۳۶
یس
يس
سورہ یس (يس) قرآن مجید کی ۳۶ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۸۳ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۳۶:۱
يسٓیسya-seen١
یٰسٓ۔
۳۶:۲
وَٱلْقُرْءَانِقسم ہے قرآنwal-qur'āniٱلْحَكِيمِحکیم کیl-ḥakīmi٢
قسم ہے قرآن حکیم کی
۳۶:۳
إِنَّكَبیشک آپinnakaلَمِنَالبتہ سے ہیںlaminaٱلْمُرْسَلِينَرسولوں میں (سے ہیں)l-mur'salīna٣
کہ تم یقیناً رسُولوں میں سے ہو
۳۶:۴
عَلَىٰپرʿalāصِرَٰطٍۢراستے کی طرفṣirāṭinمُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin٤
سیدھے راستے پر ہو
۳۶:۵
تَنزِيلَنازل کردہ ہےtanzīlaٱلْعَزِيزِزبردستl-ʿazīziٱلرَّحِيمِرحم فرمانے والی ہستی کی طرفl-raḥīmi٥
(اور یہ قرآن)غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے
۳۶:۶
لِتُنذِرَتاکہ تم خبردار کروlitundhiraقَوْمًۭاایک قوم کوqawmanمَّآنہیںmāأُنذِرَخبردار کیے گئےundhiraءَابَآؤُهُمْان کے آباؤ اجدادābāuhumفَهُمْپس وہfahumغَـٰفِلُونَغافل ہیںghāfilūna٦
تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا خبر دار نہ کیے گئے تھے اور اس وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
۳۶:۷
لَقَدْالبتہ تحقیقlaqadحَقَّحق ہوئی۔ ثابت ہوئیḥaqqaٱلْقَوْلُباتl-qawluعَلَىٰٓپرʿalāأَكْثَرِهِمْان کی اکثریت (پر )aktharihimفَهُمْکہ وہfahumلَانہیںlāيُؤْمِنُونَایمان لائیں گےyu'minūna٧
اِن میں سے اکثر لوگ فیصلہٴ عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں، اسی لیے وہ ایمان نہیں لاتے۔
۳۶:۸
إِنَّابیشک ہم نےinnāجَعَلْنَاڈال دیے ہم نےjaʿalnāفِىٓمیںfīأَعْنَـٰقِهِمْان کی گردنوں میںaʿnāqihimأَغْلَـٰلًۭاطوقaghlālanفَهِىَتو وہfahiyaإِلَىتکilāٱلْأَذْقَانِٹھوڑیوں تک ہیںl-adhqāniفَهُمتو وہfahumمُّقْمَحُونَسر اٹھائے ہوئے ہیںmuq'maḥūna٨
ہم نے اُن کی گردنوں میں طَوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اُٹھا ئے کھڑے ہیں۔
۳۶:۹
وَجَعَلْنَااور بنادی ہم نےwajaʿalnāمِنۢسےminبَيْنِدرمیانbayniأَيْدِيهِمْان کے سامنے سےaydīhimسَدًّۭاایک دیوارsaddanوَمِنْاور سےwaminخَلْفِهِمْان کے پیچھے سےkhalfihimسَدًّۭاایک دیوارsaddanفَأَغْشَيْنَـٰهُمْپھر ڈھانپ دیا ہم نے ان کوfa-aghshaynāhumفَهُمْپس وہfahumلَانہیںlāيُبْصِرُونَوہ دیکھ پاتےyub'ṣirūna٩
ہم نے ایک دیوار اُن کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار اُن کے پیچھے۔ ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے، انہیں اب کچھ نہیں سُوجھتا۔
۳۶:۱۰
وَسَوَآءٌاور برابر ہےwasawāonعَلَيْهِمْان پرʿalayhimءَأَنذَرْتَهُمْخواہ تم ڈراؤ ان کوa-andhartahumأَمْیاamلَمْنہlamتُنذِرْهُمْتم ڈراؤ ان کوtundhir'humلَانہیںlāيُؤْمِنُونَوہ ایمان لائیں گےyu'minūna١٠
ان کے لیے یکساں ہے ، تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو ، یہ نہ مانیں گے۔
۳۶:۱۱
إِنَّمَابیشکinnamāتُنذِرُتم خبردار کرسکتے ہوtundhiruمَنِاس کو جوmaniٱتَّبَعَپیروی کرےittabaʿaٱلذِّكْرَنصیحت کیl-dhik'raوَخَشِىَاور ڈرتا ہوںwakhashiyaٱلرَّحْمَـٰنَرحمن سےl-raḥmānaبِٱلْغَيْبِ ۖساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پرbil-ghaybiفَبَشِّرْهُپس خوش خبری دے دو اس کوfabashir'huبِمَغْفِرَةٍۢبخشش کیbimaghfiratinوَأَجْرٍۢاجر کیwa-ajrinكَرِيمٍعزت والےkarīmin١١
تم تو اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہی جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے اُسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو
۳۶:۱۲
إِنَّابیشک ہمinnāنَحْنُہم ہیnaḥnuنُحْىِہم زندہ کریں گےnuḥ'yīٱلْمَوْتَىٰمردوں کوl-mawtāوَنَكْتُبُاور ہم لکھ رہے ہیںwanaktubuمَاجوmāقَدَّمُوا۟انہوں نے آگے بھیجاqaddamūوَءَاثَـٰرَهُمْ ۚاور ان کے آثار کوwaāthārahumوَكُلَّاور ہرwakullaشَىْءٍچیز کوshayinأَحْصَيْنَـٰهُشمار کررکھا ہے ہم نے اس کوaḥṣaynāhuفِىٓمیںfīإِمَامٍۢایک کتاب میںimāminمُّبِينٍۢواضحmubīnin١٢
ہم یقیناً ایک روز مُردوں کو زندہ کرنے والے ہیں۔ جو کچھ افعال انہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں ، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں۔ ہر چیز کو ہم نے ایک کھُلی کتاب میں درج کر رکھا ہے
۳۶:۱۳
وَٱضْرِبْاور بیان کروwa-iḍ'ribلَهُمان کے لیےlahumمَّثَلًاایک مثالmathalanأَصْحَـٰبَوالوں کیaṣḥābaٱلْقَرْيَةِبستی (والوں کی)l-qaryatiإِذْجبidhجَآءَهَاآئے ان کے پاسjāahāٱلْمُرْسَلُونَبھیجے ہوئے (پیغمبر)l-mur'salūna١٣
اِنہیں مثال کے طور پر اُس بستی والوں کا قصّہ سُناوٴ جبکہ اُس میں رسُول آئے تھے۔
۳۶:۱۴
إِذْجبidhأَرْسَلْنَآبھیجا ہم نےarsalnāإِلَيْهِمُان کی طرفilayhimuٱثْنَيْنِدو کوith'nayniفَكَذَّبُوهُمَاتو انہوں نے جھٹلادیا ان دونوں کوfakadhabūhumāفَعَزَّزْنَاتو قوت دی ہم نے/ تائید کی ہم نےfaʿazzaznāبِثَالِثٍۢساتھ ایک تیسرے کےbithālithinفَقَالُوٓا۟تو انہوں نے کہاfaqālūإِنَّآبیشک ہمinnāإِلَيْكُمتمہاری طرفilaykumمُّرْسَلُونَبھیجے گئے ہیں/ بھیجے جانے والے ہیںmur'salūna١٤
ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا "ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں"
۳۶:۱۵
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūمَآنہیںmāأَنتُمْتمantumإِلَّامگرillāبَشَرٌۭایک انسانbasharunمِّثْلُنَاہماری طرحmith'lunāوَمَآاور نہیںwamāأَنزَلَنازل کیاanzalaٱلرَّحْمَـٰنُرحمن نےl-raḥmānuمِنسےminشَىْءٍکسی چیز کوshayinإِنْنہیںinأَنتُمْہو تمantumإِلَّامگرillāتَكْذِبُونَجھوٹ بولتےtakdhibūna١٥
بستی والوں نے کہا”تم کچھ نہیں ہو مگر ہم جیسے چند انسان ، اور خدائے رحمٰن نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی ہے ، تم محض جھُوٹ بولتے ہو۔“
۳۶:۱۶
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūرَبُّنَاہمارا ربrabbunāيَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamuإِنَّآبیشک ہمinnāإِلَيْكُمْتمہاری طرفilaykumلَمُرْسَلُونَالبتہ بھیجے ہوئے ہیںlamur'salūna١٦
رسولوں نے کہا "ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم ضرور تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں
۳۶:۱۷
وَمَااور نہیںwamāعَلَيْنَآہم پرʿalaynāإِلَّامگرillāٱلْبَلَـٰغُپہنچا دیناl-balāghuٱلْمُبِينُصاف صاف ۔ کھلم کھلاl-mubīnu١٧
اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمّہ داری نہیں ہے۔
۳۶:۱۸
قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālūإِنَّابیشک ہمinnāتَطَيَّرْنَامنحوس سمجھتے ہیں ہم /فال بد سمجھتے ہیں ہمtaṭayyarnāبِكُمْ ۖتم کوbikumلَئِنالبتہ اگرla-inلَّمْنہیںlamتَنتَهُوا۟تم باز آئےtantahūلَنَرْجُمَنَّكُمْالبتہ ہم ضرور سنگسار کردیں گے تم کوlanarjumannakumوَلَيَمَسَّنَّكُماور البتہ ضرور چھوئے گا تم کوwalayamassannakumمِّنَّاہماری طرف سےminnāعَذَابٌعذابʿadhābunأَلِيمٌۭدرد ناکalīmun١٨
بستی والے کہنے لگے”ہم تو تمہیں اپنے لیے فالِ بد سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاوٴگے۔“
۳۶:۱۹
قَالُوا۟انہوں نے کہاqālūطَـٰٓئِرُكُمتمہاری فال بد/تمہاری نحوستṭāirukumمَّعَكُمْ ۚتمہارے ساتھ ہےmaʿakumأَئِنکیا بھلا اس لئے کہa-inذُكِّرْتُم ۚنصحیت کئے گئے تم/ تم یہ سب باتیں بنا رہے ہوdhukkir'tumبَلْبلکہbalأَنتُمْتمantumقَوْمٌۭایک قوم ہوqawmunمُّسْرِفُونَحد سے بڑی ہوئیmus'rifūna١٩
رسُولوں نے جواب دیا”تمہاری فالِ بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ کیا یہ باتیں تم اِس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو۔“
۳۶:۲۰
وَجَآءَاور آیاwajāaمِنْسےminأَقْصَادور دراز حصے سےaqṣāٱلْمَدِينَةِشہر کےl-madīnatiرَجُلٌۭایک شخصrajulunيَسْعَىٰدوڑتا ہواyasʿāقَالَبولاqālaيَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmiٱتَّبِعُوا۟پیروی کروittabiʿūٱلْمُرْسَلِينَرسولوں کیl-mur'salīna٢٠
اتنے میں شہر کے دُور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا "اے میری قوم کے لوگو، رسولوں کی پیروی اختیار کر لو
۳۶:۲۱
ٱتَّبِعُوا۟پیروی کروittabiʿūمَنجوmanلَّانہیںlāيَسْـَٔلُكُمْسوال کرتے تم سے/ مانگتے تم سےyasalukumأَجْرًۭاکوئی اجرajranوَهُماور وہwahumمُّهْتَدُونَہدایت یافتہ ہیںmuh'tadūna٢١
پیروی کرو اُن لوگوں کی جو تم سے کوئی اجر نہیں چاہتے اور ٹھیک راستے پر ہیں۔
۳۶:۲۲
وَمَااور کیا ہےwamāلِىَمیرے لئے/ کیا ہے مجھ کوliyaلَآکہ نہlāأَعْبُدُمیں عبادت کروںaʿbuduٱلَّذِىاس ذات کیalladhīفَطَرَنِىجس نے پیدا کیا مجھ کوfaṭaranīوَإِلَيْهِاور اس کی طرفwa-ilayhiتُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna٢٢
آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟
۳۶:۲۳
ءَأَتَّخِذُکیا میں بنالوںa-attakhidhuمِنسےminدُونِهِۦٓاس کے سواdūnihiءَالِهَةًکچھ الٰہālihatanإِناگرinيُرِدْنِارادہ کرے میرے ساتھ/ چاہے میرے ساتھyurid'niٱلرَّحْمَـٰنُرحمنl-raḥmānuبِضُرٍّۢکسی تکلیف کا/ نقصان کوbiḍurrinلَّانہlāتُغْنِنہ کام آئے گیtugh'niعَنِّىمجھ کوʿannīشَفَـٰعَتُهُمْان کی سفارشshafāʿatuhumشَيْـًۭٔاکچھ بھیshayanوَلَااور نہwalāيُنقِذُونِوہ بچاسکیں گے مجھ کوyunqidhūni٢٣
کیا میں اُسے چھوڑ کر دُوسرے معبُود بنا لوں؟ حالانکہ اگر خدائے رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ اُن کی شفاعت میرے کسی کام آسکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھُڑا ہی سکتے ہیں۔
۳۶:۲۴
إِنِّىٓبیشک میںinnīإِذًۭاتبidhanلَّفِىالبتہlafīضَلَـٰلٍۢگمراہی میں ہوں گاḍalālinمُّبِينٍکھلیmubīnin٢٤
اگر میں ایسا کروں تو مین صریح گمراہی میں مُبتلا ہو جاوٴ گا
۳۶:۲۵
إِنِّىٓبیشک میںinnīءَامَنتُمیں ایمان لایاāmantuبِرَبِّكُمْساتھ تمہارے رب کےbirabbikumفَٱسْمَعُونِپس سنو مجھ کوfa-is'maʿūni٢٥
میں تو تمہارے ربّ پر ایمان لے آیا ، تم بھی میری بات مان لو۔“
۳۶:۲۶
قِيلَکہا گیاqīlaٱدْخُلِداخل ہوجاؤud'khuliٱلْجَنَّةَ ۖجنت میںl-janataقَالَاس نے کہاqālaيَـٰلَيْتَاے کاشyālaytaقَوْمِىمیری قومqawmīيَعْلَمُونَجان لیتی/ جانتی ہوتیyaʿlamūna٢٦
(آخر کار ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا اور)اس شخص سے کہہ دیا گیا کہ”داخل ہو جاوٴ جنّت میں۔“ اُس نے کہا”کاش میری قوم کو معلوم ہوتا
۳۶:۲۷
بِمَابوجہ جس چیز کے/ بوجہ اس کا جوbimāغَفَرَبخش دیاghafaraلِىمجھےlīرَبِّىمیرے رب نےrabbīوَجَعَلَنِىاور بنادیا مجھ کوwajaʿalanīمِنَمیں سےminaٱلْمُكْرَمِينَباعزت لوگوںl-muk'ramīna٢٧
کہ میرے ربّ نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرمادی اور مجھے با عزّت لوگوں میں داخل فرمایا۔“
۳۶:۲۸
۞ وَمَآاور نہیںwamāأَنزَلْنَانازل کیا ہمanzalnāعَلَىٰپرʿalāقَوْمِهِۦاس کی قومqawmihiمِنۢafter himminبَعْدِهِۦاس کے بعدbaʿdihiمِنکوئیminجُندٍۢلشکرjundinمِّنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiوَمَااور نہwamāكُنَّاتھے ہمkunnāمُنزِلِينَنازل کرنے والےmunzilīna٢٨
اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی
۳۶:۲۹
إِننہinكَانَتْتھی (وہ بس)kānatإِلَّامگرillāصَيْحَةًۭچیخṣayḥatanوَٰحِدَةًۭبس ایک ہیwāḥidatanفَإِذَاتو دفعتاًfa-idhāهُمْوہhumخَـٰمِدُونَوہ بجھے ہوئے تھےkhāmidūna٢٩
بس ایک دھماکا ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئے۔
۳۶:۳۰
يَـٰحَسْرَةًہائے حسرت/ اے حسرتyāḥasratanعَلَىپرʿalāٱلْعِبَادِ ۚبندوںl-ʿibādiمَانہیںmāيَأْتِيهِمآتا ان کے پاسyatīhimمِّنکوئیminرَّسُولٍرسولrasūlinإِلَّامگرillāكَانُوا۟ہیں وہkānūبِهِۦاس کے ساتھbihiيَسْتَهْزِءُونَمذاق اڑاتے/ اس کا مذاق اڑاتےyastahziūna٣٠
افسوس بندوں کے حال پر، جو رسول بھی ان کے پاس آیا اُس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہے
۳۶:۳۱
أَلَمْکیا نہیںalamيَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyarawكَمْکتنی ہیkamأَهْلَكْنَاہلاک کردیں ہم نےahlaknāقَبْلَهُمان سے پہلےqablahumمِّنَمیں سےminaٱلْقُرُونِبستیوںl-qurūniأَنَّهُمْبیشک وہannahumإِلَيْهِمْان کی طرفilayhimلَانہیںlāيَرْجِعُونَلوٹے/ پلٹےyarjiʿūna٣١
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے؟
۳۶:۳۲
وَإِناور نہیںwa-inكُلٌّۭسب کے سبkullunلَّمَّامگرlammāجَمِيعٌۭسارے ہمارےjamīʿunلَّدَيْنَاپاسladaynāمُحْضَرُونَحاضر کئے جانے والے ہیں/ حاضر کئے جائیں گےmuḥ'ḍarūna٣٢
ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہے
۳۶:۳۳
وَءَايَةٌۭاور ایک نشانیwaāyatunلَّهُمُان کے لئےlahumuٱلْأَرْضُزمین ہےl-arḍuٱلْمَيْتَةُمردہl-maytatuأَحْيَيْنَـٰهَازندہ کیا ہم نے اس کوaḥyaynāhāوَأَخْرَجْنَااور نکالا ہم نےwa-akhrajnāمِنْهَااس میں سےmin'hāحَبًّۭاغلہḥabbanفَمِنْهُتو کچھ اس سےfamin'huيَأْكُلُونَوہ کھاتے ہیںyakulūna٣٣
1 اِن لوگوں کے لیے بے جان زمین ایک نشانی ہے 2۔ ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلّہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیں
۳۶:۳۴
وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائےwajaʿalnāفِيهَااس میںfīhāجَنَّـٰتٍۢباغاتjannātinمِّنسےminنَّخِيلٍۢکھجوروں (میں)nakhīlinوَأَعْنَـٰبٍۢاور انگوروں (میں) سےwa-aʿnābinوَفَجَّرْنَااور پھاڑے ہم نےwafajjarnāفِيهَااس میںfīhāمِنَمیں سےminaٱلْعُيُونِچشموں / مختلف چشمےl-ʿuyūni٣٤
ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالے
۳۶:۳۵
لِيَأْكُلُوا۟تاکہ وہ کھائیںliyakulūمِنمیں سےminثَمَرِهِۦاسی کی پیدوارthamarihiوَمَاحالانکہ نہیںwamāعَمِلَتْهُکیا اس کام کوʿamilathuأَيْدِيهِمْ ۖان کے ہاتھوں نےaydīhimأَفَلَاکیا پھر نہیںafalāيَشْكُرُونَوہ شکر کریں گےyashkurūna٣٥
تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں۔ یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے۔ پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟
۳۶:۳۶
سُبْحَـٰنَپاک ہےsub'ḥānaٱلَّذِىوہ ذاتalladhīخَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqaٱلْأَزْوَٰجَسب جوڑوں کوl-azwājaكُلَّهَاسارے کے سارےkullahāمِمَّااس میں سےmimmāتُنۢبِتُجو اگاتی ہےtunbituٱلْأَرْضُزمینl-arḍuوَمِنْاور ان کےwaminأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں میں سےanfusihimوَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmāلَانہیںlāيَعْلَمُونَو ہ جانتےyaʿlamūna٣٦
پاک وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوعِ انسانی)میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیں۔
۳۶:۳۷
وَءَايَةٌۭاور ایک نشانیwaāyatunلَّهُمُان کے لئےlahumuٱلَّيْلُرات ہےal-layluنَسْلَخُہم نکال لیتے ہیں/ کھینچتے ہیںnaslakhuمِنْهُاس سےmin'huٱلنَّهَارَدن کوl-nahāraفَإِذَاتو تبfa-idhāهُموہhumمُّظْلِمُونَاندھیرے میں داخل ہوجاتے ہیںmuẓ'limūna٣٧
اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اُوپر سے دِن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہے۔
۳۶:۳۸
وَٱلشَّمْسُاور سورجwal-shamsuتَجْرِىچل رہا ہےtajrīلِمُسْتَقَرٍّۢواسطے ایک ٹھکانے کے /اپنے مقررہ ٹھکانے میںlimus'taqarrinلَّهَا ۚاس کے لئےlahāذَٰلِكَیہdhālikaتَقْدِيرُاندازہ ہےtaqdīruٱلْعَزِيزِزبردستl-ʿazīziٱلْعَلِيمِعلم والے کاl-ʿalīmi٣٨
اور سُورج ، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے۔ یہ زبر دست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے
۳۶:۳۹
وَٱلْقَمَرَاور چاندwal-qamaraقَدَّرْنَـٰهُمقرر کی ہم نے اس کیqaddarnāhuمَنَازِلَمنزلیںmanāzilaحَتَّىٰیہاں تک کہḥattāعَادَوہ لوٹ جانا ہےʿādaكَٱلْعُرْجُونِپتلی ٹہنی کی طرح/ کھجور کی سوکھی شاخ کی طرحkal-ʿur'jūniٱلْقَدِيمِجو (پرانی) ہوl-qadīmi٣٩
اور چاند، اُس کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سُوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہے۔
۳۶:۴۰
لَانہیںlāٱلشَّمْسُسورجl-shamsuيَنۢبَغِىزیب دیتاyanbaghīلَهَآاس کے لئےlahāأَنکہanتُدْرِكَپالے/ پکڑ لے،tud'rikaٱلْقَمَرَچاند کوl-qamaraوَلَااور نہwalāٱلَّيْلُراتal-layluسَابِقُسبقت لے جانے والی ہےsābiquٱلنَّهَارِ ۚدن سےl-nahāriوَكُلٌّۭاور سب کے سبwakullunفِىمیںfīفَلَكٍۢایک فلکfalakinيَسْبَحُونَتیرے رہے ہیںyasbaḥūna٤٠
نہ سُورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے۔ سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں۔
۳۶:۴۱
وَءَايَةٌۭاور ایک نشانی ہےwaāyatunلَّهُمْان کے لئےlahumأَنَّابیشک ہم نےannāحَمَلْنَاسوار کیا ہم نےḥamalnāذُرِّيَّتَهُمْان کی اولاد کوdhurriyyatahumفِىمیںfīٱلْفُلْكِکشتیl-ful'kiٱلْمَشْحُونِبھری ہوئیl-mashḥūni٤١
اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیا،
۳۶:۴۲
وَخَلَقْنَااور پیدا کیا ہم نےwakhalaqnāلَهُمان کے لئےlahumمِّنسےminمِّثْلِهِۦاس کی مانندmith'lihiمَاجس پر/ وہ جوmāيَرْكَبُونَوہ جو سوار ہوتے ہیںyarkabūna٤٢
اور پھر اِن کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں۔
۳۶:۴۳
وَإِناور اگرwa-inنَّشَأْہم چاہیںnashaنُغْرِقْهُمْہم غرق کردیں ان کوnugh'riq'humفَلَاتو نہیںfalāصَرِيخَکوئی مددگارṣarīkhaلَهُمْان کے لئے/ تو نہ ہو کوئی ان کی چیخlahumوَلَااور نہwalāهُمْوہhumيُنقَذُونَبچائے جاسکتے ہیں/ وہ بچائے جاسکیں گےyunqadhūna٤٣
ہم چاہیں تو اِن کو غرق کر دیں، کوئی اِن کی فریاد سننے والا نہ ہو اور کسی طرح یہ نہ بچائے جا سکیں
۳۶:۴۴
إِلَّاسوائےillāرَحْمَةًۭرحمت کےraḥmatanمِّنَّاجو ہماری طرف سے ہوminnāوَمَتَـٰعًااور ایک فائدے کےwamatāʿanإِلَىٰتکilāحِينٍۢایک وقتḥīnin٤٤
بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت ِ خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہے۔
۳۶:۴۵
وَإِذَااور جبwa-idhāقِيلَکہا جاتا ہےqīlaلَهُمُان کوlahumuٱتَّقُوا۟ڈروittaqūمَااس سے جوmāبَيْنَ(is) before youbaynaأَيْدِيكُمْتمہارے سامنےaydīkumوَمَااور جوwamāخَلْفَكُمْتمہارے پیچھے ہےkhalfakumلَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakumتُرْحَمُونَتم رحم کئے جاؤtur'ḥamūna٤٥
اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اُس انجام سے جو تمہارے آگے آرہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے ، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ سُنی اَن سُنی کر جاتے ہیں)
۳۶:۴۶
وَمَااور نہیںwamāتَأْتِيهِمآتی ان کے پاسtatīhimمِّنْکوئیminءَايَةٍۢنشانیāyatinمِّنْمیں سےminءَايَـٰتِنشانیوںāyātiرَبِّهِمْان کے رب کیrabbihimإِلَّامگرillāكَانُوا۟ہوتے ہیں وہkānūعَنْهَااس سےʿanhāمُعْرِضِينَاعراض برتنے والےmuʿ'riḍīna٤٦
اِن کے سامنے اِن کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف اِلتفات نہیں کرتے۔
۳۶:۴۷
وَإِذَااور جبwa-idhāقِيلَکہا جاتا ہےqīlaلَهُمْان کوlahumأَنفِقُوا۟خرچ کروanfiqūمِمَّااس میں سےmimmāرَزَقَكُمُجو رزق دیا تم کوrazaqakumuٱللَّهُاللہ نےl-lahuقَالَکہتے ہیں وہ/ کہاqālaٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīnaكَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarūلِلَّذِينَان لوگوں سےlilladhīnaءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائےāmanūأَنُطْعِمُکیا ہم کھلائیںanuṭ'ʿimuمَنجس کوmanلَّوْاگرlawيَشَآءُچاہتاyashāuٱللَّهُاللہl-lahuأَطْعَمَهُۥٓکھلا دیتا اس کوaṭʿamahuإِنْنہیںinأَنتُمْہو تمantumإِلَّامگرillāفِى، میںfīضَلَـٰلٍۢگمراہی (میں)ḍalālinمُّبِينٍۢکھلیmubīnin٤٧
اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اُس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کُفر کیا ہے ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں ”کیا ہم اُن کو کھِلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھِلا دیتا؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو۔“
۳۶:۴۸
وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūnaمَتَىٰکب ہوگیmatāهَـٰذَایہhādhāٱلْوَعْدُدھکمی (پوری)l-waʿduإِناگرinكُنتُمْہو تمkuntumصَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna٤٨
1 یہ لوگ کہتے ہیں کہ”یہ قیامت کی دھمکی آخر کب پُوری ہوگی؟ بتاوٴ اگر تم سچے ہو۔“
۳۶:۴۹
مَانہیںmāيَنظُرُونَوہ انتظار کر رہےyanẓurūnaإِلَّامگرillāصَيْحَةًۭچیخ کاṣayḥatanوَٰحِدَةًۭایک ہیwāḥidatanتَأْخُذُهُمْپکڑلے گی ان کوtakhudhuhumوَهُمْاور وہwahumيَخِصِّمُونَجھگڑ رہے ہوں گےyakhiṣṣimūna٤٩
دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے
۳۶:۵۰
فَلَاپس نہfalāيَسْتَطِيعُونَوہ استطاعت رکھتے ہوں گےyastaṭīʿūnaتَوْصِيَةًۭکوئی وصیت کرنے کیtawṣiyatanوَلَآاور نہwalāإِلَىٰٓطرفilāأَهْلِهِمْاپنے گھر والوں کیahlihimيَرْجِعُونَوہ پلٹ سکیں گےyarjiʿūna٥٠
اور اُس وقت یہ وصیّت تک نہ کر سکیں گے، نہ اپنے گھروں کو پلٹ سکیں گے۔ 1
۳۶:۵۱
وَنُفِخَاور پھونک دیا جائے گا/ پھونکا جائے گاwanufikhaفِىمیںfīٱلصُّورِصورl-ṣūriفَإِذَاتو دفعتاً/ یکایکfa-idhāهُموہhumمِّنَسےminaٱلْأَجْدَاثِقبروںl-ajdāthiإِلَىٰطرفilāرَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihimيَنسِلُونَتیزی سے چل رہے ہوں گے/ نکل چلیں گےyansilūna٥١
پھر ایک صُور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے ربّ کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے۔
۳۶:۵۲
قَالُوا۟کہیں گےqālūيَـٰوَيْلَنَاہائے افسوس ہم پرyāwaylanāمَنۢکس نےmanبَعَثَنَااٹھادیا ہم کوbaʿathanāمِنسےminمَّرْقَدِنَا ۜ ۗہماری سونے کی جگہوںmarqadināهَـٰذَایہ ہےhādhāمَاوہ جوmāوَعَدَوعدہ کیا تھاwaʿadaٱلرَّحْمَـٰنُرحمن ہےl-raḥmānuوَصَدَقَاور سچ کہا تھاwaṣadaqaٱلْمُرْسَلُونَرسولوں نےl-mur'salūna٥٢
گھبرا کر کہیں گے”ارے ، یہ کس نے ہمیں ہماری خواب گاہوں سے اُٹھا کھڑا کیا؟“ 1۔۔۔۔ ”یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمٰن نے وعدہ کیا تھا اور رسُولوں کی بات سچی تھی۔“
۳۶:۵۳
إِننہinكَانَتْہوگیkānatإِلَّامگرillāصَيْحَةًۭچیخṣayḥatanوَٰحِدَةًۭایک ہیwāḥidatanفَإِذَاتو دفعتاًfa-idhāهُمْوہhumجَمِيعٌۭسب کے سبjamīʿunلَّدَيْنَاہمارے پاس/ ہماری جناب میںladaynāمُحْضَرُونَحاضر کئے جانے والے ہیں/ حاضر کئے جائیں گےmuḥ'ḍarūna٥٣
ایک ہی زور کی آواز ہو گی اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گے
۳۶:۵۴
فَٱلْيَوْمَتو آج کے دنfal-yawmaلَانہlāتُظْلَمُظلم کیا جائے گاtuẓ'lamuنَفْسٌۭکسی نفس پرnafsunشَيْـًۭٔاکچھ بھیshayanوَلَااور نہwalāتُجْزَوْنَتم بدلہ دیئے جاؤ گےtuj'zawnaإِلَّامگرillāمَا(وہ) جوmāكُنتُمْتھے تمkuntumتَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna٥٤
1 آج کسی پر ذرّہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھے
۳۶:۵۵
إِنَّبیشکinnaأَصْحَـٰبَوالےaṣḥābaٱلْجَنَّةِجنتl-janatiٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawmaفِىمیںfīشُغُلٍۢایک شغل (میں)/ کام (میں)shughulinفَـٰكِهُونَخوش ہورہے ہوں گےfākihūna٥٥
آج جنّتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں،1
۳۶:۵۶
هُمْوہ (ہوں گے)humوَأَزْوَٰجُهُمْاور ان کی بیویاں (ہوں گی)wa-azwājuhumفِىمیںfīظِلَـٰلٍسایوںẓilālinعَلَىپرʿalāٱلْأَرَآئِكِتختوں (پر)l-arāikiمُتَّكِـُٔونَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گےmuttakiūna٥٦
وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئے
۳۶:۵۷
لَهُمْان کے لئےlahumفِيهَااس میںfīhāفَـٰكِهَةٌۭمیوے ہوں گےfākihatunوَلَهُماور ان کے لئے (ہوگا)walahumمَّاوہ جو،māيَدَّعُونَوہ طلب کریں گےyaddaʿūna٥٧
ہر قسم کی لذیذ چیزیں کھانے پینے کو ان کے لیے وہاں موجود ہیں، جو کچھ وہ طلب کریں اُن کے لیے حاضر ہے
۳۶:۵۸
سَلَـٰمٌۭسلام ہو/سلامتی ہو/ سلامت رہوsalāmunقَوْلًۭایہ ایک بات ہوگی/ قول ہوگاqawlanمِّنسےminرَّبٍّۢربrabbinرَّحِيمٍۢرحیم کی طرف سےraḥīmin٥٨
رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہے
۳۶:۵۹
وَٱمْتَـٰزُوا۟اور الگ ہو جاؤ/ علیحدہ ہوجاؤwa-im'tāzūٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawmaأَيُّهَااےayyuhāٱلْمُجْرِمُونَمجرموl-muj'rimūna٥٩
اور اے مجرمو، آج تم چھَٹ کر الگ ہو جاوٴ۔1
۳۶:۶۰
۞ أَلَمْکیا نہیںalamأَعْهَدْمیں نے عہد کیا تھاaʿhadإِلَيْكُمْتمہاری طرفilaykumيَـٰبَنِىٓاے بنیyābanīءَادَمَآدمādamaأَنکہanلَّانہlāتَعْبُدُوا۟تم عبادت کروtaʿbudūٱلشَّيْطَـٰنَ ۖشیطان کیl-shayṭānaإِنَّهُۥبیشک وہinnahuلَكُمْتمہارے لئےlakumعَدُوٌّۭدشمن ہےʿaduwwunمُّبِينٌۭکھلم کھلاmubīnun٦٠
آدمؑ کے بچو، کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
۳۶:۶۱
وَأَنِاور یہ کہwa-aniٱعْبُدُونِى ۚعبادت کرو میریuʿ'budūnīهَـٰذَایہhādhāصِرَٰطٌۭراستہ ہےṣirāṭunمُّسْتَقِيمٌۭسیدھاmus'taqīmun٦١
اورمیری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے؟1
۳۶:۶۲
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadأَضَلَّاس نے گمراہ کردیاaḍallaمِنكُمْتم میں سےminkumجِبِلًّۭامخلوق کوjibillanكَثِيرًا ۖبہت سیkathīranأَفَلَمْکیا پھر نہیںafalamتَكُونُوا۟تھے تمtakūnūتَعْقِلُونَتم عقل سے کام لیتےtaʿqilūna٦٢
مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ ِ کثیر کو گمراہ کر دیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟1
۳۶:۶۳
هَـٰذِهِۦیہ ہےhādhihiجَهَنَّمُوہ جہنمjahannamuٱلَّتِىوہ جوallatīكُنتُمْتھے تمkuntumتُوعَدُونَتم وعدہ کیے جاتےtūʿadūna٦٣
یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھا
۳۶:۶۴
ٱصْلَوْهَاداخل ہوجاؤ اس میںiṣ'lawhāٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawmaبِمَابوجہ اس کےbimāكُنتُمْجو تھے تمkuntumتَكْفُرُونَتم کفر کرتےtakfurūna٦٤
جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنو
۳۶:۶۵
ٱلْيَوْمَآجal-yawmaنَخْتِمُہم مہر لگادیں گےnakhtimuعَلَىٰٓپرʿalāأَفْوَٰهِهِمْان کے مونہوںafwāhihimوَتُكَلِّمُنَآاور کلام کریں گے ہم سےwatukallimunāأَيْدِيهِمْان کے ہاتھaydīhimوَتَشْهَدُاور گواہی دیں گےwatashhaduأَرْجُلُهُمان کے پاؤںarjuluhumبِمَابوجہ اس کےbimāكَانُوا۟جو تھے وہkānūيَكْسِبُونَوہ کمائی کرتےyaksibūna٦٥
آج ہم اِن کے منہ بند کیے دیتے ہیں ، اِن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاوٴں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیں۔1
۳۶:۶۶
وَلَوْاور اگرwalawنَشَآءُہم چاہیںnashāuلَطَمَسْنَانا پید کردیںlaṭamasnāعَلَىٰٓاوپرʿalāأَعْيُنِهِمْان کی آنکھوں کےaʿyunihimفَٱسْتَبَقُوا۟پس وہ دوڑیںfa-is'tabaqūٱلصِّرَٰطَراستے کوl-ṣirāṭaفَأَنَّىٰتو کہاں سےfa-annāيُبْصِرُونَوہ دیکھ سکیں گےyub'ṣirūna٦٦
ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟
۳۶:۶۷
وَلَوْاور اگرwalawنَشَآءُہم چاہیںnashāuلَمَسَخْنَـٰهُمْالبتہ مسخ کردیں ہم ان کوlamasakhnāhumعَلَىٰپرʿalāمَكَانَتِهِمْان کی جگہوںmakānatihimفَمَاتو نہ وہfamāٱسْتَطَـٰعُوا۟استطاعت رکھتے ہوں گےis'taṭāʿūمُضِيًّۭاگزرنے کی/ چلنے کیmuḍiyyanوَلَااور نہwalāيَرْجِعُونَوہ پلٹ سکیں گےyarjiʿūna٦٧
ہم چاہیں تو اِنہیں اِن کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیں۔
۳۶:۶۸
وَمَناور جس کسی کو بھیwamanنُّعَمِّرْهُہم عمر دیتے ہیںnuʿammir'huنُنَكِّسْهُہم الٹا کردیتے ہیں اس کوnunakkis'huفِىمیںfīٱلْخَلْقِ ۖساختl-khalqiأَفَلَاکیا بھلا نہیںafalāيَعْقِلُونَوہ عقل رکھتےyaʿqilūna٦٨
جس شخص کو ہم لمبی عُمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم اُلٹ ہی دیتے ہیں1 ، کیا (یہ حالات دیکھ کر)انہیں عقل نہیں آتی؟
۳۶:۶۹
وَمَااور نہیںwamāعَلَّمْنَـٰهُسکھایا ہم نے اس کوʿallamnāhuٱلشِّعْرَشعر (شاعری)l-shiʿ'raوَمَااور نہیںwamāيَنۢبَغِىزیب دیتا/ نہیں مناسبyanbaghīلَهُۥٓ ۚاس کو/ اس کے لئےlahuإِنْنہیںinهُوَہے وہhuwaإِلَّامگرillāذِكْرٌۭایک نصیحتdhik'runوَقُرْءَانٌۭقرآنwaqur'ānunمُّبِينٌۭاور روشنmubīnun٦٩
ہم نے اِس (نبیؐ)کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے۔1 یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب
۳۶:۷۰
لِّيُنذِرَتاکہ وہ خبردار کرےliyundhiraمَناس کوmanكَانَجو ہےkānaحَيًّۭازندہḥayyanوَيَحِقَّاور ثابت ہوجائےwayaḥiqqaٱلْقَوْلُباتl-qawluعَلَىپرʿalāٱلْكَـٰفِرِينَکافروںl-kāfirīna٧٠
تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردارکر دے جو زندہ ہو1 اور انکار کرنے والوں پر حجّت قائم ہو جائے
۳۶:۷۱
أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamيَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyarawأَنَّابیشک ہم نےannāخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāلَهُمان کے لئےlahumمِّمَّااس میں سےmimmāعَمِلَتْجو بنایاʿamilatأَيْدِينَآہمارے ہاتھوں نےaydīnāأَنْعَـٰمًۭامویشیوں کوanʿāmanفَهُمْتو وہfahumلَهَااس کےlahāمَـٰلِكُونَمالک ہیںmālikūna٧١
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے اِن کے لیے مویشی پیدا کیے اور اب یہ ان کےمالک ہیں
۳۶:۷۲
وَذَلَّلْنَـٰهَااور مطیع کردیا ہم نے ان کوwadhallalnāhāلَهُمْان کے لئےlahumفَمِنْهَاتو ان میں سے کچھfamin'hāرَكُوبُهُمْان کی سواری ہیںrakūbuhumوَمِنْهَااور کچھ ان میں سےwamin'hāيَأْكُلُونَوہ کھاتے ہیںyakulūna٧٢
ہم نے اُنہیں اس طرح اِن کے بس میں کر دیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیں
۳۶:۷۳
وَلَهُمْاور ان کے لئےwalahumفِيهَاان میں (مویشیوں میں)fīhāمَنَـٰفِعُفائدے ہیںmanāfiʿuوَمَشَارِبُ ۖاور پینے کی چیزیں ہیں/ مشروبات ہیںwamashāribuأَفَلَاکیا پھر وہafalāيَشْكُرُونَشکر ادا نہ کریں گےyashkurūna٧٣
اور اُن کے اندر اِن کے لیے طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں۔ پھر کیا یہ شکر گزار نہیں ہوتے؟
۳۶:۷۴
وَٱتَّخَذُوا۟اور انہوں نے بنالیےwa-ittakhadhūمِنbesidesminدُونِسواdūniٱللَّهِاللہ کےl-lahiءَالِهَةًۭکچھ الٰہālihatanلَّعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahumيُنصَرُونَوہ مدد دئیے جائیںyunṣarūna٧٤
یہ سب کچھ ہوتے ہوئے اِنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اِن کی مدد کی جائے گی
۳۶:۷۵
لَانہیںlāيَسْتَطِيعُونَوہ استطاعت رکھتےyastaṭīʿūnaنَصْرَهُمْان کی مدد کیnaṣrahumوَهُمْبلکہ وہwahumلَهُمْان کے لئےlahumجُندٌۭلشکر ہیںjundunمُّحْضَرُونَحاضر کئے گئےmuḥ'ḍarūna٧٥
وہ اِن کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ اُلٹے اُن کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں۔
۳۶:۷۶
فَلَاپس نہfalāيَحْزُنكَغمگین کرے تجھ کوyaḥzunkaقَوْلُهُمْ ۘان کی باتqawluhumإِنَّابیشک ہمinnāنَعْلَمُہم جانتے ہیںnaʿlamuمَاجو کچھmāيُسِرُّونَوہ چھپاتے ہیںyusirrūnaوَمَااور جو کچھwamāيُعْلِنُونَوہ اعلان کرتے ہیںyuʿ'linūna٧٦
اچھا، جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں، اِن کی چھُپی اور کھُلی سب باتوں کو ہم جانتے ہیں۔
۳۶:۷۷
أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalamيَرَدیکھناyaraٱلْإِنسَـٰنُانسانl-insānuأَنَّابیشک ہم نےannāخَلَقْنَـٰهُپیدا کیا ہم نے اس کوkhalaqnāhuمِنسےminنُّطْفَةٍۢنطفےnuṭ'fatinفَإِذَاتو پھرfa-idhāهُوَوہhuwaخَصِيمٌۭجھگڑالو ہے/ جھگڑا کرتا ہےkhaṣīmunمُّبِينٌۭکھلم کھلاmubīnun٧٧
1 کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ صریح جھگڑالُو بن کر کھڑا ہو گیا؟
۳۶:۷۸
وَضَرَبَاور اس نے بیان کی ہمارے لئے/دیتا ہےwaḍarabaلَنَاہمارے لئےlanāمَثَلًۭامثالmathalanوَنَسِىَاور وہ بھول گیاwanasiyaخَلْقَهُۥ ۖاپنی پیدائش کوkhalqahuقَالَوہ کہتا ہےqālaمَنکونmanيُحْىِزندہ کرے گاyuḥ'yīٱلْعِظَـٰمَہڈیوں کوl-ʿiẓāmaوَهِىَجبکہ وہwahiyaرَمِيمٌۭبہت پرانی ہوگئی ہوں/ بوسیدہ ہوگئی ہیںramīmun٧٨
اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھُول جاتا ہے۔ کہتا ہے ”کون اِن ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟“
۳۶:۷۹
قُلْکہہ دیجئےqulيُحْيِيهَازندہ کرے گا ان کوyuḥ'yīhāٱلَّذِىٓوہیalladhīأَنشَأَهَآجس نے پیدا کیا ان کوansha-ahāأَوَّلَپہلیawwalaمَرَّةٍۢ ۖبارmarratinوَهُوَاور وہwahuwaبِكُلِّساتھ ہرbikulliخَلْقٍتخلیق کے/ پیدائش کےkhalqinعَلِيمٌجاننے والا ہے/ خوب علم رکھنے والا ہےʿalīmun٧٩
اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہے
۳۶:۸۰
ٱلَّذِىجس نےalladhīجَعَلَبنائیjaʿalaلَكُمتمہارے لئےlakumمِّنَسےminaٱلشَّجَرِدرختl-shajariٱلْأَخْضَرِسبزl-akhḍariنَارًۭاآگnāranفَإِذَآتو تب/ دفعتاًfa-idhāأَنتُمتمantumمِّنْهُاس سےmin'huتُوقِدُونَتم جلاتے ہوtūqidūna٨٠
وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چُولہے روشن کرتے ہو۔
۳۶:۸۱
أَوَلَيْسَکیا بھلا نہیں ہےawalaysaٱلَّذِىوہ ذاتalladhīخَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqaٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaبِقَـٰدِرٍقادر/ قدرت والیbiqādirinعَلَىٰٓاس بات پرʿalāأَنکہanيَخْلُقَوہ پیدا کرےyakhluqaمِثْلَهُم ۚان کی مانندmith'lahumبَلَىٰکیوں نہیںbalāوَهُوَاور وہwahuwaٱلْخَلَّـٰقُپیدا کرنے والا ہےl-khalāquٱلْعَلِيمُزبردست جاننے والا ہےl-ʿalīmu٨١
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہے
۳۶:۸۲
إِنَّمَآبیشکinnamāأَمْرُهُۥٓاس کا حکمamruhuإِذَآجب بھیidhāأَرَادَوہ ارادہ کرتا ہےarādaشَيْـًٔاکسی چیز کاshayanأَنکہanيَقُولَوہ کہتا ہےyaqūlaلَهُۥاس کوlahuكُنہوجاkunفَيَكُونُتو وہ ہوجاتی ہےfayakūnu٨٢
وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے
۳۶:۸۳
فَسُبْحَـٰنَپس پاک ہےfasub'ḥānaٱلَّذِىوہ ذاتalladhīبِيَدِهِۦجس کے ہاتھوں میںbiyadihiمَلَكُوتُبادشاہت ہےmalakūtuكُلِّہرkulliشَىْءٍۢچیز کیshayinوَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhiتُرْجَعُونَتم سب لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna٨٣
پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…