۶۱

الصف

مدنی ۱۴ آیات پارہ ۲۸
الصف

سورہ الصف (الصف) قرآن مجید کی ۶۱ ویں سورت ہے — یہ ایک مدنی سورت ہے جو ۱۴ آیات پر مشتمل ہے۔ مدنی سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں اور عموماً عبادات، احکام اور مسلم معاشرت سے متعلق ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۶۱:۱
سَبَّحَتسبیح کی ہےsabbaḥaلِلَّهِاللہ کےlillahiمَاہر چیز نے جوفِىمیںٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں میں ہےl-samāwātiوَمَااور جوwamāفِىمیںٱلْأَرْضِ ۖزمین میں ہےl-arḍiوَهُوَاور وہwahuwaٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzuٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu١
اللہ کی تسبیح  کی ہے ہراُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہ غالب اور حکیم ہے۔
۶۱:۲
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūلِمَکیوںlimaتَقُولُونَتم کہتے ہوtaqūlūnaمَاوہ جولَانہیںتَفْعَلُونَتم کرتےtafʿalūna٢
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم کیوں وہ بات کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو؟
۶۱:۳
كَبُرَبڑا ہےkaburaمَقْتًابغض میں۔ ناراضگی میںmaqtanعِندَہاںʿindaٱللَّهِاللہ کےl-lahiأَنکہanتَقُولُوا۟تم کہوtaqūlūمَاوہ جولَانہیںتَفْعَلُونَتم کرتےtafʿalūna٣
اللہ کے نزدیک یہ سخت ناپسندیدہ حرکت ہے کہ تم کہو وہ بات جو کرتے نہیں۔
۶۱:۴
إِنَّبیشکinnaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيُحِبُّمحبت رکھتا ہےyuḥibbuٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīnaيُقَـٰتِلُونَجو جنگ کرتے ہیںyuqātilūnaفِىمیںسَبِيلِهِۦاس کے راستے (میں)sabīlihiصَفًّۭاصف بستہ ہو کر۔ صف بنا کرṣaffanكَأَنَّهُمگویا کہ وہka-annahumبُنْيَـٰنٌۭدیوار ہیں۔ عمارت ہیںbun'yānunمَّرْصُوصٌۭسیسہ پلائی ہوئیmarṣūṣun٤
اللہ کو تو پسند وہ لوگ ہیں جو اُس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
۶۱:۵
وَإِذْاور جبwa-idhقَالَکہاqālaمُوسَىٰموسیٰ نےmūsāلِقَوْمِهِۦاپنی قوم سےliqawmihiيَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiلِمَکیوںlimaتُؤْذُونَنِىتم مجھ کو اذیت دیتے ہوtu'dhūnanīوَقَدحالانکہ تحقیقwaqadتَّعْلَمُونَتم جانتے ہوtaʿlamūnaأَنِّىبیشک میںannīرَسُولُرسول ہوںrasūluٱللَّهِاللہ کاl-lahiإِلَيْكُمْ ۖتمہاری طرفilaykumفَلَمَّاپھر جبfalammāزَاغُوٓا۟وہ ٹیڑھے ہوئےzāghūأَزَاغَٹیڑھا کردیاazāghaٱللَّهُاللہ نےl-lahuقُلُوبَهُمْ ۚان کے دلوں کوqulūbahumوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuلَانہیںيَهْدِىہدایت دیتاyahdīٱلْقَوْمَقوم کوl-qawmaٱلْفَـٰسِقِينَفاسقl-fāsiqīna٥
اور یاد کرو موسٰیؑ  کی وہ بات جو اس نے اپنی قوم سے کہی تھی کہ”اے میری قوم کے لوگو ،تم کیوں مجھے اذیّت دیتے ہو حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں؟“ پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کر دیے ، اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
۶۱:۶
وَإِذْاور جبwa-idhقَالَکہاqālaعِيسَىعیسیٰʿīsāٱبْنُابنub'nuمَرْيَمَمریم نےmaryamaيَـٰبَنِىٓاے بنیyābanīإِسْرَٰٓءِيلَاسرائیلis'rāīlaإِنِّىبیشک میںinnīرَسُولُرسول ہوںrasūluٱللَّهِاللہ کاl-lahiإِلَيْكُمتمہاری طرفilaykumمُّصَدِّقًۭاتصدیق کرنے والا ہوںmuṣaddiqanلِّمَاواسطے اس کے جوlimāبَيْنَدرمیانbaynaيَدَىَّمیرے آگے ہےyadayyaمِنَسےminaٱلتَّوْرَىٰةِتورات میں سےl-tawrātiوَمُبَشِّرًۢااور خوش خبری دینے والا ہوںwamubashiranبِرَسُولٍۢایک رسول کیbirasūlinيَأْتِىآئے گاyatīمِنۢسےminبَعْدِىمیرے بعدbaʿdīٱسْمُهُۥٓاس کا نامus'muhuأَحْمَدُ ۖاحمد ہوگاaḥmaduفَلَمَّاپھر جبfalammāجَآءَهُموہ آیا ان کے پاسjāahumبِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن دلائل کےbil-bayinātiقَالُوا۟انہوں نے کہاqālūهَـٰذَایہhādhāسِحْرٌۭجادو ہےsiḥ'runمُّبِينٌۭکھلاmubīnun٦
1 اور یاد کرو عیسٰیؑ  ابن مریمؑ کی وہ بات جو اس نے کہی تھی کہ ”اے بنی اسرائیل ، میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں، تصدیق کرنے والا ہوں اُس توراة کی جو مجھ سے پہلے آئی  ہوئی موجود ہے، اور بشارت دینے والا ہوں ایک رسول کی جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد ہوگا۔3 مگر جب وہ اُن کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا تو انہوں نے کہا یہ تو صریح دھوکا ہے۔
۶۱:۷
وَمَنْاور کونwamanأَظْلَمُبڑا ظالم ہےaẓlamuمِمَّنِاس سے جوmimmaniٱفْتَرَىٰگھڑےif'tarāعَلَىپرʿalāٱللَّهِاللہ (پر)l-lahiٱلْكَذِبَجھوٹ کوl-kadhibaوَهُوَحالانکہ وہwahuwaيُدْعَىٰٓبلایا جاتا ہوyud'ʿāإِلَىطرفilāٱلْإِسْلَـٰمِ ۚاسلام کی (طرف)l-is'lāmiوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuلَانہیںيَهْدِىہدایت دیتاyahdīٱلْقَوْمَقوم کوl-qawmaٱلظَّـٰلِمِينَظالمl-ẓālimīna٧
اب بھلا اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جُھوٹے بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام (اللہ کے آگے سرِ اطاعت جھکا دینے) کی دعوت دی جا رہی ہو؟ ایسے ظالموں کو اللہ  ہدایت نہیں دیا کرتا
۶۱:۸
يُرِيدُونَوہ چاہتے ہیںyurīdūnaلِيُطْفِـُٔوا۟کہ بجھادیںliyuṭ'fiūنُورَنور کوnūraٱللَّهِاللہ کےl-lahiبِأَفْوَٰهِهِمْاپنے مونہوں سےbi-afwāhihimوَٱللَّهُاور اللہwal-lahuمُتِمُّپورا کرنے والا ہےmutimmuنُورِهِۦاپنے نور کوnūrihiوَلَوْاور اگرچہwalawكَرِهَناپسند کرتے ہوںkarihaٱلْكَـٰفِرُونَکافرl-kāfirūna٨
یہ لوگ اپنے مُنہ کی پُھونکوں سے اللہ کے نُور کو بجھانا چاہتے ہیں، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نُور کو پُورا پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو۔
۶۱:۹
هُوَوہ اللہhuwaٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhīأَرْسَلَجس نے بھیجاarsalaرَسُولَهُۥاپنے رسول کوrasūlahuبِٱلْهُدَىٰہدایت کے ساتھbil-hudāوَدِينِاور دینwadīniٱلْحَقِّحق کے ساتھl-ḥaqiلِيُظْهِرَهُۥتاکہ غالب کردے اس کوliyuẓ'hirahuعَلَىاوپرʿalāٱلدِّينِدین کےl-dīniكُلِّهِۦسارے کے سارے اس کےkullihiوَلَوْاور اگرچہwalawكَرِهَناپسند کریںkarihaٱلْمُشْرِكُونَمشرکl-mush'rikūna٩
وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا ہے تا کہ اسے پُورے کے پُورے دین پر غالب کر دے خواہ مشرکین کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو۔
۶۱:۱۰
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūهَلْکیاhalأَدُلُّكُمْمیں رہنمائی کروں تمہاریadullukumعَلَىٰاوپرʿalāتِجَـٰرَةٍۢایک تجارتtijāratinتُنجِيكُمکے بچائے تم کوtunjīkumمِّنْسےminعَذَابٍعذاب (سے)ʿadhābinأَلِيمٍۢدردناکalīmin١٠
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، میں بتاؤں  تم کو وہ تجارت جو تمہیں عذابِ الیم سے بچا دے؟
۶۱:۱۱
تُؤْمِنُونَتم ایمان لاؤtu'minūnaبِٱللَّهِاللہ پرbil-lahiوَرَسُولِهِۦاور اس کے رسول پرwarasūlihiوَتُجَـٰهِدُونَاور تم جہاد کروwatujāhidūnaفِىمیںسَبِيلِراستے (میں)sabīliٱللَّهِاللہ کےl-lahiبِأَمْوَٰلِكُمْاپنے مالوں کے ساتھbi-amwālikumوَأَنفُسِكُمْ ۚاور اپنی جانوں کے ساتھwa-anfusikumذَٰلِكُمْیہ باتdhālikumخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunلَّكُمْتمہارے لیےlakumإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumتَعْلَمُونَتم علم رکھتےtaʿlamūna١١
ایمان لاؤ اللہ اور اُس کے رسُول پر، اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے۔ یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو۔
۶۱:۱۲
يَغْفِرْبخش دے گاyaghfirلَكُمْتمہارے لیےlakumذُنُوبَكُمْتمہارے گناہوں کوdhunūbakumوَيُدْخِلْكُمْاور داخل کرے گا تم کوwayud'khil'kumجَنَّـٰتٍۢباغوں میںjannātinتَجْرِىبہتی ہیںtajrīمِنسےminتَحْتِهَاان کے نیچے سےtaḥtihāٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāruوَمَسَـٰكِنَاور گھروں (میں)wamasākinaطَيِّبَةًۭپاکیزہṭayyibatanفِىمیںجَنَّـٰتِباغوں (میں )jannātiعَدْنٍۢ ۚہمیشگی کےʿadninذَٰلِكَیہی ہےdhālikaٱلْفَوْزُکامیابیl-fawzuٱلْعَظِيمُبڑیl-ʿaẓīmu١٢
اللہ تمہارے گناہ معاف کردے گا، اور تم کو ایسے باغوں میں  داخل کرےگا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، اور ابدی قیام کی جنّتوں میں بہترین گھر تمہیں عطا فرمائے گا۔ یہ ہے بڑی کامیابی۔
۶۱:۱۳
وَأُخْرَىٰاور دوسری چیزwa-ukh'rāتُحِبُّونَهَا ۖتم محبت رکھتے ہو اس سےtuḥibbūnahāنَصْرٌۭمددnaṣrunمِّنَسےminaٱللَّهِاللہ کی طرف (سے )l-lahiوَفَتْحٌۭاور فتحwafatḥunقَرِيبٌۭ ۗقریبی قریبیqarībunوَبَشِّرِاور خوش خبری دوwabashiriٱلْمُؤْمِنِينَمومنو کوl-mu'minīna١٣
اور وہ دُوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمہیں دے گا، اللہ کی طرف سے نُصرت اور قریب ہی میں حاصل ہو جانے والی فتح۔ اے نبیؐ ، اہل ایمان کو اِس کی بشارت دے دو
۶۱:۱۴
يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhāٱلَّذِينَلوگوalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanūكُونُوٓا۟ہوجاؤkūnūأَنصَارَمددگارanṣāraٱللَّهِاللہ کےl-lahiكَمَاجیسےkamāقَالَکہا تھاqālaعِيسَىعیسیٰʿīsāٱبْنُابنub'nuمَرْيَمَمریم نےmaryamaلِلْحَوَارِيِّـۧنَحواریوں سےlil'ḥawāriyyīnaمَنْکونmanأَنصَارِىٓمیرا مددگار ہوگاanṣārīإِلَىطرفilāٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahiقَالَکہاqālaٱلْحَوَارِيُّونَحواریوں نےl-ḥawāriyūnaنَحْنُہم ہیںnaḥnuأَنصَارُمددگارanṣāruٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahiفَـَٔامَنَتتو ایمان لایاfaāmanatطَّآئِفَةٌۭایک گروہṭāifatunمِّنۢسےminبَنِىٓبنیbanīإِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل میں سےis'rāīlaوَكَفَرَتاور انکار کردیاwakafaratطَّآئِفَةٌۭ ۖایک گروہ نےṭāifatunفَأَيَّدْنَاتو تائید کی ہم نے۔ مدد کی ہم نےfa-ayyadnāٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūعَلَىٰاوپرʿalāعَدُوِّهِمْان کے دشمنوں کےʿaduwwihimفَأَصْبَحُوا۟تو ہوگئے وہfa-aṣbaḥūظَـٰهِرِينَغالب آنے والےẓāhirīna١٤
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ کے مددگار بنو، جس طرح عیسٰیؑ  ابنِ مریمؑ  نے حواریوں کو خطاب کرکے کہا تھا: ”کون ہے اللہ کی طرف (بلانے) میں میرا مددگار“؟ اور حواریوں نے جواب دیا تھا:”ہم ہیں  اللہ کے مددگار“ 2۔ اُس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا اور  دُوسرے گروہ نے انکار کیا۔ پھر ہم نے ایمان لانے والوں کی اُن کے دُشمنوں کےمقابلے میں تائید کی اور وہی غالب ہو کر رہے۔3