۷۸
النبا
النبإ
سورہ النبا (النبإ) قرآن مجید کی ۷۸ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۴۰ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۷۸:۱
عَمَّکس چیز کے بارے میںʿammaيَتَسَآءَلُونَوہ ایک دوسرے سے سوال کر رہے ہیںyatasāalūna١
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟
۷۸:۲
عَنِبارے میںʿaniٱلنَّبَإِاس خبر کےl-naba-iٱلْعَظِيمِجو بڑی ہےl-ʿaẓīmi٢
کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں
۷۸:۳
ٱلَّذِىوہ جوalladhīهُمْوہhumفِيهِاس میںfīhiمُخْتَلِفُونَاختلاف کر رہے ہیںmukh'talifūna٣
جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟
۷۸:۴
كَلَّاہرگز نہیںkallāسَيَعْلَمُونَعنقریب وہ جان لیں گےsayaʿlamūna٤
ہر گز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
۷۸:۵
ثُمَّپھرthummaكَلَّاہرگز نہیںkallāسَيَعْلَمُونَعنقریب وہ جان لیں گےsayaʿlamūna٥
ہاں، ہر گز نہیں، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔
۷۸:۶
أَلَمْکیا نہیںalamنَجْعَلِہم نے بنایاnajʿaliٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍaمِهَـٰدًۭافرشmihādan٦
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا،
۷۸:۷
وَٱلْجِبَالَاور پہاڑوں کوwal-jibālaأَوْتَادًۭامیخیںawtādan٧
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا،
۷۸:۸
وَخَلَقْنَـٰكُمْاور پیدا کیا ہم نے تم کوwakhalaqnākumأَزْوَٰجًۭاجوڑوں کی شکل میںazwājan٨
اور تمہیں(مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا،
۷۸:۹
وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnāنَوْمَكُمْتمہاری نیند کوnawmakumسُبَاتًۭاآرام کا ذریعہsubātan٩
اور تمہاری نیند کو باعثِ سکون بنایا،
۷۸:۱۰
وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnāٱلَّيْلَرات کوal-laylaلِبَاسًۭالباس/ پردہ پوشlibāsan١٠
اور رات کو پردہ پوش
۷۸:۱۱
وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnāٱلنَّهَارَدن کوl-nahāraمَعَاشًۭامعاش کا وقت/ کام کا وقتmaʿāshan١١
اور دن کو معاش کا وقت بنایا،
۷۸:۱۲
وَبَنَيْنَااور بنائے ہم نےwabanaynāفَوْقَكُمْتمہارے اوپرfawqakumسَبْعًۭاساتsabʿanشِدَادًۭامضبوط/ سختshidādan١٢
اور تمہارے اوپر سات مضبُوط آسمان قائم کیے،
۷۸:۱۳
وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نےwajaʿalnāسِرَاجًۭاسورجsirājanوَهَّاجًۭاروشن ہونے والاwahhājan١٣
اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا،
۷۸:۱۴
وَأَنزَلْنَااور نازل کیا ہم نےwa-anzalnāمِنَسےminaٱلْمُعْصِرَٰتِبادلوںl-muʿ'ṣirātiمَآءًۭپانیmāanثَجَّاجًۭابکثرتthajjājan١٤
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
۷۸:۱۵
لِّنُخْرِجَتاکہ ہم نکالیںlinukh'rijaبِهِۦاس کے ساتھbihiحَبًّۭاغلہḥabbanوَنَبَاتًۭااور نباتاتwanabātan١٥
تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی
۷۸:۱۶
وَجَنَّـٰتٍاور باغاتwajannātinأَلْفَافًالپٹے ہوئے/گھنےalfāfan١٦
اور گھنے باغ اُگائیں؟
۷۸:۱۷
إِنَّبیشکinnaيَوْمَدنyawmaٱلْفَصْلِفیصلے کاl-faṣliكَانَہےkānaمِيقَـٰتًۭامقررmīqātan١٧
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے
۷۸:۱۸
يَوْمَجس دنyawmaيُنفَخُپھونک مار دی جائے گیyunfakhuفِىمیںfīٱلصُّورِصورl-ṣūriفَتَأْتُونَتو تم آؤ گےfatatūnaأَفْوَاجًۭافوج در فوجafwājan١٨
جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔
۷۸:۱۹
وَفُتِحَتِاور کھول دیا جائے گاwafutiḥatiٱلسَّمَآءُآسمانl-samāuفَكَانَتْتو ہوجائے گاfakānatأَبْوَٰبًۭادروازے، دروازےabwāban١٩
اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا
۷۸:۲۰
وَسُيِّرَتِاور چلا دیئے جائیں گےwasuyyiratiٱلْجِبَالُپہاڑl-jibāluفَكَانَتْتو ہوں گے وہfakānatسَرَابًاسرابsarāban٢٠
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔
۷۸:۲۱
إِنَّبیشکinnaجَهَنَّمَجہنمjahannamaكَانَتْہےkānatمِرْصَادًۭاایک گھاتmir'ṣādan٢١
در حقیقت جہنّم ایک گھات ہے،
۷۸:۲۲
لِّلطَّـٰغِينَسرکشوں کے لئےlilṭṭāghīnaمَـَٔابًۭاٹھکانہ ہےmaāban٢٢
سرکشوں کا ٹھکانا
۷۸:۲۳
لَّـٰبِثِينَہمیشہ رہنے والے ہیںlābithīnaفِيهَآاس میںfīhāأَحْقَابًۭامدتوںaḥqāban٢٣
جس میں وہ مُدّتوں پڑے رہیں گے۔
۷۸:۲۴
لَّانہlāيَذُوقُونَوہ چکھیں گےyadhūqūnaفِيهَااس میںfīhāبَرْدًۭاکوئی ٹھنڈکbardanوَلَااور نہwalāشَرَابًاپینے کی چیزsharāban٢٤
اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے
۷۸:۲۵
إِلَّامگرillāحَمِيمًۭاکھولتاḥamīmanوَغَسَّاقًۭااور بہتی پیپwaghassāqan٢٥
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون،1
۷۸:۲۶
جَزَآءًۭبدلہ ہےjazāanوِفَاقًاپورا پوراwifāqan٢٦
(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ
۷۸:۲۷
إِنَّهُمْبیشک وہinnahumكَانُوا۟وہ تھےkānūلَانہlāيَرْجُونَامید رکھتے تھےyarjūnaحِسَابًۭاحساب کیḥisāban٢٧
وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے
۷۸:۲۸
وَكَذَّبُوا۟اور انہوں نے جھٹلایاwakadhabūبِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātināكِذَّابًۭاجھٹلاناkidhāban٢٨
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا،
۷۸:۲۹
وَكُلَّاور ہرwakullaشَىْءٍچیز کوshayinأَحْصَيْنَـٰهُشمار کر رکھا ہے ہم نے اس کو/ گھیر رکھا ہے ہم نے اس کوaḥṣaynāhuكِتَـٰبًۭاکتاب میںkitāban٢٩
اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گِن گِن کر لکھ رکھی تھی۔
۷۸:۳۰
فَذُوقُوا۟پس چکھوfadhūqūفَلَنپس ہرگز نہfalanنَّزِيدَكُمْہم زیادہ دیں گے تم کوnazīdakumإِلَّامگرillāعَذَابًاعذابʿadhāban٣٠
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے
۷۸:۳۱
إِنَّبیشکinnaلِلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کے لئےlil'muttaqīnaمَفَازًاکامیابی ہےmafāzan٣١
یقیناً متّقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے
۷۸:۳۲
حَدَآئِقَباغات ہیںḥadāiqaوَأَعْنَـٰبًۭااور انگور ہیںwa-aʿnāban٣٢
باغ اور انگور
۷۸:۳۳
وَكَوَاعِبَاور نوخیز لڑکیاںwakawāʿibaأَتْرَابًۭاہم عمرatrāban٣٣
اور نوخیز ہم سن لڑکیاں،
۷۸:۳۴
وَكَأْسًۭااور جامwakasanدِهَاقًۭاچھلکتے ہوئے/ بھرے ہوئےdihāqan٣٤
اور چھلکتے ہوئے جام
۷۸:۳۵
لَّانہlāيَسْمَعُونَوہ سنیں گےyasmaʿūnaفِيهَااس میںfīhāلَغْوًۭاکوئی لغو باتlaghwanوَلَااور نہwalāكِذَّٰبًۭاکوئی جھوٹی باتkidhāban٣٥
وہاں کوئی لغو اور جھُوٹی بات وہ نہ سُنیں گے۔
۷۸:۳۶
جَزَآءًۭبدلہ ہےjazāanمِّنسےminرَّبِّكَتیرے رب کی طرف (سے)rabbikaعَطَآءًبدلہ/ بخششʿaṭāanحِسَابًۭابےحساب/ کفایت کرنے والیḥisāban٣٦
جزا ء اور کافی انعام تمہارے ربّ کی طرف سے
۷۸:۳۷
رَّبِّجو رب ہےrabbiٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwātiوَٱلْأَرْضِاور زمین کاwal-arḍiوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāٱلرَّحْمَـٰنِ ۖرحمنl-raḥmāniلَانہlāيَمْلِكُونَمالک ہوں گےyamlikūnaمِنْهُاس سےmin'huخِطَابًۭابات کرنے کےkhiṭāban٣٧
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔1
۷۸:۳۸
يَوْمَجس دنyawmaيَقُومُقیام کریں گےyaqūmuٱلرُّوحُروح/ روح الامینl-rūḥuوَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatuصَفًّۭا ۖصف در صفṣaffanلَّانہlāيَتَكَلَّمُونَکلام کرسکیں گے/ نہ بات کرسیں گےyatakallamūnaإِلَّامگرillāمَنْجس کوmanأَذِنَاجازت دےadhinaلَهُاس کے لئےlahuٱلرَّحْمَـٰنُرحمنl-raḥmānuوَقَالَاور وہ کہےwaqālaصَوَابًۭادرست باتṣawāban٣٨
جس روز رُوح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے۔
۷۸:۳۹
ذَٰلِكَیہ ہےdhālikaٱلْيَوْمُدنl-yawmuٱلْحَقُّ ۖبرحقl-ḥaquفَمَنپس جو کوئیfamanشَآءَچاہےshāaٱتَّخَذَبنالےittakhadhaإِلَىٰطرفilāرَبِّهِۦاپنے رب کیrabbihiمَـَٔابًاٹھکانہmaāban٣٩
وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے
۷۸:۴۰
إِنَّآبیشک ہم نےinnāأَنذَرْنَـٰكُمْخبردار کیا ہم نے تم کوandharnākumعَذَابًۭاعذاب سےʿadhābanقَرِيبًۭاقریبیqarībanيَوْمَجس دنyawmaيَنظُرُدیکھے گاyanẓuruٱلْمَرْءُانسانl-maruمَاجوmāقَدَّمَتْآگے بھیجاqaddamatيَدَاهُاس کے دونوں ہاتھوں نےyadāhuوَيَقُولُاور کہے گاwayaqūluٱلْكَافِرُکافرl-kāfiruيَـٰلَيْتَنِىاے کاش کہ میںyālaytanīكُنتُمیں ہوتاkuntuتُرَٰبًۢامٹی/خاکturāban٤٠
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آلگا ہے۔ جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اُٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا۔
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…