۱۶

النحل

مکی ۱۲۸ آیات پارہ ۱۴
النحل

سورہ النحل (النحل) قرآن مجید کی ۱۶ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۱۲۸ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱۶:۱
أَتَىٰٓآگیاatāأَمْرُفیصلہamruٱللَّهِاللہ کاl-lahiفَلَاپس نہfalāتَسْتَعْجِلُوهُ ۚجلدی مانگو اس کوtastaʿjilūhuسُبْحَـٰنَهُۥپاک ہے وہsub'ḥānahuوَتَعَـٰلَىٰاور بلند ہےwataʿālāعَمَّااس سے جوʿammāيُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہرا رہے ہیںyush'rikūna١
آگیا اللہ کا فیصلہ،1 اب اس کے لیے جلدی نہ مچاوٴ، پاک ہے وہ اور بالا و بر تر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔2
۱۶:۲
يُنَزِّلُاتارتا ہےyunazziluٱلْمَلَـٰٓئِكَةَفرشتوں کوl-malāikataبِٱلرُّوحِساتھ وحی کے۔ ساتھ روح کےbil-rūḥiمِنْسےminأَمْرِهِۦاپنے حکم سےamrihiعَلَىٰاوپرʿalāمَنجس کےmanيَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāuمِنْسےminعِبَادِهِۦٓاپنے بندوں میں سےʿibādihiأَنْکہanأَنذِرُوٓا۟ڈراؤ۔ خبردار کروandhirūأَنَّهُۥبیشک وہannahuلَآنہیںإِلَـٰهَکوئی الہ (برحق)ilāhaإِلَّآمگرillāأَنَا۠میںanāفَٱتَّقُونِپس ڈرو مجھ سےfa-ittaqūni٢
وہ اِس روح1 کو اپنے جس بندے پر چاہتا ہے اپنے حکم سے ملائکہ کے ذریعے نازل فرما دیتا ہے2(اِس ہدایت کے ساتھ کے لوگوں کو)”آگاہ کر دو، میرے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ہے، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو۔“3
۱۶:۳
خَلَقَاس نے پیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaبِٱلْحَقِّ ۚساتھ حق کےbil-ḥaqiتَعَـٰلَىٰبلند ہےtaʿālāعَمَّااس سے جوʿammāيُشْرِكُونَوہ شرک کرتے ہیںyush'rikūna٣
اُس نے آسمان و زمین کو بر حق پیدا کیا ہے، وہ بہت بالا و برتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔1
۱۶:۴
خَلَقَاس نے پیدا کیاkhalaqaٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمِنسےminنُّطْفَةٍۢایک نطفے سےnuṭ'fatinفَإِذَاتو ناگہاںfa-idhāهُوَوہhuwaخَصِيمٌۭجھگڑا لو ہےkhaṣīmunمُّبِينٌۭکھلم کھلاmubīnun٤
اُس نے انسان کو ایک ذرا سی بُوند سے پیدا کیا اور دیکھتے دیکھتے صریحاً وہ ایک جھگڑالُو ہستی بن گیا۔1
۱۶:۵
وَٱلْأَنْعَـٰمَاور چوپائےwal-anʿāmaخَلَقَهَا ۗاس نے پیدا کیا ان کوkhalaqahāلَكُمْتمہارے لیےlakumفِيهَاان میںfīhāدِفْءٌۭگرمی کا سامان ہےdif'onوَمَنَـٰفِعُاور فائدے ہیںwamanāfiʿuوَمِنْهَااور ان میں سےwamin'hāتَأْكُلُونَتم کھاتے ہوtakulūna٥
اس نے جانور پیدا کیے جن میں تمہارے لیے پوشاک بھی ہے اور خوراک بھی، اور طرح طرح کے دوسرے فائدے بھی
۱۶:۶
وَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakumفِيهَااس میںfīhāجَمَالٌخوبصورتی ہےjamālunحِينَجس وقتḥīnaتُرِيحُونَتم شام کو چگا لاتے ہوturīḥūnaوَحِينَاور جس وقتwaḥīnaتَسْرَحُونَتم صبح چرانے جاتے ہوtasraḥūna٦
اُن میں تمہارے لیے جمال ہے جب کہ صبح تم انہیں چرنے کے لیے بھیجتے ہو اور جبکہ شام انہیں واپس لاتے ہو
۱۶:۷
وَتَحْمِلُاور اٹھاتے ہیںwataḥmiluأَثْقَالَكُمْتمہارے بوجھathqālakumإِلَىٰطرفilāبَلَدٍۢاس شہر کےbaladinلَّمْنہlamتَكُونُوا۟تھے تمtakūnūبَـٰلِغِيهِپہنچانے والے اس کوbālighīhiإِلَّامگرillāبِشِقِّساتھ مشقت کےbishiqqiٱلْأَنفُسِ ۚنفسوں کیl-anfusiإِنَّبیشکinnaرَبَّكُمْرب تمہاراrabbakumلَرَءُوفٌۭالبتہ شفقت کرنے والاlaraūfunرَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun٧
وہ تمہارے لیے بوجھ ڈھو کر ایسے ایسے مقامات تک لے جاتے ہیں جہاں تم سخت جانفشانی کے بغیر نہیں پہنچ سکتے حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی شفیق اور مہربان ہے
۱۶:۸
وَٱلْخَيْلَاور گھوڑےwal-khaylaوَٱلْبِغَالَاور خچرwal-bighālaوَٱلْحَمِيرَاور گدھےwal-ḥamīraلِتَرْكَبُوهَاتاکہ تم سواری کرو ان پرlitarkabūhāوَزِينَةًۭ ۚاور زینت بھی ہیںwazīnatanوَيَخْلُقُاور وہ پیدا کرے گاwayakhluquمَااسے جولَانہیںتَعْلَمُونَتم جانتےtaʿlamūna٨
اُس نے گھوڑے اور خچّر اور گدھے پیدا کیے تا کہ تم ان پر سوار ہو اور وہ تمہاری زندگی کی رونق بنیں۔ وہ اور بہت سی چیزیں(تمہارے فائدے کے لیے)پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم تک نہیں ہے۔1
۱۶:۹
وَعَلَىاور پر ذمہ ہےwaʿalāٱللَّهِاللہ کےl-lahiقَصْدُسیدھاqaṣduٱلسَّبِيلِراستہl-sabīliوَمِنْهَااور ان میںwamin'hāجَآئِرٌۭ ۚکچھ ٹیڑھے بھی ہیںjāirunوَلَوْاور اگرwalawشَآءَوہ چاہتاshāaلَهَدَىٰكُمْالبتہ ہدایت دے دیتا تم کوlahadākumأَجْمَعِينَسب کے سب کوajmaʿīna٩
اور اللہ ہی کے ذمّہ ہے سیدھا راستہ بتانا جب کہ راستے ٹیڑھے بھی موجود ہیں۔1 اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا2
۱۶:۱۰
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَنزَلَجس نے اتاراanzalaمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان سےl-samāiمَآءًۭ ۖپانیmāanلَّكُمتمہارے لیےlakumمِّنْهُاس میں سےmin'huشَرَابٌۭپینا ہےsharābunوَمِنْهُاور اس میں سےwamin'huشَجَرٌۭدرخت ہےshajarunفِيهِجس میںfīhiتُسِيمُونَتم چراتے ہوtusīmūna١٠
وہی ہے جس نے آسمان سے تمہارے لیے پانی برسایا جس سے تم خود بھی سیراب ہوتے ہو اور تمہارے جانوروں کے لیے بھی چارہ پیدا ہوتا ہے
۱۶:۱۱
يُنۢبِتُوہ اگاتا ہےyunbituلَكُمتمہارے لیےlakumبِهِساتھ اس کےbihiٱلزَّرْعَکھیتی کوl-zarʿaوَٱلزَّيْتُونَاور زیتونwal-zaytūnaوَٱلنَّخِيلَاور کھجور کے درختwal-nakhīlaوَٱلْأَعْنَـٰبَاور انگورwal-aʿnābaوَمِناور سےwaminكُلِّہر قسم کےkulliٱلثَّمَرَٰتِ ۗپھلوں میں سےl-thamarātiإِنَّیقیناinnaفِىمیںذَٰلِكَاسdhālikaلَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatanلِّقَوْمٍۢایک قوم کے لیےliqawminيَتَفَكَّرُونَجو غور و فکر کرتی ہوyatafakkarūna١١
وہ اس پانی کے ذریعہ سے کھیتیاں اگاتا ہے اور زیتون اور کھجور اور انگور اور طرح طرح کے دوسرے پھل پیدا کرتا ہے اِس میں ایک بڑی نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں
۱۶:۱۲
وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیاwasakharaلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلَّيْلَرات کوal-laylaوَٱلنَّهَارَاور دن کوwal-nahāraوَٱلشَّمْسَاور سورج کوwal-shamsaوَٱلْقَمَرَ ۖاور چاند کوwal-qamaraوَٱلنُّجُومُاور ستارےwal-nujūmuمُسَخَّرَٰتٌۢمسخر کیے گئے ہیںmusakharātunبِأَمْرِهِۦٓ ۗاس کے حکم سےbi-amrihiإِنَّبیشکinnaفِىمیںذَٰلِكَاس میںdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَعْقِلُونَجو عقل رکھتی ہوyaʿqilūna١٢
اُس نے تمہاری بھلائی کے لیے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے اور سب تارے بھی اُسی کے حکم سے مسخر ہیں اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں
۱۶:۱۳
وَمَااور جوwamāذَرَأَاس نے پھیلا دیںdhara-aلَكُمْتمہارے لیےlakumفِىمیںٱلْأَرْضِزمین میںl-arḍiمُخْتَلِفًا(مختلف چیزیں) مختلف ہیںmukh'talifanأَلْوَٰنُهُۥٓ ۗرنگ اس کےalwānuhuإِنَّیقیناinnaفِىمیںذَٰلِكَاس میںdhālikaلَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatanلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَذَّكَّرُونَجو نصیحت پکڑتی ہوyadhakkarūna١٣
اور یہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کر رکھی ہیں، اِن میں بھی ضرور نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو سبق حاصل کرنے والے ہیں
۱۶:۱۴
وَهُوَاور وہ اللہwahuwaٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhīسَخَّرَجس نے مسخر کیاsakharaٱلْبَحْرَسمندر کوl-baḥraلِتَأْكُلُوا۟تاکہ تم کھاؤlitakulūمِنْهُاس سےmin'huلَحْمًۭاگوشتlaḥmanطَرِيًّۭاتازہṭariyyanوَتَسْتَخْرِجُوا۟اور تم نکالوwatastakhrijūمِنْهُاس سےmin'huحِلْيَةًۭزیورḥil'yatanتَلْبَسُونَهَاتم پہنتے ہو اس کوtalbasūnahāوَتَرَىاور تم دیکھتے ہوwatarāٱلْفُلْكَکشتیوں کوl-ful'kaمَوَاخِرَکہ پھاڑنے والی ہیںmawākhiraفِيهِاس میںfīhiوَلِتَبْتَغُوا۟اور تاکہ تم تلاش کروwalitabtaghūمِنسےminفَضْلِهِۦاس کے فضل سےfaḍlihiوَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تمwalaʿallakumتَشْكُرُونَتم شکر ادا کروtashkurūna١٤
وہی ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخّر کر رکھا ہے تا کہ تم اس سے تر و تازہ گوشت لے کر کھاوٴ اور اس سے زینت کی وہ چیزیں نکالو جنہیں تم پہنا کرتے ہو۔ تم دیکھتے ہو کہ کشتی سمندر کا سینہ چیرتی ہوئی چلتی ہے۔ یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ تم اپنے ربّ کا فضل تلاش کرو1 اور اس کے شکر گزار بنو
۱۶:۱۵
وَأَلْقَىٰاور اس نے ڈال دیئےwa-alqāفِىمیںٱلْأَرْضِزمین میںl-arḍiرَوَٰسِىَپہاڑrawāsiyaأَنکہanتَمِيدَڈگمگا جائے گیtamīdaبِكُمْتمہارے ساتھbikumوَأَنْهَـٰرًۭااور نہریںwa-anhāranوَسُبُلًۭااور راہیں بنا دیںwasubulanلَّعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَهْتَدُونَتم ہدایت پاجاؤtahtadūna١٥
اُس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تاکہ زمین تم کو لے کر ڈُھلک نہ جائے۔1 اس نے دریا جاری کیے اور قدرتی راستے بنائے2 تاکہ تم ہدایت پاو
۱۶:۱۶
وَعَلَـٰمَـٰتٍۢ ۚاور علامات (رکھ دیں)waʿalāmātinوَبِٱلنَّجْمِاور ساتھ ستاروں کےwabil-najmiهُمْوہhumيَهْتَدُونَراہ پاتے ہیںyahtadūna١٦
اس نے زمین میں راستہ بتانے والی علامتیں رکھ دیں،1 اور تاروں سے بھی لوگ ہدایت پاتے ہیں۔2
۱۶:۱۷
أَفَمَنکیا بھلا وہ جوafamanيَخْلُقُپیدا کرتا ہےyakhluquكَمَنمانند اس کے ہوسکتا ہے جوkamanلَّانہیںيَخْلُقُ ۗپیدا کرتاyakhluquأَفَلَاکیا بھلا نہیںafalāتَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑتےtadhakkarūna١٧
پھر کیا وہ جو پیدا کرتا ہے اور وہ جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ، دونوں یکساں ہیں؟1 کیا تم ہوش میں نہیں آتے؟
۱۶:۱۸
وَإِناور اگرwa-inتَعُدُّوا۟تم گننا چاہوtaʿuddūنِعْمَةَنعمتوں کوniʿ'mataٱللَّهِاللہ کیl-lahiلَانہیںتُحْصُوهَآ ۗتم شمار کرسکتے ان کاtuḥ'ṣūhāإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَغَفُورٌۭالبتہ غفورlaghafūrunرَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun١٨
اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گِن نہیں سکتے، حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی درگزر کرنے والا اور رحیم ہے،1
۱۶:۱۹
وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuمَاجو کچھتُسِرُّونَتم چھپاتے ہوtusirrūnaوَمَااور جوwamāتُعْلِنُونَتم ظاہر کرتے ہوtuʿ'linūna١٩
حالانکہ وہ تمہارے کھُلے سے بھی واقف ہے اور چھُپے سے بھی۔1
۱۶:۲۰
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaيَدْعُونَجو پکارتے ہیںyadʿūnaمِنکےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ (کے سوا)l-lahiلَانہیںيَخْلُقُونَوہ پیدا کرسکتےyakhluqūnaشَيْـًۭٔاکوئی چیزshayanوَهُمْاور وہwahumيُخْلَقُونَپیدا کیے جاتے ہیںyukh'laqūna٢٠
اور وہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں بلکہ خود مخلوق ہیں
۱۶:۲۱
أَمْوَٰتٌمردہ ہیںamwātunغَيْرُنہیںghayruأَحْيَآءٍۢ ۖزندہ (نہیں) ہیںaḥyāinوَمَااور نہیںwamāيَشْعُرُونَوہ شعور رکھتےyashʿurūnaأَيَّانَکبayyānaيُبْعَثُونَوہ اٹھائے جائیں گےyub'ʿathūna٢١
مُردہ ہیں نہ کہ زندہ۔ اور ان کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کب(دوبارہ زندہ کر کے)اُٹھایا جائے گا۔1
۱۶:۲۲
إِلَـٰهُكُمْالہ تمہاراilāhukumإِلَـٰهٌۭالہ ہےilāhunوَٰحِدٌۭ ۚایکwāḥidunفَٱلَّذِينَتو وہ لوگfa-alladhīnaلَانہیںيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūnaبِٱلْـَٔاخِرَةِآخرت پرbil-ākhiratiقُلُوبُهُمان کے دلqulūbuhumمُّنكِرَةٌۭانکاری ہیںmunkiratunوَهُماور وہwahumمُّسْتَكْبِرُونَتکبر کرنے والے ہیںmus'takbirūna٢٢
تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے۔ مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے اُن کےدلوںمیں انکار بس کر رہ گیا ہے اور وہ گھمنڈ میں پڑ گئے ہیں۔1
۱۶:۲۳
لَانہیںجَرَمَکوئی شکjaramaأَنَّبیشکannaٱللَّهَاللہl-lahaيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuمَاجو کچھيُسِرُّونَوہ چھپاتے ہیںyusirrūnaوَمَااور جو وہwamāيُعْلِنُونَ ۚظاہر کرتے ہیںyuʿ'linūnaإِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَانہیںيُحِبُّپسند کرتاyuḥibbuٱلْمُسْتَكْبِرِينَتکبر کرنے والوں کوl-mus'takbirīna٢٣
اللہ یقیناً اِن کے سب کرتوت جانتا ہے چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی وہ اُن لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو غرور نفس میں مبتلا ہوں
۱۶:۲۴
وَإِذَااور جبwa-idhāقِيلَکہا جاتا ہےqīlaلَهُمان سےlahumمَّاذَآکیا کچھmādhāأَنزَلَاتاراanzalaرَبُّكُمْ ۙتمہارے رب نےrabbukumقَالُوٓا۟وہ کہتے ہیںqālūأَسَـٰطِيرُکہانیاں ہیںasāṭīruٱلْأَوَّلِينَپہلوں کیl-awalīna٢٤
1اور جب کوئی ان سے پُوچھتا ہے کہ تمہارے ربّ نےیہ کیا چیز نازل کی ہے ، تو کہتے ہیں”اجی وہ تو اگلے وقتوں کی فرسُودہ کہانیاں ہیں۔“2
۱۶:۲۵
لِيَحْمِلُوٓا۟تاکہ وہ اٹھا لیںliyaḥmilūأَوْزَارَهُمْاپنے بوجھawzārahumكَامِلَةًۭپورے کے پورےkāmilatanيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِ ۙقیامت کےl-qiyāmatiوَمِنْاور سےwaminأَوْزَارِبوجھوں میں (سے)awzāriٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaيُضِلُّونَهُمیہ گمراہ کر رہے ہیں ان کوyuḍillūnahumبِغَيْرِبغیرbighayriعِلْمٍ ۗعلم کےʿil'minأَلَاخبردارalāسَآءَکتنا برا ہےsāaمَاجويَزِرُونَبوجھ وہ اٹھا رہے ہیںyazirūna٢٥
یہ باتیں وہ اس لیے کرتے ہیں کہ قیامت کے روز اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں، اور ساتھ ساتھ کچھ اُن لوگوں کے بوجھ بھی سمیٹیں جنہیں یہ بر بنائے جہالت گمراہ کر رہے ہیں دیکھو! کیسی سخت ذمہ داری ہے جو یہ اپنے سر لے رہے ہیں
۱۶:۲۶
قَدْتحقیقqadمَكَرَچال چلیmakaraٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaمِنجوminقَبْلِهِمْان سے پہلے تھےqablihimفَأَتَىتو آیاfa-atāٱللَّهُاللہl-lahuبُنْيَـٰنَهُمان کی عمارت کوbun'yānahumمِّنَسےminaٱلْقَوَاعِدِبنیادوں سےl-qawāʿidiفَخَرَّتو گر پڑیfakharraعَلَيْهِمُانہی پرʿalayhimuٱلسَّقْفُچھتl-saqfuمِنسےminفَوْقِهِمْان کے اوپر (سے)fawqihimوَأَتَىٰهُمُاور آیا ان کے پاسwa-atāhumuٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābuمِنْسےminحَيْثُجہاں (سے)ḥaythuلَانہيَشْعُرُونَوہ شعور بھی (نہ) رکھتے تھےyashʿurūna٢٦
اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ (حق کو نیچا دکھانے کے لیے) ایسی ہی مکاریاں کر چکے ہیں، تو دیکھ لو کہ اللہ نے اُن کے مکر کی عمارت جڑ سے اکھاڑ پھینکی اور اس کی چھت اوپر سے ان کے سر پر آ رہی اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیا جدھر سے اس کے آنے کا اُن کو گمان تک نہ تھا
۱۶:۲۷
ثُمَّپھرthummaيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiيُخْزِيهِمْوہ رسوا کرے گا ان کوyukh'zīhimوَيَقُولُاور کہے گاwayaqūluأَيْنَکہاں ہیںaynaشُرَكَآءِىَمیرے شریکshurakāiyaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكُنتُمْتھے تمkuntumتُشَـٰٓقُّونَجھگڑتےtushāqqūnaفِيهِمْ ۚان میںfīhimقَالَکہیں گےqālaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaأُوتُوا۟جو دیئے گئےūtūٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'maإِنَّبیشکinnaٱلْخِزْىَرسوائیl-khiz'yaٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawmaوَٱلسُّوٓءَاور برائیwal-sūaعَلَىپرʿalāٱلْكَـٰفِرِينَکافروں (پر) ہےl-kāfirīna٢٧
پھر قیامت کے روز اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا۔ وہ اُن سے کہے گا”بتاوٴ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کےلیے تم (اہلِ حق سے)جھگڑے کیا کرتے تھے؟“۔۔۔۔ 1جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے”آج رُسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لیے۔“
۱۶:۲۸
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaتَتَوَفَّىٰهُمُروحیں قبض کرتے ہیں ان کی۔ فوت کرتے ہیں ان کوtatawaffāhumuٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatuظَالِمِىٓ(اس حال میں کہ وہ) ظلم کرنے والے ہوتے ہیںẓālimīأَنفُسِهِمْ ۖاپنے نفسوں پرanfusihimفَأَلْقَوُا۟تو ڈال دیتے ہیںfa-alqawūٱلسَّلَمَسپردگی۔ صلحl-salamaمَا(کہتے ہیں) نہكُنَّاتھے ہمkunnāنَعْمَلُہم کرتےnaʿmaluمِنکوئیminسُوٓءٍۭ ۚبرائیsūinبَلَىٰٓکیوں نہیںbalāإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmunبِمَاساتھ اس کے جوbimāكُنتُمْتھے تمkuntumتَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna٢٨
ہاں،1 اُنہی کافروں کے لیے جو اپنے نفس پر ظلم کرتے ہوئے جب ملائکہ کے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہیں2 تو (سرکشی چھوڑ کر)فوراً ڈَگیں ڈال دیتے ہیں اور کہتے ہیں”ہم تو کوئی قصُور نہیں کر رہے تھے۔“ ملائکہ جواب دیتے ہیں”کر کیسے نہیں رہے تھے!اللہ تمہارے کرتُوتوں سے خوب واقف ہے
۱۶:۲۹
فَٱدْخُلُوٓا۟پس داخل ہوجاؤfa-ud'khulūأَبْوَٰبَدروازوں میںabwābaجَهَنَّمَجہنم کےjahannamaخَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والےkhālidīnaفِيهَا ۖاس میںfīhāفَلَبِئْسَپس البتہ کتنا برا ہےfalabi'saمَثْوَىٹھکانہmathwāٱلْمُتَكَبِّرِينَتکبر کرنے والوں کاl-mutakabirīna٢٩
اب جاوٴ، جہنّم کے دروازوں میں گھُس جاوٴ۔ وہیں تم کو ہمیشہ رہنا ہے۔“1 پس حقیقت یہی ہے کہ بڑا ہی بُرا ٹھکانہ ہے متکبّروں کے لیے
۱۶:۳۰
۞ وَقِيلَاور پوچھا جاتا ہےwaqīlaلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaٱتَّقَوْا۟جنہوں نے تقوی کیاittaqawمَاذَآکیا کچھmādhāأَنزَلَاتاراanzalaرَبُّكُمْ ۚتمہارے رب نےrabbukumقَالُوا۟کہتے ہیںqālūخَيْرًۭا ۗبہت اچھاkhayranلِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaأَحْسَنُوا۟جنہوں نے اچھا کیاaḥsanūفِىمیںهَـٰذِهِاسhādhihiٱلدُّنْيَادنیا میںl-dun'yāحَسَنَةٌۭ ۚبھلائی ہےḥasanatunوَلَدَارُاور البتہ گھرwaladāruٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کاl-ākhiratiخَيْرٌۭ ۚبہتر ہےkhayrunوَلَنِعْمَاور البتہ کتنا اچھا ہےwalaniʿ'maدَارُگھرdāruٱلْمُتَّقِينَمتقین کاl-mutaqīna٣٠
دُوسری طرف جب خدا ترس لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو تمہارے ربّ کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے، تو وہ جواب دیتے ہیں کہ”بہترین چیز اُتری ہے۔“1 اِس طرح کے نیکوکار لوگوں کے لیے اِس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی ان کےحق میں بہتر ہے۔ بڑا اچھا گھر ہے متقیوں کا
۱۶:۳۱
جَنَّـٰتُباغاتjannātuعَدْنٍۢہمیشہ کےʿadninيَدْخُلُونَهَاوہ داخل ہوں گے ان میںyadkhulūnahāتَجْرِىبہتی ہوں گیtajrīمِنسےminتَحْتِهَاان کے نیچےtaḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُ ۖنہریںl-anhāruلَهُمْان کے لیےlahumفِيهَااس میں ہوگاfīhāمَاجويَشَآءُونَ ۚوہ چاہیں گےyashāūnaكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيَجْزِىبدلہ دے گاyajzīٱللَّهُاللہl-lahuٱلْمُتَّقِينَتقوی والوں کوl-mutaqīna٣١
دائمی قیام کی جنتیں ، جن میں وہ داخل ہوں گے، نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی،اور سب کچھ وہاں عین اُن کی خواہش کے مطابق ہوگا۔1 یہ جزا دیتا ہے اللہ متّقیوں کو
۱۶:۳۲
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaتَتَوَفَّىٰهُمُفوت کرتے ہیں ان کوtatawaffāhumuٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatuطَيِّبِينَ ۙوہ پاک صاف ہوتے ہیںṭayyibīnaيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaسَلَـٰمٌسلام ہےsalāmunعَلَيْكُمُتم پرʿalaykumuٱدْخُلُوا۟داخل ہوجاؤud'khulūٱلْجَنَّةَجنت میںl-janataبِمَابوجہ اس کے جوbimāكُنتُمْتھے تمkuntumتَعْمَلُونَعمل کرتےtaʿmalūna٣٢
اُن متقیوں کو جن کی روحیں پاکیزگی کی حالت میں جب ملائکہ قبض کرتے ہیں تو کہتے ہیں "سلام ہو تم پر، جاؤ جنت میں اپنے اعمال کے بدلے"
۱۶:۳۳
هَلْنہیںhalيَنظُرُونَوہ انتظار کر رہےyanẓurūnaإِلَّآمگرillāأَنیہ کہanتَأْتِيَهُمُآجائیں ان کے پاسtatiyahumuٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatuأَوْیاawيَأْتِىَآجائےyatiyaأَمْرُفیصلہamruرَبِّكَ ۚتیرے رب کاrabbikaكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaفَعَلَکیاfaʿalaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaمِنسےminقَبْلِهِمْ ۚجو ان سے پہلے تھےqablihimوَمَااور نہیںwamāظَلَمَهُمُظلم کیا تھا ان پرẓalamahumuٱللَّهُاللہ نےl-lahuوَلَـٰكِنلیکنwalākinكَانُوٓا۟تھے وہkānūأَنفُسَهُمْاپنی جانوں پرanfusahumيَظْلِمُونَظلم کرتےyaẓlimūna٣٣
اے محمد ؐ ، اب جو یہ لوگ انتظار کر رہے ہیں تو اِس کے سوا اب اور کیا باقی رہ گیا ہے کہ ملائکہ ہی آپہنچیں ، یا تیرے ربّ کا فیصلہ صادر ہو جائے؟1 اِس طرح ڈِھٹائی اِن سے پہلے بہت سے لوگ کر چکے ہیں۔ پھر جو کچھ اُن کے ساتھ ہوا وہ اُن پر اللہ کا ظلم نہ تھا بلکہ اُن کا اپنا ظلم تھا جو اُنہوں نے خود اپنے اُوپر کیا
۱۶:۳۴
فَأَصَابَهُمْتو پہنچیں ان کوfa-aṣābahumسَيِّـَٔاتُبرائیاںsayyiātuمَاجوعَمِلُوا۟انہوں نے عمل کیے تھےʿamilūوَحَاقَاور گھیر لیاwaḥāqaبِهِمان کوbihimمَّاجوكَانُوا۟تھے وہkānūبِهِۦساتھ اس کےbihiيَسْتَهْزِءُونَمذاق اڑاتےyastahziūna٣٤
اُن کے کرتوتوں کی خرابیاں آخر اُن کی دامنگیر ہو گئیں اور وہی چیز اُن پر مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
۱۶:۳۵
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaأَشْرَكُوا۟جنہوں نے شرک کیاashrakūلَوْاگرlawشَآءَچاہتاshāaٱللَّهُاللہl-lahuمَانہعَبَدْنَاہم عبادت کرتےʿabadnāمِنکےminدُونِهِۦاس کے سواdūnihiمِنکسیminشَىْءٍۢکسی چیز کیshayinنَّحْنُہمnaḥnuوَلَآاور نہwalāءَابَآؤُنَاہمارے باپ داداābāunāوَلَااور نہwalāحَرَّمْنَاہم حرام کرتےḥarramnāمِنکےminدُونِهِۦاس کے سواdūnihiمِنکسیminشَىْءٍۢ ۚچیز کوshayinكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaفَعَلَکیاfaʿalaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaمِنجوminقَبْلِهِمْ ۚان سے پہلے تھےqablihimفَهَلْتو نہیںfahalعَلَىاوپرʿalāٱلرُّسُلِرسولوں کے ہےl-rusuliإِلَّامگرillāٱلْبَلَـٰغُپہنچاناl-balāghuٱلْمُبِينُکھلم کھلاl-mubīnu٣٥
یہ مشرکین کہتے ہیں”اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اُس کے سوا کسی اَور کی عبادت کرتے اور نہ اُس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے۔“1 ایسے ہی بہانے اِن سے پہلے کے لوگ بھی بناتے رہے ہیں۔2 تو کیا رسُولوں پر صاف صاف بات پہنچا دینے کے سوا اور بھی کوئی ذمّہ داری ہے؟
۱۶:۳۶
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadبَعَثْنَابھیجا ہم نےbaʿathnāفِىمیںكُلِّہرkulliأُمَّةٍۢامت میںummatinرَّسُولًاایک رسول کوrasūlanأَنِکہaniٱعْبُدُوا۟عبادت کروuʿ'budūٱللَّهَاللہ کیl-lahaوَٱجْتَنِبُوا۟اور بچوwa-ij'tanibūٱلطَّـٰغُوتَ ۖطاغوت سےl-ṭāghūtaفَمِنْهُمتو ان میں سےfamin'humمَّنْبعض (ایسے ہیں)manهَدَىجن کو ہدایت دیhadāٱللَّهُاللہ نےl-lahuوَمِنْهُماور ان میں سےwamin'humمَّنْبعض جوmanحَقَّتْسچ ہوگئیḥaqqatعَلَيْهِاس پرʿalayhiٱلضَّلَـٰلَةُ ۚگمراہیl-ḍalālatuفَسِيرُوا۟پس چلو پھروfasīrūفِىمیںٱلْأَرْضِزمین میںl-arḍiفَٱنظُرُوا۟پھر دیکھوfa-unẓurūكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuٱلْمُكَذِّبِينَجھٹلانے والوں کاl-mukadhibīna٣٦
ہم نے ہر اُمّت میں ایک رسُول بھیج دیا، اور اُس کے ذریعہ سے سب کو خبر دار کر دیا کہ ”اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو۔“1 اس کے بعد ان میں سے کسی کو اللہ نے ہدایت بخشی اور کسی پر ضلالت مسلّط ہو گئی۔2 پھر ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھُٹلانے والوں کا کیا انجام ہو چکا ہے3
۱۶:۳۷
إِناگرinتَحْرِصْتم حریص ہوtaḥriṣعَلَىٰپرʿalāهُدَىٰهُمْان کی ہدایتhudāhumفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَانہیںيَهْدِىہدایت دیتاyahdīمَنجس کوmanيُضِلُّ ۖوہ بھٹکا دیتا ہےyuḍilluوَمَااور نہیںwamāلَهُمان کے لیےlahumمِّنکوئیminنَّـٰصِرِينَمددگاروں میں سےnāṣirīna٣٧
اے محمدؐ، تم چاہے اِن کی ہدایت کے لیے کتنے ہی حریص ہو، مگر اللہ جس کو بھٹکا دیتا ہے پھر اسے ہدایت نہیں دیا کرتا اور اس طرح کے لوگوں کی مدد کوئی نہیں کر سکتا
۱۶:۳۸
وَأَقْسَمُوا۟اور وہ قسمیں کھاتے ہیںwa-aqsamūبِٱللَّهِاللہ کیbil-lahiجَهْدَپکیjahdaأَيْمَـٰنِهِمْ ۙقسمیں اپنیaymānihimلَانہیںيَبْعَثُاٹھائے گاyabʿathuٱللَّهُاللہl-lahuمَن(اسے) جوmanيَمُوتُ ۚمرجاتا ہےyamūtuبَلَىٰکیوں نہیںbalāوَعْدًاوعدہ ہےwaʿdanعَلَيْهِاس کے ذمہʿalayhiحَقًّۭاسچاḥaqqanوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلنَّاسِلوگl-nāsiلَانہیںيَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna٣٨
یہ لوگ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ "اللہ کسی مرنے والے کو پھر سے زندہ کر کے نہ اٹھائے گا" اٹھائے گا کیوں نہیں، یہ تو ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنا اس نے اپنے اوپر واجب کر لیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
۱۶:۳۹
لِيُبَيِّنَتاکہ بیان کرےliyubayyinaلَهُمُان کے لیےlahumuٱلَّذِىوہ چیزalladhīيَخْتَلِفُونَوہ اختلاف کرتے ہیںyakhtalifūnaفِيهِاس میںfīhiوَلِيَعْلَمَاور تاکہ جان لیںwaliyaʿlamaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūأَنَّهُمْبیشک وہannahumكَانُوا۟تھےkānūكَـٰذِبِينَوہ جھوٹےkādhibīna٣٩
اور ایسا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اللہ اِن کے سامنے اُس حقیقت کو کھول دے جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں، اور منکرینِ حق کو معلوم ہو جائے کہ وہ جھُوٹے تھے۔
۱۶:۴۰
إِنَّمَابیشکinnamāقَوْلُنَاہماری باتqawlunāلِشَىْءٍکسی چیز کے لیےlishayinإِذَآجبidhāأَرَدْنَـٰهُارادہ کرتے ہیں ہم اس کاaradnāhuأَنکہanنَّقُولَہم کہیںnaqūlaلَهُۥاس کوlahuكُنہوجاkunفَيَكُونُتو وہ ہوجاتا ہےfayakūnu٤٠
(رہا اس کا امکان ، تو)ہمیں کسی چیز کو وجود میں لانے کے لیے اس سے زیادہ کچھ نہیں کرنا ہوتا کہ اسے حکم دیں”ہو جا“ اور بس وہ ہو جاتی ہے۔1
۱۶:۴۱
وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaهَاجَرُوا۟جنہوں نے ہجرت کیhājarūفِىمیںٱللَّهِاللہ کی راہl-lahiمِنۢکےminبَعْدِبعد اس کےbaʿdiمَاجوظُلِمُوا۟وہ ظلم کیے گئےẓulimūلَنُبَوِّئَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے ان کوlanubawwi-annahumفِىمیںٱلدُّنْيَادنیا میںl-dun'yāحَسَنَةًۭ ۖاچھاḥasanatanوَلَأَجْرُاور البتہ اجرwala-ajruٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کاl-ākhiratiأَكْبَرُ ۚسب سے بڑا ہےakbaruلَوْکاشlawكَانُوا۟وہ ہوتےkānūيَعْلَمُونَوہ جانتےyaʿlamūna٤١
جو لوگ ظلم سہنے کے بعد اللہ کی خاطر ہجرت کر گئے ہیں ان کو ہم دنیا ہی میں اچھا ٹھکانا دیں گے اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے۔1 کاش جان لیں وہ مظلوم
۱۶:۴۲
ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaصَبَرُوا۟جنہوں نے صبر کیاṣabarūوَعَلَىٰاور پرwaʿalāرَبِّهِمْاپنے رب پرrabbihimيَتَوَكَّلُونَوہ بھروسہ کرتے ہیںyatawakkalūna٤٢
جنہوں نے صبر کیا ہے اور جو اپنے رب کے بھروسے پر کام کر رہے ہیں (کہ کیسا اچھا انجام اُن کا منتظر ہے)
۱۶:۴۳
وَمَآاور نہیںwamāأَرْسَلْنَابھیجا ہم نےarsalnāمِنسےminقَبْلِكَآپ سے پہلےqablikaإِلَّامگرillāرِجَالًۭامردوں کوrijālanنُّوحِىٓہم وحی کرتے ہیںnūḥīإِلَيْهِمْ ۚان کی طرفilayhimفَسْـَٔلُوٓا۟پس پوچھ لوfasalūأَهْلَاہلahlaٱلذِّكْرِعلم سےl-dhik'riإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumلَانہیںتَعْلَمُونَجانتےtaʿlamūna٤٣
اے محمد ؐ ، ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسُول بھیجے ہیں آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے۔1 اہل ِذکر 2سے پُوچھ لو اگر تم لوگ خود نہیں جانتے
۱۶:۴۴
بِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن نشانیوں کےbil-bayinātiوَٱلزُّبُرِ ۗاور صحیفوں کےwal-zuburiوَأَنزَلْنَآاور اتارا ہم نےwa-anzalnāإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaٱلذِّكْرَذکر کوl-dhik'raلِتُبَيِّنَتاکہ آپ بیان کریںlitubayyinaلِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiمَاجونُزِّلَاتارا گیا ہےnuzzilaإِلَيْهِمْان کی طرفilayhimوَلَعَلَّهُمْاور تاکہ وہwalaʿallahumيَتَفَكَّرُونَوہ غور و فکر کریںyatafakkarūna٤٤
پچھلے رسُولوں کو بھی ہم نے روشن نشانیاں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا، اور اب یہ ذِکر تم پر نازل کیا ہے تا کہ تم لوگوں کے سامنے اُس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جاوٴ جو اُن کے لیے اُتاری گئی ہے1، اور تاکہ لوگ (خود بھی)غور و فکر کریں
۱۶:۴۵
أَفَأَمِنَکیا بےخوف ہوگئےafa-aminaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaمَكَرُوا۟جنہوں نے چالیں چلیںmakarūٱلسَّيِّـَٔاتِبریl-sayiātiأَنکہanيَخْسِفَدھنسا دے گاyakhsifaٱللَّهُاللہl-lahuبِهِمُان کوbihimuٱلْأَرْضَزمین میںl-arḍaأَوْیاawيَأْتِيَهُمُآجائے گا ان کے پاسyatiyahumuٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābuمِنْسےminحَيْثُجہاں سےḥaythuلَانہیںيَشْعُرُونَوہ شعور بھی (نہ) رکھتے ہوں گےyashʿurūna٤٥
پھر کیا وہ لوگ جو (دعوت پیغمبر کی مخالفت میں) بدتر سے بدتر چالیں چل رہے ہیں اِس بات سے بالکل ہی بے خوف ہو گئے ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دے، یا ایسے گوشے میں ان پر عذاب لے آئے جدھر سے اس کے آنے کا ان کو وہم و گمان تک نہ ہو
۱۶:۴۶
أَوْیاawيَأْخُذَهُمْپکڑ لے گا ان کوyakhudhahumفِىمیںتَقَلُّبِهِمْان کے چلتے پھرتےtaqallubihimفَمَاتو نہیںfamāهُموہhumبِمُعْجِزِينَعاجز کرنے والےbimuʿ'jizīna٤٦
یا اچانک چلتے پھرتے ان کو پکڑ لے، یا ایسی حالت میں انہیں پکڑے جبکہ انہیں خود آنے والی مصیبت کا کھٹکا لگا ہوا ہو اور وہ اس سے بچنے کی فکر میں چوکنے ہوں؟
۱۶:۴۷
أَوْیاawيَأْخُذَهُمْپکڑ لے گا ان کوyakhudhahumعَلَىٰکیʿalāتَخَوُّفٍۢخوف کی حالت میںtakhawwufinفَإِنَّتو بے شکfa-innaرَبَّكُمْرب تمہاراrabbakumلَرَءُوفٌۭالبتہ شفقت کرنے والاlaraūfunرَّحِيمٌمہربان ہےraḥīmun٤٧
وہ جو کچھ بھی کرنا چاہے یہ لوگ اس کو عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہے
۱۶:۴۸
أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamيَرَوْا۟وہ دیکھتےyarawإِلَىٰطرفilāمَاجوخَلَقَاس کے جو پیدا کیاkhalaqaٱللَّهُاللہ نےl-lahuمِنکوminشَىْءٍۢکسی بھی چیز کوshayinيَتَفَيَّؤُا۟گرتے ہیںyatafayya-uظِلَـٰلُهُۥاس کے سائےẓilāluhuعَنِسےʿaniٱلْيَمِينِدائیں سےl-yamīniوَٱلشَّمَآئِلِاور بائیں سےwal-shamāiliسُجَّدًۭاسجدہ کرتے ہوئےsujjadanلِّلَّهِاللہ کے لیےlillahiوَهُمْاور وہwahumدَٰخِرُونَعاجزی کرنے والے ہیںdākhirūna٤٨
اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضُور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے؟1 سب کے سب اِس طرح اظہارِ عجز کر رہے ہیں
۱۶:۴۹
وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیےwalillahiيَسْجُدُسجدہ کر رہے ہیںyasjuduمَاجوفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں میں ہےl-samāwātiوَمَااور جوwamāفِىمیںٱلْأَرْضِکچھ زمین میں ہےl-arḍiمِنکوئیminدَآبَّةٍۢجاندار۔ کوئی جانورdābbatinوَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatuوَهُمْاور وہwahumلَانہیںيَسْتَكْبِرُونَتکبر کرتےyastakbirūna٤٩
زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ہیں سب اللہ کے آگے سر بسجُود ہیں۔1 وہ ہر گز سرکشی نہیں کرتے
۱۶:۵۰
يَخَافُونَوہ ڈرتے ہیںyakhāfūnaرَبَّهُماپنے ربrabbahumمِّنسےminفَوْقِهِمْجو ان کے اوپر ہےfawqihimوَيَفْعَلُونَاور وہ کرتے ہیںwayafʿalūnaمَاجويُؤْمَرُونَ ۩وہ حکم دیئے جاتے ہیںyu'marūna٥٠
اپنے رب سے جو اُن کے اوپر ہے، ڈرتے ہیں اور جو کچھ حکم دیا جاتا ہے اسی کے مطابق کام کرتے ہیں
۱۶:۵۱
۞ وَقَالَاور فرمایاwaqālaٱللَّهُاللہ تعالیٰ نےl-lahuلَانہتَتَّخِذُوٓا۟تم بناؤtattakhidhūإِلَـٰهَيْنِدو الہilāhayniٱثْنَيْنِ ۖدوith'nayniإِنَّمَابیشکinnamāهُوَوہhuwaإِلَـٰهٌۭالہ ہےilāhunوَٰحِدٌۭ ۖایکwāḥidunفَإِيَّـٰىَپس صرف مجھ سے ہیfa-iyyāyaفَٱرْهَبُونِپس ڈرو مجھ سےfa-ir'habūni٥١
اللہ کا فرمان ہے کہ ”دو خدا نہ بنا لو،1 خدا تو بس ایک ہی ہے، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو
۱۶:۵۲
وَلَهُۥاور اس کے لیے ہےwalahuمَاجوفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِکچھ آسمانوں میں ہےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور جو کچھ زمین میں ہےwal-arḍiوَلَهُاور اسی کے لیے ہےwalahuٱلدِّينُاطاعتl-dīnuوَاصِبًا ۚدائمیwāṣibanأَفَغَيْرَکیا بھلا سوائےafaghayraٱللَّهِاللہ کےl-lahiتَتَّقُونَتم ڈرتے ہوtattaqūna٥٢
اُسی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اور خالصًا اُسی کا دین (ساری کائنات میں)چل رہا ہے۔1 پھر کیا للہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقوٰی کرو گے؟“2
۱۶:۵۳
وَمَااور جو بھیwamāبِكُمتمہارے پاسbikumمِّنکوئیminنِّعْمَةٍۢنعمت ہےniʿ'matinفَمِنَپس طرفfaminaٱللَّهِ ۖاللہ کی (طرف سے ہے)l-lahiثُمَّپھرthummaإِذَاجبidhāمَسَّكُمُپہنچتی ہے تم کوmassakumuٱلضُّرُّتکلیفl-ḍuruفَإِلَيْهِتو اسی کی طرفfa-ilayhiتَجْـَٔرُونَتم فریاد کرتے ہو۔ تم گڑگڑاتے ہوtajarūna٥٣
تم کو جو نعمت بھی حاصل ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ پھر جب کوئی سخت وقت تم پر آتا ہے تو تم لوگ خود اپنی فریادیں لے کر اُسی کی طرف دوڑتے ہو۔1
۱۶:۵۴
ثُمَّپھرthummaإِذَاجبidhāكَشَفَوہ ہٹا دیتا ہےkashafaٱلضُّرَّتکلیف کوl-ḍuraعَنكُمْتم سےʿankumإِذَایکا یکidhāفَرِيقٌۭایک گروہfarīqunمِّنكُمتم میں سےminkumبِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھbirabbihimيُشْرِكُونَشرک کرنے لگتا ہےyush'rikūna٥٤
مگر جب اللہ اُس وقت کو ٹال دیتا ہے تو یکایک تم میں سے ایک گروہ اپنے ربّ کے ساتھ دُوسروں کو(اس مہربانی کے شکریے میں)شریک کرنے لگتا ہے۔1
۱۶:۵۵
لِيَكْفُرُوا۟تاکہ وہ ناشکری کریںliyakfurūبِمَآساتھ اس کے جوbimāءَاتَيْنَـٰهُمْ ۚدیا ہم نے ان کوātaynāhumفَتَمَتَّعُوا۟ ۖپس فائدے اٹھا لوfatamattaʿūفَسَوْفَپس عنقریبfasawfaتَعْلَمُونَتم جان لو گےtaʿlamūna٥٥
تاکہ اللہ کے احسان کی ناشکری کرے اچھا، مزے کر لو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا
۱۶:۵۶
وَيَجْعَلُونَاور وہ مقرر کرتے ہیں۔ بناتے ہیںwayajʿalūnaلِمَاواسطے اس کے جوlimāلَانہیںيَعْلَمُونَوہ جانتےyaʿlamūnaنَصِيبًۭاایک حصہnaṣībanمِّمَّااس میں سے جوmimmāرَزَقْنَـٰهُمْ ۗرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhumتَٱللَّهِاللہ کی قسمtal-lahiلَتُسْـَٔلُنَّالبتہ تم ضرور سوال کیے جاؤ گےlatus'alunnaعَمَّااس کے بارے میں جوʿammāكُنتُمْتھے تمkuntumتَفْتَرُونَتم گھڑتےtaftarūna٥٦
یہ لوگ جن کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں1 اُن کے حصے ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے مقرر کرتے ہیں۔۔۔۔2 خدا کی قسم، ضرور تم سے پوچھا جائے گا کہ یہ جھُوٹ تم نے کیسے گھڑ لیے تھے؟
۱۶:۵۷
وَيَجْعَلُونَاور وہ بناتے ہیںwayajʿalūnaلِلَّهِاللہ کے لیےlillahiٱلْبَنَـٰتِبیٹیاںl-banātiسُبْحَـٰنَهُۥ ۙپاک ہے وہsub'ḥānahuوَلَهُماور ان کے لیےwalahumمَّاوہ ہے جويَشْتَهُونَوہ خواہش رکھیںyashtahūna٥٧
یہ خدا کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔1 سُبحان اللہ! اور اِن کے لیے وہ جو یہ خود چاہیں؟2
۱۶:۵۸
وَإِذَااور جبwa-idhāبُشِّرَخوشخبری دی جاتی ہےbushiraأَحَدُهُمان میں سے ایک کوaḥaduhumبِٱلْأُنثَىٰلڑکی کیbil-unthāظَلَّہوجاتا ہےẓallaوَجْهُهُۥاس کا چہرہwajhuhuمُسْوَدًّۭاسیاہmus'waddanوَهُوَاور وہwahuwaكَظِيمٌۭغم کے گھونٹ پیتا ہےkaẓīmun٥٨
جب اِن میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہونے کی خوش خبری دی جاتی ہے تو اُس کے چہرے پر کلونس چھا جاتی ہے اور وہ بس خون کا سا گھونٹ پی کر رہ جاتا ہے
۱۶:۵۹
يَتَوَٰرَىٰچھپتا ہےyatawārāمِنَسےminaٱلْقَوْمِقوم سےl-qawmiمِنسےminسُوٓءِبرائی سےsūiمَاجوبُشِّرَوہ خوشخبری دیا گیاbushiraبِهِۦٓ ۚساتھ اس کےbihiأَيُمْسِكُهُۥکیا لیے رکھے اس کو۔ پکڑے رکھے اس کوayum'sikuhuعَلَىٰکےʿalāهُونٍذلت کے ساتھhūninأَمْیاamيَدُسُّهُۥدبا دے اس کوyadussuhuفِىمیںٱلتُّرَابِ ۗمٹی میںl-turābiأَلَاخبردارalāسَآءَکتنا برا ہےsāaمَاجويَحْكُمُونَوہ فیصلہ کر رہے ہیںyaḥkumūna٥٩
لوگوں سے چھُپتا پھرتا ہے کہ اِس بُری خبر کے بعد کیا کسی کو منہ دکھائے۔ سوچتا ہے کہ ذلّت کے ساتھ بیٹی کو لیے رہے یا مٹی میں دبا دے؟۔۔۔۔دیکھو ، کیسے بُرے حکم ہیں جو یہ خُدا کے بارے میں لگاتے ہیں۔1
۱۶:۶۰
لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaلَانہیںيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūnaبِٱلْـَٔاخِرَةِآخرت پرbil-ākhiratiمَثَلُمثال ہےmathaluٱلسَّوْءِ ۖبریl-sawiوَلِلَّهِاور اللہ کے لیےwalillahiٱلْمَثَلُمثال ہےl-mathaluٱلْأَعْلَىٰ ۚاعلیl-aʿlāوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردستl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu٦٠
بری صفات سے متصف کیے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے رہا اللہ، تو اُس کے لیے سب سے برتر صفات ہیں، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہے
۱۶:۶۱
وَلَوْاور اگرwalawيُؤَاخِذُپکڑ لےyuākhidhuٱللَّهُاللہ(مواخذہ کرے اللہ)l-lahuٱلنَّاسَلوگوں کو۔ کاl-nāsaبِظُلْمِهِمان کے ظلم کی وجہ سےbiẓul'mihimمَّانہتَرَكَچھوڑےtarakaعَلَيْهَااس پرʿalayhāمِنکوئیminدَآبَّةٍۢجاندار۔ کوئی جانورdābbatinوَلَـٰكِنلیکنwalākinيُؤَخِّرُهُمْوہ مہلت دے رہا ہے ان کوyu-akhiruhumإِلَىٰٓتکilāأَجَلٍۢایک وقتajalinمُّسَمًّۭى ۖمقرر تکmusammanفَإِذَاپھر جبfa-idhāجَآءَآجائے گاjāaأَجَلُهُمْان کا وقت مقررajaluhumلَانہيَسْتَـْٔخِرُونَتاخیر کرسکیں گےyastakhirūnaسَاعَةًۭ ۖایک گھڑیsāʿatanوَلَااور نہwalāيَسْتَقْدِمُونَآگے بڑھ سکیں گےyastaqdimūna٦١
اگر کہیں اللہ لوگوں کو اُن کی زیادتی پر فوراً ہی پکڑ لیا کر تا تو روئے زمین پر کسی متنفس کو نہ چھوڑتا لیکن وہ سب کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیتا ہے، پھر جب وہ وقت آ جاتا ہے تو اس سے کوئی ایک گھڑی بھر بھی آگے پیچھے نہیں ہو سکتا
۱۶:۶۲
وَيَجْعَلُونَاور وہ مقرر کرتے ہیںwayajʿalūnaلِلَّهِاللہ کے لیےlillahiمَاوہ جويَكْرَهُونَانہیں ناپسند ہےyakrahūnaوَتَصِفُاور بیان کرتی ہیںwataṣifuأَلْسِنَتُهُمُان کی زبانیںalsinatuhumuٱلْكَذِبَجھوٹl-kadhibaأَنَّبیشکannaلَهُمُان کے لیےlahumuٱلْحُسْنَىٰ ۖبھلائی ہےl-ḥus'nāلَانہیںجَرَمَشکjaramaأَنَّبیشکannaلَهُمُان کے لیےlahumuٱلنَّارَآگ ہےl-nāraوَأَنَّهُماور بیشک وہwa-annahumمُّفْرَطُونَسب سے آگے پہنچائے جانے والے ہیںmuf'raṭūna٦٢
آج یہ لوگ وہ چیزیں اللہ کے لیے تجویز کر رہے ہیں جو خود اپنے لیے اِنہیں ناپسند ہیں، اور جھوٹ کہتی ہیں اِن کی زبانیں کہ اِن کے لیے بھلا ہی بھلا ہے اِن کے لیے تو ایک ہی چیز ہے، اور وہ ہے دوزخ کی آگ ضرور یہ سب سے پہلے اُس میں پہنچائے جائیں گے
۱۶:۶۳
تَٱللَّهِقسم ہے اللہ کیtal-lahiلَقَدْالبتہ تحقیقlaqadأَرْسَلْنَآبھیجا ہم نے (رسولوں کو)arsalnāإِلَىٰٓطرفilāأُمَمٍۢکچھ قوموں کےumaminمِّنسےminقَبْلِكَآپ سے پہلےqablikaفَزَيَّنَتو خوبصورت بنادیاfazayyanaلَهُمُان کے لیےlahumuٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānuأَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمال کوaʿmālahumفَهُوَپس وہیfahuwaوَلِيُّهُمُسرپرست ہے ان کاwaliyyuhumuٱلْيَوْمَآجl-yawmaوَلَهُمْاور ان کے لیےwalahumعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunأَلِيمٌۭدردناکalīmun٦٣
خدا کی قسم، اے محمدؐ، تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں (اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ) شیطان نے اُن کے برے کرتوت اُنہیں خوشنما بنا کر دکھائے (اور رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی) وہی شیطان آج اِن لوگوں کا بھی سرپرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں
۱۶:۶۴
وَمَآاور نہیںwamāأَنزَلْنَااتارا ہم نےanzalnāعَلَيْكَآپ پرʿalaykaٱلْكِتَـٰبَکتاب کوl-kitābaإِلَّامگرillāلِتُبَيِّنَتاکہ آپ بیان کریںlitubayyinaلَهُمُان کے لیےlahumuٱلَّذِىوہ چیزalladhīٱخْتَلَفُوا۟انہوں نے اختلاف کیاikh'talafūفِيهِ ۙجس میںfīhiوَهُدًۭىاور ہدایتwahudanوَرَحْمَةًۭاور رحمتwaraḥmatanلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتی ہوyu'minūna٦٤
ہم نے یہ کتاب تم پر اس لیے نازل کی ہےکہ تم اُن اختلافات کی حقیقت اِن پر کھول دو جن میں یہ پڑے ہوئے ہیں۔ یہ کتاب رہنمائی اور رحمت بن کر اُتری ہے اُن لوگوں کے لیے جو اِسے مان لیں۔1
۱۶:۶۵
وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahuأَنزَلَاتاراanzalaمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان(سے)l-samāiمَآءًۭپانیmāanفَأَحْيَاپھر زندہ کردیاfa-aḥyāبِهِساتھ اس کےbihiٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaبَعْدَبعدbaʿdaمَوْتِهَآ ۚاس کے مرنے کے ۔ اس کی موت کے بعدmawtihāإِنَّبیشکinnaفِىمیںذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatanلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَسْمَعُونَجو سنتی ہوyasmaʿūna٦٥
(تم ہر برسات میں دیکھتے ہو کہ)اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور یکایک مُردہ پڑی ہوئی زمین میں اُس کی بدولت جان ڈال دی۔ یقیناً اس میں ایک نشانی ہے سُننے والوں کے لیے۔1
۱۶:۶۶
وَإِنَّاور بیشکwa-innaلَكُمْتمہارے لیےlakumفِىمیںٱلْأَنْعَـٰمِمویشی جانوروںl-anʿāmiلَعِبْرَةًۭ ۖالبتہ ایک سبق ہےlaʿib'ratanنُّسْقِيكُمہم پلاتے ہیں تم کوnus'qīkumمِّمَّااس میں سے جوmimmāفِىمیںبُطُونِهِۦان کے پیٹوں میں ہےbuṭūnihiمِنۢکےminبَيْنِدرمیانbayniفَرْثٍۢگوبر کےfarthinوَدَمٍۢاور خون کےwadaminلَّبَنًادودھlabananخَالِصًۭاخالصkhāliṣanسَآئِغًۭاخوش گوارsāighanلِّلشَّـٰرِبِينَپینے والوں کے لیےlilshāribīna٦٦
اور تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق موجود ہے۔ اُن کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان ہم ایک چیز تمہیں پِلاتے ہیں، یعنی خالص دُودھ1، جو پینے والوں کے لیے نہایت خوشگوار ہے
۱۶:۶۷
وَمِناور سےwaminثَمَرَٰتِپھلوں میںthamarātiٱلنَّخِيلِکھجور کےl-nakhīliوَٱلْأَعْنَـٰبِاور انگور سےwal-aʿnābiتَتَّخِذُونَتم بنا لیتے ہوtattakhidhūnaمِنْهُاس سےmin'huسَكَرًۭانشہ آور چیزsakaranوَرِزْقًااور رزقwariz'qanحَسَنًا ۗاچھاḥasananإِنَّبیشکinnaفِىمیںذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatanلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَعْقِلُونَجو عقل رکھتی ہوyaʿqilūna٦٧
(اسی طرح)کھجور کے درختوں اور انگُور کی بیلوں سے بھی ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور پاک رزق بھی۔ 1یقیناً اِس میں ایک نشانی ہے عقل سے کام لینے والوں کے لیے
۱۶:۶۸
وَأَوْحَىٰاور وحی کیwa-awḥāرَبُّكَتیرے رب نےrabbukaإِلَىطرفilāٱلنَّحْلِشہد کی مکھی (کی طرف )l-naḥliأَنِکہaniٱتَّخِذِىبنا لےittakhidhīمِنَسےminaٱلْجِبَالِپہاڑوں میں سےl-jibāliبُيُوتًۭاگھرbuyūtanوَمِنَاور سےwaminaٱلشَّجَرِدرخت (میں سے)l-shajariوَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmāيَعْرِشُونَوہ چڑھاتے ہیںyaʿrishūna٦٨
اور دیکھو، تمہارے ربّ نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی1 کہ پہاڑوں میں، اور درختوں میں، اور ٹٹیوںپر چڑھائی ہوئی بیلوں میں
۱۶:۶۹
ثُمَّپھرthummaكُلِىکھاkulīمِنسےminكُلِّہر قسم کےkulliٱلثَّمَرَٰتِپھلوں میں سےl-thamarātiفَٱسْلُكِىپھر چلتیfa-us'lukīسُبُلَرہ راستوں پرsubulaرَبِّكِاپنے رب کےrabbikiذُلُلًۭا ۚہموار۔ آسانdhululanيَخْرُجُنکلتا ہےyakhrujuمِنۢسےminبُطُونِهَاان کے پیٹوں سےbuṭūnihāشَرَابٌۭشربتsharābunمُّخْتَلِفٌمختلف ہیںmukh'talifunأَلْوَٰنُهُۥرنگ اس کےalwānuhuفِيهِاس میںfīhiشِفَآءٌۭشفا ہےshifāonلِّلنَّاسِ ۗلوگوں کے لیےlilnnāsiإِنَّیقیناinnaفِىمیںذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatanلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَتَفَكَّرُونَجو غور و فکر کرتی ہوyatafakkarūna٦٩
اپنے چھتّے بنا اور ہر طرح کا رَس چُوس اور اپنے ربّ کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ۔1 اِس مکھی کے اندر سے رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے۔2 یقیناً اس میں بھی ایک نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔3
۱۶:۷۰
وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahuخَلَقَكُمْپیدا کیا تم کوkhalaqakumثُمَّپھرthummaيَتَوَفَّىٰكُمْ ۚوہ فوت کرتا ہے تم کوyatawaffākumوَمِنكُماور تم میں سےwaminkumمَّنکوئیmanيُرَدُّپھیرا جاتا ہےyuradduإِلَىٰٓطرفilāأَرْذَلِحقیر ترardhaliٱلْعُمُرِعمر کی طرفl-ʿumuriلِكَىْتاکہlikayلَانہيَعْلَمَجانےyaʿlamaبَعْدَبعدbaʿdaعِلْمٍۢعلم کےʿil'minشَيْـًٔا ۚکچھ بھیshayanإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہl-lahaعَلِيمٌۭعلم والا ہےʿalīmunقَدِيرٌۭقدرت والا ہےqadīrun٧٠
اور دیکھو، اللہ نے تم کو پیدا کیا، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے1، اور تم میں سے کوئی بدترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے۔2 حق یہ ہے کہ اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے اور قدرت میں بھی
۱۶:۷۱
وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuفَضَّلَاس نے فضیلت دیfaḍḍalaبَعْضَكُمْتم میں سے بعض کوbaʿḍakumعَلَىٰپرʿalāبَعْضٍۢبعضbaʿḍinفِىمیںٱلرِّزْقِ ۚرزق (میں)l-riz'qiفَمَاتو نہیںfamāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaفُضِّلُوا۟جو فضیلت دیئے گئےfuḍḍilūبِرَآدِّىپھیرنے والے۔ لوٹانے والےbirāddīرِزْقِهِمْاپنا رزقriz'qihimعَلَىٰاوپرʿalāمَاان کےمَلَكَتْجن کے مالک ہیںmalakatأَيْمَـٰنُهُمْان کے دائیں ہاتھaymānuhumفَهُمْتو وہfahumفِيهِاس میںfīhiسَوَآءٌ ۚبرابر ہوںsawāonأَفَبِنِعْمَةِکیا بھلا نعمت کاafabiniʿ'matiٱللَّهِاللہ کیl-lahiيَجْحَدُونَوہ انکار کرتے ہیںyajḥadūna٧١
اور دیکھو، اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت عطا کی ہے ، پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ ایسے نہیں ہیں کہ اپنا رزق اپنے غلاموں کی طرف پھیر دیا کرتے ہوں تاکہ دونوں اِس رزق میں برابر کے حصہ دار بن جائیں۔ تو کیا اللہ ہی کا اِحسان ماننے سے اِن لوگوں کو اِنکار ہے1؟
۱۶:۷۲
وَٱللَّهُاور اللہwal-lahuجَعَلَاس نے بنائیںjaʿalaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنْسےminأَنفُسِكُمْتمہارے نفسوں سےanfusikumأَزْوَٰجًۭابیویاںazwājanوَجَعَلَاور بنائےwajaʿalaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنْسےminأَزْوَٰجِكُمتمہاری بیویوں میں سےazwājikumبَنِينَبیٹےbanīnaوَحَفَدَةًۭاور پوتےwaḥafadatanوَرَزَقَكُماور اس نے رزق دیا تم کوwarazaqakumمِّنَسےminaٱلطَّيِّبَـٰتِ ۚپاکیزہ چیزوں میں سےl-ṭayibātiأَفَبِٱلْبَـٰطِلِکیا پھر ساتھ باطل کےafabil-bāṭiliيُؤْمِنُونَوہ ایمان رکھتے ہیںyu'minūnaوَبِنِعْمَتِاور نعمت کاwabiniʿ'matiٱللَّهِاللہ کیl-lahiهُمْوہhumيَكْفُرُونَانکار کرتے ہیں۔ وہ کفر کرتے ہیںyakfurūna٧٢
اور وہ اللہ ہی جس نے تمہارے لیے تمہاری ہم جنس بیویاں بنائیں اور اسی نے ان بیویوں سے تمہیں بیٹے پوتے عطا کیے اور اچھی اچھی چیزیں تمہیں کھانے کو دیں۔ پھر کیا یہ لوگ (یہ سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی)باطل کو مانتے ہیں1 اور اللہ کے احسان کا انکار کرتے ہیں2
۱۶:۷۳
وَيَعْبُدُونَاور وہ عبادت کرتے ہیںwayaʿbudūnaمِنکےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiمَااس کی جولَانہیںيَمْلِكُمالک ہوتاyamlikuلَهُمْان کے لیےlahumرِزْقًۭارزق کاriz'qanمِّنَسےminaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں سےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین سےwal-arḍiشَيْـًۭٔاکسی چیز کاshayanوَلَااور نہwalāيَسْتَطِيعُونَہی وہ استطاعت رکھتے ہیںyastaṭīʿūna٧٣
اور اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دینا ہے نہ زمین سے اور نہ یہ کام وہ کر ہی سکتے ہیں؟
۱۶:۷۴
فَلَاپس نہfalāتَضْرِبُوا۟تم بیان کروtaḍribūلِلَّهِاللہ کے لیےlillahiٱلْأَمْثَالَ ۚمثالیںl-amthālaإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuوَأَنتُمْاور تمwa-antumلَانہیںتَعْلَمُونَجانتےtaʿlamūna٧٤
پس اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو1، اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے
۱۶:۷۵
۞ ضَرَبَبیان کیḍarabaٱللَّهُاللہ نےl-lahuمَثَلًاایک مثالmathalanعَبْدًۭاایک غلامʿabdanمَّمْلُوكًۭامملوک کیmamlūkanلَّانہیںيَقْدِرُقدرت رکھتاyaqdiruعَلَىٰاوپرʿalāشَىْءٍۢکسی چیز کےshayinوَمَناور اس کیwamanرَّزَقْنَـٰهُجس کو رزق دیا ہم نے اس کوrazaqnāhuمِنَّااپنی طرف سےminnāرِزْقًارزقriz'qanحَسَنًۭااچھاḥasananفَهُوَتو وہfahuwaيُنفِقُخرچ کرتا ہےyunfiquمِنْهُاس میں سےmin'huسِرًّۭاپوشیدہ۔ چھپاsirranوَجَهْرًا ۖاور اعلانیہ۔ کھلےwajahranهَلْکیاhalيَسْتَوُۥنَ ۚوہ برابر ہوسکتے ہیںyastawūnaٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِ ۚاللہ کے لیے ہےlillahiبَلْبلکہbalأَكْثَرُهُمْاکثر ان میں سےaktharuhumلَانہیںيَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna٧٥
اللہ ایک مثال دیتا ہے 1۔ ایک تو ہے غلام، جو دُوسرے کا مملوک ہے اور خود کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ دُوسرا شخص ایسا ہے جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق عطا کیا ہے اور وہ اس میں سے کھُلے اور چھُپے خوب خرچ کرتا ہے۔ بتاوٴ ، کیا یہ دونوں برابر ہیں؟۔۔۔۔ الحمدُللہ2 مگر اکثر لوگ (اس سیدھی بات کو)نہیں جانتے۔3
۱۶:۷۶
وَضَرَبَاور بیان کیwaḍarabaٱللَّهُاللہ تعالیٰ نےl-lahuمَثَلًۭاایک مثالmathalanرَّجُلَيْنِدو آدمیوں کیrajulayniأَحَدُهُمَآان دونوں میں سے ایکaḥaduhumāأَبْكَمُگونگا ہےabkamuلَانہیںيَقْدِرُقدرت رکھتاyaqdiruعَلَىٰپرʿalāشَىْءٍۢکسی چیز پرshayinوَهُوَاور وہwahuwaكَلٌّبوجھ ہےkallunعَلَىٰپرʿalāمَوْلَىٰهُاپنے آقا پرmawlāhuأَيْنَمَاجہاں کہیںaynamāيُوَجِّههُّوہ بھیجتا ہے اس کوyuwajjihhuلَانہیںيَأْتِلاتاyatiبِخَيْرٍ ۖکوئی بھلائیbikhayrinهَلْکیاhalيَسْتَوِىبرابر ہوسکتا ہےyastawīهُوَوہhuwaوَمَناور وہ جوwamanيَأْمُرُحکم دیتا ہےyamuruبِٱلْعَدْلِ ۙانصاف کاbil-ʿadliوَهُوَاور وہwahuwaعَلَىٰپرʿalāصِرَٰطٍۢراستے پرṣirāṭinمُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin٧٦
اللہ ایک اور مثال دیتا ہے۔ دو آدمی ہیں۔ ایک گونگا بہرا ہے ، کوئی کام نہیں کر سکتا ، اپنے آقا پر بوجھ بنا ہوا ہے، جدھر بھی وہ اسے بھیجے کوئی بھلا کام اُس سے بن نہ آئے۔ دُوسرا شخص ایسا ہے کہ انصاف کا حکم دیتا ہے اور خود راہِ راست پر قائم ہے۔ بتاوٴ کیا یہ دونوں یکساں ہیں؟1
۱۶:۷۷
وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahiغَيْبُغیبghaybuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کاwal-arḍiوَمَآاور نہیںwamāأَمْرُمعاملہamruٱلسَّاعَةِقیامت کاl-sāʿatiإِلَّامگرillāكَلَمْحِمانند جھپکنےkalamḥiٱلْبَصَرِنگاہ کےl-baṣariأَوْیاawهُوَوہhuwaأَقْرَبُ ۚزیادہ قریب ہےaqrabuإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaعَلَىٰپرʿalāكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز پرshayinقَدِيرٌۭقدرت رکھتا ہےqadīrun٧٧
اور زمین و آسمان کے پوشیدہ حقائق کا علم تو اللہ ہی کو ہے۔1 اور قیامت کے برپا ہونے کا معاملہ کچھ دیر نہ لے گا مگر بس اتنی کہ جس میں آدمی کی پلک جھپک جائے، بلکہ اس سے بھی کچھ 2کم۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے
۱۶:۷۸
وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahuأَخْرَجَكُماس نے نکالا تم کوakhrajakumمِّنۢسےminبُطُونِپیٹوںbuṭūniأُمَّهَـٰتِكُمْتمہاری ماؤں کےummahātikumلَانہیںتَعْلَمُونَتم جانتے تھےtaʿlamūnaشَيْـًۭٔاکچھ بھیshayanوَجَعَلَاور اس نے بنائےwajaʿalaلَكُمُتمہارے لیےlakumuٱلسَّمْعَکانl-samʿaوَٱلْأَبْصَـٰرَاور آنکھیںwal-abṣāraوَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۙاور دلwal-afidataلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَشْكُرُونَشکر گزار بنوtashkurūna٧٨
اللہ نے تم کو تمہاری ماوٴں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے۔ اُس نے تمہیں کان دیے ، آنکھیں دیں، اور سوچنےوالے دل دیے1، اس لیے کہ تم شکر گزار بنو۔2
۱۶:۷۹
أَلَمْکیا نہیںalamيَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyarawإِلَىطرفilāٱلطَّيْرِپرندوں کےl-ṭayriمُسَخَّرَٰتٍۢمسخر کیے گئے ہیںmusakharātinفِىمیںجَوِّفضا میںjawwiٱلسَّمَآءِآسمان کیl-samāiمَانہیںيُمْسِكُهُنَّتھامے ہوئے ان کوyum'sikuhunnaإِلَّامگرillāٱللَّهُ ۗاللہl-lahuإِنَّبیشکinnaفِىمیںذَٰلِكَاس میںdhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢایک قوم کے لیےliqawminيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتی ہوyu'minūna٧٩
کیا اِن لوگوں نے کبھی پرندوں کو نہیں دیکھا کہ فضائے آسمانی میں کسی طرح مسخر ہیں؟ اللہ کے سوا کس نے اِن کو تھام رکھا ہے؟ اِس میں بہت نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں
۱۶:۸۰
وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahuجَعَلَبنائےjaʿalaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنۢسےminبُيُوتِكُمْتمہارے گھروں سےbuyūtikumسَكَنًۭاسکونت کی جگہsakananوَجَعَلَاور بنائےwajaʿalaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنسےminجُلُودِکھالوںjulūdiٱلْأَنْعَـٰمِمویشیوں کیl-anʿāmiبُيُوتًۭاگھرbuyūtanتَسْتَخِفُّونَهَاتم ہلکا پاتے ہو ان کوtastakhiffūnahāيَوْمَدنyawmaظَعْنِكُمْاپنے سفر کےẓaʿnikumوَيَوْمَاور دنwayawmaإِقَامَتِكُمْ ۙاور اپنی اقامت کےiqāmatikumوَمِنْاور سےwaminأَصْوَافِهَاان کی اون میں سےaṣwāfihāوَأَوْبَارِهَااور ان کی پشم میں سےwa-awbārihāوَأَشْعَارِهَآاور ان کے بالوں سےwa-ashʿārihāأَثَـٰثًۭاسامانathāthanوَمَتَـٰعًااور فائدے کی چیزیںwamatāʿanإِلَىٰتکilāحِينٍۢایک وقت (تک)ḥīnin٨٠
اللہ نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو جائے سکُون بنایا۔ اس نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لیے ایسے مکان پیدا کیے1 جنہیں تم سفر اور قیام، دونوں حالتوں میں ہلکا پاتے ہو۔2 اُس نے جانوروں کے صوف اور اُون اور بالوں سے تمہارے لیے پہننے اور برتنے کی بہت سی چیزیں پیدا کر دیں جو زندگی کی مدّتِ مقررہ تک تمہارے کام آتی ہیں
۱۶:۸۱
وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahuجَعَلَبنائےjaʿalaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّمَّااس میں سے جوmimmāخَلَقَاس نے پیدا کیےkhalaqaظِلَـٰلًۭاسائےẓilālanوَجَعَلَاور بنائےwajaʿalaلَكُمتمہارے لیےlakumمِّنَسےminaٱلْجِبَالِپہاڑوں میںl-jibāliأَكْنَـٰنًۭاچھپنے کی جگہیںaknānanوَجَعَلَاور بنائےwajaʿalaلَكُمْتمہارے لیےlakumسَرَٰبِيلَکرتےsarābīlaتَقِيكُمُبچاتے ہیں تم کوtaqīkumuٱلْحَرَّگرمی سےl-ḥaraوَسَرَٰبِيلَاور کرتےwasarābīlaتَقِيكُمبچاتے ہیں تم کوtaqīkumبَأْسَكُمْ ۚتمہاری جنگ سےbasakumكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaيُتِمُّوہ پورا کرتا ہےyutimmuنِعْمَتَهُۥاپنی نعمت کوniʿ'matahuعَلَيْكُمْتم پرʿalaykumلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتُسْلِمُونَتم سپرد کردو۔ فرمانبردار بن جاؤtus'limūna٨١
اُس نے اپنی پیدا کی ہوئی بہت سی چیزوں سے تمہارے لیے سائے کا انتظام کیا، پہاڑوں پر تمہارے لیے پناہ گاہیں بنائیں، اور تمہیں ایسی پوشاکیں بخشیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں1 اور کچھ دُوسری پوشاکیں جو آپس کی جنگ میں تمہاری حفاظت کرتی ہیں۔2 اس طرح وہ تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے3 شاید کہ تم فرمانبردار بنو
۱۶:۸۲
فَإِنپھر اگرfa-inتَوَلَّوْا۟وہ منہ موڑ جائیںtawallawفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāعَلَيْكَآپ پرʿalaykaٱلْبَلَـٰغُپہنچانا ہےl-balāghuٱلْمُبِينُصاف صافl-mubīnu٨٢
اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اے محمدؐ، تم پر صاف صاف پیغام حق پہنچا دینے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے
۱۶:۸۳
يَعْرِفُونَوہ پہچانتے ہیںyaʿrifūnaنِعْمَتَنعمت کوniʿ'mataٱللَّهِاللہ کیl-lahiثُمَّپھرthummaيُنكِرُونَهَاوہ انکار کرتے ہیں اس کاyunkirūnahāوَأَكْثَرُهُمُاور اکثر ان میں سےwa-aktharuhumuٱلْكَـٰفِرُونَکافر ہیں۔ ناشکرے ہیں۔ انکار کرنے والے ہیںl-kāfirūna٨٣
یہ اللہ کے احسان کے پہچانتے ہیں ، پھر اس کا انکار کرتے ہیں۔1 اور اِن میں بیش تر لوگ ایسے ہیں جو حق ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں
۱۶:۸۴
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaنَبْعَثُہم اٹھائیں گےnabʿathuمِنسےminكُلِّہرkulliأُمَّةٍۢامت میں سےummatinشَهِيدًۭاایک گواہshahīdanثُمَّپھرthummaلَانہيُؤْذَنُاجازت دی جائے گیyu'dhanuلِلَّذِينَان لوگوں کوlilladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūوَلَااور نہwalāهُمْوہhumيُسْتَعْتَبُونَعذر قبول کیے جائیں گےyus'taʿtabūna٨٤
(اِنہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اُس روز کی بنے گی)جب کہ ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ1 کھڑا کریں گے، پھر کافروں کو نہ حُجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا2 نہ ان سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گا۔3
۱۶:۸۵
وَإِذَااور جبwa-idhāرَءَادیکھیں گےraāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamūٱلْعَذَابَعذاب کوl-ʿadhābaفَلَاتو نہfalāيُخَفَّفُہلکا کیا جائے گاyukhaffafuعَنْهُمْان سےʿanhumوَلَااور نہwalāهُمْوہhumيُنظَرُونَمہلت دیئے جائیں گےyunẓarūna٨٥
ظالم لوگ جب ایک دفعہ عذاب دیکھ لیں گے تو اس کے بعد نہ اُن کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ انہیں ایک لمحہ بھر کی مہلت دی جائے گی
۱۶:۸۶
وَإِذَااور جبwa-idhāرَءَادیکھیںraāٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaأَشْرَكُوا۟جنہوں نے شرک کیاashrakūشُرَكَآءَهُمْاپنے شریکوں کوshurakāahumقَالُوا۟کہیں گےqālūرَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāهَـٰٓؤُلَآءِیہ وہ لوگ ہیںhāulāiشُرَكَآؤُنَاجو ہمارے شریک ہیںshurakāunāٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaكُنَّاتھے ہمkunnāنَدْعُوا۟پکارتےnadʿūمِنbesides Youminدُونِكَ ۖتیرے سواdūnikaفَأَلْقَوْا۟تو وہ ڈالیں گےfa-alqawإِلَيْهِمُان کی طرفilayhimuٱلْقَوْلَبات کوl-qawlaإِنَّكُمْبیشک تمinnakumلَكَـٰذِبُونَالبتہ جھوٹے ہوlakādhibūna٨٦
اور جب وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں شرک کیا تھا اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے ”اے پروردگار، یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پُکارا کرتے تھے۔“ اس پر اُن کے وہ معبود انہیں صاف جواب دیں گے کہ”تم جھُوٹے ہو۔“1
۱۶:۸۷
وَأَلْقَوْا۟اور وہ ڈالیں گےwa-alqawإِلَىطرفilāٱللَّهِاللہ کیl-lahiيَوْمَئِذٍاس دنyawma-idhinٱلسَّلَمَ ۖصلحl-salamaوَضَلَّاور گم ہوجائیں گےwaḍallaعَنْهُمان سےʿanhumمَّاجوكَانُوا۟تھے وہkānūيَفْتَرُونَگھڑتےyaftarūna٨٧
اُس وقت یہ سب اللہ کے آگے جُھک جائیں گے اور ان کو وہ ساری افترا پردازیاں رفو چکّر ہو جائیں گی جو یہ دنیا میں کرتے رہے تھے۔1
۱۶:۸۸
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūوَصَدُّوا۟اور روکاwaṣaddūعَنسےʿanسَبِيلِراستے سےsabīliٱللَّهِاللہ کےl-lahiزِدْنَـٰهُمْزیادہ دیں گے ہم انہیںzid'nāhumعَذَابًۭاعذابʿadhābanفَوْقَاوپرfawqaٱلْعَذَابِعذاب کےl-ʿadhābiبِمَابوجہ اس کے جوbimāكَانُوا۟تھے وہkānūيُفْسِدُونَوہ فساد کرتےyuf'sidūna٨٨
جن لوگوں نے خود کُفر کی راہ اختیار کی اور دُوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے1 اُس فساد کے بدلے میں جو وہ دُنیا میں برپا کرتے رہے
۱۶:۸۹
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaنَبْعَثُہم اٹھائیں گےnabʿathuفِىمیںكُلِّہرkulliأُمَّةٍۢامت میںummatinشَهِيدًاایک گواہshahīdanعَلَيْهِمان پرʿalayhimمِّنْکےminأَنفُسِهِمْ ۖان کے نفسوں میں سےanfusihimوَجِئْنَااور ہم لائیں گےwaji'nāبِكَآپ کوbikaشَهِيدًاگواہshahīdanعَلَىٰپرʿalāهَـٰٓؤُلَآءِ ۚان لوگوں (پر)hāulāiوَنَزَّلْنَااور نازل کی ہم نےwanazzalnāعَلَيْكَآپ پرʿalaykaٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaتِبْيَـٰنًۭاکھول کر بیان کرنے والیtib'yānanلِّكُلِّواسطے ہرlikulliشَىْءٍۢچیز کےshayinوَهُدًۭىاور ہدایتwahudanوَرَحْمَةًۭاور رحمتwaraḥmatanوَبُشْرَىٰاور خوشخبریwabush'rāلِلْمُسْلِمِينَمسلمانوں کے لیےlil'mus'limīna٨٩
(اے محمد ؐ ، اِنہیں اُس دن سے خبردار کر دو)جب کہ ہم ہر اُمّت میں خود اُسی کے اندر سے ایک گواہ اُٹھا کھڑا کریں گے جو اُس کےمقابلہ میں شہادت دے گا، اور اِن لوگوں کے مقابلے میں شہادت دینے کے لیے ہم تمہیں لائیں گے۔ اور (یہ اسی شہادت کی تیاری ہے کہ)ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کر دی ہے جو ہر چیز کی صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے1 اور ہدایت و رحمت اور بشارت ہے اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے سرِ تسلیم خَم کر دیا ہے۔2
۱۶:۹۰
۞ إِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَأْمُرُحکم دیتا ہےyamuruبِٱلْعَدْلِانصاف کا۔ عدل کاbil-ʿadliوَٱلْإِحْسَـٰنِاور احسان کاwal-iḥ'sāniوَإِيتَآئِاور دینے کاwaītāiذِىوالےdhīٱلْقُرْبَىٰقرابت (رشتہ داروں کو)l-qur'bāوَيَنْهَىٰاور روکتا ہے۔ منع کرتا ہےwayanhāعَنِسےʿaniٱلْفَحْشَآءِبےحیائی سےl-faḥshāiوَٱلْمُنكَرِاور برائی سےwal-munkariوَٱلْبَغْىِ ۚاور زیادتی سےwal-baghyiيَعِظُكُمْوہ نصیحت کرتا ہے تم کوyaʿiẓukumلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑوtadhakkarūna٩٠
اللہ عدل اور احسان اور صلہء رحمی کا حکم دیتا ہے1 اور بدی اور بے حیائی اور ظلم و زیادتی سے منع کرتا ہے۔2 وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق لو
۱۶:۹۱
وَأَوْفُوا۟اور پورا کروwa-awfūبِعَهْدِعہد کوbiʿahdiٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِذَاجبidhāعَـٰهَدتُّمْعہد کرو تمʿāhadttumوَلَااور نہwalāتَنقُضُوا۟تم توڑوtanquḍūٱلْأَيْمَـٰنَقسموں کوl-aymānaبَعْدَبعدbaʿdaتَوْكِيدِهَاان کو پکا کرنے کےtawkīdihāوَقَدْحالانکہ تحقیقwaqadجَعَلْتُمُبنا لیا تم نےjaʿaltumuٱللَّهَاللہ کوl-lahaعَلَيْكُمْاپنے اوپرʿalaykumكَفِيلًا ۚضامن۔ ذمہ دارkafīlanإِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamuمَاجوتَفْعَلُونَتم کرتے ہوtafʿalūna٩١
اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم نے اس سے کوئی عہد باندھا ہو، اور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ ڈالو جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو اللہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہے
۱۶:۹۲
وَلَااور نہwalāتَكُونُوا۟تم ہوجاؤtakūnūكَٱلَّتِىاس عورت کی طرحka-allatīنَقَضَتْجس نے توڑ ڈالاnaqaḍatغَزْلَهَااپنا سوتghazlahāمِنۢکےminبَعْدِبعدbaʿdiقُوَّةٍپکا کرنے ۔ مضبوطی کے بعدquwwatinأَنكَـٰثًۭاٹکڑے ٹکڑے کرنا۔ ریزہ ریزہ کرناankāthanتَتَّخِذُونَتم بنا لیتے ہوtattakhidhūnaأَيْمَـٰنَكُمْاپنی قسموں کوaymānakumدَخَلًۢابہانہdakhalanبَيْنَكُمْآپس میںbaynakumأَنکہanتَكُونَہوtakūnaأُمَّةٌایک گروہ۔ ایک امتummatunهِىَوہhiyaأَرْبَىٰبڑھی ہوئی۔ زیادہ فائدہ والیarbāمِنْسےminأُمَّةٍ ۚدوسرے گروہ سےummatinإِنَّمَابیشکinnamāيَبْلُوكُمُآزماتا ہے تم کوyablūkumuٱللَّهُاللہl-lahuبِهِۦ ۚساتھ اس کےbihiوَلَيُبَيِّنَنَّاور البتہ ضرور بیان کرے گاwalayubayyinannaلَكُمْتمہارے لیےlakumيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiمَاجوكُنتُمْتھے تمkuntumفِيهِاس میںfīhiتَخْتَلِفُونَتم اختلاف کرتےtakhtalifūna٩٢
تمہاری حالت اُس عورت کی سی نہ ہو جائے جس نے آپ ہی محنت سے سُوت کاتا اور پھر آپ ہی اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔1 تم اپنی قسموں کو آپس کے معاملات میں مکر و فریب کا ہتھیار بناتے ہو تاکہ ایک قوم دُوسری قوم سے بڑھ کر فائدے حاصل کرے حالانکہ اللہ اس عہد و پیمان کے ذریعے سے تم کو آزمائش میں ڈالتا ہے2، اور ضرور وہ قیامت کے روز تمہارے تمام اختلافات کی حقیقت تم پر کھول دے گا۔3
۱۶:۹۳
وَلَوْاور اگرwalawشَآءَچاہتاshāaٱللَّهُاللہl-lahuلَجَعَلَكُمْالبتہ بنا دیتا تم کوlajaʿalakumأُمَّةًۭامتummatanوَٰحِدَةًۭایکwāḥidatanوَلَـٰكِنلیکنwalākinيُضِلُّوہ گمراہ کرتا ہےyuḍilluمَنجس کوmanيَشَآءُچاہتا ہےyashāuوَيَهْدِىاور ہدایت دیتا ہےwayahdīمَنجس کوmanيَشَآءُ ۚچاہتا ہےyashāuوَلَتُسْـَٔلُنَّاور البتہ تم ضرور سوال کیے جاؤ گےwalatus'alunnaعَمَّااس چیز کے بارے میں جوʿammāكُنتُمْتھے تمkuntumتَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna٩٣
اگر اللہ کی مشیّت یہ ہوتی (کہ تم میں کوئی اختلاف نہ ہو)تو وہ تم سب کو ایک ہی اُمّت بنا دیتا،1 مگر وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈالتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہِ راست دکھا دیتا ہے،2 اور ضرور تم سے تمہارے اعمال کی باز پُرس ہوکر رہے گی
۱۶:۹۴
وَلَااور نہwalāتَتَّخِذُوٓا۟تم بناؤtattakhidhūأَيْمَـٰنَكُمْاپنی قسموں کوaymānakumدَخَلًۢابہانہ۔ دخل دینے والےdakhalanبَيْنَكُمْآپس میںbaynakumفَتَزِلَّورنہ پھسل جائے گاfatazillaقَدَمٌۢقدمqadamunبَعْدَبعدbaʿdaثُبُوتِهَااس کے جم جانے کےthubūtihāوَتَذُوقُوا۟اور تم چکھو گےwatadhūqūٱلسُّوٓءَبرا نتیجہl-sūaبِمَابوجہ اس کے جوbimāصَدَدتُّمْروکا تم نےṣadadttumعَنسےʿanسَبِيلِراستے (سے)sabīliٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahiوَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakumعَذَابٌعذاب ہےʿadhābunعَظِيمٌۭبڑاʿaẓīmun٩٤
(اور اے مسلمانو)تم اپنی قسموں کو آپس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کا ذریعہ نہ بنا لینا، کہیں ایسا نہ ہو کے کوئی قدم جمنے کے بعد اُکھڑ جائے1 اور تم اِس جُرم کی پاداش میں کہ تم نے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا، بُرا نتیجہ دیکھو اور سخت سزا بُھگتو
۱۶:۹۵
وَلَااور نہwalāتَشْتَرُوا۟تم بیچوtashtarūبِعَهْدِعہد کوbiʿahdiٱللَّهِاللہ کےl-lahiثَمَنًۭاعوض قیمت کےthamananقَلِيلًا ۚتھوڑیqalīlanإِنَّمَابیشک جوinnamāعِندَپاس ہےʿindaٱللَّهِاللہ کےl-lahiهُوَوہhuwaخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunلَّكُمْتمہارے لیےlakumإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumتَعْلَمُونَتم جانتےtaʿlamūna٩٥
اللہ کے عہد1 کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو،2 جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو
۱۶:۹۶
مَاجوعِندَكُمْتمہارے پاس ہےʿindakumيَنفَدُ ۖختم ہوجائے گاyanfaduوَمَااور جوwamāعِندَپاس ہےʿindaٱللَّهِاللہ کےl-lahiبَاقٍۢ ۗباقی رہنے والا ہےbāqinوَلَنَجْزِيَنَّاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گےwalanajziyannaٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaصَبَرُوٓا۟جنہوں نے صبر کیاṣabarūأَجْرَهُمان کا اجرajrahumبِأَحْسَنِبہترینbi-aḥsaniمَاجوكَانُوا۟تھےkānūيَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna٩٦
جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے، اور ہم ضرور صبر سے کام لینے والوں1 کو اُن کے اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے
۱۶:۹۷
مَنْجس نےmanعَمِلَعمل کیاʿamilaصَـٰلِحًۭااچھاṣāliḥanمِّنخواہ کوئیminذَكَرٍمرد ہوdhakarinأَوْیاawأُنثَىٰعورت ہوunthāوَهُوَاور وہwahuwaمُؤْمِنٌۭمومن ہوmu'minunفَلَنُحْيِيَنَّهُۥپس البتہ ہم ضرور زندگی دیں گے اس کوfalanuḥ'yiyannahuحَيَوٰةًۭزندگیḥayatanطَيِّبَةًۭ ۖپاکیزہṭayyibatanوَلَنَجْزِيَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کوwalanajziyannahumأَجْرَهُماجر ان کاajrahumبِأَحْسَنِبہترین طور پر۔ ساتھ بہترین کےbi-aḥsaniمَاجوكَانُوا۟تھےkānūيَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna٩٧
جو شخص بھی نیک عمل کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، اُسے ہم دُنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے1 اور (آخرت میں)ایسے لوگوں کو اُں کے اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے۔
۱۶:۹۸
فَإِذَاپھر جبfa-idhāقَرَأْتَپڑھو تمqarataٱلْقُرْءَانَقرآن کوl-qur'ānaفَٱسْتَعِذْتو پناہ مانگوfa-is'taʿidhبِٱللَّهِاللہ کیbil-lahiمِنَسےminaٱلشَّيْطَـٰنِشیطانl-shayṭāniٱلرَّجِيمِمردود سےl-rajīmi٩٨
پھر جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان رجیم سے خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔1
۱۶:۹۹
إِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَيْسَنہیںlaysaلَهُۥاس کے لیےlahuسُلْطَـٰنٌکوئی زورsul'ṭānunعَلَىپرʿalāٱلَّذِينَان لوگوںalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَلَىٰاور پرwaʿalāرَبِّهِمْاپنے رب پرrabbihimيَتَوَكَّلُونَوہ توکل کرتے ہیںyatawakkalūna٩٩
اُسے اُن لوگوں پر تسلط حاصل نہیں ہوتا جو ایمان لاتے اور اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں
۱۶:۱۰۰
إِنَّمَابیشکinnamāسُلْطَـٰنُهُۥاس کا زورsul'ṭānuhuعَلَىپرʿalāٱلَّذِينَان لوگوں پر ہےalladhīnaيَتَوَلَّوْنَهُۥجو دوستی کرتے ہیں اس سےyatawallawnahuوَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīnaهُموہhumبِهِۦساتھ اس کےbihiمُشْرِكُونَشرک کرنے والے ہیںmush'rikūna١٠٠
اس کا زور تو انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا سرپرست بناتے اور اس کے بہکانے سے شرک کرتے ہیں
۱۶:۱۰۱
وَإِذَااور جبwa-idhāبَدَّلْنَآبدل دیتے ہیں ہمbaddalnāءَايَةًۭایک آیت کوāyatanمَّكَانَجگہ پرmakānaءَايَةٍۢ ۙدوسری آیت کیāyatinوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuأَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamuبِمَاساتھ اس کے جوbimāيُنَزِّلُوہ اتارتا ہےyunazziluقَالُوٓا۟وہ کہتے ہیںqālūإِنَّمَآبیشکinnamāأَنتَتوantaمُفْتَرٍۭ ۚگھڑنے والا ہےmuf'tarinبَلْبلکہbalأَكْثَرُهُمْاکثر ان میں سےaktharuhumلَانہیںيَعْلَمُونَجانتےyaʿlamūna١٠١
جب ہم ایک آیت کی جگہ دُوسری آیت نازل کرتے ہیں۔۔۔۔ اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کرے۔۔۔۔ تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم یہ قرآن خود گھڑتے ہو۔1 اصل بات یہ ہے کہ اِن میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیں
۱۶:۱۰۲
قُلْکہہ دیجیےqulنَزَّلَهُۥنازل کیا ہے اس کوnazzalahuرُوحُروحrūḥuٱلْقُدُسِپاک نےl-qudusiمِنسےminرَّبِّكَتیرے رب کی طرفrabbikaبِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqiلِيُثَبِّتَتاکہ پکا کردےliyuthabbitaٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَهُدًۭىاور ہدایت ہےwahudanوَبُشْرَىٰاور خوشخبریwabush'rāلِلْمُسْلِمِينَمسلمانوں کے لیےlil'mus'limīna١٠٢
اِن سے کہو کہ اسے تو روُح القُدس نے ٹھیک ٹھیک میرے ربّ کی طرف سے بتدریج نازل کیا1 ہے تاکہ ایمان لانے والوں کے ایمان کو پختہ کرے2 اور فرماں برداروں کو زندگی کے معاملات میں سیدھی راہ بتائےاور3 انہیں فلاح و سعادت کی خوشخبری دے۔4
۱۶:۱۰۳
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadنَعْلَمُہم جانتے ہیںnaʿlamuأَنَّهُمْبیشک وہannahumيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaإِنَّمَابیشکinnamāيُعَلِّمُهُۥسکھاتا ہے اس کوyuʿallimuhuبَشَرٌۭ ۗایک انسانbasharunلِّسَانُزبانlisānuٱلَّذِىاس شخص کیalladhīيُلْحِدُونَوہ غلط اشارہ کرتے ہیںyul'ḥidūnaإِلَيْهِاس کی طرفilayhiأَعْجَمِىٌّۭعجمی ہےaʿjamiyyunوَهَـٰذَااور یہwahādhāلِسَانٌزبان ہےlisānunعَرَبِىٌّۭعربیʿarabiyyunمُّبِينٌمبین کی۔ صاف عربی کیmubīnun١٠٣
ہمیں معلوم ہے یہ لوگ تمہارے متعلق کہتے ہیں کہ اِس شخص کو ایک آدمی سِکھاتا پڑھاتا ہے۔1 حالانکہ اُن کا اشارہ جس آدمی کی طرف ہے اُس کی زبان عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہے
۱۶:۱۰۴
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaلَانہیںيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūnaبِـَٔايَـٰتِآیات کے ساتھbiāyātiٱللَّهِاللہ کیl-lahiلَانہیںيَهْدِيهِمُہدایت دے گا ان کوyahdīhimuٱللَّهُاللہl-lahuوَلَهُمْاور ان کے لیے ہےwalahumعَذَابٌعذابʿadhābunأَلِيمٌدردناکalīmun١٠٤
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیات کو نہیں مانتے اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا اور ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے
۱۶:۱۰۵
إِنَّمَابیشکinnamāيَفْتَرِىگھڑ لیتے ہیںyaftarīٱلْكَذِبَجھوٹ کوl-kadhibaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaلَانہیںيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūnaبِـَٔايَـٰتِساتھ آیات کےbiāyātiٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahiوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْكَـٰذِبُونَجھوٹے ہیںl-kādhibūna١٠٥
(جھوٹی باتیں نبی نہیں گھڑتا بلکہ)جھُوٹ وہ لوگ گھڑ رہے ہیں جو اللہ کی آیات کو نہیں مانتے،1 وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں
۱۶:۱۰۶
مَنجس نےmanكَفَرَکفر کیاkafaraبِٱللَّهِاللہ کاbil-lahiمِنۢکےminبَعْدِبعدbaʿdiإِيمَـٰنِهِۦٓاپنے ایمان کےīmānihiإِلَّاسوائےillāمَنْاس کے جوmanأُكْرِهَمجبور کیا گیاuk'rihaوَقَلْبُهُۥاور دل اس کاwaqalbuhuمُطْمَئِنٌّۢمطمئن ہوmuṭ'ma-innunبِٱلْإِيمَـٰنِایمان پرbil-īmāniوَلَـٰكِنلیکنwalākinمَّنجوmanشَرَحَکھول دےsharaḥaبِٱلْكُفْرِکفر کے ساتھbil-kuf'riصَدْرًۭاسینے کوṣadranفَعَلَيْهِمْتو ان پرfaʿalayhimغَضَبٌۭغضب ہےghaḍabunمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ کی طرف سےl-lahiوَلَهُمْاور ان کے لیے ہےwalahumعَذَابٌعذابʿadhābunعَظِيمٌۭبڑاʿaẓīmun١٠٦
جو شخص ایمان لانے کے بعد کُفر کرے (وہ اگر)مجبور کیا گیا ہو اور دل اُس کا ایمان پر مطمئن ہو (تب تو خیر)مگر جس نے دل کی رضا مندی سے کُفر کو قبول کر لیا اس پر اللہ کا غضب ہے اور ایسے سب لوگوں کے لیے بڑا عذاب ہے۔1
۱۶:۱۰۷
ذَٰلِكَیہdhālikaبِأَنَّهُمُبوجہ اس کے کہ بیشک وہbi-annahumuٱسْتَحَبُّوا۟انہوں نے ترجیہ دیis'taḥabbūٱلْحَيَوٰةَزندگی کوl-ḥayataٱلدُّنْيَاجو دنیا کی ہےl-dun'yāعَلَىپرʿalāٱلْـَٔاخِرَةِآخرت پرl-ākhiratiوَأَنَّاور بیشکwa-annaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaلَانہیںيَهْدِىہدایت دیتاyahdīٱلْقَوْمَقوم کوl-qawmaٱلْكَـٰفِرِينَجو کافر ہیںl-kāfirīna١٠٧
یہ اس لیے کہ اُنہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ اُن لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اُس کی نعمت کا کفران کریں
۱۶:۱۰۸
أُو۟لَـٰٓئِكَیہی وہulāikaٱلَّذِينَلوگ ہیںalladhīnaطَبَعَمہر لگا دیṭabaʿaٱللَّهُاللہ نےl-lahuعَلَىٰاوپرʿalāقُلُوبِهِمْان کے دلوں کےqulūbihimوَسَمْعِهِمْاور ان کے کانوں کےwasamʿihimوَأَبْصَـٰرِهِمْ ۖاور ان کی آنکھوں کےwa-abṣārihimوَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāikaهُمُوہhumuٱلْغَـٰفِلُونَجو غافل ہیںl-ghāfilūna١٠٨
یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے یہ غفلت میں ڈوب چکے ہیں
۱۶:۱۰۹
لَانہیںجَرَمَکوئی شکjaramaأَنَّهُمْبیشک وہannahumفِىمیںٱلْـَٔاخِرَةِآخرتl-ākhiratiهُمُوہی ہیںhumuٱلْخَـٰسِرُونَجو خسارہ پانے والے ہیںl-khāsirūna١٠٩
ضرور ہے کہ آخرت میں یہی خسارے میں رہیں۔1
۱۶:۱۱۰
ثُمَّپھرthummaإِنَّبیشکinnaرَبَّكَرب تیراrabbakaلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaهَاجَرُوا۟جنہوں نے ہجرت کیhājarūمِنۢسےminبَعْدِبعدbaʿdiمَا(اس کے بعد) کہفُتِنُوا۟وہ آزمائش میں ڈالے گئےfutinūثُمَّپھرthummaجَـٰهَدُوا۟انہوں نے جہاد کیاjāhadūوَصَبَرُوٓا۟اور صبر کیاwaṣabarūإِنَّبیشکinnaرَبَّكَتیرا ربrabbakaمِنۢسےminبَعْدِهَااس کے بعدbaʿdihāلَغَفُورٌۭالبتہ غفور،laghafūrunرَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun١١٠
بخلاف اس کے جِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب(ایمان لانے کی وجہ سے)وہ ستائے گئے تو اُنہوں نے گھر بار چھوڑ دیے، ہجرت کی، راہِ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبر سے کام لیا،1 اُن کےلیے یقیناً تیرا ربّ غفور و رحیم ہے
۱۶:۱۱۱
۞ يَوْمَجس دنyawmaتَأْتِىآئے گاtatīكُلُّہرkulluنَفْسٍۢشخصnafsinتُجَـٰدِلُجھگڑے گاtujādiluعَنکےʿanنَّفْسِهَااپنے نفس کے بارے میںnafsihāوَتُوَفَّىٰاور پورا پورا دیا جائے گاwatuwaffāكُلُّہرkulluنَفْسٍۢشخص کوnafsinمَّاجوعَمِلَتْاس نے عمل کیاʿamilatوَهُمْاور وہwahumلَانہيُظْلَمُونَظلم کیے جائیں گےyuẓ'lamūna١١١
(اِن سب کا فیصلہ اُس دن ہوگا) جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچاؤ کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گا
۱۶:۱۱۲
وَضَرَبَاور بیان کیwaḍarabaٱللَّهُاللہ نےl-lahuمَثَلًۭاایک مثالmathalanقَرْيَةًۭایک بستی کیqaryatanكَانَتْوہ تھیkānatءَامِنَةًۭامن والی۔ محفوظāminatanمُّطْمَئِنَّةًۭمطمئنmuṭ'ma-innatanيَأْتِيهَاآتا تھا اس کے پاسyatīhāرِزْقُهَااس کا رزقriz'quhāرَغَدًۭابافراغتraghadanمِّنسےminكُلِّہرkulliمَكَانٍۢجگہmakāninفَكَفَرَتْتو اس نے ناشکری کیfakafaratبِأَنْعُمِساتھ نعمتوں کےbi-anʿumiٱللَّهِاللہ کیl-lahiفَأَذَٰقَهَاتو چکھایا اس کوfa-adhāqahāٱللَّهُاللہ نےl-lahuلِبَاسَلباسlibāsaٱلْجُوعِبھوک کاl-jūʿiوَٱلْخَوْفِاور خوف کاwal-khawfiبِمَابوجہ اس کے جوbimāكَانُوا۟تھےkānūيَصْنَعُونَوہ کیا کرتےyaṣnaʿūna١١٢
اللہ ایک بستی کی مثال دیتا ہے وہ امن و اطمینان کی زندگی بسر کر رہی تھی اور ہر طرف سے اس کو بفراغت رزق پہنچ رہا تھا کہ اُس نے اللہ کی نعمتوں کا کفران شروع کر دیا تب اللہ نے اس کے باشندوں کو اُن کے کرتوتوں کا یہ مزا چکھایا کہ بھوک اور خوف کی مصیبتیں ان پر چھا گئیں
۱۶:۱۱۳
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadجَآءَهُمْآیا ان کے پاسjāahumرَسُولٌۭایک رسولrasūlunمِّنْهُمْان میں سےmin'humفَكَذَّبُوهُتو انہوں نے جھٹلا دیا اس کوfakadhabūhuفَأَخَذَهُمُتو پکڑ لیا ان کوfa-akhadhahumuٱلْعَذَابُعذاب نےl-ʿadhābuوَهُمْاور وہwahumظَـٰلِمُونَظالم تھےẓālimūna١١٣
اُن کے پاس اُن کی اپنی قوم میں سے ایک رسُول آیا۔ مگر اُنہوں نے اس کو جھُٹلادیا۔ آخرِ کار عذاب نے اُن کو آلیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے۔1
۱۶:۱۱۴
فَكُلُوا۟پس کھاؤfakulūمِمَّااس میں سے جوmimmāرَزَقَكُمُرزق دیا تم کوrazaqakumuٱللَّهُاللہ نےl-lahuحَلَـٰلًۭاحلالḥalālanطَيِّبًۭاپاک (بنا کر)ṭayyibanوَٱشْكُرُوا۟اور شکر کروwa-ush'kurūنِعْمَتَنعمت کاniʿ'mataٱللَّهِاللہ کیl-lahiإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumإِيَّاهُصرف اس کیiyyāhuتَعْبُدُونَتم عبادت کرتےtaʿbudūna١١٤
پس اے لوگو، اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اُسے کھاوٴ اور اللہ کے احسان کا شکر ادا کرو1 اگر تم واقعی اُسی کی بندگی کرنے والے ہو۔2
۱۶:۱۱۵
إِنَّمَابیشکinnamāحَرَّمَاس نے حرام کیاḥarramaعَلَيْكُمُتم پرʿalaykumuٱلْمَيْتَةَمردارl-maytataوَٱلدَّمَاور خونwal-damaوَلَحْمَاور گوشتwalaḥmaٱلْخِنزِيرِاور خنزیر کاl-khinzīriوَمَآاور جوwamāأُهِلَّپکارا جائےuhillaلِغَيْرِواسطے غیرlighayriٱللَّهِاللہ کےl-lahiبِهِۦ ۖساتھ اس کےbihiفَمَنِتو جو کوئیfamaniٱضْطُرَّمجبور کیا گیاuḍ'ṭurraغَيْرَنہghayraبَاغٍۢخواہش مند ہو۔ نہ چاہنے والا ہوbāghinوَلَااور نہwalāعَادٍۢحد سے گزرنے والاʿādinفَإِنَّتو بیشکfa-innaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaغَفُورٌۭغفور،ghafūrunرَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun١١٥
اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مُردار اور خُون اور سُوٴر کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ البتہ بھُوک سے مجبور ہو کر اگر کوئی اِن چیزوں کو کھالے، بغیر اس کے کہ وہ قانونِ الٰہی کی خلاف ورزی کا خواہش مند ہو، یا حدِّ ضرورت سے تجاوز کا مرتکب ہو ، تو یقیناً اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے۔1
۱۶:۱۱۶
وَلَااور نہwalāتَقُولُوا۟تم کہوtaqūlūلِمَاواسطے اس چیز کےlimāتَصِفُبیان کرتی ہیںtaṣifuأَلْسِنَتُكُمُتمہاری زبانیںalsinatukumuٱلْكَذِبَجھوٹ کوl-kadhibaهَـٰذَاکہ یہhādhāحَلَـٰلٌۭحلال ہےḥalālunوَهَـٰذَااور یہwahādhāحَرَامٌۭحرام ہےḥarāmunلِّتَفْتَرُوا۟تاکہ تم گھڑ سکوlitaftarūعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر )l-lahiٱلْكَذِبَ ۚجھوٹl-kadhibaإِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيَفْتَرُونَجو گھڑتے ہیںyaftarūnaعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiٱلْكَذِبَجھوٹl-kadhibaلَانہیںيُفْلِحُونَفلاح پائیں گےyuf'liḥūna١١٦
اور یہ جو تمہاری زبانیں جھُوٹے احکام لگایا کرتی ہیں کہ یہ چیز حلال ہے اور وہ حرام، تو اس طرح کے حکم لگا کر اللہ پر جھُوٹ نہ باندھا کرو۔1 جو لوگ اللہ پر جھُوٹے افترا باندھتے ہیں وہ ہر گز فلاح نہیں پایا کرتے
۱۶:۱۱۷
مَتَـٰعٌۭفائدہ اٹھانا ہےmatāʿunقَلِيلٌۭتھوڑا ساqalīlunوَلَهُمْاور ان کے لیے ہےwalahumعَذَابٌعذابʿadhābunأَلِيمٌۭدردناکalīmun١١٧
دنیا کا عیش چند روزہ ہے آخرکار اُن کے لیے دردناک سزا ہے
۱۶:۱۱۸
وَعَلَىاور اوپرwaʿalāٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaهَادُوا۟جو یہودی بن گئےhādūحَرَّمْنَاحرام کردیا ہم نےḥarramnāمَاجوقَصَصْنَابیان کیا ہم نےqaṣaṣnāعَلَيْكَآپ پرʿalaykaمِنسےminقَبْلُ ۖاس سے پہلےqabluوَمَااور نہیںwamāظَلَمْنَـٰهُمْظلم کیا تھا ہم نے ان پرẓalamnāhumوَلَـٰكِنلیکنwalākinكَانُوٓا۟تھے وہkānūأَنفُسَهُمْاپنی جانوں پرanfusahumيَظْلِمُونَوہ ظلم کرتےyaẓlimūna١١٨
1وہ چیزیں ہم نے خاص طور پر یہودیوں کے لیے حرام کی تھیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کر چکے ہیں۔2 اور یہ اُن پر ہمارا ظلم نہ تھا بلکہ اُن کا اپنا ہی ظلم تھا جو وہ اپنے اُوپر کر رہے تھے
۱۶:۱۱۹
ثُمَّپھرthummaإِنَّبیشکinnaرَبَّكَرب تیراrabbakaلِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaعَمِلُوا۟جنہوں نے عمل کیےʿamilūٱلسُّوٓءَبرےl-sūaبِجَهَـٰلَةٍۢجہالت میں۔ نادانی میںbijahālatinثُمَّپھرthummaتَابُوا۟انہوں نے توبہ کرلیtābūمِنۢسےminبَعْدِبعدbaʿdiذَٰلِكَاس کےdhālikaوَأَصْلَحُوٓا۟اور انہوں نے اصلاح کرلیwa-aṣlaḥūإِنَّبیشکinnaرَبَّكَرب تیراrabbakaمِنۢکےminبَعْدِهَااس کے بعدbaʿdihāلَغَفُورٌۭالبتہ غفور،laghafūrunرَّحِيمٌرحیم ہےraḥīmun١١٩
البتہ جن لوگوں نے جہالت کی بنا پر برا عمل کیا اور پھر توبہ کر کے اپنے عمل کی اصلاح کر لی تو یقیناً توبہ و اصلاح کے بعد تیرا رب اُن کے لیے غفور اور رحیم ہے
۱۶:۱۲۰
إِنَّبیشکinnaإِبْرَٰهِيمَابراہیمib'rāhīmaكَانَتھےkānaأُمَّةًۭایک امتummatanقَانِتًۭامطیعqānitanلِّلَّهِاللہ کے لیےlillahiحَنِيفًۭایکسوḥanīfanوَلَمْاور نہwalamيَكُتھے وہyakuمِنَسےminaٱلْمُشْرِكِينَمشرکین میں سےl-mush'rikīna١٢٠
واقعہ یہ ہے کہ ابراہیم ؑ اپنی ذات سے ایک پوری اُمّت تھا،1 اللہ کا مطیعِ فرمان اور یکسُو۔ وہ کبھی مشرک نہ تھا
۱۶:۱۲۱
شَاكِرًۭاشکر کرنے والےshākiranلِّأَنْعُمِهِ ۚاس کی نعمتوں پرli-anʿumihiٱجْتَبَىٰهُاس نے چن لیا اس کوij'tabāhuوَهَدَىٰهُاور ہدایت دی اس کوwahadāhuإِلَىٰطرفilāصِرَٰطٍۢراستے کیṣirāṭinمُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin١٢١
اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا تھا اللہ نے اس کو منتخب کر لیا اور سیدھا راستہ دکھایا
۱۶:۱۲۲
وَءَاتَيْنَـٰهُاور دی ہم نے اس کوwaātaynāhuفِىمیںٱلدُّنْيَادنیاl-dun'yāحَسَنَةًۭ ۖبھلائیḥasanatanوَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahuفِىمیںٱلْـَٔاخِرَةِآخرت (میں)l-ākhiratiلَمِنَالبتہ سےlaminaٱلصَّـٰلِحِينَصالحین (میں سے) ہوگاl-ṣāliḥīna١٢٢
دنیا میں اس کو بھلائی دی اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگا
۱۶:۱۲۳
ثُمَّپھرthummaأَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynāإِلَيْكَآپ کی طرفilaykaأَنِکہaniٱتَّبِعْپیروی کروittabiʿمِلَّةَطریقے کیmillataإِبْرَٰهِيمَبراہیم کیib'rāhīmaحَنِيفًۭا ۖیکسو ہوکرḥanīfanوَمَااور نہwamāكَانَتھے وہkānaمِنَسےminaٱلْمُشْرِكِينَمشرکین میں (سے)l-mush'rikīna١٢٣
پھر ہم نے تمہاری طرف یہ وحی بھیجی کہ یکسُو ہو کر ابراہیم ؑ کے طریقے پر چلو اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا۔1
۱۶:۱۲۴
إِنَّمَابیشکinnamāجُعِلَفرض کیا گیاjuʿilaٱلسَّبْتُہفتے کا دنl-sabtuعَلَىپرʿalāٱلَّذِينَان لوگوں پرalladhīnaٱخْتَلَفُوا۟جنہوں نے خلاف ورزی کیikh'talafūفِيهِ ۚاس میںfīhiوَإِنَّاور بیشکwa-innaرَبَّكَرب تیراrabbakaلَيَحْكُمُالبتہ فیصلہ کرے گاlayaḥkumuبَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahumيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiفِيمَااس میں جوfīmāكَانُوا۟تھے وہkānūفِيهِجس میںfīhiيَخْتَلِفُونَوہ اختلاف کرتےyakhtalifūna١٢٤
رہا سَبت، تو وہ ہم نے اُن لوگوں پر مسلّط کیا تھا جنہوں نے اس کے احکام میں اختلاف کیا،1 اور یقیناً تیرا ربّ قیامت کے روز ان سب باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں
۱۶:۱۲۵
ٱدْعُبلایئے۔ دعوت دیجیےud'ʿuإِلَىٰطرفilāسَبِيلِراستے کیsabīliرَبِّكَاپنے رب کےrabbikaبِٱلْحِكْمَةِساتھ حکمت کےbil-ḥik'matiوَٱلْمَوْعِظَةِاور ساتھ نصیحت کےwal-mawʿiẓatiٱلْحَسَنَةِ ۖعمدہl-ḥasanatiوَجَـٰدِلْهُماور بحث کیجیے ان سےwajādil'humبِٱلَّتِىساتھ اس طریقے کےbi-allatīهِىَوہ جوhiyaأَحْسَنُ ۚبہترین ہےaḥsanuإِنَّبیشکinnaرَبَّكَرب تیراrabbakaهُوَوہhuwaأَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamuبِمَناس کوbimanضَلَّجو بھٹک گیاḍallaعَنسےʿanسَبِيلِهِۦ ۖاس کے راستے (سے)sabīlihiوَهُوَاور وہwahuwaأَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamuبِٱلْمُهْتَدِينَہدایت پانے والوں کوbil-muh'tadīna١٢٥
اے نبی ؐ ، اپنے ربّ کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ،1 اور لوگوں سےمباحثہ کرو ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو۔2 تمہارا ربّ ہی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اُس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور کون راہِ راست پر ہے
۱۶:۱۲۶
وَإِنْاور اگرwa-inعَاقَبْتُمْبدلہ لو تمʿāqabtumفَعَاقِبُوا۟تو بدلہ لوfaʿāqibūبِمِثْلِمانندbimith'liمَااس کے جوعُوقِبْتُمزیادتی کیے گئے تمʿūqib'tumبِهِۦ ۖساتھ اس کےbihiوَلَئِناور البتہ اگرwala-inصَبَرْتُمْصبر کیا تم نےṣabartumلَهُوَالبتہ وہlahuwaخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunلِّلصَّـٰبِرِينَصبر کرنے والوں کے لیےlilṣṣābirīna١٢٦
اور اگر تم لوگ بدلہ لو تو بس اسی قدر لے لو جس قدر تم پر زیادتی کی گئی ہو لیکن اگر تم صبر کرو تو یقیناً یہ صبر کرنے والوں ہی کے حق میں بہتر ہے
۱۶:۱۲۷
وَٱصْبِرْاور صبر کیجیےwa-iṣ'birوَمَااور نہیںwamāصَبْرُكَصبر تیراṣabrukaإِلَّامگرillāبِٱللَّهِ ۚساتھ اللہ کےbil-lahiوَلَااور نہwalāتَحْزَنْتم غم کروtaḥzanعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوَلَااور نہwalāتَكُتم ہوtakuفِىمیںضَيْقٍۢگھٹن میں۔ تنگی میںḍayqinمِّمَّااس سے جوmimmāيَمْكُرُونَوہ چالیں چل رہے ہیںyamkurūna١٢٧
اے محمدؐ، صبر سے کام کیے جاؤ اور تمہارا یہ صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے اِن لوگوں کی حرکات پر ر نج نہ کرو اور نہ ان کی چال بازیوں پر دل تنگ ہو
۱۶:۱۲۸
إِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaمَعَساتھ ہےmaʿaٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīnaٱتَّقَوا۟جنہوں نے تقوی کیاittaqawوَّٱلَّذِينَاور ان لوگوں کےwa-alladhīnaهُموہhumمُّحْسِنُونَجو محسن ہیںmuḥ'sinūna١٢٨
اللہ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو تقوٰی سے کام لیتے ہیں اور احسان پر عمل کرتے ہیں۔1