۸۰

عبس

مکی ۴۲ آیات پارہ ۳۰
عبس

سورہ عبس (عبس) قرآن مجید کی ۸۰ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۴۲ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۸۰:۱
عَبَسَترش رو ہواʿabasaوَتَوَلَّىٰٓاور منہ موڑاwatawallā١
ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی
۸۰:۲
أَنکہanجَآءَهُآیا اس کے پاسjāahuٱلْأَعْمَىٰاندھاl-aʿmā٢
اِس با ت پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آگیا۔1
۸۰:۳
وَمَااور کیا چیزwamāيُدْرِيكَبتائے تجھ کوyud'rīkaلَعَلَّهُۥشاید کہ وہlaʿallahuيَزَّكَّىٰٓوہ سدھر جائے/ تزکیہ پائےyazzakkā٣
تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے
۸۰:۴
أَوْیاawيَذَّكَّرُنصیحت پکڑےyadhakkaruفَتَنفَعَهُتو فائدہ دے اس کوfatanfaʿahuٱلذِّكْرَىٰٓنصیحتl-dhik'rā٤
یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟
۸۰:۵
أَمَّارہاammāمَنِوہ جوmaniٱسْتَغْنَىٰبےپروائی کرتا ہےis'taghnā٥
جو شخص بے پروائی برتتا ہے
۸۰:۶
فَأَنتَتو آپfa-antaلَهُۥاس کی طرفlahuتَصَدَّىٰمائل ہوتے ہیں/ فکر کرتے ہیںtaṣaddā٦
اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
۸۰:۷
وَمَااور نہیںwamāعَلَيْكَآپ پر ذمہ داریʿalaykaأَلَّاکہ نہallāيَزَّكَّىٰوہ پاکیزگی اختیار کرے/ سدھرےyazzakkā٧
حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
۸۰:۸
وَأَمَّااور رہاwa-ammāمَنجوmanجَآءَكَآتا ہے آپ کے پاسjāakaيَسْعَىٰدوڑتا ہواyasʿā٨
اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے
۸۰:۹
وَهُوَاور وہwahuwaيَخْشَىٰڈرتا بھی ہےyakhshā٩
اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے
۸۰:۱۰
فَأَنتَتو آپfa-antaعَنْهُاس سےʿanhuتَلَهَّىٰبےرخی برتتے ہیںtalahhā١٠
اس سے تم بے رُخی برتتے ہو۔
۸۰:۱۱
كَلَّآہرگز نہیںkallāإِنَّهَابیشک وہinnahāتَذْكِرَةٌۭایک نصیحت ہےtadhkiratun١١
ہر گز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے،
۸۰:۱۲
فَمَنتو جوfamanشَآءَکوئی چاہےshāaذَكَرَهُۥیاد کرے اس کوdhakarahu١٢
جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے
۸۰:۱۳
فِىمیںصُحُفٍۢصحیفوںṣuḥufinمُّكَرَّمَةٍۢجو عزت دیئے گئے ہیں/ مکرم ہیں/ محترم ہیںmukarramatin١٣
یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں
۸۰:۱۴
مَّرْفُوعَةٍۢبلند ہیںmarfūʿatinمُّطَهَّرَةٍۭپاکیزہ ہیںmuṭahharatin١٤
بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں،
۸۰:۱۵
بِأَيْدِىہاتھوں میں ہیںbi-aydīسَفَرَةٍۢلکھنے والوں کےsafaratin١٥
معزّز اور نیک کاتبوں کے
۸۰:۱۶
كِرَامٍۭمعزز ہیںkirāminبَرَرَةٍۢجو نیک ہیںbararatin١٦
ہاتھوں میں رہتے ہیں۔
۸۰:۱۷
قُتِلَمارا جائےqutilaٱلْإِنسَـٰنُانسانl-insānuمَآکیاأَكْفَرَهُۥسخت منکر ہےakfarahu١٧
لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت مُنکرِ حق ہے یہ۔
۸۰:۱۸
مِنْسےminأَىِّکسayyiشَىْءٍچیزshayinخَلَقَهُۥاس نے پیدا کیا اس کوkhalaqahu١٨
کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟
۸۰:۱۹
مِنسےminنُّطْفَةٍایک نطفے (سے)nuṭ'fatinخَلَقَهُۥاس نے پیدا کیا اس کوkhalaqahuفَقَدَّرَهُۥپھر تقدیر مقرر کی اس کیfaqaddarahu١٩
نُطفہ کی ایک بُوند سے۔ اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی،
۸۰:۲۰
ثُمَّپھرthummaٱلسَّبِيلَراستہl-sabīlaيَسَّرَهُۥاس نے آسان کیا اس کاyassarahu٢٠
پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی،
۸۰:۲۱
ثُمَّپھرthummaأَمَاتَهُۥموت دی اس کوamātahuفَأَقْبَرَهُۥپھر قبر دی اس کوfa-aqbarahu٢١
پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا۔
۸۰:۲۲
ثُمَّپھرthummaإِذَاجبidhāشَآءَوہ چاہے گاshāaأَنشَرَهُۥاٹھا کھڑا کرے گا اس کوansharahu٢٢
پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اُٹھا کھڑا کرے۔
۸۰:۲۳
كَلَّاہرگز نہیںkallāلَمَّانہیںlammāيَقْضِپورا کیاyaqḍiمَآجوأَمَرَهُۥاس نے حکم دیا اس کوamarahu٢٣
ہر گز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا۔
۸۰:۲۴
فَلْيَنظُرِپس چاہیے کہ دیکھےfalyanẓuriٱلْإِنسَـٰنُانسانl-insānuإِلَىٰطرفilāطَعَامِهِۦٓاپنے کھانے کیṭaʿāmihi٢٤
پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے۔
۸۰:۲۵
اَنَّابیشک ہم نےannāصَبَبْنَاڈالا ہم نے/پلٹنا ہم نے/ انڈیلا ہم نےṣababnāٱلْمَآءَپانیl-māaصَبًّۭاڈالنا/ انڈیلناṣabban٢٥
ہم نے خُوب پانی لُنڈھایا،
۸۰:۲۶
ثُمَّپھرthummaشَقَقْنَاپھاڑی ہم نےshaqaqnāٱلْأَرْضَزمینl-arḍaشَقًّۭاپھاڑناshaqqan٢٦
پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا،
۸۰:۲۷
فَأَنۢبَتْنَاپھر اگایا ہم نےfa-anbatnāفِيهَااس میںfīhāحَبًّۭاغلہḥabban٢٧
پھر اُس کے اندر اگائے غلے
۸۰:۲۸
وَعِنَبًۭااور انگورwaʿinabanوَقَضْبًۭااور ترکاریwaqaḍban٢٨
اور انگور اور ترکاریاں
۸۰:۲۹
وَزَيْتُونًۭااور زیتونwazaytūnanوَنَخْلًۭااور کھجورwanakhlan٢٩
اور زیتون اور کھجوریں
۸۰:۳۰
وَحَدَآئِقَاور باغاتwaḥadāiqaغُلْبًۭاگھنےghul'ban٣٠
اور گھنے باغ
۸۰:۳۱
وَفَـٰكِهَةًۭاور پھلwafākihatanوَأَبًّۭااور چارہwa-abban٣١
اور طرح طرح کے پھل، اور چارے
۸۰:۳۲
مَّتَـٰعًۭافائدے کی چیزیں ہیںmatāʿanلَّكُمْتمہارے لئےlakumوَلِأَنْعَـٰمِكُمْاور تمہارے مویشیوں کے لئےwali-anʿāmikum٣٢
تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامانِ زیست کے طور پر۔
۸۰:۳۳
فَإِذَاتو جبfa-idhāجَآءَتِآجائے گیjāatiٱلصَّآخَّةُکان پھاڑنے والی/ بہرا کردینے والی سخت آوازl-ṣākhatu٣٣
آخر کار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی
۸۰:۳۴
يَوْمَاس دنyawmaيَفِرُّدوڑے گاyafirruٱلْمَرْءُانسانl-maruمِنْسےminأَخِيهِاپنے بھائیakhīhi٣٤
اُس روز آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا
۸۰:۳۵
وَأُمِّهِۦاور اپنی ماں سےwa-ummihiوَأَبِيهِاور اپنے باپ سےwa-abīhi٣٥
اور اپنی ماں اور اپنے باپ
۸۰:۳۶
وَصَـٰحِبَتِهِۦاور اپنی بیوی سےwaṣāḥibatihiوَبَنِيهِاور اپنے بیٹے سےwabanīhi٣٦
اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا۔
۸۰:۳۷
لِكُلِّواسطے ہرlikulliٱمْرِئٍۢشخص کےim'ri-inمِّنْهُمْان میں سےmin'humيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinشَأْنٌۭایک (خاص) حالت ہوگیshanunيُغْنِيهِجو بےپرواہ کردے گی اس کوyugh'nīhi٣٧
ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آپڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا۔
۸۰:۳۸
وُجُوهٌۭکچھ چہرےwujūhunيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinمُّسْفِرَةٌۭروشن ہوں گےmus'firatun٣٨
کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گے
۸۰:۳۹
ضَاحِكَةٌۭہنستے ہوں گےḍāḥikatunمُّسْتَبْشِرَةٌۭشادمان ہوں گےmus'tabshiratun٣٩
ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے
۸۰:۴۰
وَوُجُوهٌۭکچھ چہرےwawujūhunيَوْمَئِذٍاس دنyawma-idhinعَلَيْهَاان پرʿalayhāغَبَرَةٌۭغبار ہوگاghabaratun٤٠
اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی
۸۰:۴۱
تَرْهَقُهَاڈھانکے گی ان کوtarhaquhāقَتَرَةٌسیاہیqataratun٤١
اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی
۸۰:۴۲
أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāikaهُمُوہ ہیںhumuٱلْكَفَرَةُجو کافر ہیںl-kafaratuٱلْفَجَرَةُجو فاجر ہیں/ بدکار ہیںl-fajaratu٤٢
یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے