۹۶

العلق

مکی ۱۹ آیات پارہ ۱
العلق

سورہ العلق (العلق) قرآن مجید کی ۹۶ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۱۹ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔

بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۹۶:۱
ٱقْرَأْپڑھوiq'raبِٱسْمِساتھ نام کےbi-is'miرَبِّكَاپنے رب کےrabbikaٱلَّذِىوہ جس نےalladhīخَلَقَپیدا کیاkhalaqa١
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے ربّ کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا،
۹۶:۲
خَلَقَپیدا کیkhalaqaٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمِنْسےminعَلَقٍجمے ہوئے خون (سے)ʿalaqin٢
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی۔
۹۶:۳
ٱقْرَأْپڑھوiq'raوَرَبُّكَاور رب تیراwarabbukaٱلْأَكْرَمُبڑا کریم ہےl-akramu٣
پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
۹۶:۴
ٱلَّذِىوہ جس نےalladhīعَلَّمَسکھایاʿallamaبِٱلْقَلَمِساتھ قلم کےbil-qalami٤
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا،
۹۶:۵
عَلَّمَسکھایاʿallamaٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaمَاوہ جولَمْنہیںlamيَعْلَمْوہ جانتا تھاyaʿlam٥
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا۔
۹۶:۶
كَلَّآہرگز نہیںkallāإِنَّبیشکinnaٱلْإِنسَـٰنَانسانl-insānaلَيَطْغَىٰٓالبتہ سرکشی کرتا ہےlayaṭghā٦
ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے
۹۶:۷
أَنکہanرَّءَاهُدیکھتا ہے خود کوraāhuٱسْتَغْنَىٰٓبےنیازis'taghnā٧
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
۹۶:۸
إِنَّبیشکinnaإِلَىٰطرفilāرَبِّكَتیرے رب کیrabbikaٱلرُّجْعَىٰٓپلٹنا ہےl-ruj'ʿā٨
(حالانکہ) پلٹنا یقیناً تیرے ربّ ہی کی طرف ہے۔
۹۶:۹
أَرَءَيْتَکیا تم نے دیکھاara-aytaٱلَّذِىاس شخص کوalladhīيَنْهَىٰجو روکتا ہےyanhā٩
تم نے دیکھا اُس شخص کو
۹۶:۱۰
عَبْدًاایک بندے کوʿabdanإِذَاجبidhāصَلَّىٰٓوہ نماز پڑھتا ہےṣallā١٠
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ  وہ نماز پڑھتا ہو؟
۹۶:۱۱
أَرَءَيْتَکیا دیکھا تم نےara-aytaإِناگرinكَانَہو وہkānaعَلَىپرʿalāٱلْهُدَىٰٓہدایت (پر)l-hudā١١
تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو
۹۶:۱۲
أَوْیاawأَمَرَاس نے حکم دیاamaraبِٱلتَّقْوَىٰٓتقویٰ کاbil-taqwā١٢
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟
۹۶:۱۳
أَرَءَيْتَکیا غور کیا تم نےara-aytaإِناگرinكَذَّبَاس نے جھٹلایاkadhabaوَتَوَلَّىٰٓاور منہ موڑاwatawallā١٣
تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟
۹۶:۱۴
أَلَمْکیا نہیںalamيَعْلَموہ جانتاyaʿlamبِأَنَّکہ بیشکbi-annaٱللَّهَاللہ تعالیٰl-lahaيَرَىٰدیکھتا ہےyarā١٤
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟
۹۶:۱۵
كَلَّاہرگز نہیںkallāلَئِنالبتہ اگرla-inلَّمْنہlamيَنتَهِوہ باز آیاyantahiلَنَسْفَعًۢاالبتہ ہم ضرور کھینچیں گے/شدت کے ساتھ گھسیٹیں گےlanasfaʿanبِٱلنَّاصِيَةِپیشانی کوbil-nāṣiyati١٥
ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اُسے کھینچیں گے
۹۶:۱۶
نَاصِيَةٍۢپیشانیnāṣiyatinكَـٰذِبَةٍجھوٹیkādhibatinخَاطِئَةٍۢخطا کار کوkhāṭi-atin١٦
اُس پیشانی کو جو جھُوٹی اور سخت خطاکار ہے۔
۹۶:۱۷
فَلْيَدْعُپس چاہیے کہ پکارے/ بلا لےfalyadʿuنَادِيَهُۥاپنے ہم نواؤں کو/ اپنے حامیوں کوnādiyahu١٧
وہ بُلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو،
۹۶:۱۸
سَنَدْعُعنقریب ہم پکاریں گےsanadʿuٱلزَّبَانِيَةَفرشتوں کوl-zabāniyata١٨
ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بُلا لیں گے۔
۹۶:۱۹
كَلَّاہرگز نہیںkallāلَانہتُطِعْهُتم اطاعت کرو اس کیtuṭiʿ'huوَٱسْجُدْاور سجدہ کروwa-us'judوَٱقْتَرِب ۩اور قریب ہوجاؤwa-iq'tarib١٩
ہرگزنہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔