۲۷
النمل
النمل
سورہ النمل (النمل) قرآن مجید کی ۲۷ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۹۳ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۲۷:۱
طسٓ ۚطسtta-seenتِلْكَیہtil'kaءَايَـٰتُآیات ہیںāyātuٱلْقُرْءَانِقرآن (پاک) کیl-qur'āniوَكِتَابٍۢاور کتابwakitābinمُّبِينٍمبین کیmubīnin١
ط۔س۔ یہ آیات ہیں قرآن اور کتابِ مبین کی1
۲۷:۲
هُدًۭىہدایتhudanوَبُشْرَىٰاور خوشخبریwabush'rāلِلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوں کے لیےlil'mu'minīna٢
ہدایت اور بشارت 1اُن ایمان لانے والوں کے لیے
۲۷:۳
ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaيُقِيمُونَجو قائم کرتے ہیںyuqīmūnaٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَيُؤْتُونَاور دیتے ہیںwayu'tūnaٱلزَّكَوٰةَزکوۃl-zakataوَهُماور وہwahumبِٱلْـَٔاخِرَةِساتھ آخرت کےbil-ākhiratiهُمْوہhumيُوقِنُونَیقین رکھتے ہیںyūqinūna٣
جو نماز قائم کرتے اور زکوٰة دیتے ہیں1، اور پھر وہ ایسے لوگ ہیں جو آخرت پر پُورا یقین رکھتے ہیں2
۲۷:۴
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaلَانہیںlāيُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūnaبِٱلْـَٔاخِرَةِآخرت پرbil-ākhiratiزَيَّنَّاخوبصورت بنا دئےzayyannāلَهُمْان کے لیےlahumأَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمالaʿmālahumفَهُمْتو وہfahumيَعْمَهُونَبھٹکتے پھرتے ہیںyaʿmahūna٤
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے لیے ہم نے اُن کے کرتُوتوں کو خوشنما بنا دیا ہے، اس لیے وہ بھٹکتے پھرتے ہیں1
۲۷:۵
أُو۟لَـٰٓئِكَیہulāikaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaلَهُمْان کے لیےlahumسُوٓءُبراsūuٱلْعَذَابِعذاب ہےl-ʿadhābiوَهُمْاور وہwahumفِىمیںfīٱلْـَٔاخِرَةِآخرتl-ākhiratiهُمُوہhumuٱلْأَخْسَرُونَسب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیںl-akhsarūna٥
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بُری سزا ہے1 اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں
۲۷:۶
وَإِنَّكَاور بیشک آپwa-innakaلَتُلَقَّىالبتہ آپ سکھائے جاتے ہیںlatulaqqāٱلْقُرْءَانَقرآنl-qur'ānaمِنسےminلَّدُنْپاسladunحَكِيمٍحکمت والے،ḥakīminعَلِيمٍعلم والے (رب کی طرف سے)ʿalīmin٦
اور (اے محمدؐ)بلا شبہہ تم یہ قرآن ایک حکیم و علیم ہستی کی طرف سے پا رہے ہو۔1
۲۷:۷
إِذْجبidhقَالَکہاqālaمُوسَىٰموسیٰ نےmūsāلِأَهْلِهِۦٓاپنے گھر والوں سےli-ahlihiإِنِّىٓبیشک میں نےinnīءَانَسْتُمیں مانوس ہوا ہوں۔ میں نے پائی ہےānastuنَارًۭاایک آگ سےnāranسَـَٔاتِيكُمعنقریب میں لاؤں گا تمہارے پاسsaātīkumمِّنْهَااس میں سےmin'hāبِخَبَرٍکوئی خبرbikhabarinأَوْیاawءَاتِيكُممیں لاؤں گا تمہارے پاسātīkumبِشِهَابٍۢایک شعلہbishihābinقَبَسٍۢانگارے کاqabasinلَّعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتَصْطَلُونَتم گرم ہوسکو تاپ سکوtaṣṭalūna٧
(اِنہیں اُس وقت کا قصہ سُناوٴ)جب موسیٰؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ1”مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی انگارا چُن لاتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم ہو سکو2۔“
۲۷:۸
فَلَمَّاتو جبfalammāجَآءَهَاوہ آئے اس آگ کے پاسjāahāنُودِىَندا دیئے گئے۔ پکارے گئےnūdiyaأَنۢکہanبُورِكَبرکت دیا گیاbūrikaمَنو جوmanفِىمیں ہےfīٱلنَّارِآگl-nāriوَمَنْاور جوwamanحَوْلَهَااس کے آس پاس ہےḥawlahāوَسُبْحَـٰنَاور پاک ہےwasub'ḥānaٱللَّهِاللہl-lahiرَبِّجو رب ہےrabbiٱلْعَـٰلَمِينَتمام جہانوں کاl-ʿālamīna٨
وہاں جو پہنچا تو ندا آئی 1کہ”مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اِس کے ماحول میں ہے۔ پاک ہے اللہ، سب جہان والوں کا پروردگار2
۲۷:۹
يَـٰمُوسَىٰٓاے موسیٰyāmūsāإِنَّهُۥٓبیشک وہinnahuأَنَامیں ہوںanāٱللَّهُاللہl-lahuٱلْعَزِيزُغالب،l-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والاl-ḥakīmu٩
اے موسیٰؑ، یہ میں ہوں اللہ، زبردست اور دانا
۲۷:۱۰
وَأَلْقِاور پھینکwa-alqiعَصَاكَ ۚاپنی لاٹھی کوʿaṣākaفَلَمَّاتو جبfalammāرَءَاهَااس نے دیکھا اس کوraāhāتَهْتَزُّکہ حرکت کرتی ہےtahtazzuكَأَنَّهَاگویا کہ وہka-annahāجَآنٌّۭپتلا سانپ ہےjānnunوَلَّىٰمنہ موڑ گیاwallāمُدْبِرًۭاپیٹھ پھیرتے ہوئےmud'biranوَلَمْاورنہwalamيُعَقِّبْ ۚپیچھے مڑ کر دیکھا۔ نہ پلٹاyuʿaqqibيَـٰمُوسَىٰاے موسیٰyāmūsāلَامتlāتَخَفْڈروtakhafإِنِّىبیشک میںinnīلَانہیںlāيَخَافُڈرا کرتےyakhāfuلَدَىَّمیرے ہاںladayyaٱلْمُرْسَلُونَپیغمبرl-mur'salūna١٠
اور پھینک تُو ذرا اپنی لاٹھی۔“ جُونہی کہ موسیٰ ؑ نے دیکھا لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے1 تو پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے مُڑ کر بھی نہ دیکھا۔”اے موسیٰؑ ، ڈرو نہیں۔ میرے حضُور رسُول ڈرا نہیں کرتے2
۲۷:۱۱
إِلَّامگرillāمَنجس نےmanظَلَمَظلم کیاẓalamaثُمَّپھرthummaبَدَّلَبدل دیا (ظلم کو)baddalaحُسْنًۢانیکی سےḥus'nanبَعْدَبعدbaʿdaسُوٓءٍۢبرائی کےsūinفَإِنِّىتو بیشک میںfa-innīغَفُورٌۭغفورghafūrunرَّحِيمٌۭرحیم ہوںraḥīmun١١
اِلّا یہ کہ کسی نے قصور کیا ہو1۔ پھر اگر بُرائی کے بعد اُس نے بھلائی سے (اپنے فعل کو)بدل لیا تو میں معاف کرنے والا مہربان ہوں2
۲۷:۱۲
وَأَدْخِلْاور داخل کردےwa-adkhilيَدَكَاپنا ہاتھyadakaفِىمیںfīجَيْبِكَاپنے گریبانjaybikaتَخْرُجْنکلے گا وہtakhrujبَيْضَآءَسفیدbayḍāaمِنْبغیرminغَيْرِکسیghayriسُوٓءٍۢ ۖتکلیف کےsūinفِىمیںfīتِسْعِنوtis'ʿiءَايَـٰتٍنشانیوںāyātinإِلَىٰطرفilāفِرْعَوْنَفرعون کیfir'ʿawnaوَقَوْمِهِۦٓ ۚاور اس کی قوم کی (طرف)waqawmihiإِنَّهُمْبیشک وہinnahumكَانُوا۟ہیںkānūقَوْمًۭالوگqawmanفَـٰسِقِينَنافرمانfāsiqīna١٢
اور ذرا اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں تو ڈالو۔ چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے۔ یہ (دونشانیاں)نو نشانیوں میں سے ہیں فرعون اور اُس کی قوم کی طرف (لے جانے کے لیے) 1، وہ بڑے بدکردار لوگ ہیں۔“
۲۷:۱۳
فَلَمَّاتو جبfalammāجَآءَتْهُمْآگئیں ان کے پاسjāathumءَايَـٰتُنَاہماری آیات۔ معجزاتāyātunāمُبْصِرَةًۭروشن۔ واضحmub'ṣiratanقَالُوا۟وہ کہنے لگےqālūهَـٰذَایہhādhāسِحْرٌۭجادو ہےsiḥ'runمُّبِينٌۭکھلاmubīnun١٣
مگر جب ہماری کھلی کھلی نشانیاں اُن لوگوں کے سامنے آئیں تو انہوں نے کہا یہ تو کھلا جادو ہے
۲۷:۱۴
وَجَحَدُوا۟اور انہوں نے بظاہر انکار کیwajaḥadūبِهَاان کاbihāوَٱسْتَيْقَنَتْهَآاور یقین کرلیا تھا اس کاwa-is'tayqanathāأَنفُسُهُمْان کے نفسوں نےanfusuhumظُلْمًۭاظلم کے ساتھẓul'manوَعُلُوًّۭا ۚاور سرکشی کے ساتھwaʿuluwwanفَٱنظُرْتو دیکھوfa-unẓurكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuٱلْمُفْسِدِينَفساد کرنے والوں کاl-muf'sidīna١٤
انہوں نے سراسر ظلم اور غرور کی راہ سے ان نشانیوں کا انکار کیا حالانکہ دل ان کے قائل ہو چکے تھے۔1 اب دیکھ لو کہ ان مفسدوں کا انجام کیسا ہوا
۲۷:۱۵
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadءَاتَيْنَادیا ہم نےātaynāدَاوُۥدَداؤدdāwūdaوَسُلَيْمَـٰنَاور سلیمان کوwasulaymānaعِلْمًۭا ۖعلمʿil'manوَقَالَااور ان دونوں نے کہاwaqālāٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِاللہ کے لیےlillahiٱلَّذِىجس نےalladhīفَضَّلَنَافضیلت دی ہم کوfaḍḍalanāعَلَىٰاوپرʿalāكَثِيرٍۢبہت سوں کوkathīrinمِّنْمیں سےminعِبَادِهِاپنے بندوںʿibādihiٱلْمُؤْمِنِينَجو ایمان والے ہیںl-mu'minīna١٥
(دُوسری طرف)ہم نے داوٴدؑ و سلیمانؑ کو علم عطا کیا 1اور اُنہوں نے کہا کہ شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہم کو اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت عطا کی۔2
۲۷:۱۶
وَوَرِثَاور وارث ہوئےwawarithaسُلَيْمَـٰنُسلیمانsulaymānuدَاوُۥدَ ۖداؤد کےdāwūdaوَقَالَاور اس نے کہاwaqālaيَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلنَّاسُلوگوl-nāsuعُلِّمْنَاہم سکھائے گئے ہیںʿullim'nāمَنطِقَبولیاںmanṭiqaٱلطَّيْرِپرندوں کیl-ṭayriوَأُوتِينَااور ہم دیے گئےwaūtīnāمِنfromminكُلِّہر (قسم) کیkulliشَىْءٍ ۖچیز سےshayinإِنَّبیشکinnaهَـٰذَایہhādhāلَهُوَالبتہ وہlahuwaٱلْفَضْلُفضل ہےl-faḍluٱلْمُبِينُنمایاں۔ روشنl-mubīnu١٦
اور داوٴدؑ کا وارث سلیمانؑ ہوا1۔ اور اس نے کہا”لوگو، ہمیں پرندوں کی بولیاں سکھائی گئی ہیں2 اور ہمیں ہر طرح کی چیزیں دی گئی ہیں3، بے شک یہ (اللہ کا)نمایاں فضل ہے۔“
۲۷:۱۷
وَحُشِرَاور اکٹھے کیے گئےwaḥushiraلِسُلَيْمَـٰنَسلیمان کے لیےlisulaymānaجُنُودُهُۥاس کے لشکرjunūduhuمِنَمیں سےminaٱلْجِنِّجنوںl-jiniوَٱلْإِنسِاور انسانوں میں سےwal-insiوَٱلطَّيْرِاور پرندوں میں سےwal-ṭayriفَهُمْتو وہfahumيُوزَعُونَپورے ضبط میں رکھے گئےyūzaʿūna١٧
سلیمانؑ کے لیے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے1 اور وہ پُورے ضبط میں رکھے جاتے تھے
۲۷:۱۸
حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَآجبidhāأَتَوْا۟وہ آئےatawعَلَىٰپرʿalāوَادِوادیwādiٱلنَّمْلِچیونٹیوں کیl-namliقَالَتْکہنے لگیqālatنَمْلَةٌۭایک چیونٹیnamlatunيَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلنَّمْلُچیونٹیوl-namluٱدْخُلُوا۟داخل ہوجاؤud'khulūمَسَـٰكِنَكُمْاپنے گھروں میںmasākinakumلَانہlāيَحْطِمَنَّكُمْکچل ڈالیں تم کوyaḥṭimannakumسُلَيْمَـٰنُسلیمانsulaymānuوَجُنُودُهُۥاور اس کے لشکریwajunūduhuوَهُمْاور وہwahumلَانہlāيَشْعُرُونَشعور رکھتے ہوںyashʿurūna١٨
(ایک مرتبہ وہ ان کے ساتھ کُوچ کر رہا تھا)یہاں تک کہ جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا”اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھُس جاوٴ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمانؑ اور اس کے لشکر تمہیں کُچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔“1
۲۷:۱۹
فَتَبَسَّمَتو مسکرا دیاfatabassamaضَاحِكًۭاہنستے ہوئےḍāḥikanمِّنسےminقَوْلِهَااس کی باتqawlihāوَقَالَاور کہاwaqālaرَبِّاے میرے ربrabbiأَوْزِعْنِىٓتوفیق دے مجھ کوawziʿ'nīأَنْکہanأَشْكُرَمیں شکر ادا کروںashkuraنِعْمَتَكَتیری نعمت کاniʿ'matakaٱلَّتِىٓوہ جوallatīأَنْعَمْتَانعام کی تونے مجھ پرanʿamtaعَلَىَّمجھ پرʿalayyaوَعَلَىٰاور اوپرwaʿalāوَٰلِدَىَّمیرے والدین کےwālidayyaوَأَنْاور یہ کہwa-anأَعْمَلَمیں عمل کروںaʿmalaصَـٰلِحًۭااچھےṣāliḥanتَرْضَىٰهُتو راضی ہوجائے جس سےtarḍāhuوَأَدْخِلْنِىاور داخل کرنا مجھ کوwa-adkhil'nīبِرَحْمَتِكَاپنی رحمت کے ساتھbiraḥmatikaفِىمیںfīعِبَادِكَاپنے بندوںʿibādikaٱلصَّـٰلِحِينَصالحl-ṣāliḥīna١٩
سلیمانؑ اس کی بات پر مُسکراتے ہوئے ہنس پڑا اور بولا۔۔۔۔”اے میرے ربّ، مجھے قابو میں رکھ1 کہ میں تیرے احسان کا شکر ادا کرتا رہوں جو تُو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیا ہے اور ایسا عملِ صالح کروں جو تجھے پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے صالح بندوں میں داخل کر۔“2
۲۷:۲۰
وَتَفَقَّدَاور اس نے خبر لیwatafaqqadaٱلطَّيْرَپرندوں کیl-ṭayraفَقَالَپھر کہاfaqālaمَاکیا ہےmāلِىَمجھ کومیںliyaلَآنہیںlāأَرَىدیکھتاarāٱلْهُدْهُدَہدہد کوl-hud'hudaأَمْیاamكَانَہے وہkānaمِنَمیں سےminaٱلْغَآئِبِينَغائب ہونے والوںl-ghāibīna٢٠
(ایک اور موقع پر)سلیمانؑ نے پرندوں کا جائزہ لیا1 اور کہا”کیا بات ہے کہ میں فلاں ہُد ہُد کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔ کیا وہ کہیں غائب ہو گیا ہے؟
۲۷:۲۱
لَأُعَذِّبَنَّهُۥالبتہ میں ضرور عذاب دوں گا اس کوla-uʿadhibannahuعَذَابًۭاعذابʿadhābanشَدِيدًاسختshadīdanأَوْیاawلَأَا۟ذْبَحَنَّهُۥٓالبتہ میں ضرور ذبح کروں گا اس کوlaādh'baḥannahuأَوْیاawلَيَأْتِيَنِّىالبتہ وہ ضرور لائے میرے پاسlayatiyannīبِسُلْطَـٰنٍۢکوئی دلیلbisul'ṭāninمُّبِينٍۢواضحmubīnin٢١
میں اسے سخت سزا دوں گا، یا ذبح کر دوں گا، ورنہ اسے میرے سامنے معقول وجہ پیش کرنی ہوگی۔1
۲۷:۲۲
فَمَكَثَتو وہ ٹھہراfamakathaغَيْرَنہghayraبَعِيدٍۢزیادہ دیرbaʿīdinفَقَالَتو اس نے کہاfaqālaأَحَطتُمیں نے احاطہ کرلیاaḥaṭtuبِمَاساتھ اس کےbimāلَمْجو نہیںlamتُحِطْتونے احاطہ کیاtuḥiṭبِهِۦاس کاbihiوَجِئْتُكَاور میں لایا ہوں تیرے پاسwaji'tukaمِنسےminسَبَإٍۭسباsaba-inبِنَبَإٍۢخبرbinaba-inيَقِينٍیقینyaqīnin٢٢
کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ اُس نے آکر کہا”میں نے وہ معلومات حاصل کی ہیں جو آپ کے عِلم میں نہیں ہیں۔ میں سَبا کے متعلق یقینی اطلاع لے کر آیا ہوں۔1
۲۷:۲۳
إِنِّىبیشک میں نےinnīوَجَدتُّپایاwajadttuٱمْرَأَةًۭایک عورت کوim'ra-atanتَمْلِكُهُمْجو مالک ہے ان کی۔ حکمران ہے ان کیtamlikuhumوَأُوتِيَتْاور دی گئی ہےwaūtiyatمِنofminكُلِّہرkulliشَىْءٍۢقسم کی چیزshayinوَلَهَااور اس کے لیےwalahāعَرْشٌعرش عظیم ہے۔ بہت بڑا تخت ہےʿarshunعَظِيمٌۭgreatʿaẓīmun٢٣
میں نے وہاں ایک عورت دیکھی جو اس قوم کی حکمران ہے اُس کو ہر طرح کا ساز و سامان بخشا گیا ہے اور اس کا تخت بڑا عظیم الشان ہے
۲۷:۲۴
وَجَدتُّهَاپایا میں نے اس کوwajadttuhāوَقَوْمَهَااور اس کی قوم کوwaqawmahāيَسْجُدُونَوہ سجدہ کرتے ہیںyasjudūnaلِلشَّمْسِسورج کوlilshamsiمِنinstead of Allahminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَزَيَّنَاور خوب صورت بنادیاwazayyanaلَهُمُان کے لیےlahumuٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānuأَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمال کوaʿmālahumفَصَدَّهُمْپھر اس نے روک دیا انہیںfaṣaddahumعَنِسےʿaniٱلسَّبِيلِاس راستےl-sabīliفَهُمْپس وہfahumلَانہیں آتےlāيَهْتَدُونَہدایت پرyahtadūna٢٤
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سُورج کے آگے سجدہ کرتی ہے1“۔۔۔۔ 2شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے خوشنما بنا دیے3 اور انہیں شاہراہ سے روک دیا، اس وجہ سے وہ یہ سیدھا راستہ نہیں پاتے
۲۷:۲۵
أَلَّاکیوں نہیںallāيَسْجُدُوا۟وہ سجدہ کرتےyasjudūلِلَّهِاللہ کے لیےlillahiٱلَّذِىوہ ذاتalladhīيُخْرِجُجو نکالتا ہےyukh'rijuٱلْخَبْءَچھپی چیز کوl-khaba-aفِىمیںfīٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمینwal-arḍiوَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہےwayaʿlamuمَاجوmāتُخْفُونَتم چھپاتے ہوtukh'fūnaوَمَااور جو تمwamāتُعْلِنُونَاعلان کرتے ہو۔ ظاہر کرتے ہوtuʿ'linūna٢٥
کہ اُس خدا کو سجدہ کریں جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزیں نکالتا ہے1 اور سب کچھ جانتا ہے جسے تم لوگ چھُپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو۔
۲۷:۲۶
ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahuلَآنہیںlāإِلَـٰهَالہ برحقilāhaإِلَّااس کے سوا کوئیillāهُوَجوhuwaرَبُّرب ہےrabbuٱلْعَرْشِعرشl-ʿarshiٱلْعَظِيمِ ۩عظیم کاl-ʿaẓīmi٢٦
اللہ کہ جس کے سوا کوئی مستحق ِ عبادت نہیں، جو عرشِ عظیم کا مالک ہے۔1
۲۷:۲۷
۞ قَالَکہاqālaسَنَنظُرُعنقریب ہم ضرور دیکھیں گےsananẓuruأَصَدَقْتَکیا تو نے سچ کہاaṣadaqtaأَمْیاamكُنتَہے توkuntaمِنَمیں سےminaٱلْكَـٰذِبِينَجھوٹوںl-kādhibīna٢٧
سلیمانؑ نے کہا "ابھی ہم دیکھے لیتے ہیں کہ تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے
۲۷:۲۸
ٱذْهَبلے جاidh'habبِّكِتَـٰبِىمیرا خطbikitābīهَـٰذَایہhādhāفَأَلْقِهْپھر ڈال دو اس کوfa-alqihإِلَيْهِمْان کی طرفilayhimثُمَّپھرthummaتَوَلَّہٹ جاؤtawallaعَنْهُمْان سےʿanhumفَٱنظُرْپھر دیکھوfa-unẓurمَاذَاکیا کچھmādhāيَرْجِعُونَوہ لوٹتے ہیں۔ جواب دیتے ہیںyarjiʿūna٢٨
میرا یہ خط لےجا او ر اسے ان لوگوں کی طرف ڈال دے، پھر الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں۔“1
۲۷:۲۹
قَالَتْملکہ بولیqālatيَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلْمَلَؤُا۟اہل دربارl-mala-uإِنِّىٓبیشک میںinnīأُلْقِىَڈالا گیاul'qiyaإِلَىَّمیری طرفilayyaكِتَـٰبٌۭایک خطkitābunكَرِيمٌمعزز۔ اہمkarīmun٢٩
ملکہ بولی "اے اہلِ دربار، میری طرف ایک بڑا اہم خط پھینکا گیا ہے
۲۷:۳۰
إِنَّهُۥبیشک وہinnahuمِنسے ہےminسُلَيْمَـٰنَسلیمان کی طرفsulaymānaوَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahuبِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بڑا مہربانl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi٣٠
وہ سلیمانؑ کی جانب سے ہے اور اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے شروع کیا گیا ہے
۲۷:۳۱
أَلَّاکہ نہallāتَعْلُوا۟سرکشی کروtaʿlūعَلَىَّمجھ پرʿalayyaوَأْتُونِىاور آجاؤ میرے پاسwatūnīمُسْلِمِينَفرمانبردار ہوکرmus'limīna٣١
مضمون یہ ہے کہ”میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو اور مسلم ہو کر میرے پاس حاضر ہو جاوٴ۔“1
۲۷:۳۲
قَالَتْکہنے لگیqālatيَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلْمَلَؤُا۟سرداران قومl-mala-uأَفْتُونِىمجھے مشورہ دو ۔ جواب دو ۔ فتوی دوaftūnīفِىٓمیںfīأَمْرِىمیرے معاملےamrīمَانہیںmāكُنتُہوں میںkuntuقَاطِعَةًقطعی فیصلہ کرنے والیqāṭiʿatanأَمْرًااس کام میںamranحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāتَشْهَدُونِتم حاضر ہو میرے پاسtashhadūni٣٢
(خط سُنا کر)ملکہ نے کہا”اے سردارانِ قوم، میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، میں کسی معاملہ کا فیصلہ تمہارے بغیر نہیں کرتی ہوں۔“1
۲۷:۳۳
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūنَحْنُہمnaḥnuأُو۟لُوا۟والے ہیںulūقُوَّةٍۢقوتquwwatinوَأُو۟لُوا۟اور والے ہیںwa-ulūبَأْسٍۢزورbasinشَدِيدٍۢسختshadīdinوَٱلْأَمْرُاور معاملwal-amruإِلَيْكِہ تیری طرف ہے۔ تیرے ہاتھ میں ہےilaykiفَٱنظُرِىتو دیکھ لوfa-unẓurīمَاذَاکیا کچھmādhāتَأْمُرِينَتم حکم دیتی ہوtamurīna٣٣
اُنہوں نے جواب دیا "ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے"
۲۷:۳۴
قَالَتْوہ کہنے لگیqālatإِنَّبیشکinnaٱلْمُلُوكَبادشاہl-mulūkaإِذَاجبidhāدَخَلُوا۟داخل ہوتے ہیںdakhalūقَرْيَةًکسی بستی میںqaryatanأَفْسَدُوهَافساد کرتے ہیں وہ اس میںafsadūhāوَجَعَلُوٓا۟اور کردیتے ہیںwajaʿalūأَعِزَّةَمعزز لوگوں کوaʿizzataأَهْلِهَآاس کے رہنے والےahlihāأَذِلَّةًۭ ۖذلیلadhillatanوَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālikaيَفْعَلُونَوہ کیا کرتے ہیںyafʿalūna٣٤
ملکہ نے کہا کہ”بادشاہ جب کسی ملک میں گھُس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کردیتے ہیں1۔ یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیں2
۲۷:۳۵
وَإِنِّىاور بیشک میںwa-innīمُرْسِلَةٌبھیجنے والیل ہوںmur'silatunإِلَيْهِمان کی طرفilayhimبِهَدِيَّةٍۢایک ہدیہbihadiyyatinفَنَاظِرَةٌۢپھر دیکھتی ہوںfanāẓiratunبِمَکس چیز کے ساتھbimaيَرْجِعُلوٹتے ہیںyarjiʿuٱلْمُرْسَلُونَبھیجے ہوئےl-mur'salūna٣٥
میں اِن لوگوں کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں، پھر دیکھتی ہوں کہ میرے ایلچی کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں"
۲۷:۳۶
فَلَمَّاتو جبfalammāجَآءَوہ آئےjāaسُلَيْمَـٰنَسلیمان کے پاسsulaymānaقَالَکہاqālaأَتُمِدُّونَنِکیا تم مدد دیتے ہو مجھ کوatumiddūnaniبِمَالٍۢمال کے ساتھbimālinفَمَآتو جوfamāءَاتَىٰنِۦَعطا کیا مجھ کوātāniyaٱللَّهُاللہ نےl-lahuخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunمِّمَّآاس سے جوmimmāءَاتَىٰكُماس نے عطا کیا تم کوātākumبَلْبلکہbalأَنتُمتمantumبِهَدِيَّتِكُمْاپنے ہدیے کے ساتھbihadiyyatikumتَفْرَحُونَتم خوش ہوتے ہوtafraḥūna٣٦
جب وہ (ملکہ کا سفیر)سلیمانؑ کے ہاں پہنچا تو اس نے کہا”کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو؟ جو کچھ خدا نے مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو تمہیں دیا ہے۔1 تمہارا ہدیہ تمہی کو مبارک رہے
۲۷:۳۷
ٱرْجِعْپلٹوir'jiʿإِلَيْهِمْان کی طرفilayhimفَلَنَأْتِيَنَّهُمورنہ البتہ ہم ضرور لائیں گے ان کے پاسfalanatiyannahumبِجُنُودٍۢکچھ لشکرbijunūdinلَّانہیںlāقِبَلَطاقت۔ مقابلہqibalaلَهُمان کے لیےlahumبِهَاان سے نمٹنے کے لیےbihāوَلَنُخْرِجَنَّهُماور البتہ ہم ضرور نکال دیں گے ان کوwalanukh'rijannahumمِّنْهَآاس سے (ان کی اپنی بستی سے)min'hāأَذِلَّةًۭذلت کے ساتھadhillatanوَهُمْاور وہwahumصَـٰغِرُونَچھوٹے ہوکر رہیں گےṣāghirūna٣٧
(اے سفیر)واپس جا اپنے بھیجنے والوں کی طرف۔ ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے1 جن کا مقابلہ وہ نہ کر سکیں گے اور ہم انہیں ایسی ذلّت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو کر رہ جائیں گے۔“
۲۷:۳۸
قَالَکہاqālaيَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلْمَلَؤُا۟اہل دربارl-mala-uأَيُّكُمْکون سا تم میں سےayyukumيَأْتِينِىلاتا ہے میرے پاسyatīnīبِعَرْشِهَااس کا تختbiʿarshihāقَبْلَاس سے پہلےqablaأَنکہanيَأْتُونِىوہ آجائیں میرے پاسyatūnīمُسْلِمِينَتابع ہوکر مطیع ہوکرmus'limīna٣٨
1سلیمانؑ نے کہا”اے اہلِ دربار، تم میں سےکون اس کا تخت میرے پاس لاتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ مطیع ہو کر میرے پاس حاضر ہوں؟2
۲۷:۳۹
قَالَکہاqālaعِفْرِيتٌۭایک دیو نےʿif'rītunمِّنَمیں سےminaٱلْجِنِّجنوںl-jiniأَنَا۠میںanāءَاتِيكَلاؤں گا تیرے پاسātīkaبِهِۦاس کو،bihiقَبْلَاس سے قبلqablaأَنکہanتَقُومَتو کھڑا ہوtaqūmaمِنسےminمَّقَامِكَ ۖاپنی جگہmaqāmikaوَإِنِّىاور بیشک میںwa-innīعَلَيْهِاس پرʿalayhiلَقَوِىٌّالبتہ قوت رکھنے والا ہوں،laqawiyyunأَمِينٌۭامانت دارہوںamīnun٣٩
جِنوں میں سے ایک قوی ہیکل نے عرض کیا میں اسے حاضر کر دوں گا قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اُٹھیں۔1 میں اس کی طاقت رکھتا ہوں اور امانتدار ہوں۔“2
۲۷:۴۰
قَالَکہاqālaٱلَّذِىاس شخص نےalladhīعِندَهُۥجس کے پاسʿindahuعِلْمٌۭعلم تھاʿil'munمِّنَمیں سےminaٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābiأَنَا۠میںanāءَاتِيكَلاؤں گا تیرے پاسātīkaبِهِۦاس کوbihiقَبْلَاس سے پہلےqablaأَنکہanيَرْتَدَّپھرے۔ جھپکےyartaddaإِلَيْكَتیری طرفilaykaطَرْفُكَ ۚنگاہ تیریṭarfukaفَلَمَّاپھر جبfalammāرَءَاهُاس نے دیکھا اس کوraāhuمُسْتَقِرًّالکھا ہواmus'taqirranعِندَهُۥاپنے پاسʿindahuقَالَکہاqālaهَـٰذَایہhādhāمِن(is) fromminفَضْلِفضل ہےfaḍliرَبِّىمیرے رب کاrabbīلِيَبْلُوَنِىٓتاکہ وہ آزمائے مجھ کوliyabluwanīءَأَشْكُرُکیا میں شکر کرتا ہوںa-ashkuruأَمْیاamأَكْفُرُ ۖناشکری کرتا ہوںakfuruوَمَناور جس نےwamanشَكَرَشکر کیاshakaraفَإِنَّمَاتو یقیناfa-innamāيَشْكُرُشکر ادا کرے گاyashkuruلِنَفْسِهِۦ ۖاپنی ہی ذات کے لیےlinafsihiوَمَناور جس نےwamanكَفَرَکفر کیاkafaraفَإِنَّتو یقیناfa-innaرَبِّىمیرا ربrabbīغَنِىٌّۭبےنیاز ہےghaniyyunكَرِيمٌۭعزت والا ہےkarīmun٤٠
جس شخص کے پاس کتاب کا ایک علم تھا وہ بولا”میں آپ کی پلک جھپکنے سے پہلے اسے لائے دیتا ہوں۔1“ جُونہی کہ سلیمان ؑ نے وہ تخت اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا، وہ پکار اُٹھا”یہ میرے ربّ کا فضل ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کافرِ نعمت بن جاتا ہوں2۔ اور جو کوئی شکر کرتا ہے اس کا شکر اس کے اپنے ہی لیے مفید ہے، ورنہ کوئی نا شکری کرے تو میرا ربّ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ بزرگ ہے3۔“
۲۷:۴۱
قَالَسلیمان نے کہاqālaنَكِّرُوا۟بدل ڈالو۔ غیر مانوس کردوnakkirūلَهَااس کے لیےlahāعَرْشَهَااس کا تختʿarshahāنَنظُرْہم دیکھتے ہیںnanẓurأَتَهْتَدِىٓکیا وہ ہدایت پاتی ہےatahtadīأَمْیاamتَكُونُہوتی ہے وہtakūnuمِنَمیں سےminaٱلَّذِينَان لوگوںalladhīnaلَانہیںlāيَهْتَدُونَجو ہدایت پاتےyahtadūna٤١
1سلیمانؑ نے کہا”انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا اُن لوگوں میں سے ہے جو راہِ راست نہیں پاتے۔“2
۲۷:۴۲
فَلَمَّاتو جبfalammāجَآءَتْوہ آگئیjāatقِيلَکہا گیاqīlaأَهَـٰكَذَاکیا اس طرحahākadhāعَرْشُكِ ۖتیرا تخت ہےʿarshukiقَالَتْبولیqālatكَأَنَّهُۥگویا کہ وہka-annahuهُوَ ۚوہی ہےhuwaوَأُوتِينَااور ہم دیئے گئےwaūtīnāٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'maمِناس سےminقَبْلِهَاپہلے ہیqablihāوَكُنَّااور تھے ہمwakunnāمُسْلِمِينَاطاعت گزارmus'limīna٤٢
ملکہ جب حاضر ہوئی تو اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے؟ وہ کہنے لگی”یہ تو گویا وہی ہے1۔ ہم تو پہلے ہی جان گئے تھے اور ہم نے سرِ اطاعت جُھکا دیا تھا۔ (یا ہم مسلم ہو چکے تھے)۔“2
۲۷:۴۳
وَصَدَّهَااور روکا تھا اس کوwaṣaddahāمَا(ان خداؤں نے) جن کیmāكَانَتتھی وہkānatتَّعْبُدُعبادت کرتیtaʿbuduمِنbesidesminدُونِسواdūniٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahiإِنَّهَابیشک وہinnahāكَانَتْتھی وہkānatمِنسےminقَوْمٍۢقومqawminكَـٰفِرِينَکافر قوم (میں سے)kāfirīna٤٣
اُس کو (ایمان لانے سے)جس چیز نے روک رکھا تھا وہ اُن معبُودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پُوجتی تھی، کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھی۔1
۲۷:۴۴
قِيلَکہا گیاqīlaلَهَااس سےlahāٱدْخُلِىداخل ہوجاud'khulīٱلصَّرْحَ ۖمحل میںl-ṣarḥaفَلَمَّاتو جبfalammāرَأَتْهُاس نے دیکھا اس کوra-athuحَسِبَتْهُسمجھا اس کوḥasibathuلُجَّةًۭحوضlujjatanوَكَشَفَتْاور کھول لیےwakashafatعَنسےʿanسَاقَيْهَا ۚاپنی پنڈلیوںsāqayhāقَالَفرمایاqālaإِنَّهُۥبیشک وہinnahuصَرْحٌۭمحل ہےṣarḥunمُّمَرَّدٌۭچکناmumarradunمِّنسےminقَوَارِيرَ ۗشیشے بنا ہواqawārīraقَالَتْکہنے لگیqālatرَبِّاے میرے ربrabbiإِنِّىبیشک میں نےinnīظَلَمْتُظلم کیاẓalamtuنَفْسِىاپنی جان پرnafsīوَأَسْلَمْتُاور میں اسلام لے آئیwa-aslamtuمَعَکے ساتھmaʿaسُلَيْمَـٰنَسلیمانsulaymānaلِلَّهِاللہ کے لئیےlillahiرَبِّربrabbiٱلْعَـٰلَمِينَالعالمینl-ʿālamīna٤٤
اس سے کہا گیا کہ محل میں داخل ہو۔ اس نے جو دیکھا تو سمجھی کہ پانی کا حوض ہے اور اُترنے کےلیے اس نےاپنے پائینچے اُٹھا لیے۔ سلیمانؑ نے کہا یہ شیشے کا چکنا فرش ہے۔1 اس پروہ پکار اُٹھی”اے میرے ربّ (آج تک)میں اپنے نفس پر بڑا ظلم کرتی رہی، اور اب میں نے سلیمانؑ کے ساتھ اللہ ربّ العالمین کی اطاعت قبول کر لی۔“2
۲۷:۴۵
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَرْسَلْنَآبھیجا ہم نےarsalnāإِلَىٰکی طرفilāثَمُودَثمودthamūdaأَخَاهُمْان کے بھائیakhāhumصَـٰلِحًاصالح کوṣāliḥanأَنِکہaniٱعْبُدُوا۟عبادت کروuʿ'budūٱللَّهَاللہ کیl-lahaفَإِذَاتو دفعتاfa-idhāهُمْوہhumفَرِيقَانِدو فریق تھے (باہم)farīqāniيَخْتَصِمُونَجھگڑ رہے تھےyakhtaṣimūna٤٥
1اور ثمُود کی طرف ہم نے اُن کے بھائی صالحؑ کو (یہ پیغام دے کر)بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو، تو یکایک وہ دو مُتَخاصِم فریق بن گئے۔2
۲۷:۴۶
قَالَاس نے کہاqālaيَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiلِمَکیوں تمlimaتَسْتَعْجِلُونَجلدی مانگ رہے ہوtastaʿjilūnaبِٱلسَّيِّئَةِبرائی کوbil-sayi-atiقَبْلَقبل۔ پہلےqablaٱلْحَسَنَةِ ۖبھلائی سےl-ḥasanatiلَوْلَاکیوں نہیںlawlāتَسْتَغْفِرُونَتم بخشش مانگتےtastaghfirūnaٱللَّهَاللہ سےl-lahaلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتُرْحَمُونَتم رحم کیے جاؤtur'ḥamūna٤٦
صالحؑ نے کہا”اے میری قوم کے لوگو، بھلائی سے پہلے بُرائی کے لیے کیوں جلدی مچاتے ہو؟1 کیوں نہیں اللہ سے مغفرت طلب کرتے ؟ شایک کہ تم پر رحم فرمایا جائے؟“
۲۷:۴۷
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūٱطَّيَّرْنَاہم برا شگون لیتے ہیںiṭṭayyarnāبِكَتیرے ساتھbikaوَبِمَناور ان سے جوwabimanمَّعَكَ ۚتیرے ساتھ ہیںmaʿakaقَالَکہاqālaطَـٰٓئِرُكُمْتمہارا شگونṭāirukumعِندَپاس ہےʿindaٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahiبَلْبلکہbalأَنتُمْتمantumقَوْمٌۭایک گروہ ہوqawmunتُفْتَنُونَتم آزمائے جارہے ہوtuf'tanūna٤٧
انہوں نےکہا”ہم نے تو تم کو اور تمہارے ساتھیوں کو بدشگونی کا نشان پایا ہے۔“1 صالحؑ نے جواب دیا”تمہارے نیک و بدشگون کا سرِشتہ تو اللہ کے پاس ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ تم لوگوں کی آزمائش ہو رہی ہے۔“2
۲۷:۴۸
وَكَانَاور تھےwakānaفِىمیںfīٱلْمَدِينَةِشہرl-madīnatiتِسْعَةُنوtis'ʿatuرَهْطٍۢگروہ۔ جتھےrahṭinيُفْسِدُونَوہ فساد کرتے تھےyuf'sidūnaفِىمیںfīٱلْأَرْضِز مینl-arḍiوَلَااور نہwalāيُصْلِحُونَاصلاح کرتے تھےyuṣ'liḥūna٤٨
اُس شہر میں نو جتھے دار تھے1 جو ملک میں فساد پھیلاتے اور کوئی اصلاح کا کام نہ کرتے تھے
۲۷:۴۹
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūتَقَاسَمُوا۟قسم کھاؤtaqāsamūبِٱللَّهِاللہ کیbil-lahiلَنُبَيِّتَنَّهُۥالبتہ ہم ضرور رات کو حملہ کریں گے اس پرlanubayyitannahuوَأَهْلَهُۥاور اس کے گھر والوں پرwa-ahlahuثُمَّپھرthummaلَنَقُولَنَّالبتہ ہم ضرور کہیں گےlanaqūlannaلِوَلِيِّهِۦاس کے سرپرست سےliwaliyyihiمَانہیںmāشَهِدْنَادیکھا ہم نے۔ نہیں موجود تھے ہمshahid'nāمَهْلِكَہلاکت کے وقت۔ جگہmahlikaأَهْلِهِۦاس کے خاندان کیahlihiوَإِنَّااور بیشک ہمwa-innāلَصَـٰدِقُونَالبتہ سچے ہیںlaṣādiqūna٤٩
انہوں نے آپس میں کہا”خدا کی قسم کھا کر عہد کر لو کہ ہم صالحؑ اور اس کے گھر والوں پر شبخون ماریں گے اور پھر اس کے ولی سے کہہ دیں گے1 کہ ہم اس کے خاندان کی ہلاکت کے موقع پر موجود نہ تھے، ہم بالکل سچ کہتے ہیں۔“2
۲۷:۵۰
وَمَكَرُوا۟اور انہوں نے چال چلیwamakarūمَكْرًۭاایک چالmakranوَمَكَرْنَااور ہم نے تدبیر کیwamakarnāمَكْرًۭاایک تدبیرmakranوَهُمْاور وہwahumلَانہlāيَشْعُرُونَشعور رکھتے تھےyashʿurūna٥٠
یہ چال تو وہ چلے اور پھر ایک چال ہم نے چلی جس کی انہیں خبر نہ تھی۔1
۲۷:۵۱
فَٱنظُرْپس دیکھوfa-unẓurكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuمَكْرِهِمْان کی چال کاmakrihimأَنَّابیشک ہم نےannāدَمَّرْنَـٰهُمْتباہ کر کے رکھ دیا ہم نے ان کوdammarnāhumوَقَوْمَهُمْاور ان کی قوم کوwaqawmahumأَجْمَعِينَسب کے سب کوajmaʿīna٥١
اب دیکھ لو کہ ان کی چال کا انجام کیا ہوا ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا اُن کو اور ان کی پوری قوم کو
۲۷:۵۲
فَتِلْكَتو یہfatil'kaبُيُوتُهُمْان کے گھر ہیںbuyūtuhumخَاوِيَةًۢخالی۔ گرے ہوئے۔ تباہ شدہkhāwiyatanبِمَابوجہ اس کےbimāظَلَمُوٓا۟ ۗجو انہوں نے ظلم کیاẓalamūإِنَّیقیناinnaفِىاس میںfīذَٰلِكَthatdhālikaلَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatanلِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawminيَعْلَمُونَجو علم رکھتی ہوyaʿlamūna٥٢
وہ اُن کے گھر خالی پڑے ہیں اُس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے، اس میں ایک نشانِ عِبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔1
۲۷:۵۳
وَأَنجَيْنَااور نجات دی ہم نےwa-anjaynāٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَكَانُوا۟اور وہwakānūيَتَّقُونَڈرتے تھے۔ پرہیزگاری اختیار کرتے تھےyattaqūna٥٣
اور بچا لیا ہم نے اُن لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اور نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے
۲۷:۵۴
وَلُوطًااور لوط کوwalūṭanإِذْجبidhقَالَاس نے کہاqālaلِقَوْمِهِۦٓاپنی قوم سےliqawmihiأَتَأْتُونَکیا تم ارتکاب کرتے ہوatatūnaٱلْفَـٰحِشَةَبےحیائی کاl-fāḥishataوَأَنتُمْحالانکہ تمwa-antumتُبْصِرُونَتم دیکھتے ہوtub'ṣirūna٥٤
1اور لوطؑ کو ہم نے بھیجا۔ یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا”کیا تم آنکھوں دیکھتے بدکاری کرتے ہو؟2
۲۷:۵۵
أَئِنَّكُمْکیا بیشک تمa-innakumلَتَأْتُونَالبتہ تم آتے ہوlatatūnaٱلرِّجَالَمردوں کے پاسl-rijālaشَهْوَةًۭشہوت کے لیےshahwatanمِّنinstead ofminدُونِچھوڑ کرdūniٱلنِّسَآءِ ۚعورتوں کوl-nisāiبَلْبلکہbalأَنتُمْتمantumقَوْمٌۭایک قوم ہوqawmunتَجْهَلُونَتم جہالت برتتے ہوtajhalūna٥٥
کیا تمہارا یہی چلن ہے کہ عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت رانی کے لیے جاتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ سخت جہالت کا کام کرتے ہو۔“1
۲۷:۵۶
۞ فَمَاتو نہfamāكَانَتھاkānaجَوَابَجوابjawābaقَوْمِهِۦٓاس کی قوم کاqawmihiإِلَّآمگرillāأَنیہ کہanقَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālūأَخْرِجُوٓا۟نکال دوakhrijūءَالَآلālaلُوطٍۢلوط کوlūṭinمِّنسےminقَرْيَتِكُمْ ۖاپنی بستیqaryatikumإِنَّهُمْبیشک وہinnahumأُنَاسٌۭکچھ لوگ ہیںunāsunيَتَطَهَّرُونَجو بہت پاک بنتے ہیںyataṭahharūna٥٦
مگر اُس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا "نکال دو لوطؑ کے گھر والوں کو اپنی بستی سے، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں"
۲۷:۵۷
فَأَنجَيْنَـٰهُتو نجات دی ہم نے اس کوfa-anjaynāhuوَأَهْلَهُۥٓاور اس کے گھر والوں کوwa-ahlahuإِلَّاسوائےillāٱمْرَأَتَهُۥاس کی بیوی کےim'ra-atahuقَدَّرْنَـٰهَامقدر کردیا ہم نے اس کے لیےqaddarnāhāمِنَمیں سےminaٱلْغَـٰبِرِينَپیچھے رہنے والوںl-ghābirīna٥٧
آخر کار ہم نے بچا لیا اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو ، بجز اُس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے طے کر دیا تھا،1
۲۷:۵۸
وَأَمْطَرْنَااور برسائی ہم نےwa-amṭarnāعَلَيْهِمان پرʿalayhimمَّطَرًۭا ۖایک بارشmaṭaranفَسَآءَتو بہت بری تھیfasāaمَطَرُبارش ڈرائےmaṭaruٱلْمُنذَرِينَجانے والوں کیl-mundharīna٥٨
اور برسائی اُن لوگوں پر ایک برسات، بہت ہی بری برسات تھی وہ اُن لوگوں کے حق میں جو متنبہ کیے جا چکے تھے
۲۷:۵۹
قُلِکہہ دیجیےquliٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahiوَسَلَـٰمٌاور سلام ہےwasalāmunعَلَىٰپرʿalāعِبَادِهِاس کے بندوںʿibādihiٱلَّذِينَوہ جوalladhīnaٱصْطَفَىٰٓ ۗاس نے چن لیےiṣ'ṭafāءَآللَّهُکیا اللہāllahuخَيْرٌبہتر ہےkhayrunأَمَّایا وہ جوammāيُشْرِكُونَشریک ٹھہرا رہے ہیںyush'rikūna٥٩
1(اے نبیؐ)کہو، حمد ہے اللہ کے لیے اور سلام اُس کے اُن بندوں پر جنہیں اس نے برگزیدہ کیا۔(اِن سے پُوچھو)اللہ بہتر ہے یا وہ معبُود جنہیں یہ لوگ اس کا شریک بنا رہے ہیں؟
۲۷:۶۰
أَمَّنْیا کون ہے جس نےammanخَلَقَپیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaوَأَنزَلَاور نازل کیاwa-anzalaلَكُمتمہارے لئےlakumمِّنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان (سے)l-samāiمَآءًۭپانیmāanفَأَنۢبَتْنَاپھر اگائے ہم نےfa-anbatnāبِهِۦاس کے ساتھbihiحَدَآئِقَباغاتḥadāiqaذَاتَوالےdhātaبَهْجَةٍۢرونق (والے)bahjatinمَّانہmāكَانَتھاkānaلَكُمْتمہارے لئےlakumأَنکہanتُنۢبِتُوا۟تم اگا سکوtunbitūشَجَرَهَآ ۗان کے درختshajarahāأَءِلَـٰهٌۭکیا کوئی الٰہ ہےa-ilāhunمَّعَساتھmaʿaٱللَّهِ ۚاللہ کے (ساتھ)l-lahiبَلْبلکہbalهُمْوہhumقَوْمٌۭایک قوم ہےqawmunيَعْدِلُونَجو برابر قرار دے رہی ہےyaʿdilūna٦٠
بھَلا وہ کون ہے جس نےآسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے وہ خوشنما باغ اُگائے جن کے درختوں کا اُگانا تمہارے بس میں نہ تھا؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دُوسرا خدا بھی (اِن کاموں میں شریک)ہے؟1 (نہیں)، بلکہ یہی لوگ راہِ راست سے ہٹ کر چلے جا رہے ہیں
۲۷:۶۱
أَمَّنیا کون ہے جس نےammanجَعَلَبنایاjaʿalaٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaقَرَارًۭاجائے قرارqarāranوَجَعَلَاور بنایاwajaʿalaخِلَـٰلَهَآاس کے درمیانkhilālahāأَنْهَـٰرًۭانہروں کوanhāranوَجَعَلَاور بنائےwajaʿalaلَهَااس کے لئےlahāرَوَٰسِىَپہاڑrawāsiyaوَجَعَلَاور بنایاwajaʿalaبَيْنَدرمیانbaynaٱلْبَحْرَيْنِدو سمندروں کےl-baḥrayniحَاجِزًا ۗایک پردہḥājizanأَءِلَـٰهٌۭکیا کوئی الٰہ ہےa-ilāhunمَّعَساتھmaʿaٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiبَلْبلکہbalأَكْثَرُهُمْان میں سے اکثرaktharuhumلَانہیںlāيَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna٦١
اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا1 اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں (پہاڑوں کی)میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردے حائل کر دیے؟2 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (ان کاموں میں شریک)ہے؟ نہیں، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں
۲۷:۶۲
أَمَّنیا کون ہےammanيُجِيبُجو جواب دیتاyujībuٱلْمُضْطَرَّلاچار کوl-muḍ'ṭaraإِذَاجبidhāدَعَاهُوہ پکارتا ہے اس کوdaʿāhuوَيَكْشِفُاور دور کرتا ہےwayakshifuٱلسُّوٓءَتکلیفl-sūaوَيَجْعَلُكُمْاور وہ بناتا ہے تم کوwayajʿalukumخُلَفَآءَجانشینkhulafāaٱلْأَرْضِ ۗزمین کےl-arḍiأَءِلَـٰهٌۭکیا کوئی الٰہ ہےa-ilāhunمَّعَساتھmaʿaٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiقَلِيلًۭاکمqalīlanمَّاکتنیmāتَذَكَّرُونَتم نصیحت پکڑتے ہوtadhakkarūna٦٢
کون ہے جو بے قرار کی دُعا سُنتا ہے جبکہ وہ اُسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟1 اور (کون ہے جو)تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟2 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (یہ کام کرنے والا)ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو
۲۷:۶۳
أَمَّنیا کون ہے جوammanيَهْدِيكُمْرہنمائی کرتا ہو تمہاریyahdīkumفِىمیںfīظُلُمَـٰتِاندھیروں (میں)ẓulumātiٱلْبَرِّخشکی کےl-bariوَٱلْبَحْرِاور سمندر کےwal-baḥriوَمَناور کون ہے جوwamanيُرْسِلُبھیجتا ہےyur'siluٱلرِّيَـٰحَہواؤں کوl-riyāḥaبُشْرًۢاخوش خبری کے ساتھbush'ranبَيْنَآگےbaynaيَدَىْآگےyadayرَحْمَتِهِۦٓ ۗاس کی رحمت کےraḥmatihiأَءِلَـٰهٌۭکیا کوئی اور الٰہ بھی ہےa-ilāhunمَّعَساتھmaʿaٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiتَعَـٰلَىبلند ہےtaʿālāٱللَّهُاللہl-lahuعَمَّااس سے جوʿammāيُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہرا رہے ہیںyush'rikūna٦٣
اور وہ کون ہے جو خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں تم کو راستہ دکھاتا ہے1 اور کون اپنی رحمت کے آگے ہواوٴں کو خوشخبری لے کر بھیجتا ہے؟2 کیا اللہ کے ساتھ کوئی دُوسرا خدا بھی (یہ کام کرتا)ہے؟ بہت بالا و برتر ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
۲۷:۶۴
أَمَّنیا کون ہے جوammanيَبْدَؤُا۟ابتدا کرتا ہےyabda-uٱلْخَلْقَتخلیق کیl-khalqaثُمَّپھرthummaيُعِيدُهُۥوہ لوٹاتا ہے اس کوyuʿīduhuوَمَناور کونwamanيَرْزُقُكُمدیتا ہے تم کوyarzuqukumمِّنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمان (سے)l-samāiوَٱلْأَرْضِ ۗاور زمین (سے)wal-arḍiأَءِلَـٰهٌۭکیا کوئی اور الٰہ بھی ہےa-ilāhunمَّعَساتھmaʿaٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahiقُلْکہہ دیجئےqulهَاتُوا۟لاؤhātūبُرْهَـٰنَكُمْاپنی دلیلbur'hānakumإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumصَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna٦٤
اور وہ کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا ہے اور پھر اس کا اعادہ کرتا ہے؟1 اور کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے؟2 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (ان کاموں میں حصہ دار)ہے؟ کہو کہ لاوٴ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو۔3
۲۷:۶۵
قُلکہہ دیجئےqulلَّانہیںlāيَعْلَمُجانتاyaʿlamuمَنجو کوئیmanفِىمیںfīٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں) ہےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین (میں)wal-arḍiٱلْغَيْبَغیب کوl-ghaybaإِلَّاسوائےillāٱللَّهُ ۚاللہ کےl-lahuوَمَااور نہیںwamāيَشْعُرُونَوہ شعور رکھتےyashʿurūnaأَيَّانَکہ کبayyānaيُبْعَثُونَوہ دوبارہ اٹھائے جائیں گےyub'ʿathūna٦٥
اِن سے کہو، اللہ کے سوا آسمانوں اور زمین میں کوئی غیب کا عِلم نہیں رکھتا۔1 اور وہ نہیں جانتے کہ کب وہ اُٹھائے جائیں گے۔2
۲۷:۶۶
بَلِبلکہbaliٱدَّٰرَكَفنا ہوگیا/ ضائع ہوگیاiddārakaعِلْمُهُمْان کا علمʿil'muhumفِىمیںfīٱلْـَٔاخِرَةِ ۚآخرت کے معاملے (میں)l-ākhiratiبَلْبلکہbalهُمْوہhumفِىمیںfīشَكٍّۢشک (میں) مبتلا ہیںshakkinمِّنْهَا ۖاس کے معاملے (میں)min'hāبَلْبلکہbalهُموہhumمِّنْهَااس کی طرف سےmin'hāعَمُونَاندھے ہیںʿamūna٦٦
بلکہ آخرت کا تو علم ہی اِن لوگوں سے گُم ہو گیا ہے، بلکہ یہ اس کی طرف سے شک میں ہیں، بلکہ یہ اُس سے اندھے ہیں۔ 1
۲۷:۶۷
وَقَالَاور کہاwaqālaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaكَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفرkafarūأَءِذَاکیا جبa-idhāكُنَّاہوں گے ہمkunnāتُرَٰبًۭامٹیturābanوَءَابَآؤُنَآاور ہمارے آباؤ اجداد بھیwaābāunāأَئِنَّاکیا یقیناً ہمa-innāلَمُخْرَجُونَالبتہ نکالے جائیں گےlamukh'rajūna٦٧
یہ منکرین کہتے ہیں "کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو چکے ہوں گے تو ہمیں واقعی قبروں سے نکالا جائے گا؟
۲۷:۶۸
لَقَدْالبتہ تحقیقlaqadوُعِدْنَاوعدہ کئے گئے ہمwuʿid'nāهَـٰذَااس بات کاhādhāنَحْنُہم بھیnaḥnuوَءَابَآؤُنَااور ہمارے باپ دادا بھیwaābāunāمِنسےminقَبْلُاس (سے) قبلqabluإِنْنہیںinهَـٰذَآیہhādhāإِلَّآمگرillāأَسَـٰطِيرُکہانیاں ہیںasāṭīruٱلْأَوَّلِينَپہلوں کیl-awalīna٦٨
یہ خبریں ہم کو بھی بہت دی گئی ہیں اور پہلے ہمارے آباء اجداد کو بھی دی جاتی رہی ہیں، مگر یہ بس افسانے ہی افسانے ہیں جو اگلے وقتوں سے سُنتے چلے آ رہے ہیں"
۲۷:۶۹
قُلْکہہ دیجئےqulسِيرُوا۟چلو پھروsīrūفِىمیںfīٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍiفَٱنظُرُوا۟پھر دیکھوfa-unẓurūكَيْفَکس طرحkayfaكَانَہواkānaعَـٰقِبَةُانجامʿāqibatuٱلْمُجْرِمِينَمجرموں کاl-muj'rimīna٦٩
کہو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ مجرموں کا کیا انجام ہو چکا ہے۔1
۲۷:۷۰
وَلَااور نہwalāتَحْزَنْتم غم کروtaḥzanعَلَيْهِمْان پرʿalayhimوَلَااور نہwalāتَكُنتم ہوtakunفِىمیںfīضَيْقٍۢتنگی (میں)ḍayqinمِّمَّااس سے جوmimmāيَمْكُرُونَوہ چالیں چل رہے ہیںyamkurūna٧٠
اے نبیؐ ، اِن کےحال پر رنج نہ کرو، اور نہ اِن کی چالوں پر دِل تنگ ہو1
۲۷:۷۱
وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūnaمَتَىٰکب ہوگاmatāهَـٰذَایہhādhāٱلْوَعْدُوعدہl-waʿduإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumصَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna٧١
وہ کہتے ہیں کہ ”یہ دھمکی کب پُوری ہوگی اگر تم سچے ہو؟“1
۲۷:۷۲
قُلْکہہ دیجئےqulعَسَىٰٓامید ہےʿasāأَنکہanيَكُونَہوyakūnaرَدِفَپیچھے لگا ہواradifaلَكُمتمہارے لئےlakumبَعْضُبعضbaʿḍuٱلَّذِىوہ جوalladhīتَسْتَعْجِلُونَتم جلدی مانگتے ہو/ جلدی مچاتے ہوtastaʿjilūna٧٢
کہو کیا عجب کہ جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو اس کا ایک حصہ تمہارے قریب ہی آلگا ہو۔1
۲۷:۷۳
وَإِنَّاور بیشکwa-innaرَبَّكَرب تیراrabbakaلَذُوالبتہ والا ہےladhūفَضْلٍفضلfaḍlinعَلَىپرʿalāٱلنَّاسِلوگوں (پر)l-nāsiوَلَـٰكِنَّلیکنwalākinnaأَكْثَرَهُمْاکثر ان میں سےaktharahumلَانہیںlāيَشْكُرُونَشکر کرتےyashkurūna٧٣
حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ تو لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔1
۲۷:۷۴
وَإِنَّاور بیشکwa-innaرَبَّكَرب تیراrabbakaلَيَعْلَمُالبتہ جانتا ہےlayaʿlamuمَاجوmāتُكِنُّچھپاتے ہیںtukinnuصُدُورُهُمْان کے سینےṣudūruhumوَمَااور جو کچھwamāيُعْلِنُونَوہ ظاہر کرتے ہیںyuʿ'linūna٧٤
بلا شُبہ تیرا ربّ خُوب جانتا ہے جو کچھ ان کے سینے اپنے اندر چھُپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں۔1
۲۷:۷۵
وَمَااور نہیںwamāمِنْکوئیminغَآئِبَةٍۢغیب ہونے والیghāibatinفِىمیںfīٱلسَّمَآءِآسمان (میں)l-samāiوَٱلْأَرْضِاور زمین میںwal-arḍiإِلَّامگرillāفِىمیںfīكِتَـٰبٍۢایک کتابkitābinمُّبِينٍروشنmubīnin٧٥
آسمان و زمین کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی موجود نہ ہو۔1
۲۷:۷۶
إِنَّبیشکinnaهَـٰذَایہhādhāٱلْقُرْءَانَقرآنl-qur'ānaيَقُصُّبیان کرتا ہےyaquṣṣuعَلَىٰکےʿalāبَنِىٓبنیbanīإِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل (کے بارے میں )is'rāīlaأَكْثَرَاکثرaktharaٱلَّذِىوہ باتیںalladhīهُمْوہhumفِيهِاس میں/ جن میںfīhiيَخْتَلِفُونَاختلاف کررہے ہیں/ اختلاف رکھتے ہیںyakhtalifūna٧٦
یہ واقعہ ہے کہ یہ قرآن بنی اسرائیل کو اکثراُن باتوں کی حقیقت بتاتا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیں1
۲۷:۷۷
وَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahuلَهُدًۭىالبتہ ہدایت ہےlahudanوَرَحْمَةٌۭاور رحمت ہےwaraḥmatunلِّلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوں کے لئےlil'mu'minīna٧٧
اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لیے۔1
۲۷:۷۸
إِنَّبیشکinnaرَبَّكَرب تیراrabbakaيَقْضِىفیصلہ کرے گاyaqḍīبَيْنَهُمان کے درمیانbaynahumبِحُكْمِهِۦ ۚاپنے حکم سےbiḥuk'mihiوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلْعَلِيمُعلم والا ہےl-ʿalīmu٧٨
یقیناً (اِسی طرح)تیرا ربّ اِن لوگوں کے درمیان1 بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے۔2
۲۷:۷۹
فَتَوَكَّلْپس بھروسہ کروfatawakkalعَلَىپرʿalāٱللَّهِ ۖاللہ (پر)l-lahiإِنَّكَبیشک تمinnakaعَلَىپرʿalāٱلْحَقِّحق (پر) ہوl-ḥaqiٱلْمُبِينِواضحl-mubīni٧٩
پس اے نبیؐ، اللہ پر بھروسا رکھو، یقیناً تم صریح حق پر ہو
۲۷:۸۰
إِنَّكَبیشک تمinnakaلَانہیںlāتُسْمِعُتم سنوا سکتےtus'miʿuٱلْمَوْتَىٰمردوں کوl-mawtāوَلَااور نہیںwalāتُسْمِعُتم سنوا سکتےtus'miʿuٱلصُّمَّبہروں کوl-ṣumaٱلدُّعَآءَپکارl-duʿāaإِذَاجبidhāوَلَّوْا۟وہ پھرجائیںwallawمُدْبِرِينَپیٹھ پھیر کرmud'birīna٨٠
تم مُردوں کو نہیں سُنا سکتے1، نہ اُن بہروں تک اپنی پکار پہنچا سکتے ہو جو پیٹھ پھیر کر بھاگے جا رہے ہوں2
۲۷:۸۱
وَمَآاور نہیںwamāأَنتَتمantaبِهَـٰدِىہدایت دینے والےbihādīٱلْعُمْىِاندھوں کوl-ʿum'yiعَنسےʿanضَلَـٰلَتِهِمْ ۖان کی گمراہی سے/ان کے بھٹکنے سےḍalālatihimإِننہیںinتُسْمِعُتم سنواتےtus'miʿuإِلَّامگرillāمَنجوmanيُؤْمِنُایمان رکھتا ہےyu'minuبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات پرbiāyātināفَهُمپھر وہfahumمُّسْلِمُونَمسلمان ہیںmus'limūna٨١
اور نہ اندھوں کو راستہ بتا کر بھٹکنے سے بچا سکتے ہو۔1 تم تو اپنی بات اُنہی لوگوں کو سُنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں
۲۷:۸۲
۞ وَإِذَااور جبwa-idhāوَقَعَواقع ہوجائے گیwaqaʿaٱلْقَوْلُباتl-qawluعَلَيْهِمْان پرʿalayhimأَخْرَجْنَاہم نکالیں گےakhrajnāلَهُمْان کے لئےlahumدَآبَّةًۭایک جانورdābbatanمِّنَسےminaٱلْأَرْضِزمین (سے)l-arḍiتُكَلِّمُهُمْجو ان سے کلام کرے گاtukallimuhumأَنَّبیشکannaٱلنَّاسَلوگl-nāsaكَانُوا۟تھےkānūبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کے ساتھbiāyātināلَانہlāيُوقِنُونَیقین رکھتےyūqinūna٨٢
اور جب ہماری بات پُوری ہونے کا وقت اُن پر آپہنچے گا1 تو ہم ان کے لیے ایک جانور زمین سے نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں کر تے تھے۔2
۲۷:۸۳
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaنَحْشُرُہم گھیر لائیں گے/ اکٹھا کریں گےnaḥshuruمِنسےminكُلِّہرkulliأُمَّةٍۢامت (میں سے)ummatinفَوْجًۭاایک فوج کوfawjanمِّمَّنان میں سے جوmimmanيُكَذِّبُجھٹلاتے ہیںyukadhibuبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātināفَهُمْتو وہfahumيُوزَعُونَگروہ در گروہ اکٹھے کئے جائیں گےyūzaʿūna٨٣
اور ذرا تصور کرو اُس دن کا جب ہم ہر امّت میں سے ایک فوج کی فوج اُن لوگوں کی گھیر لائیں گے جو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے، پھر ان کو (ان کی اقسام کے لحاظ سے درجہ بدرجہ) مرتب کیا جائے گا
۲۷:۸۴
حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāجَآءُووہ سب آجائیں گےjāūقَالَاللہ تعالیٰ پوچھیں گےqālaأَكَذَّبْتُمکیا جھٹلایا تم نےakadhabtumبِـَٔايَـٰتِىمیری آیات کوbiāyātīوَلَمْاور نہیںwalamتُحِيطُوا۟تم نے احاطہ کیا تھاtuḥīṭūبِهَاان کاbihāعِلْمًاعلم کے اعتبار سےʿil'manأَمَّاذَایا کیا کچھammādhāكُنتُمْتھے تمkuntumتَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna٨٤
یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو (ان کا ربّ ان سے)پوچھے گاکہ”تم نے میری آیات کو جھُٹلا دیا حالانکہ تم نے ان کا عِلمی احاطہ نہ کیا تھا؟1 اگر یہ نہیں تو اور تم کیا کر رہے تھے؟2“
۲۷:۸۵
وَوَقَعَاور واقع ہوجائے گیwawaqaʿaٱلْقَوْلُباتl-qawluعَلَيْهِمان پرʿalayhimبِمَابوجہ اس کے جوbimāظَلَمُوا۟انہوں نے ظلم کیاẓalamūفَهُمْتو وہfahumلَانہlāيَنطِقُونَبول سکیں گےyanṭiqūna٨٥
اور ان کے ظلم کی وجہ سے عذاب کا وعدہ ان پر پورا ہو جائے گا، تب وہ کچھ بھی نہ بول سکیں گے
۲۷:۸۶
أَلَمْکیا نہیںalamيَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyarawأَنَّابیشک ہم نےannāجَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnāٱلَّيْلَرات کوal-laylaلِيَسْكُنُوا۟تاکہ وہ سکون پائیںliyaskunūفِيهِاس میںfīhiوَٱلنَّهَارَاور دن کوwal-nahāraمُبْصِرًا ۚروشنmub'ṣiranإِنَّبیشکinnaفِىمیںfīذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātinلِّقَوْمٍۢلوگوں کے لئےliqawminيُؤْمِنُونَایمان لانے والےyu'minūna٨٦
کیا ان کو سُجھائی نہ دیتا تھا کہ ہم نے رات ان کے لیے سکون حاصل کرنے کو بنائی تھی اور دن کو روشن کیا تھا؟1 اسی میں بہت نشانیاں تھیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے تھے۔2
۲۷:۸۷
وَيَوْمَاور جس دنwayawmaيُنفَخُپھونکا جائے گاyunfakhuفِىمیںfīٱلصُّورِصور(میں)l-ṣūriفَفَزِعَتو ڈر جائیں گےfafaziʿaمَنجوmanفِىمیںfīٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں) ہیںl-samāwātiوَمَناور جوwamanفِىمیںfīٱلْأَرْضِزمین (میں) ہیںl-arḍiإِلَّامگرillāمَنجس کوmanشَآءَچاہےshāaٱللَّهُ ۚاللہl-lahuوَكُلٌّاور سب کے سبwakullunأَتَوْهُآئیں گے اس کے پاسatawhuدَٰخِرِينَذلیل ہوکرdākhirīna٨٧
اور کیا گُزرے گی اُس روز جب کہ صُور پھُونکا جائے گا اور ہَول کھا جائیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں1۔۔۔۔ سوائے اُن لوگوں کے جنہیں اللہ اس ہَول سے بچانا چاہے گا۔۔۔۔ اور سب کان دبائے اس کے حضور حاضر ہو جائیں گے
۲۷:۸۸
وَتَرَىاور تم دیکھتے ہوwatarāٱلْجِبَالَپہاڑوں کوl-jibālaتَحْسَبُهَاتم سمجھتے ہو ان کوtaḥsabuhāجَامِدَةًۭجامد/ جمے ہوئےjāmidatanوَهِىَاور وہwahiyaتَمُرُّچلتے ہیںtamurruمَرَّچلناmarraٱلسَّحَابِ ۚبادلوں کاl-saḥābiصُنْعَکاریگری ہےṣun'ʿaٱللَّهِاللہ کیl-lahiٱلَّذِىٓوہ ذاتalladhīأَتْقَنَجس نے مضبوط بنایاatqanaكُلَّہرkullaشَىْءٍ ۚچیز کوshayinإِنَّهُۥبیشک وہinnahuخَبِيرٌۢخبر رکھنے والا ہےkhabīrunبِمَاساتھ اس کے جوbimāتَفْعَلُونَتم کرتے ہوtafʿalūna٨٨
آج تُو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خوب جمے ہوئے ہیں، مگر اُس وقت یہ بادلوں کی طرح اُڑ رہے ہوں گے، یہ اللہ کی قدرتت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا ہے۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم لوگ کیا کرتے ہو۔1
۲۷:۸۹
مَنجو کوئیmanجَآءَلایاjāaبِٱلْحَسَنَةِنیکی کوbil-ḥasanatiفَلَهُۥتو اس کے لئےfalahuخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunمِّنْهَااس سےmin'hāوَهُماور وہwahumمِّنسےminفَزَعٍۢگھبراہٹ (سے)fazaʿinيَوْمَئِذٍاس دن کیyawma-idhinءَامِنُونَامن میں ہوں گےāminūna٨٩
جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اسے اُس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا1 اور ایسے لوگ اُس دن کے ہَول سے محفوظ ہوں گے۔2
۲۷:۹۰
وَمَناور جو کوئیwamanجَآءَلایاjāaبِٱلسَّيِّئَةِبرائی کوbil-sayi-atiفَكُبَّتْتو اوندھے ڈالے جائیں گےfakubbatوُجُوهُهُمْان کے چہرےwujūhuhumفِىمیںfīٱلنَّارِآگ (میں)l-nāriهَلْنہیںhalتُجْزَوْنَتم جزا دیئے جارہےtuj'zawnaإِلَّامگرillāمَاجوmāكُنتُمْتھے تمkuntumتَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna٩٠
اور جو بُرائی لیے ہوئے آئے گا ، ایسے سب لوگ اوندھے منہ آگ میں پھینکے جائیں گے۔ کیا تم لوگ اس کے سوا کوئی اور جزا پا سکتے ہو کہ جیسا کرو ویسا بھرو؟1
۲۷:۹۱
إِنَّمَآبیشکinnamāأُمِرْتُمجھے حکم دیا گیا ہےumir'tuأَنْکہanأَعْبُدَمیں عبادت کروںaʿbudaرَبَّرب کیrabbaهَـٰذِهِاسhādhihiٱلْبَلْدَةِشہر کےl-baldatiٱلَّذِىوہ ذاتalladhīحَرَّمَهَاجس نے حرام ٹھہرایا اس شہر کوḥarramahāوَلَهُۥاور اسی کے لئے ہےwalahuكُلُّہرkulluشَىْءٍۢ ۖچیزshayinوَأُمِرْتُاور مجھ کو حکم دیا گیا ہےwa-umir'tuأَنْکہanأَكُونَمیں ہوجاؤںakūnaمِنَسےminaٱلْمُسْلِمِينَمسلمانوں میں سے/ فرماں برداروں میں سےl-mus'limīna٩١
(اے محمدؐ ، اِن سے کہو)”مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ اِس شہر کے ربّ کی بندگی کروں جس نے اِسے حرم بنایا ہے اور جو ہر چیز کا مالک ہے۔1 مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلم بن کر رہوں
۲۷:۹۲
وَأَنْاور یہ کہwa-anأَتْلُوَا۟پڑھ سناؤںatluwāٱلْقُرْءَانَ ۖقرآن کوl-qur'ānaفَمَنِتو جوfamaniٱهْتَدَىٰہدایت پائےih'tadāفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāيَهْتَدِىہدایت پائے گاyahtadīلِنَفْسِهِۦ ۖاپنی ذات کے لئےlinafsihiوَمَناور جوwamanضَلَّبھٹکاḍallaفَقُلْتو کہہ دیجئےfaqulإِنَّمَآبیشکinnamāأَنَا۠میںanāمِنَسےminaٱلْمُنذِرِينَڈرانے والوں میں سے ہوںl-mundhirīna٩٢
اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں" اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہو اُس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبردار کر دینے والا ہوں
۲۷:۹۳
وَقُلِاور کہہ دیجئےwaquliٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamduلِلَّهِاللہ کے لئے ہےlillahiسَيُرِيكُمْعنقریب وہ دکھائے گا تم کوsayurīkumءَايَـٰتِهِۦاپنی نشانیاںāyātihiفَتَعْرِفُونَهَا ۚتو تم پہچان لو گے ان کوfataʿrifūnahāوَمَااور نہیںwamāرَبُّكَرب تیراrabbukaبِغَـٰفِلٍغافلbighāfilinعَمَّااس سے جوʿammāتَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna٩٣
اِن سے کہو، تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لو گے، اور تیرا رب بے خبر نہیں ہے اُن اعمال سے جو تم لوگ کرتے ہو
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…