۱۰۰
العادیات
العاديات
سورہ العادیات (العاديات) قرآن مجید کی ۱۰۰ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۱۱ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱۰۰:۱
وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِقسم ہے دوڑنے والیوں کیwal-ʿādiyātiضَبْحًۭاہانپ کرḍabḥan١
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھُنکارے مارتے ہوئے دَوڑتے ہیں،1
۱۰۰:۲
فَٱلْمُورِيَـٰتِپھر قسم ہے آگ نکالنے والیوں کیfal-mūriyātiقَدْحًۭاجھاڑ کرqadḥan٢
پھر (اپنی ٹاپوں سے) چِنگاریاں جھاڑتے ہیں،1
۱۰۰:۳
فَٱلْمُغِيرَٰتِپھر قسم ہے چھاپہ مارنے والیوں کیfal-mughīrātiصُبْحًۭاصبح کے وقتṣub'ḥan٣
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں،
۱۰۰:۴
فَأَثَرْنَپھر قسم ہے اڑانے والیاںfa-atharnaبِهِۦساتھ اس کےbihiنَقْعًۭاغبار کوnaqʿan٤
پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں
۱۰۰:۵
فَوَسَطْنَپھر گھس جانے والیاںfawasaṭnaبِهِۦساتھ اس کےbihiجَمْعًاجماعت میں/ گروہ میںjamʿan٥
پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں
۱۰۰:۶
إِنَّیقیناًinnaٱلْإِنسَـٰنَانسانl-insānaلِرَبِّهِۦاپنے رب کے لئےlirabbihiلَكَنُودٌۭالبتہ ناشکرا ہےlakanūdun٦
حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے ربّ کا بڑا ناشکرا ہے،
۱۰۰:۷
وَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahuعَلَىٰاوپرʿalāذَٰلِكَاس کےdhālikaلَشَهِيدٌۭالبتہ گواہ ہےlashahīdun٧
اور وہ خود اِس پر گواہ ہے،
۱۰۰:۸
وَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahuلِحُبِّمحبت میںliḥubbiٱلْخَيْرِمال کیl-khayriلَشَدِيدٌالبتہ سخت ہےlashadīdun٨
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بُری طرح مُبتلا ہے۔
۱۰۰:۹
۞ أَفَلَاکیا بھلا نہیںafalāيَعْلَمُوہ جانتاyaʿlamuإِذَاجبidhāبُعْثِرَنکالا جائے گاbuʿ'thiraمَاجوmāفِىمیںfīٱلْقُبُورِقبروں میں ہےl-qubūri٩
تو کیا وہ اُس وقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا،
۱۰۰:۱۰
وَحُصِّلَاور حاصل کرلیا جائے گاwaḥuṣṣilaمَاجوmāفِىمیںfīٱلصُّدُورِسینوں میں ہےl-ṣudūri١٠
اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے بر آمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟
۱۰۰:۱۱
إِنَّبیشکinnaرَبَّهُمرب ان کاrabbahumبِهِمْساتھ ان کےbihimيَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhinلَّخَبِيرٌۢالبتہ باخبر ہےlakhabīrun١١
یقیناً اُن کا ربّ اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا۔
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…