۵۵

الرحمن

مدنی ۷۸ آیات پارہ ۲۷
الرحمن

سورہ الرحمن (الرحمن) قرآن مجید کی ۵۵ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۷۸ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۵۵:۱
ٱلرَّحْمَـٰنُالرحمانal-raḥmānu١
رحمٰن نے
۵۵:۲
عَلَّمَاس نے تعلیم دیʿallamaٱلْقُرْءَانَقرآن کیl-qur'āna٢
اِس قرآن کی تعلیم دی ہے۔
۵۵:۳
خَلَقَاس نے پیدا کیاkhalaqaٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insāna٣
اُسی نے انسان کو پیدا کیا
۵۵:۴
عَلَّمَهُسکھایا اس کوʿallamahuٱلْبَيَانَبولناl-bayāna٤
اور اسے بولنا سکھایا۔
۵۵:۵
ٱلشَّمْسُسورجal-shamsuوَٱلْقَمَرُاور چاندwal-qamaruبِحُسْبَانٍۢحساب کے ساتھ ہیںbiḥus'bānin٥
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں
۵۵:۶
وَٱلنَّجْمُاور تارےwal-najmuوَٱلشَّجَرُاور درختwal-shajaruيَسْجُدَانِسجدہ کر رہے ہیںyasjudāni٦
اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں۔
۵۵:۷
وَٱلسَّمَآءَاور آسمانwal-samāaرَفَعَهَااس نے بلند کیا اس کوrafaʿahāوَوَضَعَاور قائم کردی۔ رکھ دیwawaḍaʿaٱلْمِيزَانَمیزانl-mīzāna٧
آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی۔
۵۵:۸
أَلَّاکہ نہallāتَطْغَوْا۟تم خلل ڈالو۔ زیادتی کروtaṭghawفِىمیںٱلْمِيزَانِمیزانl-mīzāni٨
اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو
۵۵:۹
وَأَقِيمُوا۟اور قائم کرو۔ تولوwa-aqīmūٱلْوَزْنَوزن کوl-waznaبِٱلْقِسْطِانصاف کے ساتھbil-qis'ṭiوَلَااور نہwalāتُخْسِرُوا۟خسارہ کر کے دو ۔ نقصان دوtukh'sirūٱلْمِيزَانَمیزان میں۔ ترازو میںl-mīzāna٩
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔
۵۵:۱۰
وَٱلْأَرْضَاور زمینwal-arḍaوَضَعَهَااس نے رکھ دیا اس کوwaḍaʿahāلِلْأَنَامِمخلوقات کے لیےlil'anāmi١٠
1 زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا۔
۵۵:۱۱
فِيهَااس میںfīhāفَـٰكِهَةٌۭپھل ہیںfākihatunوَٱلنَّخْلُاور کھجور کے درختwal-nakhluذَاتُوالےdhātuٱلْأَكْمَامِخوشوںl-akmāmi١١
اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
۵۵:۱۲
وَٱلْحَبُّاور غلےwal-ḥabuذُووالےdhūٱلْعَصْفِبھسl-ʿaṣfiوَٱلرَّيْحَانُاور خوشبودار پھولwal-rayḥānu١٢
طرح طرح کے غلّے ہیں جن میں بُھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی۔
۵۵:۱۳
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni١٣
پس اے جِنّ وانس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۱۴
خَلَقَاس نے پیدا کیاkhalaqaٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمِنسےminصَلْصَـٰلٍۢبجنے والی مٹیṣalṣālinكَٱلْفَخَّارِٹھیکری کی طرحkal-fakhāri١٤
انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سُوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا
۵۵:۱۵
وَخَلَقَاور اس نے پیدا کیاwakhalaqaٱلْجَآنَّجن کوl-jānaمِنسےminمَّارِجٍۢشعلے والیmārijinمِّنسےminنَّارٍۢآگnārin١٥
اور جِن کو آگ کی لَپٹ سے پیدا کیا۔
۵۵:۱۶
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni١٦
پس اے جِنّ و اِنس ، تم اپنے رب کی  کن کن عجائبِ قدرت کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۱۷
رَبُّرب ہےrabbuٱلْمَشْرِقَيْنِدو مشرقوں کاl-mashriqayniوَرَبُّاور رب ہےwarabbuٱلْمَغْرِبَيْنِدو مغربوں کاl-maghribayni١٧
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے۔
۵۵:۱۸
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni١٨
پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں   کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۱۹
مَرَجَاس نے چھوڑ دیاmarajaٱلْبَحْرَيْنِدو سمندروں کوl-baḥrayniيَلْتَقِيَانِکہ دونوں باہم مل جائیںyaltaqiyāni١٩
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں
۵۵:۲۰
بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیانbaynahumāبَرْزَخٌۭایک پردہ ہےbarzakhunلَّانہیںيَبْغِيَانِوہ تجاوز کرتے۔ آگے بڑھتےyabghiyāni٢٠
پھر بھی ان کے درمیا ن ایک پر دہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔
۵۵:۲۱
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٢١
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۲۲
يَخْرُجُنکلتے ہیںyakhrujuمِنْهُمَاان دونوں سےmin'humāٱللُّؤْلُؤُموتیl-lu'lu-uوَٱلْمَرْجَانُاور مونگےwal-marjānu٢٢
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔
۵۵:۲۳
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٢٣
پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی قدرت کے  کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۲۴
وَلَهُاور اسی کے لیے ہیںwalahuٱلْجَوَارِجہازl-jawāriٱلْمُنشَـَٔاتُاونچے اٹھے ہوئےl-munshaātuفِىمیںٱلْبَحْرِسمندرl-baḥriكَٱلْأَعْلَـٰمِاونچے پہاڑوں کی طرحkal-aʿlāmi٢٤
اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں  کی طرح اونچے اُٹھے ہوئے ہیں
۵۵:۲۵
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٢٥
پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۲۶
كُلُّسب کے سبkulluمَنْجوmanعَلَيْهَااس پر ہیںʿalayhāفَانٍۢفنا ہونے والے ہیںfānin٢٦
1 ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے
۵۵:۲۷
وَيَبْقَىٰاور باقی رہے گیwayabqāوَجْهُذاتwajhuرَبِّكَتیرے رب کیrabbikaذُووالیdhūٱلْجَلَـٰلِبزرگیl-jalāliوَٱلْإِكْرَامِاور کرم والیwal-ik'rāmi٢٧
اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے
۵۵:۲۸
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٢٨
پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کے  کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۲۹
يَسْـَٔلُهُۥمانگتے ہیں اس سےyasaluhuمَنجو بھیmanفِىمیں ہیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین میںwal-arḍiكُلَّہرkullaيَوْمٍروزyawminهُوَوہhuwaفِىمیں ہےشَأْنٍۢنئی شانshanin٢٩
زمین اور آسمانوں میں جو  بھی ہیں سب اپنی حا جتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں۔ ہر آن وہ نئی شان میں ہے۔
۵۵:۳۰
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں تم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٣٠
پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی کن کن صفاتِ حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۳۱
سَنَفْرُغُعنقریب ہم فارغ ہوجائیں گےsanafrughuلَكُمْتمہارے لیےlakumأَيُّهَاےayyuhaٱلثَّقَلَانِدو بوجھوl-thaqalāni٣١
اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پُرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں،
۵۵:۳۲
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٣٢
پھر دیکھ لیں گے کہ ، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو۔
۵۵:۳۳
يَـٰمَعْشَرَاے گروہyāmaʿsharaٱلْجِنِّجنl-jiniوَٱلْإِنسِو انسwal-insiإِنِاگرiniٱسْتَطَعْتُمْتم استطاعت رکھتے ہوis'taṭaʿtumأَنکہanتَنفُذُوا۟تم نکل بھاگوtanfudhūمِنْسےminأَقْطَارِکناروںaqṭāriٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کےl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کےwal-arḍiفَٱنفُذُوا۟ ۚتو بھاگ نکلوfa-unfudhūلَانہیںتَنفُذُونَتم بھاگ سکتےtanfudhūnaإِلَّامگرillāبِسُلْطَـٰنٍۢساتھ ایک زور کےbisul'ṭānin٣٣
اے  گروہ جِنّ و اِنس، اگر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل  کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو۔ نہیں بھاگ سکتے۔ اس کے لیے بڑا زور چاہیے۔
۵۵:۳۴
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٣٤
اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۳۵
يُرْسَلُچھوڑ دیا جائے گاyur'saluعَلَيْكُمَاتم پرʿalaykumāشُوَاظٌۭشعلہshuwāẓunمِّنمیں سےminنَّارٍۢآگnārinوَنُحَاسٌۭاور دھواںwanuḥāsunفَلَاتو نہfalāتَنتَصِرَانِتم دونوں مقابلہ کرسکو گےtantaṣirāni٣٥
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائیگا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے
۵۵:۳۶
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٣٦
اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے؟
۵۵:۳۷
فَإِذَاتو جبfa-idhāٱنشَقَّتِپھٹ جائے گاinshaqqatiٱلسَّمَآءُآسمانl-samāuفَكَانَتْتو ہوجائے گاfakānatوَرْدَةًۭسرخ سرخwardatanكَٱلدِّهَانِچمڑے کی طرح۔ تیل کی تلچھٹ کی طرحkal-dihāni٣٧
پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سُرخ ہو جائے گا؟
۵۵:۳۸
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٣٨
اےجِنّ و اِنس (اُس وقت) تم اپنے رب کی کن کن  قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۳۹
فَيَوْمَئِذٍۢتو اس دنfayawma-idhinلَّانہيُسْـَٔلُپوچھا جائے گاyus'aluعَنکے بارے میںʿanذَنۢبِهِۦٓاپنے گناہوںdhanbihiإِنسٌۭکوئی انسانinsunوَلَااور نہwalāجَآنٌّۭکوئی جنjānnun٣٩
اُس روز کسی انسان اور  کسی جِن سے اُس کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی،
۵۵:۴۰
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٤٠
پھر(دیکھ لیاجائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو۔
۵۵:۴۱
يُعْرَفُپہچانے جائیں گےyuʿ'rafuٱلْمُجْرِمُونَمجرمl-muj'rimūnaبِسِيمَـٰهُمْاپنے چہروں کے ساتھbisīmāhumفَيُؤْخَذُتو پکڑے جائیں گےfayu'khadhuبِٱلنَّوَٰصِىپیشانی کے بالوں سےbil-nawāṣīوَٱلْأَقْدَامِاور قدموں سےwal-aqdāmi٤١
مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا
۵۵:۴۲
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٤٢
اُس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۴۳
هَـٰذِهِۦیہ ہےhādhihiجَهَنَّمُوہ جہنمjahannamuٱلَّتِىوہ جوallatīيُكَذِّبُجھٹلاتے تھےyukadhibuبِهَاجس کوbihāٱلْمُجْرِمُونَمجرمl-muj'rimūna٤٣
(اُس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے
۵۵:۴۴
يَطُوفُونَگردش کریں گےyaṭūfūnaبَيْنَهَااس کے درمیانbaynahāوَبَيْنَاور درمیانwabaynaحَمِيمٍکھولتے پانی کےḥamīminءَانٍۢجو سخت گرم ہوگا۔ شدید گرم ہوگاānin٤٤
اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان  وہ گردش کرتے رہیں گے۔
۵۵:۴۵
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٤٥
پھر اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۴۶
وَلِمَنْاور واسطے اس کےwalimanخَافَجو ڈرےkhāfaمَقَامَسامنے کھڑے ہونے سےmaqāmaرَبِّهِۦاپنے رب کےrabbihiجَنَّتَانِدو باغ ہیںjannatāni٤٦
اور ہر اُس شخص کے لیے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو، دو باغ ہیں۔
۵۵:۴۷
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٤٧
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟1
۵۵:۴۸
ذَوَاتَآہری بھری ڈالیوں والےdhawātāأَفْنَانٍۢہری بھری ڈالیوں والےafnānin٤٨
ہری بھری ڈالیوں سے بھرپور
۵۵:۴۹
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٤٩
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۵۰
فِيهِمَاان دونوں میںfīhimāعَيْنَانِدو چشمے ہیںʿaynāniتَجْرِيَانِبہتے ہوئےtajriyāni٥٠
دونوں باغوں میں دو چشمے رواں
۵۵:۵۱
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٥١
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۵۲
فِيهِمَاان دونوں میںfīhimāمِنمیں سے ہیںminكُلِّہر قسم کےkulliفَـٰكِهَةٍۢپھلوںfākihatinزَوْجَانِدو قسمzawjāni٥٢
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں۔
۵۵:۵۳
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٥٣
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۵۴
مُتَّكِـِٔينَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گےmuttakiīnaعَلَىٰپرʿalāفُرُشٍۭایسے فرشوںfurushinبَطَآئِنُهَاان کے استرbaṭāinuhāمِنْہوں گے کےminإِسْتَبْرَقٍۢ ۚموٹے تافتےis'tabraqinوَجَنَىاور پھلwajanāٱلْجَنَّتَيْنِدونوں باغوں کے۔ پھل توڑیں گے دونوں باغوں کےl-janatayniدَانٍۢقریب قریب ہوں گے۔ جھکے ہوئے ہوں گےdānin٥٤
جنّتی  لوگ ایسے فرشو ں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے اَستر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں  سے جھکی پڑرہی ہوں گی
۵۵:۵۵
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٥٥
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۵۶
فِيهِنَّان میں ہوں گیfīhinnaقَـٰصِرَٰتُجھکانے والیاںqāṣirātuٱلطَّرْفِنگاہوں کوl-ṭarfiلَمْنہیںlamيَطْمِثْهُنَّچھوا ہوگا ان کوyaṭmith'hunnaإِنسٌۭکسی انسان نےinsunقَبْلَهُمْان سے پہلےqablahumوَلَااور نہwalāجَآنٌّۭکسی جن نےjānnun٥٦
اِن نعمتوں  کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جِن نے چُھوا نہ ہوگا۔2
۵۵:۵۷
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٥٧
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۵۸
كَأَنَّهُنَّگویا کہ وہka-annahunnaٱلْيَاقُوتُیاقوت ہیںl-yāqūtuوَٱلْمَرْجَانُاور موتیwal-marjānu٥٨
ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی
۵۵:۵۹
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٥٩
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۶۰
هَلْکیاhalجَزَآءُبدلہ ہےjazāuٱلْإِحْسَـٰنِاحسن کاl-iḥ'sāniإِلَّاسوائےillāٱلْإِحْسَـٰنُاحسان کے (کچھ اور ہے ؟ )l-iḥ'sānu٦٠
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے۔
۵۵:۶۱
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٦١
پھر اے جِنّ و اِنس۔ اپنے رب کے کن کن اوصاف ِحمیدہ کا تم انکار کرو گے؟
۵۵:۶۲
وَمِناورwaminدُونِهِمَاان دونوں کے علاوہdūnihimāجَنَّتَانِدو باغ ہیںjannatāni٦٢
اور ان دو باغوں کے علاوہ دوباغ اور ہوں گے۔
۵۵:۶۳
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٦٣
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۶۴
مُدْهَآمَّتَانِنہایت سبزmud'hāmmatāni٦٤
گھَنے سرسبز و شاداب باغ۔
۵۵:۶۵
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٦٥
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۶۶
فِيهِمَاان دونوں میںfīhimāعَيْنَانِدو چشمے ہیںʿaynāniنَضَّاخَتَانِجوش مارنے والےnaḍḍākhatāni٦٦
دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے
۵۵:۶۷
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٦٧
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۶۸
فِيهِمَاان دونوں میںfīhimāفَـٰكِهَةٌۭپھل ہیںfākihatunوَنَخْلٌۭاور کھجور کے درختwanakhlunوَرُمَّانٌۭاور انارwarummānun٦٨
اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار
۵۵:۶۹
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٦٩
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۷۰
فِيهِنَّان میں ہیںfīhinnaخَيْرَٰتٌاچھی عورتیںkhayrātunحِسَانٌۭخوبصورتḥisānun٧٠
اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں
۵۵:۷۱
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٧١
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۷۲
حُورٌۭحوریںḥūrunمَّقْصُورَٰتٌۭٹھہرائی ہوئیں۔ روکی ہوئیںmaqṣūrātunفِىمیںٱلْخِيَامِخیموںl-khiyāmi٧٢
خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حُوریں۔
۵۵:۷۳
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٧٣
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۷۴
لَمْنہیںlamيَطْمِثْهُنَّچھوا ہوگا ان کوyaṭmith'hunnaإِنسٌۭکسی انسان نےinsunقَبْلَهُمْان سے پہلےqablahumوَلَااور نہwalāجَآنٌّۭکسی جن نےjānnun٧٤
اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا
۵۵:۷۵
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کیrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں تم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٧٥
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۷۶
مُتَّكِـِٔينَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گےmuttakiīnaعَلَىٰپرʿalāرَفْرَفٍمسندوںrafrafinخُضْرٍۢسبزkhuḍ'rinوَعَبْقَرِىٍّاور نادرwaʿabqariyyinحِسَانٍۢنفیسḥisānin٧٦
وہ جنّتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں1 پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
۵۵:۷۷
فَبِأَىِّتو ساتھ کون سیfabi-ayyiءَالَآءِنعمتوں کےālāiرَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوںrabbikumāتُكَذِّبَانِتم دونوں جھٹلاؤ گےtukadhibāni٧٧
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
۵۵:۷۸
تَبَـٰرَكَبہت بابرکت ہےtabārakaٱسْمُنامus'muرَبِّكَتیرے رب کاrabbikaذِىجو صاحبdhīٱلْجَلَـٰلِجلال ہےl-jalāliوَٱلْإِكْرَامِاور کریم ہے۔ صاحب اکرام ہےwal-ik'rāmi٧٨
بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام