۱۹
مریم
مريم
سورہ مریم (مريم) قرآن مجید کی ۱۹ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۹۸ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱۹:۱
كٓهيعٓصٓک، ہ، ی، ع، صkaf-ha-ya-ain-sad١
ک، ہ، ی، ع، ص
۱۹:۲
ذِكْرُذکر ہےdhik'ruرَحْمَتِرحمت کاraḥmatiرَبِّكَتیرے رب کیrabbikaعَبْدَهُۥجو اس کے بندےʿabdahuزَكَرِيَّآزکریا پر تھیzakariyyā٢
ذکر ہے اُس رحمت کا جو تیرے ربّ نے اپنے بندے زکریا پر کی تھی
۱۹:۳
إِذْجبidhنَادَىٰاس نے پکاراnādāرَبَّهُۥاپنے رب کوrabbahuنِدَآءًپکارناnidāanخَفِيًّۭاخفیہ۔ چپکے چپکےkhafiyyan٣
جبکہ اُس نے اپنے رب کو چپکے چپکے پکارا
۱۹:۴
قَالَکہاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiإِنِّىبیشک میںinnīوَهَنَکمزور ہوگئیںwahanaٱلْعَظْمُہڈیاں میریl-ʿaẓmuمِنِّىمجھ سےminnīوَٱشْتَعَلَاور بھڑک اٹھاwa-ish'taʿalaٱلرَّأْسُسرl-rasuشَيْبًۭابڑھاپے سےshaybanوَلَمْاور نہیںwalamأَكُنۢہوں میںakunبِدُعَآئِكَساتھ تیری دعا کےbiduʿāikaرَبِّاے میرے ربrabbiشَقِيًّۭانامرادshaqiyyan٤
اُس نے عرض کیا "اے پروردگار، میری ہڈیاں تک گھل گئی ہیں اور سر بڑھاپے سے بھڑک اٹھا ہے اے پروردگار، میں کبھی تجھ سے دعا مانگ کر نامراد نہیں رہا
۱۹:۵
وَإِنِّىاور بیشک میںwa-innīخِفْتُمیں ڈرتا ہوںkhif'tuٱلْمَوَٰلِىَاپنے بھائی بندوں سے۔ قرابت داروں سےl-mawāliyaمِنسےminوَرَآءِىاپنے پیچھےwarāīوَكَانَتِاور ہےwakānatiٱمْرَأَتِىمیری بیویim'ra-atīعَاقِرًۭابانجھʿāqiranفَهَبْپس عطا کرfahabلِىمجھ کوlīمِنسےminلَّدُنكَاپنے پا س سےladunkaوَلِيًّۭاایک وارثwaliyyan٥
مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے ، اور میری بیوی بانجھ ہے۔ تو مجھے اپنے فضلِ خاص سے ایک وارث عطا کر دے
۱۹:۶
يَرِثُنِىجو وارث ہو میراyarithunīوَيَرِثُاور وارث ہوwayarithuمِنْسےminءَالِآلāliيَعْقُوبَ ۖیعقوب میں سےyaʿqūbaوَٱجْعَلْهُاور بنادے اس کوwa-ij'ʿalhuرَبِّاے میرے ربrabbiرَضِيًّۭاپسندیدہraḍiyyan٦
جو میرا وارث بھی ہو اور آلِ یعقوبؑ کی میراث بھی پائے، اور اے پروردگار، اس کو ایک پسندیدہ انسان بنا۔“
۱۹:۷
يَـٰزَكَرِيَّآاے زکریاyāzakariyyāإِنَّابیشکinnāنُبَشِّرُكَہم خوش خبری دیتے ہیں تجھ کوnubashirukaبِغُلَـٰمٍایک بیٹے کیbighulāminٱسْمُهُۥاس کا نامus'muhuيَحْيَىٰیحییٰ ہےyaḥyāلَمْنہیںlamنَجْعَلہم نے بنایاnajʿalلَّهُۥاس کے لیےlahuمِنسےminقَبْلُاس سے پہلےqabluسَمِيًّۭاہم نامsamiyyan٧
(جواب دیا گیا)”اے زکریا، ہم تجھے ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہو گا۔ ہم نے اِس نام کا کوئی آدمی اس سے پہلے پیدا نہیں کیا۔“
۱۹:۸
قَالَکہاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiأَنَّىٰکیونکر۔ کہاں سے۔ کیسےannāيَكُونُہوسکتا ہےyakūnuلِىمیرے لیےlīغُلَـٰمٌۭبیٹاghulāmunوَكَانَتِجبکہ ہےwakānatiٱمْرَأَتِىمیری بیویim'ra-atīعَاقِرًۭابانجھʿāqiranوَقَدْاور تحقیقwaqadبَلَغْتُمیں پہنچا ہوا ہوںbalaghtuمِنَسےminaٱلْكِبَرِبڑھاپے میںl-kibariعِتِيًّۭاحد سے باہرʿitiyyan٨
عرض کیا، "پروردگار، بھلا میرے ہاں کیسے بیٹا ہوگا جبکہ میری بیوی بانجھ ہے اور میں بوڑھا ہو کر سوکھ چکا ہوں؟"
۱۹:۹
قَالَفرمایاqālaكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaقَالَکہاqālaرَبُّكَتیرے رب نےrabbukaهُوَوہhuwaعَلَىَّمجھ پرʿalayyaهَيِّنٌۭبہت آسان ہےhayyinunوَقَدْاور تحقیقwaqadخَلَقْتُكَمیں نے پیدا کیا تھا تجھ کوkhalaqtukaمِنسےminقَبْلُاس سے پہلےqabluوَلَمْاور نہwalamتَكُتھا توtakuشَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan٩
جواب مِلا”ایسا ہی ہوگا۔ تیرا ربّ فرماتا ہے کہ یہ تو میرے لیے ایک ذرا سی بات ہے، آخر اس سے پہلے میں تجھے پیدا کر چکا ہوں جب کہ تو کوئی چیز نہ تھا۔“
۱۹:۱۰
قَالَکہاqālaرَبِّاے میرے ربrabbiٱجْعَلبناij'ʿalلِّىٓمیرے لیےlīءَايَةًۭ ۚایک نشانیāyatanقَالَکہاqālaءَايَتُكَنشانی تیریāyatukaأَلَّاکہ نہallāتُكَلِّمَتو کلام کرے گاtukallimaٱلنَّاسَلوگوں سےl-nāsaثَلَـٰثَتینthalāthaلَيَالٍۢراتlayālinسَوِيًّۭااچھا بھلا ہوئے بھیsawiyyan١٠
زکریاؑ نے کہا، "پروردگار، میرے لیے کوئی نشانی مقرر کر دے" فرمایا "تیرے لیے نشانی یہ ہے کہ تو پیہم تین دن لوگوں سے بات نہ کر سکے"
۱۹:۱۱
فَخَرَجَتو نکلوfakharajaعَلَىٰپرʿalāقَوْمِهِۦاپنی قومqawmihiمِنَسےminaٱلْمِحْرَابِمحراب (سے)l-miḥ'rābiفَأَوْحَىٰٓتو اشارہ کیاfa-awḥāإِلَيْهِمْان کی طرفilayhimأَنکہanسَبِّحُوا۟تسبیح کروsabbiḥūبُكْرَةًۭصبحbuk'ratanوَعَشِيًّۭااور شامwaʿashiyyan١١
چنانچہ وہ محراب سے نکل کر اپنی قوم کے سامنے آیا اور اس نے اشارے سے ان کو ہدایت کی کہ صبح و شام تسبیح کرو۔
۱۹:۱۲
يَـٰيَحْيَىٰاے یحییٰyāyaḥyāخُذِلے لوkhudhiٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaبِقُوَّةٍۢ ۖمضبوطی کے ساتھbiquwwatinوَءَاتَيْنَـٰهُاور دی تھی ہم نے اس کوwaātaynāhuٱلْحُكْمَحکم۔ دانائی۔ قوت فیصلہl-ḥuk'maصَبِيًّۭابچپن میں ہیṣabiyyan١٢
”اے یحییٰ، کتابِ الہٰی کو مضبُوط تھام لے۔“ ہم نے اسے بچپن ہی میں”حکم“ سے نوازا
۱۹:۱۳
وَحَنَانًۭااور نرم دلیwaḥanānanمِّنسےminلَّدُنَّااپنے پاس سےladunnāوَزَكَوٰةًۭ ۖاور پاکیزگیwazakatanوَكَانَاور تھا وہwakānaتَقِيًّۭاپرہیزگارtaqiyyan١٣
اور اپنی طرف سے اس کو نرم دلی اور پاکیزہ عطا کی، اور وہ بڑا پرہیز گار
۱۹:۱۴
وَبَرًّۢااور نیکوکارwabarranبِوَٰلِدَيْهِاپنے والدین کے ساتھbiwālidayhiوَلَمْاور نہwalamيَكُنتھاyakunجَبَّارًامتکبرjabbāranعَصِيًّۭانافرمانʿaṣiyyan١٤
اور اپنے والدین کا حق شناس تھا وہ جبّار نہ تھا اور نہ نافرمان
۱۹:۱۵
وَسَلَـٰمٌاور سلامwasalāmunعَلَيْهِاس پرʿalayhiيَوْمَجس دنyawmaوُلِدَوہ پیدا ہواwulidaوَيَوْمَاور جس دنwayawmaيَمُوتُوہ فوت ہوگاyamūtuوَيَوْمَاور جس دنwayawmaيُبْعَثُاٹھایا جائے گاyub'ʿathuحَيًّۭازندہ کرکےḥayyan١٥
سلام اُس پر جس روز کہ وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس روز وہ زندہ کر کے اُٹھا یا جائے۔
۱۹:۱۶
وَٱذْكُرْاور ذکر کروwa-udh'kurفِىمیںfīٱلْكِتَـٰبِکتاب (میں)l-kitābiمَرْيَمَمریم کاmaryamaإِذِجبidhiٱنتَبَذَتْوہ تنہا ہوگئیintabadhatمِنْسےminأَهْلِهَااپنے گھروالوں (سے)ahlihāمَكَانًۭاایک جگہ پرmakānanشَرْقِيًّۭامشرق کی جانبsharqiyyan١٦
ور اے محمدؐ ، اس کتاب میں مریم کا حال بیان کرو، جبکہ وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر شرقی جانب گوشہ نشین ہو گئی تھی
۱۹:۱۷
فَٱتَّخَذَتْپھر بنا لیاfa-ittakhadhatمِنسےminدُونِهِمْان سے ورے۔ ان کے اور اپنے درمیانdūnihimحِجَابًۭاایک اوٹ۔ پردہḥijābanفَأَرْسَلْنَآتو بھیجا ہم نےfa-arsalnāإِلَيْهَااس کی طرفilayhāرُوحَنَااپنی روح کوrūḥanāفَتَمَثَّلَتو اس نے شکل اختیار کیfatamathalaلَهَااس کے لیےlahāبَشَرًۭاایک انسان کیbasharanسَوِيًّۭاٹھیک ٹھاک۔ تندرستsawiyyan١٧
اور پردہ ڈال کر اُن سے چھُپ بیٹھی تھی۔ اس حالت میں ہم نے اس کے پاس اپنی رُوح کو (یعنی فرشتے کو)بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہو گیا
۱۹:۱۸
قَالَتْبولیںqālatإِنِّىٓبیشک میںinnīأَعُوذُمیں پناہ چاہتی ہوںaʿūdhuبِٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کیbil-raḥmāniمِنكَتجھ سےminkaإِناگرinكُنتَہے توkuntaتَقِيًّۭامتقی انسانtaqiyyan١٨
مریم یکایک بول اٹھی کہ"اگر تو کوئی خدا ترس آدمی ہے تو میں تجھ سے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں"
۱۹:۱۹
قَالَکہاqālaإِنَّمَآبیشکinnamāأَنَا۠میںanāرَسُولُبھیجا ہوا ہوںrasūluرَبِّكِتیرے رب کاrabbikiلِأَهَبَکہ عطا کروںli-ahabaلَكِتجھ کوlakiغُلَـٰمًۭاایک لڑکاghulāmanزَكِيًّۭاپاکیزہzakiyyan١٩
اُس نے کہا "میں تو تیرے رب کا فرستادہ ہوں اور اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں"
۱۹:۲۰
قَالَتْبولیںqālatأَنَّىٰکہاں سےannāيَكُونُہوسکتا ہےyakūnuلِىمیراlīغُلَـٰمٌۭلڑکاghulāmunوَلَمْاور نہیںwalamيَمْسَسْنِىچھوا مجھ کو۔ نہیں ہاتھ لگایا مجھ کوyamsasnīبَشَرٌۭکسی انسان نےbasharunوَلَمْاور نہیںwalamأَكُمیں ہوakuبَغِيًّۭابدکارbaghiyyan٢٠
مریم نے کہا "میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور میں کوئی بدکار عورت نہیں ہوں"
۱۹:۲۱
قَالَکہاqālaكَذَٰلِكِاسی طرحkadhālikiقَالَکہاqālaرَبُّكِتیرے رب نےrabbukiهُوَوہhuwaعَلَىَّمجھ پرʿalayyaهَيِّنٌۭ ۖبہت آسان ہےhayyinunوَلِنَجْعَلَهُۥٓاور تاکہ ہم کردیں اس کوwalinajʿalahuءَايَةًۭایک نشانیāyatanلِّلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsiوَرَحْمَةًۭاور رحمتwaraḥmatanمِّنَّا ۚہماری طرف سےminnāوَكَانَاور ہےwakānaأَمْرًۭاایک کامamranمَّقْضِيًّۭاپورا ہونے والاmaqḍiyyan٢١
فرشتے نے کہا”ایسا ہی ہوگا، تیرا ربّ فرماتا ہے کہ ایسا کرنا میرے لیے بہت آسان ہے اور ہم یہ اس لیے کر یں گے کہ اُس لڑکے کو لوگوں کے لیے ایک نشانی بنائیں اور اپنی طرف سے ایک رحمت اور یہ کام ہو کر رہنا ہے۔“
۱۹:۲۲
۞ فَحَمَلَتْهُتو اٹھا لیا اس کوfaḥamalathuفَٱنتَبَذَتْپھر الگ ہوئیfa-intabadhatبِهِۦساتھ اس کےbihiمَكَانًۭاجگہ پرmakānanقَصِيًّۭادور کیqaṣiyyan٢٢
مریم کو اس بچے کاحمل رہ گیا اور وہ اس حمل کو لیے ہوئے ایک دُور کے مقام پر چلی گئی۔
۱۹:۲۳
فَأَجَآءَهَاتو لے آئی اس کوfa-ajāahāٱلْمَخَاضُدردزہl-makhāḍuإِلَىٰطرفilāجِذْعِتنے کی (طرف)jidh'ʿiٱلنَّخْلَةِکھجور کےl-nakhlatiقَالَتْبولی۔ کہنے لگیqālatيَـٰلَيْتَنِىاے کاش کہ میںyālaytanīمِتُّمیں مرجاتیmittuقَبْلَپہلےqablaهَـٰذَااس سےhādhāوَكُنتُاور میں ہوتیwakuntuنَسْيًۭابھولی بسری چیزnasyanمَّنسِيًّۭابھولی بھلائیmansiyyan٢٣
پھر زچگی کی تکلیف نے اُسے ایک کھجُور کے درخت کے نیچے پہنچا دیا۔ وہ کہنے لگی”کاش میں اس سے پہلے ہی مر جاتی اور میرا نام و نشان نہ رہتا۔“
۱۹:۲۴
فَنَادَىٰهَاتو پکارا اس کوfanādāhāمِنسےminتَحْتِهَآاس کے نیچے سےtaḥtihāأَلَّاکہ نہallāتَحْزَنِىتو غمگین ہوtaḥzanīقَدْتحقیقqadجَعَلَبنادیاjaʿalaرَبُّكِتیرے رب نےrabbukiتَحْتَكِتیرے نیچےtaḥtakiسَرِيًّۭاایک چشمہsariyyan٢٤
فرشتے نے پائنتی سے اس کو پکار کر کہا "غم نے کر تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ رواں کر دیا ہے
۱۹:۲۵
وَهُزِّىٓاور ہلالےwahuzzīإِلَيْكِاپنی طرفilaykiبِجِذْعِتنے کوbijidh'ʿiٱلنَّخْلَةِدرخت کےl-nakhlatiتُسَـٰقِطْگرائے گیtusāqiṭعَلَيْكِتجھ پرʿalaykiرُطَبًۭاپکی ہوئی کھجورruṭabanجَنِيًّۭاتروتازہ۔ چنی ہوئی تروتازہ۔ چنی ہوئیjaniyyan٢٥
اور تو ذرا اِس درخت کے تنے کو ہلا، تیرے اوپر تر و تازہ کھجوریں ٹپک پڑیں گی
۱۹:۲۶
فَكُلِىپھر کھاfakulīوَٱشْرَبِىاور پیwa-ish'rabīوَقَرِّىاور ٹھنڈی کرwaqarrīعَيْنًۭا ۖآنکھیںʿaynanفَإِمَّاپھر اگرfa-immāتَرَيِنَّتم دیکھوtarayinnaمِنَسےminaٱلْبَشَرِانسان میںl-bashariأَحَدًۭاکسی ایک کوaḥadanفَقُولِىٓتو کہہ دےfaqūlīإِنِّىبیشک میںinnīنَذَرْتُمیں نے نذر مانی ہےnadhartuلِلرَّحْمَـٰنِرحمن کے لیےlilrraḥmāniصَوْمًۭاروزے کیṣawmanفَلَنْتو ہرگز نہیںfalanأُكَلِّمَمیں کلام کروں گیukallimaٱلْيَوْمَآجl-yawmaإِنسِيًّۭاکسی انسان سےinsiyyan٢٦
پس تُو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر۔ پھر اگر کوئی تجھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے، اس لیے آج میں کسی سے نہ بولوں گی۔“
۱۹:۲۷
فَأَتَتْتو لے آئیfa-atatبِهِۦاس کوbihiقَوْمَهَااپنی قوم کے پاسqawmahāتَحْمِلُهُۥ ۖاٹھائے تھی اس کوtaḥmiluhuقَالُوا۟لوگ کہنے لگےqālūيَـٰمَرْيَمُاے مریمyāmaryamuلَقَدْالبتہ تحقیقlaqadجِئْتِلائی توji'tiشَيْـًۭٔاایک چیزshayanفَرِيًّۭابہت بری عجیبfariyyan٢٧
پھر وہ اس بچے کو لیے ہوئے اپنی قوم میں آئی لوگ کہنے لگے " اے مریم، یہ تو تُو نے بڑا پاپ کر ڈالا
۱۹:۲۸
يَـٰٓأُخْتَاے بہنyāukh'taهَـٰرُونَہارون کیhārūnaمَانہmāكَانَتھاkānaأَبُوكِباپ تیراabūkiٱمْرَأَانسانim'ra-aسَوْءٍۢبراsawinوَمَااور نہwamāكَانَتْتھیkānatأُمُّكِماں تیریummukiبَغِيًّۭابدکارbaghiyyan٢٨
اے ہارون کی بہن، نہ تیرا باپ کوئی آدمی تھا اور نہ تیری ماں ہی کوئی بدکار عورت تھی۔“
۱۹:۲۹
فَأَشَارَتْتو اس نے اشارہ کردیاfa-ashāratإِلَيْهِ ۖاس کی طرفilayhiقَالُوا۟انہوں نے کہاqālūكَيْفَکس طرحkayfaنُكَلِّمُہم کلام کریںnukallimuمَنجوmanكَانَہےkānaفِىمیںfīٱلْمَهْدِپن گھوڑے میںl-mahdiصَبِيًّۭاایک بچہ ساṣabiyyan٢٩
مریم نے بچے کی طرف اشارہ کر دیا۔لوگوں نے کہا”ہم اِس سے کیا بات کریں گے جو گہوارے میں پڑا ہوا ایک بچہ ہے؟“
۱۹:۳۰
قَالَبچہ بول اٹھا۔ کہنے لگاqālaإِنِّىبیشک میںinnīعَبْدُبندہ ہوںʿabduٱللَّهِاللہ کاl-lahiءَاتَىٰنِىَاس نے دی مجھ کوātāniyaٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitābaوَجَعَلَنِىاور بنایا مجھ کوwajaʿalanīنَبِيًّۭانبیnabiyyan٣٠
بچہ بول اٹھا "میں اللہ کا بندہ ہوں اُس نے مجھے کتاب دی، اور نبی بنایا
۱۹:۳۱
وَجَعَلَنِىاور بنایا مجھ کوwajaʿalanīمُبَارَكًامبارکmubārakanأَيْنَجہاں کہیںaynaمَاجہاں کہیںmāكُنتُمیں ہوںkuntuوَأَوْصَـٰنِىاور تاکید کی مجھےwa-awṣānīبِٱلصَّلَوٰةِنماز کیbil-ṣalatiوَٱلزَّكَوٰةِاور زکوۃ کیwal-zakatiمَاجب تکmāدُمْتُمیں رہوںdum'tuحَيًّۭازندہḥayyan٣١
اور بابرکت کیا جہاں بھی میں رہوں، اور نماز اور زکوٰۃ کی پابندی کا حکم دیا جب تک میں زندہ رہوں
۱۹:۳۲
وَبَرًّۢااور نیک سلوک کرنے والاwabarranبِوَٰلِدَتِىاپنی والدہ کے ساتھbiwālidatīوَلَمْاور نہیںwalamيَجْعَلْنِىبنایا مجھ کوyajʿalnīجَبَّارًۭامتکبرjabbāranشَقِيًّۭابدبختshaqiyyan٣٢
اور اپنی والدہ کا حق ادا کرنے والا بنایا، اور مجھ کو جبّار اور شقی نہیں بنایا
۱۹:۳۳
وَٱلسَّلَـٰمُاور سلام ہوwal-salāmuعَلَىَّمجھ پرʿalayyaيَوْمَجس دنyawmaوُلِدتُّمیں پیدا ہواwulidttuوَيَوْمَاور جس دنwayawmaأَمُوتُمیں مروں گاamūtuوَيَوْمَاور جس دنwayawmaأُبْعَثُمیں اٹھایا جاؤں گاub'ʿathuحَيًّۭازندہ کرکےḥayyan٣٣
سلام ہے مجھ پر جبکہ میں پیدا ہوا اور جبکہ میں مروں اور جبکہ زندہ کر کےاُٹھایا جاوٴں۔“
۱۹:۳۴
ذَٰلِكَیہdhālikaعِيسَىعیسیٰʿīsāٱبْنُابنub'nuمَرْيَمَ ۚمریمmaryamaقَوْلَبات ہےqawlaٱلْحَقِّسچیl-ḥaqiٱلَّذِىیہ جوalladhīفِيهِاس میںfīhiيَمْتَرُونَوہ شک کرتے ہیںyamtarūna٣٤
یہ ہے عیسٰی ابن مریم اور یہ ہے اُس کے بارے میں وہ سچی بات جس میں لوگ شک کر رہے ہیں
۱۹:۳۵
مَانہیںmāكَانَہےkānaلِلَّهِلائق اللہ کے لیےlillahiأَنکہanيَتَّخِذَبنائےyattakhidhaمِنسےminوَلَدٍۢ ۖکوئی بچہ۔ کوئی بیٹاwaladinسُبْحَـٰنَهُۥٓ ۚپاک ہے وہsub'ḥānahuإِذَاجبidhāقَضَىٰٓفیصلہ کرتا ہےqaḍāأَمْرًۭاکسی کام کاamranفَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāيَقُولُکہتا ہےyaqūluلَهُۥاس کوlahuكُنہوجاkunفَيَكُونُتو وہ ہوجاتا ہےfayakūnu٣٥
اللہ کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ذات ہے۔ وہ جب کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو جا، اور بس وہ ہو جاتی ہے۔
۱۹:۳۶
وَإِنَّاور بیشکwa-innaٱللَّهَاللہl-lahaرَبِّىمیرا رب ہےrabbīوَرَبُّكُمْاور تمہارا رب ہےwarabbukumفَٱعْبُدُوهُ ۚپس عبادت کرو اس کیfa-uʿ'budūhuهَـٰذَایہ ہےhādhāصِرَٰطٌۭراستہṣirāṭunمُّسْتَقِيمٌۭسیدھاmus'taqīmun٣٦
(اور عیسیٰ ؑ نے کہا تھا کہ)”اللہ میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی ، پس تم اس کی بندگی کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔“
۱۹:۳۷
فَٱخْتَلَفَتو اختلاف کیاfa-ikh'talafaٱلْأَحْزَابُگروہوںl-aḥzābuمِنۢنےminبَيْنِهِمْ ۖآپس میںbaynihimفَوَيْلٌۭتو ہلاکت ہےfawaylunلِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūمِنسےminمَّشْهَدِدیکھنے میں۔ حاضری سےmashhadiيَوْمٍاس دنyawminعَظِيمٍبڑے (دن کے۔ کی)ʿaẓīmin٣٧
مگر پھر مختلف گروہ باہم اختلاف کرنے لگے۔ سو جن لوگوں نے کُفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا
۱۹:۳۸
أَسْمِعْخوب سننے والے ہوں مگرasmiʿبِهِمْساتھ ان کےbihimوَأَبْصِرْاور خوب دیکھنے والےwa-abṣirيَوْمَجس دنyawmaيَأْتُونَنَا ۖوہ آئیں گے ہمارے پاسyatūnanāلَـٰكِنِلیکنlākiniٱلظَّـٰلِمُونَظالم لوگl-ẓālimūnaٱلْيَوْمَآجl-yawmaفِىمیںfīضَلَـٰلٍۢگمراہی میں ہیںḍalālinمُّبِينٍۢکھلیmubīnin٣٨
جب کہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اُس روز تو اُن کے کان بھی خوب سُن رہے ہوں گے اور اُن کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی، مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں
۱۹:۳۹
وَأَنذِرْهُمْاور خبردار کرو ان کوwa-andhir'humيَوْمَدن سےyawmaٱلْحَسْرَةِحسرت کےl-ḥasratiإِذْجبidhقُضِىَفیصلہ کیا جائے گاquḍiyaٱلْأَمْرُاس معاملے کاl-amruوَهُمْاور وہwahumفِىمیںfīغَفْلَةٍۢغفلت میں ہوں گےghaflatinوَهُمْاور وہwahumلَانہlāيُؤْمِنُونَایمان لائیں گےyu'minūna٣٩
اے نبیؐ، اِس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لا رہے ہیں، اِنہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا
۱۹:۴۰
إِنَّابیشک ہمinnāنَحْنُہم ہیnaḥnuنَرِثُوارث ہوں گےnarithuٱلْأَرْضَزمین کےl-arḍaوَمَنْاور جوwamanعَلَيْهَااس پر ہےʿalayhāوَإِلَيْنَااور ہماری طرفwa-ilaynāيُرْجَعُونَوہ لوٹائے جائیں گےyur'jaʿūna٤٠
آخر کار ہم ہی زمین اور اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے۔
۱۹:۴۱
وَٱذْكُرْاور ذکر کیجئےwa-udh'kurفِىمیںfīٱلْكِتَـٰبِکتاب (میں)l-kitābiإِبْرَٰهِيمَ ۚابراہیم کاib'rāhīmaإِنَّهُۥبیشک وہinnahuكَانَتھےkānaصِدِّيقًۭابہت سچےṣiddīqanنَّبِيًّانبیnabiyyan٤١
ور اس کتاب میں ابراہیم ؑ کا قصہ بیان کرو ، بے شک وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبی تھا
۱۹:۴۲
إِذْجبidhقَالَاس نے کہاqālaلِأَبِيهِاپنے باپ سےli-abīhiيَـٰٓأَبَتِاے اباجانyāabatiلِمَکیوںlimaتَعْبُدُآپ عبادت کرتے ہیںtaʿbuduمَاجوmāلَانہیںlāيَسْمَعُسنتےyasmaʿuوَلَااور نہwalāيُبْصِرُدیکھتے ہیںyub'ṣiruوَلَااور نہwalāيُغْنِىکام آتے ہیںyugh'nīعَنكَآپ کوʿankaشَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan٤٢
(انہیں ذرا اُس موقع کی یاد دلاؤ) جبکہ اُس نے اپنے باپ سے کہا کہ "ابّا جان، آپ کیوں اُن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں؟
۱۹:۴۳
يَـٰٓأَبَتِاے میرے اباجانyāabatiإِنِّىبیشک میںinnīقَدْتحقیقqadجَآءَنِىآیا ہے میرے پاسjāanīمِنَسےminaٱلْعِلْمِعلم میںl-ʿil'miمَاجوmāلَمْنہیںlamيَأْتِكَآیا آپ کے پاسyatikaفَٱتَّبِعْنِىٓپس پیروی کیجیے میریfa-ittabiʿ'nīأَهْدِكَمیں رہنمائی کروں گا آپ کیahdikaصِرَٰطًۭاراستے کی طرفṣirāṭanسَوِيًّۭاسیدھےsawiyyan٤٣
ابّا جان، میرے پاس ایک ایسا عِلم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا، آپ میرے پیچھے چلیں، میں آپ کو سیدھا راستہ بتاؤں گا
۱۹:۴۴
يَـٰٓأَبَتِاے میرے اباجانyāabatiلَانہlāتَعْبُدِعبادت کیجئےtaʿbudiٱلشَّيْطَـٰنَ ۖشیطان کیl-shayṭānaإِنَّکیونکہinnaٱلشَّيْطَـٰنَشیطانl-shayṭānaكَانَہےkānaلِلرَّحْمَـٰنِرحمن کے لیےlilrraḥmāniعَصِيًّۭانافرمانʿaṣiyyan٤٤
ابّا جان، آپ شیطان کی بندگی نہ کریں، شیطان تو رحمٰن کا نافرمان ہے
۱۹:۴۵
يَـٰٓأَبَتِاے اباجانyāabatiإِنِّىٓبیشک میںinnīأَخَافُڈرتا ہوںakhāfuأَنکہanيَمَسَّكَچھولے گا آپ کو۔ پکڑلے گا آپ کوyamassakaعَذَابٌۭایک عذابʿadhābunمِّنَسےminaٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کی طرف (سے)l-raḥmāniفَتَكُونَتو آپ ہوجائیں گےfatakūnaلِلشَّيْطَـٰنِشیطان کے لیےlilshayṭāniوَلِيًّۭاساتھی۔ مددگارwaliyyan٤٥
ابّا جان، مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمان کے عذاب میں مُبتلا نہ ہو جائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہیں"
۱۹:۴۶
قَالَکہاqālaأَرَاغِبٌکیا پھرنے والا ہےarāghibunأَنتَتوantaعَنْسےʿanءَالِهَتِىمیرے الٰہوں (سے)ālihatīيَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ ۖاے ابراہیمyāib'rāhīmuلَئِنالبتہ اگرla-inلَّمْنہlamتَنتَهِتو باز آیاtantahiلَأَرْجُمَنَّكَ ۖالبتہ میں ضرور سنگسار کردوں گا تجھ کوla-arjumannakaوَٱهْجُرْنِىاور چھوڑ دو مجھ کوwa-uh'jur'nīمَلِيًّۭاعرصہ دراز تک۔ لمبی مدت تکmaliyyan٤٦
باپ نے کہا "ابراہیمؑ، کیا تو میرے معبُودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا"
۱۹:۴۷
قَالَبولےqālaسَلَـٰمٌسلام ہوsalāmunعَلَيْكَ ۖآپ پرʿalaykaسَأَسْتَغْفِرُعنقریب میں بخشش مانگوں گاsa-astaghfiruلَكَآپ کے لیےlakaرَبِّىٓ ۖاپنے رب سےrabbīإِنَّهُۥبیشک وہinnahuكَانَہےkānaبِىمیرے ساتھbīحَفِيًّۭابڑا مہربانḥafiyyan٤٧
ابراہیم ؑ نے کہا”سلام ہے آپ کو۔ میں اپنے ربّ سے دُعا کروں گا کہ آپ کو معاف کردے، میرا ربّ مجھ پر بڑا مہربان ہے
۱۹:۴۸
وَأَعْتَزِلُكُمْاور میں چھوڑتا ہوں آپ کوwa-aʿtazilukumوَمَااور جن کوwamāتَدْعُونَآپ پکارتے ہیںtadʿūnaمِنکےminدُونِسوائےdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَأَدْعُوا۟اور میں پکارتا ہوںwa-adʿūرَبِّىاپنے رب کوrabbīعَسَىٰٓامید ہےʿasāأَلَّآکہ نہallāأَكُونَمیں ہوں گاakūnaبِدُعَآءِدعا کے ساتھbiduʿāiرَبِّىاپنے رب کی (اپنے رب کو پکار کر)rabbīشَقِيًّۭانامرادshaqiyyan٤٨
میں آپ لوگوں کو بھی چھوڑتا ہوں اور اُن ہستیوں کو بھی جنہیں آپ لوگ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہیں میں تو اپنے رب ہی کو پکاروں گا، امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کے نامراد نہ رہوں گا"
۱۹:۴۹
فَلَمَّاتو جبfalammāٱعْتَزَلَهُمْجدا ہوا ان سےiʿ'tazalahumوَمَااور جن کیwamāيَعْبُدُونَوہ عبادت کرتے تھےyaʿbudūnaمِنکےminدُونِسوائےdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiوَهَبْنَاعطا کیا ہم نےwahabnāلَهُۥٓاس کے لیےlahuإِسْحَـٰقَاسحاق کوis'ḥāqaوَيَعْقُوبَ ۖاور یعقوب کوwayaʿqūbaوَكُلًّۭااور ہر ایک کوwakullanجَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnāنَبِيًّۭانبیnabiyyan٤٩
پس جب وہ اُن لوگوں سے اور اُن کے معبُودانِ غیر اللہ سے جُدا ہو گیا تو ہم نے اُس کو اسحاقؑ اور یعقوبؑ جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو نبی بنایا
۱۹:۵۰
وَوَهَبْنَااور عطا کیا ہم نےwawahabnāلَهُمان کوlahumمِّنسےminرَّحْمَتِنَااپنی رحمت میں سےraḥmatināوَجَعَلْنَااور بنائی ہم نےwajaʿalnāلَهُمْان کے لیےlahumلِسَانَزبانlisānaصِدْقٍسچیṣid'qinعَلِيًّۭابلند مرتبہʿaliyyan٥٠
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی نام وری عطا کی۔
۱۹:۵۱
وَٱذْكُرْاور ذکر کیجئےwa-udh'kurفِىمیںfīٱلْكِتَـٰبِکتاب (میں)l-kitābiمُوسَىٰٓ ۚموسیٰ کاmūsāإِنَّهُۥبیشک وہinnahuكَانَتھےkānaمُخْلَصًۭاچنے ہوئےmukh'laṣanوَكَانَاور تھےwakānaرَسُولًۭاایک رسولrasūlanنَّبِيًّۭانبیnabiyyan٥١
اور ذکر کرو اِس کتاب میں موسیٰؑ کا۔ وہ ایک چیدہ شخص تھا اور رسُول نبی تھا
۱۹:۵۲
وَنَـٰدَيْنَـٰهُاور پکارا ہم نے اس کوwanādaynāhuمِنسےminجَانِبِجانب (سے)jānibiٱلطُّورِطور کیl-ṭūriٱلْأَيْمَنِدائیں (جانب سے)l-aymaniوَقَرَّبْنَـٰهُاور قریب کرلیا ہم نے اس کوwaqarrabnāhuنَجِيًّۭاسرگوشیوں کے لیےnajiyyan٥٢
ہم نے اُس کو طُور کے داہنی جانب سے پکارا اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا،
۱۹:۵۳
وَوَهَبْنَااور عطا کیا ہم نےwawahabnāلَهُۥاس کوlahuمِنسےminرَّحْمَتِنَآاپنی رحمت (سے)raḥmatināأَخَاهُاس کے بھائیakhāhuهَـٰرُونَہارون کوhārūnaنَبِيًّۭانبی بنا کرnabiyyan٥٣
اور اپنی مہربانی سے اس کے بھائی ہارونؑ کو نبی بنا کر اُسے (مدد گار کے طور پر) دیا
۱۹:۵۴
وَٱذْكُرْاور ذکر کیجیےwa-udh'kurفِىمیںfīٱلْكِتَـٰبِکتاب (میں)l-kitābiإِسْمَـٰعِيلَ ۚاسماعیل کاis'māʿīlaإِنَّهُۥکیونکہ وہinnahuكَانَتھےkānaصَادِقَسچےṣādiqaٱلْوَعْدِوعدے کےl-waʿdiوَكَانَاور وہ تھےwakānaرَسُولًۭاایک رسولrasūlanنَّبِيًّۭانبیnabiyyan٥٤
اور اس کتاب میں اسماعیلؑ کا ذکر کرو وہ وعدے کا سچا تھا اور رسُول نبی تھا
۱۹:۵۵
وَكَانَاور وہ تھےwakānaيَأْمُرُحکم دیتےyamuruأَهْلَهُۥاپنے گھروالوں کوahlahuبِٱلصَّلَوٰةِنماز کاbil-ṣalatiوَٱلزَّكَوٰةِاور زکوۃ کاwal-zakatiوَكَانَاور وہ تھےwakānaعِندَکے ہاںʿindaرَبِّهِۦاپنے رب (کے ہاں)rabbihiمَرْضِيًّۭاپسندیدہmarḍiyyan٥٥
وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا تھا اور اپنے رب کے نزدیک ایک پسندیدہ انسان تھا
۱۹:۵۶
وَٱذْكُرْاور ذکر کیجئےwa-udh'kurفِىمیںfīٱلْكِتَـٰبِکتاب (میں)l-kitābiإِدْرِيسَ ۚادریس کاid'rīsaإِنَّهُۥبلاشبہ وہinnahuكَانَتھےkānaصِدِّيقًۭابہت سچےṣiddīqanنَّبِيًّۭانبیnabiyyan٥٦
اور اِس کتاب میں ادریسؑ کا ذکر کرو۔ وہ ایک راستباز انسان اور ایک نبی تھا
۱۹:۵۷
وَرَفَعْنَـٰهُاور بلند کیا ہم نے اس کوwarafaʿnāhuمَكَانًاجگہ پر۔ مقام پرmakānanعَلِيًّابلند (جگہ پر۔ مقام پر)ʿaliyyan٥٧
اور اُسے ہم نے بلند مقام پر اُٹھایا تھا۔
۱۹:۵۸
أُو۟لَـٰٓئِكَیہulāikaٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīnaأَنْعَمَانعام کیاanʿamaٱللَّهُاللہ نےl-lahuعَلَيْهِمان پرʿalayhimمِّنَسےminaٱلنَّبِيِّـۧنَنبیوں میں سےl-nabiyīnaمِنسےminذُرِّيَّةِاولاد (سے)dhurriyyatiءَادَمَآدم کی (اولاد سے)ādamaوَمِمَّنْان میں سےwamimmanحَمَلْنَاجن کو سوار کیا ہم نےḥamalnāمَعَساتھmaʿaنُوحٍۢنوح کےnūḥinوَمِناور سےwaminذُرِّيَّةِاولاد میںdhurriyyatiإِبْرَٰهِيمَاور ابراہیم کیib'rāhīmaوَإِسْرَٰٓءِيلَاور اسرائیل (یعقوب) کی اولاد میں سےwa-is'rāīlaوَمِمَّنْاور ان میں سےwamimmanهَدَيْنَاجن کو ہدایت دی ہم نےhadaynāوَٱجْتَبَيْنَآ ۚاور چن لیا ہم نےwa-ij'tabaynāإِذَاجبidhāتُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lāعَلَيْهِمْان پرʿalayhimءَايَـٰتُآیاتāyātuٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کیl-raḥmāniخَرُّوا۟گرپڑتے ہیںkharrūسُجَّدًۭاسجدہ کرتے ہوئےsujjadanوَبُكِيًّۭا ۩اور روتے ہوئےwabukiyyan٥٨
یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا آدمؑ کی اولاد میں سے، اور اُن لوگوں کی نسل سے جنہیں ہم نے نوحؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا، ا ور ابراہیمؑ کی نسل سے اور اسرائیلؑ کی نسل سے اور یہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ کیا ان کا حال یہ تھا کہ جب رحمان کی آیات ان کو سنائی جاتیں تو روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے
۱۹:۵۹
۞ فَخَلَفَتو پیچھے آئےfakhalafaمِنۢکےminبَعْدِهِمْان کے بعدbaʿdihimخَلْفٌناخلف جانشینkhalfunأَضَاعُوا۟جنہوں نے ضائع کردیaḍāʿūٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalataوَٱتَّبَعُوا۟اور انہوں نے پیروی کیwa-ittabaʿūٱلشَّهَوَٰتِ ۖخواہشات کیl-shahawātiفَسَوْفَتو عنقریبfasawfaيَلْقَوْنَوہ جاملیں گےyalqawnaغَيًّاعذاب کو۔ گمراہی میںghayyan٥٩
پھر ان کے بعد وہ نا خلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کی، پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں
۱۹:۶۰
إِلَّامگرillāمَنجوmanتَابَتوبہ کرلےtābaوَءَامَنَاور ایمان لے آئےwaāmanaوَعَمِلَاورعمل کرےwaʿamilaصَـٰلِحًۭانیکṣāliḥanفَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāikaيَدْخُلُونَداخل ہوں گےyadkhulūnaٱلْجَنَّةَجنت میںl-janataوَلَااور نہwalāيُظْلَمُونَظلم کیے جائیں گےyuẓ'lamūnaشَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan٦٠
البتہ جو توبہ کر لیں اور ایمان لے آئیں اور نیک عملی اختیار کر لیں وہ جنّت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرّہ برابر حق تلفی نہ ہو گی
۱۹:۶۱
جَنَّـٰتِباغاتjannātiعَدْنٍہمیشگی کےʿadninٱلَّتِىوہ جوallatīوَعَدَوعدہ کیاwaʿadaٱلرَّحْمَـٰنُرحمن نےl-raḥmānuعِبَادَهُۥاپنے بندوں سےʿibādahuبِٱلْغَيْبِ ۚساتھ غیب کےbil-ghaybiإِنَّهُۥبیشک وہinnahuكَانَہےkānaوَعْدُهُۥاس کا عدہwaʿduhuمَأْتِيًّۭاآنے والاmatiyyan٦١
ان کے لیے ہمیشہ رہنے والی جنّتیں ہیں جن کا رحمٰن نے اپنے بندوں سے درپردہ وعدہ کر رکھا ہے اور یقیناً یہ وعدہ پُورا ہو کر رہنا ہے
۱۹:۶۲
لَّانہlāيَسْمَعُونَوہ سنیں گےyasmaʿūnaفِيهَااس میںfīhāلَغْوًاکوئی لغو باتlaghwanإِلَّامگرillāسَلَـٰمًۭا ۖسلامsalāmanوَلَهُمْاور ان کے لیے ہوگاwalahumرِزْقُهُمْان کا رزقriz'quhumفِيهَااس میںfīhāبُكْرَةًۭصبحbuk'ratanوَعَشِيًّۭااور شامwaʿashiyyan٦٢
وہاں وہ کوئی بےہُودہ بات نہ سُنیں گے،جو کچھ بھی سُنیں گے ٹھیک ہی سُنیں گے۔ اور ان کا رزق انہیں پیہم صبح و شام ملتا رہے گا
۱۹:۶۳
تِلْكَیہtil'kaٱلْجَنَّةُجنتl-janatuٱلَّتِىوہ جوallatīنُورِثُہم وارث بنائیں گےnūrithuمِنْسےminعِبَادِنَااپنے بندوں میں (سے)ʿibādināمَناسے جوmanكَانَہوگاkānaتَقِيًّۭامتقیtaqiyyan٦٣
یہ ہے وہ جنت جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اُس کو بنائیں گے جو پرہیزگار رہا ہے
۱۹:۶۴
وَمَااور نہیںwamāنَتَنَزَّلُہم اترا کرتےnatanazzaluإِلَّامگرillāبِأَمْرِحکم کے ساتھbi-amriرَبِّكَ ۖتیرے رب کےrabbikaلَهُۥاس کے لیےlahuمَاجوmāبَيْنَ(is) before usbaynaأَيْدِينَاہمارے آگے ہےaydīnāوَمَااور جوwamāخَلْفَنَاہمارے پیچھےkhalfanāوَمَااور جوwamāبَيْنَدرمیانbaynaذَٰلِكَ ۚاس کےdhālikaوَمَااور نہیںwamāكَانَہےkānaرَبُّكَرب تیراrabbukaنَسِيًّۭابھولنے والاnasiyyan٦٤
اے محمدؐ ، ہم تمہارے ربّ کے حکم کے بغیر نہیں اُترا کرتے۔ جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے ہر چیز کا مالک وہی ہے اور تمہارا ربّ بھُولنے والا نہیں ہے
۱۹:۶۵
رَّبُّربrabbuٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کاwal-arḍiوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāفَٱعْبُدْهُپس عبادت کرو اس کیfa-uʿ'bud'huوَٱصْطَبِرْاور جمے رہوwa-iṣ'ṭabirلِعِبَـٰدَتِهِۦ ۚاس کی عبادت پرliʿibādatihiهَلْکیاhalتَعْلَمُتم جانتے ہوtaʿlamuلَهُۥاس کے لیےlahuسَمِيًّۭاکوئی ہم نامsamiyyan٦٥
وہ ربّ ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور اُن ساری چیزوں کا جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں۔ پس تم اُس کی بندگی کرو اور اُسی کی بندگی پر ثابت قدم رہو۔ کیا ہے کوئی ہستی تمہارے علم میں اُس کی ہم پایہ؟
۱۹:۶۶
وَيَقُولُاور کہتا ہےwayaqūluٱلْإِنسَـٰنُانسانl-insānuأَءِذَاکیا جبa-idhāمَاجبmāمِتُّمیں مرجاؤں گاmittuلَسَوْفَالبتہ عنقریبlasawfaأُخْرَجُمیں نکالاجاؤں گاukh'rajuحَيًّازندہ کرکےḥayyan٦٦
انسان کہتا ہے کیا واقعی جب میں مر چکوں گا تو پھر زندہ کر کے نکال لایا جاؤں گا؟
۱۹:۶۷
أَوَلَاکیا بھلا نہیںawalāيَذْكُرُیاد کرتاyadhkuruٱلْإِنسَـٰنُانسانl-insānuأَنَّاتو بیشکannāخَلَقْنَـٰهُہم نے پیدا کیا اس کوkhalaqnāhuمِنسےminقَبْلُاس سے پہلےqabluوَلَمْاور نہwalamيَكُتھا وہyakuشَيْـًۭٔاکوئی چیزshayan٦٧
کیا انسان کو یاد نہیں آتا کہ ہم پہلے اس کو پیدا کر چکے ہیں جبکہ وہ کچھ بھی نہ تھا؟
۱۹:۶۸
فَوَرَبِّكَپس قسم ہے تیرے رب کیfawarabbikaلَنَحْشُرَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور جمع کریں گے ان کوlanaḥshurannahumوَٱلشَّيَـٰطِينَاور شیاطین کوwal-shayāṭīnaثُمَّپھرthummaلَنُحْضِرَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور حاضر کریں گے ان کوlanuḥ'ḍirannahumحَوْلَآس پاسḥawlaجَهَنَّمَجہنم کےjahannamaجِثِيًّۭاگھٹنوں کے بلjithiyyan٦٨
تیرے ربّ کی قسم ، ہم ضرور اِن سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی گھیر لائیں گے، پھر جہنّم کے گِرد لا کر انھیں گُھٹنوں کے بل گرا دیں گے
۱۹:۶۹
ثُمَّپھرthummaلَنَنزِعَنَّالبتہ ہم ضرور کھینچ لیں گے ۔ الگ کرلیں گےlananziʿannaمِنسےminكُلِّہرkulliشِيعَةٍگروہ میں سےshīʿatinأَيُّهُمْجو ان میں سےayyuhumأَشَدُّزیادہ سختashadduعَلَىپرʿalāٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کے مقابلے (پر)l-raḥmāniعِتِيًّۭاسرکشی میںʿitiyyan٦٩
پھر ہر گروہ میں سے ہر اُس شخص کو چھانٹ لیں گے جو رحمٰن کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہوا تھا،
۱۹:۷۰
ثُمَّپھرthummaلَنَحْنُالبتہ ہمlanaḥnuأَعْلَمُزیادہ جاننے والے ہیںaʿlamuبِٱلَّذِينَان لوگوں کوbi-alladhīnaهُمْوہhumأَوْلَىٰزیادہ مستحق ہیںawlāبِهَااس میںbihāصِلِيًّۭاداخل ہونے کےṣiliyyan٧٠
پھر یہ ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سب سے بڑھ کر جہنم میں جھونکے جانے کا مستحق ہے
۱۹:۷۱
وَإِناور نہیںwa-inمِّنكُمْکوئی تم میں سےminkumإِلَّامگرillāوَارِدُهَا ۚاس میں داخل ہونے والاwāriduhāكَانَہےkānaعَلَىٰاوپرʿalāرَبِّكَتیرے رب کےrabbikaحَتْمًۭاہو کر رہنے والا۔ طے شدہḥatmanمَّقْضِيًّۭاایک فیصلہmaqḍiyyan٧١
تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنّم پر وارد نہ ہو، یہ تو ایک طے شدہ بات ہے جسے پُورا کرنا تیرے ربّ کا ذِمّہ ہے
۱۹:۷۲
ثُمَّپھرthummaنُنَجِّىہم بچالیں گےnunajjīٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaٱتَّقَوا۟جنہوں نے تقوی اختیار کرلیاittaqawوَّنَذَرُاور ہم چھوڑ دیں گےwanadharuٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کوl-ẓālimīnaفِيهَااس میںfīhāجِثِيًّۭاگھٹنوں کے بلjithiyyan٧٢
پھر ہم اُن لوگوں کو بچا لیں گے جو (دنیا میں) متقی تھے اور ظالموں کو اُسی میں گرا ہُوا چھوڑ دیں گے
۱۹:۷۳
وَإِذَااور جبwa-idhāتُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lāعَلَيْهِمْان پرʿalayhimءَايَـٰتُنَاہماری آیاتāyātunāبَيِّنَـٰتٍۢواضحbayyinātinقَالَکہتے ہیںqālaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلِلَّذِينَان لوگوں سےlilladhīnaءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائےāmanūأَىُّکونساayyuٱلْفَرِيقَيْنِدو گروہوں میں سےl-farīqayniخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunمَّقَامًۭامقام کے اعتبار سے۔ مرتبے کے اعتبارmaqāmanوَأَحْسَنُاور خوب ترwa-aḥsanuنَدِيًّۭامجلس کے اعتبار سےnadiyyan٧٣
اِن لوگوں کو جب ہماری کھُلی کھُلی آیات سُنائی جاتی ہیں تو انکار کرنے والے ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں”بتاوٴ ہم دونوں گروہوں میں کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجلسیں زیادہ شاندار ہیں؟“
۱۹:۷۴
وَكَمْاور کتنی ہیwakamأَهْلَكْنَاہلاک کردیں ہم نےahlaknāقَبْلَهُمان سے پہلےqablahumمِّنسےminقَرْنٍبستیوں میں سے۔ امتوں میں سےqarninهُمْوہhumأَحْسَنُزیادہ اچھے تھےaḥsanuأَثَـٰثًۭاگھر کے سامان کے اعتبار سےathāthanوَرِءْيًۭااور منظر کے اعتبار سےwari'yan٧٤
حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو اِن سے زیادہ سر و سامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں اِن سے بڑھی ہوئی تھیں
۱۹:۷۵
قُلْکہہ دیجئےqulمَنجو کوئیmanكَانَہےkānaفِىمیںfīٱلضَّلَـٰلَةِگمراہی (میں)l-ḍalālatiفَلْيَمْدُدْپس ضرور ڈھیل دیتا ہےfalyamdudلَهُاس کے لیےlahuٱلرَّحْمَـٰنُرحمنl-raḥmānuمَدًّا ۚخوب ڈھیلmaddanحَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattāإِذَاجبidhāرَأَوْا۟وہ دیکھ لیں گےra-awمَاجوmāيُوعَدُونَوہ وعدہ کیے جاتے ہیںyūʿadūnaإِمَّاخواہimmāٱلْعَذَابَعذابl-ʿadhābaوَإِمَّاخواہwa-immāٱلسَّاعَةَقیامت کی گھڑیl-sāʿataفَسَيَعْلَمُونَتو عنقریب وہ جان لیں گےfasayaʿlamūnaمَنْکون ہےmanهُوَوہhuwaشَرٌّۭجو بدترینsharrunمَّكَانًۭامقام میںmakānanوَأَضْعَفُاور زیادہ کمزور ہےwa-aḍʿafuجُندًۭالشکر کے اعتبار سےjundan٧٥
اِن سے کہو، جو شخص گمراہی میں مُبتلا ہوتا ہے اُسے رحمان ڈھیل دیا کرتا ہے یہاں تک کہ جب ایسے لوگ وہ چیز دیکھ لیتے ہیں جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا ہے خواہ وہ عذاب الٰہی ہو یا قیامت کی گھڑی تب انہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ کس کا حال خراب ہے اور کس کا جتھا کمزور!
۱۹:۷۶
وَيَزِيدُاور زیادہ دے گاwayazīduٱللَّهُاللہl-lahuٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīnaٱهْتَدَوْا۟جنہوں نے ہدایت پائیih'tadawهُدًۭى ۗہدایتhudanوَٱلْبَـٰقِيَـٰتُاور باقی رہنے والیاںwal-bāqiyātuٱلصَّـٰلِحَـٰتُنیکیاں ہیںl-ṣāliḥātuخَيْرٌجو بہتر ہیںkhayrunعِندَنزدیکʿindaرَبِّكَتیرے رب کےrabbikaثَوَابًۭاثواب میںthawābanوَخَيْرٌۭاور بہتر ہیںwakhayrunمَّرَدًّاانجام میںmaraddan٧٦
اِس کے برعکس جو لوگ راہِ راست اختیار کرتے ہیں اللہ ان کو راست روی میں ترقی عطا فرماتا ہے اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے ربّ کے نزدیک جزا اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں
۱۹:۷۷
أَفَرَءَيْتَکیا پھر دیکھا تم نےafara-aytaٱلَّذِىاس شخص کوalladhīكَفَرَجس نے کفر کیاkafaraبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کے ساتھbiāyātināوَقَالَاور کہاwaqālaلَأُوتَيَنَّالبتہ ضرور دیاجائے گاlaūtayannaمَالًۭامالmālanوَوَلَدًااور اولادwawaladan٧٧
پھر تُو نے دیکھا اُس شخص کو جو ہماری آیات کو ماننے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو مال اور اولاد سے نوازا ہی جاتا رہوں گا؟
۱۹:۷۸
أَطَّلَعَکیا اس کو پتہ چل گیا۔ مطلع ہوگیاaṭṭalaʿaٱلْغَيْبَغیب کام پرl-ghaybaأَمِیاamiٱتَّخَذَاس نے بنالیاittakhadhaعِندَپاسʿindaٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کے (پاس)l-raḥmāniعَهْدًۭاکوئی عہدʿahdan٧٨
کیا اسے غیب کا پتہ چل گیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی عہد لے رکھا ہے؟
۱۹:۷۹
كَلَّا ۚہرگز نہیںkallāسَنَكْتُبُعنقریب ہم لکھ لیں گےsanaktubuمَاجوmāيَقُولُوہ کہتا ہےyaqūluوَنَمُدُّاور ہم لمبا کریں گےwanamudduلَهُۥاس کے لیےlahuمِنَسےminaٱلْعَذَابِعذاب میں (سے)l-ʿadhābiمَدًّۭالمبا کرناmaddan٧٩
ہر گز نہیں، جو کچھ یہ بکتا ہے اسے ہم لکھ لیں گے اور اس کے لیے سزا میں اور زیادہ اضافہ کریں گے
۱۹:۸۰
وَنَرِثُهُۥاور ہم وارث ہوجائیں گے اس کےwanarithuhuمَاجوmāيَقُولُوہ کہتا ہےyaqūluوَيَأْتِينَاوہ آئے گا ہمارے پاسwayatīnāفَرْدًۭااکیلاfardan٨٠
جس سر و سامان اور لاؤ لشکر کا یہ ذکر کر رہا ہے وہ سب ہمارے پاس رہ جائے گا اور یہ اکیلا ہمارے سامنے حاضر ہوگا
۱۹:۸۱
وَٱتَّخَذُوا۟اور انہوں نے بنالیےwa-ittakhadhūمِنکےminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiءَالِهَةًۭکچھ الہālihatanلِّيَكُونُوا۟تاکہ وہ ہوںliyakūnūلَهُمْان کے لیےlahumعِزًّۭاعزت کا سببʿizzan٨١
اِن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے کچھ خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ اِن کے پُشتیبان ہوں۔
۱۹:۸۲
كَلَّا ۚہرگز نہیںkallāسَيَكْفُرُونَعنقریب وہ کفر کریں گے۔ انکار کریں گےsayakfurūnaبِعِبَادَتِهِمْان کی عبادت کاbiʿibādatihimوَيَكُونُونَاور وہ ہوجائیں گےwayakūnūnaعَلَيْهِمْان کےʿalayhimضِدًّاخلاف ۔ مخالفḍiddan٨٢
وہ سب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور اُلٹے اِن کے مخالف بن جائیں گے
۱۹:۸۳
أَلَمْکیا نہیںalamتَرَتم نے دیکھاtaraأَنَّآبیشک ہم نےannāأَرْسَلْنَاچھوڑ رکھا ہے ہم نےarsalnāٱلشَّيَـٰطِينَشیطانوں کوl-shayāṭīnaعَلَىپرʿalāٱلْكَـٰفِرِينَکافروں (پر)l-kāfirīnaتَؤُزُّهُمْابھارتے ہیں ان کوta-uzzuhumأَزًّۭاابھارناazzan٨٣
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ ہم نے اِن منکرین حق پر شیاطین چھوڑ رکھے ہیں جو اِنہیں خُوب خُوب (مخالفتِ حق پر) اکسا رہے ہیں؟
۱۹:۸۴
فَلَاتو نہfalāتَعْجَلْجلدی کیجئےtaʿjalعَلَيْهِمْ ۖان پرʿalayhimإِنَّمَابیشک ہمinnamāنَعُدُّہم گن رہے ہیںnaʿudduلَهُمْان کے لیےlahumعَدًّۭاگنناʿaddan٨٤
اچھا، تو اب اِن نُزوُلِ عذاب کے لیے بےتاب نہ ہو۔ ہم اِن کے دن گِن رہے ہیں۔
۱۹:۸۵
يَوْمَجس دنyawmaنَحْشُرُہم اکٹھا کریں گےnaḥshuruٱلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کوl-mutaqīnaإِلَىطرفilāٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کےl-raḥmāniوَفْدًۭامہمان بنا کرwafdan٨٥
وہ دن آنے والا ہے جب متقی لوگوں کو ہم مہمانوں کی طرح رحمان کے حضور پیش کریں گے
۱۹:۸۶
وَنَسُوقُاور ہم ہانک لے جائیں گےwanasūquٱلْمُجْرِمِينَمجرموں کوl-muj'rimīnaإِلَىٰطرفilāجَهَنَّمَجہنم کی (طرف)jahannamaوِرْدًۭاوارد ہونے والا۔ سخت پیاسی حالت میںwir'dan٨٦
اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے
۱۹:۸۷
لَّانہlāيَمْلِكُونَمالک ہوں گےyamlikūnaٱلشَّفَـٰعَةَسفارش کےl-shafāʿataإِلَّامگرillāمَنِجس نےmaniٱتَّخَذَبنالیاittakhadhaعِندَنزدیکʿindaٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کےl-raḥmāniعَهْدًۭاکوئی عہدʿahdan٨٧
اُس وقت لوگ کوئی سفارش لانے پر قادر نہ ہوں گے بجز اُس کے جس نے رحمٰن کے حضور سے پروانہ حاصل کر لیا ہو۔
۱۹:۸۸
وَقَالُوا۟اور وہ کہتے ہیںwaqālūٱتَّخَذَبنالیاittakhadhaٱلرَّحْمَـٰنُرحمن نےl-raḥmānuوَلَدًۭاایک بچہ۔ اولادwaladan٨٨
وہ کہتے ہیں کہ رحمان نے کسی کو بیٹا بنایا ہے
۱۹:۸۹
لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqadجِئْتُمْلائے تمji'tumشَيْـًٔاایک چیزshayanإِدًّۭاسختiddan٨٩
سخت بیہودہ بات ہے جوتم لوگ گھڑ لائے ہو
۱۹:۹۰
تَكَادُقریب ہے کہtakāduٱلسَّمَـٰوَٰتُآسمانl-samāwātuيَتَفَطَّرْنَپھٹ پڑیںyatafaṭṭarnaمِنْهُاس سےmin'huوَتَنشَقُّاور شق ہوجائےwatanshaqquٱلْأَرْضُزمینl-arḍuوَتَخِرُّاور گرپڑیںwatakhirruٱلْجِبَالُپہاڑl-jibāluهَدًّاٹوٹ کر۔ بھربھرے ہو کرhaddan٩٠
قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں، زمین شق ہو جائے اور پہاڑ گر جائیں
۱۹:۹۱
أَنکہanدَعَوْا۟انہوں نے دعوی کیاdaʿawلِلرَّحْمَـٰنِرحمن کے لیےlilrraḥmāniوَلَدًۭااولاد کاwaladan٩١
اس بات پر کہ لوگوں نے رحمان کے لیے اولاد ہونے کا دعویٰ کیا!
۱۹:۹۲
وَمَااور نہیںwamāيَنۢبَغِىجائز۔ لائقyanbaghīلِلرَّحْمَـٰنِرحمن کے لیےlilrraḥmāniأَنکہanيَتَّخِذَوہ بنا لےyattakhidhaوَلَدًاکوئی اولادwaladan٩٢
رحمان کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے
۱۹:۹۳
إِننہیںinكُلُّسبkulluمَنجوmanفِىمیںfīٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں میں ہیںl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین میںwal-arḍiإِلَّآمگرillāءَاتِىآنے والے ہیںātīٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کے پاسl-raḥmāniعَبْدًۭابندہ بنا کرʿabdan٩٣
زمین اور آسمان کے اندر جو بھی ہیں سب اس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں
۱۹:۹۴
لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqadأَحْصَىٰهُمْاس نے گھیر رکھا ہے ان کوaḥṣāhumوَعَدَّهُمْاور گن رکھا ہے ان کوwaʿaddahumعَدًّۭاگنناʿaddan٩٤
سب پر وہ محیط ہے اور اس نے اُن کو شمار کر رکھا ہے
۱۹:۹۵
وَكُلُّهُمْاور سارے کے سارے وہwakulluhumءَاتِيهِآنے والے ہیں اس کے پاسātīhiيَوْمَدنyawmaٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmatiفَرْدًااکیلے۔ تنہا۔ فردا فرداfardan٩٥
سب قیامت کے روز فرداً فرداً اس کے سامنے حاضر ہوں گے
۱۹:۹۶
إِنَّبیشکinnaٱلَّذِينَوہ لوگalladhīnaءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanūوَعَمِلُوا۟اور انہوں نے کام کیےwaʿamilūٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥātiسَيَجْعَلُعنقریب پیدا کردے گاsayajʿaluلَهُمُان کے لیےlahumuٱلرَّحْمَـٰنُرحمنl-raḥmānuوُدًّۭامحبتwuddan٩٦
یقیناً جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور عملِ صالح کر رہے ہیں عنقریب رحمٰن اُن کے لیے دلوں میں محبت پیدا کر دے گا۔
۱۹:۹۷
فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamāيَسَّرْنَـٰهُآسان کردیا ہم نے اس کوyassarnāhuبِلِسَانِكَساتھ تیری زبان کےbilisānikaلِتُبَشِّرَتاکہ تو خوش خبری دےlitubashiraبِهِساتھ اس کےbihiٱلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کوl-mutaqīnaوَتُنذِرَاور تو ڈرائےwatundhiraبِهِۦساتھ اس کےbihiقَوْمًۭاقوم کوqawmanلُّدًّۭاجھگڑالوluddan٩٧
پس اے محمدؐ، اِس کلام کو ہم نے آسان کر کے تمہاری زبان میں اسی لیے نازل کیا ہے کہ تم پرہیز گاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرا دو
۱۹:۹۸
وَكَمْاور کتنی ہیwakamأَهْلَكْنَاہلاک کیں ہم نےahlaknāقَبْلَهُمان سے پہلےqablahumمِّنسےminقَرْنٍقوموں میں (سے)qarninهَلْکیاhalتُحِسُّتم محسوس کرتے ہوtuḥissuمِنْهُمان میںmin'humمِّنْسےminأَحَدٍکسی ایک کو بھیaḥadinأَوْیاawتَسْمَعُتم سنتے ہوtasmaʿuلَهُمْان کے لےlahumرِكْزًۢاکوئی آہستہ آواز۔ کوئی بھنکrik'zan٩٨
ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں، پھر آج کہیں تم ان کا نشان پاتے ہو یا اُن کی بھنک بھی کہیں سنائی دیتی ہے؟
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…