۵۰
ق
ق
سورہ ق (ق) قرآن مجید کی ۵۰ ویں سورت ہے — یہ ایک مکی سورت ہے جو ۴۵ آیات پر مشتمل ہے۔ مکی سورتیں نبی محمد ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں اور عموماً ایمان، توحید اور آخرت پر زور دیتی ہیں۔
بک مارکس (0)
ابھی کوئی بک مارک نہیں۔ کسی بھی آیت کے ساتھ بک مارک آئیکن پر کلک کر کے محفوظ کریں۔
بسم اللہ
بِسْمِساتھ نامbis'miٱللَّهِاللہ کےl-lahiٱلرَّحْمَـٰنِجو بے حد مہربان ہےl-raḥmāniٱلرَّحِيمِبار بار رحم فرمانے والا ہےl-raḥīmi
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۵۰:۱
قٓ ۚقqafوَٱلْقُرْءَانِقسم ہے قرآن کیwal-qur'āniٱلْمَجِيدِمجید-بزرگی والےl-majīdi١
ق، قسم ہےقرآن مجید کی
۵۰:۲
بَلْبلکہbalعَجِبُوٓا۟انہیں تعجب ہواʿajibūأَنکہanجَآءَهُمآگیا ان کے پاسjāahumمُّنذِرٌۭایک ڈرانے والاmundhirunمِّنْهُمْان میں سےmin'humفَقَالَتو کہاfaqālaٱلْكَـٰفِرُونَکافروں نےl-kāfirūnaهَـٰذَایہhādhāشَىْءٌایک چیز ہےshayonعَجِيبٌبہت ہی عجیبʿajībun٢
بلکہ ان لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے ان کے پاس آگیا۔1 پھر منکرین کہنے لگے”یہ تو عجیب بات ہے
۵۰:۳
أَءِذَاکیا جبa-idhāمِتْنَاہم مرجائیں گےmit'nāوَكُنَّااور ہم ہوجائیں گےwakunnāتُرَابًۭا ۖمٹیturābanذَٰلِكَیہdhālikaرَجْعٌۢپلٹنا۔ پھر آناrajʿunبَعِيدٌۭدور کا ہے۔ ناممکن ہےbaʿīdun٣
کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے (تو دوبارہ اٹھا ئے جائیں گے)؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے۔“1
۵۰:۴
قَدْتحقیقqadعَلِمْنَاہم نے جان لیاʿalim'nāمَااس کا بھی جوmāتَنقُصُکمی کرتی ہےtanquṣuٱلْأَرْضُزمینl-arḍuمِنْهُمْ ۖان میں سےmin'humوَعِندَنَااور ہمارے پاسwaʿindanāكِتَـٰبٌایک کتاب ہےkitābunحَفِيظٌۢمحفوظ۔ حفاظت کرنے والیḥafīẓun٤
(حالانکہ) زمین ان کے جسم میں سے کچھ کھاتی ہے وہ سب ہمارے علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔1
۵۰:۵
بَلْبلکہbalكَذَّبُوا۟انہوں نے جھٹلایاkadhabūبِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqiلَمَّاجبlammāجَآءَهُمْوہ آگیا ان کے پاسjāahumفَهُمْتو وہfahumفِىٓمیںfīأَمْرٍۢایک معاملے میں ہیںamrinمَّرِيجٍمضطربmarījin٥
بلکہ ان لوگوں نے تو جس وقت حق اِن کے پاس آیا اُسی وقت اُسے صاف جھٹلادیا۔ اسی وجہ سے اب یہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔1
۵۰:۶
أَفَلَمْکیا بھلا نہیںafalamيَنظُرُوٓا۟انہوں نے دیکھاyanẓurūإِلَىطرفilāٱلسَّمَآءِآسمان کیl-samāiفَوْقَهُمْاپنے اوپرfawqahumكَيْفَکس طرحkayfaبَنَيْنَـٰهَابنایا ہم نے اس کوbanaynāhāوَزَيَّنَّـٰهَااور زینت بخشی ہم نے اس کوwazayyannāhāوَمَااور نہیںwamāلَهَااس کے لیےlahāمِنکوئیminفُرُوجٍۢشگافfurūjin٦
1 اچھا، تو کیا انہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم نے اسے بنایا اور آراستہ کیا، اور اس میں کوئی رخنہ نہیں ہے۔3
۵۰:۷
وَٱلْأَرْضَاور زمینwal-arḍaمَدَدْنَـٰهَابچھایا ہم نے اس کوmadadnāhāوَأَلْقَيْنَااور ڈالے ہم نےwa-alqaynāفِيهَااس میںfīhāرَوَٰسِىَپہاڑrawāsiyaوَأَنۢبَتْنَااور اگائے ہم نےwa-anbatnāفِيهَااس میںfīhāمِنکےminكُلِّہر قسم کےkulliزَوْجٍۭجوڑےzawjinبَهِيجٍۢبارونقbahījin٧
اور زمین کو ہم نے بچھا یا اور اس میں پہاڑ جمائے اور اس کے اندر ہر طرح کی خوش منظر نباتات اُگادیں۔
۵۰:۸
تَبْصِرَةًۭدکھانے کو۔ بصیرت پانے کے لیےtabṣiratanوَذِكْرَىٰاور نصیحت کوwadhik'rāلِكُلِّواسطے ہرlikulliعَبْدٍۢبندے کےʿabdinمُّنِيبٍۢرجوع کرنے والےmunībin٨
یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق دینے والی ہیں ہر اُس بندے کے لیے جو (حق کی طرف) رجوع کرنے والا ہو
۵۰:۹
وَنَزَّلْنَااور اتارا ہم نےwanazzalnāمِنَسےminaٱلسَّمَآءِآسمانl-samāiمَآءًۭپانیmāanمُّبَـٰرَكًۭابرکت والاmubārakanفَأَنۢبَتْنَاپھر اگائے ہم نےfa-anbatnāبِهِۦساتھ اس کےbihiجَنَّـٰتٍۢباغاتjannātinوَحَبَّاور اناجwaḥabbaٱلْحَصِيدِکٹنے والی کھیتی کاl-ḥaṣīdi٩
اور آسمان سے ہم نے برکت والا پانی نازل کیا، پھر اس سے باغ اور فصل کے غلے
۵۰:۱۰
وَٱلنَّخْلَاور کھجور کے درختwal-nakhlaبَاسِقَـٰتٍۢبلند و بالاbāsiqātinلَّهَاان کے لیےlahāطَلْعٌۭخوشے ہیںṭalʿunنَّضِيدٌۭتہ بہ تہnaḍīdun١٠
اور بلند و بالا کھجور کے درخت پیدا کر دیے جن پر پھلوں سے لدے ہوئے خوشے تہ بر تہ لگتے ہیں
۵۰:۱۱
رِّزْقًۭارزق ہےriz'qanلِّلْعِبَادِ ۖبندوں کے لیےlil'ʿibādiوَأَحْيَيْنَااور زندہ کیا ہم نےwa-aḥyaynāبِهِۦساتھ اس کےbihiبَلْدَةًۭزمین کوbaldatanمَّيْتًۭا ۚمردہmaytanكَذَٰلِكَاسی طرحkadhālikaٱلْخُرُوجُنکلنا ہےl-khurūju١١
یہ انتظام ہے بندوں کی رزق دینے کا۔ اس پانی سے ہم ایک مُردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں۔ (مَرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اسی طرح ہوگا۔
۵۰:۱۲
كَذَّبَتْجھٹلایاkadhabatقَبْلَهُمْان سے قبلqablahumقَوْمُقومqawmuنُوحٍۢنوح نےnūḥinوَأَصْحَـٰبُاور اصحابwa-aṣḥābuٱلرَّسِّالرس نےl-rasiوَثَمُودُاور ثمود نےwathamūdu١٢
ان سے پہلے نوحؑ کی قوم ، اور اصحاب الرّس، اور ثمُود
۵۰:۱۳
وَعَادٌۭاور عاد نےwaʿādunوَفِرْعَوْنُاور فرعون نےwafir'ʿawnuوَإِخْوَٰنُاور بھائیوں نےwa-ikh'wānuلُوطٍۢلوط کےlūṭin١٣
اور عاد، اور فرعون، اور لوُط کے بھائی
۵۰:۱۴
وَأَصْحَـٰبُاور اصحابwa-aṣḥābuٱلْأَيْكَةِایکہ (ایکہ والوں نے)l-aykatiوَقَوْمُاور قومwaqawmuتُبَّعٍۢ ۚتبع نےtubbaʿinكُلٌّۭسب نےkullunكَذَّبَجھٹلایاkadhabaٱلرُّسُلَرسولوں نےl-rusulaفَحَقَّتو حق ہوگئیfaḥaqqaوَعِيدِمیری وعیدwaʿīdi١٤
اور ایکہ والے، اور تُبَّع کی قوم کے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں۔ ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا، اور آخر کار میری وعید اُن پرچسپاں ہوگئی۔4
۵۰:۱۵
أَفَعَيِينَاکیا بھلا ہم تھک گئے تھےafaʿayīnāبِٱلْخَلْقِتخلیق سےbil-khalqiٱلْأَوَّلِ ۚپہلیl-awaliبَلْبلکہbalهُمْوہhumفِىمیںfīلَبْسٍۢشک میں ہیںlabsinمِّنْسےminخَلْقٍۢتخلیق کی طرفkhalqinجَدِيدٍۢنئیjadīdin١٥
کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں۔
۵۰:۱۶
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insānaوَنَعْلَمُاور ہم جانتے ہیںwanaʿlamuمَاکیاmāتُوَسْوِسُوسوسے آتے ہیں۔ کیا خیال آتے ہیںtuwaswisuبِهِۦاس کےbihiنَفْسُهُۥ ۖنفس میں۔ اس کے دل میںnafsuhuوَنَحْنُاور ہمwanaḥnuأَقْرَبُزیادہ قریب ہیںaqrabuإِلَيْهِاس کی طرفilayhiمِنْسےminحَبْلِ(his) jugular veinḥabliٱلْوَرِيدِشہ رگ سے بھی زیادہ۔ رگ جان سے بھی بڑھ کرl-warīdi١٦
1 ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں۔ ہم اس کی رگِ گردن سے بھی زیادہ اس سے قریب ہیں،
۵۰:۱۷
إِذْجبidhيَتَلَقَّىجا لیتے ہیںyatalaqqāٱلْمُتَلَقِّيَانِدو لینے والےl-mutalaqiyāniعَنِسےʿaniٱلْيَمِينِدائیں طرف سےl-yamīniوَعَنِاور سےwaʿaniٱلشِّمَالِبائیں جانب (سے)l-shimāliقَعِيدٌۭبیٹھے ہوئےqaʿīdun١٧
(اور ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ) دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہر چیز ثبت کر رہے ہیں
۵۰:۱۸
مَّانہیںmāيَلْفِظُبولتاyalfiẓuمِنکوئیminقَوْلٍباتqawlinإِلَّامگرillāلَدَيْهِاس کے پاس ہےladayhiرَقِيبٌایک محافظ۔ نگرانraqībunعَتِيدٌۭتیار۔حاضر۔ چوکناʿatīdun١٨
کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں موجود نہ ہو۔
۵۰:۱۹
وَجَآءَتْاور آگئیwajāatسَكْرَةُبےہوشیsakratuٱلْمَوْتِموت کیl-mawtiبِٱلْحَقِّ ۖحق لیکرbil-ḥaqiذَٰلِكَیہ وہی چیز تھیdhālikaمَاجوmāكُنتَتھاkuntaمِنْهُتو اس سےmin'huتَحِيدُتو بدکتا۔ تو بھاگتاtaḥīdu١٩
پھر دیکھو، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آ پہنچی،1 یہ وہی چیز ہے جس سے تُو بھاگتا تھا۔2
۵۰:۲۰
وَنُفِخَاور پھونکا جائے گاwanufikhaفِىمیںfīٱلصُّورِ ۚصورl-ṣūriذَٰلِكَیہdhālikaيَوْمُدن ہےyawmuٱلْوَعِيدِوعدے کاl-waʿīdi٢٠
اور پھر صُور پھونکا گیا، 1یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔
۵۰:۲۱
وَجَآءَتْاور آگیاwajāatكُلُّہرkulluنَفْسٍۢنفسnafsinمَّعَهَااس کے ساتھmaʿahāسَآئِقٌۭایک ہانکنے والا ہےsāiqunوَشَهِيدٌۭاور ایک گواہwashahīdun٢١
ہر شخص اِس حال میں آگیا کہ اس کے ساتھ ایک ہانک کرلانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا۔1
۵۰:۲۲
لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqadكُنتَتھا توkuntaفِىمیںfīغَفْلَةٍۢغفلت (میں)ghaflatinمِّنْسےminهَـٰذَااس (سے)hādhāفَكَشَفْنَاتو کھول دیا ہم نےfakashafnāعَنكَتجھ سےʿankaغِطَآءَكَپردہ تیراghiṭāakaفَبَصَرُكَتو نگاہ تیریfabaṣarukaٱلْيَوْمَآجl-yawmaحَدِيدٌۭبہت تیز ہےḥadīdun٢٢
اِس چیز کی طرف سے تُو غفلت میں تھا ، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے۔1
۵۰:۲۳
وَقَالَاور کہاwaqālaقَرِينُهُۥاس کے ساتھی نےqarīnuhuهَـٰذَایہ ہےhādhāمَاجوmāلَدَىَّمیرے پاس ہےladayyaعَتِيدٌحاضرʿatīdun٢٣
اُس کے ساتھی نے عرض کیا یہ جو میری سپردگی میں تھا حاضر ہے۔1
۵۰:۲۴
أَلْقِيَادونوں ڈال دوalqiyāفِىمیںfīجَهَنَّمَجہنمjahannamaكُلَّہرkullaكَفَّارٍناشکرے کوkaffārinعَنِيدٍۢعناد رکھنے والے کوʿanīdin٢٤
حکم دیا گیا ”پھینک دو جہنم میں1 ہر کَٹّے کافر کو 2جو حق سے عناد رکھتا تھا
۵۰:۲۵
مَّنَّاعٍۢبہت روکنے والے کوmannāʿinلِّلْخَيْرِخیر سےlil'khayriمُعْتَدٍۢحد سے نکلنے والے کوmuʿ'tadinمُّرِيبٍشک میں پڑے ہوئے کوmurībin٢٥
خیر کو روکنے والا1 اور حد سے تجاوز کرنے والا تھا،2 شک میں پڑا ہوا تھا
۵۰:۲۶
ٱلَّذِىجس نےalladhīجَعَلَبنا لیاjaʿalaمَعَساتھmaʿaٱللَّهِاللہ کےl-lahiإِلَـٰهًاایک الہilāhanءَاخَرَدوسراākharaفَأَلْقِيَاهُتو ڈال دو اس کوfa-alqiyāhuفِىمیںfīٱلْعَذَابِعذابl-ʿadhābiٱلشَّدِيدِشدیدl-shadīdi٢٦
اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا۔ ڈال دو اُسے سخت عذاب میں۔“1
۵۰:۲۷
۞ قَالَکہے گاqālaقَرِينُهُۥاس کا ساتھیqarīnuhuرَبَّنَااے ہمارے ربrabbanāمَآنہیںmāأَطْغَيْتُهُۥمیں نے سرکش بنایا اس کوaṭghaytuhuوَلَـٰكِنلیکنwalākinكَانَوہ تھاkānaفِىمیںfīضَلَـٰلٍۭگمراہی (میں)ḍalālinبَعِيدٍۢدور کیbaʿīdin٢٧
اس کے ساتھی نے عرض کیا ”خداوند ، میں نے اِس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا۔“1
۵۰:۲۸
قَالَفرمائے گاqālaلَانہlāتَخْتَصِمُوا۟تم جھگڑوtakhtaṣimūلَدَىَّمیرے پاس۔ میری جناب میںladayyaوَقَدْاور تحقیقwaqadقَدَّمْتُمیں نے پہلے ہی پیش کردیا تھاqaddamtuإِلَيْكُمتمہاری طرفilaykumبِٱلْوَعِيدِوعید کو۔ وعدہ عذاب کوbil-waʿīdi٢٨
جواب میں ارشاد ہوا”میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام ِبد سے خبر دار کر چکا تھا۔1
۵۰:۲۹
مَانہیںmāيُبَدَّلُبدلی جاتیyubaddaluٱلْقَوْلُباتl-qawluلَدَىَّمیرے پاس۔ میرے ہاںladayyaوَمَآاور نہیں ہوںwamāأَنَا۠میںanāبِظَلَّـٰمٍۢظلم کرنے والاbiẓallāminلِّلْعَبِيدِبندوں کے لیےlil'ʿabīdi٢٩
میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی1 اور میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں۔“2
۵۰:۳۰
يَوْمَجس دنyawmaنَقُولُہم کہیں گےnaqūluلِجَهَنَّمَجہنم سےlijahannamaهَلِکیاhaliٱمْتَلَأْتِتو بھر گئیim'talatiوَتَقُولُاور وہ کہے گیwataqūluهَلْکیاhalمِناورminمَّزِيدٍۢمزید ہے ؟ ۔ کیا اور بھی ہے ؟mazīdin٣٠
وہ دن جبکہ ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تُو بھر گئی؟ اور وہ کہے گی کیا اور کچھ ہے؟1
۵۰:۳۱
وَأُزْلِفَتِاور قریب لے آئی جائے گیwa-uz'lifatiٱلْجَنَّةُجنتl-janatuلِلْمُتَّقِينَتقوی والوں کے لیےlil'muttaqīnaغَيْرَنہghayraبَعِيدٍدور ہوگیbaʿīdin٣١
اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگی۔1
۵۰:۳۲
هَـٰذَایہ ہیںhādhāمَاوہ جوmāتُوعَدُونَتم وعدہ کیے جاتےtūʿadūnaلِكُلِّواسطے ہرlikulliأَوَّابٍرجوع کرنے والےawwābinحَفِيظٍۢحفاظت کرنے والے کےḥafīẓin٣٢
ارشاد ہوگا”یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے والا 1اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھا،2
۵۰:۳۳
مَّنْجوmanخَشِىَڈراkhashiyaٱلرَّحْمَـٰنَرحمن سےl-raḥmānaبِٱلْغَيْبِغائبانہ طور پرbil-ghaybiوَجَآءَاور لایاwajāaبِقَلْبٍۢدلbiqalbinمُّنِيبٍرجوع کرنے والاmunībin٣٣
جو بے دیکھے رحمٰن سے ڈرتا تھا،1 اور جو دلِ گرویدہ لیے ہوئے آیا ہے۔2
۵۰:۳۴
ٱدْخُلُوهَاداخل ہوجاؤ اس میںud'khulūhāبِسَلَـٰمٍۢ ۖساتھ سلامتی کےbisalāminذَٰلِكَیہdhālikaيَوْمُدن ہےyawmuٱلْخُلُودِہمیشگی کاl-khulūdi٣٤
داخل ہو جاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ۔“1 وہ دن حیاتِ ابدی کا دن ہو گا
۵۰:۳۵
لَهُمان کے لیے ہوگاlahumمَّاجوmāيَشَآءُونَوہ چاہیں گےyashāūnaفِيهَااس میںfīhāوَلَدَيْنَااور ہمارے پاسwaladaynāمَزِيدٌۭمزید بھی ہے۔ زیادہ بھی ہےmazīdun٣٥
وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہو گا جو وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لیے ہے۔1
۵۰:۳۶
وَكَمْاور کتنی ہیwakamأَهْلَكْنَاہلاک کیں ہم نےahlaknāقَبْلَهُمان سے پہلےqablahumمِّنسےminقَرْنٍبستیوں میں (سے )qarninهُمْوہhumأَشَدُّزیادہ شدید تھیںashadduمِنْهُمان سےmin'humبَطْشًۭاپکڑ میںbaṭshanفَنَقَّبُوا۟تو انہوں نے چھان مارا تھاfanaqqabūفِىمیںfīٱلْبِلَـٰدِملکوں (میں)l-bilādiهَلْکیا ہےhalمِنکوئیminمَّحِيصٍجائے پناہ۔ بھاگ کر جانے کی جگہ ہےmaḥīṣin٣٦
ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے بہت زیادہ طاقتور تھیں اور دنیا کے ملکوں کو انہوں نے چھان مارا تھا۔1 پھر کیا وہ کوئی جائے پناہ پا سکے؟2
۵۰:۳۷
إِنَّیقیناinnaفِىمیںfīذَٰلِكَاس (میں)dhālikaلَذِكْرَىٰالبتہ نصیحت ہےladhik'rāلِمَنواسطے اس کے جوlimanكَانَہوkānaلَهُۥاس کے لیےlahuقَلْبٌدلqalbunأَوْیاawأَلْقَىاس نے ڈالاalqāٱلسَّمْعَکان کو (غور سے سنا) کان لگایا)l-samʿaوَهُوَاور وہwahuwaشَهِيدٌۭگواہ ہےshahīdun٣٧
اس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے۔1
۵۰:۳۸
وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqadخَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnāٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwātiوَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍaوَمَااور جوwamāبَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہےbaynahumāفِىمیںfīسِتَّةِچھsittatiأَيَّامٍۢدنوں (میں)ayyāminوَمَااور نہیںwamāمَسَّنَاچھوا ہم کوmassanāمِنکسیminلُّغُوبٍۢتھکاوٹ نےlughūbin٣٨
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کردیا 1 اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی
۵۰:۳۹
فَٱصْبِرْپس صبر کروfa-iṣ'birعَلَىٰاوپرʿalāمَااس کے جوmāيَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūnaوَسَبِّحْاور تسبیح بیان کروwasabbiḥبِحَمْدِحمد کے ساتھbiḥamdiرَبِّكَاپنے رب کیrabbikaقَبْلَپہلےqablaطُلُوعِطلوع ہونے سےṭulūʿiٱلشَّمْسِسورجl-shamsiوَقَبْلَاور قبلwaqablaٱلْغُرُوبِغروب سےl-ghurūbi٣٩
پس اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو،1 اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے
۵۰:۴۰
وَمِنَاور سےwaminaٱلَّيْلِرات میں (سے)al-layliفَسَبِّحْهُپس تسبیح کرو اس کیfasabbiḥ'huوَأَدْبَـٰرَاور پیچھےwa-adbāraٱلسُّجُودِسجدوں کےl-sujūdi٤٠
اور رات کے وقت پھر اس کی تسبیح کرو اور سجدہ ریزیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھی۔1
۵۰:۴۱
وَٱسْتَمِعْاور سنوwa-is'tamiʿيَوْمَجس دنyawmaيُنَادِندا دے گا۔ پکارے گاyunādiٱلْمُنَادِپکارنے والاl-munādiمِنسےminمَّكَانٍۢجگہ (سے)makāninقَرِيبٍۢقریب کیqarībin٤١
اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا،1
۵۰:۴۲
يَوْمَجس دنyawmaيَسْمَعُونَسنیں گےyasmaʿūnaٱلصَّيْحَةَشیخ کوl-ṣayḥataبِٱلْحَقِّ ۚحق کے ساتھbil-ḥaqiذَٰلِكَیہdhālikaيَوْمُ(ہے) دنyawmuٱلْخُرُوجِنکلنے کاl-khurūji٤٢
جس دن سب لوگ آوازہٴ حشر کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے،1 وہ زمین سے مُردوں کے نکلنے کا دن ہو گا
۵۰:۴۳
إِنَّابیشک ہمinnāنَحْنُہم ہیnaḥnuنُحْىِۦہم زندہ کرتے ہیںnuḥ'yīوَنُمِيتُاور ہم موت دیتے ہیںwanumītuوَإِلَيْنَااور بیشک ہماری طرفwa-ilaynāٱلْمَصِيرُلوٹنا ہےl-maṣīru٤٣
ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے
۵۰:۴۴
يَوْمَجس دنyawmaتَشَقَّقُپھٹ جائے گا۔ شق ہوجائے گاtashaqqaquٱلْأَرْضُزمینl-arḍuعَنْهُمْان سےʿanhumسِرَاعًۭا ۚجلدی کرتے ہوئے۔ تیزی سےsirāʿanذَٰلِكَیہ ہےdhālikaحَشْرٌحشر۔ اکٹھا کرناḥashrunعَلَيْنَاہم پرʿalaynāيَسِيرٌۭبہت آسانyasīrun٤٤
جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے۔ یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے۔1
۵۰:۴۵
نَّحْنُہمnaḥnuأَعْلَمُزیادہ جانتے ہیںaʿlamuبِمَاساتھ اس کے جوbimāيَقُولُونَ ۖوہ کہتے ہیںyaqūlūnaوَمَآاور نہیںwamāأَنتَتوantaعَلَيْهِمان پرʿalayhimبِجَبَّارٍۢ ۖزبردست۔ جبر کرنے والاbijabbārinفَذَكِّرْپس نصیحت کروfadhakkirبِٱلْقُرْءَانِساتھ قرآن کےbil-qur'āniمَناسے جوmanيَخَافُڈرتا ہوyakhāfuوَعِيدِمیری وعید سےwaʿīdi٤٥
اے نبیؐ ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہےہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں،1 اور تمہارا کام ان سے جبراًبات منوانا نہیں ہے۔ بس تم اس قرآن کےذریعہ سے ہر اُس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے۔2
—
—
—
—
لوڈ ہو رہا ہے…