۱۵
الحجر
الحجر
سورہ الحجر (الحجر) قرآن مجید کی ۱۵ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۹۹ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱۵:۱
الٓر ۚالرalif-lam-raتِلْكَیہtil'kaءَايَـٰتُآیات ہیںāyātuٱلْكِتَـٰبِکتاب کیl-kitābiوَقُرْءَانٍۢاور قرآنwaqur'āninمُّبِينٍۢروشن کیmubīnin١
ا۔ل۔ر، یہ آیات ہیں کتابِ الہٰی اور قرآن ِ مبین کی۔1
۱۵:۲
رُّبَمَابعض اوقات۔ اکثر اوقاتrubamāيَوَدُّچاہتے ہیں۔ چاہیں گےyawadduٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلَوْکاشlawكَانُوا۟کہ وہ ہوتےkānūمُسْلِمِينَمسلمانmus'limīna٢
بعید نہیں کہ ایک وقت وہ آ جائے جب وہی لوگ جنہوں نے آج (دعوت اسلام کو قبول کرنے سے) انکار کر دیا ہے پچھتا پچھتا کر کہیں گے کہ کاش ہم نے سر تسلیم خم کر دیا ہوتا
۱۵:۳
ذَرْهُمْچھوڑ دو ان کوdharhumيَأْكُلُوا۟کھائیںyakulūوَيَتَمَتَّعُوا۟اور فائدے اٹھائیںwayatamattaʿūوَيُلْهِهِمُاور غافل بنائے ان کوwayul'hihimuٱلْأَمَلُ ۖامیدl-amaluفَسَوْفَپس عنقریبfasawfaيَعْلَمُونَوہ جان لیں گےyaʿlamūna٣
چھوڑو اِنہیں کھائیں، پییں، مزے کریں، اور بھلاوے میں ڈالے رکھے اِن کو جھوٹی امید عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
۱۵:۴
وَمَآاور نہیںwamāأَهْلَكْنَاہلاک کیا ہم نےahlaknāمِنکسیminقَرْيَةٍبستی کوqaryatinإِلَّامگرillāوَلَهَااور اس کے لیےwalahāكِتَابٌۭنوشتہ ہےkitābunمَّعْلُومٌۭمعلوم۔ مقررmaʿlūmun٤
ہم نے اِس سے پہلے جس بستی کو بھی ہلاک کیا ہے اس کے لیے ایک خاص مہلتِ عمل لکھی جا چکی تھی۔1
۱۵:۵
مَّانہیںmāتَسْبِقُآگے جاسکتی۔ سبقت کرسکتیtasbiquمِنْکوئیminأُمَّةٍامت۔ کوئی قومummatinأَجَلَهَااپنے مقرر وقت سےajalahāوَمَااور نہwamāيَسْتَـْٔخِرُونَتاخیر کرسکتی ہےyastakhirūna٥
کوئی قوم نہ اپنے وقت مقرر سے پہلے ہلاک ہوسکتی ہے، نہ اُس کے بعد چھوٹ سکتی ہے
۱۵:۶
وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālūيَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِىوہ شخصalladhīنُزِّلَاتارا گیاnuzzilaعَلَيْهِجس پرʿalayhiٱلذِّكْرُذکر (یعنی قرآن)l-dhik'ruإِنَّكَیقینا توinnakaلَمَجْنُونٌۭالبتہ مجنون ہےlamajnūnun٦
یہ لوگ کہتے ہیں”اَے وہ شخص جس پر ذکر1 نازل ہوا ہے،2 تُو یقیناً دیوانہ ہے
۱۵:۷
لَّوْکیوںlawمَانہیںmāتَأْتِينَالاتے تم ہمارے پاسtatīnāبِٱلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوں کوbil-malāikatiإِناگرinكُنتَہے توkuntaمِنَسےminaٱلصَّـٰدِقِينَسچوں میں سےl-ṣādiqīna٧
اگر تو سچا ہے تو ہمارے سامنے فرشتوں کو لے کیوں نہیں آتا؟"
۱۵:۸
مَانہیںmāنُنَزِّلُہم اتارا کرتےnunazziluٱلْمَلَـٰٓئِكَةَفرشتوں کوl-malāikataإِلَّامگرillāبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiوَمَااور نہیںwamāكَانُوٓا۟ہوا کرتے وہkānūإِذًۭاتبidhanمُّنظَرِينَمہلت دیے جانے والےmunẓarīna٨
ہم فرشتوں کو یوں نہیں اُتار دیا کرتے۔ وہ جب اُترتے ہیں تو حق کے ساتھ اُترتے ہیں اور پھر لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتی۔1
۱۵:۹
إِنَّابیشک ہم نےinnāنَحْنُہم ہی نےnaḥnuنَزَّلْنَااتارا ہم نےnazzalnāٱلذِّكْرَذکر (قرآن)l-dhik'raوَإِنَّااور بیشک ہم ہیwa-innāلَهُۥاس کے لیےlahuلَحَـٰفِظُونَالبتہ حفاظت کرنے والے ہیںlaḥāfiẓūna٩
رہا یہ ذکر ، تو اِس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم خود اِس کےنگہبان ہیں۔1
۱۵:۱۰
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāمِنسےminقَبْلِكَآپ سے پہلے (رسولوں کو)qablikaفِىمیںfīشِيَعِگروہوں میںshiyaʿiٱلْأَوَّلِينَپہلےl-awalīna١٠
اے محمدؐ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں
۱۵:۱۱
وَمَااور نہیںwamāيَأْتِيهِمآیا ان کے پاسyatīhimمِّنسےminرَّسُولٍکوئی رسولrasūlinإِلَّامگرillāكَانُوا۟تھے وہkānūبِهِۦساتھ اس کےbihiيَسْتَهْزِءُونَوہ مذاق اڑاتےyastahziūna١١
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کہ پاس کوئی رسول آیا ہو اور اُنہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہو
۱۵:۱۲
كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaنَسْلُكُهُۥہم گزارتے ہیں اس کوnaslukuhuفِىمیںfīقُلُوبِدلوں میںqulūbiٱلْمُجْرِمِينَمجرموں کےl-muj'rimīna١٢
مجرمین کے دلوں میں تو ہم اس ذکر کو اِسی طرح (سلاخ کے مانند) گزارتے ہیں
۱۵:۱۳
لَانہیںlāيُؤْمِنُونَوہ ایمان لائیں گےyu'minūnaبِهِۦ ۖساتھ اس کےbihiوَقَدْحالانکہ تحقیقwaqadخَلَتْگزر چکاkhalatسُنَّةُطریقہsunnatuٱلْأَوَّلِينَپہلوں کاl-awalīna١٣
وہ اس پر ایمان نہیں لایا کرتے۔ 1قدیم سے اس قماش کے لوگوں کا یہی طریقہ چلا آرہا ہے
۱۵:۱۴
وَلَوْاور اگرwalawفَتَحْنَاکھول دیں ہمfataḥnāعَلَيْهِمان پرʿalayhimبَابًۭاایک دروازہbābanمِّنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiفَظَلُّوا۟تو وہ لگتے۔ شروع ہوتےfaẓallūفِيهِاس میںfīhiيَعْرُجُونَچڑھنے لگتے۔ چڑھ جاتےyaʿrujūna١٤
اگر ہم اُن پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے اور وہ دن دہاڑے اُس میں چڑھنے بھی لگتے
۱۵:۱۵
لَقَالُوٓا۟البتہ وہ کہیں گےlaqālūإِنَّمَابیشکinnamāسُكِّرَتْسست ہوگئیں ہیں۔ مدہوش کردی گئیں ہیںsukkiratأَبْصَـٰرُنَاہماری نگاہیںabṣārunāبَلْبلکہbalنَحْنُہمnaḥnuقَوْمٌۭایک قوم ہیںqawmunمَّسْحُورُونَسحر زدہ۔ جادو کیے گئےmasḥūrūna١٥
تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری آنکھوں کو دھوکا ہو رہا ہے، بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے
۱۵:۱۶
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadجَعَلْنَابنائے ہم نےjaʿalnāفِىمیںfīٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiبُرُوجًۭامضبوط قلعےburūjanوَزَيَّنَّـٰهَااور خوبصورت بنادیا ہم نے اس کوwazayyannāhāلِلنَّـٰظِرِينَدیکھنے والوں کے لیےlilnnāẓirīna١٦
یہ ہماری کارفرمائی ہے کہ آسمان میں ہم نے بہت سے مضبوط قلعے بنائے1، اُن کو دیکھنے والوں کے لیے مزیَّن کیا،2
۱۵:۱۷
وَحَفِظْنَـٰهَااور حفاظت کی ہم نے اس کیwaḥafiẓ'nāhāمِنسےminكُلِّہرkulliشَيْطَـٰنٍۢشیطانshayṭāninرَّجِيمٍمردود (سے)rajīmin١٧
اور ہر شیطانِ مردُود سے اُن کو محفوظ کر دیا۔1
۱۵:۱۸
إِلَّامگرillāمَنِجس نےmaniٱسْتَرَقَچرا لیاis'taraqaٱلسَّمْعَسنناl-samʿaفَأَتْبَعَهُۥتو پیچھا کرتا ہے اس کاfa-atbaʿahuشِهَابٌۭایک شعلہshihābunمُّبِينٌۭروشنmubīnun١٨
کوئی شیطان اِن میں راہ نہیں پا سکتا، اِلّا یہ کہ کچھ سُن گُن لے لے۔1 اور جب وہ سُن گُن لینے کی کوشش کرتا ہے تو ایک شعلہ روشن اُس کا پیچھا کرتا ہے2
۱۵:۱۹
وَٱلْأَرْضَاور زمین (کو)wal-arḍaمَدَدْنَـٰهَاپھیلا دیا ہم نے اس کوmadadnāhāوَأَلْقَيْنَااور ڈالے ہم نےwa-alqaynāفِيهَااس میںfīhāرَوَٰسِىَپہاڑrawāsiyaوَأَنۢبَتْنَااور اگائی ہم نےwa-anbatnāفِيهَااس میںfīhāمِنکیminكُلِّہر طرح کیkulliشَىْءٍۢچیزshayinمَّوْزُونٍۢموزوں۔ مناسبmawzūnin١٩
ہم نے زمین کو پھیلایا، اُس میں پہاڑ جمائے، اُس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تُلی مقدار کے ساتھ اُگائی،1
۱۵:۲۰
وَجَعَلْنَااور بنائے ہم نےwajaʿalnāلَكُمْتمہارے لیےlakumفِيهَااس میںfīhāمَعَـٰيِشَاسباب معیشت۔ سامان زندگیmaʿāyishaوَمَناور ان کے لیےwamanلَّسْتُمْنہیں تمlastumلَهُۥاس کے لیےlahuبِرَٰزِقِينَرازقbirāziqīna٢٠
اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کیے، تمہارے لیے بھی اور اُن بہت سی مخلوقات کے لیے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو
۱۵:۲۱
وَإِناور نہیںwa-inمِّنکوئی بھیminشَىْءٍچیزshayinإِلَّامگرillāعِندَنَاہمارے پاسʿindanāخَزَآئِنُهُۥاس کے خزانے ہیںkhazāinuhuوَمَااور نہیںwamāنُنَزِّلُهُۥٓہم اتارتے اس کوnunazziluhuإِلَّامگرillāبِقَدَرٍۢساتھ ایک اندازے کےbiqadarinمَّعْلُومٍۢجو معلوم ہےmaʿlūmin٢١
کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں، اور جس چیز کو بھی ہم نازل کرتے ہیں ایک مقرر مقدار میں نازل کرتے ہیں۔
۱۵:۲۲
وَأَرْسَلْنَااور بھیجتے ہیں ہمwa-arsalnāٱلرِّيَـٰحَہواؤں کوl-riyāḥaلَوَٰقِحَبار آور بنا کر۔ بوجھل بنا کرlawāqiḥaفَأَنزَلْنَاپھر نازل کیا ہم نےfa-anzalnāمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiمَآءًۭپانیmāanفَأَسْقَيْنَـٰكُمُوهُپس پلایا ہم نے تم کو اسےfa-asqaynākumūhuوَمَآاور نہیںwamāأَنتُمْتمantumلَهُۥاس کے لیےlahuبِخَـٰزِنِينَذخیرہ کرنے والےbikhāzinīna٢٢
بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں، پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں، اور اُس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں اِس دولت کے خزانہ دار تم نہیں ہو
۱۵:۲۳
وَإِنَّااور بیشک ہمwa-innāلَنَحْنُالبتہ ہم ہیlanaḥnuنُحْىِۦہم زندہ کرتے ہیںnuḥ'yīوَنُمِيتُاور ہم موت دیتے ہیںwanumītuوَنَحْنُاور ہمwanaḥnuٱلْوَٰرِثُونَوارث ہیںl-wārithūna٢٣
زندگی اور موت ہم دیتے ہیں، اور ہم ہی سب کے وارث ہونے والے ہیں۔1
۱۵:۲۴
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadعَلِمْنَاجان لیا ہم نےʿalim'nāٱلْمُسْتَقْدِمِينَآگے بڑھنے والوں کوl-mus'taqdimīnaمِنكُمْتم میں سےminkumوَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadعَلِمْنَاجان لیا ہم نےʿalim'nāٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَپیچھے رہنے والوں کوl-mus'takhirīna٢٤
پہلے جو لوگ تم میں سے ہو گزرے ہیں اُن کو بھی ہم نے دیکھ رکھا ہے، اور بعد کے آنے والے بھی ہماری نگاہ میں ہیں
۱۵:۲۵
وَإِنَّاور بیشکwa-innaرَبَّكَتیرا ربrabbakaهُوَوہhuwaيَحْشُرُهُمْ ۚاکٹھا کرے گا ان کوyaḥshuruhumإِنَّهُۥبیشک وہinnahuحَكِيمٌحکمت والا ہےḥakīmunعَلِيمٌۭعلم والا ہےʿalīmun٢٥
یقیناً تمہارا رب ان سب کو اکٹھا کرے گا، وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھی۔1
۱۵:۲۶
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمِنسےminصَلْصَـٰلٍۢکھنکتی مٹی سےṣalṣālinمِّنْسےminحَمَإٍۢسیاہ گارے سے۔ کیچڑ سےḥama-inمَّسْنُونٍۢسڑی ہوئی سےmasnūnin٢٦
ہم نے انسان کو سڑی ہوئی مٹی کے سُوکھے گارے سے بنایا۔1
۱۵:۲۷
وَٱلْجَآنَّاور جنوں کوwal-jānaخَلَقْنَـٰهُپیدا کیا ہم نے ان کوkhalaqnāhuمِنسےminقَبْلُاس سے قبلqabluمِنسےminنَّارِآگnāriٱلسَّمُومِکی لپٹ سےl-samūmi٢٧
اور اس سے پہلے ہم جنّوں کو ہم آگ کی لِپٹ سے پیدا کر چکے تھے۔1
۱۵:۲۸
وَإِذْاور جبwa-idhقَالَفرمایاqālaرَبُّكَتیرے رب نےrabbukaلِلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوں کوlil'malāikatiإِنِّىبیشک میںinnīخَـٰلِقٌۢپیدا کرنے والا ہوںkhāliqunبَشَرًۭاایک انسانbasharanمِّنسےminصَلْصَـٰلٍۢکھنکتی مٹی (سے)ṣalṣālinمِّنْسےminحَمَإٍۢسیارہ گارےḥama-inمَّسْنُونٍۢسڑے ہوئے سےmasnūnin٢٨
پھر یاد کرو اُس موقع کو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ "میں سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے ایک بشر پیدا کر رہا ہوں
۱۵:۲۹
فَإِذَاپھر جبfa-idhāسَوَّيْتُهُۥمیں برابر کردوں اس کوsawwaytuhuوَنَفَخْتُاور میں پھونک دوںwanafakhtuفِيهِاس میںfīhiمِنسےminرُّوحِىاپنی روح سےrūḥīفَقَعُوا۟تو گرپڑناfaqaʿūلَهُۥاس کے لیےlahuسَـٰجِدِينَسجدہ کرتے ہوئےsājidīna٢٩
جب میں اُسے پُورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں1 تو تم سب اُس کے آگے سجدے میں گِر جانا۔“
۱۵:۳۰
فَسَجَدَتو سجدہ کیاfasajadaٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتوں نےl-malāikatuكُلُّهُمْسب کے سب نےkulluhumأَجْمَعُونَسب نے اکٹھےajmaʿūna٣٠
چنانچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
۱۵:۳۱
إِلَّآسوائےillāإِبْلِيسَابلیس کےib'līsaأَبَىٰٓاس نے انکار کیاabāأَنکہanيَكُونَوہ ہوyakūnaمَعَساتھmaʿaٱلسَّـٰجِدِينَسجدہ کرنے والوں کےl-sājidīna٣١
سوائے ابلیس کے کہ اُس نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔1
۱۵:۳۲
قَالَفرمایاqālaيَـٰٓإِبْلِيسُاے ابلیسyāib'līsuمَاکیا ہےmāلَكَتجھ کوlakaأَلَّاکہ نہیںallāتَكُونَہے توtakūnaمَعَساتھmaʿaٱلسَّـٰجِدِينَسجدہ کرنے والوں کےl-sājidīna٣٢
رب نے پوچھا "اے ابلیس، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا؟
۱۵:۳۳
قَالَاس نے کہاqālaلَمْنہیںlamأَكُنہوں میںakunلِّأَسْجُدَکہ میں سجدہ کروںli-asjudaلِبَشَرٍکسی انسان کوlibasharinخَلَقْتَهُۥپیدا کیا تو نے اس کوkhalaqtahuمِنسےminصَلْصَـٰلٍۢکھنکتی مٹی سے۔ بجتی مٹی سےṣalṣālinمِّنْسےminحَمَإٍۢکیچڑ سےḥama-inمَّسْنُونٍۢسڑے ہوئےmasnūnin٣٣
اس نے کہا "میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اِس بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا ہے"
۱۵:۳۴
قَالَفرمایاqālaفَٱخْرُجْپس نکل جاfa-ukh'rujمِنْهَااس سےmin'hāفَإِنَّكَتو بیشک توfa-innakaرَجِيمٌۭمردود ہےrajīmun٣٤
رب نے فرمایا "اچھا تو نکل جا یہاں سے کیونکہ تو مردود ہے
۱۵:۳۵
وَإِنَّاور بیشکwa-innaعَلَيْكَتجھ پرʿalaykaٱللَّعْنَةَلعنت ہےl-laʿnataإِلَىٰتکilāيَوْمِدنyawmiٱلدِّينِجزا (روز جزا تک)l-dīni٣٥
اور اب روزِ جزا تک تجھ پر لعنت ہے۔1“
۱۵:۳۶
قَالَبولاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiفَأَنظِرْنِىٓپس مہلت دے مجھ کوfa-anẓir'nīإِلَىٰتکilāيَوْمِدنyawmiيُبْعَثُونَوہ سب اٹھائے جائیں گےyub'ʿathūna٣٦
اُس نے عرض کیا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے"
۱۵:۳۷
قَالَفرمایاqālaفَإِنَّكَتو بیشک توfa-innakaمِنَسےminaٱلْمُنظَرِينَمہلت دیئے جانے والوں میں سے ہےl-munẓarīna٣٧
فرمایا "اچھا، تجھے مہلت ہے
۱۵:۳۸
إِلَىٰتکilāيَوْمِدن کےyawmiٱلْوَقْتِجو وقت ہےl-waqtiٱلْمَعْلُومِمعلومl-maʿlūmi٣٨
اُس دن تک جس کا وقت ہمیں معلوم ہے"
۱۵:۳۹
قَالَاس نے کہاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiبِمَآبوجہ اس کے جوbimāأَغْوَيْتَنِىتو نے بےراہ کیا مجھ کوaghwaytanīلَأُزَيِّنَنَّالبتہ میں ضرور خوبصورت بنا دوں گا۔ البتہ میں ضرور مزین کردوں گاla-uzayyinannaلَهُمْان کے لیےlahumفِىمیںfīٱلْأَرْضِزمینl-arḍiوَلَأُغْوِيَنَّهُمْاور البتہ میں ضرور بہکاؤں گا ان کوwala-ugh'wiyannahumأَجْمَعِينَسب کے سب کوajmaʿīna٣٩
وہ بولا”میرے ربّ، جیسا تُونے مجھے بہکایا اُسی طرح اب میں زمین ان کے لیے دلفریبیاں پیدا کر کے اِن سب کو بہکا دوں گا،1
۱۵:۴۰
إِلَّاسوائےillāعِبَادَكَتیرے بندوں کےʿibādakaمِنْهُمُان میں سےmin'humuٱلْمُخْلَصِينَجو چنے ہوئے ہیں۔ خالص ہیںl-mukh'laṣīna٤٠
سوائے تیرے اُن بندوں کے جنہیں تو نے اِن میں سے خالص کر لیا ہو"
۱۵:۴۱
قَالَفرمایاqālaهَـٰذَایہhādhāصِرَٰطٌراستہ ہےṣirāṭunعَلَىَّمجھ تکʿalayyaمُسْتَقِيمٌسیدھاmus'taqīmun٤١
فرمایا”یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے۔1
۱۵:۴۲
إِنَّبیشکinnaعِبَادِىمیرے بندےʿibādīلَيْسَنہیںlaysaلَكَتیرے لیےlakaعَلَيْهِمْان پرʿalayhimسُلْطَـٰنٌکوئی زورsul'ṭānunإِلَّامگرillāمَنِجوmaniٱتَّبَعَكَپیروی کرے تیریittabaʿakaمِنَسےminaٱلْغَاوِينَبہکے ہوؤں میںl-ghāwīna٤٢
بے شک ، جو میرےحقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا۔ تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں،1
۱۵:۴۳
وَإِنَّاور بیشکwa-innaجَهَنَّمَجہنمjahannamaلَمَوْعِدُهُمْالبتہ ان کے وعدے کی جگہ ہےlamawʿiduhumأَجْمَعِينَسب کے سب کیajmaʿīna٤٣
اور ان سب کے لیے جہنّم کی وعید ہے۔“1
۱۵:۴۴
لَهَااس کے لیےlahāسَبْعَةُساتsabʿatuأَبْوَٰبٍۢدروازے ہیںabwābinلِّكُلِّہر کے لیےlikulliبَابٍۢدروازے (کے لیے)bābinمِّنْهُمْان میں سےmin'humجُزْءٌۭایک حصہ ہےjuz'onمَّقْسُومٌمخصوصmaqsūmun٤٤
یہ جہنّم(جس کی وعید پَیروانِ ابلیس کے لیے کی گئی ہے)اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے۔1
۱۵:۴۵
إِنَّبیشکinnaٱلْمُتَّقِينَمتقی لوگl-mutaqīnaفِىمیںfīجَنَّـٰتٍۢباغوں میں ہوں گےjannātinوَعُيُونٍاور چشموں میںwaʿuyūnin٤٥
بخلاف اِس کے متقی لوگ1 باغوں اور چشموں میں ہوں گے
۱۵:۴۶
ٱدْخُلُوهَاداخل ہوجاؤ ان میںud'khulūhāبِسَلَـٰمٍسلامتی کے ساتھbisalāminءَامِنِينَامن سے رہنے والےāminīna٤٦
اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر
۱۵:۴۷
وَنَزَعْنَااور ہم نکال دیں گےwanazaʿnāمَاجوmāفِىمیںfīصُدُورِهِمان کے سینوں میں ہےṣudūrihimمِّنْسےminغِلٍّبغض میں (سے )ghillinإِخْوَٰنًابھائی بھائی بن کےikh'wānanعَلَىٰپرʿalāسُرُرٍۢتختوں پرsururinمُّتَقَـٰبِلِينَآمنے سامنے ہوں گےmutaqābilīna٤٧
اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہو گی اسے ہم نکال دیں گے،1 وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے
۱۵:۴۸
لَانہیںlāيَمَسُّهُمْچھوئے گی ان کوyamassuhumفِيهَااس میںfīhāنَصَبٌۭکوئی تھکاوٹnaṣabunوَمَااور نہیںwamāهُموہhumمِّنْهَااس میں سےmin'hāبِمُخْرَجِينَنکالے جانے والےbimukh'rajīna٤٨
اُنہیں نہ وہاں کسی مشقّت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے۔1
۱۵:۴۹
۞ نَبِّئْخبر دے دوnabbiعِبَادِىٓمیرے بندوں کوʿibādīأَنِّىٓبیشک میںannīأَنَامیں ہیanāٱلْغَفُورُبخشنے والا ہوںl-ghafūruٱلرَّحِيمُرحم کرنے والا ہوںl-raḥīmu٤٩
اے نبیؐ، میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت درگزر کرنے والا اور رحیم ہوں
۱۵:۵۰
وَأَنَّاور بیشکwa-annaعَذَابِىمیرا عذابʿadhābīهُوَوہhuwaٱلْعَذَابُایسا عذاب ہےl-ʿadhābuٱلْأَلِيمُجو دردناک ہےl-alīmu٥٠
مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے
۱۵:۵۱
وَنَبِّئْهُمْاور بتادو ان کوwanabbi'humعَنبارےʿanضَيْفِمہمانوں کے بارے میںḍayfiإِبْرَٰهِيمَابراہیم کےib'rāhīma٥١
اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصّہ سُناوٴ۔1
۱۵:۵۲
إِذْجبidhدَخَلُوا۟وہ داخل ہوئےdakhalūعَلَيْهِاس پرʿalayhiفَقَالُوا۟تو انہوں نے کہاfaqālūسَلَـٰمًۭاسلام (ہو تم پر)salāmanقَالَوہ بولےqālaإِنَّابیشک ہمinnāمِنكُمْتم سےminkumوَجِلُونَڈرنے والے ہیںwajilūna٥٢
جب وہ آئے اُس کےہاں اور کہا”سلام ہو تم پر“ تو اُس نے کہا”ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے۔“1
۱۵:۵۳
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūلَامتlāتَوْجَلْڈروtawjalإِنَّابیشکinnāنُبَشِّرُكَہم بشارت دیتے ہیں تجھ کوnubashirukaبِغُلَـٰمٍلڑکے کیbighulāminعَلِيمٍۢعلم والےʿalīmin٥٣
اُنہوں نے جواب دیا”ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں۔“1
۱۵:۵۴
قَالَکہاqālaأَبَشَّرْتُمُونِىکیا تم خوشخبری دیتے ہو مجھ کوabashartumūnīعَلَىٰٓباوجود اس بات کےʿalāأَنکہanمَّسَّنِىَپہنچا مجھ کوmassaniyaٱلْكِبَرُبڑھاپاl-kibaruفَبِمَپس ساتھ کس چیز کےfabimaتُبَشِّرُونَتم خوشخبری دیتے ہوtubashirūna٥٤
ابراہیمؑ نے کہا "کیا تم اِس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟"
۱۵:۵۵
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūبَشَّرْنَـٰكَخوشخبری دیتے ہیں ہم تجھ کوbasharnākaبِٱلْحَقِّساتھ حق کےbil-ḥaqiفَلَاپس نہfalāتَكُنتو ہوtakunمِّنَسےminaٱلْقَـٰنِطِينَمایوس ہونے والوں میں سےl-qāniṭīna٥٥
اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو"
۱۵:۵۶
قَالَابراہیم نے کہاqālaوَمَناور کونwamanيَقْنَطُمایوس ہوسکتا ہےyaqnaṭuمِنسےminرَّحْمَةِرحمت سےraḥmatiرَبِّهِۦٓاپنے رب کیrabbihiإِلَّامگرillāٱلضَّآلُّونَوہ جو بھٹکے ہوئے ہوں۔ سوائے گمراہوں کےl-ḍālūna٥٦
ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"
۱۵:۵۷
قَالَکہاqālaفَمَاتو کیاfamāخَطْبُكُمْمعاملہ ہے تمہاراkhaṭbukumأَيُّهَااےayyuhāٱلْمُرْسَلُونَبھیجے ہوئے۔ اے فرشتوl-mur'salūna٥٧
پھر ابراہیم ؑ نے پوچھا”اے فرستادگانِ الٰہی، وہ مہم کیا جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟“1
۱۵:۵۸
قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālūإِنَّآبیشک ہمinnāأُرْسِلْنَآبھیجے گئے ہمur'sil'nāإِلَىٰطرفilāقَوْمٍۢقوم کیqawminمُّجْرِمِينَمجرمmuj'rimīna٥٨
وہ بولے”ہم ایک مُجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔1
۱۵:۵۹
إِلَّآسوائےillāءَالَآلālaلُوطٍلوط کےlūṭinإِنَّابیشک ہمinnāلَمُنَجُّوهُمْالبتہ نجات دینے والے ہیں ان کوlamunajjūhumأَجْمَعِينَسب کے سب کوajmaʿīna٥٩
صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے
۱۵:۶۰
إِلَّاسوائےillāٱمْرَأَتَهُۥاس کی بیوی کےim'ra-atahuقَدَّرْنَآ ۙمقدر کردیا ہم نےqaddarnāإِنَّهَابیشک وہinnahāلَمِنَالبتہ سےlaminaٱلْغَـٰبِرِينَپیچھے رہنے والوں میں سے ہےl-ghābirīna٦٠
سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"
۱۵:۶۱
فَلَمَّاتو جبfalammāجَآءَآگئےjāaءَالَآلālaلُوطٍلوط کے پاسlūṭinٱلْمُرْسَلُونَبھیجے ہوئےl-mur'salūna٦١
پھر جب یہ فرستادے لُوط ؑ کے ہاں پہنچے1
۱۵:۶۲
قَالَاس نے کہاqālaإِنَّكُمْبیشک تمinnakumقَوْمٌۭلوگ ہوqawmunمُّنكَرُونَاجنبیmunkarūna٦٢
تو اُس نے کہا”آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں“1
۱۵:۶۳
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūبَلْبلکہbalجِئْنَـٰكَہم لائے تیرے پاسji'nākaبِمَاساتھ اس کے جوbimāكَانُوا۟تھے وہkānūفِيهِاس میںfīhiيَمْتَرُونَشک کرتےyamtarūna٦٣
اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھے
۱۵:۶۴
وَأَتَيْنَـٰكَاور لائے ہیں ہم تیرے پاسwa-ataynākaبِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqiوَإِنَّااور بیشک ہمwa-innāلَصَـٰدِقُونَالبتہ سچے ہیںlaṣādiqūna٦٤
ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں
۱۵:۶۵
فَأَسْرِپس لے چلfa-asriبِأَهْلِكَاپنے گھر والوں کوbi-ahlikaبِقِطْعٍۢساتھ ایک ٹکڑے میں۔ ایک حصےbiqiṭ'ʿinمِّنَکےminaٱلَّيْلِرات کےal-layliوَٱتَّبِعْاور پیروی کرو۔ چلتے جاؤwa-ittabiʿأَدْبَـٰرَهُمْان کے پیچھےadbārahumوَلَااور نہwalāيَلْتَفِتْالتفات کرے۔ پلٹ کر دیکھےyaltafitمِنكُمْتم میں سےminkumأَحَدٌۭکوئی ایکaḥadunوَٱمْضُوا۟اور چلے جاؤwa-im'ḍūحَيْثُجہاںḥaythuتُؤْمَرُونَتم حکم دیے جاتے ہوtu'marūna٦٥
لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاوٴ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو۔1 تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے۔2 بس سیدھے چلے جاوٴ جِدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے۔“
۱۵:۶۶
وَقَضَيْنَآاور فیصلہ کردیا ہم نے۔ فیصلہ پہنچا دیا ہم نےwaqaḍaynāإِلَيْهِاس کی طرف۔ اس کوilayhiذَٰلِكَاسdhālikaٱلْأَمْرَمعاملے کاl-amraأَنَّبیشکannaدَابِرَجڑdābiraهَـٰٓؤُلَآءِان لوگوں کیhāulāiمَقْطُوعٌۭکاٹ دی جائے گیmaqṭūʿunمُّصْبِحِينَصبح ہوتے ہیmuṣ'biḥīna٦٦
اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی
۱۵:۶۷
وَجَآءَاور آئےwajāaأَهْلُوالےahluٱلْمَدِينَةِشہر والےl-madīnatiيَسْتَبْشِرُونَخوشخبریاں دیتے ہوئےyastabshirūna٦٧
اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لُوط ؑ کے گھر چڑھ آئے۔1
۱۵:۶۸
قَالَلوط نے کہاqālaإِنَّبیشکinnaهَـٰٓؤُلَآءِیہ لوگhāulāiضَيْفِىمیرے مہمان ہیںḍayfīفَلَاپس نہfalāتَفْضَحُونِتم رسوا کرو مجھ کوtafḍaḥūni٦٨
لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرو
۱۵:۶۹
وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqūٱللَّهَاللہ سےl-lahaوَلَااور نہwalāتُخْزُونِتم بےعزت کرو مجھ کو۔ رسوا کرو مجھ کوtukh'zūni٦٩
اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو"
۱۵:۷۰
قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālūأَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamنَنْهَكَہم روکتے تجھ کوnanhakaعَنِسےʿaniٱلْعَـٰلَمِينَسب جہان والوں سےl-ʿālamīna٧٠
وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟"
۱۵:۷۱
قَالَاس نے کہاqālaهَـٰٓؤُلَآءِیہhāulāiبَنَاتِىٓمیری بیٹیاں ہیںbanātīإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumفَـٰعِلِينَکچھ کرنے والےfāʿilīna٧١
لوط ؑ نے عاجز ہو کر کہا”اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!“1
۱۵:۷۲
لَعَمْرُكَتیری زندگی کی قسمlaʿamrukaإِنَّهُمْبیشک وہinnahumلَفِىالبتہ میںlafīسَكْرَتِهِمْاپنے نشے میںsakratihimيَعْمَهُونَبہکے ہوئے تھے۔ بہک رہے تھےyaʿmahūna٧٢
تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
۱۵:۷۳
فَأَخَذَتْهُمُتو پکڑ لیا ان کوfa-akhadhathumuٱلصَّيْحَةُایک چنگھاڑ نےl-ṣayḥatuمُشْرِقِينَدن چڑھےmush'riqīna٧٣
آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا
۱۵:۷۴
فَجَعَلْنَاتو کردیا ہم نےfajaʿalnāعَـٰلِيَهَااس کے اوپر والے حصے کوʿāliyahāسَافِلَهَااس کا نچلا حصہsāfilahāوَأَمْطَرْنَااور برسائے ہم نےwa-amṭarnāعَلَيْهِمْان پرʿalayhimحِجَارَةًۭپتھرḥijāratanمِّنکےminسِجِّيلٍپکی ہوئی مٹی کےsijjīlin٧٤
اور ہم نے اُس بستی کو تلپٹ کر کے رکھ دیا اور اُن پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی۔1
۱۵:۷۵
إِنَّبیشکinnaفِىمیںfīذَٰلِكَاسdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّلْمُتَوَسِّمِينَاہل فراست کے لیےlil'mutawassimīna٧٥
اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
۱۵:۷۶
وَإِنَّهَااور بیشک وہwa-innahāلَبِسَبِيلٍۢالبتہ ایک راستے پر ہیںlabisabīlinمُّقِيمٍقائم۔ موجودmuqīmin٧٦
اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا)گزر گاہ ِعام پر واقع ہے،1
۱۵:۷۷
إِنَّبیشکinnaفِىمیںfīذَٰلِكَاسdhālikaلَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatanلِّلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوں کے لیےlil'mu'minīna٧٧
اُس میں سامان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو صاحب ایمان ہیں
۱۵:۷۸
وَإِناور بیشکwa-inكَانَتھےkānaأَصْحَـٰبُوالےaṣḥābuٱلْأَيْكَةِجنگلl-aykatiلَظَـٰلِمِينَالبتہ ظالمlaẓālimīna٧٨
اور اَیکہ1 والے ظالم تھے
۱۵:۷۹
فَٱنتَقَمْنَاتو انتقام لیا ہم نےfa-intaqamnāمِنْهُمْان سےmin'humوَإِنَّهُمَااور بیشک وہ دونوںwa-innahumāلَبِإِمَامٍۢالبتہ راستے پر تھےlabi-imāminمُّبِينٍۢواضحmubīnin٧٩
تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور ان دونوں قوموں کے اُجڑے ہوئے علاقے کھُلے راستے پر واقع ہیں۔1
۱۵:۸۰
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadكَذَّبَجھٹلایاkadhabaأَصْحَـٰبُوالوں نےaṣḥābuٱلْحِجْرِحجر (والوں نے)l-ḥij'riٱلْمُرْسَلِينَرسولوں کوl-mur'salīna٨٠
حِجر1 کے لوگ بھی رسُولوں کی تکذیب کر چکے ہیں
۱۵:۸۱
وَءَاتَيْنَـٰهُمْاور دیں ہم نے ان کوwaātaynāhumءَايَـٰتِنَااپنی نشانیاںāyātināفَكَانُوا۟تو تھے وہfakānūعَنْهَاان سےʿanhāمُعْرِضِينَاعراض برتنے والےmuʿ'riḍīna٨١
ہم نے اپنی آیات اُن کے پاس بھیجیں، اپنی نشانیاں اُن کو دکھائیں، مگر وہ سب کو نظر انداز ہی کرتے رہے
۱۵:۸۲
وَكَانُوا۟اور وہ تھےwakānūيَنْحِتُونَتراش لیتےyanḥitūnaمِنَسےminaٱلْجِبَالِپہاڑوں میں (سے)l-jibāliبُيُوتًاگھروں کوbuyūtanءَامِنِينَامن سے رہنے والےāminīna٨٢
وہ پہاڑ تراش تراش کر مکان بناتے تھے اور اپنی جگہ بالکل بے خوف اور مطمئن تھے
۱۵:۸۳
فَأَخَذَتْهُمُتو پکڑ لیا ان کوfa-akhadhathumuٱلصَّيْحَةُچیخ نےl-ṣayḥatuمُصْبِحِينَصبح ہوتے ہیmuṣ'biḥīna٨٣
آخرکار ایک زبردست دھماکے نے اُن کو صبح ہوتے آ لیا
۱۵:۸۴
فَمَآتو نہfamāأَغْنَىٰکام آئےaghnāعَنْهُمان کوʿanhumمَّاجوmāكَانُوا۟تھےkānūيَكْسِبُونَوہ کچھ وہ کمائی کرتےyaksibūna٨٤
اور اُن کی کمائی اُن کے کچھ کام نہ آئی۔
۱۵:۸۵
وَمَااور نہیںwamāخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَآان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāإِلَّامگرillāبِٱلْحَقِّ ۗحق کے ساتھbil-ḥaqiوَإِنَّاور بیشکwa-innaٱلسَّاعَةَقیامتl-sāʿataلَـَٔاتِيَةٌۭ ۖالبتہ آنے والی ہےlaātiyatunفَٱصْفَحِپس درگزر کروfa-iṣ'faḥiٱلصَّفْحَدرگزر کرناl-ṣafḥaٱلْجَمِيلَخوبصورتی سےl-jamīla٨٥
ہم نے زمین اور آسمان کو اور اُن کی موجودات کو حق کے سوا کسی اور بُنیاد پر خلق نہیں کیا ہے،1 اور فیصلے کی گھڑی یقیناً آنے والی ہے، پس اے محمد ؐ ، تم (اِن لوگوں کی بے ہودگیوں پر)شریفانہ درگزر سے کام لو
۱۵:۸۶
إِنَّبیشکinnaرَبَّكَرب تیراrabbakaهُوَوہیhuwaٱلْخَلَّـٰقُخلاق ہےl-khalāquٱلْعَلِيمُجاننے والا۔ ماہرl-ʿalīmu٨٦
یقیناً تمہارا ربّ سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے۔1
۱۵:۸۷
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadءَاتَيْنَـٰكَدیں ہم نے آپ کوātaynākaسَبْعًۭاساتsabʿanمِّنَسےminaٱلْمَثَانِىدہرائی جانے والی میںl-mathānīوَٱلْقُرْءَانَاور قرآنwal-qur'ānaٱلْعَظِيمَعظیمl-ʿaẓīma٨٧
ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں1 اور تمہیں قرآنِ عظیم عطا کیا ہے۔2
۱۵:۸۸
لَانہlāتَمُدَّنَّتو لمبی کر۔ دراز کرtamuddannaعَيْنَيْكَاپنی دونوں آنکھیںʿaynaykaإِلَىٰطرف اس کےilāمَاجوmāمَتَّعْنَافائدہ دیا ہم نےmattaʿnāبِهِۦٓساتھ اس کےbihiأَزْوَٰجًۭاکئی قسموں کو۔ گروہوں کوazwājanمِّنْهُمْان میں سےmin'humوَلَااور نہwalāتَحْزَنْتم غم کرtaḥzanعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوَٱخْفِضْاور جھکا لےwa-ikh'fiḍجَنَاحَكَاپنا کندھاjanāḥakaلِلْمُؤْمِنِينَمومنوں کے لیےlil'mu'minīna٨٨
تم اس متاعِ دُنیا کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھو جو ہم نے ان میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے، اور نہ اِن کے حال پر اپنا دل کُڑھاوٴ۔1 انہیں چھوڑ کر ایمان لانے والوں کی طرف جُھکو
۱۵:۸۹
وَقُلْاور کہہ دیجیےwaqulإِنِّىٓبیشک میںinnīأَنَامیںanāٱلنَّذِيرُڈرانے والا ہوںl-nadhīruٱلْمُبِينُکھلم کھلاl-mubīnu٨٩
اور (نہ ماننے والوں سے) کہہ دو کہ میں تو صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں
۱۵:۹۰
كَمَآجیسا کہkamāأَنزَلْنَانازل کیا ہم نےanzalnāعَلَىپرʿalāٱلْمُقْتَسِمِينَبانٹ لینے والوںl-muq'tasimīna٩٠
یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی
۱۵:۹۱
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaجَعَلُوا۟جنہوں نے کردیاjaʿalūٱلْقُرْءَانَقرآن کوl-qur'ānaعِضِينَٹکڑے ٹکڑے۔ پارہ پارہʿiḍīna٩١
جنہوں نے اپنے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہے۔1
۱۵:۹۲
فَوَرَبِّكَپس قسم ہے تیرے رب کیfawarabbikaلَنَسْـَٔلَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور سوال کریں گے ان سےlanasalannahumأَجْمَعِينَسب کے سب سےajmaʿīna٩٢
تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
۱۵:۹۳
عَمَّااس چیز کے بارے میں جوʿammāكَانُوا۟تھے وہkānūيَعْمَلُونَعمل کرتےyaʿmalūna٩٣
کہ تم کیا کرتے رہے ہو
۱۵:۹۴
فَٱصْدَعْپس کھول کر سنا دو ۔ پس برملا سنا دیجیےfa-iṣ'daʿبِمَاساتھ اس کے جوbimāتُؤْمَرُتم حکم دییے جاتے ہوtu'maruوَأَعْرِضْاور اعراض برتوwa-aʿriḍعَنِسےʿaniٱلْمُشْرِكِينَمشرکوں سےl-mush'rikīna٩٤
پس اے نبیؐ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے، اُسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو
۱۵:۹۵
إِنَّابیشک ہمinnāكَفَيْنَـٰكَکافی ہیں ہم آپ کوkafaynākaٱلْمُسْتَهْزِءِينَمذاق اڑانے والوں سےl-mus'tahziīna٩٥
تمہاری طرف سے ہم اُن مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیں
۱۵:۹۶
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَجْعَلُونَجو بنا لیتے ہیںyajʿalūnaمَعَساتھmaʿaٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِلَـٰهًاالہilāhanءَاخَرَ ۚدوسراākharaفَسَوْفَپس عنقریبfasawfaيَعْلَمُونَوہ جان لیں گےyaʿlamūna٩٦
جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
۱۵:۹۷
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadنَعْلَمُہم جانتے ہیںnaʿlamuأَنَّكَکہ بیشک آپannakaيَضِيقُتنگ ہوتا ہےyaḍīquصَدْرُكَآپ کا سینہṣadrukaبِمَابوجہ اس کے جوbimāيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna٩٧
ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہے
۱۵:۹۸
فَسَبِّحْپس تسبیح بیان کریںfasabbiḥبِحَمْدِحمد کے ساتھbiḥamdiرَبِّكَاپنے رب کیrabbikaوَكُناور ہوجائیےwakunمِّنَسےminaٱلسَّـٰجِدِينَسجدہ کرنے والوں میں سےl-sājidīna٩٨
اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤ
۱۵:۹۹
وَٱعْبُدْاور عبادت کیجئےwa-uʿ'budرَبَّكَاپنے رب کیrabbakaحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāيَأْتِيَكَآجائے آپ کے پاسyatiyakaٱلْيَقِينُیقین۔ موتl-yaqīnu٩٩
اور اُس آخری گھڑی تک اپنے ربّ کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے1
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…