۸۷

الاعلی

مکی ۱۹ آیات پارہ ۳۰
الأعلى

سورہ الاعلی (الأعلى) قرآن مجید کی ۸۷ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۱۹ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۸۷:۱
سَبِّحِتسبیح کیجئےsabbiḥiٱسْمَنام کیis'maرَبِّكَاپنے رب کےrabbikaٱلْأَعْلَىجو سب سے بلند ہےl-aʿlā١
(اے نبیؐ)اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو
۸۷:۲
ٱلَّذِىوہ جس نےalladhīخَلَقَپیدا کیاkhalaqaفَسَوَّىٰپھر درست بنایاfasawwā٢
جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا،
۸۷:۳
وَٱلَّذِىاور وہ ذاتwa-alladhīقَدَّرَجس نے انداز کیا/ تقدیر بنائیqaddaraفَهَدَىٰپھر ہدایت بخشیfahadā٣
جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی،
۸۷:۴
وَٱلَّذِىٓاور وہ ذاتwa-alladhīأَخْرَجَجس نے نکالاakhrajaٱلْمَرْعَىٰچارہl-marʿā٤
جس نے نباتات اُگائیں
۸۷:۵
فَجَعَلَهُۥپھر بنادیا اس کوfajaʿalahuغُثَآءًخشک گھاس/ کوڑاghuthāanأَحْوَىٰسیاہ کیاaḥwā٥
پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔
۸۷:۶
سَنُقْرِئُكَعنقریب ہم پڑھوا دیں گے تجھ کوsanuq'ri-ukaفَلَاتو نہfalāتَنسَىٰٓتم بھولو گےtansā٦
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے
۸۷:۷
إِلَّامگرillāمَاجوشَآءَچاہاshāaٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahuإِنَّهُۥبیشک وہinnahuيَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamuٱلْجَهْرَظاہر کوl-jahraوَمَااور جوwamāيَخْفَىٰپوشیدہ ہےyakhfā٧
سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی۔
۸۷:۸
وَنُيَسِّرُكَاور ہم آسان کر رہے ہیں تجھ کو/ تیرے لئےwanuyassirukaلِلْيُسْرَىٰواسطے آسانی کےlil'yus'rā٨
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
۸۷:۹
فَذَكِّرْپس نصیحت کیجئےfadhakkirإِناگرinنَّفَعَتِفائدہ دےnafaʿatiٱلذِّكْرَىٰنصیحت کرناl-dhik'rā٩
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو۔
۸۷:۱۰
سَيَذَّكَّرُعنقریب نصیحت پکڑے گاsayadhakkaruمَنوہ جوmanيَخْشَىٰڈرتا ہوگاyakhshā١٠
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا،
۸۷:۱۱
وَيَتَجَنَّبُهَااور گریز کرے گا اس سےwayatajannabuhāٱلْأَشْقَىسب سے زیادہ بدبختl-ashqā١١
اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت
۸۷:۱۲
ٱلَّذِىوہ جوalladhīيَصْلَىداخل ہوگاyaṣlāٱلنَّارَآگ میںl-nāraٱلْكُبْرَىٰبڑیl-kub'rā١٢
جو بڑی آگ میں جائے گا
۸۷:۱۳
ثُمَّپھرthummaلَانہيَمُوتُوہ مرے گاyamūtuفِيهَااس میںfīhāوَلَااور نہwalāيَحْيَىٰزندہ ہوگاyaḥyā١٣
  پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔
۸۷:۱۴
قَدْیقیناًqadأَفْلَحَفلاح پا گیاaflaḥaمَنوہ جس نےmanتَزَكَّىٰپاکیزگی اختیار کیtazakkā١٤
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی
۸۷:۱۵
وَذَكَرَاور ذکر کیا/ یاد کیاwadhakaraٱسْمَنامis'maرَبِّهِۦاپنے رب کاrabbihiفَصَلَّىٰپھر اس نے نماز پڑھیfaṣallā١٥
اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔
۸۷:۱۶
بَلْبلکہbalتُؤْثِرُونَتم ترجیح دیتے ہوtu'thirūnaٱلْحَيَوٰةَزندگی کوl-ḥayataٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā١٦
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو،
۸۷:۱۷
وَٱلْـَٔاخِرَةُاور آخرتwal-ākhiratuخَيْرٌۭبہتر ہےkhayrunوَأَبْقَىٰٓاور زیادہ باقی رہنے والیwa-abqā١٧
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔
۸۷:۱۸
إِنَّیقیناًinnaهَـٰذَایہhādhāلَفِىالبتہ میںlafīٱلصُّحُفِصحیفوں میں ہےl-ṣuḥufiٱلْأُولَىٰپہلےl-ūlā١٨
یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی
۸۷:۱۹
صُحُفِصحیفوں میںṣuḥufiإِبْرَٰهِيمَابراہیمib'rāhīmaوَمُوسَىٰاور موسیٰ کےwamūsā١٩
ابراہیمؑ  اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں۔