۴۸

الفتح

مدنی ۲۹ آیات پارہ ۲۶
الفتح

سورہ الفتح (الفتح) قرآن مجید کی ۴۸ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۲۹ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۴۸:۱
إِنَّابیشک ہم نےinnāفَتَحْنَافتح عطا کی ہم نےfataḥnāلَكَآپ کوlakaفَتْحًۭافتحfatḥanمُّبِينًۭاکھلیmubīnan١
اے نبی ؐ ، ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی1
۴۸:۲
لِّيَغْفِرَتاکہ درگزر فرمائےliyaghfiraلَكَآپ کے لیےlakaٱللَّهُاللہl-lahuمَاجوتَقَدَّمَپہلے ہوچکاtaqaddamaمِنسےminذَنۢبِكَآپ کے قصور میں (سے)dhanbikaوَمَااور جوwamāتَأَخَّرَبعد میں ہواta-akharaوَيُتِمَّاور پورا کردےwayutimmaنِعْمَتَهُۥاپنی نعمت کوniʿ'matahuعَلَيْكَآپ پرʿalaykaوَيَهْدِيَكَاور رہنمائی کرے آپ کیwayahdiyakaصِرَٰطًۭاراستے کی طرفṣirāṭanمُّسْتَقِيمًۭاسیدھےmus'taqīman٢
تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے1 اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل  کر دے2 اور تمھیں سیدھا راستہ دکھائے3
۴۸:۳
وَيَنصُرَكَاور مدد فرمائے آپ کیwayanṣurakaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuنَصْرًامددnaṣranعَزِيزًازبردستʿazīzan٣
اور تم کو زبردست نصرت بخشے۔1
۴۸:۴
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَنزَلَجس نے نازل کیanzalaٱلسَّكِينَةَسکینتl-sakīnataفِىمیںقُلُوبِدلوںqulūbiٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کےl-mu'minīnaلِيَزْدَادُوٓا۟تاکہ وہ بڑھ جائیںliyazdādūإِيمَـٰنًۭاایمان میںīmānanمَّعَساتھmaʿaإِيمَـٰنِهِمْ ۗاپنے ایمان کےīmānihimوَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہیںwalillahiجُنُودُلشکرjunūduٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کےwal-arḍiوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuعَلِيمًاعلم والاʿalīmanحَكِيمًۭاحکمت والاḥakīman٤
وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی1 تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ ایک ایمان اور بڑھا لیں۔2 زمین اور آسمانوں کے سب لشکر اللہ کے قبضہٴ  قدرت میں ہیں اور وہ علیم و حکیم ہے۔3
۴۸:۵
لِّيُدْخِلَتاکہ داخل کرےliyud'khilaٱلْمُؤْمِنِينَمومن مردوں کوl-mu'minīnaوَٱلْمُؤْمِنَـٰتِاور مومن عورتوں کوwal-mu'minātiجَنَّـٰتٍۢباغوں میںjannātinتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِنسےminتَحْتِهَاان کے نیچے (سے)taḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāruخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīnaفِيهَااس میںfīhāوَيُكَفِّرَاور دور کردےwayukaffiraعَنْهُمْان سےʿanhumسَيِّـَٔاتِهِمْ ۚان کی برائیاںsayyiātihimوَكَانَاور ہےwakānaذَٰلِكَیہdhālikaعِندَنزدیکʿindaٱللَّهِاللہ کےl-lahiفَوْزًاکامیابیfawzanعَظِيمًۭابڑیʿaẓīman٥
(اس نے یہ کام اس لیے کیا ہے)تاکہ مومن مردوں اور عورتوں1 کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنّتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہو ں گی اور ان کی برائیاں ان سے دور کر دے۔۔۔۔2 اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے
۴۸:۶
وَيُعَذِّبَاور عذاب دےwayuʿadhibaٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافقوں کوl-munāfiqīnaوَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِاور منافق عورتوں کوwal-munāfiqātiوَٱلْمُشْرِكِينَاور مشرک مردوں کوwal-mush'rikīnaوَٱلْمُشْرِكَـٰتِاور مشرک عورتوں کوwal-mush'rikātiٱلظَّآنِّينَجو گمان کرنے والے ہیںl-ẓānīnaبِٱللَّهِاللہ کے بارے میںbil-lahiظَنَّگمانẓannaٱلسَّوْءِ ۚبراl-sawiعَلَيْهِمْانہی پرʿalayhimدَآئِرَةُگردش ہےdāiratuٱلسَّوْءِ ۖبریl-sawiوَغَضِبَاور ناراض ہواwaghaḍibaٱللَّهُاللہl-lahuعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوَلَعَنَهُمْاور اس نے لعنت کی ان پرwalaʿanahumوَأَعَدَّاور اس نے تیار کیاwa-aʿaddaلَهُمْان کے لیےlahumجَهَنَّمَ ۖجہنمjahannamaوَسَآءَتْاور بہت ہی برا ہےwasāatمَصِيرًۭاٹھکانہmaṣīran٦
اور ان منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق بُرے گمان رکھتے ہیں۔1 بُرائی  کے پھیر  میں وہ خودہی آگئے،2 اللہ کا غضب ان پر ہوا اور اس نے ان پر لعنت کی اور ان کے لیے جہنم مہیّا کر دی جو بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے
۴۸:۷
وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہیںwalillahiجُنُودُلشکرjunūduٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کےwal-arḍiوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuعَزِيزًاغالبʿazīzanحَكِيمًاحکمت والاḥakīman٧
زمین اور آسمان کے لشکر اللہ ہی کے قبضہٴ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔1
۴۸:۸
إِنَّآبیشک ہم نےinnāأَرْسَلْنَـٰكَبھیجا ہم نے آپ کوarsalnākaشَـٰهِدًۭاشہادت دینے والاshāhidanوَمُبَشِّرًۭااور خوشخبری دینے والاwamubashiranوَنَذِيرًۭااور ڈرانے والاwanadhīran٨
اے نبیؐ ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا،1 بشارت دینے والا اور خبر دار کردینے والا2 بنا کر بھیجا ہے
۴۸:۹
لِّتُؤْمِنُوا۟تاکہ تم ایمان لاؤlitu'minūبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول پرwarasūlihiوَتُعَزِّرُوهُاور تم قوت دو اس کوwatuʿazzirūhuوَتُوَقِّرُوهُاور تم تعظیم کرو اس کیwatuwaqqirūhuوَتُسَبِّحُوهُاور تم تسبیح بیان کرو اس کیwatusabbiḥūhuبُكْرَةًۭصبحbuk'ratanوَأَصِيلًااور شامwa-aṣīlan٩
تاکہ اے لوگو، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔1
۴۸:۱۰
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُبَايِعُونَكَجنہوں نے بیعت کی آپ کی۔ جو بیعت کر رہے ہیں آپ کیyubāyiʿūnakaإِنَّمَابیشکinnamāيُبَايِعُونَوہ بیعت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بیعت کیyubāyiʿūnaٱللَّهَاللہ سےl-lahaيَدُہاتھ تھاyaduٱللَّهِاللہ کاl-lahiفَوْقَاوپر ہےfawqaأَيْدِيهِمْ ۚان کے ہاتھ پرaydīhimفَمَنتو جو کوئیfamanنَّكَثَتوڑ دےnakathaفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāيَنكُثُوہ توڑتا ہےyankuthuعَلَىٰپرʿalāنَفْسِهِۦ ۖاپنے نفسnafsihiوَمَنْاور جو کوئیwamanأَوْفَىٰپورا کرےawfāبِمَااس کو جوbimāعَـٰهَدَاس نے عہد کیاʿāhadaعَلَيْهُاس پرʿalayhuٱللَّهَاللہ سےl-lahaفَسَيُؤْتِيهِتو عنقریب وہ دے گا اس کوfasayu'tīhiأَجْرًااجرajranعَظِيمًۭاعظیمʿaẓīman١٠
اے نبیؐ ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے1  وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے۔ ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا۔2 اب جو اس عہد کو توڑے گا اس کی عہد  شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہو گا ، اور جو اس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے،3 اللہ عنقریب اس کوبڑا  اجر عطا فرمائے گا
۴۸:۱۱
سَيَقُولُعنقریب کہیں گےsayaqūluلَكَآپ کوlakaٱلْمُخَلَّفُونَپیچھے چھوڑے جانے والے۔ پیچھے رہ جانے والےl-mukhalafūnaمِنَسےminaٱلْأَعْرَابِبدوؤں میں (سے)l-aʿrābiشَغَلَتْنَآمشغول کیا تھا ہم کوshaghalatnāأَمْوَٰلُنَاہمارے مالوں نےamwālunāوَأَهْلُونَااور ہمارے اہل و عیال نےwa-ahlūnāفَٱسْتَغْفِرْپس بخشش مانگیئےfa-is'taghfirلَنَا ۚہمارے لیےlanāيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaبِأَلْسِنَتِهِماپنی زبانوں کے ساتھbi-alsinatihimمَّاجولَيْسَنہیںlaysaفِىمیںقُلُوبِهِمْ ۚان کے دلوں (میں)qulūbihimقُلْکہہ دیجیےqulفَمَنپس کونfamanيَمْلِكُمالک ہوگاyamlikuلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنَسےminaٱللَّهِاللہl-lahiشَيْـًٔاکسی چیز کاshayanإِنْاگرinأَرَادَاس نے ارادہ کیاarādaبِكُمْتمہارے ساتھbikumضَرًّانقصان کاḍarranأَوْیاawأَرَادَاس نے ارادہ کیاarādaبِكُمْتمہارے ساتھbikumنَفْعًۢا ۚنفع کاnafʿanبَلْبلکہbalكَانَہےkānaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کر رہے ہوtaʿmalūnaخَبِيرًۢاپورا باخبرkhabīran١١
اے نبیؐ ، بدوی عربوں1 میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے اب وہ آکر ضرور تم سے کہیں گے کہ ”ہمیں اپنے اموال اور بال بچّوں کی فکر نے مشغول کر رکھا تھا، آپ ہمارے لیے مغفرت کی دُعا فرمائیں۔“ یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں  ہوتیں۔2 ان سے کہنا”اچھا ، یہی بات ہے تو کون تمہارے معاملہ میں اللہ کے فیصلے کو روک دینے کا کچھ بھی اختیار رکھتا ہے اگر وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا نفع بخشنا چاہے؟ تمہارے اعمال سے تو اللہ ہی باخبر ہے۔3
۴۸:۱۲
بَلْبلکہbalظَنَنتُمْگمان کیا تم نےẓanantumأَنکہanلَّنہرگز نہیںlanيَنقَلِبَپلٹ کر آئیں گےyanqalibaٱلرَّسُولُرسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-rasūluوَٱلْمُؤْمِنُونَاور مومنwal-mu'minūnaإِلَىٰٓطرفilāأَهْلِيهِمْاپنے گھر والوں کی طرفahlīhimأَبَدًۭاکبھی بھیabadanوَزُيِّنَاور خوبصورت بنادی گئیwazuyyinaذَٰلِكَیہ باتdhālikaفِىمیںقُلُوبِكُمْتمہارے دلوں میںqulūbikumوَظَنَنتُمْاور گمان کیا تم نےwaẓanantumظَنَّگمانẓannaٱلسَّوْءِبراl-sawiوَكُنتُمْاور ہو تمwakuntumقَوْمًۢاقوم۔ لوگqawmanبُورًۭاہلاک ہونے والےbūran١٢
(مگر اصلہ بات وہ نہیں ہے جو تم کہہ رہے ہو) بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول  اور مومنین اپنے گھر والوں میں ہر گز پلٹ کر نہ آسکیں گے  اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت بھلا لگا1 اور تم نے بہت بُرے گمان کیے اور تم سخت بد باطن لوگ ہو۔2“
۴۸:۱۳
وَمَناور جو کوئیwamanلَّمْنہlamيُؤْمِنۢایمان لائےyu'minبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول پرwarasūlihiفَإِنَّآتو بیشک ہم نےfa-innāأَعْتَدْنَاتیار کیا ہم نےaʿtadnāلِلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لیےlil'kāfirīnaسَعِيرًۭابھڑکتی ہوئی آگ کوsaʿīran١٣
اللہ اور اس  کے رسول پر جو لوگ ایمان نہ رکھتے ہوں ایسے کافروں  کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیّا  کر رکھی ہے۔1
۴۸:۱۴
وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahiمُلْكُبادشاہتmul'kuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کیwal-arḍiيَغْفِرُبخش دے گاyaghfiruلِمَنجس کوlimanيَشَآءُوہ چاہے گاyashāuوَيُعَذِّبُاور عذاب دے گاwayuʿadhibuمَنجس کوmanيَشَآءُ ۚوہ چاہے گاyashāuوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuغَفُورًۭاغفورghafūranرَّحِيمًۭارحیمraḥīman١٤
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی  کا مالک اللہ ہی ہے۔ جسے چاہے معاف  کرے اور جسے چاہے سزا دے، اور وہ غفورورحیم ہے۔1
۴۸:۱۵
سَيَقُولُعنقریب وہ کہیں گےsayaqūluٱلْمُخَلَّفُونَپیچھے چھوڑے جانے والے۔ رہ جانے والےl-mukhalafūnaإِذَاجبidhāٱنطَلَقْتُمْچلو گے تمinṭalaqtumإِلَىٰطرفilāمَغَانِمَغنیمتوں کےmaghānimaلِتَأْخُذُوهَاتاکہ تم لے سکو ان کوlitakhudhūhāذَرُونَاچھوڑ دو ہم کوdharūnāنَتَّبِعْكُمْ ۖہم پیروی کریں تمہاریnattabiʿ'kumيُرِيدُونَوہ چاہتے ہیںyurīdūnaأَنکہanيُبَدِّلُوا۟وہ بدل ڈالیںyubaddilūكَلَـٰمَکلامkalāmaٱللَّهِ ۚاللہ کاl-lahiقُلکہہ دیجیےqulلَّنہرگز نہیںlanتَتَّبِعُونَاتم پیروی کرو گے ہماریtattabiʿūnāكَذَٰلِكُمْاسی طرح تمہیںkadhālikumقَالَفرمایاqālaٱللَّهُاللہ نےl-lahuمِنسےminقَبْلُ ۖاس سے پہلےqabluفَسَيَقُولُونَپس عنقریب وہ کہیں گےfasayaqūlūnaبَلْبلکہbalتَحْسُدُونَنَا ۚتم حسد کرتے ہو ہم سےtaḥsudūnanāبَلْنہیں بلکہbalكَانُوا۟ہیں وہkānūلَانہیںيَفْقَهُونَوہ سمجھتےyafqahūnaإِلَّامگرillāقَلِيلًۭابہت کمqalīlan١٥
جب تم مالِ غنیمت حاصل کرنے کے لیے جانے لگو گے تو یہ پیچھے چھوڑے جانے والے لوگ تم سے ضرور کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے دو۔1 یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے فرمان کو بدل دیں۔2 ان سے صاف کہہ دینا کہ ”تم ہر گز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے ،اللہ پہلے ہی یہ فرما چکا ہے۔“3 یہ کہیں گے کہ”نہیں، بلکہ تم لوگ ہم سے حسد کر رہے ہو“۔(حالانکہ بات حسد کی نہیں ہے)بلکہ یہ لوگ صحیح بات کو کم ہی سمجھتے ہیں
۴۸:۱۶
قُلکہہ دیجیےqulلِّلْمُخَلَّفِينَپیچھے چھوڑے جانے والوں سے۔ رہ جانے والوں سےlil'mukhallafīnaمِنَسےminaٱلْأَعْرَابِبدوؤں میں (سے)l-aʿrābiسَتُدْعَوْنَعنقریب تم بلائے جاؤ گےsatud'ʿawnaإِلَىٰطرفilāقَوْمٍایک قوم کےqawminأُو۟لِىوالیulīبَأْسٍۢقوت والیbasinشَدِيدٍۢسختshadīdinتُقَـٰتِلُونَهُمْتمہیں جنگ کرنا ہوگی ان سےtuqātilūnahumأَوْیاawيُسْلِمُونَ ۖوہ مطیع ہوجائیں گےyus'limūnaفَإِنپھر اگرfa-inتُطِيعُوا۟تم اطاعت کروtuṭīʿūيُؤْتِكُمُدے گا تم کوyu'tikumuٱللَّهُاللہl-lahuأَجْرًااجرajranحَسَنًۭا ۖاچھاḥasananوَإِناور اگرwa-inتَتَوَلَّوْا۟تم منہ موڑ گئےtatawallawكَمَاجیسا کہkamāتَوَلَّيْتُمتم نے منہ موڑا تھاtawallaytumمِّنسےminقَبْلُاس سے پہلےqabluيُعَذِّبْكُمْوہ عذاب دے گا تم کوyuʿadhib'kumعَذَابًاعذابʿadhābanأَلِيمًۭادردناکalīman١٦
ان پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ”عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں۔ تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہوجائیں گے۔1 اس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دیگا، اور اگر تم پھر اسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو درد ناک سزا دے گا
۴۸:۱۷
لَّيْسَنہیں ہےlaysaعَلَىپرʿalāٱلْأَعْمَىٰاندھےl-aʿmāحَرَجٌۭکوئی گناہḥarajunوَلَااور نہwalāعَلَىپرʿalāٱلْأَعْرَجِلنگڑےl-aʿrajiحَرَجٌۭکوئی گناہḥarajunوَلَااور نہwalāعَلَىپرʿalāٱلْمَرِيضِمریضl-marīḍiحَرَجٌۭ ۗکوئی گناہḥarajunوَمَناور جوwamanيُطِعِاطاعت کرے گاyuṭiʿiٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَرَسُولَهُۥاور اس کے رسول کیwarasūlahuيُدْخِلْهُداخل کرے گا اس کوyud'khil'huجَنَّـٰتٍۢباغوں میںjannātinتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِنسےminتَحْتِهَاان کے نیچے سےtaḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُ ۖنہریںl-anhāruوَمَناور جو کوئیwamanيَتَوَلَّمنہ پھیرے گاyatawallaيُعَذِّبْهُوہ عذاب دے گا اس کوyuʿadhib'huعَذَابًاعذابʿadhābanأَلِيمًۭادردناکalīman١٧
اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں۔1 جو کوئی اللہ اور اس کے رسول  کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ان جنّتوں  میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہو ں گی اور جو منہ پھیرے گا  اسے وہ درد ناک عذاب دے گا“
۴۸:۱۸
۞ لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqadرَضِىَراضی ہوگیاraḍiyaٱللَّهُاللہl-lahuعَنِسےʿaniٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں (سے)l-mu'minīnaإِذْجبidhيُبَايِعُونَكَوہ بیعت کر رہے تھے آپ سےyubāyiʿūnakaتَحْتَنیچےtaḥtaٱلشَّجَرَةِدرخت کےl-shajaratiفَعَلِمَتو اس نے جان لیاfaʿalimaمَاجوفِىمیںقُلُوبِهِمْان کے دلوں میں تھاqulūbihimفَأَنزَلَتو اس نے اتاریfa-anzalaٱلسَّكِينَةَسکینت۔ تسکینl-sakīnataعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوَأَثَـٰبَهُمْاور عطا کی ان کوwa-athābahumفَتْحًۭافتحfatḥanقَرِيبًۭاقریبیqarīban١٨
اللہ مومنوں سے خوش ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے تم سےبیعت کر رہے تھے۔1 ان کے دلوں کا حال اس کو معلوم تھا، اس لیے اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی،2 ان کو انعام میں قریبی فتح بخشی
۴۸:۱۹
وَمَغَانِمَاور غنیمتیںwamaghānimaكَثِيرَةًۭبہت سیkathīratanيَأْخُذُونَهَا ۗجنہیں وہ لیں گےyakhudhūnahāوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہl-lahuعَزِيزًاغالبʿazīzanحَكِيمًۭاحکمت والاḥakīman١٩
اور بہت سا مالِ غنیمت انہیں عطا کر دیا جسے وہ (عنقریب) حاصل کریں گے۔1 اللہ زبردست اور حکیم ہے
۴۸:۲۰
وَعَدَكُمُوعدہ کیا تم سےwaʿadakumuٱللَّهُاللہ نےl-lahuمَغَانِمَغنیمتوں کاmaghānimaكَثِيرَةًۭبہت سیkathīratanتَأْخُذُونَهَاتم لو گے ان کوtakhudhūnahāفَعَجَّلَتو اس نے جلدی دیfaʿajjalaلَكُمْتم کوlakumهَـٰذِهِۦیہhādhihiوَكَفَّاور روک دیاwakaffaأَيْدِىَہاتھوں کوaydiyaٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsiعَنكُمْتم سےʿankumوَلِتَكُونَاور تاکہ ہوجائےwalitakūnaءَايَةًۭایک نشانیāyatanلِّلْمُؤْمِنِينَمومنوں کے لیےlil'mu'minīnaوَيَهْدِيَكُمْاور ہدایت بخشے تم کوwayahdiyakumصِرَٰطًۭاراستے کیṣirāṭanمُّسْتَقِيمًۭاسیدھےmus'taqīman٢٠
اللہ تم سے بکثرت اموالِ غنیمت کاوعدہ کرتا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے۔1 فوری طور پر تو یہ فتح اس نے تمہیں عطا کر دی2 اور لوگوں  کے ہاتھ تمہارے خلاف اٹھنے سے روک دیے،3 تاکہ یہ مومنوں کےلیے ایک نشانی بن جائے4 اور اللہ سیدھے راستے کی طرف تمہیں ہدایت بخشے۔5
۴۸:۲۱
وَأُخْرَىٰاور دوسری چیزwa-ukh'rāلَمْنہیںlamتَقْدِرُوا۟تم قادر ہوئےtaqdirūعَلَيْهَااس پرʿalayhāقَدْتحقیقqadأَحَاطَگھیر رکھا ہےaḥāṭaٱللَّهُاللہ نےl-lahuبِهَا ۚاس کوbihāوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہl-lahuعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز (پر)shayinقَدِيرًۭاقدرت رکھنے والاqadīran٢١
اِس کے علاوہ دوسری اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی  تک قادر نہیں ہوئے ہو  اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے،1 اللہ ہر چیز پر قادر ہے
۴۸:۲۲
وَلَوْاور اگرwalawقَـٰتَلَكُمُجنگ کرتے تم سےqātalakumuٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلَوَلَّوُا۟البتہ پھیر لیتےlawallawūٱلْأَدْبَـٰرَپیٹھیںl-adbāraثُمَّپھرthummaلَانہيَجِدُونَوہ پاتےyajidūnaوَلِيًّۭاکوئی دوستwaliyyanوَلَااور نہwalāنَصِيرًۭاکوئی مددگارnaṣīran٢٢
یہ کافر لوگ اگر اس وقت تم سے لڑگئے ہو تے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی و مدد گار نہ پاتے۔1
۴۸:۲۳
سُنَّةَطریقہsunnataٱللَّهِاللہ کاl-lahiٱلَّتِىوہ جوallatīقَدْتحقیقqadخَلَتْگزر چکاkhalatمِنسےminقَبْلُ ۖاس سے پہلےqabluوَلَناور ہرگز نہwalanتَجِدَتم پاؤ گےtajidaلِسُنَّةِسنت کو۔ طریقے کوlisunnatiٱللَّهِاللہ کیl-lahiتَبْدِيلًۭابدلنے والاtabdīlan٢٣
یہ اللہ کی سنّت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے1 اور تم اللہ کی سنّت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے
۴۸:۲۴
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīكَفَّجس نے روک دیاkaffaأَيْدِيَهُمْان کے ہاتھوں کوaydiyahumعَنكُمْتم سےʿankumوَأَيْدِيَكُمْاور تمہارے ہاتھوں کوwa-aydiyakumعَنْهُمان سےʿanhumبِبَطْنِوادی میںbibaṭniمَكَّةَمکہ کیmakkataمِنۢکےminبَعْدِاس کے بعدbaʿdiأَنْکہanأَظْفَرَكُمْاس نے غلبہ عطا کیا تم کوaẓfarakumعَلَيْهِمْ ۚان پرʿalayhimوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūnaبَصِيرًادیکھنے والاbaṣīran٢٤
وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے، حالانکہ وہ اُن پر تمہیں غلبہ عطا کر چکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا
۴۸:۲۵
هُمُوہhumuٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūوَصَدُّوكُمْاور انہوں نے روکا تم کوwaṣaddūkumعَنِسےʿaniٱلْمَسْجِدِمسجدl-masjidiٱلْحَرَامِحرام (سے)l-ḥarāmiوَٱلْهَدْىَاور قربانی کے جانورwal-hadyaمَعْكُوفًاممنوع کیے ہوئے تھے۔ روکے ہوئے تھےmaʿkūfanأَنکہanيَبْلُغَپہنچیںyablughaمَحِلَّهُۥ ۚاپنی حلال گاہ کوmaḥillahuوَلَوْلَااور اگر نہ ہوتےwalawlāرِجَالٌۭکچھ مردrijālunمُّؤْمِنُونَمومنmu'minūnaوَنِسَآءٌۭاور عورتیںwanisāonمُّؤْمِنَـٰتٌۭاور مومن (عورتیں )mu'minātunلَّمْنہیںlamتَعْلَمُوهُمْتم جانتے ان کوtaʿlamūhumأَنکہanتَطَـُٔوهُمْتم پامال کر دو گے انہیںtaṭaūhumفَتُصِيبَكُمتو پہنچتی تم کوfatuṣībakumمِّنْهُمان سےmin'humمَّعَرَّةٌۢمضرت۔ نقصان۔ عارmaʿarratunبِغَيْرِبغیرbighayriعِلْمٍۢ ۖعلم کےʿil'minلِّيُدْخِلَتاکہ داخل کرےliyud'khilaٱللَّهُاللہl-lahuفِىمیںرَحْمَتِهِۦاپنی رحمت (میں)raḥmatihiمَنجسےmanيَشَآءُ ۚچاہےyashāuلَوْاگرlawتَزَيَّلُوا۟وہ جدا ہوتے ۔ الگ ہوتے۔ ایک طرف ہوتےtazayyalūلَعَذَّبْنَاالبتہ عذاب دیتے ہمlaʿadhabnāٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمِنْهُمْان میں سےmin'humعَذَابًاعذابʿadhābanأَلِيمًادردناکalīman٢٥
وہی لوگ تو ہیں جنھوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روکا اور ہدی کے اونٹوں کو ان کی قربانی کی جگہ نہ پہنچنے دیا۔1 اگر (مکّہ میں) ایسے مومن مرد و عورت موجود نہ ہو تے  جنھیں تم نہیں جانتے، اور یہ خطرہ نہ ہوتا کہ نادانستگی میں تم انھیں پامال کر دوگے اور اس سے تم پر حرف آئے گا(تو جنگ نہ روکی جاتی۔ روکی وہ اس لیے گئی)تا کہ اللہ اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کر لے۔ وہ مومن الگ ہو گئے ہوتے تو (اہل مکّہ میں سے) جو کافر تھے ان کو ہم ضرور سخت سزا دیتے۔2
۴۸:۲۶
إِذْجبidhجَعَلَبٹھا لیjaʿalaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūفِىمیںقُلُوبِهِمُاپنے دلوں (میں)qulūbihimuٱلْحَمِيَّةَحمیت کوl-ḥamiyataحَمِيَّةَحمیت۔ عار۔ غرورḥamiyyataٱلْجَـٰهِلِيَّةِجاہلیت کیl-jāhiliyatiفَأَنزَلَتو نازل کیfa-anzalaٱللَّهُاللہ نےl-lahuسَكِينَتَهُۥاپنی سکینتsakīnatahuعَلَىٰپرʿalāرَسُولِهِۦاپنے رسول (پر)rasūlihiوَعَلَىاور پرwaʿalāٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں (پر)l-mu'minīnaوَأَلْزَمَهُمْاور پابند کیا ان کوwa-alzamahumكَلِمَةَبات کاkalimataٱلتَّقْوَىٰتقوی کیl-taqwāوَكَانُوٓا۟اور تھے وہwakānūأَحَقَّزیادہ حقدارaḥaqqaبِهَااس کےbihāوَأَهْلَهَا ۚاور اہل اس کےwa-ahlahāوَكَانَاور ہےwakānaٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahuبِكُلِّساتھ ہرbikulliشَىْءٍچیز کےshayinعَلِيمًۭاعلم رکھنے والاʿalīman٢٦
(یہی وجہ ہے کہ) جب ان کافروں نے اپنے دلوں میں جاہلانہ حمیّت بٹھالی 1تو اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر سکینت نازل فرمائی2 اور مومنوں کو تقوٰی کی بات کا پابند رکھا کہ وہی اس کے زیادہ حق دار اور اس کے اہل تھے۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
۴۸:۲۷
لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqadصَدَقَسچ کر دکھایاṣadaqaٱللَّهُاللہ نےl-lahuرَسُولَهُاپنے رسول کےrasūlahuٱلرُّءْيَاخواب کوl-ru'yāبِٱلْحَقِّ ۖحق کے ساتھbil-ḥaqiلَتَدْخُلُنَّالبتہ تم ضرور داخل ہوگےlatadkhulunnaٱلْمَسْجِدَمسجدl-masjidaٱلْحَرَامَحرام میںl-ḥarāmaإِناگرinشَآءَچاہاshāaٱللَّهُاللہ نےl-lahuءَامِنِينَامن کی حالت میںāminīnaمُحَلِّقِينَمنڈائے ہوئے۔ منڈوانے والےmuḥalliqīnaرُءُوسَكُمْاپنے سروں کوruūsakumوَمُقَصِّرِينَاور ترشوائے ہوئےwamuqaṣṣirīnaلَانہیںتَخَافُونَ ۖتم ڈرو گےtakhāfūnaفَعَلِمَتو وہ جانتا تھا اسےfaʿalimaمَاجولَمْنہیںlamتَعْلَمُوا۟تم جانتے تھےtaʿlamūفَجَعَلَتو اس نے کردیfajaʿalaمِنکےminدُونِعلاوہdūniذَٰلِكَاس کےdhālikaفَتْحًۭافتحfatḥanقَرِيبًاقریبیqarīban٢٧
فی الواقع اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھا یا تھا جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا۔1 اِنشاءاللہ 2تم ضرور مسجد حرام میں پورے امن کے ساتھ داخل ہوگے،3 اپنے سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے،4 اور تمہیں کوئی خوف نہ ہو گا۔ وہ اس بات کو جانتا تھا جسے تم نہ جانتے تھے اس لیے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے اس نے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرمادی
۴۸:۲۸
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَرْسَلَجس نے بھیجاarsalaرَسُولَهُۥاپنے رسول کوrasūlahuبِٱلْهُدَىٰہدایت دے کرbil-hudāوَدِينِاور دینwadīniٱلْحَقِّحق کے ساتھl-ḥaqiلِيُظْهِرَهُۥتاکہ غالب کردے اس کو۔ ظاہر کردے اس کوliyuẓ'hirahuعَلَىاوپرʿalāٱلدِّينِدین کےl-dīniكُلِّهِۦ ۚسارے کے سارےkullihiوَكَفَىٰاور کافی ہےwakafāبِٱللَّهِاللہbil-lahiشَهِيدًۭاگواہshahīdan٢٨
وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجاہے تاکہ اس کو پوری جنسِ دین پر غالب کر دے اور اس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے۔1
۴۸:۲۹
مُّحَمَّدٌۭمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)muḥammadunرَّسُولُرسول ہیںrasūluٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaمَعَهُۥٓجو آپ کے ساتھ ہیںmaʿahuأَشِدَّآءُسخت ہیںashiddāuعَلَىپرʿalāٱلْكُفَّارِکافروں (پر)l-kufāriرُحَمَآءُرحیم ہیں۔ شفیق ہیںruḥamāuبَيْنَهُمْ ۖآپس میںbaynahumتَرَىٰهُمْتم دیکھو گے ان کوtarāhumرُكَّعًۭارکوع کرتے ہوئےrukkaʿanسُجَّدًۭاسجدے کرتے ہوئےsujjadanيَبْتَغُونَوہ تلاش کرتے ہیںyabtaghūnaفَضْلًۭافضلfaḍlanمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ کی طرف (سے)l-lahiوَرِضْوَٰنًۭا ۖاور رضامندی کوwariḍ'wānanسِيمَاهُمْان کی علامتیںsīmāhumفِىمیںوُجُوهِهِمان کے چہروں میں ہیںwujūhihimمِّنْسےminأَثَرِنشان (سے)athariٱلسُّجُودِ ۚسجدوں کےl-sujūdiذَٰلِكَیہdhālikaمَثَلُهُمْان کی مثال ہےmathaluhumفِىمیںٱلتَّوْرَىٰةِ ۚتورات (میں)l-tawrātiوَمَثَلُهُمْاور ان کی مثالwamathaluhumفِىمیںٱلْإِنجِيلِانجیل (میں)l-injīliكَزَرْعٍمانند ایک کھیتی کےkazarʿinأَخْرَجَجس نے نکالیakhrajaشَطْـَٔهُۥاپنی کونپلshaṭahuفَـَٔازَرَهُۥپھر تقویت دی اس کوfaāzarahuفَٱسْتَغْلَظَپھر وہ سخت ہوئیfa-is'taghlaẓaفَٱسْتَوَىٰپھر کھڑی ہوگئیfa-is'tawāعَلَىٰپرʿalāسُوقِهِۦاپنے تنے (پر)sūqihiيُعْجِبُخوش کرتی ہےyuʿ'jibuٱلزُّرَّاعَکاشت کاروں کوl-zurāʿaلِيَغِيظَتاکہ غضب ناک کرےliyaghīẓaبِهِمُساتھ ان کےbihimuٱلْكُفَّارَ ۗکافروں کوl-kufāraوَعَدَوعدہ کیاwaʿadaٱللَّهُاللہ نےl-lahuٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے کام کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiمِنْهُمان میں سےmin'humمَّغْفِرَةًۭبخشش کاmaghfiratanوَأَجْرًااور اجرwa-ajranعَظِيمًۢاعظیم کاʿaẓīman٢٩
محمدؐ اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت1  اور آپس میں رحیم ہیں۔2 تم جب دیکھو  گے انہیں رکوع وسجود، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے۔ سجود کے اثرات ان کے چہروں پرموجود ہیں جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں۔3 یہ ہے ان کی صفت توراة میں۔4 اور انجیل  میں ان کی مثال یوں دی گئی ہے5 کہ گویا ایک کھیتی ہے جس نے پہلے کونپل نکالی، پھر اس کو تقویت دی ، پھر وہ گدرائی ، پھر اپنے  تنے پر کھڑی ہو گئی۔ کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کر تی ہے تا کہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں۔ اِس گروہ کےلوگ جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اللہ نےان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے۔6