبْصِرًا ۚروشنmub'ṣiranإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَذُوالبتہ والا ہےladhūفَضْلٍفضل (والا ہے)faḍlinعَلَىپرʿalāٱلنَّاسِلوگوں (پر)l-nāsiوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلنَّاسِلوگl-nāsiلَانہیںيَشْكُرُونَشکر ادا کرتےyashkurūna٦١
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو، اور دن کو روشن کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔
۴۰:۶۲
ذَٰلِكُمُیہ ہےdhālikumuٱللَّهُاللہl-lahuرَبُّكُمْرب ہے تمہاراrabbukumخَـٰلِقُپیدا کرنے والاkhāliquكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز کاshayinلَّآنہیںإِلَـٰهَالہilāhaإِلَّامگرillāهُوَ ۖوہیhuwaفَأَنَّىٰتو کہاں سےfa-annāتُؤْفَكُونَتم بہکائے جاتے ہوtu'fakūna٦٢
وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے)تمہارا ربّ ہے۔ ہر چیز کا خالق۔ اس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے۔ 1پھر تم کدھر سے بہکائے جارہے ہو؟2
۴۰:۶۳
كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُؤْفَكُپھیرے جاتے ہیں۔ بہکائے جاتے ہیںyu'fakuٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَانُوا۟جو ہیںkānūبِـَٔايَـٰتِآیات کاbiāyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiيَجْحَدُونَانکار کرتے ہیںyajḥadūna٦٣
اِسی طرح وہ سب لوگ بہکائے جاتے رہے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے۔1
۴۰:۶۴
ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīجَعَلَجس نے بنایاjaʿalaلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaقَرَارًۭاقرارqarāranوَٱلسَّمَآءَاور آسمان کوwal-samāaبِنَآءًۭچھتbināanوَصَوَّرَكُمْاور صورت بنائی تمہاریwaṣawwarakumفَأَحْسَنَتو اچھی بنائیfa-aḥsanaصُوَرَكُمْصورتیں تمہاریṣuwarakumوَرَزَقَكُماور رزق دیا تم کوwarazaqakumمِّنَسےminaٱلطَّيِّبَـٰتِ ۚپاکیزہ چیزوں میں (سے)l-ṭayibātiذَٰلِكُمُیہ ہےdhālikumuٱللَّهُاللہl-lahuرَبُّكُمْ ۖرب تمہاراrabbukumفَتَبَارَكَپس بابرکت ہےfatabārakaٱللَّهُاللہl-lahuرَبُّجو رب ہےrabbuٱلْعَـٰلَمِينَتمام جہانوں کاl-ʿālamīna٦٤
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا، 1اور اُوپر آسمان کا گُنبد بنا دیا۔2 جس نے تمہاری صُورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی۔ جس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا۔3  وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں)تمہارا ربّ ہے۔ بے حساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا ربّ
۴۰:۶۵
هُوَوہhuwaٱلْحَىُّزندہ ہےl-ḥayuلَآنہیںإِلَـٰهَکوئی معبود برحقilāhaإِلَّامگرillāهُوَوہیhuwaفَٱدْعُوهُپس پکارو اس کوfa-id'ʿūhuمُخْلِصِينَخالص کرتے ہوئےmukh'liṣīnaلَهُاسی کے لیےlahuٱلدِّينَ ۗدین کوl-dīnaٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahiرَبِّجو رب ہےrabbiٱلْعَـٰلَمِينَتمام جہانوں کاl-ʿālamīna٦٥
وہی زندہ ہے۔1 اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں۔ اُسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص 2کر کے۔ ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہے کے لیے ہے۔3
۴۰:۶۶
۞ قُلْکہہ دیجیےqulإِنِّىبیشک میںinnīنُهِيتُمیں روکا گیا ہوںnuhītuأَنْکہanأَعْبُدَمیں عبادت کروںaʿbudaٱلَّذِينَان ہستیوں کیalladhīnaتَدْعُونَجنہیں تم پکارتے ہوtadʿūnaمِنکےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiلَمَّاجبکہ۔ اس بناء پر کہlammāجَآءَنِىَآگئیں میرے پاسjāaniyaٱلْبَيِّنَـٰتُکھلی نشانیاںl-bayinātuمِنسےminرَّبِّىمیرے رب کی طرف سےrabbīوَأُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا ہےwa-umir'tuأَنْکہanأُسْلِمَمیں اسلام لاؤںus'limaلِرَبِّرب کے لیےlirabbiٱلْعَـٰلَمِينَالعالمین (کے لیے)l-ʿālamīna٦٦
اے نبی ؐ ، اِن لوگوں سے کہہ دو کہ مجھے تو اُن ہستیوں کی عبادت سے منع کر دیا گیا ہے جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو۔1 (میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں)جبکہ میرے پاس میرے ربّ کی طرف سے بیّنات آچکی ہیں۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ربّ العالمین کے آگے سرِ تسلیم خم کر دوں
۴۰:۶۷
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīخَلَقَكُمجس نے پیدا کیا تم کوkhalaqakumمِّنسےminتُرَابٍۢمٹی (سے)turābinثُمَّپھرthummaمِنسےminنُّطْفَةٍۢنطفے (سے)nuṭ'fatinثُمَّپھرthummaمِنْسےminعَلَقَةٍۢجمے ہوئے خون (سے)ʿalaqatinثُمَّپھرthummaيُخْرِجُكُمْنکالتا ہے تم کوyukh'rijukumطِفْلًۭابچے کی شکل میںṭif'lanثُمَّپھرthummaلِتَبْلُغُوٓا۟تاکہ تم پہنچوlitablughūأَشُدَّكُمْاپنی جوانی کوashuddakumثُمَّپھرthummaلِتَكُونُوا۟تاکہ تم ہوجاؤlitakūnūشُيُوخًۭا ۚبوڑھےshuyūkhanوَمِنكُماور تم میں سےwaminkumمَّنکوئیmanيُتَوَفَّىٰجو فوت کیا جاتا ہےyutawaffāمِنسےminقَبْلُ ۖاس سے پہلےqabluوَلِتَبْلُغُوٓا۟اور تاکہ تم پہنچوwalitablughūأَجَلًۭاایک وقت کوajalanمُّسَمًّۭىمقررmusammanوَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تمwalaʿallakumتَعْقِلُونَتم عقل سے کام لوtaʿqilūna٦٧
وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا،پھر نطفے سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر وہ تمہیں بچے کی شکل میں نکالتا ہے، پھر تمہیں بڑھاتا ہے تاکہ تم اپنی پوری طاقت کو پہنچ جاوٴ، پھر اور بڑھاتا ہے تاکہ تم بُڑھاپے کو پہنچو۔ اور تم میں سے کوئی پہلے ہی واپس بُلا لیا جاتا ہے۔1 یہ سب کچھ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ تم اپنے مقرر وقت تک پہنچ جاوٴ،2 اور اس لیے تم حقیقت کو سمجھو۔
۴۰:۶۸
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīيُحْىِۦوہ زندہ کرتا ہےyuḥ'yīوَيُمِيتُ ۖاور وہ موت دیتا ہےwayumītuفَإِذَاپھر جبfa-idhāقَضَىٰٓوہ فیصلہ کرتا ہےqaḍāأَمْرًۭاکسی کام کاamranفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāيَقُولُکہتا ہےyaqūluلَهُۥاس کوlahuكُنہوجاؤkunفَيَكُونُتو وہ ہوجاتا ہےfayakūnu٦٨
وہی ہے زندگی دینے والا، اور وہی موت دینے والا ہے وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہو جائے اور وہ ہو جاتی ہے
۴۰:۶۹
أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraإِلَىطرفilāٱلَّذِينَان لوگوں کی (طرف)alladhīnaيُجَـٰدِلُونَجو جھگڑتے ہیںyujādilūnaفِىٓمیںءَايَـٰتِآیاتāyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiأَنَّىٰکہاں سےannāيُصْرَفُونَوہ پھرائے جارہے ہیںyuṣ'rafūna٦٩
تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟1
۴۰:۷۰
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَذَّبُوا۟جنہوں نے جھٹلایاkadhabūبِٱلْكِتَـٰبِکتاب کوbil-kitābiوَبِمَآاور ساتھ اس کو جوwabimāأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāبِهِۦساتھ اس کےbihiرُسُلَنَا ۖاپنے رسولوں کوrusulanāفَسَوْفَتو عنقریبfasawfaيَعْلَمُونَوہ جان لیں گےyaʿlamūna٧٠
یہ لوگ جو اِس کتاب کو اور اُن ساری کتابوں کو جھُٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسُولوں کے ساتھ بھیجی تھیں؟1 عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
۴۰:۷۱
إِذِجبidhiٱلْأَغْلَـٰلُطوق ہوں گےl-aghlāluفِىٓمیںأَعْنَـٰقِهِمْان کی گردنوں (میں)aʿnāqihimوَٱلسَّلَـٰسِلُاور زنجیریںwal-salāsiluيُسْحَبُونَوہ گھسیٹے جائیں گےyus'ḥabūna٧١
جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے، اور زنجیریں، جن سے پکڑ کر
۴۰:۷۲
فِىمیںٱلْحَمِيمِکھولتے پانی (میں)l-ḥamīmiثُمَّپھرthummaفِىمیںٱلنَّارِآگ (میں)l-nāriيُسْجَرُونَوہ جھونکے جائیں گےyus'jarūna٧٢
وہ کھولتے ہوئے پانی کی طرف کھینچے جائیں گے اور پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔1
۴۰:۷۳
ثُمَّپھرthummaقِيلَکہا جائے گاqīlaلَهُمْان کوlahumأَيْنَکہاں ہیںaynaمَاجن کوكُنتُمْتھے تمkuntumتُشْرِكُونَتم شریک ٹھہراتےtush'rikūna٧٣
پھر اُن سے پوچھا جائے گا کہ اب کہاں ہیں اللہ کے سوا وہ دوسرے خدا جن کو تم شریک کرتے تھے؟1
۴۰:۷۴
مِنسےminدُونِسواdūniٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahiقَالُوا۟وہ کہیں گےqālūضَلُّوا۟گم ہوگئےḍallūعَنَّاہم سےʿannāبَلبلکہbalلَّمْنہlamنَكُنتھے ہمnakunنَّدْعُوا۟ہم پکارا کرتےnadʿūمِنسےminقَبْلُاس سے پہلےqabluشَيْـًۭٔا ۚکچھ بھیshayanكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُضِلُّبھٹکاتا ہےyuḍilluٱللَّهُاللہl-lahuٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کوl-kāfirīna٧٤
وہ جواب دیں گے”کھوئے گئے وہ ہم سے، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہ پکارتے تھے۔“1 اِس طرح اللہ کافروں کا  گمراہ ہونا متحقق کر دے گا
۴۰:۷۵
ذَٰلِكُمیہ باتdhālikumبِمَابوجہ اس کےbimāكُنتُمْجو تھے تمkuntumتَفْرَحُونَتم خوش ہوتےtafraḥūnaفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiبِغَيْرِبغیرbighayriٱلْحَقِّحق کے۔ (نا)حقl-ḥaqiوَبِمَااور بوجہ اس کے جوwabimāكُنتُمْتھے تمkuntumتَمْرَحُونَاتراتے تمtamraḥūna٧٥
اُن سے کہا جائے گا”یہ تمہارا انجام اِس لیے ہوا ہے کہ تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے اور پھر اُس پر اِتراتے تھے۔
۴۰:۷۶
ٱدْخُلُوٓا۟داخل ہوجاؤud'khulūأَبْوَٰبَدروازوں میںabwābaجَهَنَّمَجہنم کےjahannamaخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والےkhālidīnaفِيهَا ۖاس میںfīhāفَبِئْسَتو کتنا برا ہےfabi'saمَثْوَىٹھکانہmathwāٱلْمُتَكَبِّرِينَتکبر کرنے والوں کاl-mutakabirīna٧٦
اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانا ہے متکبرین کا"
۴۰:۷۷
فَٱصْبِرْپس صبر کیجیےfa-iṣ'birإِنَّبیشکinnaوَعْدَوعدہwaʿdaٱللَّهِاللہ کاl-lahiحَقٌّۭ ۚسچا ہےḥaqqunفَإِمَّاپھر اگرfa-immāنُرِيَنَّكَہم دکھائیں آپ کوnuriyannakaبَعْضَبعضbaʿḍaٱلَّذِىوہ چیزalladhīنَعِدُهُمْہم ڈرا رہے ہیں ان کو جس سےnaʿiduhumأَوْیاawنَتَوَفَّيَنَّكَہم فوت کردیں آپ کوnatawaffayannakaفَإِلَيْنَاتو ہماری طرف ہیfa-ilaynāيُرْجَعُونَوہ سب لوٹائے جائیں گےyur'jaʿūna٧٧
پس اے نبیؐ ، صبر کرو، 1اللہ کا وعدہ بر حق ہے۔ اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی اِن کو اُن بُرے نتائج کا کوئی حصّہ دکھا دیں جن سے ہم اِنہیں ڈرا رہے ہیں، یا (اُس سے پہلے)تمہیں دنیا سے اُٹھا لیں ، پلٹ کر آنا تو اِنہیں ہماری ہی طرف ہے۔2
۴۰:۷۸
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَابھیجے ہم نےarsalnāرُسُلًۭاکئی رسولrusulanمِّنسےminقَبْلِكَآپ سے پہلےqablikaمِنْهُمان میں سے بعض ایسے ہیںmin'humمَّنجن کوmanقَصَصْنَابیان کیا ہم نےqaṣaṣnāعَلَيْكَآپ پرʿalaykaوَمِنْهُماور ان میں سے بعض ایسے ہیںwamin'humمَّنجن کوmanلَّمْنہیںlamنَقْصُصْہم نے بیان کیاnaqṣuṣعَلَيْكَ ۗآپ پرʿalaykaوَمَااور نہwamāكَانَتھاkānaلِرَسُولٍ(اختیار) کسی رسول کے لیےlirasūlinأَنکہanيَأْتِىَلے آتاyatiyaبِـَٔايَةٍکوئی نشانیbiāyatinإِلَّامگرillāبِإِذْنِساتھ اذن سےbi-idh'niٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiفَإِذَاپھر جبfa-idhāجَآءَآگیاjāaأَمْرُحکمamruٱللَّهِاللہ کاl-lahiقُضِىَفیصلہ کردیا گیاquḍiyaبِٱلْحَقِّساتھ حق کےbil-ḥaqiوَخَسِرَاور خسارے میں پڑگئےwakhasiraهُنَالِكَوہاںhunālikaٱلْمُبْطِلُونَغلط کارl-mub'ṭilūna٧٨
1اے نبیؐ ، تم سے پہلے ہم بہت سے رسُول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے حالات ہم نے تم کو بتائے ہیں اور بعض کے نہیں بتائے۔ کسی رسُول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ اِذن کے بغیر خود کوئی نشانی لے آتا۔2 پھر جب اللہ کا حکم آگیا تو حق کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا اور اُس وقت غلط کار لوگ خسارے میں پڑ گئے۔3
۴۰:۷۹
ٱللَّهُاللہal-lahuٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīجَعَلَجس نے بنائےjaʿalaلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلْأَنْعَـٰمَمویشیl-anʿāmaلِتَرْكَبُوا۟تاکہ تم سواری کروlitarkabūمِنْهَاان میں سے (بعض پر)min'hāوَمِنْهَااور ان میں سےwamin'hāتَأْكُلُونَتم کھاتے ہوtakulūna٧٩
اللہ ہی نے تمہارے لیے یہ مویشی جانور بنائے ہیں تاکہ ان میں سے کسی پر تم سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ
۴۰:۸۰
وَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakumفِيهَاان میںfīhāمَنَـٰفِعُکچھ فائدے ہیںmanāfiʿuوَلِتَبْلُغُوا۟اور تاکہ تم پہنچوwalitablughūعَلَيْهَاان پرʿalayhāحَاجَةًۭحاجت کوḥājatanفِىمیںصُدُورِكُمْجو تمہارے سینوں میں ہے۔ دلوں میں ہےṣudūrikumوَعَلَيْهَااور ان پرwaʿalayhāوَعَلَىاور پرwaʿalāٱلْفُلْكِکشتیوں (پر)l-ful'kiتُحْمَلُونَتم سوار کیے جاتے ہوtuḥ'malūna٨٠
ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم اُن پر پہنچ سکو اُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو
۴۰:۸۱
وَيُرِيكُمْاور وہ دکھاتا ہے تم کوwayurīkumءَايَـٰتِهِۦاپنی نشانیاںāyātihiفَأَىَّپس کون سیfa-ayyaءَايَـٰتِنشانیوں کاāyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiتُنكِرُونَتم انکار کرو گےtunkirūna٨١
اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے ، آخر تم اُس کی کِن کِن نشانیوں کا انکار کرو گے۔1
۴۰:۸۲
أَفَلَمْکیا بھلا نہیںafalamيَسِيرُوا۟وہ چلے پھرےyasīrūفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiفَيَنظُرُوا۟تو وہ دیکھتےfayanẓurūكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuٱلَّذِينَان لوگوں کا جوalladhīnaمِنسےminقَبْلِهِمْ ۚان سے پہلے تھےqablihimكَانُوٓا۟تھے وہkānūأَكْثَرَکثرت سےaktharaمِنْهُمْان سےmin'humوَأَشَدَّاور زیادہ شدیدwa-ashaddaقُوَّةًۭقوت میںquwwatanوَءَاثَارًۭااور آثار کے اعتبار سےwaāthāranفِىمیںٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiفَمَآپس نہfamāأَغْنَىٰکام آیاaghnāعَنْهُمان کوʿanhumمَّاجو کچھكَانُوا۟تھے وہkānūيَكْسِبُونَوہ کمائی کرتےyaksibūna٨٢
پھر کیا 1یہ زمین مین چلے پھرے نہیں ہیں کہ اِن کو اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں ؟ وہ اِن سے تعداد میں زیادہ تھے، اِن سے بڑھ کر طاقتور تھے، اور زمین میں اِن سے زیادہ شاندار آثار چھوڑ گئے ہیں۔ جو کچھ کمائی اُنہوں نے کی تھی، آخر وہ اُن کے کس کام آئی؟
۴۰:۸۳
فَلَمَّاتو جبfalammāجَآءَتْهُمْآئے ان کے پاسjāathumرُسُلُهُمان کے رسولrusuluhumبِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن دلائل کےbil-bayinātiفَرِحُوا۟تو وہ خوش ہوئےfariḥūبِمَاساتھ اس کے جوbimāعِندَهُمان کے پاس تھاʿindahumمِّنَسےminaٱلْعِلْمِعلم میں (سے)l-ʿil'miوَحَاقَاور گھیر لیاwaḥāqaبِهِمان کوbihimمَّاجوكَانُوا۟تھے وہkānūبِهِۦاس کاbihiيَسْتَهْزِءُونَوہ مذاق اڑاتےyastahziūna٨٣
جب ان کے رسُول ان کے پاس بیّنات لے کر آئے تو وہ اُسی علم میں مگن رہے جو ان کے اپنے پاس تھا، 1اور پھر اُسی چیز کے پھیر میں آگئے جس کا وہ مذاق اُڑاتے تھے
۴۰:۸۴
فَلَمَّاپھر جبfalammāرَأَوْا۟انہوں نے دیکھاra-awبَأْسَنَاہمارا عذابbasanāقَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālūءَامَنَّاہم ایمان لائےāmannāبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَحْدَهُۥاکیلے اس پرwaḥdahuوَكَفَرْنَااور کفر کیا ہم نےwakafarnāبِمَاساتھ اس کے جوbimāكُنَّاتھے ہمkunnāبِهِۦساتھ اس کےbihiمُشْرِكِينَشرک کرنے والےmush'rikīna٨٤
جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پکار اٹھے کہ ہم نے مان لیا اللہ وحدہُ لا شریک کو اور ہم انکار کرتے ہیں اُن سب معبودوں کا جنہیں ہم شریک ٹھیراتے تھے
۴۰:۸۵
فَلَمْپس نہ دیاfalamيَكُتھاyakuيَنفَعُهُمْان کو نفعyanfaʿuhumإِيمَـٰنُهُمْان کے ایمان نےīmānuhumلَمَّاجبlammāرَأَوْا۟انہوں نے دیکھاra-awبَأْسَنَا ۖعذاب ہماراbasanāسُنَّتَسنتsunnataٱللَّهِاللہ کی۔ (طریقہ) اللہ کاl-lahiٱلَّتِىوہ جوallatīقَدْتحقیقqadخَلَتْگزر چکاkhalatفِىمیںعِبَادِهِۦ ۖاس کے بندوں میںʿibādihiوَخَسِرَاور نقصان اٹھایاwakhasiraهُنَالِكَاس جگہhunālikaٱلْكَـٰفِرُونَکافروں نےl-kāfirūna٨٥
مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کا ایمان اُن کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو سکتا تھا، کیونکہ یہی اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہا ہے،1 اورا س وقت کافر خسارے میں پڑ گئے